سُوْرَۃُ الْقَصَصِ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
۳۱۶
سُورَةُ الْقَصَصِ
سُوْرَةُ الْقَصَصِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ قصص کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن الرحیم ہے۔
۲، ۳- طسم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ الْمُبِينِ -
ترجمہ ۔ لطیف ، سمیع ، مجید اللہ کی طرف سے یا طور سیناء کے متعلق ۔ یہ چند آیتیں ہیں روشن
کتاب کی ۔
تفسیر - طسم - لطیف سمیع - مجید - خدا۔
-
الْكِتَبِ الْمُبِينِ ۔ یہ وہ کتاب ہے جو حق کو باطل سے جدا کرتی ہے۔ حلال کو حرام سے الگ
کر دکھاتی ہے۔ پہلی کتب کی سچائی کو اس میں شامل شدہ باطل اور تحریف سے الگ کر دیتی ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
نَتْلُوا عَلَيْكَ مِنْ نَبَا مُوسَى وَفِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ موسیٰ اور فرعون کے متعلق ہم پڑھتے ہیں تجھ پر سچ سچ ان لوگوں کے لئے جو ایمان
رکھتے ہیں ۔
تفسیر تَتْلُوا عَلَيْكَ - بات کہنے کو تو موسی و فرعون کی کہی ہے مگر دراصل ( لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ )
مومنوں کو سمجھایا ہے کہ تم باہمی جنگ و جدل نہ کرنا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت ہی امن دوست تھے۔ اس لئے فرمایا۔ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِی
كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ أَعْنَاقَ بَعْضٍ اور فرمایا - الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ كِلَاهُمَا فِي النَّارِ مگر
افسوس ہے کہ بعض مسلمانوں میں پھر بھی باہم جنگ ہوئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
اے میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔ ۲ قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں۔

حقائق الفرقان
۳۱۷
سُورَةُ الْقَصَصِ
چونکہ نبی کریم کو مثیل موسی فرمایا ۔ اس لئے حضرت موسیٰ کا ذکر قرآن مجید میں بہت آیا ہے دوم
اس لئے کہ وہ صاحب شریعت تھے۔ سوم اس لئے کہ
نفس
ه
هر یک کمتر از فرعون نیست
لیک او را عون ما را عون نیست !
پس لِكُلِّ فِرْعَوْنَ مُوسَی کے مطابق موسیٰ کا ذکر مومنوں کے لئے بہت مفید ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۱)
إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً
-
مِنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَ يَسْتَحْيِ نِسَاءَهُمْ إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ ۔ بے شک فرعون ملک میں سرزور ہو رہا تھا اور وہاں کے لوگوں کو بنا رکھا تھا الگ الگ
جماعتیں ۔ ایک گروہ کو کمزور کرتا رہتا تھا ۔ ایک گروہ کے بیٹوں کو ذبح کرتا تھا۔ ان کی عورتوں کو
بے عزت کرتا تھا۔ کیوں کہ وہ شریر فساد کرنے والوں میں سے تھا۔
تفسیر ۔ تکبر خداوند تعالیٰ کو بہت ناپسند ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ
فرعون نے علو کیا۔ تکبر کیا۔ بنی اسرائیل کو ذلیل سمجھا۔ مسلمانوں میں بھی جب سلطنت آئی۔ تو ان میں
علو پیدا ہو گیا ۔ اور یہی موجب ان کے زوال کا ہوا ۔ دیکھو مسلمانوں کے سب گھروں میں
چوہڑوں کی آمد ورفت ہے۔ وہ ان کے گھر کی صفائی کرتے ہیں۔ مگر ان کو کبھی ان پر رحم نہیں آتا۔ ان
کی اصلاح کا کوئی خیال ان کے دلوں میں نہیں آتا۔ ان کو حقیر جانتے ہیں اور اسی حالت میں ان کو
چھوڑ رکھا ہے میں دیکھتا ہوں کہ ملک کے بعض حصوں میں یہ قوم اب ترقی کر رہی ہے۔ بعض ان میں
سے بڑے بڑے عہدوں پر پہونچ چکے ہیں ۔ کسی کی حقارت نہیں کرنی چاہیے۔ مجھے ایک سید صاحب
کا حال معلوم ہے کہ وہ اپنی ذات کو اتنا بڑا جانتے تھے کہ اپنے شہر کے کسی سید کو اپنی لڑکی دینا پسند نہ
کرتے تھے۔ اور چونکہ وہ کسی کو لڑکی نہ دیتے تھے۔ ان کے لڑکے کو بھی کوئی لڑکی دینا پسند نہ کرتا تھا۔
نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا بیٹا اور بیٹی ہر دو عیسائی ہو گئے۔ اور ان کی لڑکی نے ایک چمار نو عیسائی کے ساتھ
ے ہر شخص کا نفس فرعون سے کمتر نہیں ہے لیکن فرق صرف یہ ہے کہ فرعون کے پاس اختیارات تھے اور ہمارے
پاس اختیارات نہیں ہیں ۔ ۲۔ ہر فرعون کے لئے موسیٰ ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱۸
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۸ و ۴۹ مورخه ۱۹ اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۴)
شادی کر لی۔ یہ بیان عبرت کیلئے ہے۔ غرض اور کی حقارت کرنا بہت بری بات ہے۔
٦ - وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ
نَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم ارادہ کیا کرتے ہیں کہ احسان کریں ان لوگوں پر جو کمزور کئے گئے تھے ملک میں
اور بنائیں ہم ان کو پیش رو اور انہیں کو وارث کر دیں۔
تفسیر وَ نُرِيدُ أَنْ تَمنَ ۔ اس میں سمجھایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے تئیں ضعیف بنالیں۔ غضب
سے کام نہ لیں ۔ ہم خودان کے ناصر و معاون بن جاتے ہیں۔
وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً - قرآن مجید میں دوسرے مقام پر فرمایا کہ امام انسان اس وقت بنتا ہے جبکہ
لوگوں کو ہدایت دے اور صبر سے کام لے اور ہماری آیات پر یقین پیدا کرے۔ فرمایا وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ
ائِمَةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَكَانُوا بِأَيْتِنَا يُوقِنُونَ (السجدة: ۲۵)
وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ - وہ شام وغیرہ کے وارث ہوئے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
وَ نُرِيدُ ۔ ہمارا یہ ارادہ رہتا ہے۔ مسلمان اس نکتہ کو سمجھیں وہ تکبر و فضولی چھوڑ دیں تو خدا انہیں
آئمہ بنادے۔
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۱)
خدا جو کہ قادر مقتدر ہستی اور رب العلمین ہے۔ اس نے یہ قاعدہ بنا دیا ہے کہ مامورین اور
مرسلوں کے ساتھ ابتدا میں معمولی اور غریب لوگ ہی شامل ہوا کرتے ہیں اور جتنے اکابر اور بڑے
بڑے مدبر کہلانے والے ہوتے ۔ ہیں وہ ان کے مقابل میں کھڑے کر دیئے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنی
سفلی کوششیں ان کے نابود کر دینے میں صرف کر لیں اور اپنے سارے زوروں سے ان مرسلوں کی
بیخ کنی کے منصوبے کر لیں ۔ پھر ان کو ذلیل اور پست کر دیا جاتا ہے اور خدا کے بندوں کی فتح اور
نصرت ہوتی ہے اور وہی آخر کار کامیاب اور مظفر و منصور ہوتے ہیں اور یہ سب کچھ اس لئے ہوتا ہے کہ
لے اور بنی اسرائیل میں سے بنائے ہم نے پیشوا کہ وہ رہنمائی کرتے تھے ہمارے حکم کی جب کہ انہوں نے صبر کیا
اور ہماری آیتوں کا یقین رکھتے تھے۔

حقائق الفرقان
۳۱۹
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
تا کوئی خدائی سلسلہ پر احسان نہ رکھے۔ بلکہ خدا کی قدرت نمائی اور ذرہ نوازی کا ایک بین ثبوت ہو کر
ان مؤمن ضعفاء کے دلوں میں ایمانی ترقی ہو اور ان کے دلوں میں خدا کے عطایا اس کی قدرتوں اور
کرموں کے گن گانے کے جوش پیدا ہوں ۔
پس تم اس خیال کو کبھی بھی دل میں جگہ نہ دو کہ اکابر اور بڑے بڑے مال دار اور رؤساء عظام
تمہارے ساتھ نہیں ہیں ۔ اگر تم ذلیل ہو تو تم سے پہلے بھی کئی گروہ تمہاری طرح کے ذلیل گزرے ہیں
مگر آخر کار کامیابی کا تمغہ ایسے پاک اور مومن ذلیلوں ہی کو عطا کیا جایا کرتا ہے۔
دیکھو موسی کے مقابلہ میں فرعون کیسا زبردست اور جبروت والا بادشاہ تھا مگر خدا نے اس
کے ساتھ کیا معاملہ کیا۔ فرمایا کہ وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمُ
ابِمَةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَرِثِینَ ۔ کس طرح سے ان ضعیف اور کمزور لوگوں کو اپنے احسان سے امام اور
بادشاہ بنادیا۔ دیکھو یہ باتیں صرف کہنے ہی کی نہیں۔ بلکہ عمل کرنے کی ہیں۔ عمل کے اصول کے واسطے
کہنے والے پر حسن ظن ہونا ضروری اور لازمی امر ہے۔ اگر دل میں ہو کہ کہنے والا مرتد فاسق و فاجر
ہے۔ منافق ہے۔ تو پھر نصیحت سے فائدہ اٹھانا معلوم اور عمل کرنا ظاہر بعض اوقات شیطان اس
طرح سے بھی حملہ کرتا ہے اور نصیحت سے فائدہ اٹھانے سے محروم کر دیتا ہے کہ دل میں نصیحت
کرنے والے کے متعلق بدظنی پیدا کر دیتا ہے۔ پس اس سے بچنے کے واسطے بھی وہی ہتھیار ہے
جس کا نام دعا، دردمند دل کی اور سچی تڑپ سے نکلی ہوئی دعا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
وَأَوْحَيْنَا إِلَى أَمْ مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيهِ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَالْقِيهِ فِي
الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی ماں کی طرف کہ اس کو دودھ پلا ۔ پھر جب تو اس پر خوف کرے تو
اس کو رکھ دے دریا میں اور کچھ خوف نہ کر اور غم نہ کر ۔ ہم بے شک اس کو پھر پہنچا دیں گے تیرے پاس
اور اس کو رسولوں میں سے بناویں گے ۔
تفسیر ۔ فَالْقِيهِ فِي الْيَم - الہامی عبارت کو سمجھنے کیلئے ایک فہم سلیم دیا جاتا ہے۔ اس سے یہ

حقائق الفرقان
۳۲۰
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
مراد نہیں کہ جھٹ پھینک دے چنانچہ اسی واسطے اُمِ موسیٰ نے صندوق بنایا ۔ سوراخیں بند کیں ۔
ساتھ ہی اس کی بہن کو روانہ کیا ۔ گو یا ظاہری اسباب کی پوری رعایت رکھی اور الہام وحی الہی کی
تعمیل بھی کی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۲)
- فَالْتَقَطَة الُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَ حَزَنَا إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَا مُنَ
وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَطِينَ -
ترجمہ ۔ پھر موسیٰ کو اٹھا لیا فرعون کے لوگوں نے نتیجہ یہ ہوا کہ یہ ان کا دشمن بنا اور باعث غم ہوا ۔
بے شک فرعون اور ہامان اور ان کا لشکر خطا اور ان کا لشکر خطا کاروں میں سے تھا۔
تفسیر - ال فِرْعَوْنَ ۔ فرعون کی لڑکی نے لیا۔
لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا ۔ اس نے کس غرض کیلئے لیا۔ یہ تو اسے معلوم ہوگا۔ خدا کا منشاء اس آیت
سے ظاہر ہو گیا۔ ل نتیجہ کا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۲ )
١٠ - وَ قَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِي وَ لَكَ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَى أَنْ
يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ -
ترجمہ ۔ اور فرعون کی عورت بولی میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ ( بچہ ) تو تو اس کو نہ مار ۔ کیا
تعجب کہ ہم کو فائدہ : کو فائدہ ہو یا بیٹا بنا لیں اس کو اور وہ کچھ شعور بھی نہیں رکھتے تھے۔
تفسیر - وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ ۔ فرعون کی بیوی نے سفارش کی ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۱)
ا وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ أَمَّ مُوسَى فَرِنَا إِنْ كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَنْ رَبَطْنَا
عَلَى قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور موسیٰ کی ماں کا دل فارغ ہو گیا (غم وہم سے ) یقیناً قریب تھی کہ اس کو ظاہر کر دیتی اگر
ہم اس کے دل پر مضبوطی نہ ڈالتے نتیجہ یہ کہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوئی تھی ۔ ہم اس کے دل پر
تفسير وَ أَصْبَحَ فُؤَادُ أَمْ مُوسَى فَرِفًا۔ لَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي کی وحی ہو اور پھر ایک ملہمہ

حقائق الفرقان
۳۲۱
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
گھبراہٹ کا اظہار کرے۔ یہ بالکل غلط بات ہے۔ اس کے صحیح معنے یہ ہیں کہ موسیٰ کی طرف سے
فارغ ہو گئی یعنی مطمئن ۔ کیونکہ خدا نے اس کا ذمہ لیا تھا ۔
لتبدئی ہے ۔ اس خوشی کا اظہار کر دے کہ خدا اس کا متکفل ہو گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
۱۵ - وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَى أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا ۖ وَكَذَلِكَ نَجْزِي
الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب موسیٰ اپنی بھر پور جوانی کو پہنچے اور مضبوط ہو گئے تو ہم نے اس کو فہم اور فراست
اور عقل و دلائل عطا فرمائے اور اسی طرح ہم بدلہ دیا کرتے ہیں محسنوں کو ۔
تفسیر۔ حضرت موسی کی پرورش فرعون کے گھر میں کرا دی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ ان کو حکومت دینا چاہتا تھا۔ اس لئے بادشاہی گھر میں تربیت کا موقع دیا۔
حكما ۔ پکی باتیں ۔
وَ كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۔ اس میں
اسے خاص نہیں
میں سمجھایا کہ یہ حکم و علم کا دینا و علم کا دینا حضرت موسیٰ ہی سے خاص
بلکہ جو محسن ہو۔ ہو۔ خدا اسے اس ا اس انعام سے بہرہ ورکا ہرہ ور کرے گا۔ ے گا۔ چنانچہ حضرت یوسف کے بیان میں بھی
فرمایا ۔ وَ كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (يوسف : ۲۳) ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
١٦ - وَ دَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَى حِينِ غَفْلَةٍ مِّنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ
يَقْتَتِلْن هُذَا مِنْ شِيعَتِهِ وَهُذَا مِنْ عَدُوِّهِ ۚ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ عَلَى
الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَةً مُوسَى فَقَضَى عَلَيْهِ قَالَ هُذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ
إِنَّهُ عَدُوٌّ مُّضِلَّ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ اور موسیٰ شہر میں ایسے وقت آیا جب وہاں کے لوگ بے خبر تھے تو پایا وہاں دو آدمیوں کو
کہ وہ آپس میں لڑ رہے تھے۔ ایک تو موسی کو ماننے والا اسی کی قوم کا اور دوسرا مخالف قبطی ۔ تو موسی

حقائق الفرقان
۳۲۲
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
سے اس نے مدد مانگی جو اس کی قوم میں تھا اس شخص کے مقابلہ میں جو اس کے دشمنوں میں سے تھا تو
موسی نے اس کو گھونسا مارا تو وہ مر گیا ۔ موسی نے کہا ( یہ تیرے برے کرتوت کا نتیجہ ہے ) جو کار
شیطانی تھا۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان بڑا گمراہ کرنے والا دشمن صریح ہے۔
تفسیر من عدوه - قبطی تھا۔
هُذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيطن - حضرت موسی نے کہا کہ یہ تجھے شیطانی عمل کی سزادی گئی ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲ )
اإِنَّهُ عَدُوٌّ مُّضِلَّ مُّبِينٌ - بے شک وہ دشمن ہے ہلاک کرنے والا ۔ کھلا کھلا ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰)
- قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے دعا کی اے میرے رب ! بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا تو تو میری ستاری فرما
پھر اللہ نے اس کو ڈھانپ لیا۔ بے شک وہ بڑا محافظت کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - ظَلَمْتُ نَفْسِی ۔ اپنی جان کو مشکلات میں ڈال لیا۔
فَاغْفِرْ لي - ستاری فرما۔ یقتل فی الحال واضح نہ ہو۔
فَغَفَرَ لَهُ۔ چنانچہ خدا نے ستاری کر لی ۔ اور انہیں نکل جانے کا موقع مل گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
۱۸ - قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ -
ترجمہ ۔ اے میرے رب ! قسم ہے اس انعام کی جو تو نے مجھ پر فرمایا (اس کے شکریہ میں ) میں تجھ
سے قطع تعلق کرنے والوں کا کبھی پشت پناہ نہیں بنوں گا۔
تفسیر - بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَی ۔ حضرت موسیٰ کہتے ہیں۔ یہ تیرا فضل ہے۔ پس میں ہمیشہ ظالم کا مقابلہ
کروں گا اور میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا ۔ کیونکہ اس وقت مجرم کو سزا اور مظلوم کی ہمدردی کرنے سے
فضل ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)

حقائق الفرقان
۳۲۳
سُورَةُ الْقَصَصِ
۱۹ - فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفًا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا الَّذِي اسْتَنْصَرَهُ بِالْأَمْسِ
يَسْتَصْرِخُهُ قَالَ لَهُ مُوسَى إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِينٌ ۔
ترجمہ ۔ تو شہر میں موسی صبح کو اٹھے متردد چوکس تو ( دیکھا کہ یکا یک وہی شخص جس نے کل موسیٰ سے مدد
مانگی تھی چلا چلا کر موسیٰ کو پکار رہا ہے۔ موسیٰ نے ( مخالف ) سے کہا تو بڑا ہی بے وقوف گمراہ ہے۔
تفسير - يترقب ۔ یہ آپ کے چوکس ہونے کی دلیل ہے۔
إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِين - جسے کل مدد دی تھی اسے کہا کہ تو بھی روز ہر ایک سے لڑتا رہتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ۱۱
۲۰- فَلَمَّا أَنْ اَرَادَ أَنْ يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَهُمَا قَالَ يَمُوسَى أَتْرِيدُ
أَنْ تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ * إِنْ تُرِيدُ إِلَّا أَنْ تَكُونَ جَبَّارًا فِي
الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ - لون من المصلحين
ترجمہ ۔ پھر جب موسیٰ نے چاہا کہ اس کو پکڑے ( یعنی قبطی کو ) جو ان دونوں کا دشمن تھا ( یعنی موسیٰ کا
اور اسرائیلی کا ) اس نے کہا اے موسیٰ کیا تو یہی چاہتا ہے کہ مجھ کو بھی مار ڈالے جیسے کل مار چکا ہے ایک
شخص کو۔ تو یہی چاہتا ہے کہ جبر وفساد کر تار ہے ملک میں اور تو سنوار والوں میں نہیں ہونا چاہتا۔
تفسیر۔ قالَ یموسی۔ اس مظلوم نے کہا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)
۲۱ - وَ جَاءَ رَجُلٌ مِّنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ يَسْعَى قَالَ يَمُوسَى إِنَّ الْمَلَا
يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَأَخْرُجُ إِنِّي لَكَ مِنَ النَّصِحِينَ -
ترجمہ ۔ اور ایک شخص آیا شہر کے بہت دور کے کنارے سے دوڑتا ہوا اور اس نے کہا تحقیق کہ
اہل دربار کمیٹیاں کر رہے ہیں تیرے لئے اے موسیٰ کہ تجھ کو قتل کر ڈالیں پس تو نکل جا۔ کچھ شک
نہیں کہ میں تیرا بہی خواہ بھلا چاہنے والا ہوں ۔
تفسیر ۔ فَاخْرُنج ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی نکلنا پڑا ۔ حضرت داؤ د اور ابراہیمؑ
سے بھی یہی معاملہ ہوا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)

حقائق الفرقان
۳۲۴
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
٢٣ - وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَلى رَبِّي أَنْ يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ ۔
ترجمہ ۔ اور جب وہ متوجہ ہو مدین کی طرف کہا امید ہے کہ میرا رب مجھے کامیابی کے راستہ پر ٹھیک پہنچائے گا۔
تفسیر علمی نزدیک ہے۔ (ضمیمه خبر بدر قادیان جلد نمبر ۲۲ مورخه ۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۲ )
۲۵ - فَسَقَى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّى إِلَى الظُّلَّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ
فَقِيرٌ -
ترجمہ ۔ تو موسیٰ نے ان کی بکریوں کو پانی پلا دیا پھر ہٹ کر سایہ کی طرف آیا پھر دعا کی اے میرے
رب ! تو جو کچھ میری طرف نازل فرمائے میں اس کا بخوبی حاجت مند ہوں ۔
تفسیر - مِنْ خَيْرٍ ۔ اس دعا میں اس خیر کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تصریح کردی ہے
آپؐ نے فرمایا۔ جب کسی گاؤں میں داخل ہونا ہو تو یہ دعا پڑھو۔ اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَواتِ السَّبْعِ وَ
مَا أَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْأَرْضِينَ السَّبْعِ وَ مَا أَقْلَلْنَ وَرَبَّ الشَّيْطَنِ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبَّ
الرِّيَاحِ وَ مَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْتَالُكَ خَيْرَ هُذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِهَا
وَ شَرِّ أَهْلِهَا وَ شَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا (ثلثًا) اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا وَ
حُبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبَّبْ صَالِحِيْ اَهْلِهَا إِلَيْنَا۔ اس دعا کو میں نے خوب آزمایا ہے۔ میں
ہمیشہ اس کے ذریعے لوگوں کی نظروں میں محبوب بنا ہوں اور خود شریر النفسوں کے شر سے محفوظ رہا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲، ۱۹۳)
۲۷ - قَالَتْ إِحْدُهُمَا يَابَتِ اسْتَأْجِرُهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ
الْأَمِينُ -
ترجمہ ۔ ان دو عورتوں میں سے ایک بولی اے میرے باپ ! آپ ان کو رکھ لیجئے ( ملازم کر لیجئے )
کچھ شک نہیں کہ بہتر ملازم آپ رکھنا چاہیں تو وہی بہتر ہے جو زور آور اور امانت دار ہو۔
ا اے اللہ ! سات آسمانوں اور جوان کے زیر سایہ ہے کے رب اور سات زمینوں اور ان پر بسنے والی مخلوقات
کے رب اور شیطانوں اور ان کے زیر دست مخلوق کے رب اور ہواؤں اور وہ چیزیں ) جو اس کی وجہ سے اڑتی ہیں
کے رب۔ ہم تجھ سے اس بستی اور اس بستی میں رہنے والوں سے خیر کے طلبگار ہیں اور ہم تجھ سے اس کے شر اور اس
کے رہنے والوں کے شر سے پناہ چاہتے ہیں اور ( تین بار فرمایا ) اے اللہ ۔ اس میں ہمارے لئے برکت رکھ دے۔
اے اللہ ! ہمیں اس کے پھلوں جیسی نعمتوں سے نواز اور ہمارے دلوں میں اس کے رہنے والوں کے لئے محبت بھر
دے اور وہاں کے رہنے والے نیک لوگوں کے دلوں میں ہمارے لئے محبت بھر دے۔

حقائق الفرقان
۳۲۵
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
تفسیر القومی ۔ باوجود اجنبی ہونے کے ان چرواہوں کی پروانہ کر کے پانی پلا دیا۔
الأمين - ہم جوان لڑکیاں تھیں ۔ مگر بہت ہی پاک رہا۔ اور پھر کوئی طمع نہیں کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳)
۲۸- قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ اُنْكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَى هَتَيْنِ عَلَى أَنْ تَأْجُرَنِي
ثَنِي حِجَجٍ
فَإِنْ اَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَشْقَ عَلَيْكَ
سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّلِحِينَ -
ترجمہ ۔ لڑکی کے باپ نے کہا ( موسیٰ کو ) میں چاہتا ہوں کہ تمہارے نکاح میں اپنی ان دو بیٹیوں
میں سے ایک کو اس شرط پر دوں کہ تم آٹھ برس خدمت کرو میری پھر اگر تم پورا کر دو دس برس تو یہ
تمہارا احسان ہے اور میں یہ نہیں چاہتا کہ تم پر سخت محنت ڈالوں ۔ قریب مجھ کو تم انشاء اللہ پاؤ گے
سنوار کرنے والوں میں ۔
تفسیر - أَنْ تَأْجُرَنِي ثَنِي حِجَجٍ - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی مدینہ سے آٹھ برس
بعد وطن میں آئے اور دو برس بعد یعنی دس برس پر فتح کیا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)
ہندوستان میں بالخصوص عورتوں کی ایسی بے قدری ہے کہ جسے گالی دینی ہو۔ اسے کہتے ہیں
سٹر ایا سالا گویا لڑکی تو در کنار لڑکی کا باپ لڑکی کی ماں ۔ لڑکی کا بھائی بھی مجرم ہیں ۔ اور دنیا میں درکنار کا کا بھی
بدترین انسان ہیں ۔ کئی خبیث باطن ہیں۔ جب اپنی بی بی پر ناراض ہوتے ہیں تو اسے کہتے ہیں اپنے
باپ کے گھر سے کیا لائی تھی ؟ گویا باپ کا جہاں یہ فرض ہے کہ اپنی لڑکی دے تو ساتھ ہی یہ بھی کہ وہ
بہت سا مال و اسباب اپنے داماد کو دے۔ یہ طریق انبیاء کا نہیں ۔ حضرت موسیٰ ایک بزرگ کے ہاں
جاتے ہیں جو انہیں ارشاد فرماتے ہیں ۔ اِنِّي أُرِيدُ أَنْ اُنْكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَى تَيْنِ عَلَى أَنْ
تَأْجُرَنِي ثَمْنِي حِجَجٍ فَإِنْ اَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ ۔ میں چاہتا ہوں کہ تجھے اپنی ایک لڑکی ان
دونوں میں سے نکاح کر دوں ۔ اس شرط پر کہ تو آٹھ سال میری نوکری کرے اور اگر تو دس سال

حقائق الفرقان
۳۲۶
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
پورے کرے تو یہ تیری برخورداری ہے۔ اسی طرح حضرت یعقوب کو بھی اپنے سسرال کی خدمت
کرنی پڑی اور جب اس لڑکی کی بجائے دوسری لڑکی کی خواہش کی تو انہیں سنایا گیا کہ اتنے سال اور
خدمت کرنی ہوگی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۱۔ ماہ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۴۳۹)
۲۹- قَالَ ذَلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَى وَ
اللهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ -
ہہ رہے ؟
-
ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا اب یہ فیصلہ ہو چکا میرے اور آپ کے درمیان ۔ تو ان دو مدتوں میں سے
کوئی سی پوری کر دوں ؟ پوری کر دوں پھر مجھ پر زیادتی نہ ہو۔ اور اللہ اس پر گواہ ہے جو ہم کہہ
تفسير ذلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ۔ ہندو تو جہاں لڑکی دیں وہاں سے پانی بھی حرام سمجھتے ہیں ان کی
دیکھا دیکھی بعض مسلمان بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ میرے نزدیک داماد سے کچھ لینا جائز ہے۔
صوفیوں نے لکھا ہے۔ نبوت کی تیاری کے لئے آپ اتنے برس رکھے گئے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)
٣٠ - فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِهَ انَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ نَارًا قَالَ
لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي أَنَسْتُ نَارًا لَعَلَى اتِيْكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَزْوَةٍ مِّنَ النَّارِ
لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ -
ترجمہ ۔ پس جب خدمت کر دی موسیٰ نے آٹھ برس اور اپنی بی بی کو لے کر چلا کوہ طور کی طرف تو
ایک آگ دیکھی ۔ اپنی بیوی سے کہا تم ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے تا کہ تمہارے پاس لے آؤں
اس سے کچھ خبر یا آگ کی ایک چنگاری کہ تم لوگ تا پو۔
تفسیر ۔ جو لوگ منصوبے باندھنے کے عادی ہیں کہ یوں کریں گے اور پھر یوں کریں گے پھر یوں ہو
جائے گا یہ سب نامراد رہتے ہیں۔ شیخ چلی کی کہانی ہمارے ملک میں کسی پاک نے سنائی ہے۔ یہ ایسے لوگوں
کے لئے عبرت وہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ایسے لوگوں کے شامل حال رہتا ہے۔ جو حضرت موسی سی
طبیعت رکھتے ہیں۔ آپ کے اندر کوئی خواہش نہ تھی کہ میں نبی بن جاؤں ۔ اللہ تعالیٰ نے نبوت عطا فرمائی۔ کے اندرکوئی تھی کہ ہی بن اللہتعالی نے عطافرمائی۔

حقائق الفرقان
۳۲۷
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
لأهلِهِ ۔ اپنے ساتھ والوں کو کہا۔ یوں ترجمہ میں نے اس لئے کیا کہ تو رات کے بیان میں جو
الجهن۔
نا
ہے وہ دور ہو جائے۔
لَعَلَى اتِيكُم مِّنْهَا ۔ ان امراء کے لئے یہ نمونہ شرم دلانے والا ہے۔ دیکھو امیر قافلہ خود کام
تھے۔
فرماتا ہے اور اپنے کسی خدمتگار کو نہیں کہتا۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا کرتے نے
ایک دفعہ صحابہ کرام کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں تھے سب نے اپنے ا۔ نے اپنے اپنے ذمے
ایک ایک کام لیا آپ نے فرمایا میں تم سب کے لئے لکڑیاں لے آتا ہوں ۔ چنانچہ آپ لائے ۔ یہ
سنت ہے نبیوں کی ۔ اب تو ذرا کسی کی تنخواہ بڑھ جائے تو وہ معمولی کام کرنا اپنی ہتک سمجھتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)
میں نے آگ دیکھی ہے تو کہ میں تمہارے پاس اسکی کوئی خبر لاؤں یا آگ کی کوئی چنگاری
لاؤں تو کہ تم تا پو۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۳ حاشیہ )
۳۱- فَلَمَّا انْتَهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِئ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبْرَكَةِ مِنَ
الشَّجَرَةِ أَنْ يَمُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ پھر جب وہ آگ کے پاس پہنچا آواز آئی میدان کے داہنے کنارے بابرکت مقام میں
درخت کی طرف سے کہ اے موسیٰ ! میں ہی ہوں اللہ تمام جہانوں کا بتدریج کمال کو پہنچانے والا ۔
تفسیر۔ پس جب اس کے پاس آیا برکت والے میدان کے کنارے سے مبارک زمین میں
درخت کی طرف سے پکارا گیا کہ اے موسیٰ ! یقیناً میں ہوں اللہ عالموں کا پروردگار۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۴ حاشیہ )
مِنَ الشَّجَرَةِ - درخت کی طرف سے۔ نہ یہ کہ نعوذ باللہ درخت بولتا تھا ۔ ولتا تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)

آج 10 میں سے 10 باقی