سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْنَ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
۱۴۱
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ مومنون کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو محض فضل سے
سب کچھ دینے والا اور محنت کا بھی ضائع نہیں کرنے والا ۔
تفسیر سورہ حج میں میں نے یہ سنایا تھا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفوں اور
موذیوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ تم پر وہ مصیبت کی گھڑی آنیوالی ہے۔ جس سے حاملہ حمل گرا دے۔
دودھ پلانے والی اپنے بچے کو بھول جائے ۔
اسی سورۃ کے اخیر میں فرمایا ہے کہ نبی و مہاجرین کو مشکلات پیش آتے ہیں ۔ مگر وہ آخر میں
فتح مند ہوتے ہیں۔ اور فتح مندی کا طریق بتلایا کہ نمازیں قائم کرو۔ زکوٰۃ دو۔ کتاب اللہ پر عمل کرو۔
اب اس مندر سورۃ کے بعد مومنوں کو نصرت کی بشارت دیتے ہوئے فتح مندی کے کچھ شرائط
مقرر کئے اور کچھ طریقے بتائے ہیں۔
ہر چیز اپنے کمال کو چھ مرتبہ طے کر کے پہونچتی ہے۔ یہاں مومن کے روحانی کمالات کا ذکر فرمایا
ہے۔ (حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے براہین حصہ پنجم میں ان آیات کی خوب تفسیر
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
فرمائی ہے )
۲ تا ۴ ۔ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ - وَالَّذِينَ
هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک با مراد وہ مومن ہوتے ہیں۔ جو اپنی نمازوں میں بڑی عاجزی کرتے ہیں۔ اور جو
نکمی باتوں سے منہ موڑتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۱۴۲
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
تفسیر - ایمان کامیابی کی کلید ہے ۔ مومن کی فطرت میں ہے کہ وہ کامیاب ہو جاوے۔
کامل مومن کبھی اس کے بغیر رہ نہیں سکتا ۔ پس اگر تم مومن ہو تو تمہاری بھی کچھ خواہشیں ہوں گی اور ان
خواہشوں کا خلاصہ ہوگا کہ تم اپنے مقاصد میں مظفر و منصور ہو جاؤ اور فتح مند بن جاؤ ۔ تمام کامیابیوں کا گر
یہاں بتایا ہے فتح مند ہونے کی لوگوں نے مختلف تدبیریں سوچی ہیں مگر فتح مندی کا تاج سر پر رکھنے
لہ سودے بناتے
کے لئے جو اصل قرآن کریم نے بتایا ہے وہ یقینی اور نا قابل خطا ہے ۔ بعض تو اپنی جگہ سود۔
رہتے ہیں اور شیخ چلی کے سے منصوبے سوچتے رہتے ہیں ۔ ایک شخص کو میں نے دیکھا کہ بازار میں سر
اور انگلیوں کو ہلاتا چلا جاتا ہے مجھے پہلے خبر نہ تھی میں نے سمجھا کہ مصیبت میں مبتلا ہے اس سے نکلنا
چاہتا ہے مگر معلوم ہوا کہ خیالی پلاؤ پکا رہا ہے۔ ہمارے ملک میں شیخ چلی کی ایک کہانی مشہور ہے کہ وہ
کسی شخص کے مزدور ہوئے اور سر پر ایک ٹوکرا اٹھایا ہوا تھا۔ راستہ میں اس مزدوری کے پیسوں پر ایک
خیالی سلسلہ جو مشہور ہے اور سب جانتے ہیں اس نے شروع کیا اور ایک موقع پر اسی سلسلہ میں وہ ٹوکرا
گر گیا اور مالک کا نقصان ہو گیا ۔ اس نے ڈانٹا تو کہا کہ تم اس اسباب کے نقصان کو روتے ہو میرا سارا
کنبہ ہی تباہ ہو گیا ایسے لوگوں کا انجام اسی قسم کا ہوتا ہے۔ یہ خیالی تدبیریں اور منصوبے کامیابی کی منزل
پر نہیں پہنچاتے ہیں ۔ کامیابی مومن کا حصہ ہے جو لوگ محض بڑے بڑے خیالات اٹھاتے رہتے ہیں
وہ کامیابی کا منہ نہیں دیکھتے۔ پس میرے دوستو ! تم اٹکل بازیوں اور منصوبوں کو چھوڑ دو۔ کامیابی کا گر
وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کیونکہ دنیا کے اسباب اور کامیابیوں کا آپ ہی خالق ہے اس لئے اللہ
پر بھروسہ کرو۔
جو
کامیابی کا پہلا گر قد افتعمیں بتایا کہ کامیابی کی تدبیر بتاتےہیں ایسی تدبیر و قطعی ار
یقینی ہے اور وہ یہ ہے الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ پہلی تدبیر
یہ ہے کہ نمازوں میں خشوع کرو۔ نمازوں میں خشوع کیا ہوتا ہے؟ یہ ایک حالت ہے جب انسان کے
اندر پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے اس کی مثال اور حقیقت اس طرح پر بیان کی ہے
وَ تَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا اَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتُ وَ رَبَتْ وَ أَثْبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ

حقائق الفرقان
۱۴۳
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
بهيج (الحج : 1) زمین جب ویران ہوتی ہے نہ اس پر پودے اگتے ہیں نہ پھل پھول ہوتے ہیں
اس میں کوئی دلر بائی نہیں ہوتی، نہ سبزہ لہلہاتا ہے نہ پرند چہچہاتے ہیں۔ پس جب تم نماز پڑھو تو اپنے
آپ کو ایسا ہی سمجھو جب تم اپنی حالت اس طرز کی بناؤ گے تو پھر جیسے اجڑی ہوئی زمین پر رحمت کی
بارش ہو کر اسے سبزہ زار بنا دیتی ہے اور اس میں پڑے ہوئے بیجوں کو نشو و نما بخشتی ہے اسی طرح پر
اللہ تعالیٰ کا فضل تمہاری ان مخفی قوتوں کو ایک نشو و نما عطا کرے گا اور برکات کے ثمرات پیدا ہوں
گے۔ پس پہلی تدبیر یہ ہے کہ تم فرمانبردار ہو کر نمازوں میں خشوع پیدا کرو اور وہ دعا ہے۔ لوگ نماز کا
ڈھانچہ تو بنا لیتے ہیں مگر اس ڈھانچے کے اندر حقیقت کی روح خشوع سے پیدا ہوگی اور خشوع کا پیدا
کرنا عجائبات سے ہے۔ اس کا ایک قاعدہ ہے اور اس کو اسیر ، قاعدہ ہے اور اس کو اسی رکوع میں اسی آیت کے بالمقابل رکھ کر
بتایا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَةٍ مِنْ طِينٍ (المؤمنون : ۱۳ -
روحانی اور جسمانی پیدائش اس روحانی پیدائش کے مقابل میں اس کا ایک مثیل جسمانی پیدائش کے رنگ میں دکھایا ہے ان عناصر میں نہ حسن ہے نہ
دلر بائی ۔ لیکن جب اکٹھے ہوتے ہیں تو اس اتحاد کی برکت سے ان میں ایک خاص صلاحیت پیدا ہو کر
وہ غذا بنتے ہیں پھر اس کے ساتھ مختلف قسم کے مضرات بھی ہوتے ہیں لیکن جب وہی عناصر غذا کا
رنگ اختیار کر کے انسان کے اندر جاتے ہیں پھر ان کا ایک تجزیہ شروع ہوتا ہے اور مضر ذرات یا اجزاء
کو الگ کرنے کا ایک بہت بڑا سلسلہ شروع ہوتا ہے کہیں پیشاب کے ذریعہ زہریں الگ ہو رہی ہیں
کہیں پاخانہ کے ذریعہ کبھی پسینہ کے رنگ میں ۔ غرض تمام مضر اشیاء اس سے الگ ہو کر ایک مفید حصہ
غذا کا خون بنتا ہے پھر وہ مختلف چکروں اور عملوں کے نیچے رہ کر اپنے مضر اشیاء کو الگ کرتا ہوا حیوانات
منی (سپرمٹوزا ) کی صورت اختیار کرتے ہیں اب اگر اللہ تعالیٰ کے فضل کی بارش نہ ہو تو اس قدر عملوں
کے بعد بھی وہ حیوانات منی کی شکل اختیار نہ کریں۔ بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو چالیس چالیس
برس سے شادی کئے ہوئے ہیں اور بلا ناغہ جماع کرتے رہے ہیں ۔ مگر ایک جونک بھی پیدا نہیں ہوئی۔
لے اور تو زمین کو دیکھتا ہے سوکھی اور بے حس و حرکت پڑی ہے پھر جب کہ ہم نے اس پر پانی برسا یا تو وہ پھر سبزہ زار
ہو کر لہلہانے لگی اور ابھری اور اس نے اگائے ہر ایک چیز کے عمدہ عمدہ جوڑے۔ ۲۔ ہم نے پیدا کیا انسان کو مٹی
کے خلاصہ سے۔

حقائق الفرقان
۱۴۴
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ
اس لئے یا د رکھو کہ جب تک فضل الہی کی بارش نہ ہو یہ حیات بھی حاصل نہیں ہوتی ۔ جب اس کا فضل
ہوتا ہے تو سپر مٹوزا پیدا ہوتے اور کام دیتے ہیں ۔ پس اس روحانی پیدائش کے لئے ضروری ہے کہ
تمہاری نمازوں میں خشوع ہو۔ جب پانچ دفعہ روزانہ تم خدا کے حضور خشوع کے ساتھ حاضر ہو گے تو
ایک نطفہ کی صورت پیدا ہوگی ۔ انسانی نطفہ جو ہوتا ہے اس کو بھی ہزاروں بلائیں جفائیں لگی ہوتی
ہیں ۔ اس کے ساتھ منی کا پانی اور لزوجت ہوتی ہے اس کو پھر ایک اور کمال عطا ہوتا ہے ۔ نطفہ
صراط مستقیم پر چلنے کا عادی ہوتا ہے اس مضمون کو ڈاکٹر لوگ شاید اچھی طرح سمجھ سکیں اور بیان کرسکیں
غرض وہ نطفه صراط مستقیم پر چلنے کا عادی ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ قسم قسم کی بلائیں جفائیں ہوتی ہیں
مگر محبل ان قسم قسم کی چیزوں کو پھینک دیتی ہے یہ رحم کے باہر ایک میدان ہوتا ہے اس طرح پر
نطفہ صراط مستقیم پر چلا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ رحم کے اندر کسی مقام پر جا کر عورت کے مادہ سے مل
جاتا ہے اور ترقی کرتا ہے اس کے ہر ضلعے پر دائرہ ۲-۴-۱۶-۳۲-۶۴ - ۱۲۸ تک مل جاتے ہیں
اور وہ لغو فضلوں کو الگ کر کے اسے جائز اور مناسب نشوونما عطا کرتا ہے یہاں تک کہ پھر ایک
۲۔ ۳ اور ایک کے چار بھی دیکھے ہیں بچوں کی شکل میں پیدا ہوتا ہے ۔ اب غور کرو عناصر کو انسان کی
صورت میں ترقی کرنے کے لئے کس قدر منازل سے گزرنا ہوتا ہے اگر ہر منزل اور مرحلہ پر ان
لغویات کو جو اس حالت اور حصہ میں ساتھ ہوتی ہیں وہ الگ نہ کریں تو اس قدر ترقی حاصل نہیں ہوتی
اسی طرح پر انسان کا روحانی خلق اور نشو و نما ہو نہیں سکتا جب تک وہ لغویات سے نہ بچے ۔ والا وہ نطفہ
گر جاتا ہے۔ اس کو اس پیدائش کے لئے رحم سے ایک تعلق رکھنا چاہیے ۔ اس لئے مومنین کو بھی فرمایا
کہ رحم سے تعلق ہو اور رحم سے تعلق کی مانع چیزوں کو ہٹا دے اور یہی وجہ ہے کہ روحانی تعلیم کے لئے
اس کا نام علق رکھا۔ علق تعلق ہی سے نکلا ہے۔
دوسرا ذریعہ یا اگر اس لئے جیسے نطفہ کواس سے ترقی کیلئے انو یات سے الگ رہنا ضروری ہے
اسی طرح ایک مومن روحانی پیدائش اور نشوونما کے لئے خشوع کی
حالت سے گزر کر آئندہ لغویات سے پر ہیز کرے چنانچہ فرمایا: وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ

حقائق الفرقان
الده
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
مومن ہر چند نماز بھی پڑھتا ہو۔ لیکن ترقی کے۔ کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اس کی نماز میں خشوع ہو اپنے
آپ کو وہ بالکل ایک مردہ زمین تصور کر کے فضل الہی کی بارش کا امید وار ہو ۔ تب اس کے اندر
خوبیوں کے بیچ نشو و نما پائیں گے اور ان تخموں کے نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ مضر اور لغوحصوں
سے الگ رہے ۔ لغویات کو دور کرنے کا نظارہ بھی عجیب ہے۔ کسان کس طرح لغو چیزوں کو کھیتوں
سے الگ کر دیتے ہیں اسی طرح مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ لغویات کو ترک کرے۔ اسی کا نام
روحانی اصطلاح میں ترک شر بھی ہے اور نواہی سے بچنا بھی ہے۔ پس کامیابی اور مظفر و منصور ہونے
کا دوسرا گر یہ ہے کہ لغویات سے بچ کر جناب النبی سے تعلق رکھے ۔ یہی تعلق ہے جو جسمانی پیدائش
میں خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً (المؤمنون : ۱۵) کہلاتا ہے جناب الہی سے ایسا تعلق ہو کہ ہر حالت میں
وہ جناب النبی کا سچا فرمانبردار ہو۔ کسی کی دوستی ، دشمنی ، غریبی ، امیری ، مقدمات غرض کوئی بھی حالت
ہو جناب الہی کا فرمانبردار ہو اور ہر قسم کی نافرمانیوں سے بچنے والا ہو ۔ ایک جگہ اس کی تصریح
بھی فرمائی ہے۔ وَ الصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ أُولَبِكَ
هُمُ الْمُتَّقُونَ (البقرة: ۱۷۸) ۔ گویا مومن وہی ہوتے ہیں جو ہر قسم کے دکھوں تکلیفوں اور مقدمات
میں اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرتے ۔ اب تم اپنی عمر کو دیکھو اور غور کرو کہ تمہاری زندگی میں جب اس قسم
کی حالتیں تم پر آئیں تم نے کیا کیا ؟
ہماری حالت کا نقشہ اور اب بھی سوچو کہ اپنے طافوں میں گھتے ہوئے جب تک تم جاگتے
ہو تم کیا کرتے ہو کیا اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہو یا منصوبے بازیوں
میں وقت گزار دیتے ہو۔ میں تمہیں ایک مثال سناتا ہوں جس سے تم کو معلوم ہوگا کہ عنِ اللَّغْوِ
مُعْرِضُونَ پر کہاں تک عمل ہوتا ہے۔ ایک جگہ میری چار پائی تھی اس سے نیچے ایک مکان میں انگریزی
خوان احداث تھے۔ عشاء کی نماز کے بعد میں جب اپنی چار پائی پر لیٹا تو ان میں سے ایک نے بڑی لمبی
اے بنا یا ہم نے اس سیال کو بستہ خون کے تنگی اور تکلیف اور لڑائی کے وقت صابر و مضبوط رہتے ہیں یہی لوگ
سچے ہیں ( دین اسلام میں ) اور بس یہی متقی ہیں ۔

حقائق الفرقان
۱۴۶
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
تقریر کی جب وہ ختم کر چکا تو دوسرے نے کہا او میری تو سنو ! یہ کہ کر وہ ایک بکواس کرتا رہا۔ پھر تیسرے
نے شروع کر دی۔ میں تنگ آگیا اور اپنی بیوی کو کہا کہ چار پائی یہاں سے دوسری جگہ لے چلو۔ اس نے
کہا کہ ابھی تو یہ لوگ گرم ہوئے ہیں۔ خیر میں تو وہاں سے اٹھا اور سو گیا ۔ مجھے دوسرے دن رپورٹ پہنچی
کہ تین بجے سوئے تھے۔ یہ سب کچھ لغو تھا۔ ایسی باتوں سے اعراض کرنا چاہیے۔
ایسا ہی ایک شخص کو میں نے کہا کہ ملازمت کر لو تمہارے حق میں بہتر ہے ۔ اس نے خیالی
منصوبے بنائے ہوئے تھے۔ کہنے لگا اس ملازمت سے کیا ہوتا ہے میں تجارت کروں گا ۔ تین برس
کے بعد وہ مجھے ملا میں نے اس کو کہا کہ کیا کمایا ۔ کہنے لگا ابھی ایک دوست کا پانچ سو روپیہ تباہ کر کے آیا
ہوں مگر اب مجھے سمجھ آگئی ہے کہ تجارت اس طرح پر کرنی چاہیے۔ میں نے کہا کہ اگر تم ملازمت کرتے
تو اس وقت تک دس روپیہ کے حساب سے تم کو تین سو ساٹھ روپیہ تو مل چکے ہوتے ۔ اب ایک ہزار کسی
اور دوست سے لے کر غرق کرو ۔ غرض لوگ صحیح اور درد دل سے دیئے ہوئے مشورہ کو تو مانتے نہیں اور
اپنی خیالی ، تجویزوں پر اڑے رہ کر نقصان اٹھاتے ہیں ۔ یہ انکل بازیاں بھی لغو ہیں اور کامیابی کی راہ
میں روک ہیں ان کو چھوڑ دو کیونکہ مومن لغو سے بچتا ہے۔ اسی طرح میں نے ایک دوست کو کہا کہ یہ کام
کر لو مجھے کہنے لگا کہ اعلیٰ پیمانہ پر تجارت کروں گا۔ میں نے کہا کہ تجارت تو ایک علم ہے تم اس سے
ناواقف ہو۔ مگر پرواہ نہ کی ۔ تجارت فی الحقیقت ایک علم ہے۔ میں نے عربی میں ایک کتاب پڑھی
جو کسی ماہر ایم ۔ اے نے لکھی ہے وہ کہتا ہے کہ پانچ برس تک میں ایک کوٹھی میں تجارت کرتا رہا۔ تب
سمجھ آئی کہ تجارت کیا چیز ہے؟ یہ ایک بڑا کارخانہ ہے اب میں دنیا کے ہر جگہ سے مال منگوا سکتا ہوں
اور میں بھلے مانس اور بد معاش دیانتدار اور بد معاملہ تاجروں کو جانتا ہوں ۔ پس جب تک اس علم سے
انسان واقف نہ ہو تجارت کے اعلیٰ پیمانہ پر کرنے کی تجویزیں اور منصوبے لغویات ہوں گے۔
اس لئے تم یاد رکھو کہ کامیابی اور مظفر و منصور ہونے کے لئے دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ مومن لغویات
سے بچتا رہے ایسا ہی ایک قسم لغو کی یہ بھی بھی ہے کہ جب کوئی بات کہی جاوے تو اس پر پر بدظنی کر کے عمل : نہ
کیا اور اپنی ہوا و ہوس کے ماتحت ہو کر ایک بات کر لی اور جب کہا گیا تو ہنس کر کہہ دیا کہ غلط فہمی ہو گئی

حقائق الفرقان
۱۴۷
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
اس قسم کی باتوں سے پر ہیز کرو۔ جب تک لغویات سے نہیں بچتے ہو کامیابی اور فتح مندی تمہیں حاصل
نہیں ہو سکتی ۔
خلاصہ یہ ہوا کہ مومن کی دوسری شان یہ ہے کہ لغویات سے بچے ۔ جیسے نطفہ مضر اشیاء سے بچتا
ہے ۔ مومن نمازیں پڑھتا ہے اور نمازوں میں خشوع سے کام لیتا ہے اور پھر لغویات سے بچتا ہے
کیونکہ اگر وہ لغو را گر وہ لغویات سے نہ بچے تو جناب الہی سے تعلق نہیں ہوتا۔
ایک بات اور یاد رکھو دنیا کا ایک عام نظارہ ہے کوئی پھل، پتا ، درخت ٹہنی اللہ تعالیٰ نے لغو پیدا
نہیں کی ۔ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا (آل عمران : (۱۹۲) بلکہ حق و حکمت سے بھر پور ہے۔ جن
لوگوں نے حق و حکمت کی اس مخلوق سے کام لیا انہوں نے مالی اور مادی فائدہ اٹھایا ۔ یہ مضمون بھی وسیع
ہے اور تمام علوم پر حاوی ہے ۔ دیکھو ایک قوم نے ان تمام اشیاء کو جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہیں حقائق
کے رنگ میں دیکھا اور ان کے خواص وصفات معلوم کر کے کس قدر فوائد ان سے حاصل کئے ۔ آئے
دن کی ایجادات اور مادی ترقیاں اسی کا نتیجہ ہے اور وہ تمام دنیا پر حکومت کر رہی ہے۔ لیکن جنہوں نے
انادی سمجھ کر چھوڑ دیا وہ مفلس اور محکوم ہے۔
پس جہاں تم لغو سے اعراض کرو وہاں حقائق الاشیاء کو ترک نہ کرو۔ اس واسطے جناب الہی کے
حضور جب کہا جاتا ہے لغو سے بچو تو اس کی بڑی بڑی شاخیں یہ سمجھی جاتی ہیں ۔ خیالات بے جا،
بے ہودہ ارادے، دوست بے ہودہ اسی میں بے ہودہ کتابیں بھی داخل ہیں ۔ بیہودہ دوست اسی طور
پر دوست بنتے ہیں کہ انسان سمجھتا ہے کہ ان کا وجود ہمارے دین دنیا کے لئے مفید ہے لیکن دراصل وہ
سخت مضر ہوتے ہیں اور وہ دین و دنیا دونوں کو غرق کر دیتے ہیں ۔ میں پھر یاد دلاتا ہوں کہ تم میں ایمان
ہو ۔ یہ حالت نطفہ سے مشابہ ہے کیونکہ نطفہ تھوڑی سی چیز ہی کو کہتے ہیں پھر جیسے نطفہ رحم سے تعلق
رکھتا ہے اور اسے آئندہ ترقی اور نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ رحم سے تعلق رکھے ۔ اسی طرح مومن کو
جناب النبی سے تعلق رکھنا چاہیے اور وہ تعلق نماز سے قائم رہتا ہے اور نماز میں خشوع ہو تو ترقی کے
ا اے ہمارے پروردگار تو نے ( اس کارخانہ عالم کو ) بے فائدہ ( تو ) نہیں بنایا۔

حقائق الفرقان
الد ٧
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
راستے کھل جاتے ہیں پھر جیسے نطفہ کو اپنے اس تعلق میں ( برنگ علقہ ) لغویات سے الگ رہنا چاہیے
ورنہ وہ گر جاتا ہے۔ اسی طرح اس مومن کو لغویات سے بچنا ضروری ہے والا وہ اس ترقی سے رہ جاتا
ہے جس کی طرف وہ ایمانی حالت کے بعد جارہا تھا۔
نطفہ رحم میں قرار پکڑنے کے بعد علقہ کی صورت اختیار کر چکنے کے بعد ایک تیسر اذریعہ یا گر نطفہ تم میں کے بعد علاقہ کی صورت وقت تک بڑھتا رہتا ہے اسی طرح انسان روحانی پیدائش میں ترقی
کرتے کرتے آگے چلتا ہے مال بھی انسان کے لئے ایک عجیب چیز ہے اور اس کے معاملات عجائبات
سے بھرے ہوئے ہیں ۔ صرف مال کے متعلق ایک الگ پہلو کی ضرورت ہے جب کسی قوم کے
پاس مال آتا ہے تو اس کی حالت بدل جاتی ہے۔ حضرت موسیٰ ، حضرت مسیح علیہما السلام اور ہے ۔ حضرت موسیٰ، حضرت مسیح با
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوموں نے کہا افلاس ہے لیکن جب انہیں کثرت اموال ہوئی تو پھر دیکھ ہے
لو کیا حال ہوا ۔ دنیا کی رغبت جب انسان کو پیدا ہوتی ہے تو پھر عجیب و غریب کرشمے دیکھنے میں آتے
ہیں ۔ میں نے تو دنیا کما کر دیکھی ہے مگر اس میں مجھے کبھی مزہ نہیں آیا ۔ ہر قسم کی سواریاں صحبتیں،
لباس ، کھانے، مکانات اور مخلوقات دیکھی ۔ گویا یہ شعر میرے ہی حق میں ہے
ه
من بہر جمعیتے نالاں شدم! جفت خوشحالاں و بد حالاں شدم
ہر کسے از ظن خود شد یار من وزدروں من نجست اسرار من
مال کی وجہ سے عجیب عجیب واقعات دنیا میں آتے ہیں اور جبکہ قرآن مجید کامیابی اور فتح مندی کے
اصول بتا رہا ہے تو قدرتی طور پر کامیابی کے ساتھ اموال کی ترقی ہونی ضروری تھی اس لئے اس کے
مناسب حال یہ اصل اس سے آگے ترقی کا بتایا ۔ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَوةِ فَعِلُونَ -
میں نے بتایا ہے کہ لوگ لغو سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے اور اس کے بالمقابل حقائق الاشیاء کو
ترک کر دیتے ہیں تو ہر چیز کو لغو سمجھ کر چھوڑ دیتے اور اس کے مفاد سے ۔ بے بہرہ رہ جاتے ہیں اور یا تو
بے ہودہ خیالات سوچتے رہتے یا بیہودہ مجلسوں میں بیٹھے ٹریں مارتے رہتے ہیں۔ سب سے بڑا درد
اے (1) میں ہر مجمع اور جماعت کے ساتھ نالاں ہوا ، خوشحال اور بدحال لوگوں کے ہمراہ رہا۔
(۲) ہر شخص اپنے خیال کے مطابق میرا یار بنا اور میرے اندر سے میرے رازوں کی جستجو نہ گئی ۔

حقائق الفرقان
۱۴۹
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
مجھے ایک دفعہ ایک عالم کو دیکھ کر ہوا جو ایک جگہ بکواس کر رہا تھا۔ میں نے اس کو کہا کم عقل تو کیا کرتا ہے۔
مجھے نہایت ہی افسوس ہوا جب اس نے کہا الگپ والشب طراوت المغز ۔ میں حیران ہو گیا کہ یہ
عربی کہاں سے بنائی ۔ ایک بیہودگی سے منع کرنے پر بجائے باز رہنے کے ایک اور لغو حرکت کر دی ۔
میں نے کہا کہ تمہارا یہ بکواس کتے خصی سے بھی بدتر ہوا جاتا ہے۔ غرض لغویات سے بچ کر جب انسان
ترقی کرتا ہے تو پھر تیسرا مرحلہ اس کے مال کے متعلق آتا ہے یہ حالت گو یا جسمانی پیدائش میں مضغہ
سے ملتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے تصرف کے نیچے آتا ہے۔
اسلام کے دو ہی عظیم الشان شعبے ہیں اور ایمان کی تکمیل انہیں دو سے ہوتی ہے تعظیم لامر اللہ اور
شفقت على خلق الله ۔ پہلے تعظیم لامر الله کے متعلق بتایا ایمان ہو اور اس کے بعد نمازوں میں
خشوع ہو اور اس خشوع کے پیدا کرنے کے لئے لغویات سے احتراز ہو۔ اب بتایا کہ شفقت علی
خلق اللہ کے لئے زکوۃ دو۔ جس بد بخت میں مخلوق پر شفقت نہیں وہ کسی بھی کام کا نہیں۔
الحکم جلد ۱۹ نمبر ۶۵ مورخہ ۷ و ۱۴ / فروری ۱۹۱۵ء صفحه ۴ تا ۶ )
چوتھا ذریعہ اس کے بعد ایک بہت بڑا معاملہ آتا ہے جس کے مقابلہ میں مال کی قربانی کچھ بھی
چیز نہیں۔ یہ ایک دوزخ کا نمونہ ہے انسان اس سے خدا کے فضل سے ہی بچتا
ہے یہ شہوت ہے۔ میں نے اس دوزخ کو دیکھا ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لئے وہ بہشت
ہے۔ اس لئے مظفر و منصور ہونے کے بعد مال سے بھی زیادہ جس قربانی کی ضرورت ہے وہ شہوت کے
مقابلہ میں عفت سے کام لینا ہے اور خدا تعالیٰ کی اس کتاب میں اس کو ان لفظوں میں ادا کیا گیا ہے
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حفظون یہاں ایک جامع لفظ رکھا ہے ۔ جن سوراخوں کے ذریعہ شہوت کی
آگ تیز ہوتی اور انسان کو بھڑکاتی ہے ان تمام کی حفاظت ضروری ہے کبھی یہ کانوں سے آتی ہے۔ کبھی
باتوں سے اور آنکھوں سے اور بالآخران فروج سے اس کی تکمیل ہوتی جو اس کے مظاہر ہیں۔ اس لئے
خدا تعالیٰ کی مجید کتاب میں فروج کا لفظ بول کر تمام کی حفاظت و نگہداشت کی تعلیم دی۔ پس مومن کو
چوتھے مرتبہ پر چاہیے کہ حفاظت فروج کرے۔ ہاں اپنی بیویوں اور مملوکہ پر وہ تمتع اٹھا سکتا ہے۔
جب انسان فروج کی حفاظت کرتا ہے تو اس کے اندر ایک نور پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے

حقائق الفرقان
۱۵۰
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
فضل سے اس کو بڑھاتا ہے۔ اس لئے اس پیدائش کے مقابلہ میں ادھر رکھا فَكَسَوْنَا الْعِظْمَ لَحْمًا۔
میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ انسان اپنی فروج کی حفاظت سے بڑے نفع اٹھاتا ہے۔ میں نے
۳۲-۳۰ برس کی عمر میں شادی کی تھی اور میں ان مشکلات سے واقف تھا۔ اس لئے میں نے اپنی
بیوی کو کہا کہ بچوں کی شادی جلدی کر دو۔ میں نے اس سمندر کو تیر کر دیکھا ہے اور میں جانتا ہوں کہ کس
قدر مشکل ہے۔ مجھے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بچایا۔ میری فطرت میں مطالعہ کتب کا شوق رکھ
دیا۔ اس شوق کی وجہ سے میرا کوئی دوست نہیں بن سکتا تھا کیونکہ میں بناتا ہی نہ تھا۔سمجھتا تھا کہ وقت
ضائع ہوگا ۔ مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ منزل بڑی سخت ہے۔ اس لئے تم اگر مومن ہو کر مظفر و منصور
ہونا چاہتے ہو تو اپنے فروج کی حفاظت کرو اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی خلاف ورزی کرتا
ہے وہ بامراد نہیں ہو سکتا۔
اس کے بعد ایک اور مرتبہ ہے وہ ادائے امانت کا ہے انسان جب ان پانچواں و چھٹا گر مدارج سے گزر جاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضل اس کے شامل حال ہو
جاتے ہیں۔ لوگ امانت کے معنے صرف اموال تک محدود کرتے ہیں مگر مجھے جو اللہ تعالیٰ نے سمجھایا ہے
وہ یہی ہے کہ امانت کے معنے ہیں ماتحت ، نوکر ، رعایا۔ میں اس کے یہی معنے کرتا ہوں ۔ انسان کو چاہیے
کہ اللہ نے جن وجودوں پر اسے حکومت دی ہے اور جن کو اپنے علم کے نیچے اس کے ماتحت رکھا ہے ان
سے پاک سلوک کرے اور ان کے دین و دنیا کی بھلائی اور نفع رسانی میں کوشش کرے ۔ ہاں اگر کوئی
شخص کسی کے پاس کوئی امانت رکھے تو اس میں خیانت نہ کرے۔ پھر اس کے ساتھ ہی معاہدات کی
رعایت بھی ضروری چیز ہے جب کسی قسم کی حکومت انسان کو ملتی ہے تو اس کے ساتھ ہی معاہدات
کا باب بھی کھل جاتا ہے ۔ اس لئے ان دونوں کو ایک ہی جگہ جمع کر کے فرمایا۔ وَ الَّذِينَ هُمْ لِأَمَنتِهِمْ
وَعَهْدِهِمْ رَعُونَ -
معاہدات کی رعایت بڑی بات ہے۔ میں تمہارے معاہدات کا ایک ورق پیش کرتا ہوں ۔ غور تو
کرو تم کہاں تک اس کی رعایت و حفاظت کرتے ہو۔ ایک تو وہ معاہدہ ہے جو تم میرے ہاتھ پر کرتے

حقائق الفرقان
۱۵۱
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
ہو۔ پھر تم ہی میں سے وہ بد بخت بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ خلیفہ کیا چیز ہے بڑھاپے کی وجہ سے ہوش ماری
گئی۔ دیکھو سنو اور یا درکھو مجھے خدا تعالیٰ نے آپ خلیفہ بنایا ہے اور میں تم میں سے کسی کا بھی خدا کے
فضل سے محتاج نہیں اور میں نے اس سے دعا کی ہے کہ مجھے ارذل العمر کے نتائج سے محفوظ رکھے اور
اس نے رکھا ہے۔ اپنے کلام کا فہم مجھے عطا فرمایا ہے یہ باتیں خدا تعالیٰ کو پسند نہیں ہیں وہ میرے لئے
ایک غیرت رکھتا ہے اس واسطے ایسے خیالات سے توبہ کرو۔ اس نے میرے قومی کو ہر طرح سلامت
اور محفوظ رکھا ہے (الحمد لله على ذلك ) ۔
الغرض امانات اور معاہدات کی رعایت کرو۔ اس سے تمہارے اندر ایک اور کمال پیدا ہوگا ۔
جیسے نطفہ ترقی کر کے ایک انتہائی نقطہ پر پہنچتا ہے پیدائش جسمانی کے مراتب ستہ گزارنے کے بعد
انسانیت کی روح اس کے اندر آتی ہے اسی طرح روحانی تکوین کے ان چھ مدارج کو طے کر کے بھی
انسان کامل بنتا ہے اور اس کے مقابل میں ثمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا آخَرَ کو رکھا ہے۔
پھر روحانی کمال کا مرتبہ وہی نماز ہے جس سے شروع کیا تھا اور اب اسی پر ختم کر کے کہا وَ الَّذِینَ
هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ جیسے بچہ پیٹ ہی میں سے گزر کر نکلتا ہے اسی طرح پر تم اگلے جہاں تک
جانے میں اپنی عمر نماز ہی میں گزاردو اور پانچ وقت کی نماز سنوار کر پڑھو۔
یہ فروع ہیں جو میں ایمان پر مترتب سمجھتا ہوں ۔ ان میں سے بعض انسان کے قومی اور جسم پر مؤثر
ہیں بعض اس کے اموال پر ۔ اس کے ساتھ ہی میں تمہیں کہتا ہوں کہ بدظنیاں چھوڑ دو بدظنی بہت بری بلا
ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم (الحجرات: ۱۳) اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا إِيَّاكُمْ وَ الظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ صحیح بخاری کتاب الفرائض باب
تعليم الفرائض) بدظنی کرنے والا جھوٹا ہوتا ہے ۔ اور یہ جو کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو پھیلا یا
نہ کرو اللہ تعالیٰ نے اس سے منع کیا ہے۔
امن یا خوف کی کوئی بات تم پھیلانے کے مجاز نہیں بلکہ اسے اپنے امیر اور سر گروہ کے پاس پہنچا
دو وہ جو مناسب سمجھے گا کر لے گا۔ دیکھو جس شخص نے اظہار الحق کے دونمبر نکالے اور جنہوں نے کھلی
لے کچھ شک نہیں بعض بدگمانیاں گناہ ہیں۔ ۲ بدظنی سے بچو یقیناً بدظنی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

حقائق الفرقان
۱۵۲
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
چٹھی انصار اللہ کے نام شائع کی اور جنہوں نے خلافت کے متعلق مباحثہ کیا ان کا کوئی حق نہ تھا۔ اس
کھلی چٹھی نے تو میرے دل کو کھول دیا۔ ایسا ہی ایک شخص نے ایک چھپا ہوا کارڈ میرے پاس بھیجا
اور پوچھا کہ اشاعت کی اجازت دیتے ہو۔ میں نے کہا کمبخت تو نے قرآن کے خلاف کیا۔ چھاپ
کر بھیجتے ہو اور پھر اشاعت کی اجازت مانگتے ہو۔ اس قسم کے لوگ قرآن کے خلاف کرتے ہیں
اور وہ قوم میں جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک ہاتھ پر جمع کیا تھا تفرقہ ڈلوانا چاہتے ہیں ان
سے بچو۔ پھر کسی نے کہا گھوڑی سے گرے ہیں ، یہ گھوڑی خلافت کی گھوڑی ہے ۔ استقامت میں
فرق آگیا۔ ایسے شریر جھوٹے ہیں خدا نے مجھے اس کا جواب سمجھا دیا ہے وہ لمبا جواب ہے ۔ میں
تمہیں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں سے بچتے رہو اور بدظنیاں چھوڑ دو ۔ آخر میں اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ جو مومن ان صفات کو اختیار کرتے ہیں وہ کامیاب اور بامراد ہو جاویں گے ۔ أُولئِكَ هُمُ
الْوَرِثُونَ الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوسَ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ -
الحکم جلد ۱۹ نمبر ۶٬۵ مورخہ ۷ ، ۱۴ فروری ۱۹۱۵ ء صفحہ ۷، ۸ )
خَشِعُونَ ۔ ایک مقام پر فرمایا ہے ۔ تَرَى الْأَرْضَ خَاشِعَةُ (حم السجدہ:۴۰) خاشع کے
معنی ہیں ۔ اپنے آپ کو کمال محتاج یقین کرنا اور یہ باور کرنا کہ میرے اپنے پاس کچھ بھی نہیں ۔ اسی
لئے صوفیاء نے فرمایا۔
ے ہم دعا از تو اجابت ہم ز تو
نماز میں پورا تذلل اختیار کرے اور اس کے ظاہری نشان یہ ہیں کہ ادھر اُدھر نہ دیکھے ۔
لغو حرکات نہ کرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
مصلاه
خَشِعُونَ - ا - تذلل ٢ - الْقِيَامُ فِي مَا أَمَرَ رَبُّه ٣ لا يُجَاوِزُ بَصَرَهُ عَنْ مُـ
۴۔ ہاتھ پاؤں کو روک رکھنا ۵۔ ادھر ادھر نہ دیکھنا ۔ ( تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۸)
لے تو دیکھتا ہے زمین کو عاجز مٹی ۔ ۲ (اے خدا) دعا اور اجابت دونوں تجھ ہی سے ہے۔ سے اس جگہ ٹھہرنا
جہاں اس کے رب نے حکم دیا ہے۔ ۴۔ اس کی نظر اس کی سجدہ گاہ سے آگے نہیں جاتی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی