سُوْرَۃُ طٰہٰ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 4
حقائق الفرقان
۶۹
سُورَةُ طَهُ
-
۱۱۷ ۱۱۸ ۔ وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبي -
فَقُلْنَا يَادَمُ إِنَّ هَذَا عَدُوٌّ لَكَ وَلِزَوْجِكَ فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقَى
ترجمہ ۔ اور وہ یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو کہا آدم کی فرمانبرداری کرو تو سب نے حکم مانا مگر ابلیس
نے انکار کر دیا۔ تو ہم نے کہہ دیا اے آدم! یہی تیرا دشمن ہے اور تیری بیوی کا اور رفیق کا تو کہیں تم کو
نکلوا نہ دے جنت سے تو تم نا کام ہو جاؤ گے۔
تفسیر۔ آدم سے مراد عظیم الشان انسان ہے۔ جیسا حضرت نوح ، حضرت ابراہیم علیہما السلام ۔
اسْجُدُوا - فرماں برداری کرو۔
-
جنة - ملک آرمینیا ۔
فتشقی تو تھک جائے۔ تجھ پر بڑی مصیبت پڑے
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹)
۱۱۹، ۱۲۰ - إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَغْرَى وَ أَنَّكَ لَا تَطْمَوا فِيهَا وَ
لا تضحى -
ترجمہ ۔ جنت میں تجھے یہ کمال حاصل ہے کہ نہ تو بھوکا رہے اس میں اور نہ ننگا۔ اور نہ یہ کہ پیاسا
رہے اس میں اور نہ دھوپ کھائے۔
تفسیر - لا تجوع ۔ قحط کا خوف نہیں ۔
لا تعری ۔ ایسی عمدہ آب و ہوا ہے کہ کپڑے نہیں اتارنے پڑے۔
ولا تضحی ۔ شدید دھوپ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹)
۱۲۱ - فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ الشَّيْطَنُ قَالَ يَادَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَ
مُلْكِ لَّا يَبْلى -
ترجمہ ۔ پھر وسوسہ کیا اس کی طرف شیطان نے اور بولا اے آدم! کیا میں آپ کو بتاؤں ہمیشہ رہنے کا
جھاڑ اور ایسی سلطنت جو کبھی پرانی نہ ہو۔
حقائق الفرقان
تفسیر۔ شیطان۔ ابلیس کا مظہر ہے۔
مُلْكِ لا يَبْلی ۔ ہمیشہ کی سلطنت ۔
سُورَةُ طَهُ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۹)
۱۲۲ - فَأَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَواتُهُمَا وَ طَفِقَا يَخْصِفْنِ عَلَيْهِمَا مِنْ
وَرَقِ الْجَنَّةِ وَعَطَى آدَمُ رَبَّهُ فَغَوى -
ترجمہ ۔ پھر ( دونوں نے ) اس جھاڑ میں سے کھا لیا تو شرم گاہیں دونوں کی خود کو دیکھنے لگیں اور لگے
اپنے اوپر ڈھانپنے جنت کے پتے اور آدم نے نافرمانی کی اپنے رب کی تو اس کا گزران تنگ ہو گیا۔
تفسیر - فَبَدَتْ لَهُمَا سَواتُهُمَا ۔ ان پر اپنی کمزوریاں ظاہر ہو گئیں۔ بعض باتوں میں عقل وقیاس
سے کام لینا ایک قسم کی جرات ہے۔ جو میں ناپسند کرتا ہوں ۔ اس لئے اس کی حقیقت حوالہ بخدا ہے۔
اتنا ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو چند اوامر - چند نواہی دیتا ہے۔ خبیث روح ان کے خلاف
منصوبے کرتی ہے۔ ان کو تکلیف پہنچاتی ہے۔ ان کے ساتھیوں کے عیش کو مکدر کرتی ہے۔ گو آ خرمنہ
کی کھاتی ہے۔ خود نبی کریم کی زندگی کے واقعات سے یہ قصہ کھل سکتا ہے۔ آپ اپنی بی بی خدیجہ کے
ساتھ آرام سے بسر کر رہے تھے۔ دعوی نبوت کے بعد ان کے خلاف جوش اٹھا۔ جس سے اپنی
کمزوریوں کا علم حاصل ہوتا ہے۔ اور پھر اس کمزوری کے دور کرنے کی کوئی نہ کوئی سچائی کا پتہ اپنے پر
لیتے ہیں۔ پتہ جلد خشک ہو جاتا ہے۔ اس سے یہ مراد ہے کہ پہلے اپنی طرف سے دلائل دیتے ہیں جو
کمزوری ہوتی ہے۔ آخر خدا سے مدد پا کر مظفر و منصور ہوتے ہیں۔
وَ عَطَى آدم ۔ مسلمانوں میں دو مذہب ہیں۔ ایک شیعہ ان کا عقیدہ ہے کہ امام جو ہوتا ہے۔ وہ
تمام قسم کے گناہوں سے۔ صغیرہ، کبیرہ، عمد، خطاء، سہو سے معصوم ہوتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ہی عجیب
اعتقاد ہے کہ تقیہ خواہ بت کے آگے سجدہ کر لے یا کلمۃ الکفر کہہ لے۔ یہ جائز ہے۔
خوارج کے نزدیک ایک طرف اتقاء کا یہ اہتمام ہے کہ عورت کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے سے وضو
ٹوٹ جاتا ہے۔ گناہ کفر ہے۔ مگر دوسری طرف خلفاء راشدین میں سے دو کو انہوں نے ہی قتل کیا۔ ستنی سے دو نے ہی
حقائق الفرقان
ا
سُورَةُ طَهُ
مذہب والوں کو عجیب عجیب مشکلات پیش آئے ہیں ۔ اس لئے ان میں سے کچھ لوگوں نے یہ کہا ہے کہ
انبیاء سے ارتکاب گناہ بعد نبوت نہیں ہوتا۔ قبل از نبوت ممکن ہے ان کے منتظمین نے کہا ہے کہ عصی
خلاف ورزی کا نام ہے۔
اشَرْتُ إِلَيْهِ عَلَى أَمَر وَلَدِهِ فَعَصَانِي فلاں آدمی کو میں نے مشورہ دیا تھا مگر اس نے مانا نہیں ۔
الفُلَانُ أَثَرْتُ إِلَيْهِ بِشُرْبِ الدَّوَاء وَلَكِنَّ الْمَرِيضَ عَصَانِی۔ یہ نہیں بولتے کہ فَصَارَ
عاصیائی ۔ اسی طرح آدم کے حق میں عطی فرما یا صَارَ عَاصِیالِی نہیں کہا۔ میرا اپنا اعتقاد یہ ہے کہ
مومن کی نسبت، اولیاء کی نسبت، انبیاء کی نسبت، محسنوں مقربوں کی نسبت جرم کا لفظ کبھی نہیں آتا۔
اسی طرح جناح کا لفظ بھی نہیں آتا۔
يَخْصِفْنِ ۔ لینے لگے۔
غَوَى فَسَدَ عَلَيْهِ عَيْشُۂ زندگی میں آپ کو تکلیف پہنچی ( دیکھولسان العرب ) بڑے
س و
بڑے مشکلات میں پھنسے ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
۱۲۴ - قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعًا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ فَأَمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي
هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى -
ترجمہ ۔ فرمایا یہاں سے اتر وسب تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو پھر تمہارے پاس جب
آئے میری طرف سے ہدایت تو جو میری ہدایت پر چلا تو وہ نہ بہکے گا اور نہ ناکام ہوگا۔
تفسیر فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى (طہ:۱۲۴)۔ پھر جو چلا میری بتائی راہ پر نہ
بہکے گا وہ اور نہ تکلیف میں پڑے گا ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۵ حاشیه )
۱۲۵ - وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَ نَحْشُرُهُ يَوْمَ
الْقِيمَةِ أَعْلى -
ترجمہ ۔ اور جس نے میرے قرآن سے منہ پھیر لیا تو اس کی روزی تنگی سے ملے گی اور ہم اس کو
اٹھائیں گے قیامت کے دن اندھا۔
حقائق الفرقان
۷۲
سُورَةُ طَهُ
تفسير - مَعِيشَةً ضَنكًا مخالفین رسول رفتہ رفتہ تنگ دست ہو جاتے ہیں۔
ایک عیسائی کا اعتراض۔
دو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
جو قرآن سے منہ پھیرے۔ اس کی معیشت تنگ ہو گی ۔ یہ باطل ہے۔ کروڑوں قرآن کو نہیں
مانتے اور ان کی معیشت تنگ نہیں اور متبعانِ قرآن تنگ ہیں اور لڑائیوں میں دکھی ہوئے کے جواب
میں فرمایا :۔
بھلا کتب مقدسہ میں نہیں لکھا۔ ہاں شریر کا چراغ بجھایا جائے گا ۱۸ باب ۵۔ ایوب ۔ تنگ حالی
اس کے پاس مستعد رہے گی۔ ۱۸ باب ۱۲۔ ایوب۔ وہ ویران شہروں میں بسے گا ۱۵ باب ۲۸۔ایوب پر
جانتے ہو۔ بہت شریر خوش ہیں۔ نہیں بات یہ ہے۔ شریروں کی خوشی کرنی تھوڑے دن کی ہے اور
ریا کاروں کی شادمانی لمحے کی ۲۰ باب ۵ ۔ ایوب ۔ پس جو لوگ قرآن کو نہیں مانتے ان پر معیشت
بے شک تنگ ہے۔ ان کا چراغ گل ہو گا ۔ معیشت ، خنک ، تنگ حالی ان کے پاس مستعد رہے گی۔
وہ ویران شہروں میں بسیں گے ۔ ان کی شادمانی لمحے کی ہے ۔ قرآن بھی کہتا ہے ۔ مَتَاعُ الدُّنْيَا
قليل (النساء: ۷۸) پونچی دنیا کی تھوڑی ہے۔
دوسرے جملہ اعتراض کا جواب ۔
وہ دکھ جو خدا کیلئے ہے ایک بخشش ہے۔ فلپی ا باب ۲۹۔ وہ دکھ جو خدا کے لئے ہے خوشی کا
باعث ہے۔ اعمال ۵ باب ۴۱۔ کیونکہ باپ کے ہاتھ سے ملتا ہے۔ یوحنا ۱۸ باب ۱۱ ۔ یہ پیالہ ہے۔
نہ سمندر ۔ زبور ۷۵ باب ۸ ۔ اس میں غوطہ لگا کر مرتے نہیں اور آرام سے نا امید نہیں ۔ یسعیاہ ۴۳
باب ۲-۲ قرنتی ۴ باب ۸ ۔
یہ ایسی بات ہے جیسی لوقا کہتے ہیں۔ تمہارے سر کے بال بھی نہ ہلیں اور یہ بھی کہ وے قتل
کریں گے۔ لوقا ۲۱ باب ۱۶ - ۱۸ اور متی ۲۴ باب ۹ ۔
ایک اور حقیقی جواب بخاری میں لکھا ہے۔ ضنک کے معنی شقاوت اور بدبختی کے ہیں ۔ اور یہی
حقائق الفرقان
۷۳
معنی ابن عباس نے لئے ہیں ۔ پس سوال کا موقع ہی نہ رہا۔
سُورَةُ طَهُ
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۶۳)
وَ مَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ أَعْلَى ( طه : ۱۲۵)
اور جس نے میرے ذکر سے منہ پھیرا۔ پس تحقیق اس کے لئے گزران تنگ ہوگی اور ہم قیامت کے
دن اسے اندھا اٹھائیں گے۔ اصل وجہ افلاس کی تو یہ ہے مگر افسوس ہے کہ اس سے غافل ہیں اور اور
بھی دور ہٹتے جاتے ہیں اور بائیں ہمہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو تنزل سے نکالیں جب قرآن کریم اور
ذکر اللہ سے دوری بڑھے گی تو اس کا نتیجہ خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق ضنک معیشت ہوگا۔ پس میں
ان لیکچراروں اور ریفارمروں کے ساتھ اسباب افلاس میں متفق نہیں ۔ ہائی ایجوکیشن کا نہ ہونا وجہ افلاس
ہوگا۔ ہو لیکن اصل باعث اعراض عن ذکر اللہ ہی ہے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۹ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
۱۲۷ - قَالَ كَذلِكَ اَتَتْكَ ايْتُنَا فَنَسِيتَهَا ۚ وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنسى -
ترجمہ ۔ اللہ فرمائے گا ایسا ہی ہے۔ ہماری آیتیں جب تیرے پاس آئی تھیں تو تُو نے ان کو بھلا دیا
اور چھوڑ دیا تھا اسی طرح آج ہم نے تجھے بھلا دیا۔
تفسیر - تنسی - ترک کیا گیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۰)
۱۳۰ - وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَ أَجَلٌ مُّسَمًّى -
ترجمہ ۔ اگر تیرے پروردگار کی پیشگوئی نہ ہو چکی ہوتی اور وقت مقرر نہ ہوتا تو عذاب الہی آہی جاتا ۔
تفسیر وَ لَوْلا كَلِمَةٌ - عذاب کے لئے ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ چنانچہ مشرکان عرب کے
ے میں فرمایا ۔ مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَ أَنْتَ فِيهِمُ (الانفال: (الانفال: ۳۴) پھر فرما یا کسی آن
يَكُونَ رَدِفَ لَكُمْ (النمل: ۷۳) اور فرمایا لَكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ (سبا: ۳۱) جس سے ظاہر ہے کہ
عذاب نبی کریم کی ہجرت کے بعداً رت کے بعد ایک سال آئے گا ۔ یسعیاہ نبی کی کتاب باب ۲۱ میں اس - ۲۱ میں اس کے متعلق
ا جب تک وہ استغفار کرتے رہیں گے جب بھی ان کو عذاب نہ دے گا۔
ے قریب ہے کہ تمہارے پیچھے آلگا ہو۔ سے تمہارے لئے ایک سال کا وعدہ ہے۔
حقائق الفرقان
۷۴
سُورَةُ طَهُ
پیشگوئی کی گئی تھی۔ چنانچہ لکھا ہے کہ قیداریوں کی سال کے بعد کمر ٹوٹ جائے گی۔ اس آیت میں ان
باتوں کو یاد دلایا گیا ہے۔
لزاما - لازمی آنے والے عذاب ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
۱۳۱ - فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَ
قَبْلَ غُرُوبِهَا وَ مِنْ أنَاءِ الَّيْلِ فَسَبِّحْ وَ أَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضَى -
ترجمہ ۔ تو صبر کر کافروں کے کہنے پر اور تسبیح کر تیرے رب کی تعریف کے ساتھ آفتاب نکلنے اور
ڈوبنے سے پہلے اور رات کے کچھ حصوں میں تاکہ تو خوش ہو جائے ۔
تفسیر۔ سیخ ۔ نماز پڑھو۔
اناي اليل - مغرب عشاء - تہجد ۔
اطراف النَّهَارِ ۔ دن کے ڈھلنے سے پہلے اشراق وسطی اور بعدۂ ظہر ۔
اصبر ۔ دشمنوں کی ہلاکت کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی نسخہ نہیں ۔ ایک صبر کرنا ۔
دوم نمازیں سنوار کر پڑھنا۔ ہم نے بہت تجربہ کیا ہے۔
لَعَلَّكَ تَرضی ۔ ان نمازوں سے کچھ ایسی بات ملے گی کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
اس سوال کے جواب میں کہ قرآن مجید میں تو فَسَبِّحْ ہے اس سے نماز کس طرح ثابت
ہوئی فرمایا کہ جب مولیٰ علی یا امام حسین بولا جاتا ہے۔ تو اس کا مفہوم جو قائلین شیعہ کے دلوں میں
ہے وہ کس طرح کھلا۔ یہ تاریخی روایات و تو اتر پر مبنی ہے۔ ورنہ موجودہ لوگوں نے نہ علی کو دیکھا۔ نہ
حسین کو۔ مگر یقین سب کرتے ہیں۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس آیت کے اور
صلوٰۃ کے جو معنے سمجھے اور جیسا کچھ اس حکم کی تعمیل کی۔ اس کے لاکھوں بلکہ کروڑہا مسلمان گواہ ہیں ۔
اور قرآن مجید سے بھی زیادہ تواتر کے ساتھ یہ بات ہم کو پہونچی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حقائق الفرقان
۷۵
سُورَةُ طَهُ
نے صلوۃ کے معنے کیا بیان فرمائے۔ پس اس کا انکار کیونکر ہو سکتا ہے اور کیوں ایک شخص واحد کی جو تیرہ
سو برس بعد پیدا ہوا۔ مان لیں ۔ کوئی ضرورت نہ تھی کہ قرآن مجید میں اس کا تفصیلی بیان ہوتا کیونکہ ممکن
تھا کہ بعض اسے منسوخ ٹھہراتے ۔ مگر ہمارے لئے تعامل سے صلوٰۃ کی ہیئت مخصوصہ مع اذکار
قرآن مجید سے بھی زیادہ تواتر کے ساتھ محکم ہو گئی ۔ اسلام کے جس قدر فرقے ہیں ۔ جن میں بعض
ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں اور ایک دوسرے کی مسجدوں تک نہیں جاتے سب کے
سب صلوۃ کے ان معنوں پر متفق ہیں جو تعامل سے بقدر مشترک ثابت ہوتے ہیں ۔ تعجب ہے کہ
یہ لوگ واقعہ کربلا ، نادِ علی " ، یزید ، معاویہ کو تو مانتے ہیں اور جس ذریعے سے مانتے ہیں ۔ جب
اس ذریعہ سے صلوٰۃ کی ہیئت ثابت کی جائے تو اس سے انکار کریں۔
ایک اور لطیفہ بھی قابل یادداشت ہے کہ بادشاہوں نے یہاں تک زور پایا کہ بڑے بڑے ائمہ
کو قید کر دیا یا مار دیا۔ جیسے امام ابوحنیفہ کو امام احمد حنبل کو ۔ پھر بھی ان سب کی نماز یہی رہی ۔ چشتیاء،
نقشبندی ، سہروردی ۔ ان سب کے مشائخ کی نمازیں بھی یہی ہیں۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
۱۳۲ - وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيُوةِ
الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَ ابْقَى -
ترجمہ ۔ اور نہ تو دوڑا اپنی آنکھیں اس چیز کی طرف جو ہم نے استعمال کے لئے دے دیئے
کافروں میں مختلف لوگوں کو دنیوی زندگی کی زینت تا کہ ان کو اس میں آزمائیں اور تیرے رب کی
دی ہوئی روزی بہت بہتر ہے اور بڑی پائیدار ہے۔
تفسیر - أَزْوَاجًا مِنْهُمْ - قسم قسم کے بے ایمانوں کو ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
حقائق الفرقان
۷۶
سُورَةُ طَهُ
۱۳۳ - وَأَمُرُ أَهْلَكَ بِالصَّلوةِ وَ اصْطَبِرُ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ
نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوى -
ترجمہ ۔ اور تو اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور لگا تار کہتا چلا جا۔ ہم تجھ سے کھانا نہیں مانگتے
خود ہی تجھ کو روزی دیتے ہیں۔ اور انجام بخیر متقیوں کا ہے۔
تفسیر ۔ وَأَمر - حکم کرتے رہو۔
اصطبر - استقلال سے حکم کرتے رہو اور آپ نماز پر پکے رہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
۱۳۴ - وَقَالُوا لَوْ لَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ ۖ أَوَ لَمْ تَأْتِهِمْ بَيِّنَةُ مَا فِي
الصحف الأولى ۔
ترجمہ ۔ اور کافر کہتے ہیں کہ یہ لے آتا کیوں نہیں ہمارے پاس کوئی نشان اپنے رب کی طرف
سے۔ کیا ان کے پاس کوئی نشانی نہیں پہنچی اگلی کتابوں کی ۔
تفسیر - بَيْنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الأولى - سب سے بڑا بینہ تو یہ ہے کہ دنیا میں جس قدر کتا ہیں الہی
کہلاتی ہیں ان سب میں جس قدر صداقتیں ہیں وہ اس قرآن مجید میں موجود ہیں ۔ حالانکہ نبی امی
ہے اور عرب میں کوئی بیت العلوم کوئی کتب خانہ تک نہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)
۱۳۵ - وَ لَوْ أَنَّا اَهْلَكُنْهُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْ لَا أَرْسَلْتَ
إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ ايْتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزَى -
ترجمہ ۔ اور اگر ہم ان کو ہلاک کر ڈالتے کسی عذاب سے رسول کے آنے سے پہلے تو کہتے اے
ہمارے رب تو نے کیوں نہ بھیجا ہماری طرف کوئی رسول تو ہم پیروی کرتے تیری آیتوں کی اس سے
پہلے کہ ہم ذلیل اور رسوا ہوں۔
تفسیر لولا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا - اللہ تعالیٰ نے اس اتمام حجت کیلئے اب مجددین کا سلسلہ
حقائق الفرقان
44
سُورَةُ طَهُ
رکھا ہے۔ ۸۳ سال ۴ ماہ کے بعد مجد دآتا ہے۔ خارجیوں کے نزدیک ۵۰ سال بعد بقول بعض ۲۵
سال بعد ۔ شیعہ بھی ایک أَعْلَمُ أَهْلِ الْأَرْضِ کی موجودگی کے قائل ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)