سُوْرَۃُ طٰہٰ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2

حقائق الفرقان
لده
سُورَةُ طُهُ
ہوئے ہیں اور تو بھیج ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور ان کو دکھ نہ دے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه )
باية ۔ اس آیت کا ذکر ساتھ ہی کر دیا ہے کہ وَالسَّلامُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَی سلامتی کا نزول
اسی پر ہے جو ہدایت کے تابع ہوا۔ اور عذاب اس پر جس نے حق کو جھٹلایا اور نہ پھرا ۔ آخر فرعون
عذاب میں گرفتار ہو کر غرق ہوا۔ اور حضرت موسی سلامت رہے۔ جس سے دنیا پر ثابت ہو گیا کہ
ہدایت پر کون ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
۵۲- قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولى -
ترجمہ ۔ فرعون نے کہا پہلی بستیوں کا کیا حال ہے۔
تفسیر ۔ بات کو ٹال کر دوسری طرف لے جانے کیلئے کہا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷)
۵۳ - قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي فِي كِتٰبِ لَا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنْسَى -
ترجمہ۔ جواب دیا۔ اُن کا علم میرے رب کے پاس لکھا ہوا محفوظ ہے۔ میرا رب تو نہ بہکتا ہے نہ
بھولتا ہے۔
تفسیر۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرما یا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لَا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنْسَى (طه - ۵۳)
اس کا علم میرے رب کے پاس ہے۔ وہ ازلی ابدی خدا سب باتوں سے آگاہ ہے کوئی شے اس سے
چھپی ہوئی نہیں ۔ اس کو سچے علوم سے آگاہی ہے کوئی شے اس کو بھولی ہوئی نہیں ۔
سر واخفی اللہ تعالیٰ کی وہ ذات پاک ہے جس کو تمام سچے علوم سے آگاہی حاصل ہے۔
يَعْلَمُ السَّرَّ وَ اخْفى (طہ ۔ (۸) وہ خداست اور اخفی کو جانتا ہے۔ سر وہ ہے جس کو اگر چہ ہم بظاہر نہیں
جانتے تا ہم اس وقت کسی انسان کے دل میں موجود ہے۔ مثلاً ایک انسان اپنے دل میں ایک خیال
رکھتا ہے جس کو وہ کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرتا اور پوشیدہ رکھتا ہے اس کو عربی زبان میں سر کہتے ہیں ۔
سوخدا تعالیٰ سر کو بھی جانتا ہے۔ لیکن اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ خدا تعالیٰ اخطمی کو بھی جانتا ہے۔

حقائق الفرقان
۴۶
سُورَةُ طَهُ
اخطی وہ خیالات ہیں جو آج سے مثلاً دس برس یا بیس برس بعد انسان کے دل میں پیدا ہوں گے جن کی
اس انسان کو بھی خبر نہیں کہ وہ کیا ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ اس اخطی کو بھی جانتا ہے۔ پس کیا ہی خوش قسمتی
انسان کی ہے کہ اس ستر اور اخفی سے آگاہ اور واقف کا ر ذات نے اس کے واسطے ایک کتاب عطا
فرمائی ۔ جب یہ لوگ پیدا بھی نہ ہوئے تھے اس وقت سے خدائے علیم نے ان کی ضروریات روحانی کے
پورا کرنے کے واسطے یہ کتاب نازل فرمائی۔ ( بدر جلد ۷ نمبر ۳۱ مورخه ۳ ا ر اگست ۱۹۰۸ صفحه (۹)
فضیلت علم سب سے اول یہ دیکھنا ضروری ہے کہ علم ہے کیا چیز اور وہ کیسی نعمت ہے۔ پھر دینی سے یہ
طور پر کیسی اور دنیوی طور پر کیسی؟ الحکم جلد ۲۰ نمبر ۲۰ مورخه ۲۸ جون ۱۹۱۸ ء صفحه ۴)
۵۴ - الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَ سَلَكَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا وَ أَنْزَلَ مِنَ
السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْ نَبَاتِ شَتَّى -
ترجمہ ۔ جس نے تمہارے واسطے زمین کا جھولنا بنایا اور بنائے اس میں تمہارے واسطے رستے اور
بادل سے پانی برسایا پھر مختلف قسم کے جوڑ جوڑ جھاڑ جھڑ ولے بنائے۔
تفسیر ۔ فَاخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْ تَبَاتٍ شَتی ۔ پھر نکالا ہم نے اس سے بھانت بھانت سبزہ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۳۲ حاشیه )
۵۶ - مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرى -
ترجمہ ۔ اسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا اور اسی میں تم کو لوٹا کے لائیں گے اور اسی سے دوبارہ
نکالیں گے تم کو ۔
تفسیر - مِنْهَا نُخْرِجُكُمُ ۔ اس میں حشر اجساد کا اشارہ فرمایا کیونکہ اس سے پہلے مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ بھی
فرمایا۔
ایک اور جگہ فرمایا وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَ (البقرة: في ٣٧) -
یہ ایک بحث ہے کہ انسان جب مر جاتا ہے تو وہ چیز جو اس کے اندر رہتی ہے وہ کہاں جاتی ہے۔ اس
کا جواب یہ ہے کہ اعمال کے مطابق جسم و مکان ہوگا۔ بعض کی نسبت عرش کی قندیلوں میں ہونا لکھا ہے۔
لے اور خالص ملک میں تمہیں رہنا۔

حقائق الفرقان
۴۷
سُورَةُ طَهُ
قبر اس مکان کا نام ہے جہاں یہ نفس بعد الحیات اپنے اعمال کے مطابق رہتا ہے۔ ثُمَّ أَمَاتَهُ
فَاقْبَرَة (عبس: (۲۲) آیت سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے کہ وہ کون سی قبر ہے جس میں میت کو
حسب اعمال آرام یا دکھ پہونچتا ہے۔ پس اس قسم کے اعتراض کہ ہمیں قبر میں بچھو، سانپ کاٹنے
والے اور آگ نظر نہیں آتی و غیر ھا حل ہو جاتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
انیس سو سال سے حضرت عیسی ان لوگوں کے زعم میں آسمان پر رہتے ہیں اور چند سالوں کے لئے
یہاں آئے تو ان کا مستقر تو آسمان ہی ٹھہرا حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتے ہیں۔ وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ
(البقرة: ۳۷)
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۴)
۵۷ تا ۵۹۔ وَ لَقَدْ اَرَيْنَهُ ايْتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ آبي - قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا
مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَمُوسى - فَلَنَا تِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِثْلِهِ فَاجْعَلُ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ
مَوْعِدَ الَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا اَنْتَ مَكَانًا سُوَى ۔
-
ترجمہ ۔ اور ہم نے فرعون کو دکھا دیں اپنی سب نشانیاں پھر اُس نے جھٹلایا اور انکار کیا۔ کہنے لگا کیا
اس واسطے تو ہمارے یہاں آیا کہ ہمیں اپنے ملک سے نکال دے اپنی دلر با باتوں سے اے موسیٰ !
تو ہم بھی ضرور تیرے سامنے ایسا ہی دھو کہ لائیں گے تو تو مقرر کر دے زر کر دے ہمارے اور اپنے میں ایک
وعدہ جس کا خلاف نہ ہم کریں نہ تو کسی صاف میدان میں ۔
وعده
تفسیر ۔ فَكَذَّبَ - تکذیب رسل بڑا بھاری جرم ہے فرماتا ہے۔ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى
اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَة (العنكبوت: ٦٩ ) ۔
و آبی ۔ انکار بہت سے خطرناک جرموں کی اصل ہے۔ ابلیس کی نسبت فرمایا۔ آبی و
استكبر (البقرۃ: ۳۵) انسان جب تکذیب کے بعد بدظنی میں مبتلا ہوتا ہے تو انکار پر کمر باندھتا ہے۔
پرورش
لے پھر اس کو اللہ نے مارا اور اسی نے اس کو گاڑا ۔ ۲ اور خالص ملک میں تمہیں رہنا۔
سے اس سے زیادہ ظالم کون جو جھوٹا بہتان باندھے اللہ پر یا جھٹلائے حق کو جب وہ اس کے پاس پہنچے۔
(ابلیس نے جو کافر تھا ) آدم کا انکار کر دیا اور اسے اپنے سامنے ہیچ سمجھا۔

حقائق الفرقان
لد ٧
سُورَةُ طَهُ
لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا ۔ یہ فرعون کی چالا کی تھی ۔ الزام بغاوت لگا کر اپنی تمام قوم کو حضرت
موسیٰ کے خلاف بھڑکا دیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ امتی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
بدظنی انسان کو ہلاک کر دیتی ہے۔ اس بات کی تمیز کہ جوظن میں نے کیا ہے بد ہے یا نیک یہ بھی خدا
کے فضل پر موقوف ہے۔ اللہ تعالیٰ مومن کو ایک فراست بخشتا ہے۔ فرعون کو بدظنی نے ہلاک کیا۔اس
نے بدظنی کی کہ حضرت موسی حکومت کے خواہشمند ہیں۔ حالانکہ مجھے جیسا ایک اور ایک دو پر یقین ہے۔
ایسا ہی اس بات پر کہ انبیاء اولیاء خلفاء ائمہ کے دل میں قطعا ریاست ، دولت ، حکومت کا خیال نہیں
ہوتا۔ اور یہ بات چونکہ مجھ پرگزری ہے۔ اس لئے اسے خوب سمجھتا ہوں ۔ حضرت موسیٰ کو جناب الہی
میں سے ارشاد ہوتا ۔ ارشاد ہوتا ہے کہ تم کو رسالت دی گئی ۔ فرعون کی طرف جاؤ۔ مگر آپ ہیں کہ عرض کیے جاتے ۔
ہیں کہ میرا بھائی ہارون افصَحُ مِنّى لِسَانًا (القصص : ۳۵) اگر قلب کے کسی گوشہ میں ذرا بھی نبی
بننے کی خواہش ہوتی تو ایسا کبھی نہ فرماتے ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۴)
مَكَانًا سوی ۔ وہ مکان میرے اور آپ کیلئے مساوات کا رنگ رکھتا ہو۔ یعنی میری وجاہت اور
آپ کی غربت کا فرق نہ رہے۔ یہ بات فرعون کی فراخ حوصلگی پر دال ہے۔ ایک طرف اپنی قوم کو
بھڑکا تا ہے اور دوسری طرف یہ منصفانہ بات ، مسلمانوں کو مباحثات میں ایسی باتوں کا خیال چاہیے مگر
افسوس کہ وہ بہت تنگ دل ہیں حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نجران کے عیسائیوں کو بھی مسجد
میں گر جا کر لینے کی اجازت دی تھی ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۷)
مَكَانًا سوى - ایسا مکان جو فریقین کا یکساں امیر و غریب کے لئے ہو مباحثہ کے لئے ایسا ہی
مکان چاہیے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷) ۸ ۹ماه
۶۰ ۶۱ - قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ الزِّينَةِ وَ أَنْ يُحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى - فَتَوَلَّى
فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُ ثُمَّ آتَى -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا جشن کا روز تمہارے ساتھ ٹھہرایا گیا اور لوگ جمع کئے جائیں دن چڑھے ۔
تو پھر گیا فرعون اور جمع کیں اس نے اپنی تدبیریں پھر آ موجود ہوا ۔
لے وہ مجھ سے زیادہ صاف زبان ہے۔

حقائق الفرقان
۴۹
سُورَةُ طَهُ
تفسير وَأَنْ يُحْشَرَ النَّاسُ ضحی ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و لہ وسلم نے بھی مکہ کو
ماہ رمضان میں عید کے قریب ضحی کے وقت فتح کیا۔ اور مکہ کی نسبت سَوَاء الْعَاكِفُ (الحج: ۲۶)
آچکا ہے۔ یہ قصہ گو یا پیشگوئی کے رنگ میں ہے۔
كيدہ ۔ ہرقسم کی تدابیر جو وہ اپنی فتح مندی کے لئے کر سکتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ایک غزوہ میں پوچھا ہے کہ مَا تَكِيدُونَ " تو اس کا جواب دیا گیا ہے کہ ہم خندق کھودیں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
۶۴ - قَالُوا إِنْ هُذي لَسْحِزْنِ يُرِيدُنِ أَنْ يُخْرِجُكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ
بِسِحْرِ هِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثْلى -
ترجمہ ۔ بولے یہ تو دونوں جادوگر ہیں اور دونوں چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہارے ملک سے
نکال دیں اپنے دھو کہ کے زور سے اور تباہ کر دیں تمہارے عمدہ مذہب کو ۔
تفسیر ۔ وَيَذْهَبًا ۔ یعنی ملک کے علاوہ تمہارے مذہب کو بھی برباد کرنے پر تلا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک مذہبی ایک دنیا دار - يُرِيدَانِ أَنْ يُخْرِجُكُم مِّنْ أَرْضِكُمُ
بِسِحْرِ هِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثلیٰ کہہ کر دونوں کو بھڑکایا ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۵٬۴۴ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۱) خه ۵ اکتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۱)
۶۶، ۶۷ - قَالُوا يَمُوسَى إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَإِمَّا أَنْ تَكُونَ أَوَّلَ مَنْ الْقَى -
قَالَ بَلْ الْقُوا ۚ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا
ترجمہ ۔ (انہوں نے ) موسیٰ سے پوچھا ۔ کیا آپ پہلے رکھیں گے یا ہم رکھیں ۔ موسیٰ نے کہا نہیں
تمہیں رکھو، پس یکا یک ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کی تدبیر کی وجہ سے موسیٰ کو ایسی نظر آتی تھیں کہ
وہ دوڑتی ہیں ۔
۔
لے برابر وہاں کا رہنے والا ہو۔ ہے تم کیا تدابیر کرتے ہو۔

حقائق الفرقان
۵۰
سُورَةُ طَهُ
تفسیر۔ یہ ایک ادب تھا جو ساحران موسیٰ کے کام میں آیا اور اس برکت میں ان کو ہدایت
نصیب ہوئی ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۵٬۴۴ مورخه ۵ راکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۱۱)
اما ان تلقی - صوفیاء نے لکھا ہے۔ یہ ادب ان کے کام آیا اور وہ مسلمان ہو گئے ۔
أَنَّهَا تَسْعَى - حِبَالٌ وَعِصِی کے رنگ میں جو کچھ تدابیر جمع کر رکھی تھیں ۔ وہ لوگوں کو ایسا
خیال پڑتی ہیں کہ وہ مظفر و منصور ہونے میں سعی کر رہی ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
ان کی رسیاں اور سونے قوت متخیلہ کو چلتے معلوم ہوتے تھے۔ (یعنی) ان کے رسے اور
ڈنڈے ان کے واہموں اور تخیلوں کو چلتے نظر آئے اور ساحروں نے عام لوگوں کی آنکھوں کو دھو کے
میں ڈالا اور ڈرانا چاہا اور بڑا دھوکہ کیا۔ یہ نظارہ قانونِ قدرت اور سائنس کے نزدیک ایسا واقعی اور
صاف ہے کہ بڑی تشریح کی بھی ضرورت نہیں ۔۔۔ ساحروں کے سحر یعنی دھو کے بازوں کے ڈھکو سلے
جہاں غیر واقعی طور پر اپنا جلوہ دکھاتے ہیں وہاں بڑے مرتاض ، یوگی، جن اور ان سب سے برتر
جناب النبی سے مؤید و منصور قوم انبیاء ورسل اور ان کے مخلص اتباع کی حقیقت بھری آیات و معجزات
دھو کے بازوں کے جھوٹ اور افتراء کو تباہ کر کے واقعات کا اظہار دنیا پر کر دیتے ہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۸ - ۲۰۰)
۶۸، ۶۹ - فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسى - قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى -
ترجمہ ۔ تو موسیٰ دل ہی دل میں ڈرے۔ ہم نے کہا تو ڈرمت بے شک تو غالب رہے گا ( یعنی اکثر
مرتد نہ ہوں گے تیری قوم غالب ہو جائے گی )۔
تفسیر فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسی ۔ سے یہ نہ سمجھو کہ حضرت موسیٰ " ساحروں سے ڈر گئے
کیونکہ پیغمبران الہی کی شان میں آیا ہے لَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا الله پس ان کو خوف تھا کہ لوگ مرتد نہ
ہو جاویں۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۵ ر اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۱۱)
فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِہ ۔ یہ ڈر نہیں تھا کہ ہم پر غالب ہو جائیں گے یا خدا کا دین باطل ہو
جائے گا ۔ بلکہ انبیاء کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ لوگ کم فہمی سے ابتلاء میں پڑکر دین حق سے

حقائق الفرقان
۵۱
سُورَةُ طَهُ
محروم رہ جاویں گے ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بھی وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللهُ
احَقُّ أَنْ تَخْشُهُ (الاحزاب : ۳۸) آیا ہے وہاں بھی یہی معنے ہیں کیونکہ آگے الَّذِينَ يُبَالِغُونَ
رسُلَتِ اللَّهِ وَ يَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا الله (الاحزاب:۴۰) فرمایا۔ قرآن کریم میں ایسی
کئی نظیریں ہیں وَجَدَكَ ضَالاً (الضحى : ٨ ) بھی فرمایا اور مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ (النجم: ۳) بھی آیا
ہے اور إِنَّكَ لَا تَهْدِی ۔ (القصص: ۵۷) بھی فرمایا اور إِنَّكَ لَتَهْدِى (الشوری: ۵۳) بھی ۔
ه
v
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
خِيفَةً ۔ لوگوں کے ابتلاء سے خوف کیا نہ کہ رسیوں سے۔
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۷)
۷۰- وَ الْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سُحِرٍ وَلَا
يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ الى -
ترجمہ ۔ اور رکھ دے جو تیرے دائیں ہاتھ میں ہے کہ نگل جائے جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کے
سوا نہیں کہ انہوں نے جو گھڑ لیا ہے وہ تو دھوکا ہی دھوکا ہے اور کامیاب نہیں ہوتا دھوکہ باز جہاں آیا۔
تفسير في يمينك ۔ یعنی ہم نے تجھ کو جو کچھ راست بازی کی قوت کے اندر انعام دیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
اس سے کام لے کر ان تمام حیلے حوالوں کو باطل کر دو ۔
سرپ فرعون اس دوائی کو کہتے ہیں جس کو آگ پر رکھنے سے سانپ بن جاتا ہے۔ مفسرین
نے لکھا ہے کہ رسیوں میں پارہ تھا۔ آگ پر رکھنے سے ہلنے لگے دونوں کا علاج عصا ہے جو حضرت
موسیٰ" کے ہاتھ میں تھا۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۵٬۴۴ مورخه ۵ راکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۱۱)
لے تو لحاظ کرتا تھا لوگوں سے حالانکہ اللہ زیادہ لحاظ کے قابل ہے۔ ۲۔ جو لوگ اللہ کے پیغام پہنچاتے رہتے ہیں
اور کسی سے نہیں ڈرتے اللہ کے سوائے ۔ سے تجھے طالب اور عاشق خود پایا۔ ہے نہ بہ کا تمہارا صاحب ۔
ه تو تو ہدایت نہیں دے سکتا ۔ ہے تو تو ہدایت کرتا ہے سیدھی راہ ہی کی طرف ۔

حقائق الفرقان
۵۲
سُورَةُ طَهُ
۷۲،۷۱۔ فَالْقِيَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ هُرُونَ وَ مُوسَى قَالَ
امَنْتُمُ لَهُ قَبْلَ أَنْ اذَنَ لَكُمْ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَيْكُمُ السِّحْرَ
فَلَا قَطِعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَ
لَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَ ابْقَى -
ترجمہ ۔ پھر گرائے گئے اور گر پڑے جادو گر فرمانبردار ہو کر اور کہنے لگے ہم نے ہارون اور موسیٰ
کے رب کو مانا۔ فرعون بولا تم نے مان لیا اس کو اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں بے شک یہ
تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے تو اب میں ضرور کاٹ ڈالوں گا تمہارے ہاتھ اور پیر
خلاف ورزی کی وجہ سے اور تمہیں کھجور کی ڈالیوں میں صلیب دوں گا تا کہ تم جان لو کہ ہم میں سے
زیادہ سخت عذاب کرنے والا اور دیر تک رہنے والا کون ہے۔
تفسیر ۔ اس زمانے کے علماء فَالْقِي السَّحَرَةُ سُجَّدًا سے سبق لیں کہ جب حق ظاہر ہو جائے تو مان لیں
مگر میں نے ناقص العلم طالبعلموں کو بھی دیکھا ہے کہ وہ اپنی بات پر اڑے رہتے ہیں اور نہیں مانتے۔
جب میں رامپور تحصیل علم کے لئے گیا۔ تو میرے دل پر ہندوستانیوں کے علم کا بہت رعب تھا۔
ایک دفعہ شرح جامی کے ایک فقرہ پر بحث ہو رہی تھی میری سمجھ میں ایک جواب آیا تو میں نے پہلے
سوال کی تقریر کی پھر اس کا جواب دیا۔ اس پر سب لوگ کھل کھلا کر ہنس پڑے۔ مجھے اس بات کی
تلاش تھی کہ کسی سبب سے بڑے عالم کا پتہ لگ جائے ۔ اس واسطے میں نے کہا جو آپ کا بڑا عالم ہے
کے پاس محاکمہ کرالو۔ چنانچہ وہ ایک عالم کے پاس گئے ۔ وہاں جا کر میں نے تمام معا
کیا۔ تو انہوں نے میری تصدیق کی اور کہا کہ مولوی صاحب آپ کا جواب بالکل صحیح ہے۔ بس اس دن
صرف مجھے مولوی کہلانے کی خوشی ہوئی کہ پچھلا پڑھا ہوا صحیح ہو گیا۔
معاملہ
۔۔۔۔۔مسلمانوں کے علماء کا مذاق ایسا خراب ہو رہا ہے کہ وہ کسی کی بات کو ماننا اپنی کسر شان سمجھتے
ہیں۔ ان کی کتابیں دیکھ جاؤ إِنْ قُلْتَ فَأَقُولُ اِعْتِرَاضٌ عَلَيْهِ - رَدَّ عَلَيْهِ فِيهِ سے پر ہیں ۔
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ جب حق بات ہو تو اسے فورا مان لو اور اس پر مباحثہ مت کرو۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۵ اکتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۲٬۱۱)

حقائق الفرقان
۵۳
سُورَةُ طَهُ
انه لكَبِيرُكُم - یہ چالاک لوگوں کا شیوہ ہے کہ وہ ناکام رہ کر وقت پر ندامت مٹانے کیلئے جھٹ
کوئی بات گھڑ لیتے ہیں۔
مباحثات میں بھی اب ایسے لوگوں کے وارث دیکھے جاتے ہیں ۔ کوئی نہ کوئی احتمال نکال کر دلیل
کو باطل قرار دے لیتے ہیں میرے نزدیک تو إِذَا جَاءَ الْإِحْتَمَالِ بَطَلَ الْإِسْتِدْلَالُ کے یہ معنے
ہیں کہ جو شخص بات بات میں احتمال نکالنے کا عادی ہے۔ اس کے لئے کوئی دلیل مفید نہیں ہو سکتی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
۷۳- قَالُوا لَنْ نُؤْثِرَكَ عَلَى مَا جَاءَنَا مِنَ الْبَيِّنَتِ وَالَّذِي فَطَرَنَا
فَاقْضِ مَا أَنْتَ قَاضٍ إِنَّمَا تَقْضِي هَذِهِ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا -
ترجمہ ۔ وہ بولے ہم ہرگز ہرگز تجھ کو اس پر ترجیح نہ دیں گے جو صاف علم ہمارے پاس آیا اور نہ اس اللہ
پر جس نے ہم کو پیدا کیا تو تو کر لے جو تجھے کرنا ہے۔ تو تو حکم چلا سکتا ہے اس دنیا ہی کی زندگی میں ۔
تفسیر ۔ فَاقْضِ مَا انْتَ قَاضٍ ۔ مومن اور کافر کا فرق اس آیت سے ظاہر ہے کہ وہ حالت کفر میں تو کہتے ں۔
ہیں ابن لَنَا لَأَجْرًا إِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغَلِمِينَ (الشعراء:۴۲) گویا وہ اپنی تمام کرشمہ نمائی وسحر سازی کا
مول چند پیسے سمجھتے ہیں۔ اور فرعون کے تقرب کو بڑا اعلیٰ درجہ کا انعام سمجھتے ہیں یا اب حالت ایمان
میں یہ حال ہے کہ کسی جرات سے کہتے ہیں فَاقْضِ مَا اَنْتَ قَاضٍ ۖ إِنَّمَا تَقْضِي هُذِهِ الْحَيُوةَ
الدنيا -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۷)
۷۵ - إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى ۔
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں جو حاضر ہوگا اپنے رب کے حضور جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والا منکر تو اس
کے لئے جہنم ہی ہے جس میں نہ مرنا ہی ہے نہ جینا۔
تفسیر - مُجْرِمًا قطع تعلق کرنے والے۔ (ضمیم اخبار بدر قادریان جلد نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۷)
پلید روحوں میں بھی عذاب دینے کیلئے ایک حس پیدا کی جاتی ہے۔ مگر نہ وہ مردوں میں داخل
اے بھلا ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا جب ہم غالب ہوں گے۔

حقائق الفرقان
ولد
سُورَةُ طَهُ
ہوتے ہیں نہ زندوں میں جیسا کہ ایک شخص جب سخت درد میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ بدحواسی کی زندگی اس
کے لئے موت کے برابر ہوتی ہے اور زمین و آسمان اس کی نظر میں تاریک دکھائی دیتے ہیں انہیں کے
بارے میں خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ یعنی جو شخص اپنے رب کے پاس مجرم ہو کر آئے
گا۔ اس کیلئے جہنم ہے۔ وہ اس جہنم میں نہ مرے گا۔ اور نہ زندہ رہے گا اور خود انسان جب اپنے نفس
میں غور کرے کہ کیونکر اس کی روح پر بیداری اور خواب میں تغیرات آتے رہتے ہیں تو بالضرور اس کو
ماننا پڑتا ہے کہ جسم کی طرح روح بھی تغیر پذیر ہے۔ اور موت صرف تغیر اور سلب صفات کا نام ہے۔
ورنہ جسم کے تغیر کے بعد بھی جسم کی مٹی تو بدستور رہتی ہے لیکن اس تغیر کی وجہ سے جسم پر موت کا لفظ
اطلاق کیا جاتا ہے۔
۷۸ - وَ لَقَدْ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا
فِي الْبَحْرِ يَبَسًا لَّا تَخْفُ دَرَكَا وَ لَا تَخْشُى -
تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۶ ۔ ماہِ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۷۴ - ۲۷۵)
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی طرف کہ راتوں رات نکال لے جا میرے بندوں
کو پھر ان کے لئے راستہ تلاش کر خشک دریا میں ۔ نہ تو تجھ کو خطرہ ہوگا پیچھے سے آ کر پکڑنے کا اور
نہ ڈوبنے کا ڈر ہوگا ۔
تفسیر یہ کہ رات کو لے چل میرے بندوں کو ۔ پھر چل ان کیلئے ایک خشک راہ جو دریا میں ہے۔
مت ڈریو کسی کے احاطہ سے اور نہ کسی قسم کا خوف کرنا۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۲)
اس رکوع میں قصہ تو موسیٰ کا ہے مگر خدا تعالیٰ نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
آپ کے صحابہ کرام اور آپ کے پیچھے آنے والوں کا نقشہ کھینچ دیا ہے۔ اس لئے فرمایا لَقَدْ كَانَ فِي
قَصَصِهِمْ عِبْرَةً لِأُولِي الْأَلْبَابِ (يوسف : ۱۱۲) ۔
أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی یہ حکم ہونا
اے بے شک ان کے حالوں میں عبرت اور تنبیہ ہے عقل والوں کے لئے ۔

حقائق الفرقان
۵۵
سُورَةُ طَهُ
تھا چنانچہ گویا یہیں اشارہ فرما دیا اور یہ سورۃ مکی ہے۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابوبکر
جیسے پاک بندے کے ساتھ راتوں رات گئے۔
فِي الْبَحْرِ - بحر عربی زبان میں کھلے میدان کو بھی کہتے ہیں كَلَّمْتُهُ بَحْرًا وَ سِحْرًا ۔ فلاں
آدمی سے میں نے بات کھل کے کی ۔ سمندر کو بحر بھی اس لئے کہتے ہیں۔ دومحاورے حدیثوں کے
اس وقت یاد آ گئے ہیں۔ عبد اللہ بن ابی بن سلول نے جب رسول کریم کی کچھ مخالفت کی تو ایک صحابی
نے عرض کیا کہ اس بحر کے لوگ اتفاق کر چکے تھے کہ اس کو بادشاہ بنادیں ۔ آپ کے آنے سے یہ
