سُوْرَۃُ النُّوْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 4
حقائق الفرقان
۲۲۱
سُورَةُ النُّورِ
ایک انسان ہی ہوتا ہے اس کو کوئی ناکامی پیش نہیں آتی ۔ وہ جدھر منہ اٹھاتا ہے۔ ادھر ہی اس کے
واسطے کامیابی کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ اور وہ فضل، شفاء ، نور اور رحمت دکھلاتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخه ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۵ )
ہما را انتخاب آخر غلط ہوتا ہے اس کو معزول کرنا پڑتا ہے۔ زندگی اور موت ہی ہمارے اختیار میں
نہیں ہے ممکن ہے کہ ایک کو منتخب کریں اور رات کو اس کی جان نکل جاوے۔ میرے استاد کہتے تھے۔
سعادت علی خان نے کئی کروڑ روپیہ ہند کے واسطے انگریزوں کو دیا کہ اسے دیدیں۔ کہتے ہیں جب عمل
درآمد کے لئے کاغذ پہونچے تو رات کو جان نکل گئی ۔ یہ مشکلات ہیں جو ہمارے انتخاب درست نہیں ہو
سکتے ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ الآية ۔ یہ خدا ہی کا کام ہے کہ
کسی کو خلیفہ بنا دے۔ پس کسی دلیل کی حاجت نہیں ۔ تم سمجھتے ہو کہ بنی ہاشم نے بڑی کوشش کی مگر
کامیاب نہ ہوئے ۔ خدا نے جس کو بنانا تھا اُس کو بنا دیا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه (۸)
اسی امت سے خلیفہ ہونا اور خلیفہ کا تقرر خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہونا ہی قرآن شریف سے
ثابت ہوتا ہے۔ اور اگر خلیفہ بننا بہت کتابوں کے پڑھ لینے پر ہوتا تو چاہیے تھا کہ میں ہوتا۔ میں نے
بہت کتابیں پڑھی ہیں اور کثیر التعدا د میرے کتب خانہ میں ہیں مگر میں تو ایک آدمی پر بھی اپنا اثر نہیں
ڈال سکتا ۔ غرض خدا تعالیٰ کا وعدہ آپ ہی منتخب کرنے کا ہے۔ کون منتخب ہوتا ہے۔ اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ
يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ (الانعام: ۱۲۵) جو شخص خلافت کیلئے منتخب ہوتا ہے۔ اس سے بڑھ کر دوسرا اس
منصب کے سزا وار اس وقت ہر گز نہیں ہوتا ۔ کیسی آسان بات تھی کہ خدا تعالیٰ جس کو چاہے مصلح
مقرر کر دے۔ پھر جن لوگوں نے خدا کے ان مامور کردہ منتخب بندوں سے تعلق پیدا کیا انہوں نے
دیکھ لیا کہ ان کی پاک صحبت میں ایک پاک تبدیلی اندر ہی اندر شروع ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے
ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی آرزو پیدا ہونے لگتی ہے۔
لے اللہ خوب جانتا ہے کہ کہاں اپنی رسالت رکھنی چاہیے۔
حقائق الفرقان
۲۲۲
سُورَةُ النُّورِ
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۳)
کسی قسم کا خلیفہ ہو اس کا بنانا جناب الہی کا کام ہے ۔ آدم کو بنا یا تو اس نے ۔ داؤد کو بنا یا تو اس
نے ۔ ہم سب کو بنا یا تو اس نے ۔ پھر حضرت نبی کریم کے جانشینوں کو ارشاد ہوتا ہے۔
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمُ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا -
جو مومنوں میں سے خلیفے ہوتے ہیں ان کو بھی اللہ ہی بناتا ہے۔ ان کو خوف پیش آتا ہے۔ مگر
خدا تعالیٰ ان کو تمکنت عطا کرتا ہے۔ جب کسی قسم کی بدامنی پھیلے تو اللہ ان کیلئے امن کی راہیں نکال دیتا
ہے۔ جو ان کا منکر ہو۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ میں کمی ہوتی چلی جاتی ہے اور وہ دینی کاموں
سے رہ جاتا ہے۔
جناب الہی نے ملائکہ کو فرمایا کہ میں خلیفہ بناؤں گا کیونکہ وہ اپنے مقربین کو کسی آئندہ معاملہ کی
نسبت جب چاہے اطلاع دیتا ہے ان کو اعتراض سوجھا ۔ جو ادب سے پیش کیا۔ ایک دفعہ ایک شخص
نے مجھے کہا۔ حضرت صاحب نے دعوئی تو کیا ہے مگر بڑے بڑے علماء اس پر اعتراض کرتے ہیں ۔
میں نے کہا وہ خواہ کتنے بڑے ہیں مگر فرشتوں سے بڑھ کر تو نہیں ۔ اعتراض تو انہوں نے بھی کر دیا۔
اور کہا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاء (البقرة : (۳۱) کیا تو اسے خلیفہ بناتا ہے جو بڑا
فساد ڈالے اور خونریزی کرے۔ یہ اعتراض ہے مگر مولی ہم تجھے پاک ذات سمجھتے ہیں۔ تیری حمد
کرتے ہیں۔ تیری تقدیس کرتے ہیں خدا کا انتخاب صحیح تھا۔ مگر خدا کے انتخاب کو ان کی عقلیں کب
پاسکتی تھیں۔
الفضل جلد ا نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)
راشدین
خدا کے حضور قربانی کرنے والا متقی نہ صرف خود کامیاب ہوا بلکہ اپنے خلفائے را
کے لئے بھی یہی وعدہ لے لیا ۔ چنانچہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصُّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ
الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًا - دنیا میں کئی نبی جن میں بعض کا ذکر
حقائق الفرقان
۲۲۳
سُورَةُ النُّورِ
قرآن مجید میں ہے اور بعض کا نہیں ۔ اپنے ساتھ خارقِ عادت نشان لے کر دنیا میں آئے ۔ مگر ان
محسنوں ۔ ان ہادیوں کیلئے کوئی دعا نہیں کرتا۔ بلکہ انہیں معبود سمجھ کر دعا کا محتاج ہی نہیں سمجھتے ۔ یہ
-
شرف صرف ہمارے نبی کریم صلعم کے لئے ہے کہ رات دن کا کوئی وقت نہیں گزرتا جس میں مومنوں
کی ایک جماعت درد دل سے اللهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ نہ پڑھ رہی ہو۔
( بدر جلد نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۹)
آنحضرت کی امت میں ہمیشہ کچھ ایسے پاک لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو آنحضرت کے اصلی
اور حقیقی مذہب اور تعلیم توحید کو قائم کرتے اور شرک و بدعات کا جو کبھی امتدادِ زمانہ کی وجہ سے اسلام
میں راہ پا جاویں ان کا قلع قمع کرتے رہیں گے اور یہ ضروری ہے کہ آپ کی سچی تعلیم و تربیت کا نمونہ
ہمیشہ بعض ایسے لوگوں کے ذریعہ ظاہر ہوتا رہے جو امت مرحومہ میں ہر زمانہ میں موجود ہوا کریں۔
چنانچہ قرآن شریف میں بھی بڑی بڑی صراحت سے اس بات کو الفاظ ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا
يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ۖ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ -
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۵ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه (۴)
فرمان کے وقت نافرمانی کی جاوے تو پھر اسلام کا مفہوم نہیں رہتا۔ قرآن بھی یہی کہتا ہے۔
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِهِم ۔ وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ۔ یہاں بھی ان خلفاء کے منکروں
پر لفظ کفر کا ہی آیا ہے۔ کیونکہ وہ تو حکم الہی ہے۔ جس رنگ میں ہو جو اس سے نافرمانی کرے گا وہ
نافرمان ہوگا۔ میں اس چھت کے نیچے بیٹھا ہوں اگر مجھے اللہ تعالی ابھی حکم دے کہ اٹھ جاؤ اور میں نہ
اٹھوں تو میں نافرمان ہوں گا۔ اگر یہ چھت گرے اور میں مر جاؤں تو اس نافرمانی کی سزا ہوئی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو کیا میں تو کہتا ہوں کہ خدا کے کسی ایک حکم اور آپ کے جانشینوں کی کسی
حقائق الفرقان
۲۲۴
سُورَةُ النُّورِ
ایک نافرمانی سے انسان کافر ہو جاتا ہے۔ الحکم جلدے نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
دنیا کے مذاہب کی حفاظت کیلئے مؤید من الله ، نصرت یافتہ پیدا نہیں ہوتے ۔ اسلام کے اندر کیسا
فضل اور احسان ہے کہ وہ مامور بھیجتا ہے جو پیدا ہونے والی بیماریوں میں دعاؤں کے مانگنے والا ۔ خدا
کی درگاہ میں ہو شیار انسان ۔ شرارتوں اور عداوتوں کے بدنتائج سے آگاہ ۔ بھلائی سے واقف انسان
ہوتا ہے۔ جب غفلت ہوتی ہے اور قرآن کریم سے بے خبری ہوتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی راہوں میں بے سبھی پیدا ہو جاتی ہے تو خدا کا وعدہ ہے کہ ہمیشہ خلفاء پیدا کرے گا۔ جس کے سبب
سے کل دنیا میں اسلام فضیلت رکھتا ہے یہ امر مشکل نہیں ہوتا کہ ہم اس انسان کو کیونکر پہچانیں ۔ جو خدا
تعالیٰ کی طرف سے مامور ہو کر آیا ہے۔ اس کی شناخت کے لئے ایک نشاں منجملہ اور نشانوں کے خدا
تعالیٰ نے یہ مقرر فرمایا ہے کہ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ ۔ خدا فرماتا ہے کہ ہمارے
مامور کی شناخت کیا ہے۔ اُس کے لئے ایک تو یہ نشان ہے کہ وہ بھولی بسری متاع جس کو خدائے تعالیٰ
پسند کرتا ہے اس سے لوگ آگاہ ہوں اور غلطی سے چونک اٹھیں اور اسے چھوڑ دیں۔ اس کو پورا کرنے
کیلئے اس کو ایک طاقت دی جاتی ہے۔ ایک قسم کی بہادری اور نصرت عطا ہوتی ہے۔ اس بات کے قائم
کرنے کیلئے جس کیلئے اس کو بھیجا ہے قسم قسم کی نصرتیں ہوتی ہیں ۔ کوئی ارادہ اور سچا جوش پیدا نہیں ہوتا
جب تک کہ خدا تعالیٰ کی مدد کا ہاتھ ساتھ نہ ہو۔ بڑی بڑی مشکلات آتی ہیں اور ڈرانے والی چیزیں آتی
ہیں مگر اللہ تعالیٰ ان سب خوفوں اور خطرات کو امن سے بدل دیتا ہے اور دور کر دیتا ہے۔ ایک معیار تو
اس کی راست بازی اور شناخت کا یہ ہے۔
اب ذرا بادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت پر غور کرو۔ جب آپؐ نے دعوت حق شروع کی ۔
تنہا تھے۔ جیب میں روپیہ نہ تھا۔ باز و بڑے مضبوط نہ تھے ۔ حقیقی بھائی کوئی نہ تھا۔ ماں باپ کا سایہ
بھی سر سے اٹھ چکا تھا اور ادھر قوم کو دلچسپی نہ تھی۔ مخالفت حد سے بڑھی ہوئی تھی۔ مگر خدا کے لئے
کھڑے ہوئے۔ مخالفوں نے جس قدر ممکن تھے ۔ دکھ پہنچائے ۔ جلاوطن کرنے کے منصوبے باندھے۔
قتل کے منصوبے کئے۔ کیا تھا جو انہوں نے نہ کیا۔ مگر کس کو نیچاد دیکھنا پڑا۔ آپؐ کے دشمن ایسے خاک
حقائق الفرقان
۲۲۵
سُورَةُ النُّورِ
میں ملے کہ نام و نشان تک مٹ گیا۔ وہ ملک جو کبھی کسی کے ماتحت نہ ہوا تھا آخر کس کے ماتحت
ہوا؟ اس قوم میں جو توحید سے ہزاروں کوس دور تھی۔ توحید پہنچادی۔ اور نہ صرف پہنچادی بلکہ منوا دی ۔
خوف کے بعد امن عطا کیا۔ ان کے بعد ان کے جانشین حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہوئے ۔ آپ کی
قوم جاہلیت میں بھی چھوٹی تھی حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں سے بھی نہ تھے۔ پھر کیونکر ثابت
ہوا کہ خلیفہ حق ہیں۔ اسامہ کے پاس ہیں ہزار لشکر تھا۔ اس کو بھی حکم دے دیا کہ شام کو چلے جاؤ ۔ اگر
اسامہ کا لشکر موجود ہوتا تو لوگ کہتے کہ ۲۰ ہزار لشکر کی بدولت کا میا بیاں ہوئیں ۔ نواح عرب میں
ارتداد کا شور اٹھا ۔ تین مسجدوں کے سوا نماز کا نام ونشان نہ رہا تھا ۔ سب کچھ ہوا۔ پر خدا نے کیسا
ہاتھ پکڑا کہ رافضی بھی گواہی دے اٹھا کہ اسد اللہ الغالب کو خوف کی وجہ سے ساتھ ہونا پڑا۔ کیسا
خوف پیدا ہوا کہ عرب مرتد ہو گئے بلکہ سب خوف جاتا رہا۔ کیوں؟ اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ نے خلیفہ
بنائے تھے۔ اسی طرح ہمیشہ ہمیشہ جب لوگ مامور ہو کر آتے ہیں تو خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی سے۔
اس کے ہاتھ کا تھا منا یہ دکھلا دیتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں محفوظ ہوتا ہے۔ یا د رکھو۔ جس قدر
کمزوریاں ہوں وہ سب معجزات اور الہی تائید میں ہیں کیونکہ ان کمزوریوں ہی میں تائید الہی کا مزہ
آتا ہے۔ اور معلوم ہو جاتا ہے کہ خدا کی دستگیری کیسا کام کرتی ہے۔ امیر دولت کے گھمنڈ سے۔
مولوی علم کے گھمنڈ سے۔ کوئی منصوبہ بازیوں اور حکام کے پاس آنے جانے کے گھمنڈ سے اگر
کامیاب ہوتا ہے تو خدا کے بندے خدا کی مدد سے کامیاب ہوتے ہیں۔ ان کے پاس سرمایہ علوم اور
سفر کے وسائل نہیں ہوتے ۔ مگر عالم ہونے کی لاف و گزاف مارنے والے ان کے سامنے شرمندہ ہو
جاتے ہیں۔ اس کے پاس کتب خانے اور لائبریریاں نہیں ہوتیں ۔ وہ حکام سے جا کر ملتے نہیں ۔ مگر
وہ ان سب کو نیچا دکھا دیتے ہیں ۔ جو اپنے رسوخ ۔ اپنے معلومات کی وسعت کے دعوے کرتے ہیں۔
برادری اور قوم اس کی مخالفت کرتی ہے۔ مگر آخر یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی طرح ان کو شرمندہ
ہونا پڑتا ہے۔ یہی ہمیشہ ان کی پہچان ہوتی ہے۔
غرض راستباز اور ما اور مامور کی شناخت کے یہ نشان خدا تعالیٰ نے خود ہی بیان فرما دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
حقائق الفرقان
۲۲۶
سُورَةُ النُّورِ
انسان خوب مطالعہ کرے کہ اسلام سے بڑھ کر نعمت اور عزت و شرافت کا موجب اور کوئی چیز نہیں
ہے۔ میں نے پہلے بتلایا ہے کہ زمانہ کی ضرورتوں کے لحاظ سے خلیفہ بنانے کا خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے۔
اور وہ خلیفہ دلائل سے نہیں آدمیوں کے انتخاب سے نہیں ۔ بلکہ خدا تعالیٰ ہی کی تائید اور نصرت اور
طاقت سے بنیں گے۔ اب اس زمانہ کے منعم علیہ پر غور کرو۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ منصوبہ باز اور
مشرک ہے۔ عبادت میں سست ہے۔ ایک شخص کہہ سکتا ہے کہ ایک عابد اور موحد خدا کا پرستار کہلانے
والا ممکن ہے ریا کار ہو ۔ مگر اللہ تعالیٰ اس کے خلوص نیت اور صدق کو اپنی تائیدات اور نصرتوں سے
ثابت کر رہا ہے۔ پھر یہ خیال ہو سکتا ہے کہ خوف کے وقت ہی وہ پرستار الہی ہو ۔ نہیں نہیں ۔ وہ جبکہ
خوف امن سے بدل جاتا ہے وہ اس وقت بھی سچا پرستار ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۵-۶)
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وعدہ اور پیشنگوئی کے موافق جو استثناء کے ۱۸ باب میں کی
گئی تھی ۔ مثیل موسی ہیں۔ اور قرآن نے خود اس دعوی کو لیا ۔ إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ١٦ ) - اب جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مثیل موسی ٹھہرے اور خلفاء موسویہ کے طریق پر ایک سلسلہ خلفائے محمد یہ کا خدا تعالیٰ نے قائم
کرنے کا وعدہ کیا جیسا کہ سورہ نور میں فرمایا۔
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۔۔۔۔ (الآیۃ ) پھر کیا چودہویں صدی موسوی کے خلیفہ کے مقابل پر چودہویں
صدی ہجری پر ایک خلیفہ کا آنا ضروری تھا یا نہیں؟ اگر انصاف کو ہاتھ سے نہ دیا جاوے اور اس
آیت وعدہ کے لفظ گیا پر پورا غور کر لیا جاوے تو صاف اقرار کرنا پڑے گا کہ موسوی خلفاء کے
مقابل پر چودہویں صدی کا خلیفہ خاتم الخلفاء ہوگا اور وہ مسیح موعود ہوگا۔
-
ا حضرت میرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود علیہ السلام - مرتب ۔ ۲۔ ہم نے تمہاری طرف ویسا ہی رسول
بھیجا ہے۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔
حقائق الفرقان
۲۲۷
سُورَةُ النُّورِ
اب غور کرو کہ عقل اور نقل میں تناقض کہاں ہوا ؟ عقل نے ضرورت بتائی نقل صحیح بھی بتاتی ہے
کہ اس وقت ایک مامور کی ضرورت ہے اور وہ خاتم الخلفاء ہوگا اس کا نام مسیح موعود ہونا چاہیے پھر ایک
مدعی موجود ہے وہ بھی یہی کہتا ہے کہ میں مسیح موعود ہوں ۔ اس کے دعوی کو راست بازوں کے معیار پر
پر کھ لو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۵ )
لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ (النور: ۵۶) ۔ خدا فرماتا ہے کہ ہمارے مامور
کی شناخت کیا ہے؟ اس کے لئے ایک تو یہ نشان ہے کہ وہ بھولی بسری متاع جس کو خدائے تعالیٰ پسند
کرتا ہے اس سے لوگ آگاہ ہوں اور غلطی سے چونک اٹھیں اور اسے چھوڑ دیں۔ اس کو پورا کرنے کے
لئے اس کو ایک طاقت دی جاتی ہے۔ ایک قسم کی بہادری اور نصرت عطا ہوتی ہے۔ اس بات کے قائم ہے۔اس
کرنے کے کے۔ لئے جس کے لئے لئے اس اس کو بھیجا ہے قسم قسم کی نصرتیں ہوتی ہیں۔ کوئی ارادہ اور سچا جوش پیدا
نہیں ہوتا جب تک کہ خدا تعالیٰ کی مدد کا ہاتھ ساتھ نہ ہو۔ بڑی بڑی مشکلات آتی ہیں اور ڈرانے والی
چیزیں آتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ ان سب خوفوں اور خطرات کو امن سے بدل دیتا ہے اور دور کر دیتا
ہے۔ ایک معیار تو اس کی راستبازی اور شناخت کا یہ ہے ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳/ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۵ )
۵۷- وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّکٰوةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور نماز کو ٹھیک درست رکھو اور زکوۃ دیتے رہو اور رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم پر رحم
کیا جائے ۔
تفسیر - لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۔ جاذب رحم کیا ہے ۔ صلوۃ ، زکوۃ ، اطاعت رسول، حضرت ابوبکر کے
وقت زکوۃ کے لئے جنگ بھی ہوئی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
لے بے شک ان کے دین کو مضبوط کرے گا ان کے لئے جس کو ان کے لئے پسند فرما لیا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۲۸
سُورَةُ النُّورِ
۵۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنُكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ
يَبْلُغُوا الْحُلْمَ مِنْكُمْ ثَلثَ مَرَّتٍ مِنْ قَبْلِ صَلوةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُمُ
مِنَ الظَّهِيرَةِ وَ مِنْ بَعْدِ صَلوةِ الْعِشَاءِ ثَلْتُ عَواتٍ لَكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا
عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ طَوُّفُونَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ
اللهُ لَكُمُ الْآيَتِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ۔
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! تم سے اجازت لے کر آیا کریں تمہارے لونڈی غلام اور وہ تمہارے بچے جو
حد بلوغ کو نہیں پہنچے تین وقت ۔ صبح کی نماز سے پہلے اور جس وقت تم کپڑے اتار رکھتے ہو دو پہر میں
اور عشاء کی نماز کے بعد ۔ یہ تین وقت تمہارے لئے پر دے اور تنہائی کے ہیں۔ کچھ گناہ نہیں تم پر نہ ان
پر ان وقتوں کے بعد ۔ وہ تو تمہارے پاس بڑے پھیرے پھرنے والے ہیں ۔ بعض بعض کے پاس
آتے جاتے ہیں ۔ اسی طرح اللہ بیان فرماتا ہے تمہارے لئے کھول کھول کر آیتیں اور اللہ ہی بڑا
جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر قرآن نے حکم دیا ہے کہ اے ایمان والو تمہارے گھر میں تین وقتوں میں غیر مرد اور نابالغ
لڑکے نہ آویں قبل از نماز فجر، دو پہر اور بعد عشاء کے۔ کیونکہ یہ خاص احتیاط کا وقت ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹)
٦١ - وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ الَّتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ
يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَتِ بِزِينَةٍ وَ أَنْ يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَهُنَّ وَ
اللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ اور بڑی بوڑھی عورتیں (ستری بہتری ) جو امید نہیں رکھتیں نکاح کی تو ان پر کچھ گناہ نہیں
کہ اتار رکھیں اپنے کپڑے۔ یہ نہیں کہ وہ دکھاتی پھریں اپنا سنگار۔ اور اس سے بھی بچیں تو ان کے لئے
بہت بہتر ہے اور اللہ بڑا سننے والا ہے ( ان کی ضعف کی باتیں ) اور بڑا جاننے والا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۲۹
سُورَةُ النُّورِ
تفسیر۔ اگر بوڑھی عورت بھی ہو تو اپنے کپڑے احتیاط سے رکھے اور اپنی زینت دوسرے پر ظاہر
نہ کرے پھر کچھ مال خدا نے مردوں کا اور عورتوں کا بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔ بہت سی لباس پہننے والیاں ہیں پر خدا کے نزدیک ننگیاں ہیں بہت لباس خدا اور رسول کو
پیارا نہیں ہوتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخہ ۳۱ جولائی و ۱۰ / اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹)
٦٢ - لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ
وَ لَا عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَبَابِكُمْ أَوْ بُيُوتِ
أمَّهَتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَانِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَامِكُمْ أَوْ
بُيُوتِ عَمْتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ اَخْوَالِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَلْتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَفَاتِحَةً أَوْ
صَدِيقِكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا فَإِذَا دَخَلْتُمْ
بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبْرَكَةً طَيِّبَةً كَذَلِكَ
يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اندھے پر تو کچھ تنگی نہیں اور نہ لنگڑے پر کچھ تنگی ہے اور نہ بیمار پر کچھ تنگی ہے اور نہ خود تمہاری
ذاتوں پر یہ کہ کھاؤ اپنے گھروں میں سے یا اپنے باپ کے گھروں میں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں
میں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں میں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں میں سے یا اپنے چچاؤں کے
گھروں میں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں میں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں میں سے یا اپنی
خالاؤں کے گھروں میں سے یا ان گھروں میں سے جن کی کنجیاں تمہارے قبضہ میں ہیں یا اپنے
دوست کے گھروں میں سے ، تم پر کچھ گناہ نہیں کہ تم سب مل کر کھایا کرو یا الگ الگ ۔ تم جب جانے
لگو گھروں میں تو سلام کر لیا کرو اپنے لوگوں پر یہ دعائے خیر ہے اللہ کی طرف سے برکت والی عمدہ ۔
اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے تمہارے لئے آیتیں تا کہ تم عقل سیکھو۔
تفسیر ۔ لَيْسَ عَلَى الْأَعْلَى حَرَج ۔ اندھوں سے لوگ قسم قسم کی پر ہیزیں کرتے ہیں۔ بعض احمق
آدمی نابینا کے پیچھے نماز پڑھنے کو مکر وہ سمجھتے ہیں ۔ جو بے بنیاد بات ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ
۔
حقائق الفرقان
۲۳۰
سُورَةُ النُّورِ
وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ میں حضرت ابن ام مکتوم کو اپنا جانشین بنایا۔ جس میں نماز پڑھانا شامل ہے۔
مِنْ بُيُوتِكُمُ الى أَوْ بُيُوتِ أَخَوَتِكُمُ - ہندوستان میں لوگ اکثر اپنے گھر میں
خصوصاً ساس بہو کی لڑائی کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔ قرآن مجید پر عمل کریں تو ایسا نہ ہو۔ دیکھو اس
میں ارشاد ہے کہ گھر الگ الگ ہوں ۔ ماں کا گھر الگ۔ اولا د شادی شدہ کا گھر الگ۔
فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا ۔ جب اپنے گھروں میں جاؤ تو سلام جاؤ تو سلام علیک کہو ۔ کہو۔ حدیث میں آیا ہے کہ اگر
گھر میں کوئی نہ ہو تو السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِين' کہہ لیا کرو۔ اکثر گھروں میں
اس کا عملدرآمد نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان گھروں میں سلامتی بھی کامل نہیں ۔ سَفرُ السَّعَادَة جنہوں
نے لکھی ہے۔ وہ ہندوستان میں آئے ۔ آٹھویں صدی کو آئے۔ بڑی خوبی کے آدمی تھے۔ انہوں
نے لکھا ہے کہ ہندوستان میں بادشاہوں کو سلام علیک کہنے کا رواج نہیں ۔ اس کا یہ نتیجہ دیکھ لیں گے۔
چنانچہ سلطنت ہی نہ رہی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ ر جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
۶۴ - لَا تَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ بَيْنَكُمُ كَدُعَاءِ بَعْضِكُم بَعْضًا قَدْ يَعْلَمُ
اللهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِوَاذًا فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ
تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ رسول اللہ کے پکارنے کو ایسا نہ سمجھا کرو جیسا بعض تمہارا تمہارے بعض کو پکارتا ہے اللہ ان کو
خوب جانتا ہے جو چل دیتے ہیں تم میں سے آنکھ بچا کر ۔ تو چاہیے کہ ڈریں وہ لوگ جو رسول اللہ
کے حکم کا خلاف کرتے ہیں کہ کہیں ان پر آ نہ پڑے کوئی فتنہ یا ان کوٹیس دینے والا عذاب نصیب
نہ ہو جائے ۔
تفسیر ۔ لَا تَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ ۔ اس بات کا خیال رکھو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پکار
ایسی نہ ہو جیسی اوروں کی پکار ہوتی ہے۔ مومن کو نہ چاہیے کہ نبی کریم کے بلانے کو بھی ایسا ہی سمجھے جیسا
اے سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