سُوْرَۃُ النَّمْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2

حقائق الفرقان
۲۹۱
سُوْرَةُ النَّمْلِ
تفسیر اور جمع کیا گیا۔ سلیمان کا لشکر جن اور انس اور طیر سے اور وہ الگ الگ بنائے گئے ۔
عیسوی انیسویں صدی یا تیرہویں صدی ہجری نے ہر قوم و مذہب پر اعتراض تو پیدا کئے ۔ مگر بجائے
جواب دینے کے شبہات پر شبہات اس قدر بڑھ گئے کہ بعض لوگ یا علی العموم عملاً مذہب سے
دست بردار ہو گئے۔ بعض مذہب کو ہنسی میں بھی اڑانے لگے۔ دوسرے اعتراضوں کے ساتھ لفظ جن پر بھی
اعتراض ہیں۔ بعض نے لفظ جن کی ایسی توجیہ کی۔ جس کا ثبوت عربی زبان یا حضرات صحابہ سے نہیں دیا
گیا۔ بعض نے کہا کہ مخاطب لوگ چونکہ جن کو ایک مخلوق مانتے تھے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کے
مسلمات کے لحاظ سے اس لفظ کو استعمال کیا ۔ یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ قرآن مجید میں جو کچھ بیان ہوتا
ہے۔ بلحاظ واقعات حقہ کے ہوتا ہے۔
جن کے معنے جو چیز عام نظروں میں نہ آوے مثلاً آجکل طاعون کا کیڑا جو عام نظروں میں تو نہیں
آسکتا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے منکروں کے لئے حجت قائم کرنے کو اس کیڑے کو پیدا کر دیا۔ اور وہ دیکھے
گئے ۔ غرض شریر، گندہ، مشرک، بڑے کا فر کو بھی جن کہا ہے۔ اس سے بدتر وہ ارواح خبیثہ ہیں جن
سے بدی کے تحریک ہوتے ہیں ۔ حضرت سلیمان کے وقت شریر بڑے سردار اور کچھ پہاڑی لوگ بھی
تھے۔ ان کو جن کہا گیا ہے۔
طیر بہادر سوار ۔ عرب میں بہادروں اور عمدہ فوجوں کی تعریف یہ بھی کی جاتی ہے کہ ان کے ساتھ
پرندے رہتے ہیں۔ یعنی یہ دشمن کو ہلاک کرتے ہیں۔ اور پھر پرندے ان کا گوشت نوچ نوچ کر
کھاتے ہیں ۔ اور ان کے دفن کا مجاز نہیں ہوتا۔ ( بدر جلد نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالطَّيْرِ - امیر لوگ ۔ غریب لوگ فاتح قوموں کی تعریف میں کہا جاتا ہے کہ
پرندے ان کے ساتھ اڑتے ہیں تا کہ دشمن کی لاشیں کھائیں۔ کی
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه متمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰)

حقائق الفرقان
۲۹۲
سُوْرَةُ النَّمْلِ
۱۹۔ حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَأَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا
مَسْكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَنُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
-
ترجمہ ۔ یہاں تک کہ جب پہنچے وادی نمل میں تو ایک نملہ نے اپنی قوم سے یہ بات کہی اے نملو !
تم گھس جاؤ اپنے گھروں میں تم کو کچل نہ ڈالے سلیمان اور اس کا لشکر بے خبری کی حالت میں ۔
تفسیر ۔ وَادِ النَّمل ۔ طائف کے پاس سونے کے ذرات نکلنے کا ایک نالہ ہے۔ ان کو چننے
والوں کا نام نملہ ہے۔ ہمارے ملک میں بھی ایسے لوگوں کو کیرے کہتے ہیں۔ اور اس قسم کی کئی قو میں
ہیں ۔ مثل مور کٹانے ۔ چو ہے۔ ایک کتاب میں لکھا ہے ہارون الرشید کے آگے ایک عورت نے تھیلی
پیش کی اور کہا۔ ہمارے ملک میں ایک دفعہ سلیمان بھی آئے تھے۔
قاموس میں برق کے آگے لکھا ہے۔ کہ الْبَرْقَةُ مِنْ مِيَاهِ نَمْلَةٍ (برق نملہ کے پانیوں میں
سے ہے)
وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۔ یہاں ایک لطیف نکتہ ہے کہ پہلے لا يَحْطِمَنَّكُمُ کہہ کر صریحاً ایک الزام
لگایا۔ مگر ساتھ ہی لا يَشْعُرُونَ سے ازالہ کر دیا۔ شیعہ پر افسوس کہ وہ نملہ جیسا حسن ظن بھی صحابہ نبی پر
نہیں رکھتے ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
جب حضرت سلیمان مع لشکر وادی نمل پر پہونچا تو نملہ نے کہا۔اے نملو ۔ اپنے اپنے مکانوں
میں چلے جاؤ۔ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کا لشکر تم کو کچل ڈالے اور ان کو تمہارے اس کچلنے کی خبر بھی نہ
ہو۔ قاموس میں جو لغت کی کتاب ہے۔ لفظ برق کی تفصیل میں لکھا ہے جہاں پانیوں کا ذکر کیا ہے کہ
ابرقہ نملہ کے پانیوں میں سے ہے۔ اس وادی میں سونے کے ذرات ریگ میں ہیں۔ وہ لوگ ان
باریک ذرات کو چن کر گزارہ کرتے تھے۔ اس لئے ان کا نام نملہ ہوا۔ جیسے اب بھی پنجابی میں کیرا
سائل کو کہتے ہیں ۔ جو ایک ایک لقمہ ہر گھر سے لے کر جمع کرتا ہے۔ ضلع شاہ پور میں ڈ ڈو ( مینڈک )۔
چوہا۔ لومڑ ( ثعلب ) وغیرہ اقوام اب بھی موجود ہیں ۔ پنڈ دادنخان میں کیڑیانوالی گلی ( کوچہ ) ہے۔ گلی
اس میں قوم کیڑے رہتے ہیں۔ ہارون رشید بھی دورہ کرتے کرتے اس وادی میں گیا تو اتفاقاً اس

حقائق الفرقان
۲۹۳
سُورَةُ النَّمْلِ
وقت بھی ان کی نمبر دار نملہ (عورت ) ہی تھی۔ اس نے ایک کیسے سونے کے ذرات کا ہدیہ ہارون رشید
کے پاس پیش کیا۔ ہارون رشید نے تعجب کیا اور کہا کہ تم غریب آدمی ہو۔ تمہارے کام آوے گا۔ نملہ
نے کہا۔ جب حضرت سلیمان علیہ السلام اس وادی میں آئے تھے۔ تو ہمارے بڑوں نے اس کو بھی
یہی ہدیہ پیش کیا تھا۔ اب تو اس امت کا سلیمان ہے تم کو اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے
تجھے بھی وہ موقع دیا ہے۔ تفسیر کبیر میں اس موقع پر ایک لطیفہ لکھا ہے کہ نملہ نے کہا کہ حضرت سلیمان
علیہ السلام کے زیر اثر اور تعلیم والے فوج پر یہ ظن تو نہیں ہو سکتا کہ وہ دیدہ و دانستہ کسی کو کچل ڈالے یا ظلم
کرے۔ اس لئے بلحاظ ادب کے کہا کہ شاید ان کی بے خبری میں کسی کو نقصان پہونچے مگر رافضی لوگ