منصوبہ پورا نہیں ہوا۔ اس لئے یہ حسد کرتا ہے۔
مکہ و مدینہ میں جو وسیع میدان تھا۔ اس کو بحر کہتے ہیں ۔
يبسا - موسی جس رستہ سے گئے تھے وہ خشک تھا۔ چنانچہ فرمایا کہ تم اس رستے جاؤ جو
سمندر میں خشک پڑا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
۷۹ - ۸۰ ۔ فَأَتْبَعَهُمُ فِرْعَوْنُ بِجُنُودِهِ فَغَشِيَهُمُ مِّنَ الْيَمِّ مَا غَشِيَهُمُ -
وَ أَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَ مَا هَدَى -
-
ترجمہ ۔ پھر اُن کا پیچھا کیا فرعون نے مع اپنے لشکر کے تو ان کو ڈھانپ لیا دریا نے جیسا
ڈھانپ لیا ان کو ۔ اور تباہ و گمراہ کر دیا فرعون نے اپنی قوم کو اور رہنمائی نہ کی۔
تفسیر - فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُودِهِ - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بھی لوگ پکڑنے
کے لئے دوڑے اور پکڑ کر لانے والے کیلئے ۳۳ اونٹ انعام مقرر کئے ۔
مَا غَشِيَهُمْ ۔ جیسے فرعونیوں پر بلا آئی۔ ویسے ہی مشرکان مکہ پر بھی آئی۔
أَضَلَّ فِرْعَوْنَ ۔ وہاں فرعون تھا اور یہاں ابو جہل ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
ے بعض روایات کے مطابق ایک سو اونٹ انعام مقرر کیا گیا تھا۔ دیکھیں سیرۃ ابن ھشام باب
هجرة النبي صلى الله عليه وسلم الى المدينة (مرتب)۔

حقائق الفرقان
۵۶
سُورَةُ طَهُ
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰)
أَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَہ ۔ فرعون نے اپنی قوم کو ہلاک کیا۔
جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو خدا تعالیٰ پکڑ لیتا ہے۔ اس میں کسی فرعون کی خصوصیت نہیں بلکہ
اگر مرزائی بھی ایسا ہو گا تو وہ بھی پکڑا جائے گا۔
ابن ابی لیلیٰ کے پاس ایک مجرم پکڑا آیا۔ آپ نے اسے سزادی ۔ مگر نرم ۔ اس نے عرض کیا کہ
پہلی دفعہ کا جرم ہے۔ تخفیف فرمائے ۔ آپ نے دگنی سزا دی اور فرمایا کہ تم نے جھوٹ بول کر عدالت
کی توہین کی۔
ایک شخص نے پوچھا کہ حضرت وہ تو رحم کے قابل تھا۔ آپ نے سزا بڑھادی ۔ فرمایا۔ خدا تعالیٰ
کا ارشاد ہے ۔ وَ يَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ (المائدہ: ۱۶) جس سے معلوم ہوا کہ وہ پہلی دفعہ نہیں پکڑتا۔
پس اس کی گرفتاری اس کو ثابت کرتی ہے کہ یہ جرم کئی دفعہ اس سے ہو چکا ہے۔ اور اللہ تعالی ستاری
فرما تا رہا۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۲ )
- يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ قَدْ أَنْجَيْنَكُم مِّنْ عَدُوَّكُمْ وَوَعَدْ لَكُمْ جَانِبَ الطُّورِ
الْأَيْمَنَ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلوى -
ترجمہ ۔ اے اللہ کے پہلوان کی اولاد ! بے شک ہم نے تم کو نجات دی تمہارے دشمن سے اور طور
کے دائیں طرف کا تم سے وعدہ کیا اور ہمیں نے تم پر اتارا تھا من و سلوی۔
تفسیر - المَن ۔ بے محنت رزق ۔
السلوى - تسلی کی چیزیں۔ شہد ۔ بعض بٹیر کو کہتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸) ۹
۲- كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَلَا تَطْغَوْا فِيْهِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِي
وَمَنْ يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِى فَقَدْ هَوَى -
ترجمہ ۔ اور عام حکم دے دیا تھا کہ کھاؤ پاکیزہ ستھری چیزیں جو ہم نے تم کو دیں اور اس میں
ا اور درگزر کرتا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی