سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْنَ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2

حقائق الفرقان
۱۵۳
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
اللغو - كل باطل ۔ کل معاصی لغو میں داخل ہیں ۔ تاش ، گنجفہ ، چوسر سب ممنوع ہیں ۔ گپیں
ہانکنا۔ نکتہ چینیاں وغیرھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
میں ایک بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں ۔ خوب سنو ۔ چھوٹے ہو یا بڑے ، جوان یا بڑھے۔
خواہ سبق لمبا ہی ہو جاوے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قَد اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي
صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ - وَ الَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ - مظفر و منصور و ہی مسلمان ہوتا ہے جو
لغو سے بچتا رہے۔
یہ ایک معرفت کا نکتہ ہے۔ جب تک یہ عادت ان میں نہ ہو گی کامیاب نہ ہوں گے۔ مگر اب
اسلام میں کیا کیا فضول بخشیں چلی ہیں ۔ اول حضرت آدم بہشت میں پیدا ہوئے یا زمین پر ۔ (۲) حوا
آدم سے نکلی یا آدم حوا سے ۔ (۳) آدم کا بدن کسی شکل کا تھا۔ (۴) کپڑے کیسے تھے۔ (۵) وہ
درخت کیسا تھا (۶) شیطان کیا چیز ہے ۔ (۷) آدم کو جب دھکا دیا گیا تھا وہ کہاں اترا تھا۔
(۸) حضرت نوح کی کشتی کس لکڑی کی تھی ۔ (۹) وہ جانور جو پتہ لگانے کے واسطے گیا تھا۔ وہ کون تھا۔
(۱۰) اس کشتی میں ہاتھی گھوڑے سب کچھ ڈالے گئے گویا سارا جہان ہی ہوا۔ (۱۱) حضرت موسی کی
لاٹھی کس درخت کی تھی ۔ (۱۲) حضرت موسیٰ کا قد کتنا لمبا تھا۔ کہتے ہیں کہ ستر ہاتھ لاٹھی تھی اور ستر ہاتھ
حضرت موسیٰ کا قد تھا اور ستر ہاتھ اچھل کر عوج بن عنق کو مارا مگر اس کے گئے ( ٹخنے ) پر لگی ۔ گویا اس
کا ٹخنہ ۲۱۰ ہاتھ زمین سے اونچا تھا۔ اور اب دریائے نیل پر اس کی ٹانگ کی نلی کا پل بنا ہوا ہے اور
جب نوح نبی کی لہر آئی تو عوج مذکور کو گئے گئے آئی۔
غرضیکہ بڑے بڑے لمبے قصے بیان کئے گئے ہیں ۔ میں تو ایسے مسئلوں سے دنیا میں آگے ہی
گھبرایا ہوا ہوں۔ اب میں بڑھا ہوں۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ کی کتاب میں لغو سے کام نہ لو۔
تفسیریں پڑھو۔ جب ایسے قصے آئیں۔ انہیں چھوڑ دو۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہود اور نصاریٰ اور مجوسیوں
نے وہ قصے ڈال دیئے ہیں۔ قصوں کی وہ بھر مار ہے کہ ہم اصل قرآن تو پڑھ ہی نہیں سکتے ہزار در ہزار

حقائق الفرقان
اولد
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
ورق لکھ دیئے ہیں ۔ نعوذ باللہ ۔ ایک کہانی ایک آیت پر یہ لکھ دی گئی ہے کہ ایک چار پائی پر ایک بادشاہ
بیٹھ گیا۔ چار پائی کے ساتھ لمبے لمبے بانس باندھ دیئے اور گر جیں ( گدھیں ) بھی باندھ دیں ۔ وہ اس
کا کھٹولا ہی اڑا کر آسمان کی طرف لے گئیں ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ خاص فضل کیا ہے۔ میں تو ان لغو
باتوں کے نزدیک بھی نہیں آ سکتا۔ اب لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا خدا جھوٹ بھی بول سکتا ہے پہلے خدا کے
بولنے کا تو فیصلہ کرو کہ آیا بولتا بھی ہے یا نہیں۔ اب پوچھتے ہیں کہ اگر خدا بروں کو دوزخ میں ڈالنے کا
وعدہ کرتا ہے تو کیا نیکوں کو نہیں ڈال سکتا۔ میں خدا کے فضل سے اس پر بحث کر سکتا ہوں۔ میں نے
قرآن کی غرض سمجھی ہوئی ہے۔ مگر لوگوں نے قرآن کی اور ہی غرض سمجھی ہے۔ بعض سمجھتے ہیں کہ قرآن
میں صیغے عجیب عجیب ہیں ۔ وہ حل ہو جاویں ۔ يَتَّقِه (النور : ۵۳) کا صیغہ کیا ہے۔ کوئی کہتا ہے اس
میں ترکیبیں مشکل ہیں وہ حل کی جاویں۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو دوزخ میں ٹھونسنا ہے اور
بدکاروں کو جنت میں بھیجنا ہے تو اس قرآن کا آنا تو خاک میں مل گیا۔
اللہ تعالیٰ کی شناخت میں بھی لغو سے بہت کام لیا گیا ہے بعض
خود کوزه و خود کوزه گر و خود گل کوزه
وغیرہ کہتے ہیں پھر عیسائی اس قاعدے پر چلے ہیں کہ خدا مجسم ہو سکتا ہے جیسا کہ وہ ہوا۔ پھر ہندو کہتے
ہیں ۔ کہ خدا ایک سنسار بنا۔ پھر کچھو کہاں ۔ پھر ایک دفعہ سور بن گیا۔ چنانچہ کہتے ہیں۔ کچھ مچھ
ور ادتوں ژا سنگھ توں ۔ یعنی شیر بھی تو ہی ہے۔
میں اللہ کو گواہ کرتا ہوں اور اپنے بڑھاپے کو حاضر کرتا ہوں۔ میں ہر رات کو یہ خیال کرتا ہوں کہ
شاید میں صبح کو ہوں گا یا نہ۔ میں تم کو کہتا ہوں کہ یہ باتیں بالکل بیہودہ ہیں۔ نہ ہمارے دین کے کام کی
ہیں ، نہ دنیا کے کام کی ، نہ صحت کے کام کی ، صحابہؓ ، ائمہ حدیث ، ائمہ فقہ، ائمہ تصوف چاروں قسم
کے لوگوں نے قطعا یہ بخشیں نہیں کی ہیں۔ جب مسلمان لوگ فاتح ہو گئے اور ہزاروں کتا بیں دیکھیں تو
وہ باتیں اپنی کتابوں میں لکھ ماریں ۔
میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر کسی سوال میں اللہ ، رسول ، فرشتوں ، جزا وسزا کے بارہ میں ،
لے وہ خود ہی کوزہ ہے اور خود ہی کوزہ بنانے والا اور خود ہی کوزہ کی مٹی ( ہے )۔

حقائق الفرقان
۱۵۵
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
اخلاق کے بارہ میں نفع پہنچے تو ان مسئلوں پر بحث کرو۔ اگر نہ پہنچے تو ان پر تھوک دو۔ ہم نہیں جانتے کہ
موسی کا عصا کتنا لمبا تھا اور کس لکڑی کا تھا۔ آدم کے گرنے کی جگہ کہاں ہے۔ اور نوح کی کشتی کسی لکڑی
کی تھی وغیرہ۔ میرا ایک استاد منشی قاسم علی رافضی تھا۔ میں اس سے فارسی پڑھا کرتا تھا۔ وہ مجھے کہتا ۔
آج بزم کا رقعہ لکھو۔ آج رزم کا رقعہ لکھو۔ آج بہار یہ رقعہ لکھو۔ آج خزاں کا رقعہ لکھو۔ مجھے حکم ہوا کہ
آج یہ سب رقعے یاد کر کے ہمیں سنا دو۔ میں اس کو فر فر کر کے سنا بھی دیا کرتا تھا۔ شاباش لے کر ادھر
جلا دیا کرتا تھا۔ آٹھ آٹھ ورق کا سرنامہ میں نے پڑھا ہے اس سے مجھے یہ فائدہ پہنچا کہ میں نے اب
سرناموں کو جڑھ سے ہی کاٹ دیا ہے۔ میرے سرنامے یہ ہیں ۔ عزیز، عزیز مکرم، مکرم، جناب،
السلام علیکم ۔ جن سے مجھے محبت نہیں ہے۔ ان کو میں صرف جناب لکھ دیتا ہوں ۔ یعنی تم اس طرف۔
میں اس طرف ۔ غرض ہم کو ان فضول باتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم کو پنج بناء اسلام کی ضرورت
ہے۔ اخلاق کی ضرورت ہے۔ ( بدر - کلام امیر حصہ دوم ۔ مورخہ ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء۔ صفحہ ۲۔۳)
وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَوةِ فَعِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور جو زکوۃ دیا کرتے ہیں ۔
تفسیر المذكورة فعنون - زکوۃ کا لفظ بہت وسیع ہے۔ ایک نصاب پر ۔ دوم جو کچھ خدا نے دیا اس
سے خرچ کرے۔ کیسی دکھیارے کی تکلیف اٹھا لینا۔ خوش پیشانی سے ملاقات کرنا حتی کہ لا إله إلا الله
پر ایمان بھی زکوۃ ہے کہ یہ بھی موجب ترکیہ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۹)
۹ - وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمْنَتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَعُونَ -
ترجمہ ۔ اور جو اپنی امانتوں اور اپنے اقرار کا پاس رکھتے ہیں ۔
تفسير الامنتهم ۔ امانت اپنے ماتحت ورعایا کو بھی کہتے ہیں۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸)

حقائق الفرقان
۱۵۶
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
١٠ - وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ -
پر جمہ ۔
ترجمہ ۔
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
تف
تفسیر - يُحَافِظُونَ ۔ نمازوں کی محافظت وقت کے لحاظ سے۔ ارکان بتعدیل ادا کرنے کے لحاظ
سے خشوع و خضوع و پابندی سے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۷۹)
۱۳ - وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَلَةٍ مِّنْ طِينٍ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے پیدا کیا انسان کو مٹی کے خلاصہ سے ۔
تفسیر - ملكة - خلاصه در خلاصہ، نباتات حیوانات، خون، پھر نطفہ پھر جا کر انسان بنتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
۱۵ - ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ
عِظُمًا فَكَسَوْنَا الْعِظْمَ لَحْمًا ثُمَّ اَنْشَانُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ
الْخَلِقِينَ -
ترجمہ ۔ پھر بنایا ہم نے اس سیال کو بستہ خون ، پھر بنا یا بستہ خون کو گوشت کا ٹکڑا، پھر بنایا اس مضغہ
میں ہڈیاں ، پھر بنایا ہڈیوں کو گوشت پھر ہم نے بنایا اس کو ایک دوسری مخلوق کے رنگ میں تو کیا ہی
بابرکت ہے اللہ کی ذات ۔
تفسیر فتبرك الله - بہت ہی بابرکت ( بتدریج ترقی دینے والا) ہے۔
خَلَقْنَا ۔ خلق کے معنے اندازہ وَلَاَنْتَ تَفْعَلُ مَا خَلَقْتَ وَ بَعْضُ الْقَوْمَ يَخْلُقُ ثُمَّ
لا يَفْعَلُ۔ تو جو اندازہ کرتا ہے اس کے مطابق عمل درآمد کرتا ہے۔ بعض لوگ اندازہ کرتے ہیں۔ مگر پھر
اس کے مطابق کم ہی کام کرتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد 4 نمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ عصر ، جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
١٦، ١٧ - ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ لَمِيِّتُونَ - ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ
ترجمہ ۔ پھر تم اس کے بعد ضرور مرو گے ۔ پھر تم قیامت ہی کے دن اٹھائے جاؤ گے۔
تفسیر تُبْعَثُونَ - لبيتون اسے یہ وہم ہوتا تھا کہ یہاں خاتمہ ہو گیا۔ اس کا ازالہ فرمایا۔
-

حقائق الفرقان
۱۵۷
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
قیامت کے پانچ معنے آئے ہیں ۔ (۱) ۔ قرن (صدی) کا گزر جانا چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ۔ میری امت کیا پانچ سو برس بھی نہ رہے گی۔ اس میں پیشگوئی ہے۔
(۲) - مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَتْ قِيَامَتُهُ شیخ ابن عربی فتوحات میں لکھتے ہیں۔ قیامت قیام سے
نکلی ہے۔ گویا انسان جب دنیا سے اٹھ کھڑا ہوا تو قیامت ہوگی ۔
جس طرح دینی تکمیل چھ باتوں میں فرمائی (۱) خشوع في الصلوة (۲)۔ اعراض عن اللغو ۔
(۳) فعل للزكوة (۴) حفاظت فروج (۵) - رعایت عہد و امانت (۶) حفاظت صلوٰۃ ۔
ویسے ہی انسان کی ظاہری جسم کی بناوٹ ہے۔ اس کے بعد بتایا۔ نطفہ ، علقہ ، مضغہ ، ہڈی ،
ہڈیوں پر گوشت چڑھانا ، روح کا نفخ ۔
آسمان میں بھی سات درجے ہیں۔ ایک امر کی عرش سے تحریک ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ
سماء دنیا کے ذریعے اس کا اثر عناصر پر پڑتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
19 - وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَاسْكَتْهُ فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ
لَقْدِرُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے بادل سے پانی برسایا پھر اس کو ٹھہرا یا زمین میں اور ہم اس کے لے جانے پر بھی
قادر ہیں ۔
تفسیر وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ ۔ یہ عام نظارۂ قدرت ہے کہ بادل برستا ہے پانی ٹھہرتا
ہے۔ وہی پانی پھر آسمان پر چڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح وحی و علوم کا حال ہے۔ ایک وقت دنیا پر
رائج ہوتے ہیں ۔ دوسرے وقت اٹھائے جاتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
۲۱ - وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُورِ سَيْنَاءَ تَنْبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِلْآكِلِينَ -
ترجمہ ۔ اور وہ درخت پیدا کیا جو طور سینا سے نکلتا ہے وہ چکنائی وسالن کے لئے اگتا ہے کھانے

حقائق الفرقان
والوں کے واسطے۔
۱۵۸
تفسیر - سيناء ۔ دونوں قراء تیں ہیں ۔ سیناء بھی اور سیناء بھی ۔
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
۲۲ - وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا
مَنَافِعُ كَثِيرَةٌ وَ مِنْهَا تَأْكُلُونَ -
ترجمہ ۔ اور چوپایوں میں بھی تمہارے لئے عبرت کا مقام ہے ان کے پیٹ کی چیزوں سے
پلاتے ہیں ہم تم کو (یعنی دودھ ) اور تمہارے ان میں بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو ان
سے تم کھاتے ہو۔
تفسیر نُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهَا ۔ اسی طرح روحانی تعلیم دنیا کے مختلف مذاہب میں ہے۔ مگر
قرآن کی وحی کے ذریعے وہ دودھ کی مانند الگ نکل آئی اور یہ کام دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
۲۴ تا ۲۶ - وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ فَقَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ
مِنْ الهِ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ - فَقَالَ الْمَلَوُا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا
هذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَنْزَلَ
مَلكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي أَبَايِنَا الْأَوَّلِينَ إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ
فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّى حِينٍ -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے نوح کو بھیجا اس کی قوم کی طرف تو اس نے کہا اے میری قوم ! تم اللہ
ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی سچا معبود نہیں تو کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا۔ تو بولے رعب دار
سردار جو کافر تھے اس کی قوم کے۔ یہ کیا ہے ! تمہارے ہی جیسا تو ایک آدمی ہے چاہتا ہے کہ تم پر
فضیلت پا جائے اور اگر اللہ کو رسول ہی بھیجنا ہوتا تو وہ فرشتوں کو اتارتا ۔ ہم نے تو اگلے باپ دادا
سے یہ کبھی سناہی نہیں۔ کچھ نہیں یہ تو ایک دیوانہ آدمی دکھتا ہے جس کو جنون ہو گیا ہے تو تم اس کا انتظار

حقائق الفرقان
کرو مر جانے تک ۔
۱۵۹
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
تفسیر۔ اس سورہ میں فتح کا بیان ہے ۔ جب تک انسان کی مساعی میں اللہ کا فضل شاملِ حال نہ
ہو فتح کا حاصل ہونا ممکن نہیں ۔
مَا هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کسی سے فیض حاصل کرنے میں پہلی یہی بات سد راہ ہو جاتی ہے۔
الا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ - آجکل کے فیلسوف بھی راستبازوں کو یہی کہتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
یہ آیتیں جو میں نے تم کو سنائی ہیں ۔ یہ اس شخص کا قصہ ہے جو دنیا میں اصلاح الناس کے
لئے بھیجا گیا تھا۔ اس کا نام نوح ہے علیہ الصلوٰۃ والسلام ۔ وہ ایک پہلا انسان ہے جو لوگوں کو
آگاہ اور بیدار کرنے کے واسطے غفلت کے زمانہ میں آیا تھا۔ وہ ایک خطرناک ظلمت اور
تاریکی کے دنوں میں نور اور ہدایت لے کر آیا تھا ۔ یہ اسٹوریاں ، کہانیاں ، اور دل خوش کن
قصے نہیں بلکہ عبرةً لا وَلِي الْأَبْصَارِ صداقتیں ہیں ۔ ان اہلِ نظر کے لئے جن میں تذکرہ کا مادہ ہوتا
ہے جو فہم و فراست سے حصہ رکھتے ہیں ان قصص میں بڑے بڑے مفید اور سودمند نصائح ہوتے
ہیں۔ میں نے بجائے خود ان قصص سے بہت بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔ ان میں یہ عظیم الشان
قصه قابل غور ہے۔ اس کے کتنے وجوہ ہیں ۔
اول۔ کسی مامور من اللہ کو کیونکر شناخت کر سکتے ہیں؟
دوم - مامور من اللہ کیا پیش کرتے ہیں یا یوں کہو کہ وہ کیا تعلیم لے کر آتے ہیں ۔ یا یہ کہو کہ وہ
خدا تعالیٰ کے حضور سے کس غرض کیلئے مامور ہو کر آتے ہیں ۔
سوم ۔ لوگ ان پر کس کس قسم کے اعتراض کرتے ہیں؟
یہ امور اس لئے پیش کئے ہیں تاکسی راستباز مامور من اللہ کی شناخت میں تمہیں کبھی کوئی
دقت نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے سید و مولی بہادی کامل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی
رسالت اور نبوت کو پیش کرتے ہوئے یہی فرمایا۔ اور یہی آپ کو ارشاد ہوا قُلْ مَا كُنْتُ بِدُعَا مِنَ

حقائق الفرقان
١٦٠
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
الرُّسُلِ (الاحقاف : ۱۰) میں کوئی نیا رسول تو نہیں آیا ہوں جو رسول پہلے آتے رہے ہیں۔ ان کے
حالات اور تذکرے تمہارے پاس ہیں۔ ان پر غور کرو اور سبق سیکھو کہ وہ کیا لائے اور لوگوں نے ان پر
کیا اعتراض کئے۔ کیا باتیں تھیں جن پر عمل درآمد کرنے کی وہ تاکید فرماتے تھے اور کیا امور تھے جن
سے نفرت دلاتے تھے۔ پھر اگر مجھ میں کوئی نئی چیز نہیں ہے تو اعتراض کیوں ہے؟ کیا تمہیں معلوم
نہیں؟ ان کے معترضوں کا انجام کیا ہوا تھا ؟
الغرض پہلے نبیوں کے جو قصص اللہ تعالیٰ نے بیان کئے ہیں ان میں ایک عظیم الشان غرض یہ بھی
ہے کہ آئندہ زمانہ میں آنے والے ماموروں اور راستبازوں کی شناخت میں دقت نہ ہوا کرے۔
اس وقت میں نے نوح علیہ السلام کا قصہ آپ کو پڑھ کر سنایا ہے۔سب سے پہلی بات جو اس میں
بیان کی ہے وہ یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کا اصل وعظ اور ان کی تعلیم کا اصل مغز اور خلاصہ کیا ہوتا
ہے۔ وہ خدا کے ہاں سے کیا لے کر آتے ہیں ۔ اور کیا منوانا چاہتے ہیں ۔ اور وہ یہ ہے ۔ آنِ
اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ إِلَهِ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ الله جل شانہ کی سچی فرماں برداری اختیار
کرو۔ اس کی اطاعت کرو۔ اس کی محبت کرو ۔ اس کے آگے تذلیل کرو۔ اسی کی عبادت کرو۔ اور اللہ
کے مقابل میں کوئی غیر تمہارا مطاع محبوب معبود مطلوب امید و بیم کا مرجع نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کے
مقابل تمہارے لئے کوئی دوسرا نڈ نہ ہو ۔ ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کا حکم تمہیں ایک طرف بلاتا ہو اور
کوئی اور چیز خواہ وہ تمہارے نفسانی ارادے اور جذبات ہوں یا قوم اور برادری ( سوسائٹی )
کے اصول اور دستور ہوں ۔ سلاطین ہوں، امراء ہوں، ضرورتیں ہوں، غرض کچھ ہی کیوں نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ کے حکم کے مقابل میں تم پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ پس اللہ کی اطاعت ، عبادت ،
فرماں برداری ، تذلل اور اس کی حب کے سامنے کوئی اور شے محبوب ، معبود، مطلوب اور مطاع
نہ ہو۔ یہ ایک صورت خدا تعالیٰ کے ساتھ بند نہ بنانے کی اعتقادی طور پر ہے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کا کوئی بد اور مقابل نہ ہو ۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ
کی جس طرح پر عبادت کی جاتی ہے۔ جس طرح اس کے احکام کی تعمیل اور اوامر کی تعظیم کی جاتی ہے احکام کا تیل امام کی

حقائق الفرقان
١۶١
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
دوسرے کے احکام و اوامر کی ویسی اطاعت ، وہی تعمیل ، وہی تعظیم ، اسی طرز و نسج پر امید و ڈر ہرگز نہ
ہو۔ اور کسی کو اس کا شریک بنایا جاوے۔
جب انسان ان دونوں مرحلوں کو طے کر لیتا ہے۔ یا یوں کہو کہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی چھوڑتا اور
اس کی اطاعت اور صرف اسی کی اطاعت کرتا ہے تو پھر اس کا آخری مرتبہ یہ ہوتا ہے کہ وہ انسان متقی ہو
جاتا ہے۔ تمام دکھوں سے محفوظ ہو کر سچی راحتوں سے بہرہ ور ہوتا ہے۔ پس نوح علیہ السلام نے آ کر
اپنی قوم کے سامنے وہی تعلیم پیش کی جو تمام راست بازوں کی تعلیم کا خلاصہ اور انبیاء اور رسل کی بعثت
کی اصل غرض ہوتی ہے اور پھر انہیں کہا آفَلا تَتَّقُونَ تم کیوں متقی نہیں بنتے ؟ یا درکھو انسان کو جس قدر
ضرورتیں پیش آ سکتی ہیں۔ جس قدر خواہشیں اور امنگیں اسے کسی کی طرف کھینچ کر لے جاسکتی ہیں وہ
سب تقوی سے حاصل ہوتی ہیں۔ متقی اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوتا ہے اور اللہ سے بڑھ کر انسان کس
دوست اور حبیب کی خواہش کر سکتا ہے تقویٰ سے انسان خدا تعالیٰ کی توٹی کے نیچے آتا ہے۔ متقی کے
ساتھ اللہ ہوتا ہے۔ متقی کے دشمن ہلاک ہوتے ہیں۔ متقی کو اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے تعلیم دیتا ہے۔ متقی
کو ہر تنگی سے نجات ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ منتقی کو ایسی راہوں اور جگہوں سے رزق پہونچاتا ہے کہ کسی کے
وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا جیسا کہ خود اس کی حمید و مجید کتاب میں موجود ہے۔
ه۔
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ
مُحْسِنُونَ - إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانَا - وَاتَّقُوا اللَّهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللَّهُ - مَنْ يَتَّقِ
اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ
اب مجھے کوئی بتا دے کہ انسان اس کے سوا اور چاہتا کیا ہے۔ اس کی تمام خواہشیں ، تمام ضرورتیں،
اے بے شک اللہ پسند کرتا ہے متقیوں کو ۔ ۲ے اور اللہ تو متقیوں ہی کا دوست ہے۔ سے کچھ شک نہیں کہ اللہ
متقیوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ جو اس کو دینے والے صاحب نظر نیکو کار ہیں ۔ ہے اگر تم اللہ کوسپر بناؤ
گے تو وہ تمہارے لئے ہر ایک کام میں ایک کھلا فیصلہ دے گا ۔ ۵۔ اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے۔
جو شخص ڈرتا ہے اللہ سے تو اللہ پیدا کر دے گا اس کے لئے کوئی راہ نجات ۔ اور اس کو وہاں سے رزق
پہنچائے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔

حقائق الفرقان
۱۶۲
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
تمام امنگیں اور ارادے ان سات ہی باتوں میں آ جاتی ہیں۔ اور یہ سب متقی کو ملتی ہیں۔ پھر نوٹ ہی
کے الفاظ بلکہ خدا تعالیٰ ہی کے ارشاد کے مولا کے موافق میں آج تمہیں یہی کہتا ہوں اَفَلا تَتَّقُونَ تم تم کیوں
متقی نہیں بنتے ؟ اور تقویٰ کیا ہے؟ تقویٰ نام ہے اعتقادت صحیحہ، اقوالِ صادقہ، اعمالِ صالحہ،
علوم حقه، اخلاق فاضلہ، ہمت بلند، شجاعت استقلال، عفت ، حلم ، قناعت، صبر کا اور یہ شروع
ہوتا ہے حُسنِ ظن بالله ، تواضع اور صادقوں کی محبت سے اور ان کے پاس بیٹھنے ، ان کی اطاعت
سے۔ جبکہ تقویٰ کی ضرورت ہے اور یہ حاصل ہوتا ہے صادقوں کی صحبت اور محبت سے اور حُسن ظن
باللہ سے۔ تو راستبازوں اور ماموروں کا دنیا میں آنا ضرور ہوا۔ اور ان کی تعلیم ناضرور ہوا۔ اور ان کی تعلیم اور بعثت کا منشاء اور
مدعا یہی ہوا۔ اور یہی تعلیم لے کر نوح علیہ السلام آئے تھے۔ اور انہوں نے قوم کو یہی فرمایا مگر
ناعاقبت اندیش جلد باز ، حیلہ ساز مخالفوں نے اس کے جواب میں کیا کہا ؟ فَقَالَ الْمَلُوا الَّذِينَ
كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُم - نابکار اعدائے ملت ائمۃ الکفر نے کہا تو یہ کہا ما هذا
الا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کہ یہ شخص جو خدا کی طرف سے مامور ہونے کا مدعی ہے جو کہتا ہے کہ تمہیں ظلمت
سے نکالنے کے لئے میں بھیجا گیا ہوں ۔ اس میں کوئی انوکھی اور نرالی بات تو ہے نہیں ۔ ہمارے
تمہارے جیسا آدمی ہی تو ہے ۔
پس یا درکھو سب سے پہلا اعتراض جو کسی مامور من اللہ، راست باز ، صادق انبیاء ورسل اور ان
کے سچے جانشین خلفاء پر کیا جاتا ہے۔ وہ یہی ہوتا ہے کہ اس کو حقیر سمجھا جاتا ہے۔ اور اپنی ہی ذات پر
اس کو قیاس کر لیا جاتا ہے۔ ایک طرف وہ اس کے بلند اور عظیم الشان دعاوی کو سنتے ہیں کہ وہ کہتا ہے
میں خدا کی طرف سے آیا ہوں۔ خدا مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے۔ اس کے ملائکہ مجھ پر اترتے ہیں۔ دوسری
طرف وہ دیکھتے ہیں کہ وہی ہاتھ، پاؤں، ناک، کان ، آنکھ اعضاء رکھتا ہے۔ بشری حوائج اور
ضرورتوں کا اسی طرح محتاج ہے۔ جس طرح ہم ہیں ۔ اسی لئے وہ اپنے ابنائے جنس میں بیٹھ کر یہی
کہتے ہیں۔ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَ يَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ (المؤمنون : ۳۴) پر اپنے جیسے
ے وہ بھی کھاتا ہے اسی قسم سے جس سے تم کھاتے ہو اور پیتا ہے جس میں سے تم پیتے ہو۔

حقائق الفرقان
۱۶۳
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
انسان کی اطاعت و فرماں برداری کر کے خسارہ اٹھاؤ گے۔
غرض اس قسم کے الفاظ اور قیاسات سے وہ مامور من اللہ کی تحقیر کرتے ہیں اور جو کچھ
-
اپنے اندر رکھتے ہیں ۔ وہی کہتے ہیں ۔ مگر انبیاء، مرسل ، مامور اور اصحاب شریعت کے سچے
خلفاء اور جانشین انہیں کیا جواب دیتے ہیں ۔ اِن نَحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ اور کہتے ہیں۔
وَلَكِنَّ اللهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ (ابراهيم : ۱۲) بے شک ہم تمہاری طرح بشر ہیں۔ تمہاری
طرح کھاتے پیتے اور حوائج بشری کے محتاج ہیں ۔ مگر یہ خدا کا احسان ہوا ہے کہ اُس نے ہمیں اپنے
مکالمات کا شرف بخشا ہے اس نے ہمیں منتخب کیا ہے اور ہم میں ایک جذب مقناطیس رکھا ہے۔ جس
سے دوسرے کھچے بچے چلے آتے ہیں۔ خدا کی توحید کا پانی جو مایۂ حیات ابدی ہے وہ ہمارے ہاں سے ملتا
ہے اور لوگ خوش ہوتے ہیں ۔ مگر بد کار انسان جس طرح اپنی بدیوں ، جہالتوں ، شہوات و جذبات کا
اسیر و پابند ہوتا ہے۔ دوسروں کو بھی اسی پر قیاس کرتا ہے۔ اور ایک نامرادی پر دوسری نامرادی لاتا ہے۔
اور کہتے ہیں کہ يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمُ (المؤمنون : ۲۵ ) یہ چاہتے ہیں کہ تم پر فضیلت حاصل کر
لیں۔ دکان چل جاوے۔ اپنے اور اپنی اولاد کیلئے کچھ جمع کر لیں۔ یہ ان کی اپنی ہی ہوائے نفس ہوتی
ہے۔ جس میں دوسروں کو اسی طرح ملوث اور ناپاک خیال کرتے ہیں جیسے خود ہوتے ہیں ۔
یہ خطر ناک مرض ہے جس کو شریعت میں سوء ظن کہتے ہیں ۔ بہت سے لوگ اس میں مبتلا ہیں اور
ہزاروں قسم کی نکتہ چینیوں سے دوسروں کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں۔ اور اسے حقیر بنانے کی فکر میں ہیں ۔
مگر یاد رکھو۔ وَ إِنْ عَاقَبْتُمْ (النحل : ۱۲۷) عقاب کے معنے جو پیچھے آتا ہے۔ انسان جو بلاوجہ :
دوسرے کو بدنام کرتا ہے اور سوء ظن سے کام لے کر اس کی تحقیر کرتا ہے۔ اگر وہ شخص اس بدی میں
مبتلا نہیں جس بدی کا سوء ظن والے نے اسے متہم ٹھہرایا ہے تو یہ یقینی بات ہے کہ سوء ظن کرنے والا
ہرگز نہیں مرے گا جب تک خود اس بدی میں گرفتار نہ ہوئے۔ پھر بتاؤ کہ سوء ظن سے کوئی کیا فائدہ اٹھا
سکتا ہے؟ مت سمجھو کہ نمازیں پڑھتے ہو۔ عجیب عجیب خوا ہیں تم کو آتی ہیں یا تمہیں الہام ہوتے ہیں۔
ے لیکن اللہ احسان کیا کرتا ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے۔ ۲۔ اگر تم بدلہ دو۔

حقائق الفرقان
۱۶۴
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ
میں کہتا ہوں کہ اگر یہ سوء ظن کا مرض تمہارے ساتھ ہے تو یہ آیات تم پر حجت ہو کر تمہارے ابتلا کا
موجب ہیں اس لئے ہر وقت ڈرتے رہو اور اپنے اندر کا محاسبہ کر کے استغفار اور حفاظت البی
طلب کرو۔
میں پھر کہتا ہوں کہ آیات اللہ جن کے باعث کسی کو رفعت شان کا مرتبہ عطا ہوتا ہے ان پر تمہیں
اطلاع نہیں وہ الگ مرتبہ رکھتی ہیں مگر وہ چیزیں جن سے خود رائی ، خود پسندی ، خود غرضی، تحقیر،
بدظنی اور خطرناک بدظنی پیدا ہوتی ہے وہ انسان کو ہلاک کرنے والی ہیں ۔ ایک ایسے انسان کا
قصہ قرآن میں ہے۔جس نے آیات اللہ دیکھے مگر اس کی نسبت ارشاد ہوتا ہے وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعُتُهُ
بِهَا وَلَكِنَّهُ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ (الاعراف: ۱۷۷) اور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
إِيَّا كُمْ وَ الظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ اَكْذَبُ الْحَدِيثِ بدگمانیوں سے اپنے آپ کو بچاؤ ورنہ نہایت ہی
خطر ناک جھوٹ میں مبتلا ہو کر قرب الہی سے محروم ہو جاؤ گے۔
یاد رکھو حسن ظن والے کو کبھی نقصان نہیں پہونچتا ۔ مگر بدظنی کرنے والا ہمیشہ خسارہ میں رہتا ہے
غرض پہلا مرحلہ جو انبیاء علیہم السلام کے مخالفوں اور ان کی ذریت اور نوابوں کو پیش آیا۔ وہ یہ تھا کہ
اپنے آپ پر قیاس کیا۔ پھر یہ بدظنی کی کہ يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمُ (المؤمنون: ۲۵) تم پر فضیلت
چاہتا ہے۔ پس اس پہلی اینٹ پر جو ٹیڑھی رکھی جاتی ہے۔ جو دیوار اس پر بنائی جاوے خواہ وہ کتنی ہی
لمبی اور اونچی ہو مگر کبھی مستقیم نہیں ہو سکتی ۔ وہ آخر گرے گی اور نیچے کے نقطہ پر پہونچے گی۔
سوء ظن کرنے والا نہ صرف اپنی جان پر ظلم کرتا ہے۔ بلکہ اس کا اثر اس کی اولاد پر، اعقاب پر ا
ہوتا ہے اور وہ ان پر مصیبت کے پہاڑ گراتا ہے۔ جن کے نیچے ہمیشہ راست بازوں کے مخالفوں
کا سر کچلا گیا ہے۔
میں بار بار کہتا ہوں کہ یہ سوء ظن خطر ناک بلا ہے۔ جو اپنے غلط قیاس سے شروع ہوتا ہے۔ پھر
غلط نتائج نکال کر قوانین کلیہ تجویز کرتا ہے۔ اور اس پر غلط ثمرات مترتب ہوتے ہیں اور آخر قوم نوح
ے اور اگر ہم چاہتے تو اس کو رفع دیتے ان نشانیوں سے لیکن وہ زمینی چیزوں ہی کی طرف جھکا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی