سُوْرَۃُ النَّمْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3

حقائق الفرقان
۳۰۳
سُورَةُ النَّمْلِ
انگوٹھی کے زور سے سب حکومت کرتے تھے۔ جب وہ گم ہو گئی۔ تو سلطنت بھی چھن گئی ۔ اور ایک دیو
ان کی شکل پر ہو کر اس ملک پر متصرف و قابض ہوا ۔ وغير ذلك مِنَ الْمُنخرفات۔ جن کی نقل بھی
ایک مومن کی غیرت گوارا نہیں کر سکتی۔ اللہ تعالیٰ نے ان سب مطاعن کی تردید کے لئے یہ بیان مفصل کیا
اور بتایا کہ ان کی بیوی تو مسلمان تھی۔ چنانچہ وہ خود کہتی ہے۔
وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ
اور پھر کہا وَ اسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۱ ماه نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۴۳۴)
۴۶- وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صَلِحًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذَا هُمْ
فَرِيقِنِ يَخْتَصِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے بھیجا ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کو کہ عبادت کرو اللہ ہی کی ۔ وہ اتفاقاً دو ۔
فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے ۔ لق ہو کر آپس میں جھگڑ
تفسیر - اعْبُدُوا الله - کامل محبت ۔ کامل فرماں برداری کامل تضرع ایک ہی ذات پاک کیلئے ہو
جس کا نام اللہ ہے۔
فَرِيقُین ۔ ایک ماننے والے۔ ایک منکر ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰)
۴۸- قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ قَالَ خَبِرُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ بَلْ أَنْتُمْ
قَوْمُ تُفْتَنُونَ -
ترجمہ ۔ وہ بولے ہم نے تو برا پایا اور بدفالی لی تجھ سے اور تبا اور بدفالی لی تجھ سے اور تیرے ساتھ والوں سے ۔صار والوں سے ۔ صالح نے کہا
تمہاری برائی و بد فالی تو اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ ہاں تم لوگ آزمائے جاتے ہو۔
تفسیر - طير نابك - برابر حصہ اٹھایا ہے ۔ ہم نے تجھ سے اور تیرے ساتھ والوں سے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰)

حقائق الفرقان
له ولد
سُوْرَةُ النَّمْلِ
۴۹۔ وَ كَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَ لَا
يُصْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس شہر میں تھے تو آدمی ۔ فساد کرتے تھے ملک میں اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔
تفسیر فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ ۔ یہ مکہ والوں کوسنایا جاتا ہے۔ مکہ میں بھی نوہی تھے ان کے نام
۱۔ ابو جہل ۲ ۔ ولید ۳ نفر ۴ - عتبہ ۵ - شیبہ ۶ - امیه ۷ الی ۸۔ عقبہ ۹۔ حارث بن عامر ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰)
جب اللہ تعالیٰ ایک جماعت بنانے کا ارادہ کرتا ہے۔ اور کوئی مصلح دنیا میں بھیجتا ہے۔ تو
انہیں لوگوں میں سے جن کی وہ اصلاح کرنا چاہتا ہے۔ ایک مفسد گروہ پیدا ہو جاتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وبارک وسلم جیسے شاندار نبی کے زمانہ میں بھی ایسے مفسد کھڑے ہوئے اور
وہ نو طرز کے آدمی تھے۔ اور مفسد عموماً نو قسم کے ہی ہوتے ہیں۔ سورۂ شعراء میں ان کی تفصیل
ہے۔ یہ لوگ آپ کے کاموں میں بڑے حارج اور مفسد ہوئے ۔ وہ کوئی معمولی آدمی نہ تھے۔ بلکہ
بڑے درجہ کے لوگ تھے۔ اس واسطے آنحضرت صلعم کو ان کی شرارتوں کے سبب اور ان کے ہدایت
کی طرف رجوع نہ کرنے کے سبب بہت غم اور حزن تھا۔ کہ یہ لوگ ہمارے کام میں رکاوٹیں ڈالتے
ہیں۔ ایسے وقت میں خدا تعالیٰ اپنے پیاروں کو تشفی دیتا ہے۔ اور اگر خدا کی طرف سے تشفی نہ
ہوتی تو وہ غم نان وه هم نا قابل برداشت ہو جاتا۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۱۰-۱۱)
۵۱ - وَمَكَرُوا مَكْرًا وَ مَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ -
ترجمہ ۔ انہوں نے بھی ایک تدبیر کی اور ہم نے بھی ایک تدبیر کی اور انہیں کچھ شعور بھی نہ تھا۔
تفسیر - مكونا مکرا۔ بڑی بار یک تدبیریں کیں۔ وہ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ (الانفال: ۳۱) ہے اس کی
تدبیریں خیر و برکت کی ہوتی ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخہ ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰ )

حقائق الفرقان
۳۰۵
سُورَةُ النَّمْلِ
۵۳- فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةٌ بِمَا ظَلَمُوا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ
ه ورود
يعلمون -
ترجمہ ۔ تو یہ ان کے گھر ہیں ویران پڑے ہوئے ان کے ظلم کے سبب سے ۔ یہ واقعہ بطور نشان کے
ہے اس قوم کے لئے جو جانتی ہے۔
تفسیر - إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً - سکے والوں کو سمجھایا کہ تم بھی ایسی ہی تدبیروں کے درپے ہو۔ مگر
وہی انجام ہوگا جو صالح کے مخالفوں کا ہوا۔ سب تباہ ہوئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰)
۵۷- فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوا إِلَ لُوطٍ مِنْ قَرْيَتِكُمْ
إِنَّهُمُ أَنَاسُ يَتَطَهَّرُونَ -
ترجمہ ۔ تو لوط کی قوم کا کچھ جواب نہ تھا اس کے سوا کہ کہنے لگے نکالو لوط کے گھر والوں کو تمہاری بستی سے
کیونکہ یہ لوگ تو بڑے صاف و پاک رہنے والے ہیں ۔
تفسیر - يتطهرون ۔ جو شہوت رجال سے بچے ۔ اسے عربی زبان میں متطھر کہتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰)
٦٠ - قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ سَلامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى اللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا
يشركون -
ج
ترجمہ ۔ تو کہہ دے سب تعریف اور واہ واہ اللہ ہی کی ہے اور سلام اس کے بندوں پر جن کو اس
نے برگزیدہ کیا۔ بھلا اللہ بہتر ہے یا وہ جن کو یہ لوگ شریک ٹھہراتے ہیں ۔
تفسیر کہ حمد اللہ کے لئے اور سلام اس کے برگزیدہ بندوں پر ۔ بتاؤ الا نے پر۔ اللہ خیر و برکت ہے۔ یا وہ
جنہیں شریک ٹھہراتے ہیں ۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۱)

حقائق الفرقان
۳۰۶
سُورَةُ النَّمْلِ
٦١ - أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ وَ اَنْزَلَ لَكُم مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا بِهِ
حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُنْبِتُوا شَجَرَهَا وَالهُ مَعَ اللَّهِ بَلْ هُمْ
قَوْمٍ يَعْدِلُونَ -
ترجمہ ۔ بھلا کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور تمہارے لئے بادل سے پانی برسا یا پھرا گائے
اس کے ذریعہ سے رونق دار باغ ۔ تم سے کبھی نہیں ہو سکتا کہ تم اگا دیتے ان کے درختوں کو تو کیا کوئی
بھی معبود ہے اللہ کے ساتھ والا ؟ ہاں وہ قوم تو حد سے تجاوز کرنے والی ہے۔
تفسیر۔ کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے بادل سے پانی اُتارا۔ پھر ہم نے
اس سے خوشنما باغ اگائے۔ تمہاری قدرت میں نہ تھا کہ تم درختوں کو اگاتے ۔ بتاؤ کیا اللہ کے ساتھ کوئی
معبود ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ مشرک ہیں ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۲)
خدا نے فرمایا کہ امن خَلَقَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ - تو کفار مکہ جو بڑے مشرک تھے ۔ انہوں نے
بھی کہا ۔ اللہ ۔ اسی طرح ان کے جاہلیت کے شعروں میں اللہ کا لفظ کسی اور پر نہیں بولا گیا۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه (۲)
-
۶۲ - امَّنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَ جَعَلَ خِللَهَا انْهَرَا وَ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَ
جَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا وَالهُ مَعَ اللهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ بھلا کس نے بنا یا زمین کو قرارگاہ اور اس کے اندر ندیئیں بہادیں اور اس پر پہاڑ کھڑے
کر دیئے اور دو دریاؤں میں مضبوط فرق رکھ دیا ۔ کیا کوئی اللہ کے ساتھ معبود ہے؟ ہاں وہ تو اکثر
جاہل ہی ہیں ۔
-
تفسیر۔ کس نے زمین کو تمام چیزوں کیلئے قرارگاہ بنایا اور اس میں دریا رواں کئے اور اس کے لئے
پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان روک بنائی۔ بتاؤ کوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے۔ اصل بات
یہ ہے کہ یہ نادان لوگ ہیں۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۲)
ہر انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ اپنے سے بڑے اور زبردست کی بات کا پاس کرتا ہے۔ اللہ

حقائق الفرقان
۳۰۷
سُورَةُ النَّمْلِ
اس رکوع میں اپنے علم ۔ اپنی قدرت و طاقت کا ذکر کرتا ہے۔
جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَاراً - زمین گردش کھاتی ہے۔ مگر ہم آرام سے بیٹھے ہیں ۔ اسی ذات پاک نے
زمین کو قرار بنایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
١٣ - أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ
الْأَرْضِ وَالهُ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ بھلا کون بے چین اور بے کس کی فریاد کو پہنچتا ہے جب وہ پکارتا ہے اور اس کی سختی دور کرتا ہے اور
تم کو بناتا ہے ملک میں خلیفہ تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ بہت ہی کم ہیں جو غور کریں اور یاد
کریں۔
تفسير - أمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَ ۔ یہاں علماء عالی فہم کو سمجھاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
کون ہے جو بیچارہ کی آواز سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کے دکھوں کو دور کرتا ہے اور
تمہیں زمین پر دوسروں کے جانشین بناتا ہے۔ بتاؤ کوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے تم نصیحت کو بہت
ہی کم قبول کرتے ہو۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۲ )
امام کی معرفت سے جو لوگ محروم ہیں وہ بھی دراصل دعاؤں سے بے خبر ہیں ۔ امن يُجِيبُ
الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ سے پتہ ملتا ہے کہ اگر یہ لوگ اضطراب سے تڑپ سے حق طلبی کی نیت سے
تقویٰ کے ساتھ دعائیں کرتے کہ البہی اس زمانہ میں کون شخص تیرا مامور ہے۔ تو میں یقین نہیں کر سکتا
کہ انہیں خدا تعالیٰ ضائع کرتا۔
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۱۰)
۶۴ - أَمَّنْ يَهْدِيكُمُ فِي ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَ مَنْ يُرْسِلُ الرِّيحَ بُشْرًا
بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ وَالهُ مَعَ اللهِ تَعْلَى اللهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔
جمہ ۔ بھلا کون تم کو راہ دکھاتا ہے خشکی اور تری کے اندھیروں میں اور خوشخبری دینے والی ہوائیں
کون چلاتا ہے اپنی رحمت کی آگے آگے ، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ اللہ بہت بلند برتر ہے

حقائق الفرقان
اس سے جو یہ شریک کرتے ہیں۔
٣٠٨
سُورَةُ النَّمْلِ
تفسیر کون ہے جو بڑ و بحر کی تاریکیوں میں تمہیں راہ دکھاتا ہے اور کون ہے جو اپنی رحمت
(باران) کے آگے آگے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے۔ بتاؤ کوئی اور معبود اللہ کے ساتھ
