سُوْرَۃُ النُّوْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۱۹۷
سُورَةُ النُّورِ
- وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَا أَنْ تَتَكَلَّمَ بِهَذَا سُبْحَنَكَ
وو
هُذَا بُهْتَان عَظِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ اور ایسا کیوں نہ کیا کہ جب تم نے سنی تھی یہ بات تو بول اٹھتے کہ ہمیں نہیں چاہئے کہ ایسی بات
زبان پر لائیں ۔ اے اللہ ! تیری پاک ذات ہے یہ تو بڑا ہی بہتان ہے۔
تفسیر - لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ - حضرت عائشہ صدیقہ پر افك باندھا گیا تھا۔ اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔
أَنْ تَتَكَلَّمَ بِهذا ۔ خوب یا درکھو کہ اس قسم کی باتوں کا ذکر بھی جائز نہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کے متعلق بعض نے سوء ظنی کی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے
حضرت عائشہ صدیقہ کی تطہیر فرمائی اور ان بدظنی کرنے والوں کیلئے حکم آیا لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ یعنی
جب عائشہ صدیقہ کی نسبت کوئی بات تم نے سنی تھی ۔ تو کیوں تم نے سنتے ہی نہ کہا کہ یہ بات تو
منہ سے نکالنے ہی کے قابل نہیں بلکہ تم یہ کہتے سُبْحَانَگ پاک ذات تو اللہ تعالیٰ ہی کی ہے مگر
هُذَا بُهْتَان عَظِيمٌ یہ تو بہت ہی بڑا بہتان ہے ۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ )
۱۸ - يَعِظُكُمُ اللهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ اَبَدًا إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ پھر ایسا کبھی نہ کرنا جب تم مومن ہو۔
تفسیر - لمثلة ۔ بہتان ہو یا ایسی کوئی بات۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
٢٠ - إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ
أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ بدکاری کی تہمتوں کو مشہور کریں ایمانداروں میں تو ان کے لئے ٹیس
دینے والا عذاب ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو۔
تفسیر ۔ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ ۔ شیعہ میں یہ بڑا بھاری عیب ہے کہ وہ پاکوں پر الزام لگانے میں دلیر ہیں۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
حقائق الفرقان
۱۹۸
سُورَةُ النُّورِ
جو لوگ پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی کی باتیں پھیلیں ان کے لئے عذاب الیم ہے دنیا اور
آخرت میں۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱)
٢٢ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ وَ مَنْ يَتَّبِعُ خُطُوتِ
الشَّيْطَنِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا
زَكَى مِنْكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ اے ایماندارو ! شیطان کے قدموں پر نہ چلو اور جو چلے گا شیطان کے قدموں پر تو وہ تو کھلی
ہوئی بے حیائی اور برے کام ہی کو کہے گا۔ اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت تو تم میں سے
کوئی بھی پاک نہ ہوتا کبھی لیکن اللہ پاک کر دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر - لا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطَن ۔ ایمان والواللہ سے دور خبیث روح یعنی شیطان کی راہ اختیار نہ کرو۔
وَ مَنْ يَتَّبِعُ خُطُواتِ الشَّيْطن ۔ یورپ اور شیعہ میں فسق و فجور بڑھنے کا باعث بزرگوں کو مشتہم
کرنا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)
۲۳ - وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَ السَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَ
الْمَسْكِينَ وَالْمُهْجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ
يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
-
ترجمہ ۔ اور قسم نہ کھا بیٹھیں تم میں سے بزرگی والے اور مقدور والے اس بات کی کہ وہ کچھ نہ دیں
گے قرابت داروں اور محتاجوں کو اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو ، تو ان کو چاہیے کہ قصور معاف
کر دیں اور درگزر کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہاری مغفرت کرے اور اللہ تو بڑا غفور رحیم ہے۔
تفسیر - وَلِيَعْفُوا وَ لْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ ۔ دکھ اور تکلیف دینے والوں پر
عفو کرو اور ان سے درگزر ۔ کیا تم کو پسند نہیں کہ اللہ تعالیٰ تم سے درگزر کرے ۔ اگر اللہ تعالیٰ کا
تم سے درگزر کرنا تمہیں پسند ہے تو اس کی یہی تدبیر ہے کہ تم لوگوں سے درگزر کرو۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۲)
اُولُوا الْفَضْلِ _ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۲)
حقائق الفرقان
۱۹۹
سُورَةُ النُّورِ
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں حضرت ابو بکر صدیق کو اولوا الفضل ( صاحب فضیلت )
فرمایا ہے پڑھو یہ آیت وَلَا يَأْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسْكِينَ وَ
الْمُهْجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَ لْيَصْفَحُوا اَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ
رحيم (نور: ۲۳) ۔
تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۰۔ ماہ اکتوبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۹۸)
۲۴، ۲۵ - إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ الْغَفِلَتِ الْمُؤْمِنَتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا
وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمُ الْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ
وَ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ جو لوگ تہمت لگاتے ہیں پاک دامن مرد والی عورتوں کو جو بالکل بے خبر اور ایمان والی ہیں وہ
لوگ ملعون ہیں دنیا اور آخرت میں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ جس دن ان پر گواہی دیں گی ان
کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کرتوت کی جو وہ کرتے تھے۔
تفسیر ۔ جو لوگ شوہردار۔ سادہ بے خبر مومن عورتوں کو تہمت لگاتے ہیں وہ در بدر ہوئے ۔ دنیا اور
آخرت میں اور ان کیلئے بڑا عذاب ہوگا ۔ جس دن گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں ان
کے تمام کرتوتوں کی ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱)
۲۷ - الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَتِ ۚ وَالطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ وَ
الطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَتِ أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ
كريم -
ترجمہ ۔ بری عورتیں برے مردوں کے لئے ہیں اور برے مرد بری عورتوں کے لئے ہیں اور پاک
عورتیں پاک مردوں کے لئے ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے ہیں یہ لوگ اس سے بری ہیں
ے اور قسم نہ کھا بیٹھیں تم میں سے بزرگی والے اور مقدور والے اس بات کی کہ وہ کچھ نہ دیں گے قرابت داروں اور
محتاجوں کو اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو تو ان کو چاہیے کہ قصور معاف کر دیں اور درگزر کریں۔ کیا تم نہیں
چاہتے کہ اللہ تمہاری مغفرت کرے اور اللہ تو بڑا غفور رحیم ہے۔
حقائق الفرقان
۲۰۰
سُورَةُ النُّورِ
جو لوگ بکتے پھرتے ہیں اور نیکوں ہی کے لئے مغفرت ہے اور عزت کی روزی ہے۔
تفسير - الخبیٹی ۔ بری باتیں بروں سے منسوب ہوتی ہیں تشہید المطاعن ایک کتاب شیعوں نے
بنائی ہے اس کے جواب میں ایک آیت کافی ہے ۔ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أُوذُوا فِي
سَبِيلِي وَ قُتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَّاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ ( ال عمرا (ال عمران : ۱۹۶) ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹)
وہ جن کی فطرتیں بہت ہی پاکیزہ ہیں مگر قومی رواجوں اور بے پردگیوں میں عورتوں کو خطرناک
آزادیوں میں دیکھتے ہیں تو گھبرا کر بہشتی بیبیوں سے بھی نفرت کا اظہار کرتے ہیں ۔ مگر جن کو یقین ہے
له الطيبتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَتِ ( النور : ۲۷) اور اعتقاد رکھتے ہیں اور ان کا اعتقاد واقعی
ہے کہ جنت پاکیزگی اور پاکبازوں کی جگہ ہے۔ وہاں کے پڑوسی بھی طیب، بیبیاں بھی طیبہ آپ بھی
طیب اور ضعف و پیری کا نام نہیں۔ نہ ان خطرات کو کوئی موقع ہے جو صدمات اور امراض سے پیدا
ہوتے ہیں۔ اور افکار اور افلاس، کابلی اور سستی ترقیات کے مشکلات اور حرجوں اور کسی قسم کے
انفعالات نفسانیہ کا موقع وہاں نہ ہوگا۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۷)
۲۸ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا وَ
تُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! نہ جایا کرو دوسروں کے گھروں میں اپنے گھروں کے سوا جب تک اجازت نہ
لے لو اور گھر والوں پر سلام نہ کر لو۔ یہ تو تمہارے لئے بہت اچھی بات ہے تا کہ بڑے آدمی بن جاؤ۔
ا جن لوگوں نے ہمارے لئے (اپنے) دیس چھوڑے اور (ہماری ہی وجہ سے ) اپنے گھروں سے نکالے اور
ستائے گئے اور لڑے اور مارے گئے ہم ان کی خطاؤں کو ان (کے نامہ اعمال میں ) سے ضرور محو کر دیں گے اور ان کو
ایسے باغوں میں لے جائیں اور داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں ( پڑی) بہہ رہی ہیں اللہ کے ہاں سے ( یہ ان
کے کئے کا ) بدلہ (ہے) اور اچھا بدلہ تو اللہ ہی کے ہاں ہے۔
حقائق الفرقان
۲۰۱
سُورَةُ النُّورِ
تفسیر۔ لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَانِسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا ۔۔۔ اپنے
گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں داخل مت ہو۔ جب تک ان سے اجازت نہ لو اور داخل
ہوتے ہی گھر والوں پر سلام کہو۔
(نورالدین کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحه (۲۰)
اے ایمان والو! اپنے گھر کے سوا کسی کے گھر میں اطلاع واجازت کے بنا کبھی نہ جائیو ۔
بے اجازت و اطلاع جانا وحشیوں کا کام ہے بلکہ سلام کہہ کر اجازت لو۔ (اگر اتفاقا وہ نہ سُنے تو تین
بار تک پوچھو۔ حدیث میں ہے ) یہ عمدہ باتیں ہیں اور اس لئے بتائی جاتی ہیں کہ ان پر عمل کرو۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۸)
لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا ۔ جب ظاہر میں مداخلت کی اجازت نہیں۔ تو ان خلفاء کی اور ان کے متبعین
کی عیب چینی کیونکر جائز ہے۔ ( تشحید الاذهان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۹ )
۲۹ - فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّى يُؤْذَنَ لَكُمْ ۚ وَإِنْ قِيلَ
لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ پھر اگر اس گھر میں تم کسی کو نہ پاؤ تو تم نہ چلے جانا گھر میں جب تک کہ تم کو اجازت نہ دی
جائے اور اگر تم سے کہا جاوے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس چلے جاؤ یہ تمہارے لئے بڑی صفائی اور
حسن تہذیب کی بات ہے اور اللہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ سب جانتا ہے۔
تفسیر۔ اگر وہاں کوئی نہ ہوتو وہاں بدوں اجازت مت جاؤ۔ اگر تم کو کہا جاوے کہ اس وقت تم
کو اندر آنے کی اجازت نہیں ۔ واپس چلے جاؤ۔ یہی پسندیدہ طرز ہے۔ اور اللہ تعالیٰ تمہارے
اعمال پر واقف ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۸)
فَارْجِعُوا ۔ لوٹ جاؤ۔ مگر آجکل کے مسلمان تو ناراض ہوتے ہیں اور طرح طرح کے شبہے
کرتے ہیں۔ ایسی تعلیم بہت ہی نفع کی ہے۔ جب تم کسی گھر میں بغیر اجازت جا نہ سکو گے تو کسی کے
عیب پر اطلاع بھی نہ پاؤ گے اور اس طرح مطاعن ۔ عیب چینی سے بچو گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲)
حقائق الفرقان
۲۰۲
سُورَةُ النُّورِ
٣٠ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَاعٌ
تَكُمْ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ -
ترجمہ ۔ اس میں تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ چلے جایا کرو غیر آباد گھروں میں جس میں تمہارے فائدہ
کا اسباب رکھا ہو اور اللہ جانتا ہے جو تم دکھاتے ہو یا ظاہر کرتے ہو اور آئندہ دکھاؤ گے یا جو تم
چھپاتے ہو۔
تفسیر۔ ہاں ایسے غیر آباد گھروں میں جہاں کسی کی سکونت نہیں اور تمہارا وہاں اسباب رکھا ہے۔
بدون اطلاع و اجازت بھی جانا روا ہے۔ اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ تم کسی گھر میں بھلائی کو جاتے ہو یا
شرارت کو۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۸)
۳۱
٣١ - قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى
لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ -
ترجمہ ۔ ایماندار مردوں سے کہہ دے کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنی فرجوں کی حفاظت کیا
کریں یہ ان کے واسطے زیادہ پاک ہے۔ وہ جو کرتے ہیں اللہ اس سے خبردار ہے۔
تفسیر ۔ تو کہہ دے ایمان والوں کو کہ آنکھوں کو نیچا رکھا کریں اور شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔
یہ نہایت پسندیدہ بات ہے۔ اور جو کچھ اپنی زبانوں سے کہتے اور دل سے مانتے اور اعضاء سے
لیتے ہو سب کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۸)
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا ۔ جب ظاہری آنکھ لے جانا جائز نہیں تو باطنی آنکھ سے ان کے حالات
کی تفتیش کیونکر جائز ہو۔
) تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹)
يَغْضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ ۔ پولیس بھی شرارتوں کے روکنے کیلئے کسی حد تک مفید ہے۔ اور ضرور
چاہیے۔ لیکن بعض ایسے گناہ ہیں کہ پولیس اس میں کچھ نہیں کر سکتی ۔ وہاں شریعت کام دیتی ہے۔ ہم
نے بہت سے ایسے انسان دیکھے ہیں کہ ایک ہی نگاہ میں ہلاک ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لے بہت سے ایے
مومنوں سے کہہ دو۔ نگاہیں نیچی رکھیں ۔ میں تو اسی لئے برقع کا دشمن ہوں ۔ کیونکہ برقع والی آنکھ
حقائق الفرقان
۲۰۳
سُورَةُ النُّورِ
نیچی نہیں ہوتی مولوی محمد اسمعیل صاحب شہید رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ اگر کسی حسین پر پہلی نظر پڑ
جائے ۔ تو تم دوبارہ اس پر ہرگز نظر نہ ڈالو۔ اس سے تمہارے قلب میں ایک نور پیدا ہوگا۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲)
۳۲- وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا
يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا
يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَا بِهِنَّ
أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ
أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّبِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ
لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَتِ النِّسَاءِ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ
زِينَتِهِنَّ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ اور ایماندار عورتوں سے کہہ دے نیچی نگاہ رکھا کریں اپنی۔ اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت
کریں اور اپنے سنگار نہ دکھا ئیں مگر وہ زینت جو چھپ نہیں سکتی اور ان کو چاہیے کہ ڈالیں اپنی
اوڑھنیاں اپنی گردنوں اور گریبانوں پر اور نہ ظاہر کریں اپنا سنگار مگر اپنے خاوندوں پر یا اپنے باپ دادا
پر یا اپنے خاوند کے باپ دادا پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے خاوند کے بیٹوں پر یا اپنے بھائیوں
پر یا اپنے بھتیجوں پر یا اپنے بھانجوں پر یا اپنی عورتوں پر یا اپنے ہاتھ کے مال پر یا طفیلیوں پر جومرد
صاحب شہوت نہیں یا ان لڑکوں پر جو خبر دار نہیں عورتوں کی شرم گاہوں پر اور پاؤں پٹک پٹک کر نہ
چلیں زمین پرتا کہ معلوم ہو جاوے وہ جو اپنا سنگار چھپاتی ہیں اور تم سب مل کر رجوع بحق کرو
اے ایماندارو تا کہ تم نہال اور بامراد ہو جاؤ۔
تفسیر۔ ایسے ہی ایمان والی عورتوں سے بھی کہہ دے کہ آنکھوں کو برائی سے بچا رکھیں اور
شرمگاہوں کی حفاظت رکھیں اور اپنے بناؤ سنگھار کو مت دکھلا دیں مگر وہ حصہ لا بدی ہے جو ظاہر ہے۔
اور اوڑھنی کو ایسا اوڑھیں کہ جیب تک چھپ جاوے اور عورتیں اپنے بناؤ سنگھار کو کسی پر ظاہر نہ کریں مگر
حقائق الفرقان
۲۰۴
سُورَةُ النُّورِ
اپنے خاوندوں اور باپوں اور خسر اور اپنے بیٹوں اور خاوند کے بیٹوں اور اپنے بھائیوں اور بھتیجوں اور
بھانجوں اور اپنی نیک بخت بیبیوں ( عیسائی مشن کی عورتوں کو جو لوگ اپنے گھروں میں آنے دیتے ہیں
اور اسلام کے مدعی ہیں وہ غور کریں ) اور غلاموں اور ان نوکروں پر جنہیں عورتوں کی رغبت ہی
نہیں (جیسے پاگل ) اور بچوں پر جو عورتوں کے معاملات سے واقف ہی نہیں۔ اور عورتوں کو واجب ہے
کہ ایسی طرح پاؤں زمین پر نہ ماریں کہ ان کے کسی سنگھار کی کسی کو خبر ہو جاوے۔ اللہ کی طرف رجوع
رکھو۔ ایمان والو! تو کہ نجات پاؤ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۲۸، ۲۲۹)
قُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ - (الآیہ ) ۔ کہ اپنی آنکھیں نیچے رکھیں۔ شرمگاہوں کو
محفوظ رکھیں اور اپنی زینت کو نہ دکھاویں سوائے خاوندوں اور باپوں وغیرہ کے اور سوائے اپنی خاص عورتوں
کے۔ اس پر بھی مجھے حیرت ہے کہ بہت کم عمل ہے۔ بہت سی عورتوں سے بھی پردہ لازم ہے۔ ہر ایک عورت
سے بے پردگی نہ ہو۔ ( الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹)
مَا ظَهَرَ مِنْهَا - قد - آواز
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹ )
لَا يُبْدِينَ زِينَتَهُن ۔ عرب میں ناک کیلئے کوئی زیور نہیں ہوتا۔اسی واسطے ہماری شریعت میں
ناک کے زیور کا ذکر نہیں ۔
وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ - اوڑھنیوں کے گریبان پر ڈالنے کے یہ معنے ہیں کہ سر پر
سے منہ کے سامنے گھونگٹ لڑکا کر گردن تک اس گھونگٹ کو لڑکا لو۔ پھر نظر بھی ضرور نیچے رہے گی ۔ نکالو۔
أَوْ نِسَائِهِنَّ - اس ھن سے ظاہر ہے کہ ہر مذہب کی عام عورتوں کو اجازت اندر آنے کی نہیں
میں نے اس کے بڑے بڑے فساد دیکھے ہیں۔
۳۳
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲)
وَانْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّلِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَا بِكُمْ إِنْ
يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اورجس کا خاوند نہ ہوتم میں سے، اُس ترجمہ ۔ اور جس کا خاوند نہ ہو تم میں سے، اُس کا نکاح کر دو اور تمہارے نیک بخت غلاموں اور باندیوں نہ ۔
کا۔ اگر وہ محتاج ہوں گے تو اللہ انہیں مالدار کر دے گا اپنی مہربانی سے اور مال سے اور اللہ بڑا گنجائش
حقائق الفرقان
والا ہے اور بڑا جاننے والا ہے۔
۲۰۵
سُورَةُ النُّورِ
تفسیر۔ اور نکاح کر دو اپنی بیوہ عورتوں کو اور اپنے نیک غلاموں اور لونڈیوں کو اگر غریب و مفلس
ہیں تو اللہ تعالی ان کو اپنے فضل سے غنی کرے گا۔ اور اللہ تعالی بڑی وسعت والا، بڑے علم والا ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۹)
یعنی اپنے میں سے بیوہ عورتوں اور قابل اور لائق لونڈوں اور لونڈیوں کا نکاح کر دو اگر وہ مفلس
ہوں اور اس خوف سے نکاح نہ کریں تو اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا۔ اس آیت کریمہ کے
پہلے بدکاریوں سے بچنے کا وعظ ہے اور تاکید ہے کہ بدوں اجازت صاحب خانہ کسی کے گھر مت جاؤ۔
اپنی نگاہیں نیچے رکھو۔ پھر یہ حکم دیا ہے کہ بے بیا ہے مردوں اور عورتوں اور اپنے اچھے غلاموں ۔ داسوں
اور لونڈیوں کا باذن ان کے والیوں کے بیاہ کر دو۔ دیکھ کیسا پاک اصل ہے اور پاک حکم ہے کہ اپنے
لڑکوں لڑکیوں کا بیاہ تو کرتے ہو۔ داسوں اور داسیوں کے بیاہ بھی کر دو نیز شرع اسلام میں غلاموں اور
لونڈے کیلئے گھر میں آنے جانے کی اجازت ہے۔ اور ان سے پردہ نہیں ۔ اب اگر ان کی شادی نہ کی
جاوے تو آخر گھروں میں بدکاریوں کے مرتکب ہوں گے ۔ پس ضرور ہوا کہ ان کی شادیاں کر دی
جاویں کیونکہ آخر وہ بھی ہمارے ہی بچے بچیاں ہیں۔ اور بتایا ہے کہ وہ قابلِ شادی ہوں اور شادی کی
صلاحیت ان میں ہو تو ان کی شادی کرو۔ علی العموم شادی شدہ انسان کا ہل و سست نہیں رہ سکتا۔ نیز
تعلقات کے باعث اس کے اخلاق میں بہت اصلاح ہو جاتی ہے۔ اور بی بی، بچوں اور بیبیوں کے
کنبہ اور تمام وسیع متعلقوں سے اسے بہت کچھ اخلاق سے کام لینا پڑے گا۔ غلام اور لونڈیاں
اور بے بیا ہے مرد اور عورت جن کو شہوت کے اسباب و ہتھیار دیئے گئے ہیں ۔ غریبی کے باعث اگر بیاہ
نہ کریں تو اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے اور اس کے پیدا کردہ اعضاء شہوت کے متعلق کیا یقین کریں کہ ہم
غریبوں کو یہ سامان حکیم خدا نے نعوذ باللہ نادانی اور ناعاقبت اندیشی سے دیا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۲ ، ۳۰۳)
لونڈیوں کی تعلیم و تربیت چونکہ بڑی ضروری ہے اس واسطے شریعت اسلام نے یہ تجویز کیا کہ
حقائق الفرقان
۲۰۶
سُورَةُ النُّورِ
گھر میں بچوں کی طرح ان کی تربیت کرو۔ اگر مسلمان اس کے خلاف کرتے ہیں تو شرع کے خلاف
کرتے ہیں حکم تو یہی ہے۔ مَنْ أَدَّبَهَا وَأَحْسَنَ تَأْدِيبَهَا ۔ اور عَبِيدُ كُمْ إِخْوَانُكُمْ وغیرہ وغیرہ
بلکہ لونڈیوں کے نکاح میں تو ایسی رعائتیں رکھی ہیں ۔ وَ انْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّلِحِينَ مِنْ
عِبَادِكُمْ وَ إِمَا بِكُم ہاں جس شخص کو لونڈی سے بیاہ کرنا ہو اس کے لئے قرآن مجید نے کچھ شرطیں
لگائی ہیں ۔ جیسے وَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا أَنْ يَنْكِحَ الْمُحْصَنَتِ الْمُؤْمِنَتِ فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ
أَيْمَانُكُمْ مِّنْ فَتَيْتِكُمُ الْمُؤْمِنَتِ ( النساء: ۲۶) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لونڈیوں کے بیاہ خود کرنا
علی العموم شریعت کو پسند نہیں۔ اور تجربہ سے بھی ثابت ہوا کہ شاہانِ اسلام کے گھر میں لونڈیوں کی اولاد
سے ہی سلطنت تباہ ہوئی۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۴)
بعض عورتیں قسم قسم کے دکھوں میں مبتلا ہو جاتیں اور عورتیں ان کو طعنہ یا ملامت کرتی ہیں ایسی
عورتیں بڑی بدطینت ہوتی ہیں ۔ مثلاً اگر بیوہ کو نکاح کرنا موجب ملامت ہے تو جناب خدیجہ کے
نبی کریم تیسرے خاوند تھے۔ پس ایسی طاعن کس کو طعنہ دیتی ہے۔ بلکہ نبی کریم کی ساری بیبیوں میں
سے صرف حضرت عائشہ صدیقہ کنواری تھیں ۔
الله
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۱۳۱ جولائی و ۱۰ / اگست ۱۹۰۴ صفحه ۹)
۳۴ وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّى يُغْنِيَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ
الَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ
خَيْرًا وَاتُوهُم مِّنْ مَّالِ اللهِ الَّذِي الكُمْ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيْتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ
إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنَا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَمَنْ يُكْرِهُهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ
بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
-
ترجمہ۔ اور چاہیے کہ وہ لوگ پاک دامن بنے رہیں جن کو نکاح کا مقدور نہیں یہانتک کہ اللہ ان کو غنی
ے جس کو تم میں سے مالی طاقت اتنی نہ ہو کہ وہ حفاظت میں رہنے والی عزت دار اور ایمان والی عورتوں سے نکاح کر
سکے تو لونڈیوں ہی سے کرلے اپنی ایمان دار چھو کر یوں میں سے ۔
حقائق الفرقان
۲۰۷
سُورَةُ النُّورِ
بنادے اپنے فضل سے اور جو غلام چاہتے ہیں تحریر تو ان کو تحریر دو۔ اگر تم ان میں لیاقت دیکھو اور ان کو
اللہ کے مال میں سے دو جو اللہ نے تم کو دے رکھا ہے اور مجبور نہ کرو تمہاری چھوکریوں کو حرام کاری پر اگر
بچا رہنا چاہیں تا کہ تم دنیا کا مال لینا چاہو اور جو ان کو مجبور کرے گا تو بے شک اللہ ان کے جبر کے پیچھے
لونڈیوں کے لئے غفور رحیم ہے۔
تفسير - لا تُكْرِهُوا - رنڈیاں نہ بناؤ۔ رسم متعہ کا استیصال کیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۲)
٣٦ - اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْلُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحُ
الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ
زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ
نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ
وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۔
ترجمہ ۔ اللہ آسمان اور زمین کے وجود کا سبب ہے اور ان کا اجالا ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسے ہے
جیسے ایک طاق ہے جس میں ایک چراغ ہے وہ چراغ شیشے کی قندیل میں رکھا ہوا ہے اور وہ قندیل گویا وہ
ایک چمکدار تارا ہے۔ وہ روشن کیا جاتا ہے زیتون کے مبارک درخت سے وہ نہ شرقی ہے نہ غربی ۔
معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تیل روشن ہو جائے اگر چہ اس کو آگ بھی نہ چھوئے۔ وہ نور علی نور ہے
اور اللہ اپنے نور کی راہ بتا دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ بیان فرماتا ہے اعلیٰ درجہ کی بات لوگوں کو
اور اللہ بخوبی واقف ہے ہر ایک چیز سے۔
تفسیر ابتدا سورۃ میں فرمایا کہ ہم نے بڑے ضروریا۔ ے ضروری احکام اس سورۃ میں د سورۃ میں دئے پھر فرمایا کہ زنا بری
چیز ہے (ب) کسی گھر میں بلا اجازت جانا منع ہے (ج) کسی پر عیب لگانا بہت برا ہے۔ لیکن ساتھ بدی
کو دور کر دینے کا حکم ہے۔ نور سے تمیز پیدا ہوتی ہے اور تمام علوم خدا ہی کی طرف سے آتے ہیں ۔
ظلمت میں جو چیز پڑی ہوتی ہے۔ اس کی خوبی یا نقص کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ اندھیرے میں
حقائق الفرقان
۲۰۸
سُورَةُ النُّورِ
کیسے ہی گل و گلزار ہوں ۔ کیسے ہی لطیف ریشم کے کپڑے ہوں ۔ مگر جب تک روشنی نہ آوے کچھ تمیز
نہیں ہو سکتی ۔
اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ جہان میں جو کچھ عجائبات دیکھتے ہو۔
اللہ تعالیٰ اس کا نور ہے۔ یعنی حضرت حق سبحانہ کے نور کا ظہور ہے۔
اللہ تعالیٰ کا نور جن پر پڑتا ہے۔ ان میں بعض کو آفتاب بعض کو چاند بنادیا۔
مَثَلُ نُورِہ - اللہ تعالیٰ کے انوار میں سے ایک نور کی مثال یہ ہے۔
گمشکوة - ایک طاق ہو۔ اس میں چراغ رکھ دیں۔
الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ - اس کے اوپر ایک چمنی رکھ دیں ۔ چمنی کے رکھنے سے کاربن جلنے کے
سبب دھواں جاتا رہتا ہے۔
الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّی - پھر اس چمنی کے اوپر ایک اور گلوب (globe) رکھ دیا۔
اس گلوب کے رکھنے سے اس کے خراب اجزاء جل کر بھڑک اٹھتے ہیں ۔ پھر وہ چراغ ستارے کی طرح
ہو جاتا ہے۔ دری جو ظلمت کو دور کرے ۔ دھواں نہ رہے۔
يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَكة ۔ اس چراغ میں کوئی تیل ہو۔ پر وہ تیل برکت والا ہو۔ جو نہ شرق
میں ملے ۔ نہ غرب میں ۔ ( دنیا کا نہ ہو ) یعنی فضل الہی کا تیل اس میں ڈالیں۔
وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ ۔ پھر اس تیل کو آگ لگانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ وہ تو البہی فضل ہے۔
وہ کو کب دری بنے گا الہی فضل سے۔
نُورٌ عَلَى نُورٍ ۔ نور تو وہ پہلے ہی ہے۔ پھر طاق، چمنی، گلوب سے نور علی نور ہو گیا۔
يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ ۔ اس نور میں یہ راہیں کیا نظر آتی ہیں۔ ہدایت کی نظر آئے گی۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲)
اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ۔ نور کے معنی ہادی کے ہیں۔
مَثَلُ نُورِہ ۔ اس کے ایک نور کی مثال دیتا ہے۔ جو خلفاء کے گھر میں ہوتا ہے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹)