سُوْرَۃُ النُّوْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3
حقائق الفرقان
۲۰۹
سُورَةُ النُّورِ
٣٧ - فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا
بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ -
ترجمہ ۔ (ابھی تو وہ نور ) چند ہی (ان) گھروں میں روشن ہے جہاں اللہ نے حکم دیا ہے کہ انہیں بلند
کرے اور اس کا نام مبارک اس میں لیا جائے اس میں اللہ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں صبح اور شام ۔
تفسیر - في بيوت ۔ یہ نور چند گھروں میں ہو گا۔ اب اعلان کرتا ہے کہ وہ گھر چھوٹے نظر آتے ہیں
مگر وہ دن آتا ہے کہ بڑے ہو جائیں گے۔
يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ۔ ان گھروں میں اللہ کا بہت ذکر رہتا ہے۔ یعنی خدا کی باتیں ہی صبح شام
کرتے رہتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ ر جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲)
اذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ ۔ اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ان گھروں کو بڑا بنا دے گا۔ کہ ان بنا دے
٣٨-
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹)
رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلُوةِ وَ
ابْتَاءِ الزَّلُوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ -
ترجمہ ۔ وہ ایسے لوگ ہیں جن کو غافل نہیں کرتی ان کی سوداگری اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے اور
اور ٹھیک نماز پڑھنے سے اور زکوۃ دینے سے وہ لوگ تو اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں الٹ جائیں
گے دل اور آنکھیں ۔
تفسیر۔ مومن کو چاہیے کہ اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو جاوے یہاں تک کہ اس کے بغیر
اسے کوئی خیال نہ رہے۔ اس درجہ احسان کو دوسرے لفظوں میں تصوف کہتے ہیں اور ان کا نام صوفی
ہے ۔ لِصَفَاءِ أَسْرَارِهِمْ وَنَ وَ نَقَاء أَحْقَادِهِمْ ان کے دلی خیالات صاف ہوتے ہیں۔ ا ہیں۔ ان کے
اعمال میں کوئی کدورت نہیں ہوتی۔ ان کا معاملہ اللہ کے ساتھ صاف ہوتا ہے۔ وہ خدا کے حضور احکام
کی تعمیل کے لئے اوّل صف میں کھڑے ہونے والے ہوتے ہیں۔ وہ اس دارالغرور میں دل نہیں
لگاتے ۔ چنانچہ تصوف کی تعریف میں فرمایا التَّجَا فِي مِنْ دَارِ الْغُرُورِ وَ الْإِنَابَةُ إِلَى دَارِ الْخُلُودِ صوفی
سہو کتابت ہے اصل لفظ آثَارِهِمْ ہے۔ مطابق الفتوحات الهيه في نصرة التصوف الحق
الخالي من الشوائب البدعية صفحه ۱۴
حقائق الفرقان
۲۱۰
سُورَةُ النُّورِ
موت کی تیاری کرتا ہے قبل اس کے کہ موت نازل ہو۔ ظاہری و باطنی طور پر پاکیزہ رہتا ہے یہاں
تک کہ تجارت و بیع اس کو اللہ تعالیٰ سے غافل نہیں کرتی ( رجالُ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ
ذكر الله ) اصحاب صفہ انہی لوگوں میں سے تھے ۔ یہ لوگ دن بھر محنت و مشقت کرتے۔ اس سے اپنا
گزارہ کرتے اور اپنے بھائیوں کو بھی کھلاتے اور پھر رات بھر وہ تھے اور قرآن شریف کا مشغلہ۔
صحابہ میں تین گروہ تھے۔ بعض ایسے کہ حضور نبوی میں آئے۔ کچھ کلمات سنے۔ کچھ مسائل
پوچھے پھر چلے گئے اور بس ۔ نماز پڑھ لی، زکوۃ دی، روزہ رکھا ، بشرط استطاعت حج کیا اور معروف
امور کے کرنے اور نواہی سے رکنے میں حسب مقدور کوشاں رہے۔
اور بعض ایسے جو اکثر صحبت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بیٹھے رہتے ۔ اس مخلوق کے اندر
ایمان رچا ہوا تھا۔ سخت سے سخت تکلیف، مصیبت اور دکھ اور اعلیٰ درجہ کی راحت، آرام اور سکھ میں ان
کا قدم یکساں خدا کی طرف بڑھتا تھا۔
انہی لوگوں میں سے خواص ایسے تیار ہو گئے کہ خدا ان کا متوتی ہو گیا۔ مجھے اس موقع پر ایک شعر
یاد آ گیا
ه
قَوْمٌ هُمُومُهُمْ بِاللَّهِ قَدْ عَلِقَتْ
وہ ایسے لوگ ہیں کہ سارا خیال ان کو اللہ کا رہ جاتا ہے۔ اور اس کے بغیر کسی کے ساتھ حقیقی تعلق نہیں
رکھتے۔ نبی کی اتباع وہ کرتے ہیں مگر اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ بادشاہ کی اطاعت کرتے ہیں تو اسی لئے
کہ اللہ نے حکم دیا۔ بیوی بچوں سے نیک سلوک بھی اسی لئے کرتے ہیں۔ وہ دنیا کے کاروبار کرتے ہیں۔ چھوڑ
نہیں بیٹھتے مگر یہ سب باتیں یہ سب کام ان کے اللہ ہوتے ہیں چنانچہ فرمایا۔
فَمَطْلَبُ الْقَوْمِ مَوْلَاهُمْ وَسَيِّدُهُم يَأْحُسْنَ مَطْلَبِهِمْ لِلْوَاحِدِ الصَّمَدِ
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخہ ۲۷ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحہ ۹۰۸)
٣٩ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ
مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ -
ترجمہ ۔ تاکہ ان کو اللہ جزا دے ان کے عمدہ سے عمدہ کاموں کی اور اپنا مال ان کو اور بھی زیادہ دے
لے وہ ایسی قوم ہے جس کی ساری فکریں اور ارادے اللہ تعالیٰ کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ ۲ لوگوں کی طلب گاہ ان کا
آقا اور سردار ہے۔ کیا ہی کہنے ان کی خوبصورت طلب کے کہ ان کی طلب گاہ ایک بے نیاز ہستی ہے۔
حقائق الفرقان
۲۱۱
سُورَةُ النُّورِ
اور اللہ جسے چاہتا ہے روزی دیتا ہے بے حساب (یعنی یہ لوگ دست به کار اور دل بہ یار ہوتے ہیں ) ۔
تفسير - لِيَجْزِيَهُمُ اللهُ أَحْسَنَ مَا مَا عَمِلُوا ۔ پہلے لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَیع سے بتایا کہ وہ آجکل
تجارت کرتے ہیں۔ عنقریب خلفاء راشدین میں سے ہوں گے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲)
۴۱ - أَوْ كَظُلُمتٍ فِي بَحْرٍ تُجِي يَغْشُهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ سَحَابٌ
ظُلُمَت بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا اَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدْ يَرْبِهَا وَ مَنْ لَّمْ يَجْعَلِ
اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ نُورٍ -
ترجمہ ۔ یا اس کی حالت اندھیروں کے جیسی ہے۔ گہرے دریا میں اس کو دبا لیتی ہے لہر ۔ پھر لہر پر لہر اور
اس کے اوپر بادل ۔ غرض گھٹا ٹوپ اندھیرے چھا رہے ہیں ایک پر ایک ۔ جب وہ اپنا ہاتھ پھیلائے
تو کچھ دکھتا ہی نہیں اس کو کیونکہ اللہ نے اس کو نو ر ہی نہیں دیا تو اب اس کے لئے کچھ بھی نور نہیں۔
تفسیر آؤ گظلمت ۔ ایسے لوگوں کا ذکر جو جماعت میں داخل ہیں ۔ مگر دراصل نہیں ہو۔ یں ہوئے ۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹)
۴۲ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَفْتِ
كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ وَاللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ ۔
ترجمہ ۔ کیا تجھے نہیں معلوم اللہ کی تسبیح کرتی ہیں جو چیزیں آسمان اور زمین میں ہیں اور پرندے پر
پھیلائے ہوئے ۔ ہر ایک نے جان رکھی ہے اپنی نماز اور تسبیح یا اللہ نے جان رکھی ہے اس کی نماز
اور تسبیح اور اللہ ہی بخوبی جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں ۔
تفسیر - تسبح له ۔ اس کی فرماں برداری میں لگے ہوئے ہیں۔
وَالطَّيْرُ صفت ۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ دنیا دیکھ لے گی۔ پرندان کفار کی لاشیں نوچ نوچ کر
کھائیں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲، ۱۸۳)
۴۳ - وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْبَصِيرُ -
ترجمہ ۔ اور اللہ کی ہی سلطنت ہے آسمان اور زمین میں اور اللہ کی ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۱۲
سُورَةُ النُّورِ
تفسیر وَإِلَى اللهِ الْمَصِيرُ ۔ خدا کی طرف انسان نے پہنچنا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
۴۴ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يُزْجِي سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُكَامًا فَتَرَى
الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلْلِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ جِبَالِ فِيهَا مِنْ بَرَدٍ فَيُصِيبُ
بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَصْرِفُهُ عَنْ مَنْ يَشَاءُ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ -
ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا اللہ بادلوں کو ہانک لاتا اور چلاتا ہے پھر ان کو آپس میں ملاتا ہے پھر
ان کو تہ بتہ کرتا ہے پھر تو دیکھتا ہے مینہ کو کہ نکلتا ہے اس کے اندر سے اور اتارتا ہے ان بادلوں سے
جو پہاڑوں سے ٹکر کھا کر آتے ہیں جن میں کہ اولے ہوتے ہیں پھر جب یا جس پر چاہتا ہے وہ
اولے برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے اولے اور گار کے پتھر ہٹا دیتا ہے۔ قریب ہے کہ بجلی کی
چمک ان کی آنکھیں کھو دے۔
تفسير - يرجى سَحَابًا - دریا سمندر - آدمی کے اندر سے سب جگہ سے پانی بھاپ بن کر اوپر کو جا
رہے ہیں۔ اور مختلف جگہوں کے قطرے ایک دوسرے کے ساتھ مل رہے ہیں ۔ اسی طرح مسلمانوں
,
کی افواج میں دور دراز سے لوگ شامل ہوں گے۔
الْوَدُقَ - نالیاں
مِنَ السَّمَاءِ ۔ بادلوں سے
يُصِيبُ ۔ بعض اشیاء کو نقصان پہونچتا ہے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
۴۵- يُقَلِّبُ اللهُ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ -
ترجمہ ۔ اللہ رات و دن بدلتا رہتا ہے۔ اس میں اہل بصیرت کے لئے عبرت ہے۔
تفسیر يُقلب ۔ رات کے وقت دن ہو جانا تھوڑا عرصہ گزرا۔ اس وقت 4 بجے رات ہو جاتی تھی
آج کل روز روشن ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۳)
حقائق الفرقان
ل الله
سُورَةُ النُّورِ
۴۶۔ وَاللهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِّنْ مَّاءٍ فَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ ۚ وَ
مِنْهُم مَّنْ يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّنْ يَنشِئُ عَلَى أَرْبَعٍ يَخْلُقُ اللَّهُ مَا
يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ اور اللہ ہی نے پیدا کیا ہر ایک جاندار کو کئی قسم پر پانی سے ۔ ان میں سے کوئی تو چلتا ہے
اپنے پیٹ کے بل اور کوئی دو پاؤں پر چلتا ہے اور کوئی چار پاؤں پر اور پیدا کرتا رہتا ہے اللہ جو چاہتا
ہے۔ بے شک وہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر - ماء نطفہ کا پانی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۳)
۴۷۔ لَقَدْ اَنْزَلْنَا أَيْتِ مُبَيِّنَتِ وَ اللهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ
مُسْتَقِيمٍ -
-
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے روشن آیتیں نازل فرمائیں اور اللہ راہ راست بتا دیتا ہے جسے چاہے
سیدھے رستے کی طرف ۔
تفسیر - لقد أنزلنا ۔ اس سورۃ میں پیشنگوئیاں صاف صاف کر دی ہیں ۔
لد
وَاللهُ يَهْدِی ۔ ان باتوں سے جو چاہے سیدھی راہ نکال سکتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
۴۸ - وَ يَقُولُونَ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ بِالرَّسُولِ وَ أَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ مِنْ
بَعْدِ ذَلِكَ وَمَا أُولَئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور دغا باز منہ سے کہتے ہیں ہم نے اللہ کو مانا ہے اور رسول کو اور فرمانبردار بنے ہیں پھر ایک سے نے
ایک جماعت ان میں کی پھر جاتی ہے اس اقرار کے بعد اور یہ تو مومنوں میں نہیں ہیں ۔
تفسير يَقُولُونَ ۔ منہ سے کہتے ہیں۔ عمل نہیں۔ اس میں اشارہ ہے کہ تقیہ کرنے والے مخالفین
خلفاء مومن کہلائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
حقائق الفرقان
۲۱۴
سُورَةُ النُّورِ
۵۰،۴۹ - وَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ
مُعْرِضُونَ - وَإِنْ يَكُن لَهُمُ الْحَقُّ يَأْتُوا إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب ان کو بلایا جاتا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف تا کہ وہ فیصلہ کرے ان میں تو ان
میں سے کچھ لوگ منہ پھیرنے لگتے ہیں۔ اور اگر انہیں کا کوئی حق ہو تو دوڑتے چلے آتے ہیں رسول کی
طرف سر جھکائے ہوئے۔
تفسیر دعوا ۔ ان کے مطلب کے برخلاف اللہ رسول کا حکم ہو تو اعراض کرتے ہیں۔
يَكُن لَّهُمْ ۔ ان کے مطلب کے مطابق ( حق ) شریعت کا مسئلہ ہو تو ماننے کو تیار ہو
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
جاتے ہیں۔
وَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ مُعْرِضُونَ - وَ إِنْ يَكُنْ لَهُمُ
الْحَقُّ يَأْتُوا إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ - اَفِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ أَمِ ارْتَابُوا أَمْ يَخَافُونَ أَنْ يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ
رَسُولُهُ بَلْ أُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ ( النور : ۴۹ تا ۵۱) اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لاتے
ہیں ۔ پھر ایک فریق ان میں سے پھر جاتا ہے اور وہ ایماندار نہیں ہیں اور جب وہ اللہ اور رسول کی طرف
بلائے جاتے ہیں تا کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے تو ایک فریق ان میں سے پھر جاتا ہے اور اگر ان
کے حق میں فیصلہ ہو تو فرمانبرداری کرتے ہوئے آجاتے ہیں ۔ کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے۔ یا یہ
شک میں پڑ گئے ہیں یا ان کو ڈر ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کرے گا۔ بلکہ یہ خود ہی ظالم ہیں۔
الفضل جلد ا نمبر ۵۲ ( ب ) مورخه ۸ جون ۱۹۱۴ صفحه ۱۱)
۵۳ - وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ -
ترجمہ ۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اور اللہ کا خوف رکھے اور اسے سپر بنائے تو یہی
لوگ کامیاب ہیں ۔
تفسیر - يَتَقَهِ ۔ اصل میں يَتَّقِی تھا۔ مَنْ کی وجہ سے ہی اڑی ۔توہ سکنہ کی لگائی گئی ،
ق مكسور ما قبل مفتوح لہذا ق ساکن ہوا۔
حقائق الفرقان
۲۱۵
سُورَةُ النُّورِ
ان رکوعوں میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک نور معرفت کا ہوتا ہے جس سے بھلے برے کی تمیز ہوتی
ہے۔ وہ نوران گھروں میں ہوتا ہے جن گھروں میں صبح و شام اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے۔ وہاں جولوگ
رہتے ہیں وہ تاجر ہیں ۔ ان کے گھر چھوٹے ہیں پر کسی دن اللہ ان گھروں کو بڑا بنا دے گا۔ چنانچہ اس
قرآن شریف کا جمع کرنے والا حضرت ابو بکر صدیق ہے۔ پھر حضرت عمرہ پھر حضرت عثمان اس کے
شائع کرنے والے۔ پھر حضرت علیؓ جن سے سچے روحانی علوم دنیا میں پہونچے۔ میں نے بھی خود
بلا واسطہ حضرت علی سے قرآن کے بعض معارف سیکھے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ان رکوعوں میں یہ بھی بتا دیا ہے کہ انصار میں خلافت نہ ہو گی بلکہ مہاجرین میں
پھر یہ بتایا کہ ان کا مقابلہ مسلمان بھی کریں گے اور کفار بھی۔ چنانچہ حضرت ابوبکر کی مخالفت اسی
طرح ہوئی ۔ بعض لوگ خلافت کے قائل نہ تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں کی مثال دی کہ ایک وہ جو
کلر کے بخارات کو پانی سمجھے ۔ دوسرے وہ جو شریعت کے سمندر میں بھی ہو کر مقابلہ کریں گے۔
انجام یہ کہ چرند پرندان کا گوشت کھائیں گے۔ خلفاء راشدین میں سے حضرت ابوبکر کے لئے
بہت مشکلات کرد۔ ت تھے۔ لشکر حضرت اسامہ کے ساتھ روانہ کر دیا گیا تھا۔
ادھر عرب میں جا بجا بغاوت پھیل گئی ۔ مکہ میں لوگ آمادہ بغاوت تھے کہ وہاں ایک عقلمند انسان
پہونچ گیا کہ تم ایمان لانے میں سب سے پیچھے تھے۔ اب مرتد ہونے میں سب سے پہلے ہو۔ تو اس
پر وہ باز آ گئے ۔
إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ مُعْرِضُونَ میں جس گروہ کا ذکر ہے۔ وہ نہ حضرت ابوبکر کے زمانہ میں نہ
حضرت عمرؓ کے زمانے میں۔ نہ حضرت عثمان وعلی کے زمانے میں ۔ غرض کبھی مظفر و منصور نہیں ہوا۔
مگر دوسرا فریق سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا۔ (البقرہ:۲۸۷) کہنے والا مظفر و منصور رہا۔ چنانچہ
قرآن مجید میں فرمادیا وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقره: ۲) ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
اے ہم نے سنا اور جان لیا۔ ہے اور یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں۔
حقائق الفرقان
۲۱۶
سُورَةُ النُّورِ
۵۵- قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِلَ وَ
عَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ -
ترجمہ ۔ کہہ دو اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول کی پھر اگر تم منہ موڑو گے تو رسول کے ذمہ تو اتنی ہی
بات ہے جو اس پر بوجھ رکھا گیا ( تبلیغ اور عملی نمونہ کا ) اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو تم پر بوجھ رکھا گیا۔ اور
اگر تم اس کی اطاعت کرو تو راہ پاؤ اور رسول کے ذمہ تو بس پہنچا ہی دینا ہے کھلا کھلا ۔
تفسیر ۔ اس آیت شریف میں اللہ جل شانہ انسان کو یہ تا
۔
انسان کو یہ تاکید فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول
کی اطاعت کرو اور یاد رکھو کہ اگر تم اس کی اطاعت نہ کرو گے تو اس کا ذمہ تو صرف اتنا ہی تھا کہ تبلیغ کر
دی اور یہ تمہارا ذمہ تھا کہ تم مان لو۔ کیونکہ یہ اطاعت ہی کامیابی کی راہ ہے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی اور فائز المرام ہونے کے لئے ایک صراط مستقیم بتلائی ہے جو
اطاعت اللہ اور اطاعت الرسول سے بنی ہے یہ ہدایت فرماتے وقت اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
اطِيعُوا الله یعنی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو ۔ چونکہ اللہ ت اطاعت کرو۔ چونکہ اللہ تعالی تو ایک ایسی فوق الفوق اور وراء الوراء
ہستی ہے جس کی شان ہے لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ (الانعام: ۱۰۴) ۔ پھر اس کی اطاعت کیونکر ہو سکتی ۔اس
کی سبیل اور صورت یہ ہے کہ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ - اطاعت الرسول ہی اطاعت اللہ ہوتی ہے کیونکہ
رسول اللہ تو گو یا مرضات اللہ کے دیکھنے اور معلوم کرنے کے لئے ایک آئینہ صافی ہوتا ہے اس
کی زندگی اس کا چال چلن اس کی نشست برخاست ۔ غرض اس کی ہر بات رضائے الہی اور
اطاعت الہی کا نمونہ ہوتی ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اطِیعُوا الله کے بعد أَطِيعُوا الرَّسُولَ کہہ کر
اس مشکل کو حل کر دیا جو اطاعت اللہ کے سمجھنے اور سوچنے میں پیدا ہو سکتی تھی اور اس کی صراحت اور
توضیح اور بھی ہو جاتی ہے جب ہم یہ پڑھتے ہیں فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِلَ اس حصہ آیت میں
فَإِنَّمَا عَلَيْهِ میں کی ضمیر جو رسول کی طرف راجع ہے بتلا رہی ہے کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے اس اطاعت کو جو
ابتدائے آیت میں اللہ اور رسول کی اطاعت میں منقسم تھی یہاں صرف رسول ہی کی اطاعت سے مخصوص کر
، اور پھر جب ہم اِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا والے حصہ پر غور کرتے۔ تے ہیں تو یہ راز اور بھی کمال صفائی
دیا ہے
لے اسے آنکھیں نہیں ادراک کر سکتیں ۔
حقائق الفرقان
۲۱۷
سُورَةُ النُّورِ
سے حل ہو جاتا ہے غرض یہ ہے کہ اطاعت اللہ وہی ہے جو اطاعت رسول ہے ۔ قرآن کریم کے
دوسرے مقامات پر اس عقدہ کو صاف الفاظ میں حل کیا گیا ہے جیسے فرما یا قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : ۳۲) ۔ یعنی اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے محب اور عزیز بن جاؤ تو اس کے
لئے تدبیر یہ ہے کہ میری اطاعت کرو اور دوسرے مقام پر فرمایا : مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ
الله (النساء : ۸۱) جس نے رسول اللہ کی اطاعت کی اس نے اللہ ہی کی اطاعت کی۔
فی الجملہ اس آیت میں حصول کامیابی کے لئے ایک گر بتلایا ہے جس کا نام ہے اطاعت الرسول
جو اپنے اصل معنوں میں اطاعت اللہ ہی ہے کیونکہ رسول مرضات اللہ کا مظہر ہوتا ہے اور وہ
خدا تعالیٰ کے ہاتھ کی کل ہوتا ہے اس کا اپنا ارادہ کچھ ہوتا ہی نہیں ۔ چنانچہ فرمایا ہے کہ وَمَا يَنْطِقُ
عَنِ الْهَوَى (النجم : ۴ ۔
اللہ تعالیٰ یہ طریق کامیابی بتلا کر ایک پیشگوئی کے ذریعے سے اس اصول کی صداقت ظاہر
کرتا ہے کیونکہ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا میں تو ایک دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائدہ اس اطاعت الرسول میں
یہ ہوگا کہ تم دین اور دنیا میں فائز المرام ہو جاؤ گے ۔ پس اس دعوے کو اللہ تعالیٰ ایک پیشگوئی کے
رنگ میں دلیل دے کر ثابت کرتا ہے۔ (تحفہ سالانہ یار پورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحه ۱۶۸ تا ۱۷۰)
پس یا درکھو کہ عقائد کے لحاظ سے دنیا میں بینظیر چیز اسلام ہے۔ میں راستی سے کہتا ہوں کہ ایمان
کے لحاظ سے، اعمال کے لحاظ سے دنیا میں کوئی مذہب اسلام سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مگر میں یہ بھی ساتھ
ہی کہوں گا کہ اسلام ہو ۔ دعو ۔ کہ اسلام ہو ۔ دعوئے اسلام نہ ہو۔ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ (البقرة: ۱۱۳) کا
مصداق ہو۔ ساری توجہ خدا تعالیٰ ہی کی طرف لگا دیوے اور ایسے طریق پر کہ گویا وہ خدا کو دیکھ رہا
ہے۔ یا کم از کم اتنا ہی ہو کہ اس بات کو کامل طور پر سمجھے کہ خدا مجھ کو دیکھ رہا ہے۔ خدا تعالیٰ کے انعام
کو یاد کر کے اور یہ دیکھ کر کہ کیسی کتاب ، کیسا مذہب اس نے عطا کیا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳/ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۵)
لے اور وہ بات نہیں کرتا اپنے نفس کی خواہش سے۔ ۲ جس نے اپنی ذات کو ہر طرح اللہ کے سپرد کر دیا اور وہ
نیکو کار اللہ کا دیوانہ اور شیدا ہو۔
حقائق الفرقان
۲۱۸
سُورَةُ النُّورِ
۵۶ - وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى
لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَ
مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے وعدہ کر لیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں ایماندار ہیں اور جنہوں نے بھلے کام کئے
ہیں کہ ان کو ضرور خلیفہ بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنایا ان سے پہلے والوں کو اور بے شک ان
کے دین کو مضبوط کرے گا ان کے لئے جس کو ان کے لئے پسند فرمالیا ہے۔ اور ان کو خوف کے بدلے
میں امن عنایت فرمائے گا وہ خالص میری ہی عبادت کیا کریں گے اور شریک نہ کریں گے میرے
ساتھ کسی چیز کو اور جو کوئی ناشکری کرے اس کے بعد تو وہی لوگ فاسق ہیں۔
تفسیر۔ یعنی خدائے تعالیٰ نے ان لوگوں میں سے جو تم میں سے ایمان لائے (یعنی لوازم ایمان
حقیقی ان میں پائے جاتے ہیں ) اور اعمال صالحہ بجالاتے ہیں ۔ ( یعنی عملی طور پر بھی ایمان کا واقعی نتیجہ
اپنی زبان اور اعضاء اور اپنے اموال پر دکھاتے ہیں) ان سے اللہ تعالیٰ نے حتمی وعدہ کر لیا ہے کہ یقینا
یقیناً ان کو ضرور اسی زمین پر خلیفہ بنا دے گا جیسا کہ ان لوگوں کو بنایا جو تم سے پہلے تھے اور ان کا وہ
دین جو ان کے لئے پسند کر چکا ہے۔ اس کے کر دکھانے اور پھیلانے کی ان کو قوت عطا کرے گا اور
خوف کے بعد ان کی حالت کو امن سے بدل دے گا ۔ وہ مجھے ہی پوجیں گے۔ (یعنی میری ہی اطاعت
اور عبادت کریں گے ) میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گے۔ جو (یعنی ان نشانات کو دیکھ کر )
اس کے بعد کفران کریں گے وہ لوگ فاسق ہیں ۔ ( تحفہ سالا نہ یار پورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحه ۱۷۰)
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ - خلیفہ کا بنانا خدا کے اختیار میں ہے۔ اور میں اس امر میں خود گواہ ہوں کہ
خلافت خدا کے فضل سے ملتی ہے۔
وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ ۔ یہ سچے خلیفہ کی صداقت کے نشان بتائے کہ ان میں تمکین دے گا۔ ان پر
حقائق الفرقان
۲۱۹
سُورَةُ النُّورِ
خوف بھی آئے گا۔ مگر وہ خوف امن سے بدلا جاوے گا۔ برخلاف اس کے جو ان کے منکر ہوئے ۔ وہ
فاسق ہوں گے۔ چنانچہ دیکھ لو۔ کنجروں سے، رنڈیوں سے پوچھو تو اپنے تئیں اسی گروہ کی خادم بتاتی ہیں۔
جو کافر ابو بکر و عمر ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)
اللہ نے تم میں سے مومنوں اور نیکوکاروں سے وعدہ کیا کہ انہیں اس سرزمین ( مکہ ) میں ضرور
خلیفہ بنائے گا۔ جیسا ان سے پہلوں کو بنایا اور وہ دین جو ان کیلئے پسند کیا ہے۔ اسے ان کی خاطر مضبوط
کر دے گا اور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا کہ وہ میری عبادت کریں گے اور کسی کو میرا شریک
نہ ٹھہرائیں گے۔
یہ پیشین گوئی صحابہ کے حق میں ایسی پوری ہوئی کہ تاریخ عالم میں اس کی نظیر نہیں ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۸)
اور جس طرح جناب موسیٰ علیہ السلام کی قوم دشمنوں سے نجات پا کر آخر معزز اور ممتاز اور خلافت
اور سلطنت سے سرفراز ہوئی ۔ اسی طرح ٹھیک اسی طرح لاریب اسی طرح اس رسول کے اتباع بھی
موسیٰ علیہ السلام کے اتباع کی طرح بلکہ بڑھ کر ابراہیم کے موعود ملک بالخصوص اور اپنے وقت کے
زبردست بادشاہوں پر علی العموم خلافت کریں گے ( فرمایا ) وعدہ دے چکا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو تم
میں سے جو ایمان لائے اور کا اور کام کئے انہوں نے اچھے ضرورخ اچھے ضرور خلیفہ کر دے گا ان کو اس خاص زمین میں
( جس کا وعدہ ابراہیم سے ہوا جیسے خلیفہ بنایا ان کو جوان اسلامیوں سے پہلے تھے اور طاقت بخشے گا
انہیں اس دین پھیلانے کیلئے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے پسند فرمایا۔ اور ضرور ہی بدل دے گا انہیں
خوف کے بعد امن سے۔ ن۔
۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۱۳ - ۱۴)
اللہ تعالیٰ کی نعمت کی قدر کرو۔ اس نے خاتم الانبیاء بھیجا۔ کتاب بھی کامل بھیجی ۔ کتاب کے
سمجھانے کا خود وعدہ کیا اور ایسے لوگوں کے بھیجنے کا وعدہ فرمایا جو آ آ کر خواب غفلت سے بیدار کرتے
ہیں۔ اس زمانے ہی کو دیکھو کہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کا وعدہ کیسا سچا اور صحیح ثابت ہوا۔ اس کا رحم ۔ اس کا
فضل اور انعام کس کس طرح دستگیری کرتا ہے۔ مگر انسان کو بھی لازم ہے کہ خود بھی قدم اٹھاوے۔
حقائق الفرقان
۲۲۰
سُورَةُ النُّورِ
یہ بھی ایک سنت اللہ چلی آتی ہے کہ خلفاء پر مطاعن ہوتے ہیں ۔ آدم پر مطاعن کرنے والی خبیث
روح کی ذریت بھی اب تک موجود ہے ۔ صحابہ کرام پر مطاعن کرنے والے روافض اب بھی ہیں۔
مگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ان کو تمکنت دیتا ہے اور خوف کو امن سے بدل دیتا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۶ مورخه ۵ رمئی ۱۸۹۹ء صفحه ۵)
چونکہ خلافت کا انتخاب عقل انسانی کا کام نہیں ۔ عقل نہیں تجویز کر سکتی کہ کس کے قومی قوی
ہیں کس میں قوت انتظامیہ کامل طور پر رکھی گئی ہے۔ اس لئے جناب الہی نے خود فیصلہ کر دیا ہے۔
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ خلیفہ بنانا اللہ تعالیٰ ہی کا
کام ہے۔
اب واقعات صحیحہ سے دیکھ لو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
خلیفہ ہوئے کہ نہیں؟ یہ تو صحیح بات ہے کہ وہ خلیفہ ہوئے اور ضرور ہوئے۔ شیعہ بھی مانتے ہیں کہ حضرت
علی رضی اللہ عنہ نے بھی ان کی بیعت آخر کر لی تھی پھر میری سمجھ میں تو یہ بات آ نہیں سکتی اور نہ
اللہ تعالیٰ کو قوی ، عزیز ، حکیم خدا ماننے والا کبھی و ہم بھی کر سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارادہ پر بندوں کا انتخاب
غالب آ گیا تھا۔ منشاء النبی نہ تھا اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہو گئے۔
غرض یہ بالکل سچی بات ہے کہ خلفائے ربانی کا انتخاب انسانی دانشوں کا نتیجہ نہیں ہوتا۔ اگر
انسانی دانش ہی کا کام ہوتا ہے تو کوئی بتائے کہ وادی غیر ذی زرع میں وہ کیونکر تجویز کر سکتی ہے؟
چاہیے تو یہ تھا کہ ایسی جگہ ہوتا جہاں جہاز پہونچ سکتے ۔ دوسرے ملکوں اور قوموں کے ساتھ تعلقات
قائم کرنے کے اسباب میسر ہوتے ۔ مگر نہیں وادی غیر ذی زرع ہی میں انتخاب فرمایا اس لئے کہ
انسانی عقل ان اسباب و وجوہات کو سمجھ ہی نہیں سکتی تھی ۔ جو اس انتخاب میں تھی۔ اور ان نتائج کا اس کو
علم ہی نہ تھا جو پیدا ہونے والے تھے۔ عملی رنگ میں اس کے سوا دوسرا منتخب نہیں ہوا۔ اور پھر جیسا کہ
عام انسانوں اور دنیا داروں کا حال ہے کہ وہ ہر روز غلطیاں کرتے اور نقصان اٹھاتے ہیں آخر خائب
اور خاسر ہو کر بہت سی حسرتیں اور آرزوئیں لے کر مر جاتے ہیں۔ لیکن جناب البہی کا انتخاب بھی تو