سُوْرَۃُ الْحَجِّ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3
حقائق الفرقان
۱۲۹
سُوْرَةُ الْحَجِّ
تفسیر۔ اور اگر تجھ کو جھٹلاویں تو ان سے پہلے جھٹلا چکی نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ابراہیم کی قوم
اور لوط کی قوم اور مدین کے لوگ اور موسیٰ" کو جھٹلایا۔ پھر میں نے ڈھیل دی منکروں کو پھر ان کو پکڑا تو
کیسا ہوا میرا انکار ۔ ا
( فصل الخطاب بجواب ترک اسلام حصہ دوم صفحه ۲۶۱ حاشیه )
٤٦- فَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا
وَبِئْرِ مُعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ -
ترجمہ ۔ بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا اور وہ نافرمان ہی تھیں اور وہ گری
پڑی ہوئی تھیں اپنی چھتوں پر اور کتنے کنوئیں بے کار پڑے ہوئے ہیں اور کتنے پکے پکے محل
ویران پڑے ہیں ۔
تفسیر - اهْلَكنها ۔ اس کے بہت بہت نظارے اس وقت بھی موجود ہیں ۔
قَصْرٍ مَّشِيدٍ - شَید اور شید کے معنے اونچے کے ہیں۔
شَادَةً مَرْمَرًا وَ جَلَّلَهُ كَلْسًا
فَلِلطَّيْرِ فِي ذُرَاهُ وَكُوْرُ
سنگ مرمر اور چونہ لگا کر ہمارے ممدوح نے محل کو اونچا کیا جس کا کنگرہ جانوروں کا آشیانہ
ہے۔ امراء القیس کہتا ہے۔
وَ تَيْمَاءَ لَمْ يَتْرُكْ بِهَا جِذْعُ نَخْلَةٍ وَلَا أَطْمًا إِلَّا مَشِيدًا بِجَنْدَلِ
اور تیماء جگہ میں نہ چھوڑا اس نے کسی درخت کے تنے کو اور نہ کسی برج یا قلعہ کو مگر وہ جو کہ مضبوط
بنایا۔ساتھ چٹانوں کے گو یا دوسرے معنے چونہ گج کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶)
۴۸ - وَ يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ
رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ -
ترجمہ ۔ اور یہ لوگ تو تجھ سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور اللہ تو اپنا وعدہ کبھی خلاف نہ کرے گا اور
بے شک ایک دن تیرے رب کے نزدیک ایک ہزار برس کے برابر ہے اس سے جو تم گفتی کرتے ہو۔
تفسیر - كَالْفِ سَنَةٍ سَنَةُ الْفِرَاقِ سَنَةٌ وَ سَنَةُ الوِصَالِ سَنَةٌ وصال کا ایک برس اونگھ
حقائق الفرقان
۱۳۰
سُوْرَةُ الْحَجِّ
کے برابر ہوتا ہے مگر جدائی کی گھڑی سال کے برابر ۔ منکروں کو کہا تم پر ایک دن آتا ہے۔ جو تمہارے
لئے بوجہ مصائب ہزار برس کا ہو جاوے گا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶)
۵۱،۵۰ - قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينَ - فَالَّذِينَ آمَنُوا وَ
عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
-
ترجمہ ۔ تو کہہ دے اے لوگو میں تو صرف تم کو کھلا کھلا ڈر سنانے والا ہوں ۔ تو جو لوگ ایمان لائے اور
بھلے کام کئے تو ان کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔
تفسیر۔ مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عمرہ سے روکا تھا اور کہا کہ اگر ہم اس سال
اجازت دیں۔ تو ہماری عزت میں فرق آتا ہے۔ اگلے سال آنا اور یہ شرائط مقرر کیں ۔
(۱) ۔ جس قدر آپ کے ساتھ لوگ ہوں انکی تلواریں نیام میں ہوں ۔ تیر ترکش میں ۔ بھالے چمڑوں
میں ۔ (۲) ۔ تین دن سے زیادہ نہ رہیں۔ کوئی مسلمان مکہ میں ہو تو آپ کے ساتھ نہ جا سکے گا۔ اور اگر
کوئی آپ سے آنا چاہے تو اسے روکو گے نہیں۔
پھر میں نے یہ کہا تھا کہ اس سورۃ میں انذار کیا ہے۔ سب قوموں کو جو عرب مع سب قوموں کو جو عرب، مصر، عراق ، شام میں
تھیں۔ اس رکوع میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جو عزت وجاہت لئے پھرتے ہو یہ سب خاک ہو
جاوے گی۔
فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ ۔ جو میرا ساتھ دیں گے وہ معزز ہوں گے اور جو میرے
برخلاف کوششیں کرتے ہیں ۔ وہ شکست یاب ہوں گے ۔ رسول اللہ تو ایمان عمل صالح ، اطاعت رسول
اور امر بالمعروف چاہتے ہیں اور کفار نبی کا انکار، بدیوں میں انہماک فسق و فجور، کفر و شرک چاہتے
ہیں اور ہماری آیات کو عاجز کرنا۔ پس یہ سب مخالف جہنم کے کندے بنیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶)
حقائق الفرقان
۱۳۱
سُوْرَةُ الْحَجِّ
۵۳ - وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِيَّ إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ
فِي أَمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ أَيْتِهِ وَاللَّهُ
عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے نہیں بھیجا تجھ سے پہلے کوئی رسول اور نہ نبی مگر اس کو یہ بات پیش آئی کہ اس نے جب
کچھ آرزو کی تو شریر و بد کار اس کی خواہش میں روک ڈالنا چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ شیطان کی خواہش کو مٹا
دیتا ہے اور باطل کر دیتا ہے اور پھر اپنی آیتوں کو مضبوط کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
تفسیر - وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ - مخالفان اسلام اس آیت کے غلط معنے کر کے طرح طرح کے
اعتراضات پیش کرتے ہیں ۔ حالانکہ قصور خود ان کے فہم کا ہے۔ اس سورۃ کے گزشتہ رکوع پر نظر ثانی
کرو۔ اس میں کیا مضمون ہے۔ صاف معلوم ہوتا ہے کہ کس زور سے اللہ تعالیٰ اپنی توحید و عظمت کو قائم کرتا
ہے اور تحدی سے پیشگوئی کرتا ہے کہ دشمن اس کے تباہ ہوں گے۔ کیا ان چھ رکوعوں کے مضامین کے
سامنے اس بیہودہ روایت کی کچھ ہستی ہے کہ نبی کریم کی زبان پر اثناء وعظ میں یہ کلمہ بھی جاری ہوا۔
تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرْتَجِي
جھوٹ سکتے ہیں جو ایسا کہتے ہیں ۔ اس طرح تو نبی کریم کے کلام سے امان اُٹھ جاوے گا۔
إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ - نبی کی خواہش یہی ہے کہ توحید پھیلے اور کلمتہ اللہ علیا
ہو۔ کوئی شریر اٹھتا ہے تو اس کی خواہشوں میں روک ڈالتا اور چاہتا ہے کہ یہ نبی کا میاب نہ ہو۔
فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ - اللہ تعالیٰ اس شریر کی تمام شرارتوں کو مٹاتا ہے یہ عام قاعدہ
ہے کہ جب کوئی نیک اپنی نیکی پھیلانا چاہتا ہے۔ تو کوئی نہ کوئی شریر اس کی مخالفت کرتا اور آخرمنہ کی
کھاتا ہے۔ اسی گاؤں میں ایک راست باز آیا۔ اس نے حق پھیلانا چاہا۔ مخالفوں نے روک ڈالی ۔ مگر
وہ سب روکیں اٹھ گئیں۔ چنانچہ اس کے ثبوت میں تم تین سو سے زیادہ احمدی بیٹھے ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۶)
لے یہ بت غرانیق بلند درجے والے ہیں کہ ان سے شفاعت کی امید کی جاتی ہے ۔
حقائق الفرقان
۱۳۲
سُوْرَةُ الْحَجِّ
۵۴- لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ فِتْنَةً لِلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَ
الْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّلِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ ۔
ترجمہ ۔ تاکہ اللہ اس کو جو شر پر ہلاک کرنے والا رکھتا ہے ان کے آزمائش کا ذریعہ کر دے جن
کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور کچھ شک نہیں کہ بے جا کام کرنے والے بڑے
دور و دراز کے جھگڑے میں پڑ گئے ہیں۔
تفسير - لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ - شیطان کی شرارتیں فتنہ ہوتی ہیں۔ مگر انہی کے لئے جن
کے دلوں میں مرض ہے گویا اس ذریعہ سے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے وہ ظاہر ہو جاتا ہے۔سورۃ جن
میں فرمایا ۔ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا (الجن : ۲۸) ۔
جب اللہ اپنے غیب خاص کو رسولوں پر نازل فرماتا ہے تو اس رسول کے آگے پیچھے چوکی پہرہ
جمادیتا ہے۔ جب تک وہ ساری بات اللہ کی مخلوق میں پہنچا لے۔ پس یہ ممکن نہیں کہ کوئی شیطان ایسے
موقع پر دراندازی کر سکے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۶)
۵۷،۵۶ - وَ لَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ
بَغْتَةً أَوْ تَأْتِيَهُمُ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ يَحْكُمُ
بَيْنَهُمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فِي جَنَّتِ النَّعِيمِ ۔
ترجمہ ۔ اور کافر تو ہمیشہ وحی کی طرف سے شک ہی میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر آپہنچے قیامت
یکایک یا ان پر ایک منحوس دن آ پڑے ۔ اس دن اللہ ہی کی سلطنت ہے وہ فیصلہ کرے گا لوگوں میں
اور ایماندار نیک عمل لوگ نعمت کے باغوں میں ہوں گے۔
تفسیر - عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ - مجاہد کی تفسیر میں لکھا ہے کہ وہ بدر کا دن تھا جس میں تمام عمائد مکہ
ہلاک یا کمزور ہو گئے ۔
-
الملك ۔ اس دن ثابت ہو جاوے گا کہ یہ ملک صرف اللہ کے دین کے لئے ہے۔ چنانچہ ایسا
ہی ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۶)
لے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ ۔
حقائق الفرقان
۱۳۳
سُوْرَةُ الْحَجِّ
۵۹ - وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ
رِزْقًا حَسَنًا وَإِنَّ اللهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور جن لوگوں نے گناہ اور وطن چھوڑے اللہ کی راہ میں پھر مارے گئے یا مر گئے تو اللہ ان
کو ضرور روزی دے گا عمدہ سے عمدہ اور بے شک اللہ ہی سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔
تفسیر سورۃ حج کا منشاء یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے جانشین خلفاء کے
مقابلہ پر کھڑے ہونے والوں کا انجام کیا ہو گا۔ یہ تو انذار ہوا۔ (ب) اس ۔ یہ تو انذار ہوا ۔ (ب ) اس کے بالمقابل تبشیر ہے کہ
مومنین ۔ مہاجرین و انصار ان کے ممالک کے فاتح ہوں گے۔
هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ ملک کو چھوڑ گئے ۔ خویش واقارب کو چھوڑ کر ۔ ملک کے رسم و عقائد کو اور
اپنے محبوب امور کو چھوڑنے والے اللہ نہ کہ کسی غرض نفسانی کے لئے۔
الْمُهَاجِرُ مَنْ هَاجَرَ مَا نَهَى اللهُ مَا نَهَى الله بہت سی چیزیں ہیں ۔ ازاں جملہ یہ کہ جس
یا ہواس ا دینا مقام یا جس صحبت سے غفلت پیدا ہو اس کو فور ا چھوڑ دینا چاہیے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶-۱۷۷)
٢٠ - لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْ خَلَا يَرْضَوْنَهُ وَ إِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ وہ ان کو داخل کرے گا ایسی جگہ جس سے وہ راضی ہو جائیں گے اور بے شک اللہ بڑا جاننے
والا ہے اور بڑا بردبار ہے۔
رود
تفسیر - لَيدُ خِلَنَّهُمْ ۔ جب مُردوں کو یہ آسائش و آرام کے اسباب و مقامات دے گا تو زندوں
کو تو ضرور ہی دے گا۔ خدا کی راہ میں مال و جان کو قربان کرنا کوئی اتنا مشکل نہیں۔ اکثر لوگ دیکھے
جاتے ہیں کہ معمولی سی بات پر خود کشی کر لیتے ہیں ۔ رسم و رسوم کی پابندی میں مال کا بہت سا حصہ ضائع
کر دیتے ہیں۔ کئی گیارہویں دینے والے بڑے استقلال سے قرض لے کر بھی ناغہ نہیں کرتے ۔ مگر
زکوۃ کہو تو کہتے ہیں کہ غریب آدمی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متابعت واقع میں تلوار کی
دھار پر چلنا ہے۔ اور یہی حقیقت ہے پل صراط کی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
لے مہاجر وہ ہے جو ان باتوں سے رک جائے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے۔
حقائق الفرقان
۱۳۴
سُوْرَةُ الْحَجَّ
٦١ - ذلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنْصُرَنَّهُ
اللهُ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ -
ترجمہ ۔ بات اتنی ہی ہے جس نے بدلہ لیا اتنا ہی جتنا وہ ستایا گیا تھا پھر اس پر زیادتی کی گئی تو اللہ
اس کی ضرور مدد کرے گا۔ بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا غفور ہے۔
تفسیر ۔ وَمَنْ عَاقَبَ ۔ ہر شخص خود بدلہ لینے کا مجاز نہیں یہ حکام کے سپر د ہے۔ ثُمَّ بُغِی عَلَيْهِ اس کو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
ظاہر کرتا ہے۔
۶۴ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَةً إِنَّ
اللهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ -
ترجمہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی اتارتا ہے بادل سے پانی پھر زمین ہو جاتی ہے سرسبز ۔ کچھ شک
نہیں کہ اللہ بڑا باریک بین اور باخبر ہے۔
تفسير فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَةً - جس طرح ظاہری بارش بے فائدہ نہیں جاتی اسی طرح وحی اپنا
پھل لاوے گی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
٦٦ - اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ
بِأَمْرِهِ وَ يُمْسِكُ السَّمَاء أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ
لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی نے بس میں کر دیا تمہارے جو کچھ زمین میں ہے اور کشتی جو
دریا میں چلتی ہے اللہ کے حکم سے اور وہی تھامے رہتا ہے بادل کو زمین پر برسنے سے اس کے اذن کے
بغیر اور کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے بندوں پر ۔
تفسیر۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے بس میں کیاز مین والی چیز کو اور کشتیاں دریا میں
اسی کے حکم سے چلتی ہیں ۔ م سے ہی ہیں۔
تسخیر مفت میں بلا مزدوری کام میں لگا دینے کو کہتے ہیں۔
حقائق الفرقان
الله
سُوْرَةُ الْحَجِّ
بے شک کشتیاں ، جہاز، دریا، سمندر، سورج، چاند، ستارے، رات دن، چار پائے ، مویشی
باری تعالیٰ جل شانہ نے محض اپنے لطف وکرم سے مفت ہمارے کام میں لگا رکھے ہیں۔ بایں معنی کہ ان
کی خلقت اور فطرت ایسی بنائی ہے کہ بلا اجرت ہمارے منافع اور مصالح دنیوی کے اتمام و انصرام میں
لگے ہوئے ہیں۔ بلکہ حقیقت ہماری زندگی و معاش انہیں اشیاء اور قومی طبعی کے وجود پر موقوف ہے۔
چونکہ ان بڑے بڑے قومی طبعی مثلاً سمندر، ہوا، سورج ، چاند، ستارگان رات دن وغیرہ پر مِنْ حَيْثُ
الْخَلق ہم قدرت نہیں رکھتے اور نہ جبراً و قہراً ان سے کام لے سکتے ہیں ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ اپنا
فضل و امتنان و احسان جتا کر ہم سے اس مہربانی کی شکرگزاری لینے کے لئے ان اشیاء کا اور ان سے
ہمیں منافع پہنچنے کا ذکر فرماتا ہے کہ دیکھو ایسی ایسی بڑی زبر دست چیزیں جن پر تمہارے دستِ
قدرت کو رسائی ممکن نہ تھی۔ مفت میں میں نے تمہارے کام میں لگا دی ہیں۔ اس کے یعنی خدا کے
ہمارے کام میں ان اشیاء کو لگا دینے یا ہمارے ان کو کام میں لانے کے یہ معنی ہیں کہ ہمارے تمام
منافع اور مصالح کا مدار ان ہی اشیاء کے وجود پر ہے اور یہ سب تار و پود ہستی اور ہنگامہ با آب و تاب
انہیں اشیاء کی مدد اور ذریعے سے نبجھتا اور چل رہا ہے۔
جو لوگ قانون قدرت میں غور و فکر کرتے ہیں وہ خوب سمجھتے ہیں کہ کس طرح پر ہم بعض
قوئی قدرت سے قدرتی طور پر اور بعض اشیاء کے خود استعمال صحیح سے متمتع ہو سکتے ہیں۔ اور ہو رہے
ہیں۔ اہلِ یورپ نے انہیں قومی قدرت کی طرف توجہ کرنے اور ان کے استعمال صحیح ( تسخیر ) سے مثلاً
ایک سٹیم ( بخار) ہی کی تسخیر اور کام میں لانے سے کیسے کیسے منافع اٹھائے ہیں۔ کیسے بیش بہا انجن
ایجاد کئے ہیں کہ تجارت اور تمول میں اہلِ عالم پر سبقت لے گئے ۔
یہی عمل تسخیر ہے جسے قادر مطلق رحیم خدا نے فطر تا تفاوت ہر انسان میں ودیعت رکھا ہے۔
مالا مال اور خوشحال وہ لوگ ہوئے ۔ جنہوں نے اس قدرتی عطیے اور فیض دھبی سے کام لیا۔ یہ وہ
عمل تسخیر نہیں ہے جسے عوام کا لانعام ڈھونڈتے پھرتے ہیں ۔ اور شب و روز فضول جہد و مجاہدے میں خیر میں ہے جسے عوام کالا
سرگرداں اور منہمک رہتے ہیں۔ کیا کوئی شخص کسی قسم کا کلمہ وکلام پڑھ کر سورج اور چاند کو مسخر کر سکتا ہے
حقائق الفرقان
۱۳۶
سُوْرَةُ الْحَجِّ
یا ان کی معمولی قدرتی رفتار اور حرکات میں فرق ڈال سکتا ہے۔ نہیں نہیں یہ وہی قدرتی تسخیر ہے جو پہلے
بیان ہو چکی ہے۔ اور اسی ہی کو باری تعالیٰ امتنانا اور احساناً یاد دلاتا ہے۔ سعدی نے اس موقع پر کیا
خوب کہا ہے اور کیا خوب اس تسخیر و تسخر کا مطلب حل کیا ہے ۔ گو یا سات سو برس قبل عقلمند
پادری صاحب کے مجہول اعتراض کا جواب دے دیا ہے۔
ابر و باد و مه و خورشید و فلک در کارند تا تو نا نے بکف آری و بغفلت نخواری
همه از بهر تو سرگشته و فرماں بردار شرط انصاف نباشد که تو فرمان نبری
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب صفحه ۱۵۶ ۱۵۷)
سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زمین کی تمام چیزیں تمہارے مسخر کر دیں۔
بلکہ دوسرے مقام پر فرمایا کہ آسمان کی چیزیں اور شمس و قمر بھی تمہارے مسخر کر دیا مگر افسوس کہ
مسلمانوں نے بہت کم ان آیات سے نفع اٹھایا ہے اور عملیات کے ذریعے تسخیر کے پیچھے پڑے ہوئے
ہیں جو بالکل لغو اور بے ہودہ بات ہے۔ افسوس کہ جن کی کتاب میں لکھا ہے کہ کل کی فکر آج نہ کرو“
دولتمند خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ وہ تو سارے جہان کی دولت سمیٹ رہے ہیں ۔ اور
جن کیلئے سب کچھ مسخر کر دیا گیا ہے۔ وہ بھوکوں مرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں نے خدا
کی کتاب کو چھوڑ دیا اور سست و کاہل الوجود ہو گئے ۔ اِنَّمَا أَشْكُو بَنِي وَحُزْنِي إِلى اللهِ
☑
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخہ ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
٦٨ - لِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًاهُمْ نَاسِلُوهُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ وَادْعُ
إلى رَبِّكَ إِنَّكَ لَعَلَى هُدًى مُسْتَقِيمٍ -
ترجمہ ۔ ہر ایک جماعت کے لئے ہم نے ایک عبادت کا طریقہ ٹھہرا دیا وہ اس پر چلتے ہیں تو ان کو چاہیے
کہ تجھ سے نہ جھگڑیں دین میں اور تو بلا تیرے رب کی طرف کچھ شک نہیں کہ تو ہی سیدھی راہ پر ہے۔
تفسیر - مَنْسَكًا - مَنْسَك عربی بولی میں جگہ کو کہتے ہیں ۔ کیسی جگہ جہاں جانے کی انسان کو
اے بادل، ہوا ، چاند اور سورج اور فلک سب مسخر کئے گئے ہیں تا کہ تو بھی کام کر کے روزی روٹی کمائے اور غفلت
سے نہ کھائے۔ یہ سب چیزیں تمہاری مطیع و فرمانبردار ہیں۔ اگر تو فرمانبردار نہیں تو یہ شرط انصاف نہیں۔
۲ میں فریاد کرتا ہوں اپنی بے قراری اور رنج کی اللہ سے۔
حقائق الفرقان
۱۳۷
سُوْرَةُ الْحَجِّ
عادت والفت ہو۔ اس واسطے مسجد و ہر دکان کو جو بازار میں ہو ۔ وہ تکیوں، حرفہ و پیشہ کی دوکانوں بلکہ
کنجروں کے بازار کو بھی منسک کہتے ہیں۔
جناب النبی فرماتے ہیں۔ مسلمانوں کی عبادت گاہیں ہیں۔ اس طرح کے مقامات ہر قوم نے
اللہ کے نام کیلئے بنائے ہوئے ہیں ۔
(۱) ۔ گنگا جی کے کنارے پر ایک مقام ہے۔ ہر دوارہ یعنی ہری کا گھر ۔ اللہ کا گھر ۔
(۲)۔ بیت ایل ( بیت اللہ ) یوروشلم میں ہے۔
(۳)۔ مثبت میں لاسہ ۔ جو آلہ سا کے معنوں میں ہے۔ پس ہمارے مکہ کے بیت اللہ پر
اعتراض کرنا غلطی ہے۔ انہیں چاہیے کہ جھگڑا نہ کریں ۔ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
ا - أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّ ذَلِكَ فِي كِتَبِ
إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرٌ -
ترجمہ ۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے یہ سب واقعات محفوظ
کتاب میں لکھے ہوئے ؟ ھے ہوئے ہیں اور بلاشہ بلا شبہ یہ سب اللہ پر آسان ہیں ۔
تفسیر - في كتب اللہ کی حفاظت میں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخہ ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
۷۲- وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَا وَ مَا لَيْسَ لَهُمْ
به عِلْمٌ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ نَّصِيرٍ -
۔ او ترجمہ ۔ اور عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا ایسی چیز کی جس کی سند اس نے کچھ نہیں اتاری اور جس کا
ان کو کچھ بھی علم نہیں اور ظالموں کا تو کوئی مدد گار ہی نہیں ۔
تفسیر ۔ وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ ۔ جن کی عبادت کی جاتی ہے ۔ وہ ضرور دکھیارے ؟ بارے ہیں ۔
رض
تا ثابت ہو کہ وہ اپنے آرام کے مالک بھی نہ تھے ۔ امام حسین ، مسیح ، رام چندر جی ۔ سب کے
واقعات زندگی دیکھو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ صفحه ۷ ۱۷)
حقائق الفرقان
۱۳۸
سُوْرَةُ الْحَجَّ
-
۔ وَ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُنَا بَيِّنَتٍ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِ الَّذِينَ كَفَرُوا
الْمُنْكَرَ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِالَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمُ ايْتِنَا قُلْ أَفَانَبِّئُكُمُ
بِشَرٌ مِنْ ذَلِكُمُ النَّارُ وَعَدَهَا اللهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَبِئْسَ الْمَصِيرُ -
ترجمہ ۔ اور جب ان پر پڑھی جاتی ہیں ہماری کھلی کھلی آیتیں تو تجھے معلوم ہو جاتی ہے ان کا فروں
کے چہروں میں نا خوشی ۔ قریب معلوم ہوتا ہے کہ حملہ کر دیں ان لوگوں پر جو ہماری آیتیں ان پر
پڑھتے ہیں۔ تو کہہ دے میں تم کو بتاؤں کہ اس سے بھی بدتر ایک چیز ، وہ جنگ اور دوزخ ہے ، اس کا
وعدہ کیا ہے اللہ نے منکروں سے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔
تفسير - يَسْطُونَ - يَبْطِشُونَ -
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
۷۴ - يَأَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ
اللهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَ لَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِنْ يَسْلُبُهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لا
يَسْتَنْقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ -
ترجمہ ۔ اے لوگو ایک مثال بیان کی جاتی ہے تو اس کو سنو ۔ بے شک جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ
تو ایک مکھی بھی نہیں پیدا کر سکتے ہر گز اگر چہ وہ اس کے لئے سب ہی جمع ہو جائیں اور اگر مکھی ان سے
کچھ چھین کر لے جاوے تو وہ اس سے چھڑا بھی نہیں سکتے اس کو ۔ طالب بھی بودا ہے اور مطلوب بھی ۔
تفسير - يايها النَّاسُ - یہاں عام لوگوں کو مخاطب کیا ہے اور آگے چل کر خصوصیت سے مومنوں کو ۔
ذبابا ۔ لطیفہ یہ ہے کہ مکھی بنانا تو درکنار ۔ یہ جو معبود بنائے گئے ہیں وہ تو اس کی آنکھوں کی
صحیح تعداد بھی نہیں جانتے ۔ اس آیت سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے کوئی
چمگادڑ وغیرہ بھی نہیں بنائی ۔
وَ إِنْ يَسْلُبُهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا - بت ہی مراد نہیں ۔ بلکہ انسان بھی خصوصیت سے شامل
لے بڑے زور اور شدت سے پکڑتے ہیں ۔ مرتب
حقائق الفرقان
۱۳۹
سُوْرَةُ الْحَجَّ
ہیں ، اب خواہ کتنا ہی بڑا بادشاہ ہو اور قوت والا لکھی اپنا حصہ لے ہی جائے گی ۔ اس سے
۔
چھڑانا محال ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷)
- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَ اسْجُدُوا وَ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندار و ! رکوع کرو اور سجدے کرو اور عبادت کرو اپنے رب کی اور بھلائی کرو تا کہ تم
مراد کو پہنچو۔
تفسیر ۔ اركعوا ۔ خدا کی جناب میں جھکے رہو۔ اور اپنے تئیں متکبر ولا پرواہ نہ بناؤ۔
الخَيْر - ہر قسم کی نیکیاں و بھلائیاں جمع کر لو۔
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۔ کامیابی کی راہ بتادی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷ ۱۷۸)
۷۹ ۔ وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبْكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي
الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمُ ابْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَ
فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا
الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّکٰوةَ وَ اعْتَصِمُوا بِاللهِ هُوَ مَوْلَكُمْ ۚ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ
النَّصِيرُ -
ترجمہ ۔ اور اللہ کی راہ میں بڑی محنت کرو جتنا محنت کرنے کا حق ہے اس نے تم کو برگزیدہ فرمایا اور
دین میں تم پر کچھ تنگی نہ کی۔ تمہارے باپ ابراہیم کا دین تم کو دیا، اور اللہ ہی نے تمہارا نام مسلمان
رکھا پہلے سے اور اس قرآن میں بھی تا کہ رسول تم پر حکمران رہے اور تم لوگوں پر حکمران رہو تو نماز کو
ٹھیک درست رکھو اور زکوۃ دیتے رہو اور دکھوں سے بچنے کے لئے اللہ کو مضبوط پکڑو وہی تو تمہارا مولیٰ
اور کارساز ہے بس کیا ہی اچھا مولی اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔
تفسیر اور محنت کرو اللہ کے واسطے جو چاہیے اس کی محنت ۔ اس نے تم کو پسند کیا اور نہیں رکھی
حقائق الفرقان
۱۴۰
سُوْرَةُ الْحَجَّ
دین میں تم پر کچھ مشکل ۔ دین تمہارے باپ ابراہیم کا ۔ اس نے نام رکھا تمہارا مسلمان حکم بردار
پہلے سے۔
مَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٌ ۔ نہیں رکھی تم پر دین میں کچھ مشکل ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۶ ۱۹۷)
( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۶)
وَ جَاهِدُوا ۔ کوشش کرو اللہ کی راہ میں ۔ جس قدر حق کوشش کا ہو۔
من حرج - حرج کے معنے تنگی کے ہیں۔ شریعت کے جس قدر کام میں نے مطالعہ کئے ہیں سب
وسیع ہیں ۔ مثلاً نماز ، وقت وسیع ۔ پھر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کر یا لیٹ کر اور پھر کچھ بھی مشکل
نہیں۔ غرض شریعت کے ہر حکم ریعت کے ہر حکم کی تعمیل اپنے اندر ایک سکھ رکھتی ہے۔ پھر یہ بھی مطلب ہے کہ ہر غلطی کا
ازالہ موجود ہے۔ گناہ کیا تو بہ کر لو۔ وَغَيْرُ ذَلِكَ
ابراهيم - اچھوں کا باپ۔ اسی واسطے آپیکو فرمایا ۔ کیونکہ وہ تمام اچھوں کا روحانی باپ ہے۔
سَمْكُمُ الْمُسْلِمینَ ۔ اس کے متعلق یہ نکتہ قابل یاد رکھنے کے ہے کہ کسی مذہب کا نام اس کی
الہامی کتاب نے نہیں رکھا سوائے اسلام کے۔
ھو ۔ اس ضمیر میں جھگڑا ہے بعض خدا کی طرف کہتے ہیں۔ بعض ابراہیم کی جانب۔ بدلیل امة
مُسْلِمَةً لَكَ (البقرة : ١٢٩) -
اعْتَصِمُوا بِاللهِ ۔ اللہ کی فرماں برداری کے ذریعے اپنے تئیں ہر دکھ سے بچاؤ۔
وَنِعْمَ النَّصِيرُ ۔ اگلی سورۃ میں نصرت ہی کا ذکر آوے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۸)
لے ایک جماعت تیری فرماں بردار پیدا کر ۔