سُوْرَۃُ الْحَجِّ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
تقوی سے پیدا ہوتی ہے۔
۱۱۷
سُوْرَةُ الْحَجِّ
تفسیر شَعَابِرَ اللهِ ۔ جس سے اللہ کا شعور پیدا ہو۔ قرآن کریم کی بہت تعظیم ہے کہ شعائر اللہ میں
سے اعظم ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵)
پاؤں قبلہ کی طرف کر کے سونا تعظیم قبلہ کے خلاف ہے۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَنْ يُعَظِمُ
شَعَابِرَ اللهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ اور تعامل اسلام میں ہم کسی کو نہیں پاتے کہ قبلہ کی طرف
پاؤں کرے۔
( بدر جلدے نمبر ۸ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۸ صفحه (۳)
۳۵- وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّنْ
بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَالْهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہر ایک امت کے لئے ہم نے ایک قربانی گاہ اور عبادت گاہ کا طریقہ مقرر کر لیا ہے
تا کہ وہ اللہ کا نام لیں ان جانوروں پر ( ذبح کے وقت ) جو اللہ نے دی ہیں ان کو ۔ تم سب لوگوں کا
اللہ تو وہ ایک ہی اللہ ہے تو اسی کے فدائی فرمانبردار بنو (اے پیارے محمدؐ!) تو خوشخبری سنادے ان
عاجزی کرنے والوں کو۔
تفسیر قربانی ایک اصل الاصول ہے تمام ترقیات کا ، کوئی مذہب، کوئی سلطنت، کوئی تمدن
قربانیوں سے خالی نہیں ۔ گند میں جو اجرام پیدا ہو جاتے ہیں وہ شیر ۔ چیتے ۔ بھیڑیے سے بھی زیادہ
خطر ناک ہیں۔ ان کے زہر کے تریاقوں میں سے دھوپ، روشنی، ہوا ہے۔ بڑے اہتمام سے پاخانوں
اور ایسے گندے مقامات کی صفائی کروائی جاتی ہے۔ مگر یہی گند کھاد بن کر ایسی خوشنما عمدہ نباتات پیدا
کرتا ہے کہ جس کے اکثر حصہ پر انسان کی حیات کا دارو مدار ہے۔
گویا یہ اجرام قربان کئے جاتے ہیں انسان کیلئے ۔ پھر دیکھا جاوے تو انسان کی زندگی کے لئے
کس قدر نباتات قربان کئے جاتے ہیں۔ وہیل مچھلی کیلئے کس قدر مچھلیاں قربان کی جاتی ہیں ادنی آدمی
بڑے آدمیوں کے لئے اپنا آرام، اپنی صحت اپنا وقت اور اپنا جسم خرچ کرتے ہیں۔ بلکہ اس سے
بڑھ کر فوجوں کا نظارہ ہے کہ سپاہی سے لے کر افسر، کمانڈر انچیف تک درجہ بدرجہ بادشاہ کے لئے
حقائق الفرقان
جان تک قربان کرتے ہیں ۔
۱۱۸
سُوْرَةُ الْحَجِّ
غرض یہ سلسلہ بڑا لمبا ہے۔ اور ہر قوم میں قربانی موجود ہے۔ اسی لئے فرمایا وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا
مَنْسَكًا ۔ مسلمانوں کے لئے ما بہ الامتیاز فرمایا۔ کہ وہ قربانی کے موقع پر اللہ کو یاد کر لیا کریں اور
اس بات پر غور کریں کہ ادنی اعلیٰ کے لئے کس طرح پر قربان کیا جاتا ہے۔ اور کیونکر ایک جانور
اپنا آپ اپنے سے اعلیٰ انسان کے آگے چپ چاپ رکھ دیتا ہے۔ پس اسی طرح ہم کو اپنی جانیں
آستانہ الوہیت پر قربان کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵)
٣٦ - الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّبِرِينَ عَلَى مَا أَصَابَهُمْ وَ
الْمُقِيمِي الصَّلوةِ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ -
ترجمہ ۔ جو ایسے ہیں کہ جب اللہ کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے دل دھڑکنے لگتے ہیں اور مضبوط رہنے
والے ہیں ان پر کچھ بھی آجائے اور نماز کو ٹھیک درست رکھنے والے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے میں
سے کچھ خرچ کرتے ہیں ۔
تفسیر ۔ وَالْمُقِينِي الصَّلوة - نماز سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں تسبیح ، تکبیر، تہلیل، تمام لوگوں کے لئے
دعا اور تبتل الی اللہ ۔ اللہ کی جناب سے پناہ ۔ درود سب کچھ اس میں موجود ہے بلکہ اس کی ہیئت بھی
جامع ہے۔ تمام تعظیمات کی اور ذکر جامع ہے تمام اذکار کا۔ اور اس میں تعظیم لامر اللہ ہے۔
مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ یہ اسلام کا دوسرا رکن ہے۔ شفقت علی خلق اللہ پس جو اللہ نے تمہیں
دیا اس میں سے کچھ دو۔ مال، طاقت، علم، ہنر رزقتھم میں شامل ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادریان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۵)
لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ
كَذلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدْنَكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ - اللہ کو نہ تو ان قربانیوں کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ خون لیکن تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے اسی طرح
حقائق الفرقان
۱۱۹
سُوْرَةُ الْحَجِّ
اللہ نے ان کو تمہارے بس میں کر دیا تا کہ تم اللہ کی بڑائیاں بیان کرو اس شکریہ میں کہ اس نے تم کو
ہدایت دی اور محسنوں کو خوشخبری سنا دو۔
تفسیر - وَلَكِنْ تَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُم - اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔ جیسے وہ ( جانور ) تمہارا فرماں بردار
ہے۔ ایسے ہی تم میرے مطیع ہو جاؤ ۔ راضی بقضاء۔
کوئی
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۵)
اللہ تعالیٰ کی کتاب کو غور سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تقوی بہت پسند ہے۔
اگر انسان اللہ کے ساتھ سچا معاملہ نہ کرے تو اس کے ظاہری اعمال کوئی حقیقت نہیں رکھتے ۔ انسان
فطرتا چاہتا ہے کہ کوئی اس کا پیارا ہو جو ہر صفت سے موصوف ہو۔ سو اللہ سے بڑھ کر ایسا کوئی نہیں ہو
سکتا۔ یہ پیارے تو آخر جدا ہوں گے۔ ان کا تعلق ایک دن قطع ہونے والا ہے۔ مگر اللہ کا تعلق ابدالآباد
تک رہنے والا ہے۔ دنیا کی فانی چیزیں محبت کے قابل نہیں کیونکہ یہ سب فنا پذیر ہیں ۔ کیا دنیا میں
ایسی چیز ہے جو بقا رکھتی ہے۔ ہرگز نہیں پس اس کی رحمت اور اس کے فضل کا سہارا پکڑو اور
اسی کو اپنا پیارا بناؤ کہ وہ باقی ہے جو اللہ کیلئے انشراح صدر سے ایسی قربانیاں کرتے ہیں ۔ اللہ
بھی ان کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔ اس کے بدلے ابراہیم کو اتنی اولا د دی گئی کہ مردم شماریاں ہوتی
ہیں۔ مگر پھر بھی ابراہیم کی اولاد صحیح تعداد کی دریافت سے مستثنیٰ ہے۔ کیا کیا برکتیں اس مسلم پر
ہوئیں ۔ کیا کیا انعام النبی اس پر ہوئے کہ گننے میں نہیں آسکتے ۔ ہماری سرکار خاتم الانبیاء سرورکائنات
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی ابراہیم کی اولاد سے ہوئے۔
پھر اس کے دین کی حفاظت کیلئے خلفاء کا وعدہ کیا کہ انہیں طاقتیں بخشے گا اور ان کو مشکلات اور
خوفوں میں امن عطا کرے گا۔ یہ کہانی کے طور پر نہیں ۔ یہ زمانہ موجود، یہ مکان موجود تم موجود، قادیان
کی بستی موجود، ملک کی حالت موجود ہے کس چیز نے ایسی سردی میں تمہیں دور دور سے یہاں اس
مسجد میں جمع کر دیا۔
سنو ! اسی دست قدرت نے جو متقیوں کو اعزاز دینے والا ہاتھ ہے۔ اس سے پہلے پچیس برس پر ہے۔اس
حقائق الفرقان
۱۲۰
سُوْرَةُ الْحَجِّ
نگاہ کرو۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ کون ایسی سخت سردیوں میں اس گاؤں کی طرف سفر کرنے کیلئے تیار تھا۔ پس تم
میں سے ہر فرد بشر اس کی قدرت نمائی کا ایک نمونہ ہے۔ ایک ثبوت ہے کہ وہ متقی کے لئے وہ کچھ کرتا
ہے جو کسی کے سان وگمان میں بھی نہیں ہوتا۔ یہ باتیں ہر کسی کو حاصل نہیں ہوتیں یہ قربانیوں پر موقوف
ہیں ۔ انسان عجیب عجیب خوا ہیں اور کشوف دیکھ لیتا ہے۔ الہام بھی ہو جاتے ہیں ۔ مگر یہ نصرت حاصل
نہیں کر سکتا۔ جس آدمی کی یہ حالت ہو۔ وہ خوب غور کر کے دیکھے کہ اس کی عملی زندگی کسی قسم کی تھی ۔ آیا
وہ ان انعامات کے قابل ہے یا نہیں۔ یہ ( مبارک وجود) نمونہ موجود ہے۔اسے جو کچھ ملا۔ ان
قربانیوں کا نتیجہ ہے جو اس نے خداوند کے حضور گزاریں۔ جو شخص قربانی نہیں کرتا جیسی کہ ابراہیم نے کی
اور جو شخص اپنی خواہشوں کو خدا کی رضا کے لئے نہیں چھوڑتا تو خدا بھی اس کیلئے پسند نہیں کرتا جو وہ اپنے
لئے پسند کرتا ہے۔ حضرت نبی کریم صلعم کے مقابلہ میں کیسے دشمن موجود تھے ۔ مگر وہ خدا جس نے
إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا (المؤمن: ۵۲) فرمایا۔ اس نے سب پر فتح
دی۔ صلح حدیبیہ میں ایک شخص نے آ کر کہا تم اپنے بھائیوں کا جتھا نہ چھوڑ وایک ہی حملہ میں یہ سب
تمہارے پاس بیٹھنے والے بھاگ جائیں گے۔ اس پر صحابہؓ سے ایک خطر ناک آواز سنی۔ اور وہ ہوگا بگا
رہ گیا۔ یہ حضرت نبی کریم کے اللہ کے حضور بار بار جان قربان کا نتیجہ تھا کہ ایسے جاں نثار مرید ملے آخر
وہ جو باپ بنتے تھے۔ جو تجربہ کار ۔ ربہ کار تھے۔ ہر طرح کی تدبیریں جانتے ۔ ان سب کے منصوبے غلط ہو
گئے ۔ اور وہ خدا کے حضور قربانی کرنے والا متقی نہ صرف خود کامیاب ہوا بلکہ اپنے خلفاء راشدین کے
لئے بھی یہی وعدہ لے لیا ۔۔۔۔۔
متقیوں کی جماعت میں شامل ہونا پھر ہر سال میں دیکھنا کہ جیسے ہم ایک جانور پر جو ہمارے
ملک اور قبضہ میں ہے جزوی مالکیت کے دعوی سے چھری چلاتے ہیں۔ اسی طرح ہمیں بھی اپنے مولی
کے حضور جو ہمار اسچا خالق ہے اور ہم پر پوری اور حقیقی مالکیت رکھتا ہے۔ اپنی تمام نفسانی خواہشوں کو
اس کے فرمانوں کے نیچے ذبح کر دینا چاہیے۔
ے بے شک ہم مدد کرتے ہیں اپنے بھیجے ہوؤں کی اور ایمانداروں کی دنیا ہی کی زندگی میں ۔
حقائق الفرقان
۱۲۱
سُوْرَةُ الْحَجِّ
قربانی کرنے سے یہ مراد نہیں کہ اس کا گوشت اللہ تعالیٰ کو پہنچتا ہے بلکہ اس سے
ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی فرماں برداری کا نظارہ مقصود ہے تا تم بھی قربانی کے وقت اس بات
کو مد نظر رکھو کہ تمہیں بھی اپنی تمام ضرورتوں، اعزازوں، ناموریوں اور خواہشوں کو خدا کی
فرماں برداری کے نیچے قربان کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ جس طرح ان جانوروں کا خون
کراتے ہو۔ ایسا ہی تم بھی خدا کی فرماں برداری میں اپنے خون تک سے دریغ نہ کرو۔ انسان جب
ایسا کرے تو وہ کوئی نقصان نہیں اٹھاتا۔ دیکھو ابراہیم و اسماعیل کا نام دنیا سے نہیں اُٹھا۔ ان کی
عزت و اکرام میں فرق نہیں آیا۔ پس تمہاری سچی قربانی کا نتیجہ بھی بد نہیں نکلے گا۔ وَلكِن يَنَالُهُ
التقوى ۔ تقویٰ خدا کو لے لیتا ہے۔ جب خدا مل گیا تو پھر سب کچھ اسی کا ہو گیا۔
معجزوں کی حقیقت بھی یہی ہے۔ جب انسان خدا کا ہو جاتا ہے تو اس کو تمام ذرات عالم پر
ایک تصرف ملتا ہے۔ اس کی صحبت میں ایک برکت رکھی جاتی ہے اور یہ ایک فطرتی بات ہے کہ ایک
انسان کے اخلاق کا اثر دوسرے کے اخلاق پر پڑتا ہے۔ بعض طبائع ایسی بھی ہیں ۔ جو نیکوں کی صحبت
میں نیک اور بدوں کی صحبت میں بد ہو جاتی ہیں ۔ ( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۹،۸)
قربانی جو عید اضحی کے دن کی جاتی ہے۔ اس میں بھی ایک پاک تعلیم ہے۔ اگر اس میں مد نظر وہی
امر ر ہے جو جناب النبی نے قرآن شریف میں فرمایا۔ کن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَادِ مَاؤُهَا وَلَكِنْ
يَّنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ -
قربانی کیا ہے؟ یہ ایک تصویری زبان میں تعلیم ہے جسے جاہل اور عالم پڑھ سکتے ہیں خدا کسی کے
خون اور گوشت کا بھوکا نہیں ۔ وہ هُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ (الانعام: ۱۵) ہے ایسا پاک اور عظیم الشان
بادشاہ نہ تو کھانوں کا محتاج ہے نہ گوشت کے چڑھاوے اور لہو کا ، بلکہ وہ تمہیں سکھانا چاہتا ہے کہ تم بھی
خدا کے حضور اسی طرح قربان ہو جاؤ اور ادنی اعلیٰ کے لئے قربان ہوتا ہے۔
اے وہ سب کو کھانا کھلاتا ہے اور اس کو کوئی نہیں کھلاتا۔
حقائق الفرقان
۱۲۲
سُوْرَةُ الْحَجِّ
کل دنیا میں قربانی کا رواج ہے۔ اور قوموں کی تاریخ پر نظر کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادنی چیز
اعلیٰ کے بدلے میں قربان کی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیزوں میں پایا
جاتا ہے۔
ہم بچے تھے تو یہ بات سنی تھی کہ کسی کو سانپ زہریلا کاٹے تو وہ انگلی کاٹ دی جاوے تا کہ کل جسم
زہریلے اثر سے محفوظ رہے۔ گو یا انگلی کی قربانی تمام جسم کے بچاؤ کے لئے کی گئی ۔
۲ ۔ اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا کوئی دوست آجاوے تو جو کچھ ہمارے پاس ہو اس کی خوشی
کیلئے قربان کرنا پڑتا ہے۔ گھی آٹا گوشت وغیرہ قیمتی اشیاء اس پیارے کے سامنے کوئی ہستی نہیں رکھتیں۔
۳۔ اس سے زیادہ عزیز ہو تو مرنے مرغیاں حتی کہ بھیڑیں اور بکرے قربان کئے جاتے ہیں بلکہ
اس سے بڑھ کر گائے اور اونٹ تک بھی عزیز مہمان کے لئے قربان کر دئے جاتے ہیں۔
۴۔ میں نے اپنی طب میں دیکھا ہے کہ وہ قو میں جو جائز نہیں سمجھتیں کہ کوئی جاندار قتل ہو وہ بھی
اپنے زخموں کے کئی سینکڑوں کیڑوں کو مار کر اپنی جان پر قربان کر دیتی ہیں۔
۵۔ اس سے اوپر چلیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ادنی لوگوں کو اعلیٰ کیلئے قربان کیا جاتا ہے۔ مثلاً
چوہڑے ہیں آج عید کا دن ہے مگر ان کے سپر د پھر بھی وہی کام ہے بلکہ صفائی کی زیادہ تاکید ہے گویا
ادنی کی خوشی اعلیٰ کی خوشی پر قربان ہوئی ۔
۶ ۔ ہندو گئو رکھشا بڑے جوش سے کرتے ہیں ( لداخ کے ملک میں تو دودھ تک نہیں پیتے
کیونکہ یہ بچھڑوں کا حق ہے اور یہاں کے ہندو تو دھوکہ دے کر دودھ لیتے ہیں ) مگر پھر بھی اس سے اور
ا ہے اور
اس کی اولاد سے سخت کام لیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے کاموں کیلئے انہیں مار مار کر درست کرتے
ہیں ۔ یہ بھی ایک قسم کی قربانی ہے۔
۷۔ ادنی سپاہی اپنے افسر کے لئے اور وہ افسر اعلیٰ افسر کے لئے اور اعلیٰ افسر بادشاہ کے بدلے
میں قربان ہوتا ہے پس خدا تعالیٰ نے اس فطرتی مسئلہ کو برقرار رکھا اور اس قربانی میں تعلیم دی کہ ادنی
حقائق الفرقان
اعلیٰ کے لئے قربان کیا جاوے۔
۱۲۳
سُوْرَةُ الْحَجِّ
۔ محبت میں انسان بے اختیار ہوتا ہے۔ مگر اس میں بھی قربانیوں کا ایک سلسلہ ہے چنانچہ محب
بھی بتدریج محبوبوں کے مراتب رکھ کر ایک کو دوسرے پر قربان کرتا رہتا ہے۔ اپنا پیسہ یا جان محبوب
ہے مگر دوسرے محبوب پر اسے قربان کر دینے میں عذر نہیں ۔ انسان کو مال کی محبت ہے، بی بی کی محبت
ہے، بچوں کی محبت ہے، یا رو آشنا کی، امن و چین کی محبت ہے، اللہ کی کتابوں، اللہ کے رسولوں سے محبت
ہے۔ سچے علوم سے بھی محبت ہے ان تمام محبتوں کے مراتب ہیں اور ادنی کو اعلیٰ پر قربان کیا جاتا ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱-۲)
سَخَّرَهَا لَكُمْ ۔ جیسے یہ تمہارے فرماں بردار ۔ ایسے ہی تم اللہ کے فرماں بردار بنو۔ قربانی
میں یہی سمجھایا۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه (۴۶۸)
إِنَّ اللهَ يُدْفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ -
ترجمہ ۔ اللہ ایمانداروں کو دشمنوں سے بچا لیتا ہے اور ان کو ہٹا دیتا ہے ( یعنی دشمنوں کو ) اللہ پسند
نہیں کرتا کسی ناشکرے دغا باز کو۔
ید
تفسیر - إِنَّ اللهَ يُدْفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کی حد بندی مقرر کر دی ہے۔ جب
اس حد سے کوئی چیز بڑھنے لگتی ہے تو اس کو دفع کرنے والی چیز پیدا کر دیتا ہے۔ کفر بڑھ گیا ہے اس لئے
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی جماعت کو پیدا کر دیا۔ کیونکہ وہ کفر کیشوں کو پسند نہیں
کرتا۔ یہ خیال کہ کوئی مہدی ایسا آئے گا جو تمام جہان کو مسلمان بنا لے گا۔ ایک لغو خیال ہے۔ کیا وہ
حضرت محمد رسول اللہ سے بڑھ کر قوت قدسیہ رکھنے والا ہو گا ؟ کیا وہ قرآن شریف سے بڑھ کر کتاب
لائے گا ؟ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو ایک حد کے اندر رکھنا چاہتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵)
حقائق الفرقان
المولد
سُوْرَةُ الْحَجِّ
۴۰- أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمُ
لَقَدِيرُ -
ترجمہ ۔ اجازت ہو چکی ہے ان کو جہاد کی جن سے لڑائی کی جاتی ہے اس لئے کہ اُن پر ظلم ہوا اور
بے شک اللہ مظلوموں کی مدد کرنے پر بڑا قادر ہے۔
تفسیر اجازت دی گئی اُن لوگوں کو جن سے لڑائی کی گئی اس لئے کہ وہ مظلوم ہیں اور اللہ انہیں
دشمن پر غالب کر دینے پر قادر ہے ۔ اسلام کا خدا تعالیٰ نے دونوں طرح کا غلبہ دکھانا چاہا ہے ایک
وقت تھا جب دشمن نے اسلام کے استیصال کے لئے تلوار اٹھائی۔ مسلمانوں کو قتل کرنا شروع کر دیا تو
اسلام نے مسلمانوں کو بغاوت سے روک دیا کہ غدر نہ کرنا۔ اس ملک سے نکل جاؤ جہاں تکلیف ہے
اس لئے مکہ معظمہ کا ملک چھوڑ دیا گیا۔ جب دشمن کو اس پر صبر نہ آیا اور اس نے تعاقب کیا تو آخر اسلام
نے تلوار اٹھائی اور کامیاب ہو گیا۔
پھر اس وقت چودھویں صدی میں صرف حج کے اسلحہ سے اسلام سے جنگ شروع ہو گئی اسلام
کے باعث کوئی قوم کسی مسلمان پر ہتھیاروں سے اب کام نہیں لیتی ۔ تو اسلام نے بھی براہین نیرہ اور
حج ساطعہ اور دلائل واضحہ ( ترک رشی ) سے مقابلہ شروع کیا!
بت پرست قو میں اسلام کے مقابلہ سے ہار کر بت پرستی کے دعوی سے باز آ رہی ہیں اور بالکل
اس مسئلہ میں صلح جو ہو رہی ہیں ۔ کیونکہ انڈیا میں کچھ برہموں ہو گئے ہیں اور کچھ آریہ سماج ۔
ادھر یورپ و امریکہ میں یونی ٹیرین۔ فری تھنکروں کا سمندرموج مار رہا ہے۔ اور کیا خوب ہوا ۔
حضرت مسیح کی خدائی نیست و نابود ہو رہی ہے ۔۔۔ مخلوق اسلام کے مقدس مذہب میں آ رہی ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۴-۱۸۵)
جو دنیا میں نیکی ہے۔ اس کے ساتھ کچھ مشکلات بھی ہیں اور سکھ کے ساتھ دکھ اور دکھ کے ساتھ سکھ
ہے۔ آخر الذکر کی مثال دروزہ اور پھر فرزند نرینہ کی پیدائش ہے۔
صحابہ کرام مکہ معظمہ میں سخت تکالیف میں مبتلا تھے۔ (۱) بعض آدمیوں کے ایک پاؤں کو
FRE THINKERS
حقائق الفرقان
۱۲۵
سُوْرَةُ الْحَجِّ
ایک اونٹ سے اور دوسرا پاؤں دوسرے اونٹ سے باندھ کر مخالف سمتوں میں چلا کر چیرا جاتا۔
(۲) ۔ بعض عورتوں کی شرمگاہوں میں برچھی ماری ہے اور گلے سے نکالی ہے۔
(۳)۔ تین برس بنو ہاشم کو غلہ پہونچانے میں روکیں ڈال دی گئیں۔
(۴) ۔ بعض صحابہ کو شدت سے گرم کئے ہوئے پتھروں پر لٹایا جاتا تھا۔ مگر وہ لوگ
بڑے صبر، استقلال اور ہمت سے ان تمام تکالیف کو برداشت کرتے۔
محرم میں جناب امام حسین کی تکالیف کا ذکر کرتے ہیں ۔ مگر صحابہ نے جو جو تکالیف اٹھائی ہیں
وہ ان سے سے بعض اوقات بڑھ کر ہیں۔ سو اس صبر کے عوض جہاد کی اجازت دی گئی ۔ یہ غلط ہے آپ کو
جتھے کا انتظار تھا - لا تُكَلِّفُ إِلَّا نَفْسَكَ - (النساء : ۸۵) کا حکم اور غزوہ حنین میں سب کے بھاگنے
پر کھڑا رہنا اس کا شاہد ہے۔ پس یہ جھوٹ ہے کہ اسلام بزور شمشیر پھیلایا گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۵-۱۷۶)
- الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا
دفع اللهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَواتُ وَ
مَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا ۖ وَ لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ
اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ -
ترجمہ ۔ وہ لوگ جو نکالے گئے اپنے گھروں سے ناحق صرف اتنی بات پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب
اللہ ہے اور اللہ اگر بعض کو بعض کے ہاتھ سے دفع نہ کرتا تو مجوسیوں کے معبد ،خلوت خانہ اور مدر سے
اور تکئے اور عبادت گاہیں اور مساجد جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے گرادی جاتیں اور ضرور
اللہ اس کی مدد کرے گا جو اللہ کی خدمت کرے گا بے شک اللہ بڑا غالب اور زبردست ہے۔
تفسیر بغير حق سواکسی وجہ وجیہ کے۔ اگر خدا ہر چیز کی حد بندی نہ کرتا۔
صَوَامِعُ ۔ صابی قوم کے گرجے ۔
لے صرف تجھی کو تکلیف دی جاتی ہے۔
حقائق الفرقان
بیع ۔ یہودیوں کے گرجے ۔
۱۲۶
صلوت ۔ عیسائیوں کے گرجے یا ہندوؤں کے ٹھا کر دوارے۔
سُوْرَةُ الْحَجِّ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶)
حکم ہوا ان کو جن سے لوگ لڑتے ہیں اس واسطے کہ ان پر ظلم ہوا۔ اور اللہ ان کی مدد کرنے پر
قادر ہے وہ جن کو نکالا ان کے گھروں سے اور کچھ دعوی نہیں سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں ہمارا
رب اللہ ہے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحہ ۹۷ حاشیہ )
اور اگر نہ ہٹایا کرتا اللہ لوگوں کو ایک کو ایک سے تو ڈھائے جاتے تکیے اور مدرسے اور عبادت خانے
اور مسجد میں جن میں نام پڑھا جاتا ہے اللہ کا بہت ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحہ ۹۹ حاشیہ )
ایک اور احسان اسلام نے کیا جو میرے خیال میں دنیا کے کسی ریفار مراور مصلح کو نہیں سوجھا وہ یہ ہے :
وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَ صَلَاتٌ وَ
مَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا -
ہم بعض اوقات خود حفاظتی کا حکم دیتے ہیں اور اس سے غرض یہ ہے کہ اگر یہ نہ ہو تو گرجے تباہ ہو
جاویں۔ دھرم سالے اور یہودیوں کے معبد تباہ ہو جاویں۔ اور ہم نہیں چاہتے کہ وہ تباہ ہوں۔ کیا یہ سنہری
اصل دنیا کی کسی مذہبی کتاب میں پایا جاتا ہے؟ اگر یہ فقرہ انجیل میں ہوتا تو مسیحی لوگوں نے جو سلوک اپنے
مخالف لوگوں کے معبدوں سے کیا ہے وہ نہ ہوتا۔ مہتا لوجی کو پڑھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ مسیحی لوگوں سے پہلے
کس قدر معبد تھے جن کا آج نام و نشان بھی نہیں ۔ مثلاً پیراموں کا بڑا عظیم الشان مندر تھا۔ جہاں
سکندراعظم پیادہ حج کرنے آیا تھا۔ مگر آج کوئی بتا نہیں سکتا کہ وہ مندر کہاں تھا۔
اس قدر تنگ دلی، ضد اور تعصب اور ہٹ اسلام پسند نہیں کرتا کہ معبد گرائے جاویں۔ مسلمانوں
نے جہاں آٹھ سو برس، ہزار اور بارہ سو برس بھی راج کیا ہے اس ملک کے معابد اب تک موجود ہیں اور ربارہ
ان کو تباہ نہیں کیا مگر بڑی روشنی لہانے والی قوم سے پوچھیں کہ پڑاموں کا مندر کہاں تھا؟ تو نہیں بتا قوم سے پوچھیں کہ پڑا موں کا مندر کہاں
سکتے ۔ نشان تک مٹا دیئے بلکہ یروشلم جیسی جگہ جو بائیبل میں بھی مقدس سمجھی گئی تھی ، گئی تھی ، پاش پاش کر دی
حقائق الفرقان
۱۲۷
سُوْرَةُ الْحَجِّ
گئی۔ اور وہاں سور کی قربانی کی گئی۔ شاید کوئی کہہ دے کہ سورنا پاک نہیں ۔ مگر بائبل پڑھیں گے تو اس
کے خلاف پائیں گے۔
اس کے کے بالمقابل دیکھو کہ سپین اور فلسطین میں کیسی پر شوکت اسلامی سلطنت تھی ۔ مگر دیکھ لو
پرانے سے پرانے معبدوں کو چھیڑا نہیں۔ بلکہ فاروق اعظم کے زمانہ میں جب وہ یروشلم تشریف لے
گئے تو وہاں کے بشپ نے کہا کہ یہاں نماز پڑھ لو۔ انہوں نے فرمایا کہ تم بڑے ناعاقبت اندیش ہو۔
اگر میں یہاں نماز پڑھ لوں تو مسلمان اس گرجے کو مسجد بنائیں گے۔ ہماری سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے حضور نجران کے عیسائی آئے۔ اور اتوار کا دن تھا۔ آپؐ نے فرمایا۔ میری ہی مسجد میں گر جا کر لو۔ وہ
لوگ رومن کیتھولک ہوں گے۔ مگر کس حوصلہ کے ساتھ ان کو اجازت دی ۔ اس سے پایا جاتا ہے
جہاں وہ احسانِ عام کرتے تھے۔ وہاں ابقائے عام بھی ان کا مذہب تھا۔ خواہ ہندوستان میں پہلی
صدی ہجری میں عرب آئے ۔ اور کم از کم ساڑھے گیارہ سو سال تک اسلامی سلطنت یہاں رہی۔
اس عرصہ دراز میں ہندوستان کے معابد پر اسلامی سلطنت نے کیا اثر کیا ؟ ان کی موجودگی خود ظاہر
کرتی ہے۔
( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۸ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۴۔۵)
۴۲- الَّذِينَ إِنْ مَّكَّنْهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَآتَوُا الزَّکٰوةَ وَ آمَرُوا
بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ -
ترجمہ ۔ وہ مظلوم ایسے لوگ ہیں ( یعنی صحابہ ( اگر ہم ان کو قدرت دے دیں گے زمین میں تو وہ قائم
رکھیں گے نماز اور دیں گے زکوۃ اور نیک کام کرنے کا حکم دیں گے اور برے کاموں سے روکیں گے۔
اور اللہ ہی کے اختیار میں سب کاموں کا انجام ہے۔
تفسیر (۱) ۔ (آیت) پر تدبر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نصرت الہی ان لوگوں کے لئے ہے جو
اللہ کے کاموں میں نصرت کریں۔ اس کے دین کی حمایت کریں۔
رض
(۲)۔ نمازیں سنوار کر پڑھیں چنانچہ صحابہ میں کسی عمداً تارک الصلوۃ کی نظیر نہیں ملتی ۔ یہی وجہ
رض
ہے کہ صحابہ " جو نماز نہ پڑھتا اُسے مسلم نہیں سمجھتے تھے۔ اور مسلمان ہونے کا امتیازی نشان بھی یہی قرار
حقائق الفرقان
دیا گیا۔ چنانچہ فرماتا ہے۔
۱۲۸
فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّکٰوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ (التوبة: 11)
سُوْرَةُ الْحَجِّ
یعنی اگر شرک سے توبہ کر لیں۔ نماز قائم کرتے رہیں ۔ زکوۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں۔ اور
حدیث میں ہے۔ مَنْ صَلَّى صَلوتَنَا وَ اسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَ أَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذُلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي
لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةٌ رَسُولِهِ۔
جو ہماری نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے وہ مسلم ہے اس
کیلئے اللہ کا ذمہ اور رسول کا ذمہ۔ )
پھر ایک اور مقام پر فرماتا ہے۔ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ ۔۔۔۔۔ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ (الانفا ال: ۳، ۴)
مومن وہی ہیں ۔ جو نماز قائم کرتے ہیں ۔ دوسری طرف جب دوزخیوں سے پوچھا جائے گا۔
مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ - قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ (المدثر : ۴۳، ۴۴)۔
تمہیں دوزخ میں کیا شے لے گئی ۔ تو وہ جواب دیں گے۔ ہم نمازی نہ تھے۔ باوجود اس
تاکید شدید کے۔۔۔۔۔۔
(۳) ۔ زکوۃ با قاعدہ ادا کرتے رہیں ۔ (۴)۔ امر بالمعروف اور (۵)۔ نہی عن المنکر کرتے رہیں ۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۶ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۵۸)
۴۳ تا ۴۵ - وَإِنْ يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادُ وَ
ثَمُودُ وَ قَوْمُ ابْراهِيمَ وَ قَوْمُ لُوطٍ وَ اَصْحُبُ مَدْيَنَ ۚ وَ كُذِبَ مُوسَى
فَامْلَيْتُ لِلْكَفِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ -
ترجمہ ۔ اور اگر یہ تجھے جھٹلا ئیں تو ان سے پہلے جھٹلا چکی ہیں نوح وعاد اور ثمود کی قوم اور ابراہیم اور
لوط کی قوم اور مدین والے اور موسیٰ جھٹلایا گیا پھر ہم نے ڈھیل دی ان کا فروں کو پھر ان کو پکڑا پھر
دیکھو میری پکڑ کیسی تھی ۔