ہے۔ بلند اور پاک ہے اللہ ان کی تمام شرک کی باتوں اور شریکوں سے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۲)
۶۵ - امَّنْ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَنْ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
وَالهُ مَعَ اللَّهِ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ بھلا کون پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے مخلوق کو پھر اس کو بار بار بھی وہی پیدا کرتا ہے اور تم کو روزی
دیتا ہے آسمان سے اور زمین سے۔ تو کیا اللہ کے ساتھ بھی کوئی اور معبود ہے؟ کہہ دو کہ اچھا پیش تو
کروا اپنی دلیل جب تم سچے ہو۔
تفسیر کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے۔ بتاؤ کوئی معبود اللہ کے ساتھ
ہے۔ کہہ کوئی دلیل تو لاؤ اگر سچے ہو۔ کہہ آسمانوں اور زمین میں جو ہیں ۔ وہ غیب کو نہیں جانتے۔
سوا اللہ کے انہیں کوئی پتا نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۳)
ثُمَّ يُعيدة ۔ اس کی مثل بار بار بناتا ہے۔ یده
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
۶۷ - بَلِ ادْرَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْهَا بَلْ هُمْ
روور
مِنْهَا عَمُونَ -
ترجمہ ۔ ہاں ان کا علم رہ چکا آخرت کے معاملہ میں بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں اس کی
طرف سے بلکہ وہ اندھے ہی ہیں ۔
5-
تفسیر - بل ادرک ۔ ختم ہو چکا ہے۔ ان کا علم درباره آخرت۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۱)

حقائق الفرقان
۳۰۹
سُورَةُ النَّمْلِ
۷۰- قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ -
ترجمہ ۔ کہہ دو اچھا چلو پھر و ملک میں پھر دیکھو کیا انجام ہوا جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کا۔
تفسیر قرآن شریف نے دلائل قیامت بیان کرتے ہوئے ایک لطیف دلیل دی اور وہ یہ ہے۔
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ کہہ دو کہ ان ملکوں کی سیر کرو جہاں انبیاء علیہم السلام جو مصدق قیامت تھے
آئے تھے ۔ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ ( النمل : ۷۰) پس تم دیکھو کہ خدا تعالیٰ اور اس
کے رسولوں سے قطع کرنے والوں کا انجام کیا ہوا یعنی جو لوگ مکذب و منکر قیامت تھے ان کے انجام
پر نظر کرو۔ قیامت کا منکر جب قیامت کے قائل کے سامنے بشکل مخالف کھڑا ہوتا ہے اور مقابلہ کرتا
ہے تو منکر ہلاک ہو جاتا ہے جس سے مصدق قیامت کے ساتھ تائید الہی ثابت ہوتی ہے اور یہی
قیامت کی بین دلیل ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ / جون ۱۹۰۳ صفحه ۵)
۷۲- وَيَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔
تفسیر بڑی غفلت کا موجب ہے۔ جزا و سزا کا انکار ۔ یہی تمام غفلتوں کی جڑ ہے۔ بعض
لوگوں نے یہاں تک کہنے کی جرات کی ہے۔
ه
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ يَهِ إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ (النمل: ۶۹) کا جواب ہے کہ تم جا بجا
دیکھو کہ دنیا میں منکر ان قیامت کا کیا انجام ہوا ۔ جس سے آخرت کا حال ظاہر ہے۔ حضرت نبی کریم
صلی اللہ
اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے کفار کے کشتوں پر فرمایا ۔ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدتُّمْ لہ وسلم نے
مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا (الاعراف: ۴۵) ۔ الاعراف
يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ (النمل : ۷۲) دوسرے مقام پر هذَا الْفَتْحُ " (السجدہ : (السجدہ:۲۹) ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
ے یہ تو پرانی کہانیاں ہی ہیں ۔ ۲ بے شک ہم نے تو سچا پا یا وہ وعدہ جو ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا کیا تم نے
بھی وہ وعدہ سچا پا یا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا۔ سے وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا۔ ہے یہ فتح ۔

حقائق الفرقان
۳۱۰
سُورَةُ النَّمْلِ
- قُلْ عَسَى أَنْ يَكُونَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ ۔
ترجمہ ۔ کہہ دو کہ قریب ہے کہ تمہارے پیچھے آلگا ہو جس کی تم جلدی مچا رہے ہو ۔
تفسیر - رَدِفَ لَكُمْ ۔ یعنی میرے نکلنے کے پیچھے ہی تم پر عذاب ہوگا۔ چنانچہ دوسرے مقام پر
لَكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ (سبا : سبا : (۳۱) اور مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ (الانفال: الانفال: ۳۴)
فرمایا۔ یوم سے مراد ایک سال ہے۔ یسعیاہ نبی نے باب ۲۱ آیت ۱۷ میں فرمایا ہے۔ عرب کی بابت
الہامی کلام ۔ وہاں لکھا ہے کہ ایک سال میں قیدار کے بہادر گھٹ جاویں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
تو کہ تم کو وعدہ ہے۔ ایک دن کا نہ دیر کرو گے اس سے ایک گھڑی نہ شتابی ۔
اس میں بتایا کہ یہ عذاب کچھ حصہ اس عذاب موعود کا ہوگا ۔ اور تمہاری تباہی اور استیصال
کا شروع ہوگا ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۰۳)
٧٦ - وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ اور کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں آسمانوں اور زمین میں مگر وہ سب صریح حفاظت میں ہے۔
تفسير الا في كتب مبین ۔ خدا کی حفاظت میں ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
- إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَاءِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ
يَخْتَلِفُونَ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ یہ قرآن شریف بنی اسرائیل کے حالات بہت بیان کرتا ہے ( یعنی ان پر حکم
ہے) اکثر ان باتوں کو جن میں وہ جھگڑا کرتے ہیں۔
تفسیر هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۔ سب سے بھاری اختلاف مسیح کی آمد کے متعلق تھا۔ اس زمانہ
میں بھی یہی اختلاف ہے۔ قرآن شریف نے اسے صاف کر دیا ہے۔
لے تمہارے لئے ایک سال کا وعدہ ہے ۔ اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں جب تک کہ تو ان میں ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱۱
سُورَةُ النَّمْلِ
دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ نبوت والہام بنی اسرائیل میں محدود ہے۔ اس زمانہ میں بھی کہتے ہیں کہ سوائے
بنی فاطمہ کے کسی میں مہدی نہیں آسکتا۔ لیکن جیسے بنی اسحاق کی بجائے بنی اسمعیل میں نبی آیا ایسے ہی اس
زمانہ میں بھی امام آیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۱)
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت میں یہود اور نصاری کو کہا تھا مجھے اللہ تعالیٰ نے الہامی
کتابوں کا مفسر بنایا اور جو کچھ اگلی امتوں نے الہامی کتابوں کے فہم میں غلطی کی اور غلطی سے ضروری
مسائل میں باہم اختلاف کیا یا حق کے مخالف ہو گئے ۔ اس اختلاف کے مٹانے کو اللہ تعالیٰ نے مجھے رسول
کیا ہے۔ ضرورت نبوت کے اور وجوہ بھی ہیں جو ہم نے اسی کتاب لے میں کچھ ان میں سے لکھے ۔ مگر یہ بھی
ایک ضرورت تھی۔ قرآن میں میرے اس قول کی تصدیق یہ ہے۔
إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَاءِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۶۴)
- إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَوْا مُدْبِرِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک تو تو نہیں سنا سکتا آواز مردوں کو اور نہ بہروں کو جب وہ منہ پھیر کے چلے جائیں۔
تفسیر - إِنَّكَ لَا تُسْمِيعُ الْمَوتی۔ یہاں سے بعض لوگوں نے استدلال کیا ہے کہ مردے نہیں
سنتے ۔ یہ صحیح نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةٌ مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمُ :
انَّ النَّاسَ كَانُوا بِايْتِنَا لَا يُوْقِنُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور جب آ پڑے گا ان پر وعدہ عذاب کا تو نکالیں گے ہم ان کے لئے ایک جانور زمین سے
جوان کو کاٹے گا۔ زخمی کرے گا اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں کا یقین نہیں کرتے تھے۔
تفسیر - وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ - صحابہؓ نے اس کے متعلق فرمایا۔ إِذَا تُرِكَ الْأَمْرُ بِال ما يا - إِذَا تُرِكَ الْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَإِذَا لَمْ
يَعْرِفُوا مَعْرُوفًا وَلَمْ يُنْكِرُوا مُنْكَرًا جب خود نیکی نہ کریں اور نہ دوسرے کو نیکی کی ترغیب دیں۔
اے فصل الخطاب - مرتب کے یہ قرآن بیان کرتا ہے بنی اسرائیل پر اکثر وہ کہ جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

حقائق الفرقان
۳۱۲
سُورَةُ النَّمْلِ
اور جب ایسا وقت آجاوے کہ نہ خود بدی چھوڑیں۔ نہ دوسرے کو روکیں تو اس وقت عذاب آتا ہے۔
دَابَةً مِّنَ الْأَرْضِ - پس ایسی قوم کے لئے زمین سے کیڑا پیدا کرتے ہیں ( یہ کیڑا میرے
یقین میں طاعون کا ہے ) اس کی نسبت لکھا ہے۔ وہ جن ہے وہ چو بھ لگاتا ہے۔ وہ عورت کی شکل ہے
وہ ہاتھی شیر کی طرز کا ہے۔ اس پر لوگ ہنسی اڑاتے ہیں۔ حالانکہ یہ سیدھی بات ہے۔ آفات کا نظارہ
جب قبل از وقت لوگوں کو دکھاتا ہے تو بعضوں کو وہ نظارہ ہاتھی کی شکل میں ۔ بعض کو بدشکل عورت کی شکل
میں دکھاتا ہے۔ پس یہ تمام اس بلاء کے روحانی نظارے ہیں ۔ میں نے خود خواب میں طاعون کو ایک
وقت میں ہاتھی اور آدمی کی شکل میں دیکھا۔
تكلمهم - زخمی کرتا ہے ان کو ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۱ )
۸۴- وَ يَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِمَّنْ يُكَذِّبُ بِايْتِنَا فَهُمْ
دوروور
يوزعون -
ترجمہ ۔ اور جس دن ہم جمع کریں گے ایک امت میں سے اس گروہ کو جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو
پھر ترتیب سے کھڑے کئے جائیں گے۔
تفسیر ۔ وَيَوْمَ نَحْشُرُ ۔ خود جرم کا احساس ایک سزا ہے پھر حاکم کو پتہ لگ جانا اس سے بڑھ کر
پھر مجرموں کا ٹولی میں بٹھا یا جانا اس سے بڑھ کر سزا ہے۔
فَهُمْ يُوزَعُونَ - بند کئے گئے ۔ سارے کے سارے ۔ اوّل سے آخر تک یہی معنے ؟
معنے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
۸۵ - حَتَّى إِذَا جَاءُ وَ قَالَ أَكَذَّبْتُمْ بِأَيْتِي وَ لَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّا ذَا
رودو د پرور ودر
كُنتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ یہاں تک کہ جب وہ حاضر ہوں گے تو اللہ فرمائے گا کیا تم نے جھوٹ سمجھا ہماری آیتوں کو
حالانکہ تم نے اس کا علم پورا پورا حاصل نہ کیا تھا تو تم کیا عمل کرتے تھے۔
تفسیر - وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا - اکثر صداقت کا ۔ اکثر صداقت کا انکار اسی وجہ سے ہوتا ہے۔ الْإِنْسَانُ عَدُوٌّ

حقائق الفرقان
لِمَا جَهِلَ
۳۱۳
سُورَةُ النَّمْلِ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
۸۶ - وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنْطِقُونَ -
ترجمہ ۔ اور ثابت ہوگئی ان پر پیشگوئی عذاب کی ان کے ظلم کی وجہ سے تو وہ بول ہی نہ سکیں گے۔
تفسير وقعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ ۔ ان پر فرد جرم لگ جائے گا۔
ا - بِمَا ظَلَمُوا - شرک کیا ٢ - امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ دیا۔ اور معروف و منکر کو نہ سمجھا۔
لا يَنْطِقُونَ ۔ دوسرے مقام پر یہ بھی فرمایا ہے کہ مجرم کچھ عذر کریں گے۔ چونکہ حالات مختلف
ہیں ۔ اس لئے مختلف حالتوں کا ذکر کیا۔ بعض مجرم سزاد یکھ کر بولنے کی طاقت نہیں پاتے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱)
۸۷- أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا الَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا ۖ إِنَّ فِي
ذَلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ۔
ترجمہ ۔ کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم نے بنائی ہے رات تا کہ اس میں آرام پائیں اور دن کو
روشن بنایا ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو یقین رکھتے ہیں ۔
تفسير - وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۔ جس طرح ایک وقت رات ہوتی ہے اور دوسرے وقت دن ۔ اسی طرح
ایک وقت قوموں پر آتا ہے کہ سب چپ چاپ ہوتے ہیں ۔ مگر دوسرے وقت مذہبی چھیڑ چھاڑ شروع
ہو جاتی ہے۔ اور آفتاب صداقت (نبی) کے طلوع سے نیک و بد نشیب وفراز کی تمیز ہو جاتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۱ - ۱۹۲)
۸۹- وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَ هِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ
الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور دیکھتا ہے تو پہاڑوں کو جن کو تو خیال کرتا ہے کہ وہ اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں اور وہ چلیں
ے انسان اس چیز سے دشمنی کرتا ہے جس کی اسے معرفت نہیں ۔

حقائق الفرقان
۳۱۴
سُورَةُ النَّمْلِ
گے بادل کی طرح ۔ یہ اللہ کی کاریگری ہے جس نے مضبوط بنا یا ہر شے کو ۔ بے شک وہ اس سے باخبر
ہے جو تم کرتے ہو۔
تفسیر ۔ وَ تَرَى الْجِبَالَ ۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ یہ قیصر و کسرای کی سلطنتیں ایسی اڑیں گی ؟
جیسے
بادل کو ہوا اڑا دیتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
ایک عجیب نکتہ آپ کو سناتے ہیں۔ آپ سے میں سے میری مراد وہ سعادت مند ہیں۔ جو اس ۔ جو اس نکتہ سے
فائدہ اٹھاویں۔ قرآن کریم میں ایک آیت ہے اس کا مطلب ایسا لطیف ہے کہ جس سے ۔۔۔ قرآن
کی عظمت بھی ظاہر ہو۔ غور کرو اس آیت پر۔
وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ
شَيْءٍ (النمل: ۸۹ ) ۔
اور تو پہاڑوں کو دیکھ کر گمان کرتا ہے کہ وہ مضبوط جمے ہوئے اور وہ بادل کی طرح اڑ رہے ہیں۔
یہ اللہ کی کاریگری قابلِ دید ہے جس نے ہر شے کو خوب مضبوط بنایا ہے۔
غور کرو۔ یہاں ارشاد فرمایا ہے کہ پہاڑ تمہارے گمان میں ایک جگہ جمے ہوئے نظر آتے ہیں اور
وہ بادلوں کی طرح چلے جاتے ہیں۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑ زمین کے ساتھ حرکت
کرتے ہیں۔ اور یہ کیسا عجیب نکتہ ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۵)
۹۰ ۹۱ - مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا ۚ وَهُمْ مِّنْ فَزَعِ يَوْمَئِذٍ
امِنُونَ - وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا
رودو د پرور ودر
-
-
ترجمہ ۔ جو کوئی نیکی لے کر آوے گا تو اس کو اس سے بہت بہتر ملے گا (یعنی بدلہ ) اور وہ اس دن کی
گھبراہٹ سے امن میں ہوں گے۔ اور جو بدی لے کر آیا تو اوندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے آگ
میں ۔ یہ تم اسی کی سزا بھگت رہے ہو جو تم کرتوت کرتے تھے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی