سُوْرَۃُ الشُّعَرَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۲۶۹
سُورَةُ الشُّعَرَاء
فَإِنَّهُمْ عَدُولي - حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اعلان کر دیا کہ یہ بت میرے دشمن ہیں اگر
ضرر پہونچا سکتے ہیں تو سب سے پہلے پہونچائیں گے۔ مگر ایسا ہرگز نہ ہوگا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
۷۹ تا ۸۲ - الَّذِي خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِيْنِ وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَ يَسْقِينِ وَ
إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ - وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ -
ترجمہ ۔ جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھ کو کامیابی کی راہ دکھا رہا ہے۔ اور وہی مجھ کو کھلاتا پلاتا ہے۔
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھ کو شفا دیتا ہے۔ اور جب مجھ کو مارتا ہے تو پھر جلا دیتا ہے۔
تفسیر۔ وہی رب جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی میرا رہنما ہے۔ اور مجھے منزلِ مقصود تک پہنچانے
والا ۔ وہی جو مجھے کھانا دیتا ہے اور پانی پلاتا ہے۔ اور جب ؟ پلاتا ہے۔ اور جب کبھی اپنی غلطی سے بیمار ہوتا ہوں تو فضل سے
شفاء بخشتا ہے۔ وہی جو مجھے مارے اور پھر جلا دے۔
صدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲)
فَهُوَ يَهْدِينِ ۔ جب ہم ایک انسان کی رضا مندی کی راہ دریافت نہیں کر سکتے ۔ تو اس
وراء الوراء ذات کی رضا مندی کی راہ سواکسی کے بتانے کے کس طرح معلوم کر سکتے ہیں ۔
وَ إِذَا مَرِضْتُ ۔ ایک عجیب نکتہ یہ ہے کہ مرض کو اپنی طرف منسوب کیا ہے یمر ضنی نہیں فرمایا۔
کیونکہ دکھ خدا کی طرف سے کبھی نہیں آتا۔ جب تک انسان کوئی کمزوری نہ کما لے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
۸۳ تا ۷ ۸ - وَالَّذِى اَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ رَبِّ هَبْ
لِي حُكْمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ - وَ اجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ وَ
اجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ - وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ -
ترجمہ ۔ اور وہ میرا رب ہے جس سے امید ہے کہ میری خطائیں ( یعنی تقاضائے بشری ) معاف کر
دے جزا کے وقت ۔ اے رب ! مجھے عنایت فرما فہم و دانائی اور مجھ کو ملا سنوار والے لوگوں میں ۔ اور
حقائق الفرقان
٢٧٠
سُورَةُ الشُّعَرَاء
میرے لئے ذکر خیر پچھلے لوگوں میں چھوڑ ۔ اور مجھے نعمتوں والی بہشت کے وارثوں میں سے بنا۔ اور
میرے چا کو بخش دے کہ بے شک وہ گمراہوں میں سے تھا۔
تفسیر۔ وہی جس پر مجھے امید ہے کہ برے اعمال کی سزا اور نیک اعمال کی جزا کے وقت مجھے
معافی دے گا۔ اے میرے رب ! مجھے سمجھ عطا کر اور بھلے لوگوں کے ساتھ رکھ۔ اور مجھے اپنی انعام
والی جنت کا وارث کر اور میرے باپ پر عفو کر ۔ وہ تو بھولا اور بہک گیا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲)
حکما ۔ وہ مضبوط راہ جس کی خلاف ورزی پھر نہ ہو سکے۔
بر ہموازم والے اپنے لئے ایک بات اختیار کرتے ہیں۔ تجربہ سے مفید ثابت نہیں ہوتی ۔ تو وہ
چھوڑ دیتے ہیں۔ خدا کی باتیں ایسی نہیں ہوتیں ۔
لِسَانَ صِدق ۔ بڑے بڑے علوم پھیلیں گے۔ ترقیاں ہوں گی ۔ الہی میری زبان ایسی پختہ
ہو کہ اس کے خلاف کبھی کچھ ثابت نہ ہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) ۹
۸۸ تا ۹۱ - وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ - يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ ۔
الَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ - وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ اور مجھے شرمندہ نہ کرنا جس دن لوگ جلا کر اٹھائے جائیں گے ۔ کیسا وقت کہ جب نہ مال
کام آوے گا اور نہ بیٹے ۔ ہاں جو آئے گا اللہ کے پاس بے عیب دل لے کر ۔ اور متقیوں کے پاس کر دی
جائے گی جنت۔
تفسیر۔ اور مجھے قیامت میں ذلیل نہ کر ۔ قیامت کا وہ دن ہے جس میں مال اور اولاد کام نہ آوے
مگر وہی نجات پاوے جو اللہ تعالیٰ کے پاس سلامت والے دل کے ساتھ آیا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲)
حقائق الفرقان
۲۷۱
١٠٠ وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم کو تو بس ان ہی مجرموں نے گمراہ کیا۔
تفسیر اور ہم کو راہ سے بھلا یا ان گنہ گاروں نے۔
سُورَةُ الشُّعَرَاء
فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۶ حاشیه )
الْمُجْرِمُونَ ۔ خدا سے قطع تعلق کرنے والے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
۱۱۲، ۱۱۳ - قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذُلُونَ - قَالَ وَ مَا عِلْمِي بِمَا
كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ وہ بولے کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیرے مرید کم درجے کے لوگوں میں سے ہیں۔ نوح
نے کہا اور مجھے کیا علم ہے کہ وہ کیا کام کرتے تھے۔
تفسیر۔ حضرت نوح علیہ السلام کا ملک دجلہ فرات میں تھا۔ وہاں کے رہنے والے بڑے عیش
میں تھے جیسے کہ آجکل یوروپ و امر کا یوروپ و امریکہ کا حال ہے۔ ان کی دولتمندی کا یہ حال ہے کہ سنکھ در سنکھ تک
کوئی چیز نہیں ۔ اور عرب میں تو بس ۱ - ۱۰ - ۱۰۰ ۔ ۱۰۰۰ تک ہے۔ حضرت مسیح نے کہا کہ اونٹ کا
سوئی کے ناکے سے گزرنا آسان ہے۔ پر دولتمند خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ اسی واسطے
انبیاء کے متبعین غریب لوگ ہوتے ہیں اور نادان اس پر اعتراض کرتے ہیں۔ چنانچہ حضرت نوح کو
بھی کہا وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ ۔
بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - حضرت نوح سمجھاتے ہیں کہ ان غریبوں نے کوئی ایسا عمل کیا جس سے ان کو
نبی کی متابعت کی سعادت حاصل ہوئی اور تم نے کوئی ایسا عمل کیا جس کی وجہ سے خدا نے تمہیں یہ توفیق
نہ بخشی اور تم منکرانِ رسالت سے ہوئے۔
ملتا
خشت اول چوں نہد معمار کج
تا ثریا می رود دیوار کج
انسان کا سلسلہ اعمال چلتا ہے اور اس سلسلہ کے مطابق اعمال کا پھل انسان کو ملتا ہے۔
لے پہلی اینٹ جب معمار ٹیڑھی لگا دے تو اگر دیوار ثریا تک بھی جا پہنچے گی تو ٹیڑھی ہی ہوگی ۔
حقائق الفرقان
۲۷۲
سُورَةُ الشُّعَرَاء
اسی واسطے یہ دعا ہر خطبہ جمعہ میں پڑھی جاتی ہے۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ
سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا کہ ہمیں اعمال کے بدنتائج سے محفوظ رکھ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷)
۱۱۸ - قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ -
ترجمہ ۔ نوح نے کہا اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔
تفسیر ۔ رَبِّ إِنَّ قَوْهِي - يهِ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ (الشعراء: ۱۱۷) کے مقابلہ میں انبیاء کا
ہتھیار ہے۔
اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۸)
۱۲۷ - فَاتَّقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ -
ترجمہ ۔ تو تم اللہ ہی کو سپر بناؤ اور میری اطاعت کرو۔
تفسیر - وَأَطِيعُون۔ جو لوگ نبیوں کی اطاعت کے منکر ہیں۔ وہ غور کریں یہاں تو رسول بمعنے
کتاب اللہ نہیں ہو سکتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
۱۳۰،۱۲۹ - اَتَبُنُونَ بِكُلِّ رِيعَ آيَةً تَعْبَثُونَ وَ تَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ
لعلكم تخلدون -
ترجمہ ۔ کیا تم بناتے ہو ہر ایک اونچی جگہ پر ایک نشان کھیلنے کو ۔ اور تیار کرتے ہو مضبوط مکان
تا کہ تم ہمیشہ رہو۔
تفسیر اتبنون ۔ وہ قوم اسٹیچو اور عالی شان مکان بناتی تھی۔
ریع ۔ شرف ( اونچی جگہ ) طریق ( رستے ) منظر ( عمدہ نظارے کی جگہ ) ۔
مَصَانِعَ - جَمْعُ مَصْنَع جس کے معنے کلین اعلیٰ کوٹھیاں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۸)
لے تو ضرور پتھروں سے مار دیا جائے گا اور تجھ سے ضرور سختی کی جائے گی ۔
حقائق الفرقان
۲۷۳
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۱۳۸ تا ۱۴۰ - إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ - وَمَا نَحْنُ بِمُعَذِّبِينَ - فَكَذَّبُوهُ
فَأَهْلَكْتُهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ یہ تو بس اگلے لوگوں کی عادت ہی ہے۔ اور ہم پر تو کوئی آفت نہ آئے گی۔ تو انہوں نے اس
کو جھٹلا یا پھر ہم نے ان کو غارت کر دیا تو یہ واقعہ تیرے لئے بطور نشان کے ہے۔ اگر چہ وہ بہت سے
مانتے ہی نہیں ۔
تفسیر - خُلقُ الْأَوَّلِينَ ۔ اولڈ فیشن باتیں ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْتُهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً - - پھر اس کو جھٹلانے لگے تو ہم نے ان کو کھپا دیا۔
اس بات میں البتہ نشانی ہے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ )
۱۴۹ تا ۱۵۴ - وَ زُرُوعٍ وَ نَخْلِ طَلْعُهَا هَضِيمُ - وَ تَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ
بُيُوتًا فَرِهِينَ - فَاتَّقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ الَّذِينَ
يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ - قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَخَّرِينَ -
ترجمہ ۔ اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ لطیف و پختہ ہو کر گر پڑنے کے قریب ہے۔ اور
پہاڑوں سے آرام آسائش کے لئے دانائی سے یا بہ تکلف گھر تراشتے ہو۔ تو اللہ ہی کو سپر بناؤ اور میرا
کہا مانو۔ اور حد سے گزر جانے والوں کا کہا نہ مانو۔ جو ملک میں شرارت کرتے ہیں اور سنوار نہیں
کرتے۔ اور بولے کہ تو تو بس دل فریبنده یا دو وقت کا کھانا کھانے والوں میں سے ہے۔
تفسیر ۔ هَضِيم ۔ خوب پکا ہوا۔
الْمُسَحَرِينَ ۔ کھاؤ۔ پیو
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
تَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا ۔ پہاڑوں پر کوٹھیاں بناتے ہو۔
انْتَ مِنَ الْمُسَخَّرِينَ ۔ یعنی تو بھی کھانے پینے کا محتاج ہے ۔ (۲) تم پر کوئی جادو کر گیا ۔ (۳) تو جادو
دیا گیا ہے۔ تقریر لطیف کرتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۸۸)
حقائق الفرقان
۲۷۴
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۱۵۹ - فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَ مَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ
مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ ۔ پھر ان کو عذاب نے پکڑا۔ یہ واقعہ تیرے لئے بطور نشان کے ہے اور ان میں بہت سے
ماننے والے ہی نہیں۔
تفسیر ۔ پس لے لیا ان کو عذاب نے ۔ اس بات میں البتہ نشانی ہے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ )
١٦١ - كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ -
ترجمہ - لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔
تفسیر ۔ چار چیزیں بڑی نقصان دہ ہیں ۔ (۱)۔ غضب جس سے بولتے وقت ہوش حواس باطل ہو جاتے
ہیں ۔ اس کے پانچ علاج ہیں ۔ (۱) ۔ چلتا ہوا ٹھہر جائے ۔ (۲) ٹھہرا ہوا بیٹھ جاوے۔ (۳) ۔ بیٹھا
ہوا لیٹ جاوے۔(۴)۔ لاحول پڑھے۔ (۵)۔ بائیں طرف تھوک دیوے۔ ٹھنڈا پانی پی لے۔
(۲) ۔ شہوت - النِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ شہوت نے بہت سی مخلوق کو ہاویہ میں ڈا ڈالا ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا مَنْ يَضْمَنْ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَضْمَنْ لَهُ
الجنة وہ چیز جو دو جبڑوں کے درمیان ہے اور وہ جو رانوں کے درمیان ہے۔ اگر تم ان پر قابو پالو تو
میں تمہارے جنت کا ذمہ دار ہوتا ہوں ۔
جو لوگ شہوت کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ جریان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ نظر۔ حافظہ ۔ دل کا حوصلہ
تمام طاقتیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ یہ شہوانی نظر کا نقصان ہے۔ جو اس سے آگے بڑھے۔ وہ سوزاک ۔
آتشک میں گرفتار ہوتے ہیں۔
(۳) - حرص و طمع دنیوی ۔ اس میں نہ حلال کو دیکھتے نہ حرام کو ۔ نہ دیانت ۔ نہ امانت ۔ اپنے لئے
سب کچھ حلال ۔ دوسرے کو اس کا حق دینا بھی بار خاطر ۔ ۔
ا عورتیں شیطان کا جال ہیں ۔
حقائق الفرقان
۲۷۵
سُورَةُ الشُّعَرَاء
(۴) کسل و کاہلی ۔ مسلمانوں میں یہ مرض آج کل بہت ہی بڑھا ہوا ہے۔ نماز میں ابن حزم کا
مذہب یہ ہے کہ دعا اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْكَسْلِ کو فرض سمجھتے ہیں ۔
عجز کے معنے ہیں اسباب کا جمع نہ ہونا کسل اسباب مہیا شدہ سے کام نہ لینا۔
(۵) - فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ (المومن : ۸۴) دوسرے کی تحقیر اور اپنے تئیں بہت
کچھ سمجھنا اور اپنے علم پر نازاں ہونا۔
ان رکوعوں (۱۰،۹) میں انہی باتوں کا ذکر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
١٦٨ - قَالُوا لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يَلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ -
ترجمہ ۔ وہ کہنے لگے اگر تو باز نہ آئے گا اے لوط ! تو ہم تجھے ضرور نکال دیں گے۔
تفسير - لتكونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ ۔ جب ناصح نے بیجا شہوت سے روکا۔ تو غضب میں آئے یہ دوسرا
جرم ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
۱۷۷ - كَذَّبَ أَصْحُبُ لُغَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ -
ترجمہ ۔ اور کھجور بن کے رہنے والوں نے نبیوں کو جھٹلایا۔
جمہ۔
تفسیر - اصحب ليكة - آيك ندی کو کہتے ہیں۔ جو بہتی ہو ۔ بن بھی ترجمہ کیا ہے۔
۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
۱۸۲ ، ۱۸۳ - اَوْفُوا الْكَيْلَ وَ لَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ - وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ
الْمُسْتَقِيمِ -
ترجمہ ۔ اور پیمانوں کو پورا بھر دیا کرو اور نقصان پہنچانے والے نہ بنو۔ اور ترازو سے سیدھا
تولا کرو۔
تفسیر - أوفوا الكيل - یہ حرص و طمع دنیوی کے چھوڑنے کا وعظ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
لے اے اللہ میں تجھ سے ناتوانی اور کسل مندی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
حقائق الفرقان
۲۷۶
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۱۹۴، ۱۹۵ - نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ - عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ -
ترجمہ ۔ اسے روح الامین لے کر اترا ہے ( یعنی جبرئیل )۔ تیرے دل پرتا کہ تو ڈر سنانے والا ہو۔
تفسیر۔ لے اترا ہے۔ اس کو فرشتہ معتبر تیرے دل پر کہ تو ہو ڈر سنانے والا ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۷۲ حاشیہ )
۱۹۶ ، ۱۹۷ - بِلِسَانِ عَرَبِي مُّبِينٍ وَ إِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ -
ترجمہ ۔ صاف عمدہ عربی زبان میں ۔ اور بے شک یہ پہلوں کی کتابوں میں ہے۔
تفسیر۔ عربي مبين ۔ کھول کھول کر سنانے والی ۔
لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ ۔ دیکھو یسعیاہ کے باب ۵،۴ کو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
۲۱۱ تا ۲۱۳ - وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِينُ - وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ -
ترجمہ ۔ اور نہ اس کو شیطانوں نے اتارا ۔ اور نہ یہ ان کے کرنے کا کام ہے اور نہ وہ کر ہی سکتے
ہیں۔ وہ تو سننے سے دور رکھے گئے ہیں۔
تفسیر عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ قرآن ایسی کتاب ہے کہ شریر اس کے سنے کی بھی برداشت
نہیں کر سکتا ۔ چہ جائیکہ دوسروں کو اس کی تعلیم دے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
اللہ سے دور ہلاک ہونے والی خبیث روحوں کے ذریعہ یہ کا حوں کے ذریعہ یہ کلام الہی نازل نہیں ہوا۔ اور ان
-
کے مناسب حال بھی نہیں۔ اور ایسا کلام لانے کیلئے وہ طاقت ہی نہیں رکھتے ۔ بے ریب ایسا کلام
سننے سے وہ الگ کئے گئے ہیں کیونکہ تمام شیطانی کاموں کا قرآن مجید میں استیصال ہے۔ بھلا
شیطان اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارتا ہے؟ شیاطین تو ہر ایک کذاب، مفتری، بہتانی ، بدکار پر
نازل ہوا کرتے ہیں ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۹)
حقائق الفرقان
۲۷۷
۲۱۵ - وَ انْذِرُ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ -
ترجمہ ۔ اور تو اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرا دے۔
سُورَةُ الشُّعَرَاء
تفسیر - وَ انْذِرُ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ مؤمن پر لازم ہے کہ پہلے اپنی اصلاح کرے پھر اقرباء کو
سمجھائے اور ان کو سمجھانا تلوار کی دھار پر چلنا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اقرباء کو
خوب سمجھایا۔ پہلے دعوت کی ۔ موقع نہ ملا تو پھر دعوت کی اور انہیں وعظ کیا۔ پھر جو کسر رہی تو پہاڑ پر
چڑھ کر سب کو نام به نام پکارا۔ یہاں تک کہ صبح سے لے کر عصر کی نماز کا وقت آ گیا۔ عصر کے بعد کہا کہ
اگر ہم کہہ دیں کہ مکہ پر دشمن کا لشکر چڑھائی کرنے والا ہے تو تم میری بات کا یقین کرو۔ یا نہیں ۔ انہوں
نے کہا۔ کیوں نہیں کہ آپ صادق ہیں۔ اس پر آپ نے کہا آنا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ۔ میں ڈرانے والا
وں۔ دیکھو تم پر عذاب النبی آنیوالا ہے اپنی عاقبت کی فکر کرو اور اپنے تئیں شیطانی اعمال سے بچالو۔
میں بھی عصر کے بعد تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے تئیں بے جا غضب، شہوت، کسل و کاہلی،
حرص و طمع سے بچالو۔ اس وقت صحابہؓ کی طرح تمہیں موت کا سامنا نہیں ۔ بلکہ دین کی خدمت آسان
ہے۔ تم قلم چلاؤ۔ تقریر کرو۔ مگر خدا کی رضامندی کے لئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
۲۲۰ - وَ تَقَلُّبَكَ فِي السَّجِدِينَ -
ترجمہ ۔ اور سجدہ کرنے والوں میں تیرے حرکات سکنات ۔
تفسير - تَقَلُّبَكَ فِي السُّجِدِین ۔ مسلمانوں کے گھروں میں جاتا ہے۔
۲۲۵۔ وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوْنَ -
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
ترجمہ ۔ اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ ہی کیا کرتے ہیں ۔
تفسير وَالشُّعَرَاء ۔ وہ تک بند جو بہادری - مروّت ۔ تواضع ۔ رحم کی تعریفیں کرتے ہیں ۔ مگر خود
اپنے اندروہ باتیں پیدا نہیں کرتے اور جس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس سے خود بچتے نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۸)
حقائق الفرقان
۲۷۸
سُورَةُ الشُّعَرَاء
۲۲۸ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَ انْتَصَرُوا مِنْ
بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ -
ترجمہ ۔ مگر وہ شاعر جنہوں نے سچے دل سے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے اور کثرت سے اللہ ہی کو
یاد کیا اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم کیا گیا۔ اور قریب ہی جان لیں گے ظالم کہ کس گردش میں
الٹ پلٹ ہوں گے ۔
تفسیر ۔ مَا ظلِمُوا ۔ اس وقت ہم پر یہ ظلم ہور یہ ظلم ہو رہا ہے کہ اللہ پر اس کے رسول پاک پر ۔ اس کی
:
مطہر بیبیوں پر خطرناک حملے ہوتے ہیں ۔ اول عیسائیوں کی طرف سے پھر برہموؤں کی طرف سے۔
پھر آریوں کی طرف سے۔ ان کی تردید کی جاوے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸)
سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَتَى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ ۔ ان ظالم ظالموں کو پتہ لگ جائے گا کہ کیسی گردش ان
پر آنے والی ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۴)