سُوْرَۃُ الْفُرْقَانِ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2

حقائق الفرقان
۲۴۳
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
۲۲ - وَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلائِكَةُ أَوْ نَرَى
رَبَّنَا لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَو عُتُوا كَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اور ان لوگوں نے جو ہمارے حضور حاضر ہونے کا خوف نہیں رکھتے یا حضوری سے منکر ہیں
کہا کہ کیوں نہ اترے ہم پر فرشتے یا ہم خود دیکھتے اپنے رب کو ۔ یہ لوگ بڑا تکبر رکھتے ہیں اپنے نفس
میں اور سر چڑھ گئے ہیں بڑی شرارت میں ۔
تفسیر - لا يَرْجُونَ ۔ ڈرتے نہیں ۔
۔
لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلائِكَةُ ۔ ہمیں کیوں رویا نہیں ہوتے؟ ہمیں کیوں الہام نہیں ہوتا؟ وہ
زمیندار احمق ہے جو کہے۔ بادشاہ خود آ کر میرے گھر میں معاملہ کیوں نہیں لیتا کیونکہ اس کی تو اتنی ہی
قدر ہے کہ ایک نمبر دار جوتے مار کر اس سے معاملہ وصول کر لے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵)
٢٣ - يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَئِكَةَ لَا بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَ يَقُولُونَ حِجْرًا
محْجُورًا -
ترجمہ ۔ جس دن فرشتوں کو دیکھ لیں گے تو اس دن کوئی خوشی نہ ہوگی جناب الہی سے قطع تعلق کرنے
والوں کو اور بولیں گے کوئی کھڑی ہو جائے بڑی اوٹ ۔
تفسیر ۔ وَيَقُولُونَ ۔ فرشتے کہیں گے۔
حِجْرًا مَّحْجُورًا ۔ حرام محرم ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵)
۲۴ - وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلِ فَجَعَلْتُهُ هَبَاءً مَنْثُورًا -
ترجمہ ۔ اور جو کوشش رسول اللہ کے مقابل میں کی جاتی ہے اسے ہم دھول کی طرح اڑا دینے کے
لئے آمادہ ہو گئے ہیں۔
تفسیر - هباء منثورا - کوٹھڑی میں جو دھوپ پڑتی ہے۔ اس میں جو ذرے سے نظر آتے ہیں ان کو

حقائق الفرقان
۲۴۴
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
هباء کہتے ہیں ۔ (۲) غبار۔ (۳) ہوا میں جو دھول اڑتی ہے۔ (۴) پانی جو بہہ کے چلا جاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
٢٦ - وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَئِكَةُ تَنْزِيلًا -
ترجمہ ۔ اور جس دن آسمان پھٹ جائے گا بدلی سے اور فرشتے اتارے جائیں گے بخوبی ۔
تفسیر وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ دوسرے مقام پر فرمایا ہے ۔ هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ
يأْتِيَهُمُ الله (البقرۃ:۲۱۱) یہ ایک پیشگوئی ہے ۔ جنگ میں بادل بھی برسا۔ فرشتے بھی اترے اور
مسلمان مظفر و منصور ہوئے اور کفار شکست یاب۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
۲۸ - وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يُلَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ اور جس دن کاٹ کاٹ کھائے گا ظالم اپنے ہاتھوں کو اور کہے گا کیا اچھا ہوتا میں رسول اللہ
کے ساتھ راہ چلتا۔
تفسیر اور جس دن کاٹ کاٹ کھاوے گا گنہگار اپنے ہاتھ کہے گا کسی طرح میں نے پکڑی ہوتی
رسول کے ساتھ راہ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۷ حاشیہ )
۲۹- يُوَيلَتى لَيْتَنِي لَمْ اتَّخِذُ فُلَانًا خَلِيلًا -
ترجمہ ۔ مجھ پر افسوس میں فلاں شخص کو دوست نہ بنا تا تو اچھا ہوتا۔
تفسير لَمْ اتَّخِذُ فُلَانًا خَلِيلًا - کئی دوست بری ترغیبیں دے کر جہنم کی راہ دکھاتے ہیں ۔ ان
سے بچو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
اے خرابی میری کہیں نہ پکڑی ہوتی میں نے فلانے کی دوستی ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۷ حاشیہ )
۳۱- وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا -
ترجمہ ۔ اور رسول نے کہا اے میرے رب ! بے شک میری قوم نے اس قرآن شریف کو چھوڑ دیا تھا۔
اے کیا وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ خود اللہ آجاوے۔

حقائق الفرقان
۲۴۵
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
-
رووله
تفسیر ۔ وَقَالَ الرَّسُولُ ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسلام کے تنزل کی یہی وجہ خدا
کے حضور بیان فرماویں گے کہ اسلامیوں نے عملی طور پر قرآن شریف کو چھوڑ دیا۔ مثلاً قرآن نے ایک
قاعدہ بتایا ہے ۔ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَ لَكُمْ (ابراهیم : ۸) بہت لوگ ہیں جو اس کے خلاف عمل کرتے
ہیں۔ مجھے ایک دفعہ ایک عورت نے ایک دھیلا دیا۔ میں نے شکر کیا کہ یہی پیسہ خدا کے نام دے
دوں تو خدا تعالیٰ ایک دانہ کی کئی بالیاں اور سات سات سو دانے بنانے والا ہے۔ اور اگر اپنے علم
کے مطابق دوائی بنالوں تو دس ہزار غریب کے کام آئے ۔ اور اس شکر سے بہت نفع اٹھایا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شکر کی روح تھی ۔ جو کپڑا مل گیا ۔ پہن لیا۔ مگر بعض لوگ ہیں
کہ وہ خدا کی نعمت پر شکر نہیں کرتے۔ اور پھر ساری عمر دکھ میں رہتے ہیں۔ ایک شخص کو میں نے تین
ہزار روپیہ دیا۔ اس نے کہا کہ اس سے میرا کیا بنتا ہے؟ میں نہ کہا کہ یہ کفر نعمت ہے واقعہ میں کچھ نہ
بنے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ وہ سب روپیہ برباد ہو گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
کسی کے نام اس کے دوست کی چٹھی آ جائے یا کسی حاکم کا پروانہ تو وہ شخص خواہ خواندہ ہو یا
ناخواندہ سب کام چھوڑ چھاڑ کر پہلے اسے پڑھا کر سنتا ہے اور پھر اس پر عمل کرتا ہے۔ تجارتی معاملات
میں بعض اوقات ایک چٹھی کی اتنی قدر ہوتی ہے کہ اس کے سب سے پہلے حاصل کرنے کیلئے کئی سو
روپے خرچ کر دیتے ہیں۔ پھر باوجود کئی خطرات کے۔ مثلاً ممکن ہے جس جگہ سے مال کی زیادہ بکری
کی خبر آئی ہے وہاں کوئی اور سوداگر پہنچ گیا ہو یا رستہ میں اس کا مال ہی ضائع ہو جائے ۔ وہ اس مقام پر
خود یا اپنا مال پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر کس قدر تعجب کی بات ہے کہ حسن واحسان کے سرچشمے
احکم الحاکمین ارحم الراحمین کی چٹھی ہو اور چٹھی رساں حضرت سید نا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سا
جلیل القدر خاتم کمالات نبوت، خاتم کمالات انسانیت انسان ہو اور پھر ایک مسلمان اس کی پرواہ نہ
کرے۔ قرآن مجید ان میں ہو مگر محض اس لئے کہ گھر کے طاقچہ میں پڑا رہے۔ اور نیچے سے وباء کے
ے اگر تم شکر کرو گے تو میں (خود) تم کو اور زیادہ کردوں گا۔

حقائق الفرقان
۲۴۶
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
دنوں میں مال مویشی گزار دیں۔ یا اس کی کوئی آیت لکھ کر گھول کر کسی بیمار کو پلا دیں۔ عدالت میں جھوٹا
حلف اٹھانا ہو تو اسے ہاتھ میں لے لیں اور اسے یاد کریں تو محض اس لئے کہ رمضان شریف میں تراویح
میں سنائیں گے تو چند روپے مل جائیں گے۔ یا حافظ کہلائیں گے تو کابل میں محصول سے بچ جائیں
گے۔ افسوس ہے ان خیالات کے لوگوں ۔ پر کہ وہ ملازمت کے حصول کے لئے کس قدر تکالیف اپنے
اوپر اٹھاتے ہیں۔ چودہ برس تک بی ۔ اے۔ ایم۔ اے بننے کے واسطے پڑھتے ہیں۔ مدرسہ کی
فیسوں اور دیگر اخراجات میں گھر کا اثاثہ تک پک جاتا ہے پھر یہ بھی یقین نہیں کہ پاس ہوں گے ہے پھر
یا فیل۔ اور پاس ہو کر ملازمت ملے گی یا نہیں؟ لیکن نہیں پڑھتے تو قرآن مجید ۔ نہیں سمجھتے تو
قرآن مجید نہیں عمل کرتے تو قرآن مجید پر جس کے پڑھنے سمجھنے اور جس پر عمل کرنے سے
یقیناً یقیناً دنیا و آخرت میں سکھ اور آرام کی زندگی ملتی ہے۔ اور بیشمار نمونے موجود ہیں جنہوں نے
قرآن پر عمل کر کے دنیا کی سلطنتیں بھی پائیں اور آخرت میں اپنا گھر جنت الفردوس بنایا۔ مبارک وہ
جو اس دردمند دل کی تقریر کو پڑھ کر قرآن مجید کی طرف توجہ کرے۔
تشحید الاذهان جلد ۶ نمبر ۱۱ماه نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۴۳۹،۴۳۸)
میں اپنے تجربہ کی بناء پر کہتا ہوں کہ قرآن شریف سے بڑھ کر راحت بخش کوئی کتاب اور اس
کا مطالعہ نہیں ہے۔ مگر آہ ! درد دل سے کہتا ہوں ۔ اسی راحت بخش کتاب کو آج چھوڑ دیا گیا ہے۔
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا -
اے میرے رب بے شک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا ہے۔ مجھے قرآن اس قدر محبوب
ہے کہ میں بار بار اس کا تذکرہ کرنا۔ اس کا پیارا نام لینا اپنی غذا سمجھتا ہوں اور اسی دھن اور کو میں ابھی
تک میں نے اس مضمون پر جو میں نے شروع کیا تھا کچھ بھی نہیں کہہ سکا یہی وجہ ہے کہ بعض آدمی
س قسم کے طرز بیان کو پسند نہ کرتے ہوں ۔ مگر میں کیا کروں ۔ میں مجبور ہوں ۔ اپنے عشق کی
وجہ سے بار بار اپنے محبوب ۔ وب کے تذکرہ سے ایک لذت ملتی ہے۔ کہے جاتا ہوں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ صفحه ۱۷)

حقائق الفرقان
۲۴۷
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
۳۶- وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتٰبَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هُرُونَ وَزِيرًا -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو وزیر بنادیا۔
تفسیر - وزيراً بوجھ بٹانے والا ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادریان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۵ )
وَعَادًا وَ ثَمُودَا وَ اَصْحِبَ الرَّسِ وَ قُرُونَا بَيْنَ ذَلِكَ كَثِيرًا -
ترجمہ ۔ اور قوم عاد کو اور ثمود کو اور گڑھے والوں کو اور ان کے بیچ میں بہت سی جماعتیں اور سنگتوں کو
ہم نے ہلاک کر دیا۔
تفسیر - اصحب الرس ۔ میں نے اس کے متعلق بہت تحقیقات کی ہے۔ کوئی کتاب ان کے
حالات کی نہیں ملی۔ ہاں قرآن مجید میں تدبر کرنے سے یہ معلوم ہوا کہ اس سے مراد یوسف کو
کنوئیں میں ڈالنے والے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۸۵)
۴۲ - ۴۳۔ وَ إِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهْذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ
رَسُولًا إِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ الهَتِنَا لَوْ لَا أَنْ صَبَرُنَا عَلَيْهَا وَسَوْفَ
يَعْلَمُونَ حِيْنَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ اور یہ جب تجھ کو دیکھتے ہیں تو تیرے ٹھٹھے ہی کرتے ہیں۔ کیا یہی شخص ہے جس کو اللہ نے
پیغمبر بنا کر بھیجا ہے۔ یہ تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھٹکا دے گا ہم کو اپنے معبودوں سے اگر ہم نہ صبر
کرتے اُن پر اور آگے چل کر یہ معلوم کر لیں گے جب عذاب دیکھیں گے کہ کون بہت ہی راہ
سے بھٹکا ہوا ہے ۔
تفسیر ۔ اور جہاں تجھ کو دیکھا کچھ کام نہیں تجھ سے مگر ٹھٹھے کرتے۔ کیا یہی ہے جس کو بھیجا اللہ نے پیغام
دے کر ۔ یہ تو گا ہی تھا کہ بچلاوے ہم کو ہمارے ٹھا کروں سے کبھی ہم نہ ثابت رہتے ان پر۔ اور آگے
جائیں گے جس وقت دیکھیں گے عذاب کون بچلا ہے راہ سے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۱ حاشیه )
إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا ۔ بڑا حقیر قرار دیتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵)

حقائق الفرقان
۲۴۸
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
٤٦ - أَلَمْ تَرَ إِلى رَبِّكَ كَيْفَ مَنَ الظَّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنَا ثُمَّ جَعَلْنَا
الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا -
ترجمہ ۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ تیرے رب نے کیسا پھیلا دیا سایہ اور اگر چاہتا تو اس سایہ کو ٹھہرا دیتا
پھر ہم نے ٹھہرا دیا آفتاب کو اس پر دلیل ۔
تفسیر - أَلَمْ تَرَ إِلى رَبِّكَ كَيْفَ مَنَ الظَّلَّ ۔ کیا تم نے نہیں دیکھا اپنے رب کا ایک عجیب نظارہ۔
اس نے وہ سایہ بنایا ہے جو صبح صادق سے لے کر غروب تک ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا اختیار تھا کہ وہ
سایہ اپنے رنگ ہی میں ٹھہر جاتا۔ سورج کو دلیل بنایا کہ وہ سایہ سورج کے سامنے آگے آگے ہی
سمٹتا چلا جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
٢٩ وَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ وَ أَنْزَلْنَا مِنَ
السَّمَاءِ مَاءً طَهُوراً ۔
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے بھیجا ہواؤں کو خوشخبری سنانے والی اس کی رحمت کی آگے آگے اور ہم
نے بادل سے پانی اتارا بڑا پاکیزہ۔
تفسیر - أَرْسَلَ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِہ ۔ نبی کریم صلعم سے پہلے بعض موحد لوگ
امیه بن الصلت، زید بن عمر و پیدا ہوئے۔ مگر جماعت صرف نبی کریم صلعم نے بنائی ۔ اسی طرح مسیح
موعودؓ سے پہلے سید احمد خان وفات مسیح کا قائل تھا۔ مگر یہ خدا پرست جماعت یہ پابند کتاب و سنت مرزا
کے لئے تھی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۹)
وَهُوَ الَّذِى مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذَبٌ فُرَاتٌ وَ هُذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ
بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَ حِجْرًا مَّحْجُورًا -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے چلا دیا اور بہاد یا دو دریاؤں کو کہ پھر (ایک) تو میٹھا پانی پیاس بجھانے
والا ہے اور وہ دوسرا کھارا کڑوا اور دونوں کے بیچ میں ایک روک وسد مضبوط رکھ دی ہے۔
تفسیر - هَذَا عَذب فرات - سمندر سے بخار اٹھتے ۔ مون سونیں چلتی ہیں ۔ سمندر میں کھار ں۔ سمندر میں کھاری پانی ۔

حقائق الفرقان
۲۴۹
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
بارش کا میٹھا پانی۔ جس سے کنوؤں اور چشموں میں پانی آتا ہے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹)
٢٠ - الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى
عَلَى الْعَرْشِ الرَّحْمَنُ فَسْئَلُ بِهِ خَبِيرًا -
ترجمہ ۔ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا اور جوان دونوں کے بیچ میں ہے چھ وقتوں میں
پھر سب چیزوں کا انتظام کر دیا ٹھیک ۔ وہ رحمن ہے تو پوچھ اس کو کسی خبر دار سے۔
تفسير في سِتَّةِ أَيَّامٍ ۔ چھ وقتوں ۔ چھ مختلف مراتب طے کرائے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵)
٦١ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَ مَا الرَّحْمَنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ
زَادَهُمْ نُفُورًا -
ترجمہ ۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو وہ کہتے ہیں رحمن ہے کیا چیز کہ ہم اسے سجدہ
کرنے لگیں جیسا تو کہے اور ان کی نفرت بڑھتی ہی گئی۔
تفسیر ۔ وَمَا الرحمن ۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ ایسے خاص موقع پر رحمان نہیں بولا کرتے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
٦٢ - تَبْرَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ جَعَلَ فِيهَا سِرْجًا وَ قَمَرًا مُنِيرًا -
ترجمہ ۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں روشن ستارے بنا دیئے اور اس آسمان میں
آفتاب کا چراغ لگا دیا اور روشن چاند رکھا۔
تفسیر - بروجا ۔ روشن ستارے۔
سرجا ۔سورج ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے سراج منیر فرمایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵)

حقائق الفرقان
۲۵۰
سُورَةُ الْفُرْقَانِ
٦٣ - وَ هُوَ الَّذِي جَعَلَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ
شكورا -
ترجمہ ۔ وہ اللہ جس نے بنایا رات دن کو ایک دوسرے کا قائم مقام اس کے لئے جو یاد کرنا چاہے یا
شکر گزاری کرنا چاہے۔
تفسير - خِلْفَةً ۔ ایک وقت میں ایک چیز رہ جاوے۔ دوسرے وقت میں پوری کر لے۔اس میں
سمجھایا ہے کہ تم زمین کے روشن ستارے بنو ۔ اگر کوئی وقت غفلت کا گزرا ہے تو اب اس کی تلافی کرلو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
خِلْفَةً - جو رات کو نہ کر سکے ۔ دن کو کر لو ۔ جو دن کو نہ کر سکو وہ رات کو کر لو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹)
۶۴ - وَ عِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَ إِذَا خَاطَبَهُمُ
الْجِهِلُونَ قَالُوا سَلَمًا -
ترجمہ ۔ اور رحمن کے (خاص) بندے وہ ہی ہیں جو زمین میں چلتے ہیں آہستگی سے اور جب بات کرنے
لگے ان سے کوئی جاہل تو کہیں سلام ۔
تفسیر۔ رحمن کے فرماں بردار بندے تو وہی ہیں جوز مین میں سکینہ۔ وقار اور تواضع کی چال چلتے
ہیں۔ نہ تکبر اور ستی کی۔ اور جب جاہل ان سے الجھیں تو ان سے ایسا سلوک کرتے ہیں جس میں نہ
بدی و ایذاء ہوا اور نہ جہل و نادانی ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲)
ھونا ۔ بڑی سکینت و آرام کے ساتھ ۔ وقار سے زندگی بسر کرو۔ عبادالرحمٰن ۔
متكبر متجبر - فساد میں کوشش کرنے والے عصیان میں منہمک نہیں ہوتے ۔
قَالُوا سَلما - جب جاہل مخاطب کریں تو سلامتی کی راہ اختیار کرتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)

حقائق الفرقان
۲۵۱
۶۵ - وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا -
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے ساتھ سجدہ کرتے ہوئے اور کھڑے ہوئے ۔
تفسیر - يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا - مؤمن رات عبادت کے کام کرتا ہے۔ انگریزی
پڑھنے والوں کی عادت چھوڑ دو کہ دو بجے سوئے اور آٹھ بجے اٹھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)
وہی جو اپنے رب کے آگے سجدوں اور قیام میں راتیں گزار دیتے ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۲۲)
٦٧،٦٦ - وَ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ * إِنَّ عَذَابَهَا
كَانَ غَرَامًا - إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا -
ترجمہ ۔ اور وہ کہا کرتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دینا بے شک اس کا
عذاب چمٹ ہی جانے والا ہے۔ بے شک وہ تو بہت ہی بری جگہ ہے اور برا مقام ۔
تفسیر۔ وہی جن کی دعا ہے کہ اے ہمارے رب ہٹادے ہم سے دوزخ کا عذاب۔ اس کا عذاب
تو دائمی ہلاکت ہے اور دوزخ تو بڑی تکلیف کی جگہ اور برا مقام ہے۔
غراما - سخت لازم ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۲)
إِنْ يُعَاقِبْ يَكُنْ غَرَامًا
کسی کو اگر سزا دیتا ہے تو عذاب لازم و سخت ہوتا ہے۔ غرام عشق و محبت کو بھی بولتے ہیں جو چیز
مضبوطی سے کسی کے پیچھے پڑ جاوے وہ غرام ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) لد
٦٨ - وَالَّذِينَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَ لَمْ يَقْتُرُوا وَ كَانَ بَيْنَ ذَلِكَ قَوَامًا -
ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جب خرچ کرنے لگتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی اور بخیلی اور ان کا

حقائق الفرقان
۲۵۲
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
خرچ ان دونوں حالتوں کے درمیان ہوتا ہے۔
تفسیر وہی فرماں بردار بندے کہ جب اموال کو خرچ کرتے ہیں تو مالوں کو نہ بے جا ضائع کریں
اور نہ موقع میں دینے سے کمی دکھلا دیں بلکہ خرچ میں پسندیدہ راہ اختیار کریں۔
لَمْ يُسْرِفُوا - خطا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔
قواما - معتدل
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۲)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
٦٩ - وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ الهَا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ
اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا -
ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی جھوٹے معبود کو نہیں پکارتے اور نہ خون کرتے ہیں کسی جان
کا جس کا مارنا اللہ نے حرام کر دیا ہے مگر حق پر مارنا جائز ہے۔ نہ وہ زنا کرتے ہیں اور جو ایسا کرے گا
تو وہ بڑے وبال سے ملے گا ۔
رووور
تفسیر - لا يَزْنُونَ ۔ زنا۔ اپنی شہوت کو نا جائز طور پر خرچ کرنا۔
۔
اناما ۔ دوزخ کا ایک مرتبہ ۔ بدیاں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
وہی جو اللہ تعالیٰ کی یاد کے ساتھ دوسرے معبود کو نہیں پکارتے ۔ اور ایسی جانوں کے ناحق قتل سے
بچتے ہیں جن کا قتل اللہ تعالیٰ نے حرام فرمایا اور کسی قسم کا زنا نہیں کرتے۔ اور جو کوئی بندوں میں سے ایسی
کرتوت کرتا ہے۔ وہ بڑی سخت بدکاری میں گرفتار ہوا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲) احمدیہ
۷۰- يُضْعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَيَخْلُدُ فِيهِ مُهَانَّا -
ترجمہ ۔ اس کے لئے بڑھ چڑھ کر عذاب ہوگا قیامت کے دن اور ذلیل ہو کر اس میں مدتوں رہے گا۔
تفسیر دونا ہو اس کو عذاب دن قیامت کے اور پڑار ہے اس میں ذلیل ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۶۰ حاشیه )

حقائق الفرقان
تضعف ۔ بڑھ چڑھ کر۔
يَخْلُدُ فيهِ - مدت ہائے دراز رہے گا۔
۲۵۳
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
ال - إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّاتِهِمْ
حَسَنَتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا -
ترجمہ ۔ مگر جس نے توبہ کر لی اور اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو یہی لوگ ہیں کہ اللہ ان کی برائیوں کو بھلائیوں
سے بدل دے گا اور اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔
تفسیر۔ مگر بچا تو وہی بچا جس نے بدی کو چھوڑ دیا اور تمام بھلائیوں کی اصل ایمان کو اختیار کر لیا۔
اور اچھے اعمال کئے آخرایسے لوگوں کی برائیاں جاتی رہتی ہیں ۔ اور ان کے بدلہ میں نیکیاں آ جاتی
ہیں ۔ (دیکھو عربوں کے حالات اسلام سے پہلے اور پیچھے ) اور ہر تائب کی تو بہ اللہ تعالیٰ قبول کرنے
والا اور اس کی توبہ پر رحم کرنے والا ہے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کی براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲، ۲۲۳)
۷۲ - وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا -
ترجمہ ۔ اور جو شخص توبہ کرلے اور بھلے کام کرتا رہے تو کچھ شک نہیں کہ اس نے اللہ کی طرف رجوع
کیا ہے جو حق تھا رجوع کا ۔
تفسیر۔ جو کوئی بدی کو چھوڑ بھلے کاموں کی طرف متوجہ ہوا وہی اللہ تعالیٰ کی طرف پسندیدہ
طور سے جھکا ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۳)
۷۳ ۷۴ - وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَ إِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا وَ
الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِأَيْتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُوا عَلَيْهَا صُمَّا وَ عُمْيَانًا -
-
ترجمہ ۔ اور جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب بے ہودہ باتوں کی طرف گزرتے ہیں تو بزرگانہ
طور پر گزر جاتے ہیں۔ اور وہ لوگ جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے ان کے رب کی آیتوں سے ان پر
گرتے نہیں بہرے اندھے ہو کر۔

حقائق الفرقان
۲۵۴
سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ
تفسیر - لا يَشْهَدُونَ النُّورُ ۔ کبھی موجود نہیں ہوتے دھوکے کی بات میں ۔ نہ خود کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
وہی رحمان کے فرماں بردار بندے ہیں جو دھوکے کے پاس بھی نہیں جاتے اور جب کبھی کسی
بیہودہ کام کے پاس سے بھی گزرتے ہیں تو اس طرح گزرتے ہیں کہ بھلائیوں کا حکم کرتے اور برائی
سے روکتے ہیں ۔ وہی جن کو جب کبھی النبی نشان دکھلائے گئے تو اس نشان پر اندھے اور بہرے کی
طرح ٹھو کر نہیں کھاتے ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۳)
۷۵- وَ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا -
ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم کو عطا فرما ہماری بیبیوں اور ہمارے بچوں کی
طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں متقیوں کا نمونہ و پیشوا بنا۔
تفسیر وہی جو دعا مانگتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمارے ساتھیوں سے ( بیبیاں ہوں یا اور
دوست ) اور ہماری اولاد سے ہمیں آرام دے۔ وہ ہماری آنکھوں کا نور ہوں جو دل کے سرور کا نشان
ہے۔ اور دعا ما نگتے ہیں کہ ہم سچے فرماں برداروں کے واسطے آئندہ کیلئے نمونے ہوں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۳)
۷۷۶ ۷ - أُولَئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَ يُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً
وَسَلَمًا - خُلِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا ۔
-
ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں جو بالا خانے دیئے جائیں گے کیوں کہ انہوں نے نیکیوں پر ہمیشگی کی اور
بدیوں سے بچتے رہے اور ان کا استقبال کیا جائے گا خیر و عافیت کے ساتھ ۔ وہ اسی حالت میں ہمیشہ
ہمیشہ رہیں گے۔ کیا خوب جگہ ہے ٹھہرنے اور رہنے کی ۔
تفسیر ۔ وہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے نیک اعمال کا بدلہ بڑے بلند مقامات کو پا کر وہاں نئی زندگی اور
پوری سلامتی پاویں گے۔ اور پھر اتنا ہی نہیں بلکہ تناسخ سے بیچ کر وہاں ہی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رہیں گے۔
واہ وہ کیسے آرام کی جگہ اور رہنے کا مقام ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۳)

·

آج 10 میں سے 10 باقی