سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْنَ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 4

حقائق الفرقان
۱۷۷
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
کیونکہ وہ نکتہ نواز اور نکتہ گیر ہے۔ ۔ حدیث حدیث شریف شر میں آیا ہے ۔ جنابہ صدیقہ رضی اللہ عنہا عرض کرتی کرتی ؟ ہیں کہ
بدیاں کرتے ہوئے خوف کریں فرمایا نہیں نہیں۔ نیکیاں کرتے ہوئے خوف کرو۔ جو نیکیاں کرنے کی ہیں
کرو۔ اور پھر حضور النبی میں ڈرتے رہو کہ ایسا نہ ہو کہ عظیم و قدوس خدا کے حضور کے لائق ہیں یا نہیں۔
ایسے لوگ ہیں جو يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ کے مصداق ہوتے ہیں یعنی اول اور آخر
میں خشیت ہو ۔ فعل اور ترک فعل اخلاص اور صواب کے طور پر ہوں اور وہ بھلائیوں کے لینے
والے اور دوسرے سے بڑھنے والے ہیں ۔ (الحکم جلد ۳ نمبر ۱۴ مورخه ۱۹ را پریل ۱۸۹۹ء صفحه ۴)
- وَلَا تُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَيْنَا كِتَبٌ يَنْطِقُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا
يُظْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم کسی شخص کو تکلیف نہیں دیتے مگر اس کی طاقت کے موافق اور ہمارے پاس ایک محفوظ
تحریر ہے جو سچ سچ بولتی ہے اور ان پر کچھ بھی ظلم نہ ہو گا۔
تفسیر وسوسہ شیطانی یہ بھی آ جاتا ہے کہ یہ راہ کٹھن ہے کیونکر چلیں گے خدائے تعالیٰ خود ہی اس
وسوسہ کا جواب دیتا ہے لا تُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کہ ہم نے جو اعمال کے کرنے کا حکم کے کرنے کا حکم دیا ہے اور
نواہی سے روکا ہے وہ مشکل نہیں۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ عدم استطاعت پر حج کا حکم ہے اس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ اوامر و نواہی ایسے ہیں کہ عمل کر سکتا ہے اور ان سے باز رہ سکتا ہے۔
اور یہ امر بھی بحضور دل یا د رکھو کہ بعض اعمال بھول جاتے ہیں۔ جناب الہی کے ہاں بھول نہیں
بلکہ فرمایا وَلَدَيْنَا كِتَبٌ يَنْطِقُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ۔ یا درکھو جناب الہی میں اعمال محفوظ رکھے
جاتے ہیں۔ خدا کے ہاں ظلم نہیں ہوتا۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۱۴ مورخه ۱۹ را پریل ۱۸۹۹ صفحه ۴)
۶۴ ، ۶۵ - بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَيْرَةٍ مِّنْ هُذَا وَ لَهُمْ أَعْمَالُ مِنْ دُونِ ذَلِكَ هُمْ
لَهَا عَمِلُونَ - حَتَّى إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِمْ بِالْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْتَرُونَ -
ترجمہ ۔ بلکہ ان کے دل قرآن سے غفلت میں ہیں اور اس کے سوا ان کے بہت سے کرتوت
ہیں جس کو وہ کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ جب ہم پکڑ لیں گے ان کے آسودہ لوگوں کو عذاب میں تو فوراً یہ

حقائق الفرقان
چلا اٹھیں گے۔
۱۷۸
تفسیر - مِنْ دُونِ ذَلِكَ ۔ اس حق کے خلاف
روپروور
يجرون - بیل کے اڑانے کو جوار کہتے ہیں۔
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
نصیحت ۔ جو دنیا میں کسی کو تحقیر کے رنگ میں برا کہتے ہیں۔ وہ مرتے نہیں جب تک کہ اس
میں خود مبتلا نہ ہولیں (۲) ہر سنی ہوئی بات کو قبول نہ کرلے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
۷۹- وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَ الْأَفْدَةَ قَلِيلًا مَّا
تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں بنائیں اور دل ۔ تم بہت ہی کم شکر
کرتے ہو۔
تفسیر۔ بہت دفعہ میں نے سنایا ہے کہ محبت احسان سے پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی اس کتاب
میں بہت سے احسانوں کا ذکر فرماتا ہے۔ اس ذات بابرکات کے احسانات کی کوئی حد نہیں ۔ آدمی کو
چاہیے کہ قدر کرے اور کسی تکلیف سے گھبرا کر نا شکری کے کلمات نہ نکالے۔
انْشَأَ لَكُمُ السَّمْع ۔ کان کیا مفید چیز ہے کہ اس سے ہم نبیوں کی آوازیں سنتے ہیں پھر اور قسم
قسم کی آوازیں سن کر فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے کئی ہزار مائل کی خبریں تار برقی میں
سنتے ہیں ۔
و الابصار - آنکھ کیا ہے۔ ایک چھوٹا سا نقطہ ہے جس کے ذریعے حسن و جمال کی دلر با تصویریں
وَالْأَقْدَةَ ۔ کان بھی ہوں ، آنکھیں بھی ہوں مگر دل نہ ہو تو یہ سب بیکار ۔ پاگل خانہ
دیکھتے ہیں۔
میں جا کر دل کی صحت کا تماشہ دیکھو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)

حقائق الفرقان
۱۷۹
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
M
- وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ۔ وہی جلاتا ہے وہی مارتا ہے اور اسی کا کام ہے رات دن کا بدلنا، پھر کیا تمہیں کچھ بھی سمجھ نہیں۔
تفسير وَ لَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لیل و نہار کا یہ اختلاف بھی ہے کہ ایک ملک میں رات
ہے تو دوسرے میں دن ۔
أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ عقل ایک صفت ہے۔ اس صفت سے انسان اپنے آپ کو بدیوں سے روک
سکتا ہے۔ جو اپنے آپ کو بدیوں سے نہیں روک سکتا۔ وہی لا یعقل ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
۸۴- لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ آبَاؤُنَا هُذَا مِنْ قَبْلُ إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ
الْأَوَّلِينَ -
ترجمه تحقیق کہ وعدہ مل چکا ہے ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو اس بات کا پہلے سے۔ یہ باتیں ہی
ا یہ تو اگلے لوگوں کی کہانیاں یا سطروں میں لکھا ہوا
کیا ہیں یہ تو ا
مضمون 1
تفسیر - أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ سطروں میں لکھا ہوا یا جمع اسطور ۔ اسٹوری۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) -۹۲ مَا اتَّخَذَ اللهُ مِنْ وَلَدٍ وَ مَا كَانَ مَعَهُ مِنْ إِلَهِ إِذَا تَذَهَبَ كُلُّ الهِم
بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ -
ترجمہ ۔ نہ تو اللہ نے کوئی بیٹا بنا یا نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ورنہ ہر معبودا اپنی مخلوق کو لے جاتا اور
چڑھائی کرتا ایک دوسرے پر ۔ اللہ پاک ہے اس سے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں۔
تفسیر - وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ الهِ - ذاتی کمال کسی میں نہیں۔ کوئی بھی کامل تر زمانہ میں نہیں کیونکہ
آئندہ زمانہ میں اس کو ترقی حاصل ہو سکتی ہے۔ پس آئندہ ترقی کے مقابلہ میں موجودہ حالت ضرور
ناقص ہے۔
STORY

حقائق الفرقان
۱۸۰
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
اله ۔ وہ ہے جو ہر قسم کا ذاتی کمال رکھتا ہے اور اس کیلئے کوئی حالت منتظرہ باقی نہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
۹۴ تا ۹۶ - قُلْ رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِي مَا يُوعَدُونَ - رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ
الظَّلِمِينَ وَ إِنَّا عَلَى أَنْ تُرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَدِرُونَ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے اے میرے رب ! اگر تو مجھ کو دکھا دے جس سے ان کو ڈرایا جا رہا ہے۔ تو
اے میرے رب ! مجھے ظالم قوموں میں نہ ملا لینا ۔ اور ہم اس بات پر قادر ہیں کہ تجھے دکھلا دیں
جوان سے وعدہ کر رہے ہیں۔
تفسیر - رَبِّ إِمَّا تُرِينِي مَا يُوعَدُونَ - انبیاء علیھم السلام کس طرح فتح مند ہوتے ہیں ان کا سر
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دعا کرتے ہیں ۔
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ۔ اس دعا پر خوب غور کرو کہ کس قدر خوف کا مقام ہے۔ نبی
کہتا ہے کہ ان پر جو عذاب آئے میں بھی ان ہی میں شامل نہ ہو جاؤں ۔
اللہ تعالیٰ بے باکی سے ناراض ہو جاتا ہے۔ بعض لوگ بڑے بڑے دعوے کر بیٹھتے ہیں اور
آخر خطا کھاتے ہیں ۔ اس میں یہ پیشگوئی بھی ہے کہ اہلِ مکہ پر عذاب کے وقت نبی کریم ان میں
موجود نہ ہوں گے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰-۱۸۱)
جب ہم یہ آیات پڑھتے ہیں ۔ تو یہ دو باتیں کھلتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ اللہ کی ذات کس قدر غناء
میں پڑی ہوئی ہے کہ وہ انبیاء جن کے مبارک وجود کی خاطر بعض اوقات تمام ملک کو بھی غرق کر دیتا
ہے۔ اس کے حضور میں عاجزی سے گڑ گڑانے کے محتاج ہیں اور دعا کی احتیاج سے خالی نہیں ۔ اب
دیکھئے حضرت نبی کریم صلعم کی خاطر عذاب آتا ہے۔ مگر دوسری جانب آپ ہی کے منہ سے کہلواتا
ہے۔ رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ یعنی اے میرے رب مجھے ظالموں کی قوم میں نہ
گردانیو۔ اس آفت میں میں نہ مبتلا ہو جاؤں۔ دوم یہ کہ وعدہ ہو یا وعید وہ ضرور ٹل سکتا ہے۔ چنانچہ
فرماتا ہے۔ اِنَّا عَلَى أَنْ تُرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَدِرُونَ ۔ یعنی ہم جو ان کو وعدہ دیتے ہیں۔ اس کے

حقائق الفرقان
۱۸۱
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
دکھانے پر قادر ہیں ۔ یہ نہیں فرمایا کہ ضرور وہ وعدہ اسی رنگ میں پورا کریں گے۔ بلکہ یہ فرمایا کہ قادر ہیں۔
چاہیں تو اسے بدل کر کسی اور رنگ میں پورا کر دیں۔ یہ نکتہ معرفت اگر خوب سمجھ لیا جائے تو پھر بروز محمد
علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں پر کوئی اعتراض نہیں رہتا۔
( تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۰ ۔ ماہ اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۹۷)
۹۷ - ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ -
ترجمہ ۔ برائی کا دفعیہ ایسی خصلت سے کر جو بہت اچھی ہو ۔ ہم تو بخوبی جانتے ہیں یہ لوگ جو بیان
کیا کرتے ہیں۔
تفسیر - ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ - اگر کوئی بدی ہو تو اس کیلئے عمدہ تدبیر سوچتے رہو کہ یہ
بدی کس طرح دور ہو۔ بدیوں کے دور کرنے کیلئے بار یک دربار یک تدابیر ہیں ۔ منجملہ ان کے ایک دعا
ہے پھر قول موجہ سمجھانا۔ علانیہ نصیحت کرنا بھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ ر جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ (المؤمنون: ۹۷) ہٹاوے ایسی ترکیب سے کہ وہ خوبیاں
رکھتی ہو ہر ایک بدی کو ۔ بدی کو دور کرنے کے لئے عمدہ تدابیر کرتے رہو۔ مثلاً بدکار کے لئے دعا کرو
جیسے انبیاء کرتے تھے۔ قول موجہ اور دلائل قویہ سے ہر بدکار کو سمجھاؤ ۔ اگر مناسب مفید ہو تو اس سے
اعراض کرو ۔ ترک سلام کر وحتی کہ مفید ہو تدابیر مناسبہ کے ساتھ پیٹنا سزا دینا جیسے حدود سرقہ و زنا میں
وارد ہے مقابلہ ہی دفاع بالحسنہ ہے۔ یہ عجیب در عجیب تدابیر سو چنا اور بدی کو دنیا سے یا کسی شخص سے یا
قوم سے دور کرنا بڑے صابر ومتقی۔ کا کام ہے ۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ / دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۳)
۹۹- وَ أَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ -
ترجمہ ۔ اور تیری پناہ چاہتا ہوں اے میرے رب ! اس سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں ۔
تفسیر - رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ ۔ کوئی بدکار میرے پاس بھی نہ آنے پائے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)

حقائق الفرقان
۱۸۲
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
١٠٠ - حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ -
ترجمہ ۔ جب آ پہنچے ان میں سے کسی کو موت تو کہے گا اے میرے رب ! پھر مجھے واپس کیجئے ۔
تفسیر - رَبِّ ارْجِعُونِ - چاہیے ارْجِعُ اور یہاں جمع آیا۔ یہ در اصل از جع از جع از جغ تین
مرتبہ کہنے کی جابجا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
١٠١ - لَعَلَّى اَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا ۖ وَمِنْ
ورابِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ -
ترجمہ ۔ تا کہ میں نیک عمل کروں اس کام میں جس کو میں چھوڑ آیا ہوں ایسا نہیں ہو سکتا بے شک وہ
ایک بات ہے جو وہ بک رہا ہے اور ان کے آگے عظیم الشان روک ہے جب تک کہ وہ آخرت میں
اٹھائے جائیں ۔
تفسیر - إِنَّهَا كَلِمَةٌ - عیسائی مسیح کو کلمہ کہنے سے درجہ الوہیت دیتے ہیں۔ دیکھو یہ بھی
ایک کلمہ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
۱۰۵ - تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَلِحُونَ -
ترجمہ جھلس ڈالے گی ان کے چہروں کو آگ اور وہ اس میں کالے اور ترش رو ہو رہے ہوں گے۔
تفسير - كالِحُونَ ۔ یعنی سکڑ جانے والے۔ چمڑے کو جب آگ کے سامنے رکھیں اور وہ جلے تو
سکڑ جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
١١٠ - إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِى يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ
انْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ -
ترجمہ ۔ ہاں ایک گروہ میرے بندوں میں ایسا بھی تھا جو کہا کرتا تھا اے ہمارے رب! ہم نے آپ کو مانا
ہے تو آپ ہماری عیب پوشی فرمائیں اور ہم پر رحم کریں اور آپ سب رحیموں سے بڑھ کر رحیم ہیں۔
تفسیر - يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا - دنیا میں فائز المرام بننے کے واسطے یہ دعا ہے۔ وہ فریق خلفاء راشدین
ہو گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)

حقائق الفرقان
ااا
تَضْحَكُونَ -
۱۸۳
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّى انْسَوْلُمُ ذِكْرِى وَ كُنتُم مِّنْهُمْ
ترجمہ ۔ تو تم نے اُن کی ہنسی اڑائی یہاں تک کہ وہ تم کو میرا ذکر بھلانے کے باعث ہوئے اور تم
ان سے ہنستے ہی رہے۔
تفسیر ۔ حَتَّى انْسَوْكُمْ ذِكْرِی ۔ جو شخص کسی پاک بندے کی ہنسی کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو
سزا دیتا ہے کہ وہ خدا کی یاد کو بھول جاتا ہے۔ اِنساء کی نسبت ان لوگوں کی طرف سبب کی وجہ
سے ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے ،جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
١١٦ - أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا وَ أَنَّكُمُ الَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ -
ترجمہ ۔ تو کیا تم نے یہ سمجھا ہے کہ ہم نے تم کو بے کار پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے ہی
نہ جاؤ گے؟
تفسیر - أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا ۔ کیا تمہیں یہ خیال ہے کہ ہم نے تم کو عبث پیدا کیا
ہے۔ ایسا خیال تمہارا غلط ہوگا ۔ ہمارے حضور تم کو آنا ہوگا۔ جب تم عبث نہیں بنائے گئے۔ تو پھر سوچو
کہ تم کیوں بنائے گئے ہو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه (۳)
۱۱۸- وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللهِ إِلهَا أَخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ
رَبِّهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَفِرُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود بنا کر پکارے جس کی دلیل اس کے پاس کچھ نہیں تو بس
اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے۔ بے شک یہ بات ہے کہ مظفر و منصور نہیں ہوں گے کافر۔
تفسیر - إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَفِرُونَ - ابتدا سورہ میں قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ فرمایا تھا۔ اب اس کے مقابل
میں کفار کا انجام بتایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
لَا يُفْلِحُ الْکٰفِرُونَ ۔ فلاح نہ پاتے کافر ۔ ابتدا میں فرمایا قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸)

حقائق الفرقان
۱۸۴
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
۱۱۹ - وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمُ وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور کہہ اے میرے رب ! مغفرت فرما اور رحم کر اور تو تو سب رحم کرنے والوں سے
زیادہ رحم کرنے والا ۔ لا ہے۔
تفسیر وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ ۔ کفر اور اس کے بدنتائج سے بچنے کی دعا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)

آج 10 میں سے 10 باقی