سُوْرَۃُ الْقَصَصِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3
حقائق الفرقان
۳۴۰
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
بات قریب ہے۔ یعنی عنقریب تم حکمران ہونے والے ہو۔ اور ان چھتروں کی بجائے محلوں میں رہو گے۔
قادیان میں کیا ہے۔ لباس، زبان، منظر وغیرہ کے اعتبار سے کچھ بھی نہیں۔ مگر خدا کا نام لینے والا ایک شخص
پیدا ہوا۔ تو اس کے نفوس قدسیہ کے فیض سے تم ( تین سو بند ھے) بیٹھے ہو۔
بوعلی سینا کے ایک شاگرد نے کہا۔ استاد آپ نبوت کا دعوی کرو۔ اس وقت تو خاموش رہے ۔
بعد ازاں ایک موقع پر جبکہ ہوا تیز وسر تھی اور پانی یخ بستہ۔ اس نے شاگرد کو حکم دیا کہ کپڑے اتار کر
اس میں کود پڑو۔ اس نے استعجاب کی نظر سے دیکھا ۔ بو علی سینا نے پوچھا۔ کیوں؟ کہا۔ آپ کو جنون تو
نہیں ہو گیا ؟ اس پر حکیم بولا نادان تیرے جیسے فرماں برداروں کی امید پر نبوت کروں؟ دیکھ ایک
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیرو تھے۔ کہ خون بہا دیئے۔ اور گھمسان کی جنگوں میں جہاں
موت سامنے دکھائی دیتی۔ سر کٹوانے کا حکم دیا اور انہوں نے چوں تک نہ کی ۔ اور ایک تو ہے کہ جانتا ہے کہ
میں طبیب ہوں ۔ پھر سردی سے ڈرتا ہے ! صحابہؓ کی مرہم پٹی کا بھی تسلی بخش انتظام نہ تھا۔ بو علی سینا نے
دلیل نبوت دی کہ خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ایک فرماں بردار جماعت کر دیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۵)
٨٦ - إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قُلْ رَبِّي أَعْلَمُ مَنْ
جَاءَ بِالْهُدَى وَمَنْ هُوَ فِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ بے شک تیرے رب نے تجھ پر قرآن اتارا البتہ وہ ضرور تجھ کو پھیر لانے والا ہے پہلی جگہ
کہہ دے میرا رب خوب جانتا ہے کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون بالکل گمراہی میں پڑا ہے۔
تفسیر۔ بے شک وہ جس نے تجھے قرآن کا پابند بنایا۔ یقیناً تجھے اصلی وطن ( مکہ ) میں پھیر لے
جائے گا۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۸ حاشیه )
ترَادُكَ إِلى مَعَادٍ - قرآن جب کوئی بڑا دعویٰ کرتا ہے تو ساتھ ہی اس کے دلیل دیتا ہے جو
بہت قوی ہوتی ہے۔ پہلے فرمایا کہ میرے اتباع بادشاہ ہو جاویں گے۔ اس کی دلیل میں فرمایا کہ
یہ قرآن جس میں لکھا ہے کہ تیرے ساتھی حکمران بن جائیں گے۔ اسی میں یہ پیشگوئی کی جاتی ہے
بہت وی ہوتی ہے۔ پہلے فرمایا کہ میرے کا
حقائق الفرقان
۳۴۱
سُوْرَةُ الْقَصَصِ
کہ وہ مکہ جہاں سے تمہیں نکالا گیا ۔ جہاں کے لوگوں کے سامنے کوئی تدبیر نہ چل سکی ایک وقت آتا
ہے کہ اسی مکہ میں تم فاتح بن کر داخل ہو گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۵)
۸۷- وَمَا كُنْتَ تَرْجُوا أَنْ يُلْقَى إِلَيْكَ الْكِتَبُ إِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ فَلَا
تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِلْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور تجھ کو امید نہ تھی کہ تیری طرف اتاری جائے گی کتاب مگر تیرے رب کی مہربانی سے
اتاری گئی تو تو مددگار نہ بننا کبھی کافروں کا ۔
تفسیر - إِلَّا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ - ہماری سرکار نہ کسی یونیورسٹی میں پڑھے۔ نہ تعلیم یافتوں میں رہے
پھر ایسا قرآن شریف بخشا جس کو ساری دنیا کا فلسفہ باطل نہیں کر سکتا ۔ پس وہی خدا اپنی رحمت سے دنیا کا ۔
تمہیں دشمنوں پر مظفر و منصور کرے گا اگر چہ دشمنوں پر غلبہ اور تمام عرب کا مسلمان ہونا محال نظر
آتا ہے تو ایسی کتاب کی تجھ ایسے امی سے کب امید کی جا سکتی تھی ۔ جس خدا نے اپنی رحمت سے یہ کام
کیا وہ بھی کرے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۵)
فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِلْكَفِرِینَ ۔ یہ موسیٰ سے مماثلت ہے ۔ آپ کے ہاتھ سے بھی صرف ایک
آدمی مارا گیا ۔ احد میں ایک شخص بڑے جوش سے بڑھا کہ میں نبی کو ماروں گا۔ آپ نے کہا آنے دو۔
صحابہ نے عرض کیا۔ بہت تیز ہے۔ فرمایا۔ اللہ حافظ ہے۔ کسی کا خنجر لے کر چر کا لگا دیا وہ پیچھے لوٹا اور
پھر مر گیا۔
م
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۲)
۸۹- وَلَا تَدْعُ مَعَ اللهِ الهَا أَخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلٌّ شَيْءٍ هَالِكُ إِلَّا
وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ -
ترجمہ ۔ اور نہ پکار اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، کوئی بھی تو سچا معبود نہیں اللہ کے سوا۔ ہر ایک چیز
ہلاکت رکھتی ہے لیکن اللہ کی ذات پاک ہے۔ اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹ جاؤ گے ۔
تفسیر - كُلِّ شَيْءٍ هَالِكُ إِلَّا وَجْهَهُ - ہرے تے ۔ ہر شے اسکی ذات کے سوا فنا ہونے
-
ہونے والی ہے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۱ حاشیه )