سُوْرَۃُ الْاَ نۡۢبِیَآءِ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2

حقائق الفرقان
۹۰
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
۴۸،۴۷۔ وَلَئِنْ مَسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يُوَيْلَنَا إِنَّا
كُنَّا ظُلِمِينَ - وَ نَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَ
انْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَى بِنَا حَسِبِينَ -
ترجمہ ۔ اگر اُن کو بھاپ اور لپٹ بھی لگ جائے تیرے رب کے عذاب کی تو وہ ضرور بول اٹھیں
ہائے ہماری خرابی ہم تو بے شک بے جا کام کرنے والے ہی تھے۔ اور ہم رکھیں گے انصاف کی
تر از وئیں قیامت کے دن پھر کسی شخص پر ذرہ بھی ظلم نہ ہوگا اور اگر کسی کا عمل رائی کے دانے کے برابر ہوگا
تو ہم اس کو حاضر کر دیں گے اور ہم کافی ہیں حساب لینے کے لئے ۔
تفسیر - نفحہ ۔ لیٹ ۔
الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ - انصاف کے ترازو الموازین جمع اور قسط واحد ۔ عربی میں قسط و عدل
کے لئے یہ جائز ہے۔ میزان بھی ہر چیز کے حسب حال ہے۔ ضرب کی میزان جمع کی میزان عقل
کی میزان بولی جاتی ہے اور سب لوگ سمجھتے ہیں ۔
کفی بنا حسبِینَ ۔ یہ دو جملے ہوتے ہیں۔ کفی بنا ۔ اکتف بنا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)
اور ہم قیامت کے دن انصاف کی میزا نیں رکھیں گے۔ تم کیسے نادان ہو کہ میزان کو مادیات میں
منحصر سمجھتے ہو۔ میزان کو تم کیوں وسیع نہیں خیال کرتے ۔ دیکھو ! جب تم نے حساب پڑھا تھا اس وقت
تم کو جمع کی میزان، تفریق کی میزان، ضرب کی میزان، تقسیم کی میزان علم حساب میں نہیں بتائی گئی۔
اس سے تم اندھے کیوں ہوئے اور کیوں میزان کی حقیقت میں غور نہیں کرتے ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۶)
۴۹ - وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى وَهُرُونَ الْفُرْقَانَ وَ ضِيَاء وَ ذِكْرًا لِلْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے دی تھی موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ کرنے والی کتاب اور روشنی اور یادگار متقیوں کے لئے ۔
تفسیر - الفرقان ۔ ایک امتیاز ۔ دشمن کے مقابلہ میں کامیابی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)

حقائق الفرقان
۹۱
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
۵۲ - وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے دی تھی ابراہیم کو وہ راہنمائی فہم سلیم پہلے کی اور ہم اس کے بڑے جاننے والے ہیں ۔
تفسیر - دشده - رشد فہم سلیم کو کہتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
۵۹ - فَجَعَلَهُمْ جُزْدًا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ -
ترجمہ ۔ پھر اس نے مورتوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے مگر ان کے بڑے بت کو اس غرض سے
چھوڑ دیا ) تا کہ وہ اس کی طرف پلٹیں ۔
تفسير إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ ۔ اپنے بڑے بت کی طرف توجہ کریں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)
۶۴ - قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هُذَا فَسْتَلُوهُمْ إِنْ كَانُوا يَنْطِقُونَ -
ترجمہ ۔ کہا۔ ہاں کرنے والے نے کی تو ہے۔ ان کا بڑا یہ ہے انہیں سے پوچھ لوا گر یہ بولتے ہوں تو ۔
تفسیر ۔ بَلْ فَعَلَۂ کسی کرنے والے نے کچھ کیا ہے۔ آپ کا مطلب یہ تھا کہ یہ کام کس نے کیا۔ مجھ
سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔ تمہارا بڑا معبود موجود ہے۔ اس سے پوچھ لو۔ گویا ان کی غلطی کی طرف
اس پیرائے میں توجہ دلائی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
۶۹ تا ۷۲ -٧- قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ - قُلْنَا يُنَارُ
كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ - وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ
وَ نَجَّيْنَهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بُرَكْنَا فِيهَا لِلْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ انہوں نے آپس میں باتیں کیں کہ ابراہیم کو جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی ذرا مدد کرو اگر تم
کچھ کرنا چاہتے ہو۔ اور ہم نے آگ کو کہا اے آگ ! تو ٹھنڈک اور سلامتی بن جا ابراہیم پر۔ اور
لوگوں نے منصوبہ باندھا اس کی تباہی کا تو ہم نے انہیں کو بڑا نقصان پانے والا بنا دیا۔ اور ہم نے اس
کو بچا لیا اور لوط کو اس زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی ہے دنیا اور جہانوں کے لئے ۔
-

حقائق الفرقان
۹۲
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
تفسیر ۔ قَالُوا حَدِقُوهُ - حضرت ابراہیم جس شہر میں پکڑے گئے تھے اس کا نام اور تھا۔ پشتو
میں اب تک اور آگ کو کہتے ہیں ۔ اس شہر میں آتشکدہ تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
( اس سوال کے جواب میں کہ ) ابراہیم کے لئے آگ سرد ہوئی۔ پھول کھل پڑے۔ چشمے
جاری ہو گئے۔ لیٹیمر کر نیمر کے لئے کیوں سرد نہ ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔
(فرمایا)۔ پھول کھلے۔ چشمے جاری ہوئے ۔ قرآن کریم میں تو نہیں مگر یہ تو بتاؤ کہ تمہارے یہاں
کی متواتر کہانی پہلاد کی کیا بتاتی ہے؟ متواتر کا منکر احمق اور ضدی ہوتا ہے اور اگر اس کے منکر ہو تو
منوجی اور بھرگ سنگتا میں کیا لکھا ہے۔ اسے پڑھو۔ دیکھو اس کا ادھیا ۸ شلوک ۱۱۶ ۔ اگلے زمانہ میں
تبش رش کے چھوٹے بھائی نے ان کو عیب لگا یا اور تبش رش نے اپنی صفائی کے واسطے آگ کو اٹھایا
لیکن تمام دنیا کے عمل نیک و بد جاننے والے اگن نے رش کا ایک بال بھی نہ جلایا کیا تم اب اپنی کسی
نیکی پر اگنی کو اٹھا سکتے ہو یا اس شلوک کو غلط قرار دیتے ہو یا اس کی کوئی تاویل کرتے ہو یا یہ قول منو کا وید
کے کسی شلوک کے خلاف سمجھ کر رد کرتے ہو؟ اصل بات قرآن کریم میں اس قدر ہے۔
قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ - قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى
إِبْرَاهِيمَ - وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ - وَنَجَّيْنَهُ وَلُوْطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَرَكْنَا فِيهَا
لِلْعَلَمِينَ ۔ (الانبياء: ۶۹ تا ۷۲) ۔
انہوں نے کہا اسے جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر کچھ کرنا ہے۔ ہم نے کہا اے آگ !
تو ابراہیم پر سرد اور سلامتی ہو جا۔ انہوں نے ابراہیم سے جنگ کرنی اور خفیہ تدابیر سے انہیں ایذا دینی
چاہی مگر ہم نے انہیں زیاں کا ر کیا اور ہم نے ابراہیم اور لوط کو مبارک زمین میں پہنچایا۔
اور دوسری جگہ ہے۔
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهَ إِلَّا أَنْ قَالُوا اقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ فَأَنْجُهُ اللهُ مِنَ النَّارِ (العنكبوت : ۲۵)

حقائق الفرقان
۹۳
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
اس کی قوم کا جواب یہی تھا کہ اسے مار ڈالو ۔ یا جلا دو ۔ سوخدا نے اُسے آگ سے بچالیا۔
اور تیسری جگہ ہے۔
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَالْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ - فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَسْفَلِينَ -
(الصفت : ۹۹۹۸)۔
انہوں نے مشورہ کیا کہ اس کیلئے ایک مکان بناؤ اور اسے آگ میں ڈالو۔ انہوں نے
ابراہیم کی نسبت ایذا رسانی کا منصوبہ کیا۔ سو ہم نے انہیں اس منصوبہ میں پست اور ذلیل کیا۔
ان آیتوں سے کس قدر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جو تم نے سمجھا ہے۔ بالکل لغوا اور غلط ہے اس
قصہ میں یہ چند کلمات طیبات ہیں ۔ جو مقام غور اور توجہ کے قابل ہیں ۔ پہلا کلمہ ہے۔ ارادوا به
كَيْدًا دوسرا - فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ - تيرا - قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ - چوتھا ۔
وَ نَجَّيْنَهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بُرَكْنَا فِيهَا لِلْعَلَمِينَ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ
ہر ایک گزشتہ نبی کا قصہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پیروؤں کے صدق اور حقیقت کے
ثبوت کے لئے ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں اور ہر ایک مسلمان کو ضرور ہوا کہ حضرت نبی کریم اور مولانا رؤف
رحیم کا ماجرا اس بارہ میں دیکھیں۔ اس لحاظ سے جب قرآن کریم کو پڑھتے ہیں تو اپنے نبی رحمۃ للعالمین صلی
اللہ علیہ وسلم الی یوم الدین کے بارہ میں یہ کلمات ہمیں ملتے ہیں۔
(1) - إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ (الانفال: ۳۱) اور
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا (الطارق : ۱۶) (۲) - آپ پ کے دشمنوں کا ذکر کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا
بِ أُولَبِكَ حِزْبُ الشَّيْطَنِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطِنِ هُمُ الْخَسِرُونَ (المجادله: ۲۰) (۳) كلمه طيبه
ہے جو بخوبی آگ کے مسئلہ کو حل کرتا ہے۔ كُلما أوقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللهُ (المائده:۶۵)
لے اور جب تدبیر کی کافروں نے تیرے لئے کہ تجھے قید کر دیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں ۔ ہے وہ تو ایک جنگ
کی تدبیریں کر رہے ہیں ۔ سے یہی شیطانی لشکر ہے اور سن رکھو کہ شیطانی لشکر ہی نہ شیطانی لشکر ہی نقصان پانے والا ہے ۔
ہے جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اُس کو بجھا دیتا ہے ۔

حقائق الفرقان
۹۴
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
(۴) کلمہ ہے إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا (المومن : ۵۲)۔
ان مقامات کا مقابلہ دونوں قصوں، قصہ حضرت نبی کریم اور قصہ حضرت ابراہیم کے ساتھ کرو
وہاں اگر جناب ابراہیم کے مخالفوں نے آگ جلائی اور حرقوا کا فتوی دیا تو یہاں تمام بلا د عرب نے
نار الحربے کو جلایا اور صدہا مسعر الحرب سے اٹھ کھڑے ہوئے اور جس طرح وہاں ابراہیم علیہ السلام کے
لئے آگ کو برد اور سلام بنایا اسی طرح ہمارے ہادی و مقتداء کے لئے خاص اللہ تعالیٰ نے اس آگ کو
بجھا دیا اور فرمادیا۔ اطفاهَا الله (المائدة : ۶۵) یعنی جب کبھی ہمارے نبی کریم کے دشمنوں نے
آتش جنگ جلائی ۔ اللہ نے اسے بجھا دیا۔
ابراہیم کے زمانہ پر ہزاروں برس اور ہمارے شفیع صلی اللہ علیہ وسلم پر چودہ سو برس
گزرتے ہیں اور تو نے اور ایک تیرے اس معاملہ میں مؤید و هم زبان، تیز زبان نوجوان امرتسری و
مولوی نے ہمیں اس طرح خطاب کیا ہے ۔ چاہیے کہ آجکل کسی اہلِ اسلام کو جو ملہم اور پیغمبر ہو کر خدا
کے ساتھ عیسی یا موسی کی طرح باتیں کرنے کا دم بھرتا ہے۔ ایک لمبی چوڑی بھٹی کو آگ سے بھر
کر بیچ میں پھینک دیا جاوے ۔ اگر آگ گلزار ہو جاوے تو سمجھے کہ قرآنی معجزے سب سچ ہیں
امرتسری مولوی پھر اپنی کتاب میں فرماتے ہیں یہ مرزا صاحب قادیانی کی طرف اشارہ ہے ۔ مرزا
جی کے دوستو! کیا کہتے ہو ( ترک اسلام ) ۔
۔۔۔ ہم خدائے تعالیٰ کے فضل سے کامل یقین اور پورے اعتقاد سے دعوی کرتے ہیں اور
تمہیں اور تمام جہاں کو سناتے ہیں کہ ہمارا مہدی اور عیسی بن مریم اس وقت موجود ہے اور اس کو
وحی ہو چکی ہے۔
نَظَرْنَا إِلَيْكَ مُعَطَرًا وَقُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ اس وحی الہی میں ہمارے
امام همام مهدی موعود علیہ السلام حضرت مرزا غلام احمد کو ابراہیم کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عالم الغیب
قادر خدا نے آپ کو یہ بھی وحی کی ہے۔ ”آگ سے ہمیں مت ڈراؤ۔ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی
لے بے شک ہم مدد کرتے ہیں اپنے بھیجے ہوؤں کی اور ایمانداروں کی دنیا ہی کی زندگی میں۔ ۲۔ جنگ کی آگ ۔
آگ جلانے کا آلہ۔

سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
حقائق الفرقان
۹۵
66
وو
ہرگز ضائع
غلام ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے فرمایا ۔" كَمِثْلِكَ دُرِّ لَا يُضَاعُ“ یعنی تیرے جیسا ۔ رے جیسا موتی ہرگز
نہیں کیا جاتا ۔۔۔۔۔
سنو ! تبش رشی نے تو خود آگ میں ہاتھ ڈالا تھا مگر ابراہیم علیہ السلام خود آگ میں نہیں کو دے
تھے اور نہ مومنوں، مخلصوں، راست بازوں اور اللہ کے رسولوں کا یہ فعل ہوتا ہے کہ اللہ کو آزمائیں بلکہ
لو حکم ہے لا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: ۱۹۶) یعنی اپنے تئیں خود ہلاکت میں نہ ڈالو۔
اسی سنت النبی کی اتباع میں حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں خود کود کر نہیں گرے تھے بلکہ لوگوں
ان کو
نے کہا۔
حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ (الانبياء : ٢٩ ) ۔
اب خدا تعالیٰ کی اسی سنت کے موافق تم اور سارا جہان اور اس سفلی جہان کی ساری طاقتیں اور
شوکتیں اور عداوتیں ہمارے امام مہدی اور مسیح کو آگ میں ڈال کر دیکھ لیں۔ یقیناً خدا تعالیٰ اپنے زندہ
اور تازہ وعدہ کے موافق اس مہدی کو اسی طرح محفوظ رکھے گا جیسے پہلے زمانہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام
کو اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو محفوظ رکھا۔ یہ ہمارا آقا غلام احمد ہے۔ اس لئے ضرور ہے کہ احمد ،
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور اتباع کی برکات اور ثمرات اسے حاصل ہوں۔ جیسے خدا تعالیٰ نے اس کے
متبوع کو وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائده : ۶۸) (المائدہ: ۶۸) کا وعدہ دیا۔ اسی طرح اسے بھی برسوں
پیشتر يَعْصِبُكَ اللهُ وَلَوْ لَمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ ، " کا وعدہ دیا۔ یہ خدا کا مسیح اور مہدی یقینا تمہاری
آگ سے بچے گا اور ضرور بچے گا۔ اس نے طاعون جیسی آگ کی خبر دی کہ آنے والی ہے اور کہا کہ
میرے لئے آسمان پر ٹیکا لگ چکا ہے آخر وہی ٹیکا سچا نکلا اور زمینی ٹیکا بیکار ہو گیا۔
عیسائی لوگوں، برہموؤں سکھوں اور آریہ سماج نے پھر خصوصیت سے لیکھرام کے واقعہ پر کیا آگ
نہیں لگائی اور شیعہ سنی ، مقلد ، غیر مقلد، متصوفوں اور ان کے شرکاء نے کیا کوشش میں کمی کی ہے
اور کیسی کیسی آگیں نہیں جلائیں ۔ مگر سب خائب و خاسر ہوئے ۔ اب ظاہری آگ یا اس سے بھی ۔ ۔
اے اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے ۔ ۲ے اللہ تجھے بچائے گا اگر چہ لوگ تجھے نہ بچائیں ۔

حقائق الفرقان
१५
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
زیادہ آگ کو لگا کر دیکھو۔ پھر تم دیکھو گے یہ تمہاری آگئیں بھسم ہوتی ہیں ۔ یا نہیں۔ یہ بھی رسولوں کے
رنگ میں ہے تم اعداء الرسل کی طرح اس کا مقابلہ کرو اور دیکھو اس موعود انبیاء اور جانشین
خاتم الرسل و خاتم النبیین کے لئے بھی اسی طرح تمہاری آگ بر دو سلام ہوتی ہے کہ نہیں ۔ یا د رکھو! وہ
برد و سلام ہوگی اور ضرور ہو گی مگر تم نادانی سے کہتے ہو کہ وہ خود آگ میں جاویں۔ کیا یہ اتباع انبیاء ورسل
ہے؟ دیکھو قرآن میں ہے حَرِّقُوهُ سو تم بھی حَرِّقُوہ کا حکم اپنے ذُرِّيَّاتُ اور سواروں اور پیادوں کو کرو
اور پس پھر دیکھو۔ ابراہیم کی طرح آگ برد و سلام ہوتی ہے کہ نہیں۔ ہاں بے ریب لیٹی مر بشپ
بادشاہ انگلینڈ ایڈورڈ ششم کا درباری تھا۔ ۱۵ اکتوبر ۱۵۵۵ء کو ملکہ میری کے عہدِ سلطنت میں
پراٹسٹنٹ مذہب پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب آگ میں جلایا گیا۔ رڈلے بشپ پر اٹسٹنٹ مذہب
پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب لیٹی مر کے ساتھ آگ میں جلایا گیا۔ کرینمر آرچ بشپ پر اٹسٹنٹ
ہونے کی وجہ سے قید کیا گیا تھا۔ اس نے توبہ کی مگر وہ خفیہ تھی۔ باہر آ کر پھر پراٹسٹنٹ ہونے کا اقرار
کیا اور یہ بھی اقرار کیا کہ موت کے ڈر سے میں نے اپنا مذہب چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ۱۵۵۶ء میں
آگ میں جلایا گیا۔ مگر یہ تو بتا یہ ثالوثی ، مثلث خدا کو ماننے والے تین میں ایک، ایک میں تین کے
معتقد ، تمام النبی شریعت کو جو توریت میں تھیں لعنت کہہ کر اس پر پانی پھیرنے والے کفارہ مسیح پر اعتقاد
کر کے بدوں اعمال بہشت کے وارث بننے والے، ابراہیمؑ کی طرح کیوں بچائے جاتے؟ کیا
خدا تعالیٰ ایسے نا پاک مشرکوں کو پاک موحدوں کی جگہ پر اتارا کرتا ہے؟ یہ سب لوگ ابراہیم کے
ایمان کے بالکل مخالف اور ضد ہیں ۔ جہاں تک تاریخ پتہ دے سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے مرسل و مامور
اپنے اعداء کے سامنے ناکام ہو کر نہیں مرتے اور نہ ہلاک ہوتے اور نہ مارے جاتے ہیں۔ مامورین کے
ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے جس کا ذکر فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ (ال عمرا ال عمران : ۱۸۴) اور
فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ مِنْ قَبْلُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (البقرة:۹۲) میں ہے ۔ مگر یہ مقابلہ و مقابلہ
ا پھر تم نے ان سے کیوں لڑائی کی اور ان کے مارنے کا کیوں ارادہ کیا جب تم سچے ہو۔
وس
(اچھا) جب تم (اپنی کتاب کو مانتے ہو تو پھر اللہ کے نبیوں کے درپے قتل کیوں ہو رہے ہواؤل سے ۔

حقائق الفرقان
۹۷
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
کرنے والے ناکام و نامراد مرتے ہیں۔ اور مامور لوگ اللہ کے فضل سے مظفر ومنصور اور کامیاب
ہو کر دنیا سے جاتے ہیں۔ کیا تم نے نہیں سنا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المائدہ: ۴) کی آواز کس
نے سنی؟ کیا اس بد انجام نے جو ویدوں کا ترجمہ بھی کامل نہ کر سکا۔ اور جو کیا۔ اس میں بھی پنڈت
لوگوں کا تصرف و دخل شامل ہو گیا ۔ جس کے باعث وہ ترجمہ بے اعتبار ہے اور تم کو آگاہی نہیں ۔
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۲، ۳) کی
وحی کس کو ہوئی ؟ حزب اللہ ہمیشہ غالب ہوتا ہے اور حزب الشیطان ہمیشہ خائب و خاسر مرتا
ہے ۔ یہی بات تو ہے جس پر ہمارا امام اور ہم خوشیاں مناتے ہیں ۔ لیکھرام کو آگ لگی ۔ اور جل کر
کباب ہو گیا۔ اور اسکا مخالف اب تک عیش و آرام میں ہے۔ اس کے لئے اس کے گھر میں باغ ہے
اور چشمے جاری ہیں
ه
خدا خود سوز درآں کرم دنی را که هست از کینه داران محمد ۳
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲ تا ۲۲۸)
وَوَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً وَكُلًّا جَعَلْنَا صَلِحِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے اس کو اسحاق بخشا اور یعقوب رو لکھن اور کسر میں اور سب کو ہم نے سنوار والا
ہی بنایا۔
تفسیر - نافلة - پوتا (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
۷۹- وَدَاوُدَ وَ سُلَيْمَنَ إِذْ يَحْكُمُنِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيْهِ غَنَمُ
الْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شُهِدِينَ -
ترجمہ ۔ اور داؤد اور سلیمان کا حال یاد کرو جب وہ دونوں فیصلہ کرنے لگے ایک کھیتی کے مقدمہ میں جب
رات کے وقت پر گئیں اس کھیت میں سے لوگوں کی بکریاں اور ان کا فیصلہ ہمارے حضور میں تھا۔
ا آج میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین۔ ۲ جس وقت اللہ تعالیٰ کی مدد ظاہر ہو جائے فتح مکہ ہو۔ اور تو
دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں۔ سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کینہ رکھنے
والوں کے اندر سے جو ذلیل کیڑا ہے اللہ تعالیٰ خود اس کو جلا کر راکھ کر دے گا۔

حقائق الفرقان
۹۸
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
تفسیر - يَحْكُمُنِ فِي الْحَرْثِ ۔ وہ فیصلہ نہ قرآن میں مذکور ہے نہ حدیث میں ۔ ہمیں
ضرورت تفتیش نہیں ۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷ )
۸۰ - فَفَهَّمْنْهَا سُلَيْمَنَ وَ كُلَّا أَتَيْنَا حُكْمًا وَ عِلْمًا وَ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوُدَ
الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ وَكُنَّا فَعِلِينَ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے سلیمان کو فیصلہ سمجھا دیا اور ہر ایک کو ہم نے عطا کیا فیصلہ اور عا عطا کیا فیصلہ اور علم اور ہم نے داؤد
کے تابع کر دیئے تھے سادات قوم جو تسبیح کیا کرتے تھے اور گھوڑوں کے سوار ۔ اور ہم ہی (سب) کام
کرنے والے ہیں۔
تفسیر - فَفَهَّمْنْهَا سُلَيْنَ ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ بڑوں کو بعض وقت بات نہیں
سمجھاتا جو چھوٹوں کو سمجھا دیتا ہے۔
الْجِبَالَ ۔ پہاڑی قو میں
الطير - جانور تابع کئے تھے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)
داؤد و سلیمان کے بیان میں بتایا کہ بعض وقت چھوٹے وہ حق بات کہہ جاتے ہیں۔ جس کی
طرف بڑوں کا ذہن منتقل نہیں ہوتا۔
تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۷)
۱ - وَعَلَّمْنَهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْ بَأْسِكُمْ فَهَلْ أَنْتُمْ
شكرُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے سکھا دیا تھا داؤد کو تمہارے ایک لباس کا بنانا تا کہ تمہیں محفوظ رکھے لڑائی کے ضرر
سے تو کیا تم شاکر ہو۔
تفسیر کبوس لكم - ہمارے نبی کریم نے زرہ بنائی ۔ وہ اسلام ہے اور پھر میرے ہاتھ میں
ہے۔ وہ قرآن ہے۔ کوئی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ کوئی شخص اس کتاب کے فہم والے کا مقابلہ
نہیں کر سکتا۔ مجھ سے خدا نے وعدہ کیا ہے کہ میں تمہیں دشمن کے مقابل پر اس کے معنے سمجھاؤں گا۔
( ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)

حقائق الفرقان
۹۹
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
۸۲- وَلِسُلَيْمَنَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِى بِأَمْرِةَ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَرَكْنَا فِيهَا
وَ كُنَّا بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے سلیمان کے تابع کر دی زور کی ہوا جو ہمارے حکم سے چلتی زمین شام کی طرف
جس میں ہم نے برکتیں رکھیں ہیں اور ہم کو سب ہی چیزوں کا علم ہے۔
تفسير - الريح ۔ ہوا کے جہاز ان کے ماتحت چلتے۔
بامرہ ۔ آپ کے حکم سے گویا چلتے ۔
بركنا فيها - خلیج فارس کے جہاز ہندوستان کی چیزیں شام تک لے جاتے۔ یورپ اور
افریقہ کے اسباب بحیرہ روم کے ذریعے پہونچتے۔ جبش ۔ شمالی لینڈ ۔ یمن اور جزائر کی چیزیں بحیرہ
قلزم کے ذریعہ پہونچتی تھیں غرض تین طرف سے بحری سفر ہوتا (۱) خلیج فارس (۲) ۔ بحیرہ روم
(۳) ۔ بحیرہ قلزم ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)
وَمِنَ الشَّيْطِينِ مَنْ يَخُوصُونَ لَهُ وَ يَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَلِكَ وَكُنَّا
لَهُمْ حَفِظِينَ -
ترجمہ ۔ اور شریر سرکش لوگ ہم نے سلیمان کے تابع کر دیئے تھے جو غوطے لگاتے تھے اور اس
کے سوا اور بھی کام کرتے تھے اور ہمیں ان کے محافظ تھے۔
تفسیر - الشَّيْطين - شَطَنُ البشر - یہ کنواں بڑا گہرا ہے۔ گہرے کنوئیں کو شکن کہتے ہیں۔
شاید تم نے نظارے نہیں دیکھے۔ جو غوطے لگاتے ہیں ۔ سیپیاں لاتے ہیں ۔ دور سے ہوتے ہیں۔ دیر
تک اس کے نیچے رہتے ہیں ۔ صبح سے لے کر نصف النهار تک غوطہ لگا سکتے ہیں ۔ ہیں۔
انہی کو شیاطین کہا گیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۳)
وَ مِنَ الشَّيْطين - دور دور کے لوگ ۔ ( تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۶۷)
مَنْ يَغُوصُونَ لَہ ۔ سلیمان کے قبضے میں خلیج فارس تھی۔ تم نے سنا ہوگا کہ وہاں موتی نکلتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه (۱۷۲)

حقائق الفرقان
١٠٠
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
۸۸- وَذَا النُّونِ اِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي
الظُّلُمَتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور ذُو النون ( مچھلی والے) کا بیان کر جب چل دیا وہ غضب کی حالت میں اور اس نے
یقین کر لیا کہ ہم اس پر تنگی نہ کریں گے تو پکارا اندھیریوں میں سے یہ کہ کوئی سچا معبود نہیں تیرے سوا۔
تیری پاک ذات بے عیب ہے میں ہوں کمزور مصیبتوں میں پھنسا ہوا۔
تفسیر - مُغَاضِبًا ۔ جو کسی غضب میں آ کر چل دیئے ۔
لَنْ تَقْدِرَ عَلَيْهِ ۔ ہم اس پر کسی قسم کی تنگی نہیں کریں گے۔ یہ معنے نہیں کہ قادر نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۳)
حضرت یونس کی دُعا بھی اپنے اندر بہت سے اسرار رکھتی ہے ۔ وہ یہ ہے لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ *
إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ -
پہلے لَا إِلَهَ إِلَّا انْتَ سے مسئول کی تعریف کی ہے اور اسے مبداء تمام فیوضات کا اور اپنی ذات
میں کامل اور صمد قبول کیا اور الا انتَ سے اس پر بہت زور دیا إِنْ يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا
كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ (الانعام: (۱۸) ( اگر تجھے اللہ کسی تکلیف میں ڈالے تو اس کا دور کرنے والا بھی
اس کے سوا کوئی نہیں ) کے ماتحت دکھ درد دور کرنے والا اللہ ہی کو مانا اور اسے تمام نقصوں سے
منزہ اور تمام عیبوں سے مبرا جانا۔ دوسری طرف مَا أَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ
أَيْدِيكُمُ (الشوری: ۳۱) ( جو تمہیں مصیبت پہنچے تو وہ تمہارے اپنے ہی ہاتھوں سے ہے ) کے
موافق اس مصیبت کو اپنی کسی کمزوری کا نتیجہ قرار دیا۔ پھر سُبْحَانَكَ سے تمسک کر کے اپنی مصیبت میں
پڑنے اور اپنی کمزوری کا اقرار کیا کہ اِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ گو یا استغفار کیا ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ توحید
ہے اور توحید فاتح ابواب خیر ہے اور ا اور استغفار مُغْلِقُ أَبْوَابِ الشَّرِ ہے۔ اور اس دعا ہے۔ اور اس دعا میں سب کچھ ہے
اور اس پر صادق آتا ہے ۔ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا وَكَانُوا لَنَا خَشِعِينَ (الانبياء: ٩١)۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۱۔ ماہ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحہ ۳۶، ۳۷)
ے اور ہمیں کو پکارا کرتے تھے آس لگا کر اور ڈر کر اور ہمارے حضور بڑی عاجزی کیا کرتے تھے۔

حقائق الفرقان
۱۰۱
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
۹۲ - وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَهَا وَابْنَهَا
آيَةً لِلْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ (اور مریم کا بیان کر ( جس نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی تو اس میں ہم نے اپنا کلام
پھونکا اور ہم نے اس کو اور اس کے بیٹے کو دنیا جہان کے لئے نشانی بنایا۔
بر - مِنْ رُوحِنَا - اپنا پاک کلام ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ر جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۳)
فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا ۔ اپنا کلام اس کو پہنچایا۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۸،۴۶۷)
حضرت مریم میں الہی کلام کو پہنچا دیا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۰)
۹۶-۹۵ - فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْ مِنْ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعِيهِ ۚ وَإِنَّا
لَهُ كَتِبُونَ - وَحَرْمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جو شخص اچھے کام کرے اور وہ ایماندار بھی ہو تو نا قدری نہ کی جائے گی اس کی کوشش کی
اور کچھ شک نہیں کہ ہمیں اس کے بڑے محفوظ رکھنے والے ہیں ۔ اور محال ہے اُس بستی پر جسے ہم
نے ہلاک کر دیا کہ وہ پھر پلٹیں۔
تفسیر۔ یہ رکوع بڑا مشکل ہے۔ میرے لئے نہیں۔ کیونکہ مجھ پر اللہ نے اس کے معنے کھول دیئے
ہیں۔ زیادہ تر تو لوگوں نے خود ہی اسے مغلق کر دیا۔
لا كُفْرَانَ ۔ ناقدری نہ ہوگی ۔
حرم (۱) ۔ ضروری (۲)۔ عزم ( کی بات )
أَنَّهُمْ لا يَرْجِعُونَ ۔ وہ اپنی شرارتوں سے کبھی رکنے والے نہ تھے ۔ اور انکی مثل بھی پیدا نہ
ہوں گے ۔ مگر اس زمانہ میں کہ یا جوج ماجوج فتح ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)

·

آج 10 میں سے 10 باقی