سُوْرَۃُ الْاَ نۡۢبِیَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
۷۸
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
ہم سورۃ الانبیاء کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس کے نام سے جو سب خوبیوں کا مالک تمام عیبوں سے
پاک ہے بے خدمت بھی سب کچھ دیتا ہے خدمت کا بھی خوب صلہ عنایت فرماتا ہے۔
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُعْرِضُونَ -
ترجمہ ۔ انسانوں کا حساب قریب ہو گیا ہے مگر لوگ غفلت میں پڑے ہوئے منہ پھیر رہے ہیں۔
تفسیر ۔ نزدیک آیا ہے واسطے لوگوں کے حساب اُن کا اور وہ پیچ غفلت کے منہ پھیر رہے ہیں
۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۴ حاشیه )
انبیاء پر کیا اعتراض ہوتے ہیں ان کے ساتھ لوگ کیا سلوک کرتے ہیں ۔ انبیاء کی
موافقت و مخالفت کا کیا نتیجہ ہوتا ہے۔ انبیاء کے آنے کی کسی وقت اور کیا ضرورت ہوتی ہے ان باتوں
کا ذکر اس پارہ میں ہے۔
وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ ۔ پس انبیاء اس وقت آتے ہیں جب لوگ ایک عام غفلت میں پڑے
ہوتے ہیں۔ ایک بھائی خدا کو مانتا ہے اور دوسرا نہیں ۔ بایں ہمہ آپس میں محبت سے رہتے سہتے ہیں
غیرت دینی باہم نہیں رہتی ۔ جیسا کہ آجکل یوروپ و امریکہ کی حالت ہے۔ اس کا کچھ نہ کچھ رنگ
ہمارے ملک میں پایا جاتا ہے۔
ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ کی توجہ بعثت کی طرف ہوتی ہے۔ ہزار برس کے بعد ایسا وقت ضرور آتا
ہے۔ سو برس کے بعد بھی بلکہ بعض کے نزدیک اس سے کم ۔ طب کے معاملہ میں بھی اس کا نظارہ دیکھا
ہے۔ تو رات میں طاعون کا ذکر ہے کہ ستر ہزار آدمی مارے گئے مگر اب تو ہفتہ وار اتنی تعداد کے قریب
پہونچ جاتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۱)
حقائق الفرقان
۷۹
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ ۔ ادھر انسان کام کرتا ہے ادھر اس کا نتیجہ بھگتا ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷)
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ - جس شخص یا قوم یا جماعت کا حساب ہونا ہوتا ہے وہ چوکس رہتی
ہے۔ پس آدمیوں کو اس حساب کے لئے کس قدر سنبھل کر دینا چاہیے۔
تفسیروں میں جہاں طاعون کا ذکر ہے۔ ستر ہزار موتیں بڑی سمجھی جاتی ہیں۔ لیکن اب تو ہر
سال لاکھوں آدمی اس سے مرتے ہیں ۔ مگر جب ذرا افاقہ ہوتا ہے۔ لوگ اپنے میں کوئی تبدیلی نہیں
کرتے۔ جو مشرک ہیں وہ شرک پر جمے ہیں۔ جو چور ہیں وہ چوری سے نہیں ڈرتے۔ جو دغا باز ہیں وہ
دغا بازی پر قائم ۔ جو تجارت جھوٹ پر چلاتے ہیں وہ اسی اصل پر مستحکم ہیں۔ جو ملازم ہیں وہ بدستور
ملازمتوں میں سست ۔
بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۶ و ۷ ۴ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
مَا يَأْتِيهِم مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُحْدَثِ إِلَّا اسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ ۔
ترجمہ ۔ اُن کے پاس نہیں آئی کوئی نصیحت اُن کے رب کی طرف سے نئی مگر وہ اس کو سن لیتے ہیں حال
یہ ہے کہ وہ بے حقیقت کام ہی کرتے ہیں۔
تفسیر۔ ذکر محدث کے معنے معنے ہیں۔ نئے نئے پیرایوں میں کلام بھیجتے رہے۔ یہی معنے صحیح بیچ ہیں
کیونکہ کلام کو میں اللہ تعالیٰ کی صفت مانتا ہوں اور متکلم خدا کی ذات ہے اور میں قرآن مجید کو مخلوق
نہیں مانتا ۔
میں نے کوئی منصوبہ باز ایسا نہیں دیکھا کہ اسے خدا کا خوف ہو اور موت یاد ہو۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۶ و ۷ ۴ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
محدث پیرا یہ جدید ہوتا ہے۔ الا زیادہ تر ذکر وہی ہوتا ہے جو پہلے نبیوں کی زبان پر ظاہر
ہو چکا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
حقائق الفرقان
۸۰
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هُذَا إِلَّا بَشَرٌ
مِثْلُكُمْ أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَ انْتُمْ تُبْصِرُونَ -
ترجمہ ۔ ان کے دل غافل شدہ ایک ہی طرف متوجہ ہو جانے والے ہیں ۔ چھپی ہوئی منصوبہ بازی
کرتے ہیں ظالم ۔ کیا یہ شخص بس تمہارے ہی جیسا ایک آدمی نہیں ۔ کیوں آتے ہو آنکھوں دیکھتے
جادو کے پاس۔
تفسير - لاهِيَةً قُلُوبُهُمْ - آجکل کے لوگ ایسے بہت ہیں کہ اللہ تعالی کے خوف وخشیت سے ان
کے دل غافل ہیں ۔
هَلْ هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُم ۔ جو کچھ انبیاء کو کہتے ہیں۔ اس کا ذکر ہے کہ ایسی باتوں سے ٹالتے
ہیں ۔ یہ نرم فقرہ ہے آرا زِلْنَا بَادِيَ الرأي (هود:۲۸) کہنے والے بھی گزر چکے ہیں ۔
افَتَأْتُونَ السِّحْرَ ۔ دل ربا باتیں کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
۵، ۶ - قُلَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلامٍ بَلِ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ شَاعِرُ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا
ارْسِلَ الْأَوَّلُونَ -
ترجمہ ۔ پیغمبر نے کہا میرا رب تو جانتا ہے ہر ایک بات جو آسمان میں ہو یا زمین میں اور وہی بڑا
سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے۔ بلکہ انہوں نے کہا یہ پریشان خواب و خیال ہیں بلکہ یہ اس نے
جھوٹ باندھ لیا ہے بلکہ وہ شاعر ہے پس اس کو چاہیے کہ ہمارے پاس کوئی نشان لے آئے جس
طرح اگلے پیغمبر بھیجے گئے ( نشانیوں کے ساتھ )۔
تفسیر - رَبِّي يَعْلَمُ الْقَولَ ۔ یہ اس بات کا جواب دیا ہے کہ تم پر فرد جرم لگ چکا۔ سزا ملے گی ۔
أَضْغَاثُ أَحْلامِ ۔ جب انبیاء کے اخلاق کو اعلیٰ درجہ پر دیکھتے ہیں تو پھر ان میں سے بعض
لے ہم میں کے ذلیل (سطحی رائے والے ) اور یہ ہماری رائے کھلی ہے۔
حقائق الفرقان
M
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
بشر مثلكم نہیں کہتے ۔ وہ کہہ دیتے ہیں۔ پریشان خوابیں آتی ہیں ۔ یہ اس لئے کہ انبیاء اسی قدر
بتاتے ہیں ۔ جس قدر ان پر کھلے ۔ اس پر پیشگوئی کی مشکلات کو نہ سمجھتے ہوئے معترض ہوتے ہیں ۔
بَلِ افتراه ۔ یہ کہنے والے ان پہلوں سے ایک قدم بڑھے ہوئے ہیں۔
شاعر - کلام مؤثر لاتا ہے۔ شاعر ہے۔ یہ ان سے بڑھے ہوئے ہیں۔
فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ ۔ یعنی بالکل ہلاک ہو جاویں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
سید احمد خان وغیرہ نے دھوکہ کھا کر معجزات سے انکار کر دیا۔ میں نے ایسے مقامات سے جہاں
سے استدلال کیا جاتا ہے کہ آپ نے نشان نہیں دکھایا۔ نشان بتائے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)
، وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسُلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ
كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ - وَمَا جَعَلْنَهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوا
خُلِدِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے تجھ سے پہلے بھی آدمی ہی رسول بنا کر بھیجے ۔ ہم نے اُن کی طرف وحی بھیجی تھی تو
پوچھ لو اہل کتاب سے جب تم نہ جانتے ہو۔ اور ہم نے اُن کے ایسے جسم نہیں بنائے جو وہ کھانا نہ
کھاویں اور وہ ہمیشہ رہنے والے ہوں ۔
ور
تفسیر - الا رِجَالًا - بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کا مفصل جواب دیتا ہے۔
أَهْلَ الذِّكْرِ ۔ یہ سورۃ مکی ہے ۔ یہودی وہاں تو اتنے تھے نہیں نہیں ۔ اس لئے اس سے مراد
اہل کتاب نہیں۔
جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ - انبیاء کے کھانوں پر اعتراض کرنے والے غور کریں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ءصفحہ ۱۷۱)
حقائق الفرقان
۸۲
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
11 - لَقَدْ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَبًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے اتاری ہے تمہاری طرف کتاب جس میں تمہارا ہی ذکر ہے تو کیا تم کچھ بھی
سمجھ نہیں رکھتے ۔
تفسیر - ذكرُكُمْ - شَرَفُكُمْ یہی معنے صحیح و پختہ ہیں ۔
أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ اپنے آپ کو بدیوں سے کیوں نہیں روکتے ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
ذِكْرُكُمْ - شَرَفُكُم تمہیں تاریخی آدمی بنانے کے لئے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۷)
۱۲ - وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَ انْشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ -
ترجمہ ۔ اور بہت سی ہم نے توڑ دیں بستینیں جو ظالم تھیں اور ان کے بعد دوسرے لوگ کھڑے کر دیئے۔
تفسیر - كَانَتْ ظَالِمَةٌ - یہ قَصَبْنَا کی وجہ بتلائی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
۱۴ - لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَى مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسْكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْتَلُونَ -
ترجمہ ۔ ہم نے کہا بھا گومت اور پلٹ جاؤ جہاں تم کو عیش اور مزہ ملا تھا اور جہاں امن چین سے تم بھا اور
گھروں میں رہتے سہتے تھے تا کہ تم سے پوچھا جائے۔
تفسیر۔ تلون ۔ بڑے امیر ہو۔ شاید تم سے پوچھا جاوے کہ کیا گزری۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
١٦، ١٧ - فَمَا زَالَتْ تِلْكَ دَعْولُهُمْ حَتَّى جَعَلْتُهُمْ حَصِيدًا خَدِينَ - وَمَا
خَلَقْنَا السَّمَاءِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لِعِبِينَ -
ترجمہ ۔ پھر یہی رہی اُن کی پکار یہاں تک کہ ہم نے ان کو کر دیا کٹی ہوئی کھیتی ، بجھے ہوئے انگارے
کے مانند۔ اور ہم نے نہیں پیدا کیا آسمان اور زمین کو اور جو ان دونوں کے بیچ میں ہے بے حقیقت کام
کرتے ہوئے۔
حقائق الفرقان
۸۳
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
تفسیر ۔ حَصِيدًا لمدِینَ ۔ ایرانی، یونانی، عرب، پٹھان، مغول، سکھ۔ یہ سب اسی ملک میں
بڑے کروفر سے آئے اور پھر کچھ بھی نہ رہے۔
لعبين - آسمان وزمین اور ان کے اندر جس قدر چیزیں ہیں۔ ہر ایک نتیجہ کے ساتھ وابستہ ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
۲۱ - يُسَبِّحُونَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ -
ترجمہ ۔ رات دن اس کی یاد میں لگے رہتے ہیں اور وہ کا ہلی نہیں کرتے ۔
تفسیر - لا يَفْتُرُونَ ۔ ایک فقیر سے میں نے پوچھا کبھی آپ عبادت کرتے تھکتے بھی ہیں۔ اس
نے کیا عمدہ جواب دیا۔ کیا تم سانس لیتے ۔ آنکھیں جھپکتے تھک جاتے ہو؟
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
۲۴، ۲۵ - لَا يُسْئَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْتَلُونَ - أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ
الِهَةً قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ هَذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ وَ ذِكْرُ مَنْ قَبْلِي بَلْ
أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقِّ فَهُمْ مُّعْرِضُونَ -
ترجمہ ۔ اس سے تو پوچھ نہ ہو گی جو وہ کرے اور لوگوں سے ہوگی جو وہ کریں۔ کیا انہوں نے اللہ کے سوا
جھوٹے معبود بنارکھے ہیں ۔ کہہ دو تم اپنی سند تو لاؤ۔ یہ کتاب ہے جو میرے ساتھ والوں کے حالات میں ہے
اور ان کے جو مجھ سے پہلے تھے بلکہ ان میں بہت سے جانتے ہی نہیں حق کو اور وہ منہ ہی پھیرے رہتے ہیں۔
تفسير لا يُستَل ۔ انسان خدا کے مقابل پر کچھ نہیں کر سکتا۔ جو کچھ اس نے کرنا ہے۔ اُسے کون
ٹال سکتا ہے۔
مَنْ قَبْلِی ۔ تمام انبیاء جو پہلے ہو چکے ہیں۔
اكْثَرُهُم - ضمائر کا مسئلہ خوب سمجھ لو کہ اس سے پہلے ان کا ذکر نہیں جو ھم کا مرجع ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۱)
۲۷۔ وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدَ اسْبُحْنَهُ بَلْ عِبَادُ مُكْرَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں کہ رحمن نے اولاد بنائی ہے وہ تو ذات پاک ہے وہ تو مقرب بندے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۸۴
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
تفسیر۔ لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی ہے۔ اس سے بڑھ کر نہیں بول سکتے اور وہ اس کے حکم
پر کام کرتے ہیں ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه )
عِبَادُ مُكْرَمُونَ ۔ یہ ولد کی حقیقت سمجھائی ہے کہ اولیاء اللہ کو تقرب کے ایک مقام پر ولد کا
خطاب دیا جاتا ہے۔ مگر وہ ولد حقیقی نہیں ہوتے ۔
مومن وہ ہوتا ہے جو دنیا اور دین دونوں کے کام سمجھے۔ جیسے دنیا کے کارخانے ہیں۔ ویسے ہی
دین کے کارخانے بھی ہیں۔ دنیا کی بھی کھیتی ہے۔ دین کی بھی تجارت ہے۔
جب زمین میں بہت خشکی آتی ہے تو خدا تعالیٰ بارش بھیجتا ہے اسی طرح بعض زمانہ
الہامات کا نہیں ہوتا پھر ایک وقت الہامات کی بارش کا ہوتا ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱)
٢٩ - يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى
وَهُمْ مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ جانتا ہے جو اُن کے سامنے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے اور اللہ جن سے راضی نہیں وہ
ان کی شفاعت نہیں کرتے اور وہ اللہ کے خوف سے بڑے ڈرتے رہتے ہیں۔
راضی ہو۔
تفسیر وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضی ۔ اور سفارش نہیں کرتے مگر اس کی جس سے وہ
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه )
۳۱- أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا
وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ کیا کافروں نے نہیں دیکھا آسمان اور زمین دونوں بند پڑے ہوئے تھے تو ہم نے ان کو
کھولا اور بنایا ہم نے ہر ایک چیز کو زندہ پانی سے تو کیا یہ ایمان نہیں لاتے۔
تفسیر سلمات جمع ہے سما کی اور اس کے معنی ہیں ۔ اوپر کی چیز اور بادل کو بھی کہتے ہیں۔
رتق کے معنے ہیں جوڑنا، بند کرنا ، قحط، خشک سالی ۔ فتق ضد ہے رتق کی ۔ اس کے معنی ہیں ۔ پھاڑنا ،
کھولنا۔ سمان جسے ارزانی کہتے ہیں دیکھو قاموس - السَّمَاءُ : كُلُّ مَا ارْتَفَعَ إِلَى أَنْ قَالَ وَالسَّحابُ:
حقائق الفرقان
۸۵
الْفَتْقُ الشَّقُّ فَتَقَهُ: شَقَّهُ، وَالْخَصْبُ وَالرَّزْقُ ضِدُّة -
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
پس ٹھیک ترجمہ آیت کا یہ ہوا ۔ کیا وہ نہیں دیکھتے ( نہیں سوچتے ) کہ اوپر کی سطح ( بادل )
اور زمین بند ہوتے ہیں ( یعنی خشک سالی واقع ہوتی ہے ) پھر ہم انہیں کھول دیتے ہیں ( یعنی مینہ
برستا ہے ) اور ہر جاندار چیز کو پانی سے بناتے ہیں یعنی آسمان سے مینہ برستا۔ زمین سے نباتات نکلتے
ہیں سمان ہوتا ہے ارزانی ہوتی ہے۔
اگر کوئی شخص سماوات پر جو سماء کی جمع ہے اعتراض کرے تو اسے ایوب ۳۸ باب ۳۷ پڑھنا
چاہیے۔ جہاں لکھا ہے۔ ”کون اپنی دانش سے بادلوں کو گن سکتا ہے عربی اور عبری زبانیں دونوں
قریب قریب ہیں ۔
-
یہی محاورہ کتب مقدسہ میں موجود ہے۔ دیکھو پیدائش کے باب ۱۱، ۱۲۔ آسمان کی کھڑکیاں کھل
۔
گئیں۔ چالیس دن اور رات پانی کی جھڑی لگی رہی ۔
۔
پیدائش ۸ باب ۲۔ آسمان کی کھڑکیاں بند ہوئیں اور آسمان سے مینہ تھم گیا۔
اول - سلاطین ۸ باب ۳۵۔ پھر جب آسمان بند ہو جائیں گے اور بارش نہ ہو۔
حجی اباب ۱۰۔ آسمان بند ہے۔ اوس نہیں گرتی ۔
۲ تاریخ ۶ باب ۲۶۔ اگر آسمان بند ہو جاویں اور نہ برسیں ۔
۲ تاریخ کے باب ۱۳ ۔ جو میں آسمان کو بند کروں کہ بارش نہ ہو۔
لوقا ۴ باب ۲۵ ۔ ساڑھے تین برس آسمان بند رہا ۔ زمین حاصل دینے سے باز آئی ۔
اور میں نے خشک سالی کو طلب کیا ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۹ ، ۱۴۰)
أَوَ لَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا - کافر اس بات کا یقین نہیں کرتے یا یہ معنے ۔ کیا بار بار نظارہ نہیں کیا۔
رتقا - بند۔
فَفَتَقْنَهُمَا وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْع ( الطارق : ۱۲، ۱۳) میں اس کی
لے اور قسم ہے برسات والے آسمان کی ( کیونکہ زمین سے پانی جا کر واپس آتا ہے ) اور زمین کی قسم جو بہت پھٹ
جاتی ہے ( بسبب جھاڑ اور روئید گیوں اور دوسرے صدمات کے ) ۔
حقائق الفرقان
۸۶
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
تشریح ہے۔ پانی بخار بن کر بادل بنتا اور پھر برستا ہے ۔ اَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَ مَرْعُهَا النَّزِعْت : ۳۲)
أَفَلَا يُؤْمِنُونَ ۔ اس وقت ایک بارش ہوئی ہے۔ طبائع حسب فطرت پھل لائیں گی ۔
در باغ لاله روید و در شوره بوم خس کے
پوچھتا ہے تم کس جماعت میں بننا چاہتے ہو۔ کیا مومن نہیں بنیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)
كانتا رتقا ۔ جب بارش نہیں ہوتی تو آسمان بند اور زمین بھی روئیدگی نہیں دیتی ۔ اسی طرح وحی
کی بارش شروع ہو گئی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷)
پانی کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَي (الانبیاء : ۳۱) پانی ہر
شے کے لئے زندگی بخش ہے۔ اور قرآن مجید میں وحی الہی کی مثال پانی سے دی ہے اور وحی الہی کے
متعلق بھی فرما یا فِيهِ شِفَاءٌ وَ نُور
الحکم جلد ۱۴ نمبر ۴۱ مورخہ ۷ ر دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۳)
٣٢ وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِهِمْ وَ جَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا
سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے پیدا کئے زمین میں پہاڑ ایسا نہ ہو کہ زمین لوگوں کو لے کر جھک پڑے اور اس
میں کھلے کھلے رستے تا کہ لوگ راہ پا جائیں۔
تفسیر آن تبید بھم ۔ کہ وہ پہاڑ بھی ان کے ساتھ چکر کھاتے ہیں۔ حضرت ابن عباس نے یہ
معنے گئے ہیں ۔
تَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ ۔ جس طرح پہاڑوں میں رستے بنائے ۔ اسی طرح دینی مشکلات حل کرنے
کے رستے بھی بنائے۔ دین کے رستے میں بھی پہاڑ ہیں۔ چنانچہ فرمایا۔
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ وَ مَا أَدْرَيكَ مَا الْعَقَبَةُ - فَكُ رَقَبَةٍ أَوْ أَطْعَمُ فِي يَوْمٍ ذِي
لے نکالا اس میں سے پانی اور چارہ اس کا ۔ ۲ بارش کسی باغ میں گل و لالہ اگاتی ہے تو کسی شورہ زمین میں کانٹے
اگاتی ہے۔
حقائق الفرقان
۸۷
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
مَسْعَبَةٍ - يَتِيمَا ذَا مَقْرَبَةٍ أَوْ مِسْلِيْنَا ذَا مَتْرَبَةٍ (البلد : ۱۲ تا ۱۷)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)
۳۳، ۳۴۔ وَ جَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا وَهُمْ عَنْ ايْتِهَا مُعْرِضُونَ
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
-
ترجمہ ۔ اور ہم نے بنادیا آسمان کو محفوظ چھت اور کا فرآسمانی نشانیوں سے منہ پھیرتے ہی ہیں۔ وہی
ہے اللہ جس نے رات دن پیدا کیا اور سورج و چاند سب آسمانوں میں تیر رہے ہیں ۔
تفسیر وَ جَعَلْنَا السَّمَاء سَقْفًا ۔ دین میں بھی چھت ہے۔ جو روحانی حیات کی حفاظت کا
موجب ہے۔ آسمان میں سورج و چاند و ستارے بنائے ۔ ایسے ہی دین میں بھی وَ بِالنَّجْمِ هُمْ
يَهْتَدُونَ ۔ (النحل : ۱۷) بھی فرمایا ۔
فَلَكٍ يَسْبَحُونَ - چگی ( قطب شمالی یا جنوبی میں ) یا چرنے ( جیسے خط استواء ) کی طرح پھرتے
ہیں۔ بخاری میں ہے۔ حُسْبَانُ كَحُسْبَانِ الرَّحِي فَلْكَتُهُ كَفُلْكَةِ الْمِغْزَلَةِ "
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
۳۶،۳۵۔ وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَائِنُ مِن فَهُمُ
الْخَلِدُونَ - كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَ
الَيْنَا تُرْجَعُونَ -
-
ترجمہ ۔ اور ہم نے نہیں دی تجھ سے پہلے کسی بشر کو ہمیشگی تو پھر کیا تو اگر مر گیا تو وہ ہمیشہ جیتے ہی رہیں
گے۔ ہر ایک نفس مزا چکھنے والا ہے موت کا اور ہم تم کو انعام دینا چاہتے ہیں برائی و بھلائی سے آزما کر
اور تم سب ہماری طرف پلٹو گے۔
تفسیر - مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۔ اس مقام پر مفسرین لکھ جاتے ہیں۔ سب مر گئے ۔ پھر دوسرے
لے تو وہ اچھل کر گھائی پر کیوں نہیں چڑھ گیا۔ اور تو کیا جانے کہ وہ کیا گھائی ہے۔ کہہ دے گردن کا چھڑانا۔ یا فاقہ کے تو
دن میں ۔ کسی قرابت مند یتیم کو کھانا کھلانا۔ ۲ے اور وہ راہنما تارے سے ہی ہدایت پاتے ہیں۔ س ( کھونٹی)
کے گرد گھومنا جیسے چکی کھونٹی کے گرد گھومتی ہے۔ اس کا گھومنا ایسے ہے جیسے چرخہ کا چرخ جس کے بیچ میں تکلہ (صنارہ)
لگایا جاتا ہے گھومتا ہے۔
حقائق الفرقان
۸۸
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
موقع عیسی کے بارے میں یہ قول بھول جاتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
وَ نَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۔ اور ہم امتحان کے طور پر تمہیں بدی اور نیکی میں مبتلا
کرتے ہیں۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۴)
۴۳، ۴۴- قُلْ مَنْ يَكْلَؤُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَنِ بَلْ هُمْ عَنْ
ذِكْرِ رَبِّهِمْ مُّعْرِضُونَ - أَمْ لَهُمُ الِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّنْ دُونِنَا لَا يَسْتَطِيعُونَ
نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ -
ترجمہ ۔ کہہ دے کہ تمہاری کون حفاظت کرتا ہے رات کو اور دن کو رحمن سے ( یعنی عذاب سے رحمٰن
کے ) ہاں یہ لوگ تو اپنے رب کی یاد سے یا قرآن سے منہ ہی پھیرتے ہیں۔ کیا ان کے ہمارے سوا
کوئی اور بھی معبود ہیں جو ان کو تکالیف سے بچاتے ہیں وہ تو اپنی مدد بھی آپ نہیں کر سکتے اور نہ ان کو
ہماری طرف سے بھی کچھ مدد ہوتی ہے۔
تفسیر - يَعْلَؤُكُمْ - يَحْفَظُكُمْ نگہبانی کرتا ہے۔
لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ اَنْفُسِهِمْ ۔ دنیا میں جس قدر معبود بنائے گئے ہیں وہ خود مصیبتوں میں
گرفتار ہوئے ۔ دکھوں میں مبتلا ہوئے تا یہ ثابت ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوائے کوئی کسی کے دکھ دور کرنے
والا نہیں۔
وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ ۔ یہ پیشگوئی ہے کہ تمہیں بتوں کی مدد کا بھروسہ ہے۔ وہ تمہاری مدد کیا
کریں گے۔ ان کی تو اپنی خیر نظر نہیں آتی۔
يُصْحَبُونَ - صاحب دیئے جائیں گے۔ يُنْصَرُونَ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
حقائق الفرقان
۸۹
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
۴۵ - بَلْ مَتَّعْنَا هَؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ أَفَلَا يَرَوْنَ
انَّا نَاتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَلِبُونَ -
ترجمہ ۔ ہاں بات اتنی ہے کہ ہم نے ان کو فائدہ پہنچایا ہے اور ان کے باپ دادا کو یہاں تک کہ ان
کی عمر بہت ہو گئی تو کیا یہ لوگ اس بات کو بھی نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو گھٹاتے چلے آ رہے ہیں اس کے
ہر طرف سے تو کیا وہ غالب ہونے والے ہیں ۔
تفسیر - أطرافها - امراء وغرباء - شرفاء وضعفاء ۔ سب طبقے کے لوگوں سے آدمی نکل کر اس دین
میں شامل ہو رہے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ر جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
تَأْتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الانبياء :(۴۵) کیسے واضح طور پر پورا ہو رہا ہے۔ اعلیٰ
درجہ کے عظیم الشان لوگ طرف کہلاتے ہیں اس لئے کہ وہ ایک طرف ہو کر بیٹھتے ہیں۔ اور ادنی درجہ
کے لوگوں میں سے بعض سلیم الفطرت ہوتے ہیں وہ بھی طرف کہلاتے ہیں یعنی تمہارے اعلیٰ اور ادنی
درجہ کے لوگوں میں سے یا یہ کہو کہ ہر طبقہ اور ہر درجہ میں سے جو عظیم الشان اور سلیم الفطرت لوگ ہیں
وہ سب کے سب اسلام میں داخل ہو کر تمہاری جمعیت کو دن بدن کم کر رہے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۶)
۴۶- قُلْ إِنَّمَا انْذِرُكُمُ بِالْوَحِي وَ لَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا
يُنْذَرُونَ -
ترجمہ ۔ کہہ دے بس میں تو تم کو وحی کے مطابق ڈرا رہا ہوں اور بہرے سنتے ہی نہیں پکارنے کو
جب وہ ڈرائے جاتے ہیں۔
تفسیر - انْذِرُكُمْ بالوجی ۔ انبیاء قیاس سے پیشگوئیاں نہیں کرتے بلکہ وہ جو کچھ اس بارے
میں کہتے ہیں ۔ اعلام النبی سے کہتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۷۲)
لے ہم زمین کو گھٹاتے چلے آ رہے ہیں اس کے ہر طرف سے۔