سُوْرَۃُ الشُّعَرَآءِ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
۲۵۷
سُورَةُ الشُّعَرَاء
سُوْرَةُ الشُّعَرَاء مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ شعراء کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو بے محنت بھی دے دیتا ہے
اور محنت کو بھی ضائع نہیں کرتا۔
سورة شعراء وغیرہ میں انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کے ان قصص کا بیان ہے۔ جن میں انبیاء
علیہم السلام کے ساتھ ان کے دشمنوں کے مقابلوں کا تذکرہ ہوتا ہے اور مخالفوں کی بے وجہ تکذیب کا
آخری نتیجہ اور دائمی ثمرہ بتایا جاتا ہے اور پھر آخر میں ہر قصہ کے یوں کہا جاتا ہے۔
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ (الشُّعَرَاء : ۲۸ ) ۔
اسی سورہ میں حضرت نوح علیہ السلام کے اعداء نے جب نوح علیہ السلام کو یہ کہہ کر وعظ
سے روکا ۔
لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يُنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ ( الشُّعَرَاء : ۱۷) ۔
اس وقت حضرت علیہ السلام نے یہی فرمایا اور اس طرح دعا کی ۔
رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ - فَافْتَحْ بَيْنِي وَ بَيْنَهُمْ فَتْحًا فَتْحًا وَ نَجْنِي وَمَنْ مَعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ "
(الشُّعَرَاء :۱۱۸ ۱۱۹)
پھر جو نتیجہ نکلا اس کا بیان ہے۔
لے اس قصہ میں بے ریب ایک نشان معجزہ ہے اور اکثر نہیں مانتے۔ ۲۔ اگر تو اس منادی سے اے نوح نہ رکا تو
تجھ پر پتھراؤ کیا جاوے گا۔ سے اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔ تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ
کر دے اور مجھے اور میرے ساتھ والے ایمان والوں کو بچالے۔

حقائق الفرقان
۲۵۸
سُورَةُ الشُّعَرَاء
فَانْجَيْنَهُ وَ مَنْ مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَقِينَ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لايَةً (الشُّعَرَاء : ۱۲۰ تا ۱۲۲) ۔
اسی طرح اس اس سورہ شعراء میں قومِ عاد کا جناب ہود علیہ السلام سے مقابلہ اور قوم ثمود کا حضرت
صالح علیہ السلام سے جھگڑا اور قوم لوط کا جناب لوط علیہ السلام کے مواعظ حسنہ پر کان نہ دھرنا ایسی
ہی طرز سے بیان ہوتا ہے ۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲، ۱۳)
۲ تا ۴- طسم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ الْمُبِينِ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا
يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ -
ترجمہ - طسم - طور سیناء کے مثیل کے لئے ، یہ آیتیں کتاب مبین کی اتری ہیں۔ کیا تو اپنے
آپ کو ہلاک کرے گا اس سبب سے کہ وہ ایمان نہیں لائے۔
تفسیر ۔ المبین ۔ کھول کے سنانے والی ۔
الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔ کیا تو ہلکان کر دے گا اپنی جان کہ یہ نو دس شریر ایمان نہیں لاتے ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
- إِنْ نَشَأْ نُنَزِّلُ عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَضِعِينَ -
ترجمہ ۔ اگر ہم چاہیں تو اتار دیں ان پر آسمان سے کوئی نشانی تو رہ جائیں اس کے آگے ان کی
گردنیں جھکی ہوئیں ۔
تفسیر ۔ اَعْنَاقُهُمْ - جماعت کی جماعت ۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
لے پھر بچا لیا ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری کشتی میں اور غرق کر دیا اس کے پیچھے سب کو۔ لاریب
اس قصہ میں ایک نشان معجزہ ہے۔

حقائق الفرقان
۲۵۹
سُورَةُ الشُّعَرَاء
٦ - وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ -
ترجمہ ۔ اور ان کے پاس نہیں آتی کوئی نصیحت رحمن کی طرف سے نئے پیرائے میں جدید شریعت
بن کر مگر یہ اس سے منہ موڑتے ہی رہے۔
تفسیر - محدث ۔ نئے پیرائے والا ۔ بات تو وہی ہوتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
- فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنْبُوا مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ ۔
ترجمہ ۔ تو یہ ضرور جھٹلا چکے۔ اب ان کو خبر لگے گی جس چیز کے وہ ٹھٹھے اڑایا کرتے تھے۔
تفسیر ۔ سو جھٹلا چکے ۔ اب پہنچے گی ان پر حقیقت اس بات کی جس پر ٹھٹھے کرتے تھے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ )
يَسْتَهْزِءُونَ ۔ جسے خفیف گردانتے تھے۔
ضمیمه اخبار بد رقادیان جلد نمبر (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
، - أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ - إِنَّ فِي
ذلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا زمین کی طرف کہ اس میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں جوڑ جوڑ (ہم نے (
اگائیں)۔ بے شک اس میں نشانی ہے اور ان میں بہت سے ایمان لانے والے ہی نہیں ۔
تفسیر۔ کیا نہیں دیکھتے زمین کو کتنی اگائیں ہم نے اس میں ہر بھانت بھانت چیز یں۔ اس میں البتہ
نشان ہے اور وہ بہت لوگ نہیں مانتے۔ (فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ )
11 - وَإِذْ نَادَى رَبُّكَ مُوسَى أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ جب زور سے پکارا تیرے رب نے موسیٰ کو کہ آ گنہگار قوم کے سامنے۔ ۔ زور -
تفسیر نادی ۔ آواز دی
وو
الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ ” قوم فرعون اس کا بیان کیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)

حقائق الفرقان
۲۶۰
نادى ربك - الہام بلند آواز سے بھی ہوتا ہے ۔
سُورَةُ الشُّعَرَاء
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
۱۳ - قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ -
ترجمہ ۔ عرض کیا اے میرے رب ! بے شک میں ڈرتا ہوں اس سے کہ وہ مجھ کو جھٹلا دیں۔
تفسیر - رَبِّ إِنِّي أَخَافُ ۔ اس سے معلوم ہوا کہ حضرت موسی کو خود اپنے طور پر کوئی خواہش نہ تھی
کہ میں نبی بنوں ۔ جس قدر لوگ خواہشوں کے گرویدہ ہیں ۔ وہ اکثر ناکام رہتے ہیں۔ فضل انہی پر
ہوتا ہے جو خود خواہش نہیں کرتے ۔ خدا کے فضل پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ ایک اور نکتہ قابل یادداشت
ہے کہ دعا قرآن میں یا تو رب سے شروع ہوتی ہے یا اللھم سے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۱۵ - وَلَهُمْ عَلَى ذَنْبٌ فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونَ -
ترجمہ ۔ اور ان کا تھو پا ہوا مجھ پر ایک قصور بھی ہے تو میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو مار ڈالیں گے۔
تفسير وَلَهُمْ عَلَى ذَنْبٌ ۔ یعنی اے مولی ۔ تیرا تو مجرم نہیں ۔ مگر ان کے زعم میں ان کا ایک گناہ
میرے ذمے ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۱۶ - قَالَ كَلَّا فَاذْهَبَا بِأَيْتِنَا إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے کہا ہرگز نہیں تم دونوں جاؤ میری آیتیں لے کر ہم تمہارے ساتھ سننے والے
رہیں گے۔
تفسیر ۔ فَاذْهَبَا ۔ اس کے معنے ہیں جاؤ۔ جاؤ ۔ کیونکہ معلوم ہوتا ہے۔ صرف موسیٰ ہی نے جا کر
کلام کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۱۷ - فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ تو دونوں فرعون کے سامنے جاؤ اور اس کو
رجمہ
جاؤ اور اس کو کہو ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں ۔
تفسیر۔ پس جاؤ فرعون کے پاس اور کہو ہم پیغام لائے ہیں۔ جہان کے صاحب کا کہ بھیج دے

حقائق الفرقان
۲۶۱
سُورَةُ الشُّعَرَاء
ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه )
إِنَّا رَسُولُ - انا جمع ہے رَسُول واحد - صرفی نحوی تو اعتراض ہی کریں ۔ یہ خدا کا کلام ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۰)
۲۱،۲۰ - وَفَعَلْتَ فَعَلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ - قَالَ فَعَلْتُهَا
إِذَا وَ أَنَا مِنَ الضَّالِّينَ -
ترجمہ ۔ اور تو نے اپنی وہ حرکت کی جو کی تو نے تو ہمارا کافر نعمت ضرور ہے۔ موسیٰ نے کہا میں اس
وقت وہ حرکت کر بیٹھا تو میں محب قوم تھا۔
تفسیر الَّتِي فَعَلْتَ ۔ ایک شاہی خاندان کے آدمی کی موت کی طرف اشارہ ہے۔
وَ أَنَا مِنَ الضَّالِّينَ ۔ فرمایا۔ بیشک میں نے ایسا کیا اور میں محبت کرنے والا ہوں ۔ یعنی جیسے تم کو
حبّ قومی ہے مجھے بھی ہے۔ مجھے بھی اپنی قوم کو تکلیف میں دیکھا نہیں جاتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۲۳ - وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنْهَا عَلَى أَنْ عَبَّدَت بَنِي إِسْرَاءِيلَ -
ترجمہ ۔ اور یہ نعمت جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے اس لئے ہے کہ تو نے غلام بنا رکھا ہے
بنی اسرائیل کو۔
تفسیر وَتِلْكَ نِعْمَةُ - حضرت موسیٰ علیہ السلام شرم دلاتے ہیں کہ واقعی بڑا تم نے احسان کیا ہے
کہ ساری قوم کو غلام بنا رکھا ہے اور ایک آدمی کو پرورش کیا تو بادشاہ ہو کر اس کا احسان جتاتے ہو۔ یہ
معنے مجھے پسند نہیں کہ حضرت موسیٰ نے اس احسان کا اقرار کر لیا ۔ فرعون اس کا جواب نہیں دے سکا
اس لئے اور بات شروع کر دی اور پھر کبھی یہ احسان نہیں جتا یا کیونکہ حضرت موسیٰ نے شرم
دلائی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۲۶ - قَالَ لِمَنْ حَولَةَ اَلَا تَسْتَمِعُونَ ۔
ترجمہ ۔ فرعون نے اپنے آس پاس والوں سے کہا کیا تم نہیں سنتے ۔

حقائق الفرقان
۲۶۲
سُورَةُ الشُّعَرَاء
-
تفسیر - قَالَ لِمَنْ حَولَہ ۔ ایک گروہ ہے ۔ جو خدا کو صرف علت العلل سمجھتا ہے۔ اور اسے موصوف
قرار نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہے کہ فرعون حضرت موسی کے رَبُّ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ (آیت: ۲۵) پر ہنسی
اڑاتا ہے۔ مگر حضرت موسی اپنی بات پر قائم رہے۔ اور ربِّكُمْ وَ رَبُّ ابا بكم (آیت : ۲۷) پھر
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ (آیت:۲۹) فرما کر اس کے افعال قدرت کا ذکر کیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۳۰۔ قَالَ لَبِنِ اتَّخَذْتَ الهَا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ -
ترجمہ ۔ وہ بولا اگر تو نے کوئی اور معبود ٹھہرایا میرے سوا تو میں ضرور تجھ کو قید کر دوں گا۔
تفسير - الها غيري مشرک قو میں بادشاہ کو بھی معبود قرار دیتی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۳۴،۳۳۔ فَالْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تُعبَانٌ مُّبِينٌ وَ نَزَعَ يَدَةً فَإِذَا هِيَ
بَيْضَاءُ لِلنَّظِرِينَ -
ترجمہ ۔ تو موسیٰ نے اپنی لاٹھی رکھ دی تو وہ اسی وقت ایک صاف اژدھا معلوم ہونے لگا۔ اور
اپنا ہاتھ نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے خوب روشن تھا۔
تفسیر فَالْقَى عَصَاهُ - حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بتایا کہ خدا نے میرے عصا میں طاقت رکھی
ہے کہ وہ تیرے ہاتھ میں سانپ ہو جاوے گا۔
بَيْضَاءُ لِلظِرِينَ ۔ اور میرے ہاتھ میں ایسی روشن تعلیم ہے کہ وہ ظلمات کو دور کر دے گی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
ے جو آسمان و زمین کا رب ہے ۔ ۲ تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دا د کا رب ۔
وہی رب ہے جو مشرق و مغرب کا ۔

حقائق الفرقان
۲۶۳
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۳۶،۳۵ - قَالَ لِلْمَلَا حَولَةً إِنَّ هَذَا لَسْحِرُ عَلِيمٌ - يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَكُمْ مِّنْ
ارْضِكُمْ بِسِحْرِهِ فَمَا ذَا تَأْمُرُونَ -
ترجمہ ۔ فرعون نے کہا ان رعب دار سرداروں سے جو اس وقت اس کے اطراف تھے کچھ نہیں
یہ تو کوئی دھوکہ باز علم والا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تمہارے ملک سے تمہیں نکال دے اپنے سحر سے پھر اب
تمہارا مشورہ کیا ہے۔
تفسیر - تسجرٌ عَلِيمٌ - بار یک در بار یک علوم کا ماہر ۔ چالاک شخص ۔
فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ۔ اپنے ماتحتوں سے اس طرز کا کلام شرافت ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۴۳- قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ -
ترجمہ ۔ فرعون نے کہا ہاں البتہ اس وقت تم ہمارے مقرب ہی ہو جاؤ گے۔
تفسير لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ ۔ یعنی اپنا مصاحب بنالوں گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۵۱،۵۰ - قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ اذَنَ لَكُمْ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَيْكُمُ
السِّحْرَ فَلَسَوفَ تَعْلَمُونَ لَا قَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَ أَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَ
لَأُوصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ - قَالُوالَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنْقَلِبُونَ -
ترجمہ ۔ فرعون بولا کیا تم نے موسیٰ کو مان لیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں کچھ شک نہیں کہ یہ
تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں فریب سکھایا ہے تو آگے تم کو معلوم ہو جائے گا۔ میں ضرور ضرور تمہارے
ہاتھ کاٹوں گا اور پاؤں کاٹوں گا خلاف ورزی کے سبب سے اور تم سب کی پیٹھیں توڑ ڈالوں گا ۔
انہوں نے کہا کچھ ڈر نہیں ہمیں تو اپنے رب کی طرف ہی لوٹ جانا ہے۔
تفسير - مِنْ خِلافٍ ۔ خلاف ورزی کے سبب ۔
لأُوصَلبَنَّكُمْ ۔ صلیب پر چڑھاؤں گا تا کہ عام طور پر تشہیر ہو جاوے۔

حقائق الفرقان
۲۶۴
سُورَةُ الشُّعَرَاء
قَالُوا لا ضَيْر ۔ دیکھو ایمانی قوت ۔ یا تو وہی ساحر ابن لَنَا لَأَجْرًا اور بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ (الشعراء: ۴۵)
کہہ رہے تھے۔ یا اب فرعون کی دھمکی کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)
۵۳- وَ اَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُمْ مُّتَّبَعُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی طرف کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل۔ بے شک تمہارا
پیچھا کیا جائے گا۔
تفسیر انبیاء کا بھروسہ اپنے جتھے پر نہیں ہوتا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ اس بات کا شاہد
ہے کہ آپ فرعون ایسے عظیم الشان بادشاہ کے مقابلہ میں اکیلے کھڑے ہوئے۔
إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ ۔ یہ نبی کریم کو سنایا ہے کہ آپ بھی اور آپؐ کے ساتھ والے مکہ سے چل
دو۔ تمہارا بھی پیچھا کیا جاوے گا۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ دشمنوں نے پیچھا کیا مگر ان کا حشر فرعون کی مانند ہوا۔ راستبازوں کی
عداوت کبھی نیک نتیجہ نہیں لاتی یہاں تک کہ ان کی اولاد میں بھی نیک نتیجہ نہیں نکلتا۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے ۔ لا يَخَافُ عُقْبُهَا (الشمس : ١٦)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶ - ۱۸۷)
۵۵- إِنَّ هَؤُلَاءِ لَشِرْدِمَةٌ قَلِيلُونَ -
ترجمہ ۔ البتہ یہ تھوڑے سے لوگ ہیں ۔
تفسیر - شرذمة - جماعت ۔
قَلِيلُونَ ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَهُمْ الُونَ (البقرۃ: ۲۴۴) کئی
ہزار تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
ا فرعون ہی کے اقبال سے ۔ ہے اور ان کے انجام اور بال بچوں کی بھی کچھ پروانہ کی۔ سے وہ نکلے اپنے
گھروں سے اور وہ ہزاروں تھے۔

حقائق الفرقان
۲۶۵
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۵۶ تا ۶۰ - وَ إِنَّهُمْ لَنَا لَغَابِظُونَ - وَ إِنَّا لَجَمِيعُ حَذِرُونَ - فَأَخْرَجْتُهُمْ
مِنْ جَنَّتِ وَعُيُونٍ وَ كُنُوزِ وَ مَقَامٍ كَرِيمٍ - كَذلِكَ وَ أَوْرَثْتُهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ -
ترجمہ ۔ اور انہوں نے ہم کو ناراض کیا ہے ۔ اور ہم سب چوکس رہنے والے لوگ ہیں ۔
اللہ فرماتا ہے ) پھر ہم نے نکال دیا ان کو باغوں اور چشموں سے۔ اور خزانوں اور عزت دار مکانوں
سے۔ اور یہ واقعہ یوں ہی ہوا اور وارث بنایا اس جیسے ملک کا ہم نے بنی اسرائیل کو۔
تفسیر - خيرُونَ ۔ چوکس - با ساز و سامان
وَ أَوْرَثْتُهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ ۔ دوسرے مقام پر فرمایا ہے کہ حضرت موسی نے اپنی جماعت کو جب
ایک علاقہ میں فتح کیلئے جانے کو کہا تو انہوں نے جواب دیا
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلا (المائدة :(۲۵) حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بہت رنج ہوا۔ تو دعا کی۔
فَافْرُقُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ (المائدة: ۲۶) جس کی وجہ سے چالیس سال جنگل میں
سرگردان رہے پھر تاریخ شہادت نہیں دیتی کہ بنی اسرائیل مصر کے مالک ہوئے۔ پس مراد یہ ہے کہ
ملک مصر کی مثل دیئے گئے گو یا ضمیر مثل کی طرف پھیری گئی ۔ جیسے أَخَذْتُ دِرْهَبًا وَنِصْفَۂ میں نے
ڈیڑھ درہم لیا حالانکہ وہ نصف اسی درہم کا نہیں بلکہ دوسرے درہم کا نصف ہے جو اس پہلے کی
مثل ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
۶۲ ۶۳ - فَلَمَّا تَرَاءَ الْجَمْعَنِ قَالَ أَصْحُبُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَكُونَ - قَالَ
كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ -
ترجمہ ۔ پھر جب ایک دوسرے کو دونوں جماعتیں دیکھنے لگیں تو موسیٰ کے ساتھ والوں نے کہا ہم
تو پکڑے گئے ۔ موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں ہر گز نہیں ۔ بے شک میرے ساتھ تو میرا رب ہے وہ مجھے
جلد راستہ بتا دے گا قریب کا۔
تفسیر تراء الْجَمْعِنِ ۔ یہاں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ رویت اور چیز ہے اور ادراک
ا پس تو اور تیرا رب جاؤ اور ان سے تم دونوں لڑو۔ ۲ جدائی کر دے ہم میں اور فاسق نا فرمان قوم میں ۔

حقائق الفرقان
اور ( إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ) ۔
۲۶۶
سَيَهْدِينِ - میرا رب مجھے کوئی راہ مخلصی کی بنادے گا۔
سُورَةُ الشُّعَرَاء
یہاں ایک صوفیانہ نکتہ ہے کہ ابوبکر صدیق نے بھی جب غار میں انا لمدر کون کہا تو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اِنَّ اللهَ مَعَنا تو بہ : ۴۰) اور حضرت موسی إِنَّ مَعِيَ رَبِّي
کہتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
۶۴ - فَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنِ اضْرِبْ بِعَصَاكَ الْبَحْرَ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ
فِرْقٍ كَالطَّودِ الْعَظِيمِ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی طرف کہ تو اپنی اسلامی جماعت کے ساتھ دریا پر چلا جا، پھر دریا
ظاہر ہوا پھٹا ہوا ہر ایک حصہ جیسے ایک بڑا ٹیلہ۔
تفسیر - اضْرِبُ بِعَصَاكَ الْبَحْرَ - ایک مقام پر اضْرِبُ بِعَصَاكَ الْحَجَرَ (البقرۃ: ۶۱) کی وحی ہوئی ۔اس
کا ترجمہ یوں کرتے ہیں ۔ اپنے عصاء کو بحر یا حجر پر مارو۔ اور ایک ترجمہ یوں کرتے ہیں۔ اپنی
جماعت کو سمندر میں سے لے چل ۔ چنانچہ دوسرے مقام پر فرمایا۔ فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ
يبسا (طه: ۷۸) ان کے لئے ایک خشک راستہ پڑا ہے۔ وہاں سے نکال لے جاؤ۔
فَانْفَلَقَ ۔ یعنی وہاں دریا پھٹا پڑا ہے۔ خشک ہو چکا تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
یہ کہ رات کو لے چل ۔ میرے بندوں کو ۔ پھر چل ان کے لئے ایک خشک راہ پر جو دریا میں
ہے۔ مت ڈریو کسی کے احاطہ سے اور نہ کسی قسم کا خوف کرنا۔ چل اپنی فرماں بردار جماعت کیساتھ اس
بحر میں ۔ پس وہ کھلا تھا اور ہر ایک ٹکڑا تھا۔ جیسے بڑے ریتے کا ٹیلہ۔
اضْرِبُ بعَصَاكَ کے بدلہ سورہ طہ میں اسیرِ بِعِبَادِی اور فَاضْرِبُ لَهُمْ طَرِيقًا پس معنی ہوئے۔
لے جا جماعت فرماں بردار کو یا جا ساتھ جماعت اسلام کے بحر میں جو خشک پڑا ہے۔ پھر بچا یا تم کو اور
غرق کر دیا فرعونیوں کو تمہارے دیکھتے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۲)
ا بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

حقائق الفرقان
۲۶۷
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۶۶ تا ۶۸ - وَ اَنْجَيْنَا مُوسَى وَ مَنْ مَّعَةَ أَجْمَعِينَ - ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور بچالیا ہم نے موسیٰ کو اور اس کے سب ساتھیوں کو ۔ پھر ڈ باد یا دوسروں کو ۔ یہ واقعہ تیرے
لئے بطور نشان ہے اور ان میں سے بہت سے لوگ ایمان لانے والے ہی نہ تھے ۔
تفسیر ۔ اور بچادیا ہم نے موسیٰ کو اور جو لوگ تھے اُس کے ساتھ سارے۔ پھر ڈوبا یا ان دوسروں کو
البتہ اس میں ایک نشانی ہے اور نہیں وہ بہت لوگ ماننے والے ۔
۷۰ ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ )
تا ۷۲ - وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا إِبْرَاهِيمَ - إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَ قَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ ۔
قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَكِفِينَ۔
ترجمہ ۔ اور ان کو پڑھ کر سنا دے ابراہیم کا قصہ ۔ جب اس نے اپنے چچا اور قوم سے کہا یہ تم کیا چیز
پوجتے ہو۔ وہ بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہیں پر ہم جمے بیٹھے رہتے ہیں۔
تفسیر۔ ابراہیم کی وہ خبر ان پر پڑھ سنا۔ جب اس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کوکہاکہ تم لوگ کس
کی پرستش کرتے ہو۔ ابراہیم کے باپ اور قوم نے جواب دیا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۴۱)
انہیں کے پاس بیٹھ رہتے ہیں ۔
ابراہیم علیہ السلام کی اولا د دو بیویوں سے تھی۔ ایک بیوی مع اولا د عرب میں مقیم ہوئی ۔ چونکہ وہ
مورث اعلیٰ تھے۔ اس لئے ان کا واقعہ اہل عرب کو خصوصیت سے سنایا جاتا ہے۔
لابيه - اپنے ایک بزرگ کو معلوم ہوتا ہے کہ والد اور تھا۔ جبھی اب کے ساتھ آذر آیا ہے۔
دوم بڑھاپے میں والد کے لئے دعا کی اور اب کے لئے دعا سے منع کئے گئے ۔ چنانچہ تو رات سے
معلوم ہوتا ہے کہ اس کا نام تارا تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
لے تارح بھی آیا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۶۸
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۷۳ تا ۷۵ - قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ - أَوْ يَنْفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ -
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذلِكَ يَفْعَلُونَ -
ترجمہ ۔ ابراہیم نے کہا کیا یہ تمہاری کچھ سنتے بھی ہیں جب تم پکارا کرتے ہو۔ یا کچھ تم کو فائدہ
یا نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے جواب دیا نہیں تو بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح
کرتے پایا۔
تفسیر۔ ابراہیم نے کہا۔ کیا یہ بت تمہاری پکار کو سنتے ہیں؟ یا کیا تم کو نفع دیتے ہیں؟ یا تم کو کوئی دکھ
دیتے ہیں؟ بت پرست لوگوں نے جواب دیا۔ ہم بت پرستی کی دلیل تو نہیں رکھتے ۔ مگر ہم نے اپنے
بزرگوں کو پایا ہے کہ وہ ایسا ہی کرتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۱، ۲۴۲)
وَجَدْنَا آبَاءَنَا ۔ تعجب ہے کہ لوگ دنیا کے معاملات میں تو جدت پسند ہیں مگر دین کے بارے
میں وَجَدْنَا آبَاءَ نا کہہ دیتے ہیں ۔ کیا لوگ ریلوں اور سٹیمروں پر سوار نہیں ہوتے ۔ حالانکہ ان
کے باپ دادا نہیں ہوئے ۔ یہ محض حیلہ سازیاں ہیں جو مشرکین اللہ کی عبادت نہ کرنے کے لئے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
کرتے تھے۔
رودود
۷۶ تا ۷۸۔ قَالَ أَفَرَعَيْتُم مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ - اَ تَعْبُدُونَ - أَنْتُمْ وَ آبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ -
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ ابراہیم نے کہا بھلا تم دیکھتے ہو کہ تم کیا پوجتے رہے ہو۔ تم اور تمہارے اگلے باپ دادا۔ تو وہ
مورتیں تو میری دشمن ہیں ہاں سب جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کو پہنچانے والا وہی ہے جو میرا رب ہے ۔
تفسیر۔ تب ابراہیم نے جواب میں کہا۔ سنو! تم بت پرستی کے معتقد تو کہا کرتے ہو کہ جن کی
پرستش ہم کرتے ہیں۔ اگر ہم چھوڑ بیٹھیں تو شاید ہمیں دکھ دیں۔ سنو! جن لوگوں کی تم نے اور تمہارے
باپ دادا نے پرستش کی وہ سب کے سب مجھے برے لگتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ رب ال
بھی مجھے پیارا نہیں۔
العلمین کے سوا کوئی
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲)

آج 10 میں سے 10 باقی