سُوْرَۃُ الْاَ نۡۢبِیَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3
حقائق الفرقان
۱۰۲
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
۹۷ - حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ -
ترجمہ ۔ یہاں تک کہ جب کھول دیئے جائیں یا جوج و ماجوج اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہی
چلے آئیں ۔
تفسیر - مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ۔ یہ لوگ کسی بڑی سے بڑی سلطنت کو زیر نظر رکھ لیتے ہیں۔
جب اس کو فتح کر لیا تو اس سے کم درجے کی ریاستیں خود ہی قابو میں آ جاتی ہیں۔ نہروں میں بھی یہی
طریق ہے کہ حدب (کمر) کی تلاش رکھتے ہیں۔ پھر اس پر قبضہ کر کے اور اسے سیدھا کر کے سیدھی نہر
لے جاتے ہیں ۔
يَأْجُوجُ وَ مَأْجُوج ۔ یہ ان قوموں کے مورث اعلیٰ کا نام ہے۔ میرے ایک دوست نے مجھے بتا دیا
تھا کہ سب سے پرانابت لنڈن میں یا جوج ماجوج کا ہے۔
تو رات میں جوج ۔ مسک وٹابولسک کے سردار کو کہا اور جزائر کے رہنے والے کو (حز قیل باب
۳۹،۳۸) کسی زمانے میں وسط ایشیا میں ان کا زور تھا۔ مید و فارس کو بہت دکھ دیتے تھے۔ ان کے
روکنے کے لئے ذوالقرنین نے دیوار بنائی۔ پھر آہستہ آہستہ تمام ممالک میں پھیل گئے ۔ چونکہ ان
ناموں کا مادہ اج (آگ سے) ہے۔ یہ قومیں بلحاظ اپنے رنگ اور اپنے کاموں کے آگ سے کام
لینے والے ہیں ۔ غرض تمام قسم کی بدکاریوں، آزادیوں، خدا کے انکار، انبیاء کی ہتک کے ظہور کا زمانہ،
ان کے پھیل جانے کا وقت بتاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ - زمانہ خروج یا جوج ماجوج ہر نیک و بد کا نمونہ موجود ہوگا۔
-
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۸)
۹۸- وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَاخِصَةُ أَبْصَارُ الَّذِينَ كَفَرُوا
يُوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هُذَا بَلْ كُنَّا ظُلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور نزدیک ہوگا سچا وعدہ تو یکا یک یہ حال ہو گا کہ کھلی کی کھلی رہ جائے گی کافروں کی آنکھ
حقائق الفرقان
۱۰۳
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
(اور کہیں گے ) ہائے ہائے ہم تو بے شک اس سے غافل ہی رہے بلکہ ہم بے جا کام کرنے والے
مشرک ہی تھے۔
تفسیر۔ گنا ظلمین ۔ ہم بڑے مشرک تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
۱۰۵ - يَوْمَ تَطْوِي السَّمَاءِ كَطَى السِّجِلِ لِلْكُتُبِ كَمَا بَدَانَا أَوَّلَ خَلْقٍ
تعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَعِلِينَ ۔
-
ترجمہ ۔ جس دن ہم لپیٹ لیں گے آسمان کو جیسا مکتوب لپیٹا جاتا ہے۔ جس طرح ہم نے پہلی بار پیدا
کیا تھا اسی طرح دہرائیں گے اس کو ۔ پھر وعدہ ہم پر لازم ہے اور ہمیں کرنے والے ہیں۔
تفسیر - كَطَى السجل للكتب ۔ جس طرح مضمون کے اندر اس کی تحریر و مضمون محفوظ
۔
رہتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
جس دن لیٹیں گے آسمان کو مانند لپیٹنے کا غذ کتاب کے جیسے ہم نے پہلے پیدائش کو شروع کیا ہم
دہراویں گے اُس کو ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۰ حاشیه )
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۸)
كطي السجل ۔ جس طرح ایک تحریر اپنی مکتوب چیز و مضمون کو لپیٹ لیتی ہے۔
١٠٦ - وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ
الصَّلِحُونَ -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم لکھ چکے ہیں زبور میں نصیحت کے بعد کہ ملک کے وارث ہمارے
صلاحیت دار بندے ہی ہوں گے۔
تفسير - في الزبور ۔ زبور کے معنے انبیاء کی کتب۔
بَعْدِ الذكر ۔ ذکر سے مراد ۔ اُمّ الکتب، لوح محفوظ ، بعضوں نے کہا۔ ذکر سے مراد قرآن یا
تو رات ہے۔
حقائق الفرقان
اولد
سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ
الأرض ۔ بہشت کی سرزمین ۔ اسی دنیا سے ملنی شروع ہوتی ہے۔ اور پھر آگے بڑھتی جاتی ہے۔
اور اس کے وارث صالح بندے ہوتے ہیں۔ اسی طرح جہنم کی زندگی بھی بدروح کیلئے یہیں سے
شروع ہوتی ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
١١٣ - قُلَ رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ وَ رَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ -
ترجمہ ۔ رسول نے عرض کی اے میرے رب ! سچا فیصلہ ظاہر کر دے اور ہمارا رب رحمن ہے اور اسی
سے مدد مانگی جاتی ہے ان باتوں پر جو تم کرتے ہو۔
تفسیر۔ قُل رَبِّ احكم ۔ یہ محمد رسول اللہ کی دعا ہے ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸)