سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْنَ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3

حقائق الفرقان
علیہ السلام کی طرح ہلاک ہو جاتا ہے۔
۱۶۵
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
پھر اس سوء ظن سے تیسرا خیال اور غلط نتیجہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ لَوْ شَاءَ اللهُ لَأَنْزَلَ مَلَيكَةً
(المؤمنون: ۲۵) اگر اس کو قرب الہی حاصل تھا اگر یہ واقعی خدا کی طرف سے آیا تھا تو پھر کیوں خدا نے
ملائکہ کو نہ بھیج دیا۔ جو مخلوق کے دلوں کو کھینچ کر اس کی طرف متوجہ کر دیتے اور انکو بھی مکالمات الہیہ سے
مشرف کر کے یقین دلا دیتے ۔ اس وقت بھی بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں ۔ میں اس نتیجہ پر ان خطوط کر ۔ ۔
کو پڑھ کر پہونچا ہوں جو کثرت سے میرے پاس آتے ہیں ۔ جن میں لکھا ہوا ہوتا ہے کہ کیا وجہ
ہے۔ ہم نے بہت دعائیں کیں۔ توجہ کی اور کوئی ایسا رویا یا مکالمہ نہیں ہوا۔ پس ہم کیونکر جانیں کہ
فلاں شخص اپنے اس دعوی الہام میں سچا ہے؟ یہ ایک خطر ناک غلطی ہے جس میں دنیا کا ایک بڑا حصہ
ہمیشہ مبتلا رہا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کبھی بھی اپنے اعمال اور افعال پر نگاہ نہیں کی اور کبھی مواز نہ نہیں کیا
کہ قرب الہی کے کیا وسائل ہیں اور ان کے اختیار کرنے میں کہاں تک سچی محنت اور کوشش سے کام لیا
ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر مشیت حق میں یہ بات ہوتی تو وہ ملائکہ بھیجتا ۔ یہ مثال ان لوگوں کی طرح
ہے جیسے کوئی چھوٹا سا زمیندار جس کے پاس دو چار گھماؤں اراضی ہو ۔ اس کو نمبر دار کہے
کہ محاصل ادا کرو اور وہ کہہ دے کہ تو میرے جیسا ہی ایک زمیندار ہے ۔ تجھ کو مجھ پر کیا
فضیلت ہے ۔ صرف اپنی عظمت اور شیخی جتانے کو محاصل مانگتا ہے ۔ اور ہمارا روپیہ مارنا
چاہتا ہے ۔ اگر کوئی بادشاہ ہوتا تو وہ خود آ کر لیتا ۔ وہ آپ کیوں نہیں آیا ۔ مگر لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي
اَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْ عُنُوا كَبِيرًا (الفرقان: ۲۲) ( حکم جلد ۶ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۲ صفحه ۸ تا۱۰)
کیا بڑا بول بولا ۔ نادان زمیندار بادشاہ کو طلب کرتا ہے۔ اسے معلوم نہیں کہ بادشاہ تو رہا ایک طرف
اگر ایک معمولی سا چپڑاسی بھی آ گیا تو وہ مار مار کر سر گنجا کر دے گا اور محاصل لے لے گا۔ اسی طرح پر
ماموروں کے مخالف ایسے ہی اعتراض کیا کرتے ہیں لیکن جب ملائکہ کا نزول ہو جاتا ہے۔ پھر ان
لے اور اگر اللہ کو رسول ہی بھیجنا ہوتا تو وہ فرشتوں کو اتارتا ۔
ے یہ لوگ بڑا تکبر رکھتے ہیں اپنے نفس میں اور سر چڑھ گئے ہیں بڑی شرارت میں ۔
ہے۔

حقائق الفرقان
۱۶۶
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
پر مصائب کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں جو انہیں یا تو چکنا چور کر دیتے ہیں۔ اور یا وہ ذلیل و خوار حالت
میں رہ جاتے ہیں اور یا منافقانہ رنگ میں شریک ہو جاتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
تین قسم قسم ۔ کے لوگ ہوتے ہوتے۔ تھے۔ ایک وہ جو سابق اول من ن المهاجرین المہاجرین تھے اور دوسرے ے وہ وہ جو جو فتح کے بعد
ملے ہیں اور تیسرے اس وقت جو رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۳) کے
مصداق تھے۔ اسی طرح جو لوگ عظمت و جبروت النبی کو پہلے نہیں دیکھ سکتے آخران کو داخل ہونا پڑتا
ہے اور اپنی بودی طبیعت سے اپنے سے زبر دست کے سامنے مامور من اللہ کو ماننا پڑتا ہے اور بلکہ
آخر يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَغِرُونَ (التوبة: ۳۰) کے مصداق ہو کر رہنا پڑتا ہے۔
پھر اس سے ایک اور گندہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ جب ملائکہ بھی نہیں آتے ۔ ہمیں بھی الہام نہیں
ہوتا۔ کشف نہیں ہوتا۔ اور یہ دوکاندار بھی نہ سہی۔ مگر یہ بھی تو دیکھیں کہ کیا ہمارے پیشوایان مذہب
نے اس کو مان لیا ہے؟ وہ لوگ چونکہ اپنے نفس کے غلام اور اپنے جذبات کے تابع فرمان ہوتے ہیں۔
اس لئے پھر کہہ دیتے ہیں کہ مَا سَمِعْنَا بِهذا فِي آبَاءنَا الْأَوَّلِينَ ہم نے یہ باتیں جو یہ بیان کرتا ہے
اپنے آبا واجداد سے تو کبھی بھی نہیں سنی ہیں ۔ جب کوئی مامور من اللہ آتا ہے تو نادان بد قسمتی سے یہ
اعتراض بھی ضرور کرتے ہیں کہ یہ تو نئی نئی بدعتیں نکالتا ہے اور ایسی تعلیم دیتا ہے جس کا ذکر بھی ہم نے
اپنے بزرگوں سے نہیں سنا۔
اس وقت بھی جب خدا کی طرف سے ایک مامور ہو کر آیا اور اس نے سنت انبیاء کے موافق ان
بدعتوں اور مشرکا نہ تعلیموں کو دور کرنا چاہا جو قوم میں بعد زمانہ کے باعث پھیل گئی تھیں تو ناعاقبت اندیش
نا قدر شناس قوم نے بجائے اس کے کہ اس کی آواز پر آگے بڑھ کر لبیک کہتی اس کی مخالفت شروع
کی اور نوح کی قوم کی طرح اس کی باتوں کو سن کر یہی کہا مَا سَمِعْنَا بِهذا فِي آبَاءِ نَا الْأَوَّلِينَ ۔ یہ
لے تو دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں ۔
وہ جزیہ دیں اپنے ہاتھ سے اور وہ بے قدر ذلیل ہوں ۔

حقائق الفرقان
۱۶۷
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
سلف کے خلاف ہے۔ یہ اجماع امت کے مخالف ہے۔ فلاں بزرگ کے اقوال میں کہاں لکھا ہے؟
فلاں مفسر کے مخالف ہے وغیرہ وغیرہ یہی صدائیں ہمارے کان میں آ رہی ہیں ۔ ورنہ اگر غور کیا جاتا
اور ذرا ٹھنڈے دل سے ان باتوں پر توجہ کی جاتی جو خدا کا مامور لے کر آیا تھا اور سنن انبیاء کے موافق
اس کی تعلیم کو دیکھا جاتا تو آسانی کے ساتھ یہ عقدہ حل ہو سکتا تھا ۔ مگر افسوس ان نادانوں نے جلد بازی
سے وہی کہا جو پہلے معترضوں اور مخالفوں نے کہا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف میں انبیاء ورسل
کے مخالفوں کے اعتراضوں کو پڑھ کر مجھے بڑی عبرت ہوئی ہے۔ اور خدا کے فضل سے میں اس مقام
پر پہونچ گیا ہوں کہ میرے سامنے اب کسی نشان یا اعجاز کی ضرورت میرے ماننے کیلئے نہیں رہی۔
اسی لئے تمہیں میں یہ اصول سمجھاتا ہوں کہ مامور من اللہ جب آتے ہیں تو کیا لے کر آتے ہیں؟ اور ان
پر کس قسم کے اعتراض کئے جاتے ہیں؟ میں نے بارہا معترضوں اور مخالفوں سے اب بھی پوچھا ہے کہ وہ
کوئی ایسا اعتراض کریں جو کسی پہلے نبی پر نہ کیا گیا ہو؟ مگر میں سچ کہتا ہوں کہ کوئی نیا اعتراض پیش نہیں
کرتے۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ آج جو لوگ حضرت اقدس کی مخالفت میں اُٹھے ہیں۔ ان کے معتقدات
کا تو یہ حال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی اصل غرض اور قرآن شریف کی تعلیم کا خاص
منشاء دنیا میں سچی توحید کا قائم کرنا تھا۔ مگر لوگوں کو پوچھو تو وہ مسیح کو خالق مانتے ہیں گخَلْقِ اللہ ۔ شافی
مانتے ہیں۔ عالم الغیب یقین کرتے ہیں۔ مخینی اُسے مانتے ہیں ۔ حلال و حرام ٹھہرانے والا اُسے
سمجھتے ہیں۔ قدوس وہ ہے۔ ساری دنیا کے راستبازوں حتی کہ اصفی الاصفیاء سرور انبیاء حضرت محمد مصطفے صلی
اللہ علیہ وسلم تک کو مس شیطان سے بری نہیں سمجھتے۔ مگر مسیح کو بری کرتے ہیں ۔ مسیح خلاء میں ہے۔ زندہ
ہے مگر باقی سارے نبی فوت ہو چکے۔ اس کے آئندہ مرنے کے دلائل بھی بودے۔ کمزور اور ایسے الفاظ
پر مشتمل ہیں کہ ان پر بہت سے اعتراض ہو سکتے ہیں۔ غرض وہ کونسی صفت خدا میں ہے جو مسیح میں نہیں
مانتے؟ اس پر بھی جو ایک خدا کے ماننے کی تعلیم دیتا ہے اور خدا کی عظمت و جلال کو اسی طرح قائم کرنا
چاہتا ہے جیسے انبیاء کی فطرت میں ہوتا ہے۔ اس پر اعتراض کیا جاتا ہے اور اس کی تعلیم کو کہا جاتا ہے کہ
ا حضرت مسیح موعود علیہ السلام - مرتب

حقائق الفرقان
۱۶۸
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
سلف کے اقوال میں اس کے آثار نہیں پائے جاتے ۔ افسوس !! یہ لوگ اگر انبیاء علیہم السلام کی مشترکہ
تعلیم کو پڑھتے اور قرآن شریف میں ماموروں کے قصص اور ان کے مخالفوں کے اعتراضوں اور
حالات پر غور کرتے تو انہیں صاف سمجھ میں آجاتا کہ یہ وہی پرانی تعلیم ہے جو نوح ، ابراہیم ، موسیٰ ،
عیسی علیهم السلام اور سب سے آخر خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آیا تھا۔ اگر تعلیم پر غور
نہ کر سکتے تھے تو ان اپنے اعتراضوں ہی کو دیکھتے کہ کیا یہ وہی تو نہیں جو اس سے پہلے ہر زمانہ میں ہر
مامور پر کئے گئے ہیں مگر افسوس تو یہ ہے کہ یہ قرآن شریف کو پڑھتے ہی نہیں۔
غرض یہ بھی ایک مرحلہ ہوتا ہے جو مامور من اللہ اور اس کے مخالفوں کو پیش آتا ہے اور اس
زمانہ میں بھی پیش آیا پھر جب یہ لوگ گھبرا اٹھتے ہیں اور لوگوں کو دینِ الہی کی طرف رجوع کرتا
ہوا پاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ انکی مخالفتیں اور عداوتیں مامور کے حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر
سکتی ہیں اور وہ ہر آئے دن بڑھ بڑھ کر اپنی تبلیغ کرتا ہے اور نہیں تھکتا اور درماندہ نہیں ہوتا اور اپنی
کامیابی اور مخالفوں کی ہلاکت کی پیشگوئیاں کرتا ہے جیسے نوح علیہ السلام نے کہا کہ تم غرق ہو جاؤ
گے اور خدا کے حکم سے کشتی بنانے لگے تو وہ اس پر ہنسی کرتے تھے۔ نوٹ نے کیا کہا اِنْ تَسْخَرُوا مِنَّا
فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ (هود: ۳۹) اگر تم ہنسی کرتے ہو تو ہم بھی ہنسی کرتے ہیں اور تمہیں
انجام کا پتہ لگ جاوے گا کہ گندے مقابلہ کا کیا نتیجہ ہوا۔ اسی طرح پر فرعون نے موسیٰ علیہ السلام کی تبلیغ
سن کر کہا ۔ قَوْمُهُمَا لَنا عبدُونَ (المؤمنون: ۴۸) اسکی قوم تو ہماری غلام رہی ہے هُوَ مَهِينٌ وَلَا
يَكَادُ يُبينُ (الزخرف:۵۳) یہ کمینہ ہے اور بولنے کی اس کو مقدرت نہیں اور ایسا کہا کہ اگر خدا کی
طرف سے آیا ہے تو کیوں اس کو سونے کے کڑے اور خلعت اپنی سرکار سے نہیں ملا۔ غرض یہ لوگ اسی
قسم کے اعتراض کرتے جاتے ہیں ۔ اور جب اس کی انتھک کوششوں اور مساعی کو دیکھتے ہیں۔ اور
اپنے نے اعتراضوں کا اس کی ہمت اور عزم پر کوئی اثر نہیں پاتے۔ بلکہ قوم کا رجوع دیکھتے ہیں تو پھر کہتے
ہیں إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ (المؤمنون : ۲۶ ) میاں یہ وہی آدمی ہے۔ انسان جس قسم کی دھت لگاتا
ہے۔ اسی قسم کی رؤیا بھی ان کو ہو جاتی ہے۔ اس قسم کے خیالات کے اظہار سے وہ یہ کرنا چاہتے ہیں کہ

حقائق الفرقان
١٦٩
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
تا خدا کی پاک اور سچی وحی کو ملتبس کریں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ جیسے رَمال، احمق جفار، گنڈے
والے، فال والے ایک سچائی کے ساتھ جھوٹ ملاتے ہیں اسی طرح اس سچائی کا بھی خون کریں۔ اس
ہی خیالات کا عکس
لئے کہہ دیتے ہیں کہ یہ دھت کی باتیں ہیں۔ یہ وعدے اور یہ پیشگوئیاں اپنے ہی خیالات کا
ہیں۔ دوستوں کیلئے بشارتیں اور اعداء کیلئے انذار ۔ یہ جنوں کا رنگ رکھتے ہیں ۔ عیسائی اور آریہ اب
تک اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں اپنے مطلب کی وحی بنا لیتے ہیں۔ اور دور کیوں جائیں
اس وقت کے کم عقل مخالف بھی یہی کہتے ہیں۔ مگر ایک عجیب بات میرے دل میں کھٹکتی ہے کہ وہ کافر
جو نوح علیہ السلام کے مقابل میں تھے انہوں نے یہ کہا فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّى حِينِ (المؤمنون : ٢٦)
چند روز اور انتظار کر لو۔ اگر یہ جھوٹا اور کاذب مفتری ہے تو خود ہی ہلاک ہو جاوے گا۔ مگر ہمارے
وقت کے ناعاقبت اندیش اندھوں اور نادانوں کو اتنی بھی خبر نہیں اور ان میں اتنی بھی صلاحیت اور صبر
نہیں جو نوح کے مخالفوں میں تھا۔ وہ کہتے ہیں فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّی حِینِ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
خوب سمجھتے ہیں کہ کاذب کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ اس کی گردن پر جھوٹ سوار ہوتا ہے۔ خود اس کا
جھوٹ ہی اس کی ہلاکت کیلئے کافی ہوتا ہے مگر وہ لوگ کیسے کم عقل اور نادان ہیں جو اس سچائی سے بھی
دور جا پڑے ہیں۔ اور اس معیار پر صادق اور کا ذب کی شناخت نہیں کر سکتے ۔
میرے سامنے بعض نادانوں نے یہ عذر پیش کیا ہے کہ مفتری کیلئے مہلت مل جاتی ہے قطع نظر اس
بات کے کہ ان کے ایسے بیہودہ دعوٹی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور آپ کی نبوت پر
کس قدر حرف آتا ہے۔ قطع نظر اس کے ان نادانوں کو اتنا معلوم نہیں ہوتا کہ قرآن کریم کی پاک تعلیم
پر اس قسم کے اعتراف سے کیا حرف آتا ہے۔ اور کیونکر انبیاء ورسل کے پاک سلسلہ پر سے امان اٹھ
جاتا ہے؟ میں پوچھتا ہوں کہ کوئی ہمیں بتائے کہ آدم سے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک اور آپ
سے لے کر اس وقت تک کیا کوئی ایسا مفتری گزرا ہے۔ جس نے یہ دعوی کیا ہو کہ وہ خدا کی طرف سے
مامور ہو کر آیا ہے اور وہ کلام جس کی بابت اس نے دعویٰ کیا ہو کہ خدا کا کلام ہے۔ اس نے شائع کیا ہو
اور پھر اسے مہلت ملی ہو۔ قرآن شریف میں ایسے مفتری کا تذکرہ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک

حقائق الفرقان
۱۷۰
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
اقوال میں پاک لوگوں کے بیان میں اگر ہوا ہے تو دکھاؤ کہ اس نے تقول علی اللہ کیا ہو اور بچ گیا
ہو۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وہ ایک مفتری بھی پیش نہ کر سکیں گے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ء صفحه ۶،۵ )
۔۔۔۔۔ میں جب اپنے زمانہ کے راست باز کے مخالفوں اور حضرت نوح علیہ السلام کے مخالفوں
کے حالات پر غور کرتا ہوں تو مجھے اس زمانہ کے مخالفوں کی حالت پر بہت رحم آتا ہے کہ یہ ان سے بھی
جلد بازی اور شتاب کاری میں آگے بڑھے ہوئے ہیں ۔ وہ نوح علیہ السلام کی تبلیغ اور دعوت کو سن کر
اعتراض تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّی حِيْنِ چندے اور انتظار کر لو۔
مفتری ہلاک ہو جاتا ہے۔ اس کا جھوٹ خود اس کا فیصلہ کر دے گا۔ مگر یہ شتاب کار نادان اتنا بھی نہیں
کہہ سکتے ۔ العجب ! ثم العجب !!
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحہ ۶۔۷)
۲۸،۲۷ - قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ فَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ أَنِ اصْنَعِ
الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا فَإِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّورُ فَاسْلُكَ فِيهَا مِنْ كُلِّ
زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَ أَهْلَكَ إِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي
الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ ۔
ترجمہ - نوح نے کہا اے میرے رب ! میری مدد فرما کیوں کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے۔ تو ہم
نے اس کی طرف وحی بھیجی کہ ہماری آنکھوں کے سامنے ایک کشتی بنا اور ہمارے ہی حکم سے اور
جب ہمارا حکم آئے اور جوش مارے دن چڑھے یا ابلنے لگے تنور تو کشتی میں بٹھا لینا ہر ایک میں سے دو دو
نر و مادہ کا جوڑا اور تیرے گھر والوں کو مگر اس کو نہیں جس کے لئے پہلے حکم ہو چکا ہے ڈوبنے کا اور نہ کچھ
مجھ سے پوچھنا ان ظالموں کے بارہ میں کیونکہ وہ ضرور ڈبائے جاویں گے۔
تفسير - التنور - (۱ ) ۔ وہ مکان جس میں روٹیاں پکاتے ہیں (۲)۔ زمین کے اوپر کا حصہ ۔
اونچی جگہ ۴۔ جہاں سے چشمہ نکلے ۵۔ پچھلی رات کے بعد صبح صادق کے وقت کو بھی
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
کہتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۱۷۱
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
فَارَ التَّنُّور سحر کا وقت آگیا۔ زمین کے اوپر پانی آگیا۔ عذاب زور سے آ گیا۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸)
شریروں کی شرارت اور تکذیب حد سے گزرگئی تو چونکہ مامور من اللہ بھی انسان ہی ہوتا ہے۔
اعداء کی تکذیب اور نہ صرف تکذیب بلکہ مختلف قسم کی تکالیف خود اسے اور اس کے احباب کو دی جاتی
ہیں۔ تو وہ بے اختیار ہو کر لو كَانَ الْوَبَاءُ المُتَبَر کہہ اٹھتا ہے ایسی حالت میں حضرت نوح علیہ السلام
نے بھی کہا رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ ۔ اے میرے مولی ! میری مدد کرو۔ میری ایسی تکذیب کی گئی
ہے جس کا تو عالم ہے۔ جب معاملہ اس حد تک پہونچا تو خدا کی وحی یوں ہوتی ہے آنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ
بِاعْيُنِنَا وَ وَحِينَا ہماری وحی کے موافق ہماری نظر کے نیچے ایک کشتی تیار کرو اور اپنے ساتھ والوں کو
بھی ساتھ لے لو۔ تو ہم تم کو اور تمہارے ساتھ والوں کو بچالیں گے۔ اور شریر مخالفوں کو غرق کر دیں
گے۔ چنانچہ حضرت نوح نے ایک کشتی تیار کی اور اپنی جماعت کو لے کر اس میں سوار ہوئے ۔خدا کا
غضب پانی کی صورت میں نمودار ہوا۔ وہی پانی حضرت نوح کی کشتی کو اٹھانے والا ٹھہرا۔ اور اسی نے
طوفان کی صورت اختیار کر کے مخالفوں کو تباہ کر دیا۔ اور نتیجہ نے حضرت نوح علیہ السلام کی سچائی پر مہر
کر دی۔ غرض یہ آسان پہچان ہے راست باز کی ۔۔۔۔۔ جس طرح اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو اپنی
خاص حفاظتوں میں لاتا ہے۔ ارضی بیماریوں اور دکھوں سے بچاتا ہے۔ آسمانی مشکلات سے بھی محفوظ
رکھتا ہے اور اسکی نصرت فرماتا ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو سچے طور سے اس کا ساتھ دیتے ہیں یا یوں کہو
کہ ان کے رنگ میں رنگین ہو کر وہی بن جاتے ہیں ۔ سچا تقوای اور حقیقی ایمان حاصل کرتے ہیں۔ اور
مامور کا ادھورا نمونہ بھی بن جاتے ہیں تو مقتدا کی عظمت و ترقی اور نصرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ ان کو بھی
شریک کر لیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۷)
٣٠ - وَقُلْ رَّبِّ انْزِلُنِي مُنْزَلًا مُبْرَكًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ -
ترجمہ ۔ اور کہنا اے میرے رب ! ہمیں اتار نا مبارک منزل میں اور تو ہی بہتر مقاموں میں اتارنے والا ہے۔
تفسیر - وَقُلْ رَبِّ انْزِلْنِی تعلیم سکھائی ۔ دکھ سے نجات پا کر بھی انسان دعا سے غافل نہ ہو۔ آجکل کل
قوموں نے دعا کو چھوڑ دیا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹)
اے کاش! ہلاکت خیز و با ہی آجائے۔

حقائق الفرقان
غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ -
۱۷۲
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهِ
ترجمہ ۔ اور ان میں بھیجا ہم نے انہی میں کا ایک رسول کہ اللہ ہی کی عبادت کرنا۔ تمہارا کوئی سچا
معبود نہیں اللہ کے سوا تو کیا تم کچھ بھی اس سے نہیں ڈرتے بدیوں سے کیوں نہیں بچتے۔
تفسیر - أفَلا تَتَّقُونَ تم کیوں بدیوں سے نہیں بچتے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
۳۴- وَ قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ الْآخِرَةِ وَ
اتْرَفْتُهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا مَا هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ
وَ يَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس کی قوم کے رعب دار سردار بولے جو کافر تھے اور جھٹلاتے تھے آخرت کی ملاقات کو
اور ہم نے ان کو آرام دے رکھا تھا دنیا کی زندگی میں بولے یہ تو تمہارے ہی جیسا ایک آدمی ہے وہ بھی
کھاتا ہے اسی قسم سے جس سے تم کھاتے ہو اور پیتا ہے جس میں سے تم پیتے ہو۔
تفسیر۔ اس سورۃ کے شروع میں خدا تعالیٰ نے مومنوں کے اوصاف بیان فرمائے ۔ اب
حضرت نوح کا ذکر کرتا ہے جو لوگ مفلح ہوتے ہیں ان میں ایک نوح تھا۔
الملا ۔ جن کی بات کی طرف لوگ جھکتے ہیں ۔ درباری ، اشراف، حاکم ، بڑے دنیا دار ۔
مَا هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُم ۔ انہوں نے مساوات کیلئے کھانے پینے کی حالتوں پر غور کیا کہ ہماری
مانند ہے۔ اس قسم کے خیالات انسان کو اتباع حق سے محروم رکھتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰ )
۴۰- قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ -
ترجمہ ۔ پیغمبر نے کہا اے میرے رب ! میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھ کو جھٹلایا۔

حقائق الفرقان
۱۷۳
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
تفسیر - رب انصرنی انبیاء کے ہاتھ میں بھی ایک ہتھیار ہوتا ہے۔ جسے دعا کہتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
۴۲ - فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَهُمْ غُثَاءَ فَبُعِدَّ لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ پھر ان کو ایک عذاب نے آلیا سچے وعدہ کے مطابق تو ہم نے ان کو کچرے کوڑے کے جیسا
کر دیا تو دوری ہے ظالموں کو ۔
تفسير - فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ یہ قصہ نمود کا نہیں ۔ حضرت نوح کا ہے صیحہ کے معنے عذاب کے
ہیں۔ اور مطلق آواز کے بھی ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
۵۱ - وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَ أُمَّهُ آيَةً وَ اوَيُنَهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ
مَعِينٍ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے بنا یا عیسیٰ کو اور عیسیٰ کی ماں کو نشانی ۔ دونوں کو پناہ دی ایک اونچی جگہ
سبزہ زار میں جو ٹھہرنے کی جائے پسندیدہ اور بہتے شیریں پانی کی جائے ہے۔
تفسیر - والله آيَةً - آیت کے معنے نیک نمونہ
اوَيُنْهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ - كشمير
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰ )
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸)
۵۲ - يَأَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ
عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ ہم نے کہا اے رسولو ! کھاؤ پاکیزہ چیزیں اور نیک عمل کرو ۔ جو کچھ تم نیک عمل کرتے ہو
کچھ شک نہیں کہ میں اسے بخوبی جانتا ہوں ۔
تفسیر كُلُوا مِنَ الطَّيِّبت ۔ یہ عمل صالح کے نصیب ہونے کی کلید بتا دی ہے کہ طیب کھایا کرو۔
کیونکہ بغیر رزق طیب عمل صالح کی توفیق حاصل نہیں ہوتی ۔

حقائق الفرقان
۱۷۴
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ - اللہ تعالیٰ کی نگرانی کا فکر جس کو ہے وہ ضرور عملِ صالح کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰ )
۵۴ - فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ -
ترجمہ ۔ پھر انہوں نے اپنی بات میں پھوٹ ڈال کر دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر لیا۔ اور ہر ایک جماعت
اس حصہ سے جو اس کے پاس ہے خوش ہے۔
تفسیر - زبرا ۔ ایک معنے تو ہیں کہ ہر گروہ یہی سمجھ بیٹھا کہ بس یہی کتاب الہی ہے جو ہمارے
پاس ہے۔ (۲)۔ یا یہ معنے کہ اور اور نئی نئی کتابیں تصنیف کردیں ۔ جو اصل الاصول کتاب کے
خلاف تھیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
۵۸ تا ۶۲ - إِنَّ الَّذِينَ هُمْ مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ وَالَّذِينَ هُمُ
بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ - وَالَّذِينَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ
مَا أَتَوا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَجِعُونَ - أُولَئِكَ يُسْرِعُونَ فِي
الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ -
ترجمہ ۔ جولوگ اپنے رب کے خوف سے ڈرے۔ اور جو اپنے رب کی آیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ اور جو
لوگ اپنے رب کا کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے ہیں۔ اور جو دیتے ہیں جو کچھ کہ دیتے ہیں اور ان کے
دل ڈرتے ہیں کہ بے شک ان کو ان کے رب کی طرف لوٹنا ہے۔ یہی لوگ جلدی کرتے ہیں نیک کاموں
میں اور وہی اس کے لئے سبقت لے جانے والے ہیں۔
تفسیر - وجلہ ۔ ڈر رہے ہیں بایں خیال کہ ہمارے اعمال قابل قبول ہوئے ہیں یا نہیں۔ عائشہ صدیقہ
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا کہ اگر آدمی زنا کرے ، چوری کرے۔ پھر بھی خوف
کرے۔ تو نجات پائے گا ؟ فرمایا نہیں ۔ اے ابنة الصديق ! بلکہ وہ نیک کام کرے اور ساتھ ہی
ڈرے کہ قبول بھی ہوا ہے یا نہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)
يُؤْتُونَ مَا آتَوا ۔ نیکی کرتے ہیں۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۸)

حقائق الفرقان
۱۷۵
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
مولی کریم ۔ رحمان و رحیم مولی ۔ ان آیات میں انسان کو ان راہوں کی طرف راہنمائی کرتا ہے
جو اس کو ہر ایک قسم کے سکھوں کی طرف لے جاتے ہیں اور اپنے ہم چشموں اور ہم عصروں میں
معزز و موقر بنا دیتے ہیں۔
انسان فطرتی طور پر چاہتا ہے کہ ہر ایک قسم کے سکھوں اور آراموں اور بھلی باتوں کو
حاصل کرے اور پھر ان میں سب سے بڑھ کر رہنا چاہتا ہے۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ اس کے متعلقین
خوش و خورسند ہیں اور لوگوں کو بھلائی کی طرف متوجہ پاتا ہے۔ اس کے دل میں یہ بات پیدا ہوتی ہے ماتا
کہ فلاں بھلائی میں سعادت مند قدم رکھا ہے اور فلاں شخص نے بھی رکھا ہے۔ پس میں سب سے بڑھ
کر سبقت لے جاؤں ۔ غرض عام طور پر انسان فطرہ ایک کمپی ٹیشن سے میں لگارہتا ہے اور ساتھ والوں
سے سر برآوردہ ہونے کا آرزومند ہوتا ہے ۔ بچے چاہتے ہیں کہ کھیل میں دوسری پارٹی سے بڑھ کر ۔
رہیں اور جیت جاویں۔ عورتیں کھانے ، پہننے ، لباس وزیورات میں چاہتی ہیں کہ اپنی ہم نشینوں سے
بڑھ کر رہیں ۔ پس یہ خواہش اور آرزو جو فطرتی طور پر انسان کے دل میں پائی جاتی ہے۔ اس کے پورا
کرنے کے اسباب اور وسائل قرآن کریم میں اس مقام پر رحیم کریم مولی بیان فرماتا ہے اور وہ چند
ایک اصول پر مشتمل ہے۔
پہلا اصل: انسان غور کرے کہ اس کے دل میں اپنے سے بڑے کا ڈر ہوتا ہے۔ ادنی ادنی کام
والے لوگ نمبر دار کا اور نمبردار تحصیلدار کا اور تحصیلدار حکام بالا دست کا ڈر رکھتے ہیں۔ ماتحت اگر
افسروں کا ڈر دل میں نہ رکھیں تو وہ اپنے فرضِ منصبی کو اس خوبی اور صفائی سے نہ کریں ۔جس سے وہ اس
ڈر کی حالت میں کرتے ہیں ۔ اب اس اصل کو زیر نظر رکھ کر مولیٰ کریم فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو نیکیوں اور
بھلائیوں کے کمپیٹیشن اور مقابلہ میں سرفراز ہوتے ہیں ۔ سب سے پہلے وہ ہر ایک کام کرتے
وقت اس بات کا لحاظ رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا نگران ہے اور ان کے ہر فعل، کھانے، پینے، دوستی،
دشمنی ، بغض و عداوت ، لین دین ۔ غرض تمام معاملات میں ان کو دیکھتا ہے۔
ا مقابلہ یا مُسَابَقَه - ( مرتب)

حقائق الفرقان
۱۷۶
سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ
پس مومن وہ ہوتے ہیں۔ خیرات میں وہ بڑھتے ہیں جو ان اعمال وافعال کے وقت علیم وخبیر
کی ذات اور نگرانیوں پر نگاہ کرتے ہیں اور ہر آن خوف و خشیت النبی سے لرزاں رہتے ہیں۔ اس لئے
ہر ایک کام میں خواہ کھانے پینے کا ہو، یا بغض و عداوت ہو، دوستی ہو یا دشمنی ہر بات میں خوش رہنے اور
بڑھ کر رہنے کیلئے پہلا اور ضروری اصل کیا ہے؟ خشیت النبی عمل کرنے سے پہلے دیکھ لیا کرو کہ یہ عمل خدا
تعالیٰ کی رضا جوئی کی وجہ سے کسی سرخروئی کا باعث ہے یا اس کی نارضامندی کا موجب ہو کر سیاہ
روئی کا پیش خیمہ؟ خوف الہی کے بعد دو اصل اور ہیں۔ وہ کیا ؟ ایک اخلاص دوسرا صواب۔ کوئی عمل
صالح ہو نہیں سکتا جب تک اخلاص اور صواب نہ ہو۔
اخلاص کیا ہے؟ اخلاص کے معنے ہیں کہ جو کام کرو اس میں یہ مد نظر ہو کہ مولا کریم کی رضا حاصل
ہو جب ہو تو حُب اللہ ہو۔ بغض ہو تو بغض اللہ ہو ۔ کھاؤ تو اس لئے کہ کھانے کا حکم دیا ہے۔ پیتے ہو تو سمجھ
لو کہ وَاشْرَبُوا کے حکم کی تعمیل ہے۔ غرض سارے کاموں میں اخلاص ہو۔ رسم و عادت نفس و ہوا کی
ظلمت نہ ہو ۔ اندرونی جوش اس کے باعث نہ ہوئے ہوں۔
صواب کیا ہے؟ کہ ہر بھلا کام اس طرح پر کیا جاوے جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم نے اس کا حکم دیا ہے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کر کے دکھایا ہے۔ اگر نیکی کرے مگر نہ اُس طرح جس طرح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سکھائی ہے وہ راہ صواب نہیں ۔ غرض یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اس
کام کے کرنے میں اجازت سرکاری ہے یا نہیں ۔ اور پھر اللہ کی رضا مقصود ہے یا نہیں ۔ پس کام
کر و خشیت الہی سے اور پھر اخلاص وصواب ہے۔
وَ الَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ ۔ اللہ تعالیٰ کے احکام پر ایمان لاتے ہیں اور وَالَّذِینَ
هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ ۔ اور پھر اللہ تعالیٰ کے ساتھ اعمال اور ترک اعمال میں کسی کو شریک نہیں
کرتے۔ نیکی کو اس لئے کرے کہ خدا تعالیٰ کی رضا کا باعث ہے اور اسی کے لئے اس کو کرے اور
بدیوں سے اس لئے اجتناب کرے کہ خدا نے ان کو برا فرمایا۔ اور ان سے روکا ہے اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع مد نظر رکھ کر نیکی کرے۔ نیکی کرتا ہوا بھی خوف الہی کو دل میں جگہ دے

·

آج 10 میں سے 10 باقی