سُوْرَۃُ طٰہٰ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3

حقائق الفرقان
۵۷
سُورَةُ طَهُ
حد سے نہ بڑھو نہیں تو تم پر میرا غضب نازل ہوگا ۔ اور جس پر میرا غضب نازل ہوا تو وہ ضرور گر گیا۔
تفسیر۔ لوگ کہتے ہیں۔ فلاں زبان محدود ہے۔ محدود کیا ہوتی ہے۔ عقلاء وفصحاء قوم خود ہی زبان
کو وسعت دے لیتے ہیں ۔ طغیان کہتے ہیں مذہبی حد سے باہر نکل جانے کو۔ انبیاء بھی جب آتے ہیں
تو حدود اللہ مقرر کرتے ہیں۔ جو قوم ان سے گزرے اسے طاغ بہ
عید
کہتے ہیں ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۱۲)
- وَ إِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَى -
ترجمہ ۔ اور میں بڑا عیب پوش خطا سے بچانے والا ہوں اُس شخص کو جو تو بہ کرے اور ایمان لائے
اور نیک کام کرے پھر ہدایت پر قائم رہے۔
تفسیر۔ چار باتیں ہوں تو اللہ معاف کر دیتا ہے۔
۔
(۱) آدمی اپنی اصلاح کرلے۔ (۲) ایمان لائے ۔ (۳) عمل صالح کرے۔ (۴) جو بری بات
چھوڑ دی ہے اس کے بالمقابل اچھی بات اختیار کرے ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۷۵ اکتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۲)
وَ إِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدى (طه: ۸۳) جو توبہ کر چکا اور ایمان
لایا اور اس کے عمل اچھے ہوئے پھر اس سب کے بعد ہدایت کی راہوں پر ثابت قدم رہا۔ اس کے لئے
میں غفار ہوں ۔
مفردات راغب میں لکھا ہے۔
الغفر - الْبَاسُ الشَّيْءِ مَا يَصُونُهُ عَنِ الدَّنَسِ الْمَغْفِرَةُ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى أَنْ يَصُونَ الْعَبْدُ
مِنْ أَنْ يَمَسَّهُ الْعَذَابُ
غفر کے معنے ہیں ایسی شئے کا پہنانا جو میل کچیل سے بچائے۔ خدا کی مغفرت کے یہ معنے ہیں کہ
بندہ عذاب کے لگنے سے بچایا جائے ۔
اسی سے مغفر مشتق ہے جو لوہے کی خود کو کہتے ہیں۔ اور غفارہ اس کپڑا کو کہتے ہیں جسے سر پر رکھنے
سے کپڑوں کو چکنا تیل نہ لگ سکے ۔ دیکھو مغفرت جس سے غفار کا لفظ نکلا ہے۔ کس طرح تو بہ اور

حقائق الفرقان
انصاف اور درگزر کو بیان کرتا ہے۔
۵۸
سُورَةُ طَهُ
کیا معنے؟ جب انسان بدی اور نافرمانی سے پکی طرح رجوع کرتا ہے اور اس کو چھوڑ دیتا ہے پھر
کامل ایمانداری کے ساتھ اچھے اچھے عمل کرنے لگ جاتا ہے۔ تب اس کی حفاظت کی جاتی ہے اور خدا
کا فضل اور اس کی حمایت کا ہاتھ گناہوں اور ان کی سزا کے مقابل اس کے لئے محافظ ہو کر رو مال اور خود
بن جاتا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۲ ، ۹۳)
۸۴ ، ۸۵ - وَمَا أَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ يَمُوسى - قَالَ هُمْ أَولَاءِ عَلَى أَثَرِى
وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَى -
ترجمہ ۔ اور تجھ کو کیا چیز جلدی لے آئی اپنی قوم سے اے موسیٰ ! ۔ موسیٰ نے عرض کی وہ لوگ بھی
میرے پیچھے ہی ہیں اور جلدی کر کے آیا ہوں تیری طرف اے میرے رب تا کہ تو خوش ہو ۔
تفسیر - وَمَا أَعْجَلَكَ ۔ اس موقع کا ذکر ہے ۔ جب موسیٰ طور پر گئے تھے ۔ ہمارے نبی کریم
بھی دنیا سے جلدی چل دیئے ۔ ہم بھی ان کے پیچھے آخر وہیں حاضر ہونے والے ہیں۔ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد مسلمان بھی فتنہ میں پڑے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
عَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضى - سے استنباط ہوا کہ نماز میں اول وقت جانا چاہیے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۱۲)
٨٦ - قَالَ فَإِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْ بَعْدِكَ وَأَضَلَّهُمُ السَّامِرِيُّ -
ترجمہ ۔ فرمایا ہم نے نیک و بد میں تمیز کر دی تیری قوم کی تیرے پیچھے اور ان کو بہکا دیا سامری نے۔
تفسير - أَضَلَّهُمُ السَّامِرِی - سامری نے انہیں ہلاک کیا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰)
۸۹ - فَاخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا اللَّهَ خُوَارٌ فَقَالُوا هَذَا الْهُكُمْ وَإِلهُ مُوسَى فَنَسِيَ -
ترجمہ ۔ اور ان کے واسطے ایک بچھڑے کا جسم اس نے نکال دیا جس کی آواز گائے کی تھی پھر

حقائق الفرقان
۵۹
سُورَةُ طَهُ
سامری نے کہا یہ تمہارا اور تمہارے موسیٰ کا معبود ہے تو موسیٰ اس کو بھول گیا ہے ۔
تفسیر - النَّاسُ عَلَى دِينِ مُلُوكِهِمْ - حاکم قوم کا اثر محکوم پر ضرور ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر
بال ہی لوسکھوں کے عہد میں لوگ بڑے بڑے بال رکھتے تھے۔ مگر اب قینچی سے ایسے کتراتے
ہیں کہ گویا ہیں ہی نہیں ۔ پھر بھی بعض برداشت نہیں کر سکتے ۔
اسی طرح فرعون اور اس کی قوم گائے پرست تھے ۔ اسی لئے اس کا تاج گئو مکھی تھا ۔
بنی اسرائیل پر بھی اس کا اثر ہوا۔ اور اس عظمت کو نکالنے کے لئے حضرت موسی کی معرفت حکم الہی ہوا
کہ وہ درشنی گائے ذبح کر دو ۔ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً (البقرۃ:۶۸) اور اللہ حکم دیتا ہے
کہ گائے ذبح کر دو ۔ لوگ رسوم کے بہت تابع ہیں۔ جتنی دولت مند قوم ہے ان کے نزدیک گئو ہتیا
حرام ہے۔ ہزاروں لاکھوں بکرے ذبح ہوتے ہیں اور شور نہیں مچاتے برخلاف اس کے گائے پر
شور پڑتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گائے ذبح کرنے کا رواج عام نہیں کیا گیا۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۱۲)
۹۰ - أَفَلَا يَرَوْنَ اَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا وَلَا يَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَ لَا نَفْعًا -
ترجمہ ۔ بھلا یہ لوگ اتنا بھی نہ دیکھ سکے کہ وہ پلٹا کر جواب بھی تو نہیں دیتا انہیں اور وہ مالک بھی
نہیں ان کے کسی نقصان اور نفع کا ۔
تفسیر۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ محض بے جان چیز تھی ۔ اس میں نفع رسانی یا ایذاء دینے کی
کوئی طاقت نہ تھی ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۰)
أَفَلَا يَرَوْنَ أَلَّا يَرْجِعُ ۔ یہ اس کے معبود ہونے کا ثبوت دیا ہے کہ اللہ تو وہ ہے جس کے آگے تم
تضرع کرو تو وہ جواب دے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
الَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمُ - الہام کے منکر بھی اپنے خدا کو بچھڑا ہی تجویز کرتے ہیں ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۶۷)

حقائق الفرقان
۶۰
سُورَةُ طَهُ
الَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمُ - ھم کا مرجع وہ لوگ ہیں جو اس کی محبت میں غرق تھے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۲۹ جون ۱۹۱۱ ء صفحه ۱)
۹۱، ۹۲ - وَ لَقَدْ قَالَ لَهُمْ هُرُونُ مِنْ قَبْلُ يُقَوْمِ إِنَّمَا فُتِنْتُم بِهِ ۚ وَإِنَّ
رَبَّكُمُ الرَّحْمَنُ فَاتَّبِعُونِي وَأَطِيعُوا اَمْرِى - قَالُوا لَنْ تَبْرَحَ عَلَيْهِ عَكِفِينَ
حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَى -
ترجمہ ۔ اور بے شک ان سے کہا تھا ہارون نے پہلے ہی سے اے میری قوم! اس کے سوا نہیں کہ تم
اس سے آزمائے گئے ہو اور تمہارا رب تو رحمن ہے تو تم میری ہی پیروی کرو اور میرے ہی کہنے پر
چلو ۔ انہوں نے جواب دیا ہم کبھی نہیں ہٹیں گے اسی پر جمے بیٹھے رہیں گے یہاں تک کہ ہمارے پاس
پلٹ آئے موسیٰ ۔
تفسیر فتنتُم ہے۔ برے بھلے کی تمیز کرنے کے لئے یہ ایک ابتلاء آ یا ہے۔
حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسی ۔ ہارون بھی رسول نبی تھے اور حضرت موسیٰ بھی۔ مگر ہارون کے
سامنے انہوں نے بت پرستی کی۔ رعب ایک البی فضل ہوتا ہے۔ حضرت موسی کا خوف تو ظاہر ہے کہ
وہ کہتے ہیں کہ ان کے آنے تک ہم اسی بات پر جمے رہیں گے مگر ہارون کو تو اس فعل میں شریک
گردانتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہارون نے نرمی اختیار کی ۔ اللہ تعالیٰ حضرت ہارون کی بریت
ظاہر فرماتا ہے۔
حضرت علی کی نسبت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ
هَارُونَ مِنْ مُوسی ۔ چنانچہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا جیسے ہارون کے ساتھ پیر یجو کا معاملہ
تھا۔ ایسا ہی حضرت عثمان کے قتل میں حضرت علی کو شریک گردانا گیا۔ مگر آپ کا دامن بالکل پاک تھا۔
ان آیات سے مجھے حضرت علی کی بریت اور حضرت عثمان کے قتل سے بالکل الگ ہونے کا
یقین ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمتی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
اے تیرا میرے بعد وہی مقام ہے جو موسیٰ" کے بعد ہارون کا تھا۔

حقائق الفرقان
٦١
سُورَةُ طَهُ
۹۵ - قَالَ يَبْنَؤُمَ لَا تَأْخُذُ بِلِحْيَتِى وَ لَا بِرَأْسِي إِنِّي خَشِيتُ أَنْ تَقُولَ
فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِي إِسْرَاءِيلَ وَ لَمْ تَرْقُبُ قَوْلي -
ترجمہ ۔ کہا اے میری ماں کے بیٹے ! میری داڑھی کو ہاتھ نہ لگا اور نہ میرا سر پکڑ ، میں تو ڈرا تھا اس
سے کہ آپ کہیں گے کہ تو نے پھوٹ ڈال دی بنی اسرائیل میں اور میری بات یاد نہ رکھی ۔
تفسير - يبنوم - بہ نسبت باپ کے ماں میں زیادہ محبت و راحت جوش مارتی ہے۔ اس لئے اس
سے منسوب کیا تا رحمت کی طرف جھکیں ۔
أَنْ تَقُولَ فَرَّقْتَ ۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ حضرت علی پر تفرقہ کا الزام غلط ہے اور آپ نے تحکیم
جو تسلیم کی تو انہی آیات کے ماتحت (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۸)
۹۷،۹۶۔ قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يُسَامِرِيُّ - قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوا بِهِ
فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِّنْ أَثَرِ الرَّسُولِ فَنَبَذْ تُهَا وَكَذَلِكَ سَوَّلَتْ لِي نَفْسِي -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا اے سامری تیرا کیا حال ہے۔ وہ بولا میں نے وہ چیز دیکھی جو اوروں نے نہیں
دیکھی۔ میں نے تھوڑا سا شریعت کا حصہ لیا تھا پھر اسے چھوڑ دیا میں نے اور ایسی ہی صلاح دی مجھ کو
میرے نفس نے۔
تفسیر - لیسامری ۔ سامرہ ایک قوم کا نام ہے۔
بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوا ۔ یعنی میں خوب سمجھتا ہوں ۔
فَقَبَضْتُ قَبْضَةً سَوَّلَتْ لِي نَفْسِی ۔ یعنی میں نے اے رسول (موسی) تیری تعلیم توحید
سے کچھ لیا تھا۔ اب میں اسے چھوڑتا ہوں ۔ کیوں؟ میری مرضی ۔
جبرائیل کے گھوڑے کے قدموں کی مٹی لے کر بچھڑا بنانا ایک جھوٹی کہانی ہے۔
بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوا ۔ مجھے علم ہے جو تجھے نہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
مِّنْ أَثَرِ الرَّسُولِ ۔ رسول کی کچھ متابعت کی پھر چھوڑ دی۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷)

حقائق الفرقان
۶۲
سُورَةُ طَهُ
مطلب یہ ہے کہ موسیٰ علیہ السلام نے سامری کو فرمایا۔ اے سامری ! تیری یہ بڑی بھاری کارروائی
کیوں ہوئی ؟ بولا کہ میں بصیرت حاصل کر چکا ہوں ساتھ ایسے کام کے کہ اس کام کے ساتھ ان لوگوں
کو بصیرت نہیں ۔ پھر قبض کر لیا تھا میں نے ایک قبضہ اس رسول کے اثر میں سے۔ پھر پھینک دیا اسے
اور اسی طرح یہ کام میری جان نے مجھے بھلا کر دکھایا۔ اس مقام پر تسویل کا لفظ قابلِ غور و تامل ہے۔
التسويل۔ تَزْنِينُ النَّفْسِ لِمَا يَحْرُصُ عَلَيْهِ وَتَصْوِيرُ الْقُبْحِ مِنْهُ بِصُورَةِ الْحُسْنِ۔ قَالَ
الله تَعَالَى بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنْفُسُكُمْ أَمْرًا (يوسف : ١٩) تسویل کے معنی ہیں نفس کا اپنی پسندیدہ
چیز کو خوبصورت کر دکھانا۔ چنانچہ اس کی گواہی قرآن شریف کی اس آیت سے ملتی ہے۔ جو حضرت
یعقوب نے اپنے بیٹوں سے بات کی بلکہ تمہارے نفسوں نے بری بات کو خوبصورت کر دکھایا۔ پس
اس آیت کا مطلب صرف اسی قدر ہے کہ جب موسیٰ علیہ السلام نے اس بت پرستی کے بانی سامری
سے دریافت فرمایا کہ تو نے یہ کیا کام کیا تو اس نے بتایا کہ میں ایک بصیرت پر ہوں جس بصیرت سے
یہ لوگ نا آشنا ہیں میں نے موسی رسول کے احکام سے کچھ مانا ہوا تھا سواب میں اس موسوی مذہب کے
مانے ہوئے حصہ کو ترک کر بیٹھا ہوں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱٬۲۲۰)
۹۸ - قَالَ فَاذْهَبْ فَإِنَّ لَكَ فِي الْحَيُوةِ أَنْ تَقُولَ لَا مِسَاسَ وَ إِنَّ لَكَ
مَوْعِدًا لَنْ تُخْلَفَهُ ۚ وَانْظُرُ إِلَى الهِكَ الَّذِى ظَلْتَ عَلَيْهِ عَالِفًا لَنُحَرِّقَنَّهُ
ثُمَّ لَنَفْسِفَنَّهُ فِي الْيَمِّ نَسُفًا -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا چل جا دور ہو۔ زندگی ہی میں تیری یہ سزا ہے کہ تو کہا کرے مجھے ہاتھ نہ لگانا
اور البتہ تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے کہ جس کا تجھ سے کبھی خلاف نہ ہوگا اور دیکھ تیرے جھوٹے معبود
کو جس پر تو جما بیٹھا ہے کہ ہم اس کو ضرور جلائیں گے پھر اس کو بکھیر دیں گے دریا میں اڑا کر ۔
تفسیر - لا مساس ۔ یہ سزا دی ہے کہ جب تو رستے میں چلے تو پوش پوش کہتا جائے ۔ یہ جھوٹی کہانی
ہے کہ جو اسے چھوتا اسے محرقہ بخار ہو جاتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
لے یعقوب نے کہا تمہاری جانوں نے ایک شرارت کی ہے۔

حقائق الفرقان
۶۳
سُورَةُ طَهُ
١٠٠ - كَذلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ وَقَدْ أَتَيْنَكَ مِنْ لَدُنَا ذِكْرًا -
ترجمہ ۔ اسی طرح ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں اگلوں کے گزرے ہوئے حال کی خبریں اور ہم نے
تجھ کو عطا کیا ہے یادگار اور نصیحت (یعنی قرآن) ۔
تفسیر ۔ كَذلِكَ نَقص ۔ پیشگوئی فرماتا ہے کہ اسلام میں بھی ایک ہارون ہوگا۔ اس وقت قوم فتنہ
میں پڑے گی۔ ایک سامری ہوگا۔
عبد اللہ بن سبا یمن کا رہنے والا یہودی ۔ جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہ تھا۔ اس نے
از راہ شرارت اظہار اسلام کیا۔ بصرہ، کوفہ میں گیا۔ اور عثمان کے مطاعن یاد کر لئے ۔ شام تک گیا۔
حضرت معاویہ نے اسے مدینہ میں قید کر دیا۔ حیلے حوالے کر کے چھوٹا تو مصر میں گیا۔ وہاں قوم کو بھڑ کا یا
اور عثمان کے عزل پر لوگوں کو بہکایا۔ مگر وہ سامری آخر میں ذلیل ہو گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)
۱۰۳ تا ۱۰۵ - يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ وَ نَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَينِ
زُرْقًا - يَتَخَافَتُونَ بَيْنَهُمْ إِنْ لَبِثْتُم إِلَّا عَشْرًا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ
يَقُولُ أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا يَوْمًا -
ترجمہ ۔ جس دن صور میں پھونکا جائے گا اور ہم گھیر لائیں گے قطع تعلق کرنے والوں کو اُس دن جن کی
آنکھیں نیلی پیلی ہوں گے۔ وہ آپس میں آہستہ آہستہ باتیں کر رہے ہوں گے کہ بس دس ہی دن
ٹھہرے ہوں گے۔ ہم خوب جانتے ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں جب ان میں کہے گا اعلیٰ درجہ کا کہنے والا
کہ تم کیا ر ہے؟ ایک دن۔
تفسیر ۔ زرقا ۔ نیلی پیلی آنکھوں والے۔ عشرا ۔ ہزار برس شان و شوکت تھی ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷)
عَشْرًا ۔ ہم دنیا میں دس صدیاں رہیں ۔ یہ ایک خاص قوم کی نسبت پیشگوئی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸)

حقائق الفرقان
۶۴
سُورَةُ طَهُ
الا يوما ۔ یوم ہزار برس کا ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۸)
۱۰۶ ، ۱۰۷ - وَ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا فَيَذَرُهَا
قَاعًا صَفْصَفًا -
ترجمہ ۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کی طرح جو سلطنتیں ہیں ان کا حال۔ تو جواب دے اڑا دے
گا میرا رب ان کو بالکل خاک دھول بنا کر ۔ پھر زمین کو کر ڈالے گا ہموار میدان ۔
تفسیر - جبال ۔ بڑے آدمی ۔ عرب میں ایسے نام بھی رکھے جاتے ہیں۔
واقعہ۔ نیک آدمی کا ذکر ہے جسے امر بالمعروف کا شوق تھا کہ اس نے ایک امیر کے ملازم
( جو اس کے منہ چڑھا تھا ) کے ہاتھ میں ایک غیر مشروع چیز دیکھی تو اسے پکڑ کر توڑ دیا۔ امیر نے اسی قسم
کی چیز اپنے ہاتھ میں لی اور واعظ کو بلایا اور پوچھا کہ آپ نے ہمارے آدمی کی چیز توڑ دی ہے۔ کہا۔
ہاں۔ پوچھا کیوں؟ کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيْرُهُ
بِيَدِهِ وَ مَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ وَ مَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ وَ ذُلِكَ أَضْعَفُ الْإِيْمَانِ - ترجمہ - جو
کوئی تم میں سے کوئی غیر مشروع امر دیکھے تو اپنے ہاتھ سے اسے بدلے اتنی طاقت نہ ہو تو زبان سے
سمجھائے ۔ یہ بھی نہ ہو تو دل سے برا منائے اور یہ سب سے بڑھ کر ضعیف ایمان ہے۔
اس پر اس امیر نے کہا۔ میرے ہاتھ میں بھی وہی چیز ہے۔ وہی سلوک اس سے کیوں نہیں
کرتے؟ اس نے کہا آپ کو سمجھانے والے کا ذکر قرآن شریف میں لکھا ہے۔ اس نے پوچھا۔ کہاں؟
تو اس نے یہ آیت پڑھی اور اس زور سے پڑھی کہ مارے دہشت کے وہ چیز اس کے ہاتھ سے گر
پڑی۔ اور ٹوٹ گئی ۔
يَنْسِفُهَا ۔ ان کو اللہ تعالیٰ اڑادے گا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۹)
عَنِ الْجِبَالِ ۔ ان سلطنتوں کو مٹا دے گا ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷)

حقائق الفرقان
۱۱۰،۱۰۹
۶۵
سُورَةُ طَهُ
۱۰۹ ، ۱۱۰ - يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ
فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا - يَوْمَئِذٍ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ
رَضِيَ لَهُ قَوْلًا -
ترجمہ ۔ اس دن لوگ پیچھے دوڑیں گے پکارنے والے کے جس میں کچھ کمی نہیں اور نیچی ہو جائیں گی
آواز میں رحمن کے خوف سے تو سوائے دھیمی آوازوں کے تو کچھ نہ سنے گا۔ اس دن کام نہ آئے گی کسی کی
سفارش مگر جسے اجازت دے دی رحمن نے اور اس کا قول پسند فرمالیا۔
تفسیر - خَشَعَت ۔ خوف سے جھک جائیں گی۔
ان آیات میں ان سلطنتوں کے متعلق پیشگوئی ہے جو اپنی تدابیر کے گھمنڈ میں آ کر کہتے ہیں کہ
ہمیں توڑنے والا کون ہے۔
رضي ۔۔۔۔ الخ ۔ اس کی باتیں پسندیدہ ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۹)
۱۱۲ ، ۱۱۳ - وَ عَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا وَ
مَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخْفُ ظُلْمًا وَلَا هَضْبًا -
ترجمہ ۔ اور بڑے بڑے وجیہ عظیم الشان لوگ حی القیوم کے سامنے جھک جائیں گے اور کچھ
شک نہیں کہ جس نے ظلم کا بوجھ اٹھا یا وہ نامراد ہی رہا۔ اور جو بھلے کام کرے اور وہ ایماندار بھی ہو تو
اسے نہ تو ظلم کا ڈر ہے نہ نقصان کا۔
تفسیر ۔ عَنت ۔ فرماں بردار ہوں گے۔
فَلَا يَخْفُ ظُلْما ۔ کوئی اس پر ظلم نہ کر سکے گا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۹)

حقائق الفرقان
۶۶
سُورَةُ طَهُ
۱۱۴ - وَكَذَلِكَ اَنْزَلْتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَ صَرَّفْنَا فِيْهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ
يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا -
ترجمہ ۔ اور اسی طرح ہم نے اس (یعنی قرآن) کو اتارا ہے ہر وقت پڑھنے کی چیز عربی زبان میں
اور طرح طرح سے اس میں بیان کئے ہیں ڈرتا کہ لوگ تقویٰ اختیار کریں یا ان کے لئے موجب
نصیحت ہو جائے ۔
تفسیر ۔ عَرَبِيًّا ۔ کھول کر سنانے والی ۔
-
ایک شخص نے مجھے کہا۔ کھول کر کوئی اور زبان سنانے والی نہیں میں نے کہا۔ کہ تم اللہ کا نام کسی اور نے مجھے
زبان میں ایسا بتا دو۔ جو خاص اللہ تعالیٰ کے واسطے ہو۔ تو اس نے اقرار کیا کہ کوئی نام ایسا نہیں جو محض
اس ذات جامع صفات سے مختص ہو ۔
يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا - نئی نصیحت بھی کریں گے۔ میں جب قرآن شریف پڑھتا ہوں ۔ تو اسے
نئی شان میں پاتا ہوں ۔ قرآن کے بعد کوئی نئی کتاب آنے والی نہیں ۔ بس وہی نئی شان میں جلوہ گر
ہوتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹)
۱۱۵ ۱۱۶ ۔ فَتَعْلَى اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ
يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهِ وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا وَ لَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى آدَمَ مِنْ
قَبْلُ فَنَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا -
ترجمہ ۔ بہت بڑا درجہ عالی شان اللہ سچے بادشاہ کا ہے اور تو جلدی نہ کر قرآن میں جب تک کہ اس
کی وحی تمام نہ ہو چکے تیری طرف اور کہا کر اے میرے رب ! مجھے علم اور زیادہ دے۔ اور ہم نے
اقرار لیا آدم سے پہلے سے وہ بھول گیا تھا اور ہم نے اس میں قصد نہ پایا۔
تفسیر ۔ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ ۔ قرآن میں نبی کے لئے تین باتوں کا حکم آیا ہے يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
رانی
أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ - (الجمعة: ۳) پہلے وہ آیات پڑھیں۔ پھر تعلیم
لے جو ان کو اس کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتا اور ان کو پاک صاف کرتا اور ان کو کتاب و دانائی کی باتیں سکھاتا ہے۔

حقائق الفرقان
۶۷
سُورَةُ طَهُ
کریں پھر فکر کریں کہ کس تدبیر سے لوگ سمجھیں ۔ اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرمایا کہ
آپ پہلے قرآن سنیں ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ القيمة:۲۰) پھر ہمارے ذمہ اس کا سمجھانا ہے۔ پھر
ایسے دل تیار کرنا جو اس کی تعمیل کریں اس آیت کے متعلق ایک یہ نکتہ بھی ہے کہ واعظ کے لئے وعظ میں
سب سے مقدم قرآن مجید ہے اور اس کے بعد اس کی اپنی تقریر ۔ قرآن مجید کی پیشگوئیوں کو پورا
ہوتے ہوئے دیکھنے کی جلدی نہ کر۔
وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۔ جب اس بادشاہ کے لئے یہ حکم ہے۔ تو ہماری کیا بساط ہے اس لئے میں
قرآن شریف پڑھتے ہوئے یہ دعا بالالتزام پڑھتا ہوں اور اس کے ساتھ یہ دعا ئیں ملاتا ہوں۔
(1) سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَيْتَنَا (البقرة: ۳۳) (۲) اهْدِنِي لِمَا الْخَتَلِفَ فِيهِ مِنَ
الْحَقِّ بِإِذْنِكَ إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (۳) رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِی۔
وَيَيْسِرُ لِي أَمْرِي (طه: ۲۷،۲۶)۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹)
صاحب شرع اسلام تک کو رغبت دلاتا ہے کہ وہ دائمی اور ابدی ترقیات کیلئے ہمیشہ دعا مانگتا
رہے۔ اور ترقی علم چاہتا ر ہے۔ جیسے فرمایا ۔ قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) کہہ اے میرے رب !
میرے علم میں ترقی بخش۔
بد
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶)
پہلا الہام جو ہمارے سید و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوا وہ بھی اِقْرَأْ بِاسْمِ
ريك (العلق :(۲) ہی تھا اور پھر رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کی دعا تعلیم ہوتی ہے۔ اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ
علم کی کس قدر ضرورت ہے۔ سچے علوم کا مخزن قرآن شریف ہے تو دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے
ہیں کہ قرآن شریف کے پڑھنے اور سمجھ کر پڑھنے اور عمل کے واسطے پڑھنے کی بہت بڑی ضرورت ہے۔
اور یہ حاصل ہوتا ہے تقوی اللہ سے۔ مامور من اللہ کی پاک صحبت میں رہ کر ۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں۔
ے پھر اس کا سمجھانا ہم پر فرض ہے۔ ۲ آپ کی ذات بے عیب، بڑی خوبیوں والی ہے جو تو نے ہمیں بتا دیا ہے اس کے
سوائے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ سے اے میرے رب ! تو میرا سینہ کھول دے۔ اور میرے لئے میرا کام آسان کر دے۔
ے اپنے رب کے نام سے پڑھ۔

حقائق الفرقان
٦٨
سُورَةُ طُهُ
جو اپنی سلامتی صدق نیت، شفقت على خلق الله ، غَايَةُ البُعْدِ عَنِ الْأَغْنِيَاء ، آسانی ، جودت طبع ،
سادگی، دور بینی کی صفات سے فائدہ پہونچاتے ہیں۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۷ اراپریل ۱۹۰۱ صفحه ۴)
قرآن مجید پر غور کرنے سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( جو اعلم باللہ اور
جامع کمالات نبوت و انسانیت ہیں ) کو اللہ تعالیٰ نے ایک دعا تعلیم فرمائی ۔
قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۔ ( اے میرے رب میر اعلم زیادہ کر دے ) ۔
میں بھی کہتا ہوں رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا آمین ) تو پھر اور کون شخص ہے جس کو علم کی ضرورت نہیں ۔ یہ
یت : فضیلت علم کو ظاہر کرتی ہے وہاں دوسری طرف ضرورت علم پر بھی دلیل ہے۔
الحکم جلد ۲۰ نمبر ۰۲۰ ۲۰ مورخه ۲۸ جون ۱ ۲۸ رجون ۱۹۱۸ ء صفحه (۴)
فنسی ۔ بعض لوگ پوچھتے ہیں کہ آدم با وجود حکم تاکیدی کے کس طرح بھول گیا۔ میں انہیں
پوچھتا ہوں ۔ گھر سے اہتمام کے ساتھ مسجد میں دو رکعت نماز پڑھنے آتے ہیں۔ اور پھر اس میں سہو ہو
جاتا ہے۔ یہ کیوں؟
وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا - حضرت آدم علیہ السلام نے گناہ کا ارادہ نہ کیا تھا۔ ارادہ سے اس شجرہ کو
نہیں کھایا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹)
اگر چه آدم علیہ السلام شیطان کے کہنے پر نہ چلے۔ مگر مدت کے بعد وہ درخت کے پاس
جانے کی الہی ممانعت کو بھول گئے ۔ ایسی بھولوں سے بچنے کے واسطے باری تعالیٰ نے ہمارے
بادی اور سردار عالم رحمت عالمیاں کو قرآن کریم کے یاد رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے آدم علیہ السلام
کا قصہ فرمایا ہے۔ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهِ وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي
عِلْمًا وَ لَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى آدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا له : ۱۲،۱۵) :۱۱۵، ۱۱۶) اور اسی نسیان
پر آدم علیہ السلام کو عطى آدَمُ رَبَّهُ فَغَوى - (طه: ۱۲۲)
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۱۷)
ے اور جلدی مت کر قرآن سے۔ قبل اس کے کہ اُس کی وحی تجھ پر پوری ہو۔ اور کہو اے رب مجھے علم زیادہ دے۔ اور ہم
نے آدم سے عہد کیا۔ وہ بھول گیا اور اس میں اس کا کوئی قصد نہ تھا۔ کے آدم نے اپنے رب کا عصیان کیا اور بہک گیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی