سُوْرَۃُ النُّوْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
۱۸۵
سُورَةُ النُّورِ
سُورَةُ النُّورِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۃ النور کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو سب خوبیاں ہی رکھتا ہے اور برائیوں سے
بالکل پاک ہے اور محض فضل سے رحم فرمانے والا اور محنت کا بدلہ بھی دینے والا ہے۔
سورہ نور میں تمیز کا بیان ہے اور یہ کہ مطاعن سے بچنا چاہیے اور ان کے اسباب سے بھی ۔ اور رسول
کے ساتھیوں کا مقابلہ نہیں کرنا چاہیے۔ خلافت پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ کوئی سورۃ ایسی نہیں جس کے
پہلے یہ لکھا ہو کہ ہم نے تم پر یہ حکم واجب یا فرض کیا ہے۔ یہ تاکید اس سورۃ کے ساتھ مخصوص ہے۔ خوب
غور سے سنوا اور عمل کرو۔
میرے ایک پیر شاہ عبدالغنی صاحب مہاجر فرماتے تھے کہ سورہ نور قرآن شریف میں ہے۔
مگر ہندوستان کے لوگ اس پر عمل نہیں کرتے ۔ اور اس کے ایک ٹکڑے کی طرف بھی متوجہ نہیں ۔
( سورہ ) مومنون کے اخیر میں یہ اشارہ فرمادیا ہے کہ اس آنے والی سورۃ کے احکام پر جو عمل نہیں کریں
گے۔ ان کو ہم مظفر و منصور کبھی نہ کریں گے۔ چنانچہ دیکھ لو ہندوستان کے مسلمانوں کا کیا حال ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ءصفحہ ۱۸۱)
میرے ایک شیخ تھے۔ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب نام مجدّ دی۔ اور میں نے ان کے ہاتھ پر
بیعت کی تھی ۔ اور اب تک ان کا معتقد ہوں۔ وہ فرماتے تھے کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے اس سورۃ
میں سے ایک آیت پر بھی عمل نہیں کیا اور میرا بھی اتنی عمر کا تجربہ ہے کہ یہ بات درست ہے۔ اس واسطے
اس سورۃ کو بہت غور اور توجہ سے سننا چاہیے اور اس پر عمل کرنے کی سعی کرنی چاہیے۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۳)
حقائق الفرقان
۱۸۶
سُورَةُ النُّورِ
اس سورۃ میں بتایا ہے کہ نبی کریم تک یہ سلسلہ نہیں ۔ بلکہ خلافت کا سلسلہ بھی تا یوم قیامت
ہے۔ خلافت کے منکر اور عیب چین ہوں گے ۔ مگر آخر ذلیل ۔ فرماتا ہے کہ مجرموں کو تو ہم سزا دینے کا گے۔
حکم دیتے ہیں۔ انہیں خلفاء کیوں بنانے لگے۔ پس تم الزام دہی سے باز آؤ۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۹،۴۶۸)
میں شاہ عبدالغنی صاحب کا مریا کا مرید تھا۔ انہوں نے فرمایا تھا کہ اہلِ ہند نے سورۂ نور پر عمل ترک
کر دیا ہے بلکہ اپنے لئے اس کو منسوخ ہی سمجھ لیا ہے ۔ پس تم اس پر ضرور غور کرو ۔ اس میں سب سے
پہلے زنا کی مذمت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر ایک عضوز نا کرتا ہے پس انسان
ہر ایک عضو کا نگہبان بنے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵، ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ / اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹)
- سُورَةُ اَنْزَلْنَهَا وَفَرَضْنَهَا وَ اَنْزَلْنَا فِيهَا أَيْتِ بَيِّنَتِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے اتارا اور لازم کیا اور اس میں اتاریں کھلی کھلی نشانییں تا کہ تم
بڑے آدمی بن جاؤ اور نصیحت لو۔
تفسیر۔ یہ ایک سورۃ ہے۔ ہم نے اس کو نازل کیا اور ہم نے اس کو فرض کر دیا اور ہم نے اس میں
احکام اتارے جو کھلے کھلے ہیں تا کہ تم عمل درآمد کرو۔ اور قابلِ ذکر بن جاؤ۔ اس سورۃ پر عمل کرنے
کے واسطے کس قدر تاکید اللہ تعالیٰ نے کی ہے۔ اوّل فرمایا۔ ہم نے اتارا۔ پھر فرمایا۔ ہم نے فرض کیا۔
فرض تو سارا قرآن شریف ہے کہ اس پر عمل کیا جائے مگر اس سورۃ کو پھر بالخصوص فرض فرمایا تاکہ
مسلمان اس کی طرف توجہ کریں۔
ایت بَيِّنت ۔ کھلے کھلے احکام ۔ موٹی باتیں جن کو سب لوگ سمجھ سکتے ہیں۔ کوئی پیچیدہ اور نا قابل فہم
یا خلاف عقل باتیں نہیں ہیں بلکہ ایسی عمدہ اور درست باتیں ہیں جو ہر شخص کی سمجھ میں آ سکتی ہیں۔
لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۔ اس پر عمل کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم قابلِ ذکر آدمی بن جاؤ گے۔ مشاہیر زمانہ
میں سے بن جاؤ گے۔ لوگ تم کو نمونہ پکڑیں گے اور امام بنائیں گے۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۳)
حقائق الفرقان
۱۸۷
سُورَةُ النُّورِ
الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَلَا
تَأْخُذُكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللهِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ
لْيَشْهَدُ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد ہر ایک کو ان دونوں میں سے سو سو درے مارو،
اور تم کو ان دونوں پر ترس نہ آنا چاہیے اللہ کے دین میں جب تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور آخرت کے
دن پر۔ اور چاہیے کہ آ موجود ہو ان کی سزا کے وقت ایک جماعت ایمانداروں کی ۔
تفسير - الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ زانی مرد اور عورت ہر ایک کو
ان دونوں میں سے ایک سو کوڑہ مارو۔ یہ پہلا حکم ہے جو اس سورہ شریف میں نازل ہوا کہ جب کسی مرد
اور عورت پر زنا کا الزام ثابت ہو جائے تو ان کی سزا یہ ہے کہ مرد کو بھی سو کوڑے مارے جائیں اور
عورت کو بھی سو کوڑے مارے جائیں ۔ وَلَا تَأْخُذُكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ
بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ اور نہ پکڑے تم کو ان دونوں کے ساتھ نرمی اور ترس کھانا ۔ اللہ تعالیٰ کے دین کے
معاملہ میں ۔ اگر ہو تم ایمان لانے والے ساتھ اللہ کے اور دن پچھلے کے۔ کیا معنے ۔ مومنوں کو نہیں
چاہیے کہ ایسے لوگوں پر ترس کھا کر ان سے درگزر کر دیں۔ اور ان کو سزا نہ دیں کیونکہ اس میں فتنہ وفساد
ہے۔ اور بالآخر مفید امران کے واسطے اور قوم اور تمدن کے واسطے یہی ہے کہ ایسے جرم کا مرتکب کھلے
طور پر اپنی سزا کو پہنچے۔
وَلْيَشْهَدُ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ ۔ اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کے عذاب کو
ایک گروہ مومنوں کا ۔سزا پبلک میں دینی چاہیے۔ اور مومنوں کو وہاں جمع ہونا چاہیے آجکل نیک
کہلانے والے ایک جھوٹی نرم دلی کا بہانہ کر کے ایسے موقع پر جانے سے پر ہیز کرتے ہیں ۔ ایسا خیال
گناہ ہے کیونکہ حکم النبی کے برخلاف ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
حقائق الفرقان
۱۸۸
سُورَةُ النُّورِ
الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لَا يَنْكِحُهَا إِلَّا زَانِ أَوْ
مُشْرِكٌ وَحُرِّمَ ذَلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ بدکار مرد بد کار عورت سے نکاح کرتا ہے یا مشرک عورت سے، اور بدکار عورت بدکار مرد سے
نکاح کرے گی یا مشرک سے اور یہ ( نکاح زانیہ ) حرام کیا گیا ہے ایمانداروں پر۔
تفسیر بدکار تو بدکاروں یا بت پرست عورتوں کو ہی نکاح کرتے ہیں اور بدکار عورتیں بھی ایسی
ہیں کہ انہیں بدکار یا مشرک ہی بیا ہیں ۔ اور ایمان والوں پر تو یہ باتیں حرام ہی ہیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹)
الزَّانِي لَا يَنكِحُ - زانی نکاح نہیں کرتا مگر کسی زانیہ سے ۔
حُرِّمَ ذَلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ - ذَلِكَ کے مرجع پر علماء میں بحث ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ زانیہ سے
نکاح کرنا حرام ہے۔ اور بعض یہ کہ زنا حرام ہے۔ پھر علماء میں اختلاف ہے کہ تہمت زنالگانے والے
کی گواہی جائز ہے یا نہیں؟ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۱)
زنا کرنے والا مرد نہیں نکاح کیا کرتا مگر ایسی عورت سے جو زنا کار ہو چکی ہے۔ یا کسی مشرکہ
عورت سے اور زنا کرنے والی عورت نہیں نکاح کیا کرتی مگر کسی ایسے مرد سے جو زنا کار ہو چکا ہو۔ یا
کسی مشرک سے اور حرام ہے یہ بات مومنوں پر ۔ کیا معنے ۔ کوئی مؤمن زنا کار سے نکاح نہ کرے۔
تعلقات شادی سے پہلے جہاں دوسرے امور کی تحقیق و تفتیش کی جاتی ہے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ
اچھی طرح سے دریافت کر لیا جائے کہ مرد یا عورت ایسے نہ ہوں جو زنا میں گرفتار ہیں ۔ یہ تجربہ کی بات
ہے کہ نیک بدکار کے مناسب حال نہیں ہوتا۔ اور بد کار نیک کے مناسب حال نہیں ہوتا۔
سوال - التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ جب گناہ سے تو بہ کرنے کے بعد تائبہ ایسی ہو
جاتی ہے کہ گویا اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں تو پھر دوسری عورتوں کی طرح اس کا نکاح مومن کے ساتھ
کیوں جائز نہیں؟ وں جائز ہیں؟
جواب: ایک کنچنی اپنے پیشہ کو چھوڑنے کے بعد بھی سب کے درمیان کنچنی ہی کہلاتی ہے کوئی اس
حقائق الفرقان
۱۸۹
سُورَةُ النُّورِ
کو تائبہ نہیں کہتا۔ ہندو مسلمان ہو جاتا ہے تو پھر اس کو کوئی ہندو نہیں کہتا۔ لیکن کنچنی باوجود نکاح کر لینے
کے بھی لوگوں کے درمیان کنچنی ہی مشہور رہتی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ عادت بد کا کچھ ایسا اثر اندر ہی اندر
رہتا ہے کہ اس کا جانا مشکل ہوتا ہے۔ ایک دفعہ ایک کنچنی تائبہ ہو کر ہمارے پاس آئی اور کہا کہ میں
آپ سے نکاح کرنا چاہتی ہوں ۔ ہم نے اس کو اسی آیت شریف کے حکم کے مطابق جواب دیا لیکن وہ
اس خیال سے باز نہ آئی۔ اور ہمارے پیچھے پڑی رہی تو ہم نے جواب دیا کہ ایک علیحدہ مکان لے
لے۔ اور گندے کام کو بالکل ترک کر دے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تیرا یہ نام ہٹا دے۔ انہیں دنوں
میں ایک نوجوان امیر زادہ جو ہمارا بھی واقف تھا۔ اس کے پاس پہنچا اور اس کو اس طرح سے
پھسلایا کہ میں ذمہ لیتا ہوں کہ تمہارا نکاح مولوی صاحب سے کرادوں گا۔ مگر چونکہ پھر تم ہمیشہ کے
واسطے پردہ نشین ہو جاؤ گی اس واسطے اب تم ایک رات کیلئے میرے مکان پر آ جاؤ۔ اپنی گزشتہ
عادت بد کے مطابق اس کے واسطے یہ امر قبول کرنا مشکل نہ ہوا۔ چنانچہ وہ اس کے مکان پر چلی گئی ۔
رات کو اس بدکار نے شراب نوشی سے اپنا درد شکم ظاہر کیا۔ اور مجھے بلانے کو آدمی بھیجا کہ میں اس دردشکم
کا
علاج کروں اگر چہ میں خود نہ گیا۔ تاہم میرے شاگردوں کے جانے کا یہ نتیجہ ہوا کہ وہ عورت پھر کبھی
میرے پاس نہ آئی ۔ اور اس جوان نے صبح کو ہم کو کہا کہ دیکھو کس آسانی سے ہم نے اس عورت کو
( بدر جلد ا نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۳)
آپ کے پاس سے دفع کیا۔
- وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنْتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ
ثَنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا ۚ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ -
ترجمہ ۔ اور جو لوگ زنا کی تہمت لگائیں پاکدامن عورتوں کو پھر نہ لائیں چار گواہ تو ان کو اسی
کوڑے مارو اور کوئی گواہی ان کی کبھی قبول نہ کرو اور یہی لوگ فاسق اور بدکار ہیں۔
تفسیر۔ اور جو لوگ تہمت لگاتے ہیں پاک دامن عورتوں پر ۔ پھر نہیں پیش کرتے چار گواہ ۔ ان کو
انی کوڑے مارو اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو ۔ یہ لوگ فاسق ہیں ۔
اس آیت شریف میں دو حکم ہیں ۔ اوّل تو یہ کہ جب تک چار گواہ نہ ہوں ۔ کسی کا ایک عورت پر
حقائق الفرقان
۱۹۰
سُورَةُ النُّورِ
تہمت لگانا قبول نہیں کیا جا سکتا۔ جب کبھی کوئی شخص کسی عورت کے متعلق زنا کار کا لفظ بولے تو
ضرور ہے کہ اس سے چار گواہ طلب کئے جاویں۔ دوسرا حکم یہ ہے کہ جو شخص چار گواہ نہیں لا سکتا اور یونہی
کسی کو بدنام کرتا ہے۔ اس کی سزا یہ ہے کہ اس کو اپنی کوڑے مارے جائیں اور پھر کسی معاملہ میں
اس کی گواہی قبول نہ کی جائے ۔
یہ ہر دو حکم نہایت ہی غور اور توجہ کے لائق ہیں۔ عموماً لوگوں کی عادت ہے کہ صرف خیالی ا طور پر
بدظنی کر کے چہ جائیکہ رؤیت ہو اور پھر چار گواہ بھی ہوں ۔ عوام میں کہنے لگ جاتے ہیں کہ فلاں مرد یا
عورت نے زنا کیا۔ پھر ایسی باتوں کو لوگ اپنی مجلسوں کا شغل بناتے ہیں۔ خدا کے غضب سے ڈرنا
چاہیے اور ایسی بات منہ پر نہیں لانی چاہیے۔ کیونکہ خدا نے ایسے آدمی کا نام فاسق رکھا ہے۔ جو بغیر چار
گواہوں کے کسی پر اتہام لگاتا ہے۔ ( بدر جلد ا نمبر ۱۵ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۴)
- إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا ۚ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ ۔ ہاں جنہوں نے توبہ کر لی بعد ایسے کام کے اور سنور گئے تو بے شک اللہ غفور الرحیم ہے۔
تفسیر۔ مگر جن لوگوں نے اس کے بعد توبہ کی اور اپنی اصلاح تو بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا اور رحم
کرنے والا ہے۔ جو لوگ ایسی شرارت کے بعد اپنی اصلاح کریں یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان
ظاہر ہو جاوے کہ یہ اب اس طرز اور طریقہ کا آدمی نہیں رہا۔ اور نیک بن گیا ہے تو پھر دوسرے لوگوں
کی طرح اس کی شہادت بھی قبول کی جاوے۔ اللہ تعالیٰ رحیم و کریم نادان جہال کی طرح کینہ ور نہیں ۔
اس کے احکام ہماری درستی اور اصلاح کے واسطے ہیں ۔ مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَ
امَنتُم (النساء: ۱۴۸) مذکورہ بالا حکم ان اشخاص کے واسطے ہے جو کسی غیر مرد یا غیر عورت کے متعلق
زنا کی بابت بولے لیکن اپنی بیویوں کے متعلق ایسے فعل کے دیکھنے اور ظاہر کرنے کے بارے میں
مفصلہ ذیل احکام ہیں ۔
( بدر جلد نمبر ۱۵ مورخه ۱۳ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
لے اللہ کیا کرے گا تم کو عذاب دے کر جب تم شکر گزار بن جاؤ اور ایمان دار ۔
حقائق الفرقان
۱۹۱
سُورَةُ النُّورِ
، وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمُ
فَشَهَادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَدَتٍ بِاللَّهِ إِنَّهُ لَمِنَ الصُّدِقِينَ وَالْخَامِسَةُ أَنَّ
لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مِنَ الْكَذِبِينَ -
ترجمہ ۔ اور جو لوگ بدکاری کا عیب لگائیں اپنی بیبیوں کو اور ان کے پاس کوئی گواہ نہ ہو بجز ان کے
نفس کے تو ایسے ایک شخص کی گواہی یہ ہے کہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ بلا شبہ وہ سچا ہے۔
اور پانچویں باریوں کہے کہ اس پر اللہ کی لعنت اگر وہ جھوٹا ہو۔
تفسیر اور جولوگ اپنی بیویوں کو زنا کا عیب لگاتے ہیں ۔ اور سوائے اپنے اور کوئی گواہ ان کا
نہیں ہے۔ پس وہ ایک ہی آدمی چار دفعہ اللہ کی قسم کھائے کہ میں سچ کہتا ہوں اور پانچویں دفعہ
یوں کہے کہ اگر میں جھوٹ کہتا ہوں تو مجھ پر خدا کی لعنت ہو ۔ چونکہ ایک مردا اپنی بیوی کے ساتھ اس
قسم کے تعلقات رکھتا ہے کہ باوجود کسی شہادت کے نہ ہونے کے جس سے وہ کھلے طور پر صفائی کے
جرم ثابت کر سکے ۔ سکے ۔ اسکی اپنی دید اس امر کے واسطے اسطے کافی ہے کہ وہ اس ہے کہ وہ اس عورت سے دلی تنفر رکھے ۔
اس واسطے ایسے موقع پر صرف اسی کی پر زور شہادت پر اکتفا کیا۔ لیکن چونکہ بعض مرد ایسے ہوتے
ہیں کہ کسی اور ناراضگی کے باعث بھی ایسی قسم کھانے کو تیار ہو جاتے ہیں ۔ اس واسطے بالمقابل اس
کے وہ حکم ہے جو اگلی آیت میں آتا ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۱۵ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
۹، ۱۰ - وَيَدْرَوُا عَنْهَا الْعَذَابَ أَنْ تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَدَتٍ بِاللَّهِ إِنَّهُ لَمِنَ
الْكَذِبِينَ - وَالْخَامِسَةَ أَنَّ غَضَبَ اللهِ عَلَيْهَا إِنْ كَانَ مِنَ الصُّدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور عورت سے سزا یوں دور ہوتی ہے کہ وہ گواہی دے چار بار کہ اللہ کی قسم بلا شک خاوند جھوٹا
ہے۔ اور پانچویں باریوں کہے کہ مجھ پر اللہ کا غضب آوے اگر خاوند سچا ہو۔
تفسیر۔ اور اس عورت سے عذاب کو دور کر دیتی ہے یہ بات کہ وہ چار دفعہ خدا کی قسم کھائے کہ
یہ شخص جھوٹ بولتا ہے۔ اور پانچویں دفعہ اس طرح قسم کھائے کہ اگر وہ مرد سچا ہے تو مجھ پر خدا کا
غضب نازل ہو۔
( بدر جلد نمبر ۱۵ مورخہ ۱۳ / جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۴)
حقائق الفرقان
۱۹۲
سُورَةُ النُّورِ
ا وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَ أَنَّ اللهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ ۔
ترجمہ ۔ ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ تم اللہ کا فضل و کرم اپنے پر مانگو یا اللہ کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا اور اس
کی رحمت، اور وہ تو اب و رحیم نہ ہوتا اور کچھ شک نہیں کہ اللہ رجوع بحق فرمانے والا پختہ کار ہے۔
تفسیر۔ اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتا ( تو ایسے پر حکمت مسائل نازل نہ ہوتے)
اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرنے والا اور حکمتوں والا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحمت سے بڑی حکمت
سے بھرے احکام اس جگہ نازل فرمائے ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۱۵ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۵ء صفحه (۴)
١٢ - إِنَّ الَّذِينَ جَاءُو بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُمْ بَلْ هُوَ
خَيْرٌ لَكُمْ لِكُلِّ امْرِى مِنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ
۱۲
b
مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ جن لوگوں نے بہتان باندھا وہ تمہیں میں کی ایک جماعت تھی ۔ تم اس کو اپنے حق میں برا نہ
سمجھو بلکہ وہ بہتر ہے تمہارے حق میں ۔ ان میں سے ہر ایک مرد کے لئے وہی ہے جو اس نے گناہ کیا
اور جس نے بہتان کا بڑا حصہ لیا ان لوگوں میں سے اس کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔
تفسیر - تولی کبر کا ۔ جس نے اس بات میں بڑا حصہ لیا اس کے لئے عذاب عظیم ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
تحقیق وہ لوگ جنہوں نے تہمت لگائی ہے۔ ایک گروہ ہے تم میں سے تم اس کو برا نہ سمجھو۔ اپنے
لئے ۔ بلکہ یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ ہر مرد کے لئے ہے جو اس نے کمایا گناہ سے اور جوان میں سے
بڑی بات کے پیچھے پڑا اس کے لئے ہے بڑا عذاب ۔
اس آیت میں اشارہ ہے اس فتنہ کی طرف جبکہ بعض لوگوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر
بدظنی کی تھی اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی سے حضرت عائشہ کا پاک ہونا ظاہر فرمایا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ یہ واقعہ مومنوں کے واسطے کسی تکلیف کا موجب نہیں۔ بلکہ سراسر فوائد کا باعث ہے۔ اوّل تو خود
یہی واقعہ ایک بڑے بھاری مسئلہ کے حل ہو جانے کا موجب ہوا کہ جب کسی عورت پر اتہام لگایا
حقائق الفرقان
۱۹۳
سُورَةُ النُّورِ
جائے تو کیا کرنا چاہیے اور خود اتہام لگانے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔ دوم ۔ حضرت
عائشہ کی بریت خدا کی پاک کتاب سے ثابت ہو گئی۔ اور اس طرح حضرت ام المومنین کو یہ فخر حاصل
ہوا کہ قرآن شریف میں ان کا ذکر خیر خصوصیت کے ساتھ کیا گیا۔ اور جو لوگ منافق تھے اور ان کے
دلوں میں کبھی تھی اور کمزوری تھی وہ بھی ظاہر ہو گئے ۔ اور مومنوں کو آئندہ کے واسطے احتیاط مد نظر ہوگئی
کہ ایسے معاملات میں جلدی سے منہ نہیں کھولنا چاہیے بلکہ بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
( بدر جلد نمبر ۱۵ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
۱۳ - لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنْتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا وَ
قَالُوا هَذَا افْكُ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے سنا تھا گمان کرتے ایماندار مرد اور ایماندار عورتیں اپنے لوگوں
کے حق میں بہتری کا اور کیوں نہ بول اٹھے کہ یہ جھوٹی تہمت ہے صریح ۔
تفسیر کیوں ایسا نہ کیا گیا کہ جب تم نے سنا اس بات کو تو مومن مردوں اور عورتوں کو لازم تھا کہ
اپنے جی میں نیک ظن رکھتے اور کہتے کہ یہ تو ظاہر جھوٹی تہمت ہے۔ اس آیت میں مومن مردوں اور
عورتوں کو تمدن اور اخوت کا ایک بڑا ضروری اور امن قائم کرنے والا اصول سکھایا گیا ہے کہ کسی پر بدظنی
کرنے میں جلدی نہ کریں بلکہ اپنے بھائیوں پر نیک ظن قائم رکھیں اور جب تک پوری تحقیقات نہ ہو
لے کسی کے حق میں کوئی کلمہ بد استعمال کرنے کی جرات نہ کریں۔
( بدر جلد نمبر ۱۵ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
خدا تعالیٰ نے اس سورت شریف میں فرمایا ہے کہ زانیہ کی سزا کے وقت نیک لوگ
موجود ہوں اور اس پر رحم قریب بھی نہ آوے ۔ وہاں حضرت عائشہ صدیقہ کا ذکر فرمایا ہے۔
نبی کریم صلی لی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی کنواری بی مسلم کی بھی یہی کنواری بی بی ہیں۔ ان کا درجہ میرے نزدیک حضرت خدیجہ سے
کچھ بھی کم نہیں ۔ میں تم کو ایک نمونہ سناتا ہوں۔ یہ ایک ایسی ذہین، ذکی اور نبی کریم کے چال چلن پر
گہری نظر کرنے والی بی بی ہے کہ عقل حیران ہو جاتی ہے۔ اس کا ایک ایک لفظ معرفت کا بھرا ہوا اور
حقائق الفرقان
۱۹۴
سُورَةُ النُّورِ
جامع ہے۔ کسی صحابی نے اس بی بی سے پوچھا کہ آنحضرت تہجد کس طرح پڑھتے تھے۔ فرمایا کیا
تو نے قرآن نہیں پڑھا۔ ایک شخص نے اس بی بی سے آنحضرت کی سوانح عمری دریافت کی ۔ فرمایا
كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن یعنی قرآن اگر کوئی قول ہے۔ تو نبی کریم اس کا عامل ہے۔ دیکھو ایک لفظ میں نقشہ
کھینچ دیا ہے۔ اس بی بی نے امت پر بڑا احسان کیا ہے۔ حضرت عمر جیسے جلال والے انسان کا مقابلہ
قرآن کریم سے ہی کرتی تھی ۔
اس بی بی پر لوگوں نے اتہام لگایا تھا۔ ان کے گلے میں ایک ہار تھا۔ کس چیز کا۔ سلیمانی منکے ۔
اور کچھ لونگ اس میں پروئے ہوئے تھے۔ وہ لشکر سے باہر پاخانہ پھرنے کو گئیں تو وہاں ہارٹوٹ پڑا
اس کو چنے لگیں ۔ یہ نو برس کی بیاہی گئیں۔ اور ۱۸ برس کی بیوہ بھی ہو گئیں تھیں اور ۶۳ برس کی عمر میں
فوت ہو گئیں تھیں۔ اس عرصہ میں مسلمانوں کے بہت انقلاب دیکھے ۔
چونکہ بہت ہلکی پھلکی تھیں ۔ ساربانوں نے ان کا ڈولا اونٹ پر کس دیا اور چل دیئے۔ کسی کو معلوم
نہ ہوا کہ آپ اس میں ہیں کہ نہیں ۔ جب یہ جنگل سے واپس اس مقام پر آئیں تو دیکھا کہ قافلہ چلا گیا
ہے۔ جوانی کے ایام تھے نیند نے غلبہ کیا اور سوگئیں ۔
ایک شخص ہمیشہ لشکر میں پیچھے رہتا ہے کہ گری پڑی چیز اٹھا لاوے۔ چنانچہ صفوان صحابی اس کام
پر مامور تھا۔ جب اس نے دور سے بی بی کو پڑا ہوا دیکھا تو سمجھا کہ کوئی عورت فوت ہوگئی ہے۔ اور یہیں
چھوڑ کر قافلہ چلا گیا ہے اور زور سے انا للہ پڑھا۔ آواز سن کر آپ جاگ اُٹھیں۔ پھر صفوان نے ان کو
اونٹ پر سوار کیا اور خود آگے آگے ہوا۔ اور دو پہر کو شکر میں لے کر پہونچا لیکن بہت سارے شریر اور
بدگمان لوگوں نے کہا کہ شاید کسی بدی کی وجہ سے بی بی پیچھے رہ گئی ہیں۔
جب یہ خبر آ نحضرت کو پہونچی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ان دنوں میں بیمار تھیں۔ ان دنوں
گھروں میں پاخانہ نہیں ہوتا تھا۔ ایک روز آپ باہر پاخانہ کو گئیں تو ایک بڑھیا ساتھ تھی ۔ ساتھ والی
بڑھیا راستہ میں گر پڑی ( عورتیں بات دل میں نہیں رکھ سکتیں ) گر کر اپنے بیٹے کو سخت گالی نکالی ۔ بی بی
نے منع کیا غرض تین دفعہ اسی طرح کیا اور تین دفعہ بی بی نے منع کیا۔ تو کہنے لگی کہ تجھے خبر نہیں۔ تجھ پر
حقائق الفرقان
۱۹۵
سُورَةُ النُّورِ
لوگوں نے تہمت لگائی ہے اور اس میں میرا بچہ بھی شریک ہے۔ اسی لئے اس کو گالی دیتی ہوں۔ پس
صدیقہ اسی دن اپنے میکے میں چلی آئی۔ ایک مہینہ کے بعد آنحضرت اس کے پاس آئے ۔ اور کہا۔
عائشہ اگر تجھ سے غلطی ہوئی ہے تو تو استغفار کر۔ اگر نہیں ہوئی تو خدا تعالیٰ مجھے وحی سے آگاہ کر دے گا۔
اس سے معلوم ہوا کہ یہ لوگ غیب کی کنجیاں اپنے ہاتھ میں نہیں رکھتے ۔ بہت لوگ ان کو خدا کا ایجنٹ سمجھتے
ہیں۔ یاد رکھو کہ خدا بڑا بادشاہ ہے۔ کل انبیاء ، اولیاء، مرسل اس کی قوت کے نیچے رہتے ہیں اور جس کو وہ
چاہتا ہے اس کو اطلاع دیتا ہے۔
پھر اللہ تعالیٰ نے قرآن کی آیات نازل کیں اور اسی بی بی کا پاک اور مطہر ہونا بتلایا۔
فرمایا لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا - الى آخره -
جب عائشہ کے حق میں تم لوگوں نے برا فقرہ سنا تھا تو نیک گمانی سے کیوں کام نہ لیا۔ پس میں
تمہیں یہی فقرہ سنانا چاہتا ہوں کہ نیک گمانی سے کام لیا کرو۔ خدا فرماتا ہے کہ کیوں تم نے ایسی باتیں
سن کر نہ کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات کہنا مناسب نہیں۔ پس یہ عیب مردوں میں بھی ہے۔ پھر عورتیں اس
پر بڑے بڑے منصوبے باندھتی ہیں ۔ اور اس پر بڑی بڑی حکایات چلاتی ہیں۔ پس خدا نے اس
سے منع کیا ہے۔
( الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ راگست ۱۹۰۴ صفحه ۹)
۱۴ ، ۱۵ - لَوْ لَا جَاءُو عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ
فَأُولَيكَ عِنْدَ اللهِ هُمُ الْكَذِبُونَ - وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا
وَالْآخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ وہ لوگ کیوں نہ لائے اس پر چار گواہ جب وہ گواہ نہیں لائے تو یہی لوگ اللہ کے
نزدیک جھوٹے ہیں ۔ اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت دنیا اور آخرت میں تو تم کو چھو جاتی
ضرور اس چرچا کرنے میں کوئی بڑی آفت۔
تفسیر کیوں نہیں لائے اس پر چار گواہ۔ پس جب نہیں لا سکے گواہ تو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک جھوٹے ہیں۔ جو شخص کسی کے متعلق ایسا کلمہ بولے۔ اس سے چار گواہ طلب کرنے چاہئیں جو
حقائق الفرقان
۱۹۶
سُورَةُ النُّورِ
-
لیکن اگر وہ اپنی بات کے واسطے چار گواہ پیش نہیں کر سکتا تو وہ جھوٹا اور خود مجرم ہے اور سزا کے لائق ہے۔
اس سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ نے اختلاف کو مٹایا ہے ۔ سب سے پہلے زنا کی جڑ کو کاٹا ہے جو
سب سے زیادہ دنیا میں اختلاف کا موجب ہوا کرتا ہے۔ پھر لوگوں کو بدظنی سے بچنے کے واسطے
ہدایت کی ہے اور بے جا تہمت لگانے سے منع فرمایا ہے کیونکہ جو کوئی کسی پر بے جا تہمت لگاتا ہے
وہ خود اس میں گرفتار ہوتا ہے ۔ امام شعرانی نے لطائف المئن میں لکھا ہے کہ مصر میں ایک بزرگ
ایک محلہ میں رہتے تھے۔ چند نوجوان ان کی خدمت میں تھے جن کے متعلق محلہ والے اس بزرگ
پر اتہام باندھتے تھے۔ وہ بزرگ ان کو ہمیشہ نصیحت کرتے مگر وہ باز نہ آتے ۔ آخر تنگ آ کر اس
بزرگ نے بددعا کی کہ جو جھوٹا ہے وہ وبال پائے ۔ اس بد دعا کا یہ نتیجہ ہوا کہ وہ سارا محلہ کنجروں اور
لوطیوں کا ہو گیا ۔ مَعَاذَ الله
( بدر جلد نمبر ۱۵ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
وَ لَوْلَا فَضْلُ اللهِ ۔ حضرت عائشہ کی عمر ٦ سال کی تھی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
نکاح ہوا اور 9 برس کی عمر تھی جب نبی کریم اپنے گھر میں لے آئے تھے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ
ہم بہت ہی معمولی غذا تنگی سے کھاتے تھے۔ بھلا 9 برس کی لڑکی کہاں موٹی تازہ ہوگی ۔ حضرت عائشہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں گئی تھیں ۔ اونٹوں کے چلانے والے لوگ
بڑے کج خلق اور تند خو ہوتے ہیں۔ حضرت عائشہ ایک مقام پر ذرا قافلہ سے باہر پاخانہ کی حاجت
رفع کرنے کے لئے گئیں۔ وہاں گلے کا ہار ٹوٹ گیا۔ اس کے دانے چنے لگیں ۔ ذرا دیر ہوگئی۔ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کوئی گھنٹہ جرس نہ ہوتا ۔ اونٹ والوں نے اونٹ کس لئے اور قافلہ روانہ
ہو گیا۔ حضرت عائشہ واپس آئیں تو دیکھا کہ لوگ چلے گئے تھے۔ آپ نے سوچا جس وقت نبی کریم
مقام پر پہونچیں گے اور مجھ کو نہ پائیں گے تو کسی کو لینے بھیجیں گے۔
قافلوں میں ایک شخص قافلہ سے پیچھے رہتا ہے۔ وہ آیا۔ تو آپ اس کے اونٹ پر سوار ہو کر آئیں
اور بعض منافقین نے بے ہودہ بکواس شروع کی ۔ اللہ تعالیٰ بریت کر کے ارشاد فرماتا ہے کہ اگر
فضل الہی سے معافی نہ ہوتی ۔ تو حضرت عائشہ پر اتہام ان سب کو تباہ کر دیتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخه ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱ ۱۸۲)