سُوْرَۃُ النَّمْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
۲۷۹
سُورَةُ النَّمْلِ
سُوْرَةُ النَّمْلِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ نمل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
طس تِلْكَ ايْتُ الْقُرْآنِ وَ كِتَابٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ طور سینا کے متعلق ایک بات بتلا کر ( کہتے ہیں ) یہ آیتیں ہیں قرآن کی اور حق و ناحق میں
فیصلہ کرنے والی کتاب کی۔
تفسیر طس - ط کے معنی صحابہ نے لطیف کئے ہیں۔ اور اس کے معنے سمیع ۔ ابن جریر نے اسے
سورہ نمل میں بیان کیا ہے۔
مبین کھول کر سنانے والی ۔
طس - لطيف وسميع
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹، ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
جس قدر دنیا میں مفید اور نفع رساں باتیں ہیں۔ قرآن مجید میں بھی ضرور ان کا شمہ موجود ہوتا
ہے۔ منجملہ ان کے حروف مقطعات کے ساتھ اختصار کلام بھی ہے۔ ہر زمانہ میں جب کسی نے کوئی
اعتراض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یا قرآن کریم پر کیا ہے۔ وہی بات خود اس کے اندر بھی پائی گئی
ہے۔ بلکہ وہ نمونہ اس سے بھی بڑھ کر یا بد تر معترض کے اندر بھی پایا گیا ہے۔ آجکل طس ۔ لیں۔
طه الر وغیرہ ره حروف مقطعات قرآنی پر بھی اعتراض کیا گیا ہے کہ یہ حروف معمہ کی طرح ہیں مگر یہ
اعتراض ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب ساری مہذب دنیا استعمال مفردات میں مجبور کی گئی ہے۔
انگریز تو یہ اعتراض کر ہی نہیں سکتے ۔ ان کے کارخانے، سامان، خطابات، امتحانات، اپنے ناموں
وغیرہ میں استعمال حروف مفردات کا بکثرت موجود ہے۔ ایف اے۔ بی اے۔ ایم اے وغیرہ۔

حقائق الفرقان
۲۸۰
سُوْرَةُ النَّمْلِ
آریہ کے خطوط و مکانات پر الف و م اوم لکھا جاتا ہے۔ قرآنی حروف کی تفسیر صحابہؓ نے جیسے
حضرت علی ، ابن مسعود ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھم نے کی ہے۔ بعض تفاسیر میں بھی بہت لمبی تفسیر
ان حروف کی بیان کی گئی ہے۔ غرض کہ جو مضمون کسی سورۃ کا یا کوئی قصہ سمجھ میں نہ آئے۔ اور اس کا سمجھنا
دشوار ہو تو کچھ اسماء الہیہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ پس وہ اسماء الہیہ اس سورہ اور قصہ کے مضمون کے
سمجھنے کے لئے کلید ہوتے ہیں۔ جس کی وہ آیات مظہر ہوتی ہیں۔
ان مفردات سے بڑا کام قرآن، حدیث، طب وغیرہ علوم میں لیا گیا ہے۔ جیسے قرآن میں
صلی الوصل اولیٰ، صل، قد يوصل، ج جائز ، ص وقف مرخص حدیث میں ثنا حدثنا، نا اخبرنا ،
طب میں مگر من کل واحد وغیرہ ۔ غرض تمام علوم عربی میں مقطعات سے کام لیا گیا ہے۔ اس ۔
ط سے اسم النبی لطیف اور اس سے سمیع مراد ہے۔ یعنی یہ آیات قرآن اور کتاب کھول کر سنانے والے
کی ہیں ۔ جو اللہ لطیف سمیع کی حضور سے نازل ہوئی ہیں۔ جیسے فرامین کے سر پر لکھا جاتا ہے اجلاس
فلاں حاکم سے یہ حکم جاری ہوا ہے۔ اسی طرح اس سورہ کے سرے پر فرمایا گیا۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
هُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ ہدایت و خوش خبری ہے ایمانداروں کے لئے۔
تفسیر ہدایت اور بشری مومنوں کیلئے ہے۔ لطافت سے ہدایت اور سمیع سے مہندی کو بشری ملتا
ہے ہر ایک آسمانی مذہب والا اپنی کتاب کی نسبت ہادی اور بشری ہونے کا دعوی کرتا ہے۔ مگر صرف
دعولی قابل پذیرائی نہیں ہوتا۔ جب تک ثبوت ساتھ نہ رکھتا ہو۔ ثبوت کے لئے بعض مذاہب بعد الموت
کا وعدہ کرتے ہیں اور سچا مذہب وہ ہے۔ جس کے پاس وعدہ ہی وعدہ نہ ہو بلکہ نقد ثبوت بھی موجود ہو۔
چنانچہ مذہب اسلام اسی دنیا میں ہدایت والے کو بشری کا وعدہ دیتا ہے۔ قرآن مجید میں ہدایت بھی
ہے اور جو ہدایت پر ایمان لاوے اور عمل کرے۔ اس کو بشری بھی ہے ہدایت تو ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ (۲)

حقائق الفرقان
۲۸۱
سُورَةُ النَّمْلِ
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ -
ترجمہ ۔ جو درست رکھتے ہیں نماز اور زکوۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں ۔
تفسیر ۔ جو مضبوط رکھیں نماز کو ۔ ایک طریق ہدایت تو یہ ہے کہ عظیم الشان ذات کے سامنے
خشوع خضوع سے قسم قسم کی نیازمندی کا اظہار کرے عظمت و جبروت الہی کو یاد کر کر ہاتھ باندھ کر
غلاموں کی طرح ۔ حضور میں کھڑے ہونا ، جھکنا ، زمین پر گر پڑنا اور پھر اپنے محسن صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجنا ۔ دعا ئیں کرنا۔ یہ تو نماز ہے۔ ہاتھ پاؤں زبان ناک آنکھ کان سے اکثر کام ہوتے رہتے
ہیں ۔ جو بعض ان میں غلطی پر بھی مبنی ہوتے ہیں۔ خصوصا ناک تو ایسی چیز ہے کہ اس کے پیچھے انسان
سب کچھ برباد کر دیتا ہے پس بقدر طاقت ان کو ظاہری طور پر صاف کرو۔ اور باطنی پاکی اور صفائی
کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرواسی واسطے جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں بعد وضو کے
پڑھو أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدً اعَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ
اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ ۔ یہ وضو ہوا ۔
وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوة - اور دیا کریں زکوة - بدنی خدمات تو کسی قدر سہل ہیں۔ مگر مال کا خرچ کرنا
زیادہ مشکل ہوتا ہے
گر جاں طلبی مضائقہ نیست
زرمی طلبی سخن دریس است
مگر مومن صادق کو مال کا خرچ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔ اسی واسطے اس کا نام صدقہ ہے یعنی مومن کے صدق
کی علامت ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اور مخلوق کی بہتری کیلئے مال خرچ کرتا ہے۔
وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ۔ اسی پر بس نہیں بلکہ وہ جزاء وسزا پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ تو ہدایت ہے۔
( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۲)
لے میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ وہ ایک ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی
دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ اے اللہ مجھے تو بہ کرنے والوں میں سے
بنادے اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے بنادے۔ ۲ اگر تم (مجھ سے) جاں طلب کرتے تو کوئی
بات نہ تھی۔ مجھ سے مال کی طلب بہت بڑی بات ہے ۔

حقائق الفرقان
۲۸۲
سُورَةُ النَّمْلِ
- إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ زَيَّنَا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ جو لوگ یقین نہیں رکھتے آخرت کا ہم نے ان کے سامنے نیک اعمال
بڑی خوشنما شکل میں پیش کئے مگر انہوں نے اپنے آپ کو اندھا بنا رکھا ہے۔
تفسیر۔ جولوگ جزا وسزا کو نہیں مانتے ۔ ان کیلئے ہم نے انکے وہ نیک اعمال جوان کو کرنے چاہئیں
عمدہ عمدہ پیرایوں میں خوبصورت کر کے دکھائے ( یہ ہدایت ہے) مگر شر پر غور سے نہیں دیکھتے اندھوں
کا سا کام کرتے ہیں ۔ مگر برے کام کو خوبصورت کر کے دکھانا شیطان کا کام ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ۔ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمُ (النحل : (۶۴) شیطان نے ان کو ان کے بداعمال خوبصورت کر
کے دکھا دیئے۔ نیک کام کا خوبصورت کر کے دکھانا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ
اللہ تعالیٰ نے ہی
زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ (الحجرات: (٨) الله تعـ ۸)
تمہارے دلوں میں ایمان محبوب بنایا اور خوبصورت کر کے دکھا یا اس کو تمہارے دلوں میں اور نا پسند کر
کے دکھا یا کفر، بد عہدی، بے فرمانی کو۔ ایسی آیات قرآن مجید میں اور بہت ہیں۔ جن میں صریح
لفظوں میں فرمایا کہ بد اعمال شیطان خوبصورت کر کے دکھلاتا ہے۔
( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ ۔ ترجمہ جو عام طور پر کیا جاتا ہے۔ وہ غلط ہے۔ صحیح معنی یہ ہیں جو کام
بندوں کو کرنا چاہئیں ۔ ہم نے ان کو نہایت خوبصورت کر کے پیش کیا ہے مگر جیسا کہ اندھا کسی
خوبصورتی کو دیکھ نہیں سکتا۔ اسی طرح یہ بھی نیک اعمال کے جمال کو دیکھ نہیں سکتے ۔ اس واسطے
بداعمالی میں پڑے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخہ ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹)
زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ ۔ ہم نے تو ان کیلئے جو اعمال کرنے کے ہیں۔ بہت خوبصورت دکھائے
۶
ہیں۔ تاکہ ان کی طرف مشغول ہوں ۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
أُولَئِكَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ -
ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے برا عذاب ہے اور یہی آخرت میں ٹوٹا پانے والے ہیں۔

حقائق الفرقان
۲۸۳
سُوْرَةُ النَّمْلِ
تفسیر ان کو بڑا عذاب اور انجام کار ان کو بڑا ٹوٹا ہوگا۔ ان کے لئے بشری کا کوئی حصہ نہیں ۔
( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
۷، ۸ - وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ إِذْ قَالَ مُوسَى
لِأَهْلِهِ إِنِّي أَنَسْتُ نَارًا سَاتِيْكُمْ مِنْهَا بِخَيْرٍ أَوْ اتِيْكُمُ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ
تَصْطَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور البتہ تجھ کو سکھایا جاتا ہے قرآن ایسے کے پاس سے جس کے کام بڑے مضبوط ہیں جس
کے علم میں غلطی نہیں ۔ جب موسیٰ نے کہا اپنے گھر والوں میں سے کہ میں نے آگ دیکھی ہے۔ میں
جلدی سے لاؤں گا تمہارے پاس وہاں کی کچھ خبر یالاؤں گا سلگتا ہوا انگارا تمہارے لئے تا کہ تم تا پو۔
تفسیر - إذْ قَالَ مُولی ۔ یہ بیان یہ بات سمجھانے کے لئے ہے کہ اے نبی تمہیں یہ قرآن تیری
کسی قسم کی خواہش کے سوا دیا ہے جیسا کہ موسیٰ کو پیغمبری دی۔
لاهله ۔ اپنے ساتھ والے کو۔ اس بات میں بحث ہے کہ بیوی ساتھ تھی یا نہیں ۔
اني انست - معلوم ہوتا ہے کسی اور نے اسے نہیں دیکھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ - موسی سے کلام ہوا تو نبی کریم صلعم سے بھی۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
وَ إِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ - تو تو دیا گیا ہے قرآن اللہ لطیف سمیع سے جو
حکیم اور علیم بھی ہے مومنوں کی دعائیں سنتا اور ان کے ہدایت پر۔ پر چلنے کو دیکھتا اور بشری دیتا ۔ اس
کی ایک مثال جس کا ثبوت اسی دنیا میں نقد موجود ہے۔ یہ ہے کہ إِذْ قَالَ مُوسَى لِأَهْلِهِ إِنِّي أَنَسْتُ
نارا ۔ جب کہا موسیٰ نے اپنے ساتھیوں کو کہ میں نے آگ دیکھی ہے اور یہ نظارہ مجھے بھلا معلوم ہوتا
ہے سَأْتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ اتِيكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ لاؤں گا تمہارے لئے کوئی خبر
یا لاؤں گا تمہارے لئے جلتا ہوا انگارہ ۔ تاکہ تم تا پو، آرام پاؤ ، سینکو۔ آجکل بڑے آدمی اپنے

حقائق الفرقان
۲۸۴
سُورَةُ النَّمْلِ
ماتحتوں یا کم درجہ والے لوگوں یا ساتھیوں کو کام کیلئے بھیجتے ہیں ۔ مگر انبیاء خود مفید اور ضروری اور مشکل
کام کرتے اور دوسروں کو آرام دیتے ہیں۔ یہ قابلِ غور اور قابلِ تقلید امر ہے۔ اب ہر ایک انسان
اپنے اندر غور کرے کیا وہ ایسا کرتا ہے کہ مشکل کام خود کرے اور دوسروں کو آرام دے۔ ایک دفعہ
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چند صحابہ کے ساتھ جنگل میں تھے۔ کھانے پکانے کے وقت تمام
صحابہ پر کام تقسیم کر دیا ۔ آخر فر مایا کہ اب سب کام تقسیم ہو گئے تو لکڑیاں میں لاؤں گا۔ وہ حیران ہو
گئے۔ مشکل کام اپنے لئے رکھ لیا۔ کیسا پاک نمونہ ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخه ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحه ۲) بدرجلدا
- فَلَمَّا جَاءَهَا نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَ سُبْحَنَ اللَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ جب وہ اس کے پاس پہنچا تو جناب الہی کی طرف سے آواز دی گئی کہ برکت دیا گیا
ہے وہ شخص جو تلاش نار میں ہے اور جو اس کے آس پاس ہے اور اللہ پاک ذات ہے، سب
جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف پہنچانے والا ۔
☆
تفسیر - ان بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ - برکت دیا گیا ہے وہ شخص جو آگ کی طلب و جستجو میں ہے یہی
معنے صحیح ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
جب وہاں پہونچے آواز دی گئی کہ جو شخص آگ کی طلب میں آیا ہے۔ اس کو برکت دی گئی جو
اس کے ارد گرد موجود ہیں اور پاک ہے اللہ تعالیٰ پالنے والا جہانوں کا یعنی حضرت موسی ظاہری طور
پر خیر خواہ بنا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو روحانی طور پر خیر خواہ بنا دیا ۔ وہ تھوڑوں کا بنا۔ ہم نے بہتوں کا بنا
دیا۔ وہ ظاہری روشنی کیلئے گیا۔ ہم نے اندر کی روشنی بھی عطا کر دی ۔ ظاہری منزل مقصود کے طلب
کیلئے گیا۔ ہم نے باطنی منزلِ مقصود بھی دکھا دیا ۔ سبحان اللہ ۔ یعنی پاک ہے۔ مہندی کو مہمل نہیں دیا۔ اللہ ۔ پاکی
چھوڑتا۔ اب ہر بشارتیں دیتا ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخه ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۶،۲ )
اصل بات یہ ہے کہ یہ موقع حضرت موسی کے لئے تجلی الہی اور نزول وحی رحمانی کا تھا جس کے ساتھ ملائکہ کا
بھی نزول تھا اور یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جب کسی رسول اور نبی پر وحی اترتی ہے تو فرشتوں کا بھی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس وحی کی حفاظت کیلئے نزول ہوتا ہے تاکہ رحمانی وحی کے ساتھ کسی قسم کا شیطانی دخل نہ ہو

حقائق الفرقان
۲۸۵
سُوْرَةُ النَّمْلِ
١٠ - ١١ - يمُوسَى إِنَّهُ أَنَا اللهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - وَ الْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَاهَا
تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَى مُدْبِرًا وَ لَمْ يُعَقِّبُ يُمُوسَى لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ
لَدَى الْمُرْسَلُونَ -
ترجمہ ۔ اے موسیٰ ! بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں بڑا زبردست حکمت والا ۔ اور رکھ دے
اپنا عصا۔ پھر جب موسیٰ نے اس کو دیکھا کہ حرکت کرتا ہے گویا کہ وہ پتلا سانپ ہے الٹا پھر امنہ
پھیر کر اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا ۔ ہم نے فرمایا اے موسیٰ ! خوف نہ کر کیونکہ ڈرا نہیں کرتے
ہمارے حضور میں رسول ۔
تفسیر ۔ القِ عَصَاكَ ۔ اپنا عصاء رکھ دو۔
جان - سٹک ۔
لا تَخَفْ ۔ آگ کے نظارہ سے مراد جنگ ہے۔ گو یا سمجھایا گیا کہ بڑی جنگوں سے تجھے
واسطہ پڑے گا۔ قرآن کریم نے اس مسئلہ کو خوب کھولا ہے ۔ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا
الله (المائدہ:۶۵) اور سانپ کے نظارہ سے یہ بتایا کہ تو اکیلا نہیں رہے گا۔ بلکہ تیری جماعت
سانپ کی طرح ان دشمنوں کو کھا جاوے گی۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
بقیہ حاشیہ۔ جائے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ جن میں فرماتا ہے۔
فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ
رَصَدًا (الجن : ۲۷، ۲۸) پس اس آیت سے مطلب صاف ہو گیا کہ مَنْ حَوْلَهَا سے مراد اس جگہ ملائکہ کا نزول
تھا جو اس وقت وحی الہی کے ساتھ جو حضرت موسیٰ پر ہوئی تھی موجود تھے۔ (البدر جلد نمبر ۲۰۱۶ / جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۲)
ا جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے۔ ۲ پس وہ خبر نہیں دیتا اپنے غیب کے بھید کی
کسی کو مگر جس کو اپنے رسولوں میں سے چاہے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ۔

حقائق الفرقان
۲۸۶
سُوْرَةُ النَّمْلِ
اے موسیٰ بات یہی ہے کہ میں ہی اللہ غالب حکمت والا ہوں ۔ لاٹھی رکھ دے یعنی تجھے عزت
اور غلبہ دوں گا۔ یہ بشری ہے۔
فَلَمَّا رَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَ لَمْ يُعَقِّبُ - سو جب دیکھا تو گویا وہ ایک سٹک
(چھوٹا سانپ) کی طرح جنبش کرتا ہے بھاگا اور مڑ کے بھی نہ دیکھا ۔ یمُوسى لَا تَخَفْ إِنِّي
لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ اے موسیٰ نہ ڈر کہ میرے حضور بھیجے ہوؤں کو خوف نہیں رہتا ۔ پھر
میرے سامنے؟
( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۶ )
-
-
١٢- الا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ فَإِنِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور جس نے ظلم کیا پھر اس کے بدلہ میں نیکی کی بدی کے بعد تو بے شک میں بڑا
غفور الرحیم ہوں ۔
تفسیر - الا - اس الا پر بڑی بخشیں ہیں۔ بعض کو میں نے دیکھا ہے کہ الا منقطع نہیں ہوتا ۔ یہ الا
بمعنے واؤ کے ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹)
الا ۔ عاطفہ ہے اس کے معنے ہیں ” اور “ یعنی ان لوگوں کو بہت خوف نہیں ہوتا۔ جن سے کوئی بدی
ہو جاوے پھر وہ بدی چھوڑ کر نیکیاں کرے تو میں ان کیلئے غفور اور رحیم ہو جاتا ہوں ۔ معافی دیتا اور رحم
کرتا ہوں۔
( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۶)
۱۳ - وَ اَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجُ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ فِي تِسْعِ أَيْتِ
إِلَى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَسِقِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور داخل کر ہاتھ اپنا اپنے گریبان میں کہ نکلے گا سفید بغیر مرض کے ان نو نشانوں میں
( یہ دونوں بھی داخل ہیں ) ان کو لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ
لوگ فاسق ہیں ۔
تفسیر اور ڈال اپنا ہاتھ اپنی جیب میں ۔ نکالے گا سفید ۔ نہ برا۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۶۹ حاشیہ )

حقائق الفرقان
۲۸۷
سُوْرَةُ النَّمْلِ
ادْخِلْ يَدَكَ ۔ یہ تیسر انظارہ ہے۔ اس میں سمجھایا گیا کہ ہم تجھے روشن تعلیم کی کتاب دیں گے۔
جس میں کوئی بدی نہ ہوگی ۔
تسع آيت - عصا ، ید بیضا ، جراد، ضفادع ، دم، مری جس میں اکلوتے بیٹے مارے گئے ۔
طمس اموال طوفان (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸٬۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۹)
ہاتھ جیب میں ڈال نکلے گا چمکتا ہوا ۔ کوئی اس میں عیب نہیں اور یہ دونشان اور نشانوں کو
ملا کر نو نشان میں داخل ہیں۔
إِلَى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَسِقِينَ - جا فرعون اور اس کی قوم کی طرف ۔ وہ
بے شک فاسق ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ صرف کفر پر اس جہان میں نہیں پکڑتا۔ بلکہ شوخی کی سزا اس دنیا میں
ملا کرتی ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه (۶)
۱۴ - فَلَمَّا جَاءَتْهُمُ ايْتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هُذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ جب اُن کے پاس آئیں ہماری آیتیں روشن پھر کہنے لگے یہ تو دھوکا صریح ہے۔
تفسیر۔ جب ان کے پاس نشان آگئے اور نشان بینائی کا موجب تھے۔ ان کو بینائی حاصل نہ
ہوئی کیونکہ انہوں نے ان سے اندھوں کا سا کام لیا۔ بلکہ کہا کہ یہ دھوکہ بازیاں ہیں ۔
( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخه ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۶)
۱۵ - وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا فَانْظُرُ كَيْفَ كَانَ
عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ ۔ اور انہوں نے انکار کیا ان نشانوں کا بے انصافی اور تکبر سے حالانکہ وہ خود یقین کر چکے
تھے ان نشانوں کا تو دیکھو کیسا ہوا انجام مفسدوں کا ۔
تفسیر - وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَ عُلُوا ۔ انکار کر دیا مگر دل ان کے مان
گئے ۔ موجب انکار دو امر ہوئے کچھ ظلم کیا اور کچھ تکبر کیا۔ فَانْظُرُ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ

حقائق الفرقان
۲۸۸
سُورَةُ النَّمْلِ
دیکھا انجام شریر کیسا ہوا۔ موسیٰ کو ہدایت اور ہدایت پر بشری اور مخالف محروم تباہ ہلاک۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه (۶)
١٦ - وَلَقَدْ لَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ عِلْمًا وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى
كَثِيرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور تحقیق ہم نے داؤ د اور سلیمان کو حکم دیا۔ ان دونوں نے کہا اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو
بزرگی دی بہت سے لوگوں پر، اپنے ایماندار بندوں سے ۔
تفسیر - آتَيْنَا دَاوُدَ وَ سُلَيْمَنَ عِلْمًا علم ، حصولِ خرچ ، صحت، دماغ ، استاد، فرصت اور سب
سے بڑھ کر فضل الہی پر موقوف ہے۔ بغیر فضل الہی کچھ بھی نہیں ہوتا۔ جس کی جاذب دعائیں
ہیں ۔ اتينا اسی واسطے فرمایا۔
وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ ۔ دوسرا ذریعہ حصولِ علم کا حمد وشکر ہے۔ وَلَئِنْ شَكَرْتُمْ
لا زيد تكُم (ابراهيم: ۸)۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۹)
وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ - مسلمانوں کو زیادہ حمد چاہیے ۔ داؤد و سلیمان کو جو دیا گیا تھا وہ قرآن
کے ایک حصہ میں آ گیا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)
اللہ کا نام رب ہے۔ رب کے معنے ادنی درجہ اور ادنیٰ حالت سے اعلیٰ درجہ تک پہنچانے والا
نباتات، حیوانات، جمادات سب میں یہی حالت ہے۔ بڑ کا تخم دیکھو۔ کھجور کی گٹھلی کی پشت پر جو
بار یک نشیب ہوتا ہے۔ اس کو دیکھو۔ پھر دیکھو کھجور کا اور بڑ کا کتنا بڑا درخت بن جاتا ہے۔ ابراہیم بڑا
آدمی ہے مگر اس کے باپ کے نام کی نسبت بحث ہے کہ اس کا کیا نام تھا۔ بعض آذرکو ان کا باپ مانتے
ہیں ۔ بعض اس کے خلاف کہتے ہیں۔ مگر ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے کس قدر بڑھایا کہ امریکہ اور یورپ
نے جس کو خدا کہا وہ بھی اسی کی نسل کا ایک انسان تھا۔ آج مسلمان با وجود اختلاف مذہب سارے کے
ے اگر تم شکر کرو گے تو میں ( خود ) تم کو اور زیادہ کردوں گا۔

حقائق الفرقان
۲۸۹
سُوْرَةُ النَّمْلِ
۔
سارے كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ پڑھتے ہیں۔ یہود اور عیسائیوں کو اس کی نسل سے ہونے کا فخر
ہے۔ غرض خدا تعالیٰ جس بیج کو بڑھاتا ہے۔ وہ کتنا بڑا ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ہم نے دیا تھا
داؤد اور سلیمان کو علم علم ایک بے نظیر ۔ عزت بڑھانے والی نعمتِ الہی ہے۔ کتا جو ذلیل ترین
حیوانات ہے جب اس کو شکار کرنے کا علم ہو جائے ۔ اس کی کتنی عزت ہو جاتی ہے۔ اسی طرح باز
ایک وحشی پرندہ ہے مگر سیکھا ہوا کیسا معزز ہو جاتا ہے۔ غرض جس قدر علم زیادہ ہوتا جاتا ہے۔ اسی قدر
عزت زیادہ ہوتی جاتی ہے بلکہ انسان عالم انسان جاہل سے کتنا زیادہ معظم ہوتا ہے اور ملائکہ میں بھی
علم کے مدارج سے ہی ترقی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ترقی علم کی دعا
سکھائی اور فرما یا قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) اسی واسطے اس جگہ اللہ تعالیٰ نے علم کا ہی احسان
جتلا یا۔ چونکہ شکر سے نعمت میں ترقی ہوتی ہے۔ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمُ اس لئے انہوں نے بطور
شکر نعمت عرض کی کہ وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ انہوں نے
کہا۔ تمام تعریف اللہ تعالیٰ کو ہے۔ جس نے ہم کو فضیلت دی اپنے بہت سے مومن بندوں پر۔
شریروں بد معاشوں سے نہیں کہا۔ بلکہ اکثر مومنین سے بھی فضیلت کا ملنا بیان فرمایا۔ حضرت داؤد کے
انیس لڑکے تھے۔ مگر یہ فضیلت صرف سلیمان کو ہی ملی۔ ( بدر جلد نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۳)
ا وَوَرِثَ سُلَيْمَنُ دَاوُدَ وَقَالَ يَأَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَ
أُوتِينَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ ۔
ترجمہ ۔ اور داؤد کا جانشین ہو ا سلیمان اور کہا لوگو ہم کو سکھائی گئی ہے پرندوں کی بولی اور ہم کو ہر
ایک چیز میں سے دیا گیا ہے۔ بے شک یہی تو کھلا کھلا فضل و کمال ہے ۔
(علم)
تفسیر حضرت سلیمان حضرت داؤد کا وارث ہوا ( علم ا ( علم و کمالات روحانی میں ) اور کہا ۔
اے لوگو! ہم کو علم منطق الطیر سکھلایا گیا ۔ علم منطق الطیر کو یونانی میں ارنی سولو جیا۔ سنسکرت میں
ے کہا کراے میرے رب ! مجھے علم اور زیا ے علم اور زیادہ دے۔

حقائق الفرقان
۲۹۰
سُوْرَةُ النَّمْلِ
بسنت راج۔ عبری میں و بر با عرف کہتے ہیں۔ یہ بڑا بھاری علم ہے۔ اس علم کے ایک شعبہ آوازوں
سے شکاری لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں طبیب علاج میں اور سیاح پانی۔ آبادی راستوں کا پتہ ان کے
ذریعہ لگاتے ہیں۔ روحانی لوگ کشف والے ان کے حالات سے اعلیٰ سے اعلیٰ عجائبات حاصل
کرتے ہیں۔ حضرت سلیمان کو دونوں قسم کے فوائد ظاہری و باطنی منطق الطیر سے حاصل تھے۔
وَأُوتِينَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ علاوہ اسی علم کے سب خبر ہم کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مل گئی ہے۔ بعض
جاہل کل شیء کے لفظ سے دھو کہ کھاتے ہیں۔ اور جاہل قرآن سے دور جاتے ہیں تفصیلاً لِكُلِّ
شَيْءٍ (الانعام: ۱۵۵) قرآن کریم کی مدح میں آیا ہے پس اس سے وہ یہ امر نکالتے ہیں کہ ہر ایک
عمل قرآن میں ہے۔ حالانکہ یہ بات غلط ہے۔ اس جگہ اگر وہی معنے لئے جاویں تو پھر ریل۔ تار۔
ڈاک۔ مطابع اور نئی نئی آج کل ایجادیں بھی ان کے پاس ہونی چاہئیں اور کم سے کم ہم لوگ بھی ان کی
رعایا اور نوکر موجود ہوں ۔ پس ایسے معانی کل کے لینے غلط ہیں۔ کل کا لفظ ہاں کل کا لفظ موقع اور
حیثیت کے لحاظ سے بولا جاتا ہے۔
إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ ۔ بے شک یہ کھلا فضل اللہ تعالیٰ کا ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
وَوَرِثَ سُلَيْمَن ۔ یوں تو حضرت داؤد کے انیس لڑکے تھے۔ مگر علمی وارث سلیمان ہوئے ۔
مَنْطِقَ الطَّيْرِ ۔ ایک منطق الطیر اس علم کا نام ہے جو انبیاء کو عطا ہوتا ہے۔ دوسرا وہ جو حکماء کو۔
تیسرا تجربہ کاروں کو ۔ سلیمان علیہ السلام کو تینوں علم بخشے گئے ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
۱۸ - وَحُشِرَ لِسُلَيْمَنَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ -
ترجمہ ۔ اور سلیمان کے لئے جمع کئے گئے اس کے لشکر بڑے آدمی اور غریب آدمی یعنی جن وانس
اور اور ہرقسم ہر قسم کے سوار و و پرندے تو وہ وہ بڑی ترتیب سے کھڑے کئے جاتے تھے۔
ے تفصیل اور بیان ہر ایک چیز کا۔

آج 10 میں سے 10 باقی