سُوْرَۃُ الْقَصَصِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۳۲۸
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
۳۲ وَ اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَاهَا تَهْتَزُّ كَانَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَ لَمْ
يُعَقِّبُ يَمُوسَى أَقْبِلُ وَلَا تَخَفْ إِنَّكَ مِنَ الْأَمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور یہ کہ رکھ دے تو اپنی لاٹھی ۔ پھر جب اس کو موسیٰ نے دیکھا حرکت کرتی ہوئی اور
پھن پھنائی ہوئی گویا کہ وہ سانپ ہے پھر چلا پیٹھ پھیر کر اور پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ ہم نے
فرمایا اے موسیٰ ! ادھر آو اور خوف نہ کرو تم تو بڑے امن والوں میں سے ہو۔
تفسير وَ أَنْ الْقِ عَصَاكَ ۔ یہ کشف کا وقت ہے۔ اللہ نے نظارہ دکھایا کہ میں تیرے
ساتھ ایک جماعت کروں گا جو تیرے دشمنوں کو سانپ کی طرح کھا جائے گی ۔ حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی فرمایا کہ مجھے ایک بستی دکھائی گئی ہے جو دوسری بستیوں کو
کھا جائے گی ۔ یعنی مدینہ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳)
٣٣- اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجُ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَاضْهُمُ إِلَيْكَ
جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذَلِكَ بُرْهَانَنِ مِنْ رَّبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَابِهِ إِنَّهُمُ
كَانُوا قَوْمًا فَسِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور اپنا ہاتھ ڈالو اپنے گریبان میں نکلے گا بہت سفید بغیر روگ کے اور اپنی طرف ملاؤ اپنا
باز و خوف سے پھر یہ دونوں دلیلیں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے رعب دار
سرداروں کے لئے ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ نافرمان مفسد ہیں ۔
-
تفسیر - فِي جَيْبِكَ أَي جَيْبَ قَمِيصِكَ تَخْرُجُ بَيضاء اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تمہیں ایک کتاب
دے گا جو بے عیب ہوگی اور روشن ۔ اللہ نے فرمایا اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مبينا ( النساء:۱۷۵) قرآن مجید بھی
ایک ید بیضا ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳)
لے ہم نے اتارا تمہاری طرف جگمگاتا ہوا نور۔
حقائق الفرقان
۳۲۹
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
۳۶،۳۵۔ وَ أَخِي هُرُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْاً
يُصَدِّقُنِي إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ - قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَ
نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطنًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا بِأَيْتِنَا أَنْتُهَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا
الْغَلِبُونَ -
ترجمہ ۔ اور میرا بھائی ہارون وہ مجھ سے زیادہ صاف زبان ہے اس کو میرے ساتھ بھیج
دیجئے مددگار بنا کر کہ وہ میری تصدیق کرے ۔ البتہ مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے ۔
اللہ نے فرمایا ہم قوت دیں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے پھر وہ
لوگ تم تک پہنچ بھی نہ سکیں گے ہماری نشانیوں کے سبب ۔ تم دونوں اور جو تم دونوں کی پیروی کرے
وہی غالب ہوگا ۔
تفسير - هُوَ افْصَحُ مِنی ۔ دیکھو۔ انبیاء میں ہر گز عجب نہیں ہوتا کہ اپنے برابر یا اپنے سے بڑھ کر
کسی کو نہ گردانیں ۔
سَنَشُدُّ عَضُدَكَ ۔ یہ عربی کا محاورہ ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ ہم تیری مدد کریں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳) ۳۸- وَقَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَنْ جَاءَ بِالْهُدَى مِنْ عِنْدِهِ وَ مَنْ تَكُونُ
لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور موسیٰ نے کہا میرا رب تو اس کو خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آئے اس کے پاس سے
اور جس کا انجام بخیر ہوتا ہے۔ بات یہ ہے کہ مظفر و منصور نہیں ہوتے ظالم ۔
تفسیر - إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ - پیشگوئی فرمائی کہ دیکھو ظالم مظفر ومنصور نہیں ہوں گے ۔ گویا
خدا فیصلہ کرے گا کہ مَنْ جَاءَ بِالْهُدی کون ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳)
حقائق الفرقان
۳۳۰
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
۳۹ - وَ قَالَ فِرْعَوْنُ يَأَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِّنْ الهِ غَيْرِي فَأَوْقِدُ لِي
يهَا مُنُ عَلَى الطِيْنِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَعَلَّى أَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي
لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَذِبِينَ -
ترجمہ ۔ اور فرعون نے کہا اے رعب دار سردارو! مجھے تو معلوم نہیں تمہارا اور بھی معبود ہے
میرے سوا تو آگ لگا اے ہامان میری بھٹی کو یا پھر تیار کر میرے لئے ایک محل کہ میں جھانکوں
موسیٰ کے معبود کو اور میں تو اس کو جھوٹوں میں سے ہی سمجھتا ہوں ۔
تفسیر۔ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ الهِ - ہند میں مشرک بہت ہیں۔ میں نے تحقیقات سے معلوم کیا
ہے کہ یہ مشرکین بادشاہ کو سب سے بڑا دیوتا سمجھتے ہیں چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ بادشاہ سولہ کلان سپورن
ہوتا ہے۔ اسی بناء پر وہ فرعون کو اللہ سمجھتے ہیں ۔
يها من ۔ ہامان کوئی بڑا آفیسر ہے۔ انجینئر ۔
فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا ۔ یہ شرارت سے تمسخر کرتا ہے۔ رَبُّ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ پر۔ ہامان کو کہتا
ہے۔ کوئی رصد گاہ بناؤ کہ دیکھیں موسیٰ کا اس اللہ سے کیا تعلق ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)
۴۵- وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِي إِذْ قَضَيْنَا إِلَى مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنْتَ
مِنَ الشَّهِدِينَ -
ترجمہ ۔ اور اے محمد (صلی اللہ علیک وسلم) ملک مصر میں جب ہم نے بھیجا موسیٰ کی طرف حکم تو تو
وہاں حاضر ان حضور میں سے نہ تھا۔
تفسیر ۔ وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِي ۔ خدا نے مجھے یہ سمجھایا ہے کہ موسیٰ نے تین دفعہ رسول اللہ کی
پیشگوئی کی ہے۔ ان حالات کا ذکر ہے ۔ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِي مَا كُنْتَ ثَاوِيًّا وَ مَا كُنْتَ
بجانب الطور ۔ ایک یہ جہاں یہ حکم تھا کہ اوپر کوئی نہ آئے ۔ زلزلہ آیا۔ آتش فشانی۔ اس وقت
حضرت موسی نے حسب الحکم قوم کو اوپر بلایا۔ مگر انہوں نے کہا۔ ہم کیا۔ ہماری اولا د بھی سننا نہیں
حقائق الفرقان
۳۳۱
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
چاہتی ۔ خدا نے کہا۔ بہت اچھا ۔ اب یہ نبوت تمہارے بھائیوں کو ملے گی۔ غار حرا سے بھی مکہ نیچے
ہے۔ یہ پیشگوئی باب ۱۸ استثناء میں ہے۔
وو
پھر ۳۳ باب میں پیشگوئی ہے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ پھر مدین میں کتاب پیدائش ۱۲
باب سے ۱۷ تک رسول اللہ کا ذکر ہے۔ فرماتا ہے۔ تیرے متعلق یہ تین پیشگوئیاں ہیں کیا تو نے خود
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲)
لکھوا لیں۔ ہر گز نہیں ۔
۴۷۔ وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَلَكِنْ رَّحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ
قَوْمًا مَّا أَتْهُمُ مِّنْ نَذِيرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اور نہ تو حاضر تھا طور کے کنارہ جب ہم نے پکارا اونچی آواز سے لیکن یہ تیرے رب کی
مہربانی ہے تا کہ تو ڈراوے ان لوگوں کو جن کے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تجھ سے پہلے اس
لئے کہ وہ نصیحت پکڑیں اور بڑے آدمی بن جائیں ۔
تفسیر وَلكِنْ رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ ۔ یہ رحمت ہے تیرے رب کی کہ تجھ کو غار حرا میں ندادی تا کہ تو
اپنی قوم کو ڈرائے آنیوالے عذاب سے ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)
۴۹۔ فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا لَوْ لَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِي
مُوسى أَو لَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَى مِنْ قَبْلُ قَالُوا سِحُانِ تَظَاهَرَا وَ
قَالُوا إِنَّا بِكُلِّ كَفِرُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق پہنچا تو لگے کہنے کہ اس کو وہ کیوں نہیں ملا جیسا
ملا تھا موسیٰ کو کیا یہ انکار نہیں کر چکے ہیں اس کا جو موسیٰ کو مل چکا تھا پہلے سے ۔ انہوں نے کہا دونوں
بڑے ساحر ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں (یعنی دونوں بت پرستی کے مخالف ہیں ) اور کہہ
چکے ہم تو سب ہی کے منکر ہیں ۔
۔
تفسیر - لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسى - یعنی موسی والے اعجاز کیوں نہیں دکھاتا ۔ اکثر لوگوں
نے اس طرح ٹھوکر کھائی ہے۔
حقائق الفرقان
۳۳۲
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
مسیح موعود کو کہتے ہیں کہ مسیح ہے تو مسیح والے معجزے کیوں نہیں دکھاتا ) ۔ اس کا جواب
فرماتا ہے کیا موسیٰ کے وہ نشانات دیکھ کر انکار کرنے والوں نے انکار نہیں کیا ؟ پس منکروں کے
لئے تو پھر بھی جائے انکار ہے ۔ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳)
۵۰ - قُلْ فَأْتُوا بِكِتَبٍ مِنْ عِنْدِ اللهِ هُوَ أَهْدَى مِنْهُمَا اتَّبِعُهُ إِنْ كُنْتُمْ
صدِقِينَ ۔
ترجمہ ۔ تو جواب دے کوئی کتاب لا و اللہ کی طرف سے جو ان دونوں سے ہدایت میں بہتر ہو ( یعنی
قرآن شریف و تو رات سے ) کہ میں اس کی پیروی کروں جب تم سچے ہو۔
تفسير - هُوَ اهْدَى مِنْهُما - یعنی تو رات کی پیشگوئی نہیں مانتے تو پھر اور کتاب لے۔ اس میں
اپنی پیشگوئی دکھا دوں ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲)
۵۱- فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَ مَنْ
أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَلَهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ
الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ پس اگر یہ لوگ تیری بات کا جواب نہ دیں تو جان لے کہ اس کے سوا نہیں کہ اپنی گری ہوئی
خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہے جو اپنی گری ہوئی خواہش کے
پیچھے پڑا بغیر اللہ کی راہنمائی کے۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم جس راہ پر ہیں وہ اللہ کی بتائی ہوئی نہیں۔
تفسیر - اتَّبَعَ هَوله - ہوا کے تابع ہونے سے اختلاف اٹھے ہیں ۔ ورنہ اگر صدق
نیازمندی پاک صحبت اور اللہ کی رضا مندی ہو تو پھر اختلاف کیوں ہو۔ اور کیوں اللہ کے مرسلوں
کا انکار کیا جاوے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳ )
فَاعْلَمْ أَنَّهَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَلَهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ - تو
جان لے کہ وے چلتے ہیں پرے اپنی خواہش کے اور اُس سے بہکا کون جو چلے اپنی خواہش پر بن راہ
بتائے اللہ کے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۵ حاشیه )
حقائق الفرقان
۳۳۳
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
۵۲ - وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے متواتر باتیں بتائی ہیں ان کو تا کہ وہ نصیحت پکڑیں۔ بڑے آدمی ہو جائیں ۔
تفسیر وَضَلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ ۔ اپنی سچائی اور سچائی کی باتوں کو لگا تا ہم نے پہنچایا۔
لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ۔ تاکہ رسم کی ۔ عادت کی ۔ جہالت کی ۔ محبت کی صحبت کی۔
ایک شخص نے حضرت صاحب سے عرض کیا کہ میں تہجد تک پڑھتا اور خدا اور رسول کے لئے
غیرت مند تھا ۔ اب ایم ۔ اے پڑھتا ہوں۔ خدا کی ہستی میں شبہ پڑ گئے ۔ آپ نے فرمایا ۔ جس سیٹ
پر تم بیٹھتے ہو اس کے ساتھ ضرور کوئی دہر یہ ہوگا۔ جس کی صحبت کی ظلمت نے یہ حالت کر دی ۔ وہ قائل
ہو گیا۔ کہ بالکل صحیح ہے۔ کچھ مدت ہوئی ۔ میں نے اسے خط لکھا ۔ وہ لکھتا ہے۔ اس دن سب ظلمت
جاتی رہی ۔ کبریائی کی ظلمتیں دور ہو جاتی ہیں ۔
۵۵
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۳ ، ۱۹۴)
أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمُ مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا وَ يَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ
السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ -
ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں جن کو دہراد ہرا اجر دیا جائے گا ان کے صبر کے سبب سے اور بدی کا دفعیہ
نیکی سے کرنے کے باعث سے اور اس سبب سے کہ وہ ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ
کرتے رہتے ہیں ۔
تفسیر - صبروا - صبر کے معنے بدی سے رکنا ۔ امیری، غریبی دونوں حالتوں میں مشکلات پیش
آتے ہیں ۔ ایسے موقع میں افراط و تفریط سے بچ کر حق پر ثابت قدم رہنا۔
مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ مومن ضرور دوسرے کو اپنے وقت، علم، پیسہ، روٹی ۔ غرض : غرض ہر ایک خدا کی
دی ہوئی چیز سے خرچ کرتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۴)
پہلی کتابوں کے ماننے والے اگر قرآن کریم پر بھی ایمان لائے تو انہیں دو ہرا بدلہ ملے گا اس
لئے کہ انہوں نے بڑی ہی برد باری کی ۔ اور ان کی چال ہی ایسی ہے کہ بدی کا مقابلہ نیکی کے ساتھ کر
دیتے ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۱)
حقائق الفرقان
الله له
سُورَةُ الْقَصَصِ
۵۷ - إِنَّكَ لَا تَهْدِى مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ۚ وَهُوَ
اعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ -
ترجمہ ۔ تو تو ہدایت نہیں دے سکتا جس کو چاہے اور اللہ ہدایت دے سکتا ہے جسے چاہے اور وہی
خوب جانتا ہے تو فیق والوں اور کامیاب اور طاقتوروں کو۔
تفسیر - إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ - انبیاء خصوصیت سے ایک شخص کو مخاطب کر کے وعظ
کرنے کی بجائے عام طور پر نصیحت دیتے ہیں۔
یہ کلمات خدا کی جناب میں ناپسند ہیں کہ فلاں اگر مسلمان ہو جاوے تو یوں ہو جائے گا۔ یوں
سب روکیں ہٹ جائیں گی ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۴)
٦٠ - وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى يَبْعَثَ فِي أُمَّهَا رَسُولًا يَتْلُوا
عَلَيْهِمُ ايْتِنَا ۚ وَمَا كُنَّا مُهْلِلِي الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا ظُلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور تیرا رب کسی بستی کو ہلاک کرنے والا نہیں جب تک کہ نہ پہنچ لے ان کے بڑے شہر میں
کوئی رسول جو پڑھے ان پر ہماری آیتیں اور ہم کسی بستی کو ہلاک ہی نہیں کرتے مگر جب وہاں کے
لوگ ظالم ہوں ۔
تفسیر اتی کے معانی ہوئے ام القری کا رہنے والا اور ام القری مکہ کا نام ہے۔ پس ان پڑھ
کے معنے خواہ مخواہ لے لئے۔ موقع مناسب آگا پیچھا دیکھ کر معنی کرنا چاہیے تھا اور سچ یہ ہے کہ جہاں
کوئی ہادی بھیجا جاتا ہے۔ اسی بستی کو اس ہادی کے زمانے میں اور بستیوں کا ام جس کے معنی اصل کے
ہیں کہا جاتا ہے۔ ثبوت يَبْعَثُ فِي أُمَّهَا رَسُولًا (القصص : (٦٠) قرآن میں ہے پھر اس لحاظ سے بھی
مکہ معظمہ کو ام اور ام القری کہا گیا اور ہر مامور کی بستی ام ہوا کرتی ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱۰)
حقائق الفرقان
۳۳۵
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
٦٢ - أَفَمَنْ وَعَدْنَهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيهِ كَمَنْ مَّتَعَنْهُ مَتَاعَ الْحَيُوةِ
الدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيمَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ -
ترجمہ ۔ بھلا جس سے ہم نے بہت عمدہ وعدہ کیا ہے اور وہ اس کو پانے والا ہے ایسا شخص اس کے
برابر ہو سکتا ہے جس کو ہم نے دنیا ہی کا فائدہ دیا پھر وہ انجام کار ان لوگوں میں سے ہوگا جو پکڑ بلائے
جاتے ہیں ۔
تفسیر - أَفَمَنْ وَعَدْنَهُ - انسان کی فطرت میں وعدہ پر بھروسہ کرنا اور پھر اس سے ذ خاص خوشی
حاصل کرنا ہے دنیا کے تمام کام اسی وعدہ پر چلتے ہیں۔ پس جو وعدہ اس ذات پاک سے ہو جو پورے
طور پر قادر ہو اور صادق القول ہو وہ کیسی مسرت کا موجب ہو سکتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴)
۶۴ - قَالَ الَّذِينَ حَقٌّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا أَغْوَيْنُهُمُ
كَمَا غَوَيْنَا ۚ تَبَرَّانَا إِلَيْكَ مَا كَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ -
ترجمہ ۔ وہ بولیں گے جن پر عذاب ثابت ہو چکا۔ اے ہمارے رب ! یہی لوگ ہیں ( استاد کہیں
گے ) جن کو ہم نے بہکایا۔ ہم نے ان کو بہکایا کیوں کہ ہم بہکے ہوئے تھے ہم تیرے سامنے ان
سے بیزار ہیں یہ لوگ تو ہم کو نہیں پوجتے تھے ۔
تفسير حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ ۔ جن پر فرد جرم لگ گئے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴)
٦٩ - وَ رَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَنَ اللَّهِ
وَتَعلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور جسے چاہتا ہے منتخب کر لیتا ہے لوگوں کے ہاتھ میں
اختیار نہیں ۔ اللہ پاک ذات ہے۔ بہت بلند ہے اس سے جو شریک بناتے ہیں ۔
تفسير يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ - قائلین تناسخ کہتے ہیں کہ یہ برتری گزشتہ عملوں کا نتیجہ ہے۔
اس کا رد ہے۔ خود انسان کے وجود میں ایک عضو آنکھ ہے۔ ایک ایڑی ہے۔ اور دونوں برابر نہیں ۔ اگر
حقائق الفرقان
۳۳۶
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
ایسا ہوتا تو بہت نقصان تھا۔
عَمَّا يُشْرِكُونَ بعض صفات میں شریک گردانتے ہیں ۔ بعض تصرف میں ۔ بعض غیر اللہ کو سجدہ کر
لیتے ہیں۔ یہ سب شرک ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۴)
۷۴- وَ مِنْ رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا
مِنْ فَضْلِهِ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات دن بنائے تا کہ اس میں آرام پاؤ اور اللہ کی
مہربانی سے کچھ تلاش بھی کرو مال اور تاکہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔
تفسیر وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نیند سے اٹھتے تو دعا مانگتے الحمد
لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانِي بَعْدَ آمَا تَنِی بلکہ کروٹ بدلنے میں بھی شکریہ ادا کرتے یہ ادا کرتے اور لا إِلهَ إِلَّا الله
وحدہ پڑھتے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴)
- إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوسَى فَبَغَى عَلَيْهِمْ وَآتَيْنَهُ مِنَ الْكُنُونِ
مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوا بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحُ إِنَّ
اللهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ قارون موسیٰ کی قوم میں سے تھا اور اس نے بغاوت کی ان پر اور ہم نے اس
کو اتنے خزانے دے رکھے تھے کہ اس کے خزانوں یا کنجیوں سے تھک جاتے تھے کئی طاقتور آدمی ۔
جب قارون سے کہا اس کی قوم نے اترامت کچھ شک نہیں کہ اللہ پسند نہیں کرتا اترانے والوں کو ۔
تفسیر دولتمندی پر ناز و تکبر کرنے والے خدا کے راستبازوں کا ساتھ نہیں دیتے ۔ اس رکوع میں
ایک ایسے دولتمند کا ذکر ہے۔
مَفَاتِحَة - جمع مفتح ۔ یعنی اس کے خزانے اور اسباب۔
لا تفرح ۔ اکثر باز نہ ہو جا۔
لے ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے میرے مرنے کے بعد زندہ کیا۔
ے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ ایک ہے۔
حقائق الفرقان
۳۳۷
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ بعض آدمی ذرا تدبیر میں کامیاب ہو جاویں یا ایک دو خواب سچے آ جاویں
تو وہ راست بازوں کے مقابلہ پر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ مگر آخرنا کام مرتے ہیں کیونکہ اللہ اترانے
کو نا پسند کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴)
مَفَاتِحَة - جمع مفتح خزانے تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۲)
۷۸ - وَابْتَغِ فِيمَا اتْكَ اللهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ وَلَا تَنْسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا
وَ أَحْسِنُ كَمَا اَحْسَنَ اللهُ إِلَيْكَ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ
الْمُفْسِدِينَ -
-
ترجمہ ۔ اور خواہش کر اُس مال سے جو اللہ نے تجھ کو دیا ہے آخرت کے گھر کے سنوار کی اور بھول
مت اپنا حصہ دنیا سے اور تو احسان کر کیونکہ اللہ نے تجھ پر احسان کیا ہے اور فساد و شرارت نہ چاہ
ملک میں کچھ شک نہیں کہ اللہ پسند نہیں کرتا شر پر مفسدوں کو۔
تفسیر وَلَا تَنْسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا - یعنی دار آخرت کے حصول کے حکم کے یہ معنے نہیں کہ
دنیا بالکل چھوڑ دو۔ بلکہ اسلام دین میں ، دنیا میں ایک حد بندی چاہتا ہے۔ چنانچہ بعض اوقات نماز
پڑھنا بھی منع ہے۔ اسی واسطے صوم متواتر اور ساری رات جاگنے کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع
فرمایا۔ ات كُلَّ ذِي حَق حَقَّهُ
كَمَا أَحْسَنَ اللهُ إِلَيْكَ ۔ کیونکہ اللہ نے تم پر احسان کیا۔
وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ - سب سے بڑا فساد تو حضرت موسی کا انکار تھا کیونکہ اس سے وحدت میں فرق
آتا ہے۔ جو تمام ترقیوں وکامیابیوں کی جڑ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴)
۸۰- فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ فِي زِينَتِهِ قَالَ الَّذِينَ يُرِيدُونَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا
يُلَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَا أُوتِي قَارُونُ إِنَّهُ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٍ -
ترجمہ ۔ تو قارون نے اپنی آرائش میں غلبہ کیا اپنی قوم پر تو طالب دنیا کہنے لگے کہ کیا اچھا ہوتا
اے ہر حق والے کو اس کا حق دو۔
حقائق الفرقان
۳۳۸
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
ہم کو ملتا جیسا قارون کو ملا ہے کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا صاحب نصیب بھاگوان ہے ۔
تفسير - فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ - آخر حضرت موسی نے کہا آؤ خدا کے حضور نذر گزاریں اور دعا کریں کہ
جو شریر ہے وہ ہلاک ہو جائے ۔ حضرت موسیٰ نے حکم دیا کہ سب لوگ قارون سے اپنے خیمے الگ
کریں۔ اڑھائی سو آدمی نے کہا۔ ہم تو قارون کے ساتھ رہیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴)
- فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ مِنْ
دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِينَ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے ذلیل کر دیا مٹی میں ملا دیا اس کو اور اس کے گھر کو تو کوئی بھی جماعت نہ ہوئی جو
اس کی مدد کرتی اللہ کے مقابلہ میں اور نہ وہ خود ہی بدلہ لے سکا ۔
تفسیر ۔ فَخَسَفْنَا ۔ ایک زلزلہ آیا۔ زمین پھٹی اور قارون ہلاک ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۴)
۸۴- تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا
فَسَادًا وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ ہاں آخرت کا گھر ہم ان ہی کو دیں گے جو ملک میں بڑائی اور فساد نہیں چاہتے اور انجام
کار تو متقیوں ہی کا ہے۔
تفسیر قرآن مجید کے عجائبات میں سے ایک بات یہ ہے کہ ابتداء خلق کا کوئی وقت نہیں بتایا۔
کیونکہ خالق کون و مکاں کی ذات کی ابدیت وازلیت کے سامنے سنکھ در سنکھ کو آپس میں ضرب دیتے
چلے جائیں تو بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتی ۔ پھر جب سے تاریخ قوموں کا ذکر کرتی ہے۔ یہ بات کہیں
سے نہ ملے گی کہ راست بازوں کی جماعت ہلاک ہوئی۔ بلکہ یہی دیکھتے ہیں کہ ان کے مخالف
تباہ و برباد ہوتے رہے آج نمرود، فرعون وغیرہ کی اولاد کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ مگر حضرت ابراہیم کی
اولا د دنیا کے تمام حصوں میں پائی جاتی ہے اور حکمران ہے۔ امام حسین کے دشمن یزید کی اولاد کا پتہ
حقائق الفرقان
۳۳۹
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
اسلامی ممالک میں نہیں ملتا مگر امام حسین سے تعلق رکھنے والے ان کی تعظیم کرنے والے موجود ہیں۔
تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ ۔ یہ پچھلا گھر ہزار ہا برس کے بعد ۔ یا مرکر۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴)
لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ - جب حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہوئے تو کسی نے
حضرت ابوبکر کے والد کو خبر پہونچائی کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہو گئے ۔ اس نے کہا کہ
اسلام کی کیا حالت ہے۔ اس نے بتایا ایک شخص اس کے قائم مقام ہوا۔ کہا کہ مقام محمد پر بیٹھنے والا کون
شخص ہو سکتا ہے۔ اس نے کہا کہ ابو بکر ۔ پوچھا کون ابوبکر ۔ کہا ابن ابی قحافہ ۔ کہا کون ابی قحافہ؟
اس نے بڑے تعجب سے پوچھا کہ بنو ہاشم کہاں گئے ۔ اس نے کہا سب نے اس کی بیعت کر لی ۔
پوچھا بنوامیہ؟ کہا وہ بھی تابع ہو گئے ۔ تب ابو قحافہ نے آسمان کی طرف سر اٹھایا اور کہا کہ اسلام حق
ہے اور یہ سب اسی اللہ کے سامان ہیں ۔
حضرت عمر حج سے آتے ہوئے ایک درخت کے پاس کھڑے ہو گئے ۔ حذیفہ جو بے تکلف
تھا اس نے جرات کی اور وجہ پوچھی ۔ آپ نے فرمایا کہ ایک وقت تھا کہ جب میں اپنے ایک اونٹ کو
چراتا تھا اور اس درخت کے نیچے میرے والد نے مجھے بہت زجر و تو بیچ کی تھی اللہ اب یہ وقت ہے کہ
اونٹ تو کیا۔ کئی آدمی میرے آنکھ کے اشارے پر جان دینے کو تیار ہیں۔ یہ اسی لئے کہ ہم نے خدا
کے مرسل کو مان لیا۔
عبداللہ بن عمرؓ گھر کی لپائی کرا رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آ گئے ۔ پوچھا یہ کیا
کرتے ہو۔ عرض کیا۔ آئی مِنَ الْمَطَرِ حضور ! بارش سے محفوظ رہنے کے واسطے ۔ فرمایا۔ بات قریب
ہے۔ ملاں تو اس کے یہ معنے کرتا ہے۔ قیامت نزدیک ہے۔ مگر میں تو اس کے یہی معنے کروں گا کہ وہ
وقت نزدیک ہے جب تم بادشاہ ہو جاؤ گے اور خود لپائی کرنے کی ضرورت نہ رہے گی۔ چنانچہ آپ
عراق بھیجے گئے ۔ پھر قیصر و کسری کی حویلیوں کے مالک ہوئے ۔
ایک اور صحابی کا ذکر ہے کہ چھتر بنارہے تھے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی فرمایا کہ