سُوْرَۃُ الْفُرْقَانِ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
۲۳۱
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ فرقان کو اللہ کے نام نامی اور اسم گرامی سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے۔
رض یہ سورۃ صحابہؓ کی تاریخ ہے۔ ان کے سچے حالات اس میں درج ہیں ۔ سورہ مومنون میں
عام مومنوں کو بشارت دی ہے۔ النور میں خلفاء کی خصوصیت بیان فرمائی ہے۔ اس میں صحابہؓ کی
تاریخ اور حالات درج ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا -
ترجمہ ۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات پاک جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل کیا تا کہ وہ تمام
جہانوں کو ڈرانے والا ہو۔
تفسیر - نَزَّلَ الْفُرْقَانَ - الفرقان (یوم البدر ) جو دشمنوں کی کمر کو توڑے۔ ۹ آدمی مکہ میں بڑے شریر
تھے۔ وہ نو بری طرح ہلاک ہوئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ ۳ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
بہت برکت والا ہے وہ خدا جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل فرمایا تاکہ لوگوں کے واسطے
ڈرانے والا ہو۔
فرقان اس شئے کو کہتے ہیں جو جدا کرنے والی اور تمیز پیدا کرنے والی ہو۔ جس سے وہ باہمی
مخالفت جو دو گروہوں کے درمیان ہو اس کا فیصلہ ہو جائے کہ ان میں سے سچا کون ہے اور جھوٹا کون
ہے۔ ہر ایک نبی کو ہمیشہ فرقان عطا کیا جاتا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا فرقان وہ واقعہ تھا جس
میں فرعون اور اس کا لشکر اور اس کا لشکر دریا میں غرق ہوئے ۔ اور حضرت موسی بمعہ اپنی جماعت کے صاف بچ
نکلے ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرقان جنگ بدر کا دن تھا جس دن کہ مخالفوں کی زبردست

حقائق الفرقان
۲۳۲
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
طاقت والے اس سر گروہ کے ہلاک ہوئے اور مسلمانوں کو فتح اور غلبہ حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ دلائل
اور حج نیرہ کا فرقان ہے جو انبیاء اور ان کے متبعین کو عطافرما یا جاتا ہے۔
فرقان یک دفعہ سارے جہان کو غارت نہیں کر دیتا ۔ بلکہ بعضوں کو اس وقت ہلاک کیا جاتا ہے
تا کہ دوسروں کے واسطے خوف اور عبرت کا موقع ملے ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ لِيَكُونَ
لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا - کیا معنی؟ فرقان اس واسطے نازل ہوتا ہے کہ دوسرے لوگوں کے واسطے ہدایت کا
باعث ہو جائے ۔ جنگ بدر میں بڑے آدمی جو ہلاک ہوئے ان کی تعداد قریباً آٹھ ہی تھی ۔ مگر ایسا بڑا
فرقان ہمارے دیکھتے ہوئے ہمارے ملک میں ہوا ۔ الا تعجب اور حیرت کا مقام ہے کہ دوسرے
مشاہدہ کنندہ کو کوئی عبرت نہیں ہوئی۔ یا ہوئی تو بہت ہی کم ۔ غور کرو۔ وادی کانگڑہ میں جو بیس ہزار آدمی
ہلاک ہوا ہے وہ دوسروں کو ایک عبرت دلانے والا واقعہ ہے۔ نہ صرف ان لوگوں کو جو اس سلسلہ کے
مخالف : ہیں بلکہ احمد !
لکہ راحمدیوں کو بھی اپنی حالت کی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا ہے۔
یہود کی ذلت اور ان کا سو ر اور بندر بننا بھی ایسا واقعہ تھا کہ لوگ اس سے عبرت پکڑتے مگر غفلت
کے باعث وہ عبرت نہیں ۔ غور کرو۔
فَجَعَلْنَهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَ مَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ ( البقرة: ٦٧ ) -
ترجمہ ۔ پس کر دیا ہم نے اس قصہ یہود کو دہشت ان لوگوں کے لئے جوان کے سامنے تھے اور
پیچھے آنے والوں کے لئے اور نصیحت و وعظ متقیوں کے لئے۔
یہ فرقان کی دلیل دہر یہ لوگوں کو بھی ہدایت کی طرف بلاتی ہے کیونکہ اگر خدا کوئی نہیں تو کیا سبب
ہے کہ دنیا میں ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو خدا کے مرسلین ہوتے ہیں اور عبادت الہی کا وعظ
کرتے ہیں۔ اور ان کے مخالف ناکام مرتے ہیں۔ اس سورہ شریف میں تمام مذاہب باطلہ کی تردید ہیں۔اس
کی گئی ہے۔ چنانچہ اگلی آیت میں ان لوگوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جو کسی اور شئے کو مظہر خدا بناتے
ہیں۔ یا بت پرستی کرتے ہیں۔
( بدر جلد نمبر ۱۳ مورخه ۲۹ جون ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا - کفار بدر کی ہلاکت تمام جہان کے لئے نشان ہوگی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)

حقائق الفرقان
۲۳۳
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ وَ لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ
شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا -
ترجمہ ۔ وہ پاک ذات ہے جس کی سلطنت ہے آسمان اور زمین میں اور اس نے نہ کوئی بیٹا اور نہ برابر
والا اپنا مقرر کیا ملک میں ۔ ہاں اس نے سب ہی کو پیدا کیا ہے پھر اس کا بخوبی اندازہ کر دیا ہے۔
تفسیر ۔ لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا ۔ جب والد نہیں ۔ تو کسی کا کیا لحاظ ۔ جب قوم بگڑی ۔ نذیر آ گیا۔ اس میں
پیشگوئی ہے کہ ابن اللہ کہنے والے بھی مفتوح ہوں گے۔ اور مشرک بھی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
اللہ تعالی لاشریک ہے۔ سب کا خالق ہے۔ دلیل یہ ہے کہ ہر ایک چیز ایک اندازہ پر ہے اور محدود
ہے اور یہ بات اگر چہ آریہ سماج اسے مانتے ہیں ۔ مشاہدات اور ، اور تجارب سے بھی ظاہر ہے۔ اور ہر
ایک محدود کیلئے حد بندی کرنے والا ضروری ہے اور مادہ و جیو کی حد بندی کرنے والا پھر خدا کے سوا کون
ہے؟ پس وہ ہر ایک چیز کا خالق اللہ ہی ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۵)
تقدیر، تدبیر اور امتحان تو سب سچے مسئلے ہیں اور مطابق واقع ہیں اور تمام نظام عالم اور انسانی
افعال و اعمال میں نظر آ رہے ہیں انہیں ڈھکوسلا کہنا اپنی عقلمندی کا ثبوت دینا ہے۔ سنو! تقدیر کے معنی
ہیں اندازہ بنا دینا اس کا ثبوت قرآن کریم میں یہ ہے خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَةً تَقْدِيرًا (الفرقان : ٣)
کیا معنے؟ ہر ایک چیز کو اللہ تعالیٰ نے بنایا پھر اس ہر چیز کے لئے ایک اندازہ اور حد مقرر کر دی کیونکہ
اللہ تعالیٰ کے ماسوا سب محدود اور اس کے احاطہ کے ماتحت ہے ۔ اب غور کر لو کہ یہ مسئلہ ڈھکوسلا ہے
یا تمام ترقیات دینی اور دنیوی اسی تقدیر اور اندازہ سے ہو رہی ہیں اگر اس کو نہ مانا جاوے تو نہ
دین رہے اور نہ دنیا۔
مثلاً ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کی فرماں برداری اس لئے کرتے ہیں کہ اس کا اندازہ یہی
ہے کہ ان باتوں کا نتیجہ ہمارے حق میں نیک اور عمدہ ہوگا۔ اگر اس اندازہ پر ایمان نہ ہو تو پھر نیکی کیوں
کی جاوے۔ غرض اس آیت نے بتایا ہے کہ ہر ایک عمل نتیجہ خیز ہے۔ اور بڑے علیم و حکیم نے تمام

حقائق الفرقان
۲۳۴
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
کارخانہ مضبوط علمی رنگ کا بنایا ہے۔ اس میں کوئی حرکت اور سکون عبث اور بے نتیجہ نہیں۔ یہ آیت ہر
شخص کو چست اور کارکن بننے کی حد سے زیادہ ترغیب دیتی ہے۔ کس قدر نا بینائی یا اعتراض کرنے کی
ٹھیکہ داری ہے کہ ایسے حقائق کو ہنسی اور نکتہ چینی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کاش لوگ سمجھیں کہ اس نئے
گروہ کو راست بازی سے کس قدر تعلق ہے اور ان کی عملی حالت کیا ؟
اور تدبیر کا مسئلہ تو ایسا صحیح ہے کہ دیندار اور بے دین اللہ تعالیٰ کو ماننے والے اور نہ ماننے والے
سب اس مسئلہ کو ضروری اور واجب العمل یقین کرتے ہیں اور تدبیر کے معنے ہی یہی ہیں کہ تقدیر کے
سب اس ہے
مطابق تہیہ اسباب کیا جاوے۔
اور امتحان کے اصل معنی ہیں ۔ محنت کا لینا۔ ایک دنیا دار امتحان کیلئے کو اغذ امتحان کے جواب مثلاً
دیکھتا ہے تو اس لئے کہ طالب العلم کی محنت کا اس کو پتہ لگ جائے اور محنت کا نتیجہ اس کو دے ۔ اور
اللہ تعالیٰ بھی امتحان لیتا ہے۔ یعنی محنت کرانا چاہتا ہے۔ ستی کو نا پسند کرتا ہے۔ ہاں علیم وخبیر ہے جب
کوئی محنت کرتا ہے جیسے کوئی محنت کرے ویسی ہی جناب البہی سے محنت کرنے کا بدلہ ملتا ہے۔
گندم از گندم بروید جو ز جو
از مکافات عمل غافل مشو
اسی امتحان کے معنوں کو ایک حکیم مسلمان نے نظم کیا ہے۔ اور اسی سچے علم کو قرآن کریم نے یوں
بیان کیا ہے ۔ وَ أَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى - ثُمَّ يُجْزِيهُ الْجَزَاء
الأولى (النجم: ۴۰ تا ۴۲) اور انسان کو اس کی سعی کے سوا اور کوئی فائدہ نہیں ملے گا اور یہ پختہ
بات ہے کہ اس کی سعی دیکھی جائے گی ۔ پھر اسی کے مطابق واقع اسے پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور
ه
فرمایا
فرما یا فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعِيهِ ۚ وَ إِنَّا لَهُ كَتِبُونَ (الانبياء : ۹۵)
اور جو شخص نیک کام کرے گا اور وہ مومن بھی ہو گا تو اس کی سعی کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور ہم
اے عزم - آمادگی ۔ ارادہ تیاری مستعدی ۔ ۲ گندم سے گندم ہی اگتی ہے اور جو سے جو تو اپنے عمل کی پاداش
سے غافل نہ ہو۔

حقائق الفرقان
۲۳۵
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
اس کی سعی اور اعمال کو محفوظ رکھنے والے ہیں۔
پھر تقدیر کے معنے علم النبی کے بھی ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام اشیاء کا علم جناب النبی کو
قبل از ایجاد اور وجود ان اشیاء کے حاصل ہے۔ اس مسئلہ میں بھی آریہ اسلام کے مخالف نہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۹۴ تا ۹۶)
تقدیر کے معنی حسب لغت عرب اور محاورہ قرآن کے کسی چیز کا اندازہ اور مقدار ٹھہرانا ہیں
دیکھو آیات مرقومہ الذیل۔
وَ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَةً تَقْدِيرًا ( الفرقان: ٣)
إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْتُهُ بِقَدَرٍ ( القمر : (۵۰) --
وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ (الرعد: 9)۔
٩ - -
خدائے تعالیٰ نے ہر ایک چیز کو موجودات سے ایک خلقت ( نیچر ) اور اندازے پر بنایا ہے۔
اور جیسا اس کی ترکیب اور ہیئت کذائی کا مقتضاء ہو۔ لابد ویسے افعال اور آثار اس سے سرزد ہوتے کا
ہیں۔ گویا جیسے اس کے مقدمات ہوں گے لامحالہ ویسا نتیجہ اس سے ظہور پذیر ہوگا ممکن نہیں ہے کہ کوئی
شخص ان خدائی حدوں کو توڑ سکے اور ان اصلی خواص کو جو قدرت نے کسی چیز میں خلق کئے ہیں۔ بدوں
ان اسباب کے جن کو خالق نے بمقتضائے فطرت ان کا سبب مبطل قرار دیا ہو کوئی شخص کسی اور طرح پر سب مبل دیا اور
باطل کر دے سلسلہ کا ئنات کے خالق کا کلام اس مطلب و مقام میں فرماتا ہے۔ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ
تَبْدِيلًا (فاطر: ۴۴) - وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِيلًا (فاطر : ۴۴)
مثلاً توحید اور عبادت اور طاعت اور اتفاق اور صحیح کوشش اور چستی کو جن ثمرات اور پھلوں کا
درخت بنایا ہے۔ ممکن نہیں کہ وہی پھل اور وہی ثمرات شرک اور ترک عبادت اور بغاوت اور باہمی
نفاق اور تفرق اور غلط کوشش اور ستی سے حاصل ہو سکیں۔ جن باتوں کیلئے تریاق کا استعمال ہوتا ہوتا۔ ہے
لے اور بنائی ہر چیز پھر ٹھیک کیا اس کو ماپ کر ۔ ۲۔ ہم نے ہر چیز بنائی پہلے ٹھہرا کر۔ سے اور ہر چیز کی ہے اس کے
پاس گنتی ۔ ہے سوتو نہ پاوے گا اللہ کا دستور بدلنا ۔ ہے اور نہ پاوے گا اللہ کا دستور ٹلنا ۔

حقائق الفرقان
۲۳۶
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
ان باتوں کیلئے زہر مار سے کام نکلنا دشوار کیا محال ہے۔ ع
جول
گندم از گندم بروید جون جو
گناہ اور جرائم کے ارتکاب سے نیکی اور فرماں برداری کے انعامات کو طلب کرنا
بے ریب تقدیر اور خدائی اندازے کے خلاف ہے۔ اور نیکی اور فرماں برداری پر دوزخ میں جانے کا
یقین بے شبہ رحیم اور کریم ۔ عادل ذات پاک پر ظلم کا الزام قائم کرتا ہے۔ قرآن کہتا ہے۔
أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوْنَ (السجده : ١٩)۔
أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفُجَارِ (ص: ۲۹) ۔
اسلام تقدیر کے مسئلے پر یقین دلا کر اہلِ اسلام کو اس بات پر ابھارتا ہے کہ برے کاموں کے
نزدیک مت جاؤ۔ برے بیچ برا پھل لاتے ہیں ۔ آرام و آسودگی کے سامان مہیا کرو۔ بے دل مت
ہو کیونکہ ہر ایک چیز کا اندازہ خدا کی درگاہ سے معین ہو چکا ہے۔ نقصان کے اندازے والی چیزیں نافع
نہ ہوں گی اور منافع کی مثمر اشیاء دکھوں کی موجب نہ ہوں گی ۔ ہر ایک چیز اپنی فطرت پر ضرور قائم ہے
اور تمہارا ہر فعل وجوباً وہی نتیجہ دے گا جو اس کی ترکیب کا مقتضاء ہے۔
آدمی کے اعمال بد اور افعال مکروہ سے آدمی پر وبال آتا ہے۔ جب ہر ایک تکلیف کا سر چشمہ
گناہ ٹھہرا۔ جب ہر ایک گناہ کا نتیجہ تکلیف ٹھہری تو منصفو! بے جا تعجب میں ہلاک نہ ہونے والو ۔
قیامت میں نجات کے امیدوارو۔ راستی پسندو۔ سوچو اور اندازہ کرو کہ حسب تعلیم قرآن حضرت
انسان کو گناہ سے کیسی نفرت ضرور ہے اور آدمی کو خدا کی نافرمانی سے بچنا کیسا لا بد ہوا۔ بھلائی کے لینے
میں اور برائی سے بچنے کے لئے مسلمانوں ۔ قرآن کے ماننے والوں کو کیسی تاکید ہوئی۔ جب ہر ایک
تنزل اور مصیبت گناہ کا نتیجہ ہوا۔ تو اہل اسلام کو کہاں تک ترقی کرنے اور عصیان البہی سے بچنے کی سعی
کرنی چاہیے۔ جن نافہم لوگوں نے کہا ہے کہ گناہ کو مسلمان ایک خفیف حرکت اور وہ بھی خدا کی طرف
ے گندم سے گندم ہی اُگتی ہے اور جو سے جو ۔ ۲ے بھلا ایک جو ہے ایمان پر برا بر ہے اس کے جو بے حکم ہے۔
نہیں برابر ہوتے ۔ سے کیا ہم کریں گے ڈر والوں کو برابر ڈھیٹ لوگوں کے۔

حقائق الفرقان
۲۳۷
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
سے مان کر گناہ میں بے باک ہیں۔ وہ سوچیں کہ ان کی بات کچھ بھی راست ہے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۹ تا ۳۱۴)
وہ جس کے لئے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمینوں کی اور جس نے کوئی بیٹا نہیں بنایا اور جس کی
بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے۔ اور جس نے ہر شئے کو پیدا کیا اور پھر ہر شئے کا ٹھیک ٹھیک اندازہ
مقرر کیا۔ آسمان و زمین سب جگہ خدا کی سلطنت ہے۔ کوئی اس کا شریک نہیں ۔ اس واسطے وہی ایک
عبادت کے لائق ہے۔ کسی اور کو معبود بنایا جاوے تو باطل ہے ۔ لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا (بنی اسرائیل: ۱۱۲)
اس نے اپنا کوئی بیٹا نہیں بنایا۔ اس میں عیسائیوں کی تردید ہے۔ جو مسیح کو ابن اللہ کہتے ہیں ۔ خلق
كُلَّ شَيْءٍ ہر شئے کا وہی خالق ہے۔ اس میں آریوں کی تردید ہے۔ جن کا مذہب ہے کہ خدا مادہ اور
روح وغیرہ کا خالق نہیں ۔ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا خدا نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر دیا ہے کیا معنے؟ جیسا
عمل کیا جاتا ہے۔ ویسا ہی پھل ملتا ہے۔ نیکی کرنے والا بد نتیجہ نہیں پا سکتا۔ اور بدی کرنے والا نیک ملتا
نتیجہ حاصل نہیں کر سکتا ۔ سست آدمی چستی کا فائدہ نہیں پا سکتا۔ یہ مسئلہ تقدیر کا بڑی ہمت بڑھانے والا
ہے اور انسان کو اعلیٰ مراتب پر پہنچانے والا ہے۔ افسوس ہے کہ جن لوگوں نے اس کے صحیح معنے نہیں
سمجھے وہ اس کو اپنی تمام کمزوریوں اور غفلتوں کی ڈھال بناتے ہیں ۔ مسئلہ تقدیر کو مولوی رومی صاحب
نے ایک رباعی میں خوب ادا کیا ہے
از مذاہب مذہب دہقان قوی اے مولوی مذہب دہقان چه باشد هرچه کشتی بدروی
گندم از گندم بروید جو ز جو
هرچه کشتی بدروی اے مولوی کے
سوال: جب خدا تعالیٰ انسان کے اعمال نیک و بد کو پہلے سے لکھ چکا ہے۔ تو پھر انسان مجبور
ه
ہے۔ کیونکہ ان میں کچھ کمی بیشی نہیں ہو سکتی ۔
جواب: علم تابع معلوم ہوتا ہے۔ خدا کے علم نے ہم کو مجبور نہیں کیا کہ ہم یہ کام کریں یا نہ کریں بلکہ
ہمارے اس کام کے کرنے یا نہ کرنے کے سبب خدا کو علم حاصل ہے۔ مثلاً استاد ایک لڑکے کی کم تو جہی
اے اے مولوی ! تمام مذاہب میں دہقان کا مذہب سب سے طاقتور ہوتا ہے۔ دہقان کے مذہب کا اصول ( یہ )
ہے کہ وہ بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔ گندم سے گندم پیدا ہوتی ہے اور جو سے جو ۔ اے مولوی جو تو ہوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۳۸
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
کے سبب امتحان سے پہلے کہ دیتا ہے۔ یا لکھ دیتا ہے کہ یہ لڑکا ضرور فیل ہو جائے گا۔ اور بعد میں وہ
فیل ہو جاتا ہے۔ تو استاد کے کہنے یا لکھنے نے اس کو فیل نہیں کر دیا۔ بلکہ اس کی اس حالت نے ایک
دانا استاد کو پہلے سے یہ علم دے دیا۔ چونکہ خدا جو عالم الغیب ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہم کیا کریں گے
لیکن اس کے جاننے نے ہم کو مجبور نہیں کیا۔ بلکہ ہمارا ایسا کرنا اس امر کا موجب ہوا تھا کہ خدا کو پہلے
سے یہ علم حاصل ہو۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۳ مورخه ۲۹ جون ۱۹۰۵ صفحه (۳)
وَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا
يَمْلِكُونَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَ لَا نَفْعًا وَّ لَا يَمْلِكُونَ مَوْتَا وَ لَا حَيُوةً وَلَا نُشُورًا -
ترجمہ ۔ اور لوگوں نے جھوٹے معبود ٹھہرا رکھے ہیں اللہ کے سوا ، جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے اور وہ خود
ہی پیدا کئے جاتے ہیں اور وہ مالک نہیں اپنے حق میں نہ برے کے نہ بھلے کے اور نہ مالک ہیں مرنے
کے نہ جینے کے اور نہ (مرکر ) جی اٹھنے کے۔
تفسیر ۔
اور اس کے سوائے اور معبود اختیار کئے جو کچھ پیدا نہیں کرتے۔ اور خود مخلوق د مخلوق ہیں۔ اس
آیت شریف میں ان تمام ادیان باطلہ کی طرف اشارہ ہے جن میں خدا کے سوائے کسی اور کو معبود بنایا
گیا ہے۔ اور یہ ایک بین دلیل اس امر کی ہے کہ خدا کے سوائے کوئی معبود نہیں ۔ کیونکہ جس کو خلق کی
طاقت نہیں وہ اپنی غیر مخلوق سے عبادت کرانے کا حق نہیں رکھتا ہے۔ عیسائی کہتے ہیں کہ یسوع خدا
تھا۔ ان کا یہ مسئلہ بڑی آسانی سے طے ہو جاتا ہے۔ جبکہ سوال کیا جاوے کہ یسوع نے کیا پیدا کیا۔
پیدا کرنا تو جداوہاں تو یہ حال ہے کہ اپنے ہی شاگرد نے یہودیوں کے ہاتھ پکڑوا کر پھانسی دلوادیا۔ اور
اتنا نہ ہو سکا کہ ان پھانسی دینے والوں کو مار ہی دیتا ۔ کیونکہ خدا میں دونوں طاقتیں ہیں پیدا کرنا اور
مارنا۔ خود عیسائی لوگ بھی یہ دعوی نہیں کر سکتے کہ مسیح نے کچھ پیدا کیا تھا۔ موجودہ انجیلوں نے تو عیسویت
کا اور بھی بیڑہ غرق کیا ہے۔ کیونکہ ان میں لکھا ہے کہ یسوع نے بہت رو رو کر دعا کی کہ صلیب سے بیچ
نکلے پر پھر بھی بچ نہ سکا۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۳ مورخه ۲۹ جون ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)

حقائق الفرقان
۲۳۹
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
، - وَ قَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَ
أَصِيلًا - قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ
غَفُورًا رَّحِيمًا -
ترجمہ ۔ اور کہنے لگے یہ تو اگلوں کی کہانیاں ہیں اور کسی سے لکھوالیا ہے سو وہی اس پر صبح شام پڑھا
جاتا ہے ۔ کہہ دے یہ تو اس نے اتارا ہے جو چھپے ہوئے بھید جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے
اور وہ تو بڑا غفور و رحیم ہے۔
تفسیر - انْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَ - وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ کا جواب ہے کہ یہ کہانیاں نہیں ہیں
پیشگوئیاں ہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
وَقَالُوا مَالِ هَذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ لَوْ
لَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَلَكُ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا -
ترجمہ ۔ اور کہنے لگے یہ رسول کیسا ہے جو کھانا کھاتا ہے اور چلتا پھرتا ہے بازاروں میں ۔ اس کی
طرف کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا کہ وہ بھی اس کے ساتھ ڈرانے والا ہوتا۔
تفسیر - مَالِ هَذَا الرَّسُولِ ۔ یہ تو انسان ہے حالانکہ لکھا تھا۔ خدا فاران کے پہاڑ سے آیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
أَوْ يُلْقَى إِلَيْهِ كَنْزُ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا وَقَالَ الظَّلِمُونَ إِنْ
تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا -
ترجمہ ۔ یا اس کی طرف کوئی خزانہ رکھا جاتا یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتا کہ اس میں سے کھایا کرتا
اور بے جا کام کرنے والوں نے کہا پس تم تو پیچھے پڑے ہوئے ہو دل فریفتہ کرنے والے، صبح و شام
کھانا کھانے والے یا جادو کردہ آدمی کے۔
تفسير يُلْقَى إِلَيْهِ ۔ یہ مطالبہ بعض پیشگوئیوں کی بناء پر تھا کہ اس کے ہاتھ تو قیصر و کسری کے خزائن
اور جنت شام آنے چاہئیں یہ سب کچھ ہوا ۔ مگر وہ جلد باز تھے۔ وہ کچھ فائدہ نہ اٹھا سکے۔

حقائق الفرقان
الد ۔
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
مَسْحُورًا ۔ جو روٹی کھائے پانی پئے (۲) ۔ بڑا ساحر (۳) جس پر کسی کا جادو چل جاوے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
- تَبْرَكَ الَّذِي إِنْ شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ وَيَجْعَلُ لَكَ قُصُورًا -
ھ
ترجمہ ۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے چاہ لیا ہے کہ تجھے بڑھ بڑھ کر دیں گے اس سے
بھی یعنی خزانے ۔ باغ اور ایسے باغ بہہ رہی ہیں جن میں نہریں اور پختہ اور بلند محل تیرے لئے
بنائیں گے ۔
تفسیر - تَحْتِهَا الْأَنْهرُ ۔ دنیا میں بھی یہ باتیں پیشگوئی کے رنگ میں پوری ہوئیں مسلمان ایسے باغات
کے وارث ہوئے جن کے نیچے جیحون، سیحون، گنگا ، جمنا بہتے ہیں اور ایسے ملکوں کے وارث ہوئے جن
میں قیصر و کسری کے محل تھے۔ (ضمیمہ اخبار قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۴)
۱۴ - وَ إِذَا الْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا -
ترجمہ ۔ اور جب ڈال دیئے جائیں گے اس کے ایک تنگ مقام میں مشکیں کس کر وہاں واویلا
مچائیں گے موت کو پکاریں گے۔
تفسیر - مقرنين - عمائد مکہ کی مشکیں اس دنیا میں بھی کسی گئیں ۔
نبورا - (1) - صرف (نجات) (۲)۔ ہلاکت۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
١٦ - قُلْ أَذَلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ كَانَتْ لَهُمْ
جَزَاء وَ مَصِيرًا -
ترجمہ ۔ کہہ دے بھلا کیا یہ اچھا ہے یا سدا رہنے کی جنت جس کا وعدہ متقیوں سے کیا گیا ہے اور وہ
ان کے بدلے کا مقام اور پھر جانے کی جائے ہے۔
تفسیر۔ وہ جنت جس میں آدم علیہ السلام رہے۔ وہ زمین پر تھا ۔۔۔ وَالْقَوْلُ بِأَنَّهَا جَنَّةٌ فِي

حقائق الفرقان
۲۴۱
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
الْأَرْضِ لَيْسَتْ بِجَنَّةِ الْخُلْدِ قول ابي حنيفه و اصحابه رضی الله عنه ۔۔۔۔۔
(۱) ۔ جَنَّةُ الْخُلْدِ جس میں نیک لوگ موت کے بعد داخل ہوں گے اس کی صفت میں
قرآن کریم فرماتا ہے۔ وہ دار المقام ہے وہ ایسی جگہ ہے جہاں داخل ہو کر پھر لوگ نہ نکلیں گے اور
آدم علیہ السلام جس جنت میں رہے۔ وہاں سے نکالے گئے۔
(۲) - جَنَّةُ الْخُلدِ دار تکلیف نہیں اور جہاں آدم علیہ السلام رہتے تھے وہاں درخت کے
نزدیک جانے سے ممانعت اور شرعی تکلیف ان پر قائم تھی ۔
(۳) - جَنَّةُ الْخُلْدِ کو اللہ تعالیٰ دار السلام فرماتا ہے۔ اور آدم اور حوا علیھما السلام جہاں رہے
وہاں سے سلامت نہ نکلے ۔ وہ جگہ ان کیلئے دارالسلام نہ ہوئی۔
(۴) ۔ جَنَّةُ الْخُلْدِ کا نام دار القرار ہے اور جہاں آدم علیہ السلام اقامت پذیر تھے۔ وہ مقام
ان کے واسطے دار الزوال ہو گیا۔
(۵) - جَنَّةُ الْخُلْدِ کی تعریف میں آیا ہے ۔ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ (الحجر : ۴۹) اور
جہاں آدم علیہ السلام رکھے گئے ۔ وہاں سے نکلے یا نکالے گئے ۔
(1) - جَنَّةُ الْخُلْدِ کی نسبت آیا ہے لا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ ۔ (الحجر:۴۹) اور جہاں
آدم علیہ السلام رکھے گئے یا مقیم ہوئے وہاں ان کو تکلیف پہنچی ۔
(۷) - جَنَّةُ الْخُلْدِ کی نسبت جس کو بہشت کہتے ہیں وارد ہے لا لَغُو فِيهَا وَ لَا
تأثيم - (طور : ۲۴) اور جہاں آدم علیہ السلام رہتے تھے۔ وہاں شیطان نے لغو اور گناہ کیا۔
(۸) - جَنَّةُ الْخُلْدِ کی نسبت آیا ہے ۔ لا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغُوا وَلَا كِذَّبَات (النبا : ۳۶) اور
جہاں آدم علیہ السلام رہے وہاں جھوٹ سنا۔
ا حضرت امام ابو حنیفہ اور ان کے ساتھیوں کا قول ہے۔ کہ وہ جنت زمین میں ہے نہ کہ وہ جنت جس میں نیک لوگ
مرنے کے بعد داخل ہوں گے۔ ہے اور وہاں سے کبھی نکالے بھی نہیں جائیں گے۔ سے اس میں ان کو کوئی
کوفت نہ ہوگی۔ کے جنت میں بدکاری اور بہکنا نہیں۔ ۵ اس میں لغو اور جھوٹ نہ سنیں گے۔

حقائق الفرقان
۲۴۲
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
(۹) - جَنَّةُ الْخُلْدِ آسمان میں ہے اور جس جنت میں آدم رہے وہ زمین میں ہے جیسے کہا
ہے إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة : (۳) اور نہیں فرما یافِي السَّمَاءِ أَوْ جَنَّةَ الْمَأْوَى
(۱۰) ۔ جَنَّةُ الْخُلْدِ میں شیاطین کو دخل نہیں اور ان کی خبیث باتیں وہاں نہیں پہنچ سکتیں الیه
يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ (فاطر : 11) ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۳ تا ۱۱۵)
۱۹ - قَالُوا سُبْحَنَكَ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ تَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَ
لكِنْ مَتَعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى نَسُوا الذِّكْرَ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًا -
ترجمہ ۔ وہ عرض کریں گے تیری تو پاک ذات ہے ہمیں یہ بات کیوں کر زیبا تھی کہ بنالیں تیرے
سوا دوسرا دلی دوست لیکن تو نے ہی فائدے پہنچائے ان کو اور ان کے باپ دادا کو یہاں تک کہ یہ
قرآن اور پند نامہ اور تیری یاد بھول بیٹھے اور یہ قوم ہلاک ہونے والی ہی تھی۔
تفسیر - نسوا الذکر ۔ اللہ کی یاد چھوڑ دیتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے (جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
٢١ - وَ مَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي
الْأَسْوَاقِ وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً اَتَصْبِرُونَ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے جتنے تجھ سے پہلے رسول بھیجے وہ سب کھانا کھانے والے ہی تھے اور بازاروں
میں چلا پھرا کرتے تھے اور ہم نے بنایا ہے بعض کو بعض کے لئے تمیز کا موجب۔ دیکھیں تم نیکیوں پر
جمے رہتے اور بدیوں سے بچتے ہو یا نہیں اور تیرا رب تو بڑا بینا ہے۔
تفسیر فتنہ ۔ ایک تندرست ہوتے ہیں۔ ایک مریض، ایک بادشاہ، ایک اولوالعزم رسول، ایک
غنی، ایک فقیر ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہم ہوتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)
ا میں خاص زمین میں ایک نائب حاکم بنانے والا ہوں۔ ۲ آسمان میں یا جنت المراً وئی میں ۔ سے اس
کی طرف پاک باتیں صعود کرتی ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی