سُوْرَۃُ الْحَجِّ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
۱۰۵
سُوْرَةُ الْحَجِّ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سُوْرَةُ الْحَجِّ
میں سورۃ الحج کو پڑھنا شروع کرتا ہوں اُس اللہ کے نام سے جو بے ذریعہ دینے والا
اور ذریعوں کو نہیں ہٹانے والا ہے۔
ياَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٍ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے لوگو سپر بناؤ تمہارے رب کو اور اسی کا خوف رکھو بے شک قیامت کا زلزلہ یا
قرب قیامت کا خطرناک زلزلہ ہے۔
تفسیر انسان کو جب راحت - آرام - کامیابی ہو تو خوش ہوتا ہے۔ اگر اس خوشی میں اس کی تدبیر
کو دخل ہو تو بہت ہی فخور ہو جاتا ہی محور ہو جاتا ہے اور دوسرے نا کاموں پر آوازے کستا ہے۔ جب ناکامی ہو
جائے ۔ نامرادی یہ دیکھ لے تو اس وقت خدا یاد آتا ہے (اگر خدا کا قائل ہو ) ورنہ کلمات کفر زبان سے
نکالتا ہے۔ کامیابی میں تکبر ۔ ناکامی میں تنزل انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔ مثنوی میں ایک حکایت ہے
کہ ایک متکبرا میر کے کانٹا چبھ گیا۔ اس کو نکالنے کیلئے سر نیچا کرنا پڑا تو اسے کہا گیا یہ ہے تکبر کی حقیقت
کہ ایک کانٹے نے سر جھکا دیا۔
اتقوا - کامیابی میں بھی متقی ہو۔ ناکامی میں بھی۔ خوشی میں بھی تقویٰ کی حد بندی کو نگاہ رکھو۔
إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ - ایک نہ ایک وقت مصیبت کا آتا ہے ۔ اس وقت ماں بچے کو بھول
جاتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳) ۹
اس سورۃ میں تمام قوموں کو آگاہ کرتا ہے کہ زلزلۃ الساعة آتا ہے۔ (جنگ)۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۸)
حقائق الفرقان
١٠٦
سُوْرَةُ الْحَجِّ
يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلْ كُلُّ مُرْضِعَةِ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ
حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكْرَى وَمَا هُمْ بِسُكْرَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ
شَدِيدٌ -
ترجمہ ۔ جس دن تم اس کو دیکھو گے تو ہر ایک دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے
گی اور ہر ایک پیٹ والی اپنا پیٹ گرادے گی اور تو لوگوں کو دیکھے گا متوالا ، سناٹے میں بھرا ہوا
حالانکہ وہ متوالے نہیں ہیں لیکن اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔
تفسیر - شکاری ۔ عشق اور سکر کا لفظ اچھے معنوں میں ہمارے ہاں نہیں آیا۔ نہ قرآن میں
عشق کا لفظ ہے۔ صحیح حدیث میں متوالا اس کے معنے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۱۹ جون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۳)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ يَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَنِ
مَّرِيد -
ترجمہ ۔ اور بعض آدمی ایسا ہے جو جھگڑتا رہتا ہے اللہ کے باب میں بے علمی سے اور پیچھے چلتا ہے
ہر شیطان سرکش کے۔
تفسیر ۔ بغیرِ علم ۔ افسوس کہ آجکل کے کالجیٹیٹ اور نے تعلیم یافتہ مولوی اللہ کی ذات، صفات،
احکام، افعال، تعلیمات میں بحث کرنے کو تو ہر وقت تلے رہتے ہیں ۔ مگر مطلقاً علم قرآن وحدیث
سے بے خبر ہوتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
- كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَنْ تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ -
ترجمہ ۔ یہ بات محفوظ لکھی ہوئی ہے جو شریر ہلاک کرنے والے کی دوستی کرے گا تو وہ اسے بے شک
گمراہ کر دے گا اور عذاب دوزخ کی طرف اس کی رہنمائی کرے گا۔
تفسیر - مَنْ تَوَلاهُ ۔ اس گروہ سے جو خدا تعالیٰ سے دور ہے اس سے جو دوستی رکھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
حقائق الفرقان
۱۰۷
سُوْرَةُ الْحَجِّ
1 - يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَكُم مِّنْ تُرَابِ
ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ
لِنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمُ
طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ وَ مِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَ مِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى
ارْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَ تَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً
فَإِذَا انْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ وَ أَثْبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ -
ترجمہ ۔ اے لوگو اگر تم کو شک ہے مرے بعد اٹھنے سے تو ہمیں نے تو تم کو پیدا کیا ہے مٹی سے پھر
نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھر پورے بنے ہوئے گوشت کے تکے سے اور ادھورے بنے
ہوئے سے تا کہ تم پر خوب ظاہر کریں ہم اپنی قدرت اور ہم عورتوں کے پیٹ میں رکھتے ہیں جس قدر
یا جس کو چاہتے ہیں ایک مقرر وقت تک پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہیں پھر نتیجہ یہ ہے کہ تم اپنی بھر پور
جوانی کو پہنچو اور بعض تم میں سے ایسے ہیں جن کی روح قبض کر لی جاتی ہے اور کوئی ایسے ہیں جو
نکھی عمر کی طرف ڈالے جاتے ہیں تا کہ کچھ نہ سمجھے سمجھنے کے بعد اور تو زمین کو دیکھتا ہے سوکھی
اور بے حس و حرکت پڑی ہے پھر جب کہ ہم نے اس پر پانی برسایا تو وہ پھر سبزہ زار ہو کر لہلہانے لگی
اور ابھری اور اس نے اگائے ہر ایک چیز کے عمدہ عمدہ جوڑے۔
تفسیر - نطْفَةٍ - تھوڑی سی چیز منی کے جس حصے سے انسان بنتا ہے۔ وہ بدوں خورد بین نظر ہی
نہیں آتا۔
لِنُبَيِّنَ لَكُمْ - تا بیان کریں ہم کہ تم اپنے محافظ خود نہیں ۔ بعض بغیر کامل ہوئے گر بھی جاتے
ہیں۔ بعض صورت پذیر ہوتے ہیں ۔
طفلا ۔ اس حالت میں انسان طفیلی نبی ہوتا ہے۔ نہ خود کھا سکتا ہے۔ نہ پہن سکتا ہے بلکہ کھڑا تک
نہیں ہو سکتا۔
حقائق الفرقان
۷۰۱
سُوْرَةُ الْحَجِّ
یہ تغیرات قیامت کے قیام اور ایک خاص وقت پر نبوت کے ظہور پر دال ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۱۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
وان السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا وَ أَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ -
ترجمہ ۔ اور ضرور قیامت آنے والی ہے جس کے آنے میں کچھ شک نہیں اور بے شک اللہ زندہ
کرے گا ان کو جو عالم برزخ میں ہیں ۔
تفسیر - يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ - اس ور ۔ اس میں یہ اشارہ بھی ہے کہ جو کافر ہیں ان میں سے کئی مومن
ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۳٬۳۲ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)
- وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ -
ترجمہ ۔ اور بعض آدمی ایسا بھی ہوتا ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کے مقدمہ میں بے علمی سے اور گمراہی سے
بغیر روشن کتاب کے ۔
تفسیر - لا هدی ۔ اکثر لوگ جو علم پڑھتے ہیں۔ ان میں خشیت اللہ ہرگز نہیں ہوتا۔
وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ ۔ واعظ بجائے اس کے کہ قرآن وحدیث کا وعظ کریں مُضْحِكَات
وَمُبْكِيات کو وعظ کی روح و رواں سمجھتے اور اس قسم کی حکایتیں یاد کئے ہوتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۳)
١٠- ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللهِ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَنُذِيقَهُ
يَوْمَ الْقِيمَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ -
ترجمہ ۔ اپنا کندھا موڑ کرتا کہ بہکا دے اللہ کی راہ سے۔ ایسے شخص کو دنیا میں بھی رسوائی ہے اور ہم
اس کو انجام کا رجلن کا عذاب چکھائیں گے۔
تفسیر ۔ ثَانِيَ عِطْفِهِ ۔ اس کے معنے ہیں ۔ مة تے ہیں۔ مُتَكَبُرا متکبر شخص اپنی گردن کو مروڑ کر بات کرتا
ہے ۔ وَلَّى مُسْتَكْبِرًا كَانْ لَّمْ يَسْمَعُهَا (لقمان:۸) اس کی تفسیر میں ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
لے منہ پھیر لیتا ہے غرور کرتا ہوا گویا کہ ان آیتوں کو اس نے سنا ہی نہیں۔
حقائق الفرقان
۱۰۹
سُوْرَةُ الْحَجَّ
ج
١٢ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَعْبُدُ اللهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرُ إِطْمَانَ بِهِ
وَ إِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ إِنْقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ
الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ ۔
ترجمہ ۔ اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا ہوتا ہے جو اللہ کی عبادت کرتا ہے کنارہ پر دور دور
پھر اگر اس کو نعمت مل گئی تو مطمئن ہو گیا اس سے اور اگر اس پر کوئی بلا آ پڑی تو الٹا پھر گیا اپنے منہ پر
نتیجہ یہ کہ اس کی دین دنیا دونوں ٹوٹوں میں آئیں اور یہی بہت بڑا گھاٹا ہے۔
تفسیر۔ مکہ میں صریح دشمن موجود تھا اور مدینہ طیبہ میں بھی کئی قسم کے دشمن موجود تھے۔ تین
یہودیوں کے، دو مشرکوں کے ، ایک عیسائیوں کا ، ساتواں گروہ منافقوں کا۔
یہ سورۃ میرے نزدیک مدنی ہے۔ اور اس میں مخاطب مکہ والے بھی ہیں ۔ اس میں فتح مکہ کا
اشارہ ہے اور انذار ہے سب مخالفین کو ۔ پہلے رکوع میں صریح دشمن مخالف تھے۔ دوسرے رکوع میں
منافقوں سے خطاب ہے۔
عَلَى حَرْفٍ ۔ مومن وہ ہے جو خوشحالی و تنگ حالی میں خدا کی قضاء پر راضی رہے۔
فَإِنْ أَصَابَه ۔۔۔ الخ ۔ یہ طریق منافقوں کا ہے۔
خَيْرٌ - آرام ۔ بھلائی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۴)
۱۴ - يَدْعُوا لَمَنْ ضَرَّةَ اَقْرَبُ مِنْ نَفْعِهِ لَبِئْسَ الْمَوْلَى وَلَبِئْسَ الْعَشِيرُ -
ترجمہ ۔ ایسے کو پکارتا ہے جس کے نفع سے ضرر زیادہ ہے، کچھ شک نہیں کہ مولی بھی بڑا ہے اور
رفیق بھی برا ہے۔
تفسير - لَمَنْ ضَرَّة اَقْرَبُ - رامپور میں ۔ ایک شخص اپنے آقا کی خدمت کرتا اور کہتا ۔ خدا
اور نمازیں بھی دیکھ لیں۔ جو کچھ ہے یہی ہے۔ ایک ماہ خدمت کر چکا۔ ابھی تنخواہ نہ پائی تھی کہ وہ
یکدم مقتل کیا گیا۔ اس وقت اسے معلوم ہوا کہ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ (یونس : ۶۷) کا کیا ضر ر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
ے جو لوگ اللہ کے سواشریکوں کو پکارتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
١١٠
سُوْرَةُ الْحَجَّ
١٦ - مَنْ كَانَ يَظُنُّ أَنْ لَنْ يَنْصُرَهُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ
إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنْظُرُ هَلْ يُذْهِبَنَّ كَيْدُهُ مَا يَغِيظُ -
ترجمہ ۔ جو کوئی یہ یقین رکھتا ہو کہ اللہ اس کی ہرگز مدد نہ کرے گا دنیا اور آخرت میں تو اسے
چاہیے آسمان تک ایک رسی تا نے تصرف الہی کو کاٹ ڈالے اب دیکھ کہ کیا اس تدبیر نے اس کے
غصہ کو کم کر دیا۔
تفسیر - لَنْ يَنْصُرَهُ الله - کا کا مرجع نبی کریم ہے۔ ضمائر کا مسئلہ قابل غور ۔ ا مسئلہ قابلِ غور ہے۔ نبی کریم کا ذکر
نہیں ہو چکا اور ضمیر آگئی۔ فرماتا ہے جو یہ باور کر رہا ہے کہ دنیا میں اس نبی کو مدد نہیں ملے گی۔
فَلْيَبْدُدُ بِسَبَبٍ إِلَى السَّمَاءِ ۔ اس آیت کے دو معنے کئے گئے ہیں۔ (۱)۔ وہ کوئی ترکیب بنا کر
آسمان میں جائے اور محمد رسول اللہ کو جہاں سے نصرت آتی ہے وہاں سے کاٹ دے ( بغیر اس کے کوئی
طریق نہ ہو سکے گا ) گویا اس نادان کو سمجھایا ہے کہ آسمانی نصرت کو کون روک سکتا ہے۔ (۲)۔ سماء کے
معنے چھت کے ہیں۔ جو شخص کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نصرت نہیں ہوگی اسے چاہیے
کہ چھت میں رسہ لڑکا کر پھانسی لے لے ( اور خود کشی کر لے )۔ یہ نصرت تو ضرور آئی ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۴)
۱ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ الصَّبِينَ وَ النَّصْرَى وَ الْمَجُوسَ وَ
الَّذِينَ أَشْرَكُوا إِنَّ اللهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
شَهِيدٌ ۔
ترجمہ ۔ البتہ جو لوگ ایمان لائے یعنی مسلمان ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستاروں کے پوجنے والے
صابی اور نصاری اور آتش پرست، مجوسی اور مشرک ہندوؤں میں سے کوئی ہو بے شک اللہ فیصلہ کر
دے گا ان سب میں انجام کار۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ کے سامنے ہر ایک چیز حاضر ہے۔
تفسير - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا - ان سب قوموں کا نام لیا ہے ۔ جن کا متنبہ کرنا
مقصود ہے۔
( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه (۴۶۸)
حقائق الفرقان
سُوْرَةُ الْحَجِّ
و الطبين - صابیوں کو صبہ کہتے ہیں۔ ثابت بن قرہ ایک مشہور طبیب ہے۔ انہی میں سے
ہے۔ صابیوں کے تین مذہب ہیں۔ تینوں کا اثر مسلمانوں میں دیکھتا ہوں۔
(۱) ایک تو تعویذ گنڈے ، ٹوٹکے اور ستاروں کے سعد و نحس کا خیال یا بدروح کا لفظ انہی سے لیا
گیا ہے۔
(۲) صوفیانہ طبیعت رکھتے ہیں معتزلہ دنیا چراہ میں ان کے دلائل پائے جاتے ہیں۔
(۳) ایک ان میں سے اپنے طور پر نماز پڑھتے ۔ وضو کرتے ہیں۔ رو بقبلہ بھی ہوتے ہیں۔
بغداد میں بھی ہیں۔ مسلمان نہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲ ، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
١٩ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَواتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ
وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُ وَكَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ وَ
كَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ وَ مَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ تُمَكْرِمٍ إِنَّ اللَّهَ
يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ -
ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو سجدہ کر رہے ہیں جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں اور سورج اور
چاند اور تارے اور پہاڑ چھاڑ اور چوپائے اور بہت ۔ اسے آدمی ۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جن پر عذاب
مقرر ہو چکا ہے اور جسے اللہ ذلیل کرے تو اسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔ بے شک اللہ کرتا ہے جو
چاہتا ہے۔
تفسیر - أَنَّ اللهَ يَسْجُدُ لَہ ۔ یہاں کہتے ہیں کہ سجدہ فرض ہے۔ میرے نزدیک بھی ایسا ہی ہے۔
کیونکہ پیشگوئی کو بڑے زور سے بیان کیا اور وہ پوری ہوئی ۔ آخر طوعاً و کرھا خدا کے حکم کو ماننا پڑا ۔
ا جمع نیچری ۔ مرتب
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
حقائق الفرقان
۱۱۲
سُوْرَةُ الْحَجِّ
۲۰- هُذَنِ خَصْمَنِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِعَتْ لَهُمْ
ثِيَابٌ مِّنْ نَارٍ يُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ -
ترجمہ ۔ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی مخالف ہیں۔ لڑائی کی اپنے رب کے مقدمہ میں ۔ تو
ان میں سے جنہوں نے حق کو چھپایا تو ان کے لئے آگ کے کپڑے بیتے ہوئے ہیں۔ ان کے سروں
پر خوب کھولتا ہوا پانی ڈال دیا جائے گا۔
تفسیر - حصین - کافر ۔ مومن آگے ان دونوں کا انجام بیان ہوتا ہے۔
ثِيَابٌ مِّنْ نَارِ ۔ دنیا میں یہ نار جنگ کے رنگ میں ظاہر ہوئی ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
۲۳- كلممَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمَّ أَعِيدُوا فِيهَا وَ ذُوقُوا
عَذَابَ الْحَرِيقِ -
ترجمہ ۔ جب دوزخ سے نکلنے کا ارادہ کریں گے صدمہ سے پھر اس میں دھکیل دیئے جائیں گے اور
حکم ہوگا چکھتے رہو جلنے کا عذاب۔
تفسیر عَذَابَ الْحَرِيقِ ۔ ظاہری رنگ میں ان کے باغات جلائے گئے ۔ حضرت علی ،
حضرت حمزہ ، حضرت معاویہ یہ تین تھے جن کے مقابلہ میں عتبہ، شیبہ، ولید کھڑے تھے ۔ ان کا
بیان ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۴)
۲۴ - إِنَّ اللهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو سچے دل سے اللہ کو مان چکے اور بھلے کام
کئے ایسے باغوں میں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں ۔ ان کو وہاں زیورات پہنائے جائیں گے، سونے
کے کنگن اور موتی اور ان کالباس وہاں ریشمی ہوگا۔
لے تاریخ طبری ، ابن ہشام اور سیرة النبی از علامہ شبلی نعمانی میں حضرت معاویہؓ کی بجائے حضرت عبیدہ بن حارث
کا نام ہے۔
حقائق الفرقان
۱۱۳
سُوْرَةُ الْحَجِّ
تفسیر یہ سورۃ فتوحات کیلئے بیان فرمائی۔ اس میں فتح مکہ، مدینہ۔ فتح عراق کی طرف اشارہ ہے ۔
عرب ایک خشن پوش قوم تھی، اونٹوں، بکریوں، گوسپندوں کے بالوں کے کپڑے پہنتے ۔ نہ ریشم
نہ پشمینہ ۔
جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ - اللہ تعالیٰ رسول کے ذریعہ بشارت دیتا ہے کہ تم عراق، عرب
ایسے ممالک کے فاتح ہو گے۔ اور بجائے خشن پوشی کے ریشم دیا جاوے گا۔
يحلون - زیور دیئے جائیں گے۔ جنگ میں عورتیں بھی شامل ہوتی تھیں۔ یہ سب چیزیں جن
کے پہنے کی تھیں۔ انہیں کو پہنائی جاتیں۔ مگر انعام میں اکثر یہ چیزیں اب بھی مردوں کو ملتی ہیں۔ یہ
مطلب نہیں ہوتا کہ مرد پہن لیں۔
سراقہ بن مالک بن جعشم ایک شخص تھا۔ اس کو رسول اکرم نے فرمایا کہ تجھے کسری کے کڑے
دیئے جاویں گے۔ اس نے ہاتھ ننگا کر کے کہا کہ ان ہاتھوں میں کڑے؟ فرمایا۔ میں تو دیکھ رہا ہوں
چنانچہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں اسے پہنائے گئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
۲۵- وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ -
ترجمہ ۔ اور ان کو سمجھ دی گئی عمدہ بات کی اور ان کو قابل تعریف ذات کا راستہ دکھلایا گیا۔
تفسیر - إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ ۔ زبان کی شائستگی عرب کو بالخصوص بخشی گئی تھی۔
عرب اپنے مرکز کے لحاظ سے کبھی مفتوح نہیں ہوئے۔ یونانی باؤ بگولہ بھی پنجاب تک پہونچا مگر
عرب پر وہ بھی تسلط نہ کر سکا۔ روما کی سلطنت بھی عظیم تھی اور فراعنہ مصر کی بھی۔ لیکن سب کی دست برد
سے محفوظ رہے اور خود بھی فاتح نہ ہوئے۔
ا خشن: کھردرا ۔ سخت (مرتب)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
حقائق الفرقان
۱۱۴
سُوْرَةُ الْحَجِّ
۲۷۔ وَإِذْ بَوَّانَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَنْ لَا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَ طَهِّرُ
بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْقَابِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ -
ترجمہ ۔ اور جب ہم نے مقرر کر دیا ابراہیم کے لئے وہ مکان جس میں بیت اللہ شریف بنا ہوا ہے کہ
عبادت الہی کرو اور شرک نہ کرو میرے ساتھ کسی کا اور پاک صاف رکھو میرے گھر کو پھیرے
پھرنے والوں اور کھڑے رہنے والوں اور رکوع سجود کرنے والوں کے لئے ۔
تفسیر - طهر - پاک رکھو کہ کسی قسم کی بت پرستی نہ ہونے پاوے۔
حضرت ابراہیم نے سات دعائیں کی ہیں ۔ (۱) ۔ جب عمارت بنائی ۔ باپ بیٹا مل کر دعا
کرتے تھے۔ رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ (البقرة : (۱۲۹) (النبی ہمیں اپنا فرماں بردار بنالے )
(۲) وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ (البقرة :۱۲۹) (۳) وَ آرِنَا مَنَاسِكَنَا (۴) وَتُبْ
عَلَيْنَا (البقرة : ۱۲۹) پھر دعا کی ۔ (۵) رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ -
(1) وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ - " (۷) وَيُزَكِّيهِمْ (البقرة: ١٣٠) -
کل بناء کعبہ میں سات دعائیں کی ہیں۔ اس واسطے مومن سات دفعہ وہاں طواف کرتا ہے اور یہ
دعائیں کرتا ہے۔ اس مقام کو ڈھونڈتا ہے جہاں یہ دعا ئیں قبول ہوئیں۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)
۲۸۔ وَاذْنُ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَ عَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ
مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ -
ترجمہ ۔ اور لوگوں میں منادی کر دے کہ قصد کر کے آیا کریں وہ تیری طرف پا پیادے اور سوار ہو
کرد بلی دبلی اونٹنیوں پر جو ہر ایک دور و دراز رستوں سے آویں گے۔
ا اور ہماری اولاد میں سے ایک جماعت تیری فرمان بردار پیدا کر ۔ ۲ اور ہم کو اپنے حدوں سے آگاہ کر۔
سے اور ہم کو تیری طرف جھکنے کی توفیق عطا فرما۔ کے اے ہمارے رب تو ان لوگوں سے جو یہاں آباد ہوں ایک
رسول قائم کر جو تیرے احکام و نشان ان پر پڑھے اور ان کو لکھی ہوئی محفوظ باتیں سکھائے اور پکی دانائی کی تعلیم دے
ھے اور ان کو پاک وصاف کرے۔
حقائق الفرقان
۱۱۵
سُوْرَةُ الْحَجِّ
تفسیر۔ اور پکار دے لوگوں میں میں حج کے واسطے کہ آویں تیرے پاس پیدل اور سوار دبلے
دبلے اونٹوں پر چلتے آتے راہوں دور سے کہ پہنچیں اپنے بھلے کی جگہوں پر ۔
-
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحہ ۴۱ حاشیہ )
۲۹ - لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَّعْلُومَت عَلَى
مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ
ترجمہ ۔ تاکہ حاضر ہو جاویں اپنے فائدوں کے لئے اور اللہ کا نام لیں چند معلوم وقتوں میں ان
مویشیوں چوپایوں کے ذبح کرنے پر جو اللہ نے ان کو دی ہیں تو اس میں سے کھاؤ اور کھلاؤ
مصیبت زدہ محتاجوں کو ۔
تفسیر - مَنَافِعَ لَهُمْ - حج کے منافع عجیب در عجیب ہیں ۔ انسان جب اپنے وطن میں رہتا ہے تو
بوجہ محبت ، وطن چھوڑ نہیں سکتا۔ مگر جو قو میں گھروں کے چھوڑنے کی عادی ہیں وہ بہت ہی نفع میں رہیں ۔
ہمارے امراء بہت سست ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۴)
وضعداری ہمارے ملک میں بہت ہی رائج ہے۔ اس کے توڑنے کیلئے حج ہے۔ جس میں ایسی
وضع داریاں خاک میں مل جاتی ہیں ۔
پھر بڑا نفع تو یہ ہے کہ لاکھوں آدمی جب مل کر دعا کرتے ہیں تو ضرور مقبول ہوتی ہے اور اس
وقت خصوصیت سے ایک جوش اٹھتا ہے۔ کوئی مدبر، کوئی حکیم، کوئی فلسفی، کوئی موجد کوئی عالم دنیا کے
کسی حصے میں پیدا ہو ۔ وہاں ضرور خبر ہو جاتی ہے کیونکہ تمام ممالک کی مخلوق کا کوئی نہ کوئی نمونہ وہاں
موجود ہوتا ہے۔
میں نے مکہ میں ایک بزرگ دیکھے کہ وہ جلد جلد عربی میں بات کرتے مگر ان کی کوئی کتاب ہے
علم حدیث سے باہر کی نہ ہوتی ۔ ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ مطلب نہیں کہ مکہ میں منافع
ہی منافع ہیں ۔ نقصان بھی ہو جاتے ہیں ۔ مگر زیادہ منافع ہیں ۔
۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵)
لے سہو کا تب ہے۔ اصل میں ہے۔ ان کی کوئی بات ۔۔۔۔۔۔۔
حقائق الفرقان
١١۶
سُوْرَةُ الْحَجِّ
ذلِكَ وَ مَنْ يُعَظِمُ حُرُمَتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَ أُحِلَّتْ
لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا
قَوْلَ النُّورِ -
ترجمہ ۔ یہ فکر کرنے کی باتیں ہیں اور جو تعظیم کرے اللہ کی تعظیم دار چیزوں کی تو وہ اس کے لئے بہتر
ہے اس کے رب کے نزدیک۔ اور تمہارے لئے حلال کر دیئے گئے چوپائے خاص ان کے سوا جو
پڑھی گئیں تم پر آیتیں تو بچتے ہوتوں کی نجاست سے اور جھوٹی بات سے۔
تفسير - وَمَنْ يُعَظِمُ حُرمتِ اللهِ ۔ جس کو خدا نے بڑا بنایا ہے اس کی تعظیم کرو اس سے یہ
مسئلہ بھی نکل آتا ہے کہ حاکم وقت کی اطاعت چاہیے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵)
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ - حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ ۔ بتوں
کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی باتوں سے بچو اور اللہ کی طرف جھکنے والے اور شرک سے بیزار ہو جاؤ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵)
۳۲۔ حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ
السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ -
ترجمہ ۔ سب سے ہٹ کر ایک ہی اللہ کے ہو کر اس کا کسی کو شریک نہ کر کے ( رہو ) اور جو اللہ کا
شریک کرے تو وہ ایسا ہے جیسا وہ گر پڑا آسمان سے پھر اس کو پرندے اچک لے جائیں یا اس کو ہوا
دور دراز مکان میں لے جا کر ڈال دے۔
تفسیر۔ بتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی باتوں سے بچو اور اللہ کی طرف جھکنے والے اور شرک سے
بیزار ہو جاؤ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵)
٣- ذَلِكَ وَمَنْ يُعَظِمُ شَعَابِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ ۔
ترجمہ ۔ یہ تو ہو چکا اور جو شخص تعظیم کرے اللہ کی نامزد چیزوں کی تو کچھ شک نہیں کہ یہ بات دلی