کیسے بے ادب ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ۲۳ ساله تربیت یافتہ صحابہ کو ظالم ، غاصب
قرار دیتے ہیں ۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
اگر سلیمان عملہ سے بات نہیں کر سکے اور نہ اس کی بات سن سکے ہیں تو یقین پڑتا ہے کہ اگنی،
وایو، ادت، انگرہ کے ذریعہ وید کا پہنچنا بھی غلط ہے۔ سنو! نملہ کیڑے تو آخر حیوان ہے۔ آگ، ہوا ،
ادت، سورج ، انگرہ تو بسائط و عناصر ہیں ۔ جب ایک حیوان بات نہیں کر سکتا تو عناصر کیونکر بات کر
سکتے تھے ۔ پھر مادری اور کنتی کے متعلق یہ کہنا کہ انہوں نے سورج، وایو چندر مان سے بیٹے لئے
کیونکر صحیح ہوگا اور مادری ۔۔ ، کنتی نے ان سے اولا دلی ۔ یہ بھی غلط ہے کیونکہ عناصر جماع کیونکر کر
سکتے تھے اور ان کا نطفہ کیونکر رہ سکتا تھا۔ پھر ارجن نے ناگنی ( سانپنی ) سے شادی کس طرح کی۔
سملاس کے نمبر ۸ صفحہ ۲۹۸ دیانند نے ستیارتھ میں پارتی، ناگی، تلسی، گلابی، گیندا، گنگا، کوکلا
سے شادی کرنے کی کیوں ممانعت کر دی۔ بتاؤ تو سہی۔ کیا کوئی ان نباتات و حیوان سے شادی کر سکتا
ہے؟ اور سنو! تمہارے آریہ ورتی اعتقاد رکھتے تھے کہ زمین ۔ بیل کے سہارے قائم ہے۔ مگر آجکل کی
نکتہ چینی سے بچنے کیلئے تمہارے مہارشی نے اکھشا کے معنی میں جس کی سنسکرت میں بیل کے معنے بھی
ہیں۔ کہہ دیا کہ یہاں یہ معنی مناسب نہیں کیونکہ یہاں سورج کو زمین کے سیراب کرنے کی وجہ سے
لے تھیلی ۔ ۲ مفاتیح الغیب امام رازی - مرتب سے ستیارتھ پرکاش کا۔ مرتب
سے

حقائق الفرقان
سورج کو اکہشا کہا گیا ہے۔
۲۹۴
سُورَةُ النَّمْلِ
اب ہم اصل حقیقت کا اظہار کرتے ہیں۔ قاموس اللغہ میں برقہ لغت کے نیچے لکھا ہے الْبَرْقَةُ
مِنْ مَّيَاهِ نَمْلَةٍ یعنی برقه نملہ قوم کے پانیوں ( چشموں ) سے ایک چشمہ ہے۔ طائف عرب کا ایک
مشہور شہر ہے اس کے اور یمن کے درمیان یہ وادی نملہ واقع ہے۔ اس وادی میں سے سونا نکلتا ہے۔
سونے کے باریک ذروں کو جو قوم چنتی اور اکٹھا کرتی ہے اس کو نمل کہتے ہیں کیونکہ چھوٹے چھوٹے
ذرات کا جمع کرنا کیڑوں کا کام ہے۔ ہمارے ملک میں بھی تھوڑا تھوڑ ا طعام جمع کرنے والوں
کو کیرا کہتے ہیں۔ اور ایسی عورتیں اپنے آپ کو اور لوگ ان کو کیری کہتے ہیں ۔ اور کیری کا ٹھیک
ترجمہ نملہ ہے۔
گوندل کی بار میں ڈڈ۔ چوہے اور مالیر کوٹلہ میں مور کٹا نے قو میں اب بھی موجود ہیں۔ اکہشا کا
ترجمہ بیل کی جگہ سورج بنانے والو! تمہیں سمجھ پیدا ہو۔ بیل کے بدلہ سورج تو بنا لیتے ہو اور دوسری
قوموں پر اعتراض کرنے کو تیار ہو جاتے ہو۔ اگر چہ ان کے ہاں قرائن قویہ مرجمہ موجود ہوں ۔ اس
بیدادگری اور ناحق کی دل آزاری سے تم کس برومندی اور بہبود کی توقع رکھتے ہو!!!
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۶،۲۰۵)
۲۱، ۲۲ - وَ تَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِي لَا أَرَى الْهُدُهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ
الْغَابِبِينَ - لَا عَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَا اذْبَحَنَّهُ أَوْ لَيَأْتِيَنِي بِسُلْطَن
مُّبِينٍ -
ترجمہ۔ اور (ایک وقت ) طیر یعنی سواروں اور چڑی خانہ کا جائزہ لیا تو سلیمان نے کہا یہ کیا بات ہے
کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا کیا وہ غیر حاضر ہے۔ میں اس کو بہت ہی سخت سزا دوں گا یا میں اس کو ذبح
کر ڈالوں گا یا وہ میرے پاس لاوے علمی دلیل ۔
تفسير - لا أَرَى الْهُدهُد - برآید در جهان کارے زکارے لیے ظیر کا جائزہ لیتے بات میں بات یاد
ا ایک کام کرنے سے دوسرا کام بھی انجام پا جاتا ہے۔

حقائق الفرقان
آگئی اور اس شخص کی نسبت سوال کیا۔
۲۹۵
سُورَةُ النَّمْلِ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
حضرت سلیمان نے سواروں کا یا چڑیا خانہ کا جائزہ لیا تو دیکھا کہ ہد ہد غائب ہے۔ آدمیوں کے
نام بھی جانوروں کے نام سے ہوتے ہیں۔ جیسے قوموں کے چیتے ، شیر، باز، سمندر، سورداس وغیرہ۔
کہا۔ میں اس کو عذاب سخت کروں گا۔ یا ذبح کروں گا ۔ ہاں اگر کوئی وجہ معقول اپنی غیر حاضری کی
بیان کرے۔
کسی شخص نے اعتراض کیا کہ ذبح سے معلوم ہوتا ہے کہ ہد ہد انسان نہیں تھا بلکہ پرندہ ہی تھا۔
کیونکہ ذبح کا لفظ جانوروں پر ہی بولا جاتا ہے۔ انسان کیلئے تو قتل کا لفظ مستعمل ہے۔ یہ اعتراض کسی
مولوی صاحب کا تھا تو ان کو ہمارے ایک دوست امیر الدین صاحب کمبل باف گوجرات نے جو
ہماری جماعت کا ہے جواب دیا کہ پہلے پارہ میں ہے يُذَبِّحُونَ ابْنَاءَكُمْ (البقرۃ:۵۰) آیا ہے ۔
تو مولوی صاحب نے کہا۔ بنی اسرائیل کی اولا دانسان نہ تھی۔ سارے جانور ہی تھے۔
فرمایا۔)
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۶)
ایک آریہ کے اس اعتراض پر کہ حضرت سلیمان پرندوں کی بولی کیونکر سمجھتے تھے جواب میں
کیا تم مانتے ہو کہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ جانوروں کی باتیں سنتا اور سمجھتا ہے اگر سنتا ہے اور سمجھتا ہے کیونکہ
وہ گیا نے ( علیم ) چت سروپ ہے تو پھر اس کے مقرب اور اس میں ئے ہونے والے پاک بندے
ان جانوروں کی باتیں کیوں نہیں سن سکتے ۔ ہم نے پر تیکش ( محسوس ) تجربہ کیا ہے کہ ایک دنیا کے جاہ وحشم
والے کے ساتھ جس قدر کسی کا تعلق بڑھتا جاتا ہے اس قدر جاہ وحشم والے کی طاقتیں اس مقترب پر اپنا
عکس ( پرتے بمب ) ڈالتی ہیں اور وہ مقرب بھی صاحب گونہ جاہ وحشم ہو جاتا ہے۔ تو سرب شکتیمان
( القادر ) عالم کل ۔ ہمہ طاقت جناب النبی کے قرب سے مقرب کو ان طاقتوں سے ذرا اثر نہ ہو۔ یہ
لے تمہارے بیٹوں کو وہ ذبح کر ڈالتے تھے۔

حقائق الفرقان
۲۹۶
سُوْرَةُ النَّمْلِ
کیونکر خیال میں آ سکتا ہے؟ ہم نے تو جانوروں سے بدتر کلام کرنے والے پال کی بات کو سمجھ لیا۔
سلیمان جانوروں کی باتیں کیوں نہ سمجھے ہوں ۔ اور سنو! اگر ہد ہد سے بات نہیں ہو سکتی ۔ تو اگنی سے رگ
وید کو تمہارے بڑوں نے کس طرح اور کیونکر سنا ؟ کیا آگے بات کر سکتی ہے کہ وید جیسی بانی تم کو سنا گئی
اور آئندہ بھی سنائے گی ؟ سنو اور غور کرو! تمہیں کچھ معلوم ہے کہ انڈیا میں مشہور نیک بخت والدین
کے فرماں بردار فرزند راجہ رام چندر جی گزرے ہیں ۔ جب ان کو بن باس کے وقت لنکا کے شہر پر راجہ
نے دکھ دیا تو ہنومان جی ان کے بیر اور داس نے ان کی کیسی خدمت کی ۔ ہنومان کو تم خوب جانتے ہو
کہ وہ بانر ( بندر ) تھے۔ اور رات دن رامچندر جی سے باتیں کرتے اور رام جی اس بندر سے باتیں
کرتے ۔ اسی بندر کی وجہ سے آریہ ورت کے بندر آج تک مکرم و معظم ہیں ۔ اگر یہ سچ ہے کہ
ہنومان جی بندر تھے اور رام چندر سے ان کا مکالمہ ہوتا تھا تو ہد ہد اور سلیمان کے مکالمہ پر تمہیں تعجب
کیوں ہے؟ سنو ! جو حقیقت ہنومان کے لفظ کے نیچے ہے وہی ہد ہد کے نیچے ہے۔ کاش تم سمجھو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۷،۲۰۶)
۲۳ - فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ اَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِ وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَامِ
ترجمہ ۔ تھوڑی ہی دیر ٹھہرے تھے (کہ وہ آ موجود ہوا) اور کہنے لگا میں نے ایسی شے معلوم کی
ہے جو آپ کو نہیں معلوم اور میں آپ کے پاس سبا سے آیا ہوں ایک عمدہ یقینی خبر لے کر ۔
تفسیر۔ تھوڑی ہی دیر گزری کہ وہ ہد ہد آ گیا۔ اور کہا کہ میں تم کو ایک پختہ خبر ملک سبا کی دیتا
ہوں۔ جو پہلے تم کو اس کی پوری خبر نہیں ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ )
۲۴ إِنِّي وَجَدتُّ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَ أُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَ لَهَا عَرْشُ
عَظِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ میں نے ایک عورت کو پایا ہے کہ وہ حکومت کرتی ہے وہاں کے لوگوں پر اور اس کو ہر ایک قسم کی
نعمت دی گئی ہے اور اس کا ایک بڑا تخت بھی ہے۔

حقائق الفرقان
۲۹۷
سُورَةُ النَّمْلِ
تفسیر۔ شاہ یمن کی خبر دیتا ہے کہ ایک عورت بھی ان کی مالک ہے۔ اور ہر خیر اس کو ملی ہوئی ہے اور
اس کا ایک بڑا تخت بھی ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۶)
۲۵ - وَجَدتُهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ
أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ میں نے اس کو اور اس کی قوم کو آفتاب کے فرمانبرداری کرتے پایا ہے سوائے اللہ کے اور
شیطان نے ان کے کام ان کو پسند کر دکھلائے ہیں تو ان کو راہ راست سے روک دیا ہے تو وہ راہ راست
اختیار نہیں کرتے ۔
تفسیر۔ وہ مع اپنی قوم کے سوائے اللہ تعالیٰ کے آفتاب کی پرستش کرتے ہیں ۔ اور شیطان نے
ان کو ان کے شرک اور بداعمالیاں خوبصورت کر کے دکھلائی ہیں ۔ اور ان کو راہ ہدایت سے روک دیا۔
اس لئے وہ ہدایت نہیں پاتے ۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
۲۷،۲۶ - اَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبُ فِي السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ وَ يَعْلَمُ
مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ -
ترجمہ ۔ وہ کیوں نہیں سجدہ کرتے اللہ کو جو نکالتا ہے چھپی ہوئی چیزیں وہ جو آسمان وزمین میں ہیں اور
جانتا ہے جو کچھ تمہیں نہیں معلوم اور جو تمہیں معلوم ہے۔ اللہ ہی وہ پاک ذات ہے جس کے سوا کوئی
معبود نہیں وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔
تفسیر۔ کیوں نہ کریں سجدہ اللہ تعالیٰ کیلئے جو نکالتا ہے چھپی چیزوں کو آسمانوں اور زمین
(سے) اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو۔ اللہ کوئی معبود سوائے اس کے ہو۔ وہ
بڑے عرش کا رب ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
۲۸ - قَالَ سَنَنْظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْكَذِبِينَ -
ترجمہ ۔ سلیمان نے کہا ہم دیکھیں تو نے سچ کہا ہے یا جھوٹ ۔
تفسیر کہا اب ہم دیکھتے ہیں کہ تو نے سچ کہا ہے یا جھوٹ ۔
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)

حقائق الفرقان
۲۹۸
سُوْرَةُ النَّمْلِ
۲۹- اذْهَبُ بِكِتَبِى هُذَا فَالْقِهُ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرُ مَاذَا
رو وور
يرجعون -
ترجمہ تو میرا یہ خط لے جا اور اس کو رکھ دینا ان کے پاس پھر ان سے ذرہ ہٹ کر کھڑے رہنا دیکھنا
وہ کیا جواب دیتے ہیں ۔
تفسیر ۔ میرا یہ خط لے جا۔ اور ان کے آگے رکھ دے۔ پھر الگ ہو جاؤ ۔ انبیاء علیہم السلام ہمیشہ
حفظ مراتب کا لحاظ کیا کرتے ۔ اللہ تعالیٰ نے بھی حضرت موسیٰ کو حکم دیا ۔ فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَيْنَا (طه: ۴۵)
فرعون کے ساتھ نرم نرم بات کرو ۔ اَمَرَ نَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ أَنْ نُنَزِّلَ النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ
ہر ایک آدمی کے مرتبہ کا لحاظ رکھنا چاہیے ۔ چنانچہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے بھی اس کو ادب
کے ساتھ پیش آنے کا حکم دیا ۔ یہ نکتہ بھی قابلِ غور ہے
ه
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی کے
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
۳۰ تا ۳۲- قَالَتْ يَأَيُّهَا الْمَلَوُا إِنِّي أُلْقِيَ إِلَى كِتَبُ كَرِيمٌ - إِنَّهُ مِنْ
سُلَيْمَنَ وَ إِنَّهُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ وَاتُونِي مُسْلِمِينَ -
ترجمہ ۔ بلقیس بولی اے رعب دار در بار والو! میرے پاس پہنچایا گیا ہے ایک بزرگ خط ( جس
کی عبارت یہ ہے ) ۔ البتہ یہ خط سلیمان کی طرف سے ہے اور وہ شروع ہے اس عظیم الشان اللہ
کے نام سے جو بے مانگے سب کچھ دیتا ہے اور مانگنے والے کو ضائع نہیں کرتا۔ کہ تم میرے مقابلہ میں
سرکشی نہ کرو اور تم میرے پاس مسلمان ہو کر چلے آؤ۔ نے
تفسير - إنهُ مِنْ سُلَيْنَ ۔ یہ قرآن شریف میں خطوط کا نمونہ ہے۔ بڑے بڑے القاب و آداب
لکھنے والے عبرت پکڑیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹)
اے رسول اللہ نے ہمیں ارشاد فرمایا ہے کہ ہم مہمانوں کی ان کے مقامو مر تبہ کے مطابق ان کی تعظیم کریں ۔
اگر تم مراتب کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے تو تم زندیق ہو۔

حقائق الفرقان
۲۹۹
سُوْرَةُ النَّمْلِ
زمانے نے بہت ترقی کی ہے۔ اور آجکل کی تہذیب کو انسانی ترقیات کا انتہائی زینہ قرار دیا
جاتا ہے اور جن باتوں پر ناز ہے۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ خطوط میں بے سر و پا طول طویل
القاب نہیں ۔ مشکل ترکیبیں نہیں ۔ جن کے مبتدا کی خبر دوسرے چوتھے ورق پر جانکلتی ہو ۔ مگر دیکھو۔
قرآن مجید نے تیرہ سو برس پہلے ایک خط کا نمونہ دیا۔ جو کئی سو برس پہلے کا ہے۔ اور حقیقی مہذب گروہ
کے ایک ممبر کا لکھا ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ
إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَنَ وَ إِنَّهُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ وَاتُونِي مُسْلِمِينَ ۔ اس سے
زیادہ مختصر نویسی پھر جامع مانع کلمات اور عمدہ طرز تحریر کیا ہوسکتی ہے اس نمونہ پر حضرت نبی کریم صلعم
کے خطوط ہیں۔ جو معتبر روایات سے ثابت ہیں ۔ بلکہ بعض کے اصل بھی مل گئے ہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۱ ماه نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۴۳۵)
۳۳ قَالَتْ يَأَيُّهَا الْمَلَوُا افْتُونِي فِي اَمْرِي مَا كُنْتُ قَاطِعَةً أَمْرًا حَتَّى
تَشْهَدُون -
ترجمہ ۔ بلقیس نے کہا اے دربار والو! مجھے مشورہ دو میرے کام میں ۔ میں کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا کرتی
جب تک تم حاضر نہ ہو۔
تفسیر۔ حضرت سلیمان کی نسبت یہ غلط طعنہ ہے کہ آپ ( نعوذ باللہ ) ایک عورت کے عشق
میں مبتلا ہو کر بت پرست بھی ہو گئے ۔ قرآن کریم ایسے تمام مطاعن کی تردید کرتا ہے۔ کیونکہ ایسے
بیہودہ و مصر قصص سے تمام راست بازوں کی ذات ستودہ صفات پر حملہ ہوتا ہے۔ اس رکوع میں بتایا
گیا ہے کہ وہ عورت خود بھی مشرک نہ تھی چہ جائیکہ حضرت سلیمان ایسے ہوتے۔
افتُونِي فِي امْرِی ۔ یہ ہر ایک سعادت مند دانشور انسان کا قاعدہ ہے کہ اہم امور میں مشورہ کر
لیتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹ - ۱۹۰ )

حقائق الفرقان
٣٠٠
سُورَةُ النَّمْلِ
۳۶، ۳۷۔ وَ إِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِمُ بِهَدِيَّةٍ فَنْظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ -
فَلَمَّا جَاءَ سُلَيْمَنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَا اشْنَ اللهُ خَيْرٌ مِّمَّا الكُمُ
بَلْ أَنْتُمْ بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ -
ترجمہ ۔ اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ تحفے پھر دیکھتی ہوں کیا جواب لے کر آتے ہیں بھیجے
ہوئے۔ تو جب ایلچی سلیمان کے پاس آیا تو سلیمان نے کہا کیا تم میری مدد مال سے کرتے ہو سو اللہ نے
جو مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تم نے مجھ کو دیا تو تم ہی اپنے تحفہ سے کچھ خوش ہوتے ہو۔
تفسير - فَلَمَّا جَاءَ بِهَدِيَّتِكُمُ سے ہدیہ لے جانے والے کا بھی پتہ چلتا ہے ۔ بجاء کا فاعل
وہی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸/۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰)
٣٩- قَالَ يَأَيُّهَا الْمَلَوُا أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَنْ يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ -
ترجمہ ۔ سلیمان نے کہا اے دربار والو! تم میں کوئی ایسا ہے کہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے اس
سے پہلے کہ وہ میرے پاس آئے فرمانبردار ہو کر۔
تفسیر - قَالَ يَاأَيُّهَا الْمَلوا ۔ ان دنوں میں حضرت سلیمان طائف میں تھے۔ درمیانی بیان ہے
کہ صلح ہوئی اور یہ کہ وہ حضرت سلیمان کے نکاح میں آوے۔
-
يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا - یہ اس لئے کہ جب اس ملکہ نے آنا تھا۔ تو اس کے لئے تخت بھی چاہیے تا کہ وہ اپنے
تخت جیسا تخت نہ پا کر کچھ دل میں محسوس نہ کرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰ )
۴۰- قَالَ عِفْرِيتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ تَقُومَ مِنْ مَّقَامِكَ
وَ إِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ ۔
ترجمہ ۔ کہا عمالقہ قوم میں سے ایک قوی ہیکل من چلے (نجار نے ) کہ حضور میں تخت کو سامنے
لائے دیتا ہوں اس سے پہلے کہ آپ اٹھیں اپنے مقام سے اور بے شک میں تخت بنانے یالانے پر بڑا
قوت دار اور امانت دار ہوں ( جھوٹا نہیں ) ۔

حقائق الفرقان
۳۰۱
سُوْرَةُ النَّمْلِ
تفسیر۔ انا اتيک ۔ میں ایسا بنالا تا ہوں ۔
لَقَوِی آمین ۔ اس کے جواہرات کے متعلق امانت کا یقین دلایا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱/ ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰)
۴۱- قَالَ الَّذِي عِنْدَهُ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ
طَرْفُكَ فَلَمَّا رَاهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهُ قَالَ هُذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي وَاشْكُرُ
ام اكْفُرُ وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ -
ترجمہ ۔ ایک شخص بولا جس کو تو ریت شریف کا علم تھا حضور میں لائے دیتا ہوں قبل اس کے کہ لوٹے
آپ کی جانب طرف آپ کی اور جب سلیمان نے اس تخت کو دیکھا دھرا ہوا اپنے پاس کہا یہ تو میرے
رب کے فضل سے ہے تا کہ وہ مجھے دیکھے کہ آیا میں شکر کرتا ہوں یا نا شکری اور جو شکر کرتا ہے تو وہ اپنے
لئے سعی کرتا ہے اور جو کفر کرتا ہے تو بے شک میرا رب بے نیاز و کریم ہے۔
تفسیر قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ - سرکاری معاملہ جو ہر سہ ماہی یاششماہی کے بعد آتا ہے
اسے طرف کہتے ہیں۔ (۲)۔ بادشاہوں کو کسی بات کا خیال لگا ہو ۔ اس خیال کے متعلق جواب
آوے تو اسے طرف کہتے ہیں۔ (۳)۔ عربی زبان میں یمن سے جو قاصد آوے اسے طرف کہتے
ہیں کیونکہ وہ عرب سے ایک طرف پر ہے۔ پس معنے ہوئے کہ قبل اس کے کہ یمن کے لوگ آئیں ۔ یا
آپ کو جن کے آنے کا خیال ہے وہ آئیں یا قبل اس کے کہ آپ کا مالیہ وصول ہو ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸٬۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۹۰)
۴۲ - قَالَ نَكِرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرُ أَتَهْتَدِى لَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ ۔
ترجمہ ۔ سلیمان نے کہا تخت کی صورت بدل دو اس کے لئے ۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا وہ پہچانتی ہے یا ان
میں سے ہو جاتی ہے جو پہچانتے نہیں ۔
تفسیر - نَكِرُوا لَهَا عَرْشَهَا ۔ اس تخت کو ایسا بناؤ کہ اسے اپنا تخت ناپسند ہو جاوے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۹۰)

حقائق الفرقان
۳۰۲
سُورَةُ النَّمْلِ
۴۳- فَلَمَّا جَاءَتْ قِيلَ أَهْكَذَا عَرْشُكِ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ
مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ -
ترجمہ ۔ تو جب وہ آ پہنچی تو اس سے کہا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے۔ بولی گویا یہ تو ہو بہو ویسا ہی ہے اور
ہمیں تو پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا اور ہم پہلے ہی فدائی فرمانبردار بن چکے تھے (اللہ کے ) ۔
گانہ ھو ۔ یہ اس کی دانشمندی کی دلیل ہے کہ دھوکہ نہیں ہوا۔ کہہ دیا۔ گویا کہ ایسا ہی ہے حالانکہ
انہوں نے نگرُوا لَهَا تک نوبت پہونچادی تھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰)
۴۵- قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَ فَلَمَّا رَاتُهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَ كَشَفَتْ عَنْ
سَاقَيْهَا قَالَ إِنَّهُ صَرْحُ مُبَرَّدُ مِنْ قَوَارِيرَهُ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَ
أَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ اسے کہا گیا گیا کہ داخل ہو ہو محل میں جب اس اس مل نے محل کو دیکھا تو تو سمجھی پانی کا کا گڑھا گہرا اور
کھولا اپنی پنڈلیوں کو ( یعنی گھبرا گئی) سلیمان نے کہا وہ تو جڑاؤ شیش محل ہے ۔ بلقیس نے کہا
اے میرے رب ! میں نے اپنا ہی نقصان کیا اور میں ایمان لائی۔ اپنا معاملہ سپر د بحق کر دیا سلیمان
کے ساتھ ہو کر رب العالمین پر۔
تفسیر - ادخلي الصرح - محل دیا۔ اور ساتھ ہی اس طرح ایک وعظ کیا ۔
كَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا ۔ اس کے معنے ہیں گھبرا گئی خوب یا درکھو آپ کا مطلب یہ تھا کہ سورج
کو تیری قوم جو پرستش کرتی ہے وہ ایسی ہی غلطی میں گرفتار ہے۔ جس طرح یہ شیشہ ہے اور اس کے نیچے
پانی ہے۔ ایسا ہی سورج کو روشنی دینے والا ایک اور نور ہے۔ اصل وہی ذات ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۹۰)
آپ کے متعلق شریر لوگوں نے یہ قصے مشہور کر رکھے ہیں کہ ان کی بیوی مشرک تھی۔ اور ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی