سُوْرَۃُ الْعَنْکَبُوْتِ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
۳۴۲
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
-
-
اس سورہ عنکبوت کو ہم اس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے۔
- اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
ترجمہ ۔ کیا لوگوں کو خیال ہے کہ وہ چھوڑے جائیں یوں ہی ۔ یہ جو کہہ دیتے ہیں کہ ایمان لائے
حالانکہ ابھی تک تمیز نہ ہوئی ، امتحان نہیں کیا گیا۔
تفسیر اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ کوئی انسان کہہ دے کہ میں مومن ہوں ۔ تو یہ تو مختلف وجوہات
سے مثلاً کسی شرم و لحاظ سے کہہ سکتا ہے۔ کہ میں مومن ہوں چنانچہ قرآن کریم کے دوسرے رکوع میں
لکھا ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو مومن کہتے ہیں لیکن در حقیقت وہ مومن نہیں
ہوتے ۔ آجکل نئی روشنی میں یہ وباء پھیلی ہوئی ہے کہ جس قسم کی سوسائٹی ہے ویسے ہی ہو جاؤ۔ وہ سمجھتے
ہیں کہ مذہب صرف سوسائٹی میں آرام سے رہنے کا ذریعہ ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ صرف یہ
کہہ دینا کہ میں مومن ہوں ۔ کافی نہیں ۔ جتنی قو میں ان سے پہلے آئی ہیں۔ سب کو کٹھالی میں ڈالا گیا تا
معلوم ہو کہ کون جھوٹے ہیں اور کون سچے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۵ ۱۹۶)
یاد رکھو کہ ہماری اور ہمارے امام کی کامیابی ایک تبدیلی چاہتی ہے کہ قرآن شریف کو اپنا
دستور العمل بناؤ۔ نرے دعوے سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔ اس دعوے کا امتحان ضروری ہے۔ جب تک
امتحان نہ ہو لے کوئی سارٹیفکٹ کامیابی کامل نہیں سکتا ۔ خیر القرون کے لوگوں کو بھی یہی آواز آئی ۔
احَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ -

حقائق الفرقان
۳۴۳
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
کیا لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ وہ صرف اتنا ہی کہنے پر چھوڑ دئے جاویں گے کہ وہ ایمان لائے اور
وہ آزمائے نہ جاویں۔
ابتلاؤں اور آزمائشوں کا آنا ضروری ہے۔ بڑے بڑے زلزلے اور مصائب کے بادل آتے
ہیں۔ مگر یاد رکھو ان کی غرض تباہ کرنا نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ کا منشاء اس سے استقامت اور سکینت کا عطا تباہ
کرنا ہوتا ہے اور بڑے بڑے فضل اور انعام ہوتے ہیں ۔ ہاں یہ سچ ہے اور بالکل سچ ہے کہ جو لوگ
کچے غیر مستقل مزاج ، کم ہمت اور منافق طبع ہوتے ہیں وہ الگ ہو جاتے ہیں صرف مخلص، وفادار
بلند خیال اور سچے مومن رہ جاتے ہیں۔ جو ان ابتلاؤں کے جنگلوں میں بھی امتحان اور بلاء کی خاردار
جھاڑیوں پر دوڑتے چلے جاتے ہیں۔ وہ تکالیف اور مصائب ان کے ارادوں اور ہمتوں پر کوئی برا اثر
نہیں ڈالتے ۔ ان کو پست نہیں کرتیں بلکہ اور بھی تیز کر دیتی ہیں ۔ وہ پہلے سے زیادہ تیز چلتے اور اس راہ
میں شوق سے دوڑتے ہیں۔ نتیجہ کیا ہوتا ہے وہ بلائیں وہ تکالیف وہ مصائب وہ شدائد خدا تعالیٰ کے
عظیم الشان فضل اور کرم اور رحمت کی صورت میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ اور وہ کامیابی کے اعلیٰ معراج
پر پہونچ جاتے ہیں۔ اگر ابتلاؤں کا تختہ مشق نہ ہو تو پھر کسی کامیابی کی کیا امید ہو۔ دنیا میں بھی دیکھ لو
ایک ڈگری حاصل کرنے کے واسطے اے۔ بی سی شروع کرنے کے زمانہ سے لے کر ایم۔اے کے
امتحان تک کس قدر امتحانوں کے نیچے آنا پڑتا ہے۔ کس قدر رو پیر اس کے واسطے خرچ کرتا ہے۔ اور کیا
کیا مشکلات اور مشقتیں برداشت کرتا ہے۔ باوجود اس کے بھی یہ یقینی امر نہیں ہے کہ ایم ۔ اے پاس
کر لینے کے بعد کوئی کامیاب زندگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ بسا اوقات دیکھا جاتا ہے کہ اس لمبے
سلسلہ تعلیم میں طالب علم کی صحت خطر ناک حالت میں پہونچ جاتی ہے اور ڈپلوما اور پیام موت
ایک ہی وقت آ پہونچا ہے۔ اس محنت اور مشقت اور ان امتحانوں کی تیاری ، روپیہ کے صرف سے
اس نے کیا فائدہ اٹھایا یا والدین نے کیا ؟ مگر اس کے بالمقابل اللہ تعالیٰ کے لئے ابتلاؤں اور
امتحانوں میں پڑنے والا ڑنے والا کبھی نہیں : ہوتا کہ وہ کامیاب اترا ہو اور نامراد رہا ہو ۔ ان لوگوں کی لائف
پر نظر کرو اور ان کے حالات پڑھو جن پر خدا تعالیٰ کے مخلص بندے ہونے کی وجہ سے کوئی ابتلاء آیا

حقائق الفرقان
الله لدله
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
اور انہوں نے ثبات قدم استقلال اور صبر کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا اور پھر با مراد نہ ہوئے ہوں ۔
ایسی ایک بھی نظیر نہ ملے گی۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۴)
دنیاوی علوم وفنون کی تحصیل کے لئے غور کرو کہ ابجد شروع کر کے ایم اے کی ڈگری تک پھر
امتحان مقابلہ، ڈالیاں دینے اور دوسرے اخراجات ضروریہ، خرید کتب وغیرہ میں کس قدر محنت ، وقت
اور روپیہ صرف ہوتا ہے۔ اور ہم کرتے ہیں۔ مگر اس کے بالمقابل قرآن کریم کو اپنا دستور العمل بنانے
کے واسطے ہم اس کے پڑھنے اور سمجھنے کے واسطے کس قدر محنت اور کوشش اور روپیہ ہم نے خرچ کیا ہے؟
اس کا جواب یہی ہوگا کہ کچھ بھی نہیں ۔ اگر اس کے واسطے ہم عشرِ عشیر بھی خرچ کرتے تو خدا تعالیٰ کے
فضل و رحمت کے دروازے ہم پر کھل جاتے ۔ مسلمانوں کے افلاس ان کی تنگ دستی اور قلاشی کے
اسبابوں پر آئے دن انجمنوں اور کانفرنسوں میں بحث ہوتی اور بڑے بڑے لیکچرار اپنی طلاقت لسانی
سے اس افلاس کے اسباب بیان کرتے ہیں۔ میں نے بھی ان لیکچروں کو پڑھا ہے اور مسلمانوں کے
افلاس کے اسباب پر بھی غور کی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۴)
٦- مَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ اللهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَاتٍ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ جو شخص امید رکھتا ہے اللہ سے ملنے کی تو کچھ شک نہیں کہ اللہ کا وعدہ ضرور ہی آنے والا ہے اور اللہ
ہی بڑا سننے والا ہے جو وہ برا حکم کرتے ہیں اور بڑا جاننے والا ہے جو ان کی آرزوئیں ہیں ۔
تفسير - مَنْ كَانَ يَرْجُوا يَرْجُوا کے معنے يَخَافُوا کے بھی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶)
وَمَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ اور جو شخص محنت اٹھاتا ہے تو وہ اپنے ہی لئے محنت اٹھاتا ہے کچھ شک نہیں کہ اللہ غنی ہے
سب جہانوں سے ۔
تفسير - فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ --
کوئی خدا اور رسول کیلئے محنت کرے ۔ وہ درحقیقت اپنے
لئے ہی محنت کرتا ہے۔ بھلا خدا تعالیٰ کا وہ کیا گھٹا بڑھا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کسی طرح بھی
محتاج نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶ )

حقائق الفرقان
۳۴۵
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
۹ - وَ وَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا وَإِنْ جَاهَدُكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ
لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے وصیت کی ہے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی اور اگر
تیرے ماں باپ سخت کوشش کریں کہ تو شریک ٹھہرا میرا ایسی چیز کو جس کا تجھے علم نہیں تو تو ان کی اطاعت
نہ کرنا۔ تم سب کو میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے تو میں تم کو بتادوں گا جو تم کیا کرتے تھے۔
تفسیر۔ ماں باپ جن کی اطاعت اور فرماں برداری کی خدا نے سخت تاکید فرمائی ہے۔ خدا کے
مقابلہ میں اگر وہ کچھ کہیں تو ہرگز نہ مانو۔ فرماں برداری کا پتہ مقابلے کے وقت لگتا ہے کہ آیا فرماں بردار
اللہ کا ہے یا کہ مخلوق کا ۔ ماں باپ کی فرماں برداری کا خدا نے اعلیٰ مقام رکھا ہے اور بڑے بڑے
تاکیدی الفاظ میں یہ حکم دیا ہے۔ ان کے کفر و اسلام اور فسق و فجور یا دشمن اسلام وغیرہ ہونے کی
کوئی قید نہیں لگائی اور ہر حالت میں ان کی فرمانبرداری کا تاکیدی حکم دیا ہے مگر پھر مقابلہ کے وقت
ان کے متعلق بھی فرمادیا کہ إِنْ جَاهَدُكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا۔ اگر خدا
کے مقابلہ میں آجاویں تو خدا کو مقدم کرو۔ ان کی ہر گز نہ مانو۔۔۔۔۔۔
غرض نفس ہو یا دوست ہوں ۔ رسم ہو یا رواج ہو۔ قوم ہو یا ملک ہو۔ ماں باپ ہوں یا حاکم
ہوں ۔ جب وہ خدا کے مقابلہ میں آجاویں یعنی خدا ایک طرف بلاتا ہے اور یہ سب ایک طرف تو
خدا کو مقدم رکھو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۲)
١٢ - وَ لَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيَعْلَمَنَّ الْمُنْفِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور اللہ ضرور ظاہر کرے گا ایمانداروں کو اور ضرور منافقوں کو بھی ظاہر فرمائے گا۔
تفسیر ۔ وَ لَيَعْلَمَن ۔ علم دو قسم ہے۔ ایک ازلی قبل از وجود اشیاء۔ دوم ساتھ ساتھ جب چیز جو
حادث ہو۔ یہ دوسرا علم ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲)

حقائق الفرقان
۳۴۶
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
۱۳ - وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اتَّبِعُوا سَبِيلَنَا وَلَنَحْمِلُ خَطِيكُمْ وَ
مَا هُمْ بِحْلِينَ مِنْ خَطِيهُم مِّنْ شَيْءٍ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ -
ترجمہ ۔ اور کافر کہنے لگے ایمانداروں سے کہ تم ہماری راہ چلو ہم اٹھائیں گے تمہارے گناہ ۔ حالانکہ
وہ اٹھانے والے نہیں ان کے گناہ میں سے کچھ بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ تو بڑے جھوٹے ہیں۔
تفسیر وَلَنَحْمِلُ خَطِیكُمْ ۔ کئی پیرایسے پائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے پیروؤں کو ایسے
فقرے کہہ کہہ کر گناہ پر دلیر کر دیا ہے۔ ان کا انجام بد ہوگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶)
۱۴- وَ لَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَ اَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهِمْ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيمَةِ
عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ -
ترجمہ ۔ وہ ضرور اٹھائیں گے اپنے بوجھ اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور بھی بوجھ اور ضروران سے
پوچھ پاچھ ہو گی قیامت کے دن ان باتوں کی جو وہ بنایا کرتے تھے۔
تفسیر - اثْقَالًا مَعَ اثْقَالِهِمْ - کچھ اور بوجھ اضلال کا نہ کہ کفارہ کا ۔ جیسا کہ وَمَا هُمْ بِخَيلِينَ
مِنْ خَطِيهُمُ (العنكبوت: ۱۳) میں بتایا۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲)
۱۵ - وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ
عَامًا فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظُلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف اور وہ ان میں رہا ہزار برس مگر پچاس کم ۔ پھر ان کو
طوفان نے لیا اور وہ ظالم تھے۔
تفسیر - فَلَبِثَ فِيهِمُ الْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا۔ یہ ایک لمبی بحث ہے کہ ۹۵۰ برس عمر کسی
انسان کی ہو سکتی ہے یا نہیں۔
ایسے معترضوں کے ذوق پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت نوح کی شریعت ۹۵۰ برس تک رہی
میرے نزدیک تو اس میں کوئی استبعاد نہیں ۔ جب قرآن مجید میں آ گیا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶ )

حقائق الفرقان
۳۴۷
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
١٨ - إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ أَوْثَانَا وَ تَخْلُقُونَ إِفْكًا إِنَّ الَّذِينَ
تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَ
دوو
وهُ وَاشْكُرُوا لَهُ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ -
اعبدوه
ترجمہ ۔ سوائے اس کے نہیں کہ تم تو عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا مورتوں کی اور جھوٹی باتیں بناتے
ہو۔ کچھ شک نہیں کہ جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا وہ تمہاری روزی کے مالک نہیں تو تم تلاش کرو اللہ ہی
کے پاس روزی اور اسی کی عبادت کرو اور اس کا شکر ، اور اس کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
تفسیر ۔ تَخْلُقُونَ افعا۔ جھوٹ بنا لیتے ہو۔
فَابْتَغُوا عِنْدَ اللهِ الرِّزْق ۔ یہ ایمان پیدا ہو تو انسان بہت سے گناہوں سے بچ جائے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶)
۲۴- وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللَّهِ وَلِقَابِهِ أُولَئِكَ يَبِسُوا مِنْ رَّحْمَتِي وَ أُولَئِكَ
لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور جنہوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا اور اس کے دیدار کا تو یہی لوگ ہیں جو اللہ کی
رحمت سے ناامید ہو گئے ہیں اور یہی لوگ ہیں جن کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔
الله
تفسير - مِنْ رَّحْمَتِی ۔ اس رحمت سے جس سے ان
ہوتے ہیں۔
، صالحین ، اولیاء ، مومنین متمتع
انبیاء ، صا
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶)
۲۶۔ وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُم مِّنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانَا مَوَدَّةَ بَيْنِكُمُ فِي
الحيوة الدُّنْيَا ثُمَّ يَوْمَ الْقِيمَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَ يَلْعَنُ بَعْضُكُمْ
بَعْضًا وَمَا وَنَكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ تُصِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور ابراہیم نے کہا اس کے سوا نہیں کہ تم نے تو بنارکھے ہیں اللہ کے سوا بت آپس کی محبت
کے سبب دنیا کی زندگی میں ۔ پھر قیامت کے دن بعض کا بعض منکر ہو جائے گا اور لعنت بھیجے گا ایک پر
ایک اور تمہارا ٹھکانا آگ میں ہوگا اور تمہارا کوئی بھی مددگار نہ ہوگا۔

حقائق الفرقان
۳۴۸
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
تفسیر - مَوَدَّةَ بَيْنِكُمْ ۔ یعنی تمہاری بت پرستی کی جڑ یہ ہے کہ باہم دوستانہ کے لحاظ سے خدا کے
احکام کی پرواہ نہیں کرتے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶)
۲۷ - فَأَمَنَ لَهُ لُوطٌ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلى رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔
ترجمہ ۔ تو ایمان لے آیا ابراہیم پر لوط اور کہا میں ہجرت کرتا ہوں اپنے رب کی طرف کیوں کہ وہ
بڑا ز بر دست حکمت والا ہے۔
تفسیر - مُهَاجِرُ إِلى رَبِّي - اللہ تعالیٰ کیلئے مومن کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات
عقائد و رسومات کو، بعض اوقات مکان کو ، خوراک کو بعض اوقات احباب کو، اقرباء کو، بعض اوقات
وطن کو ۔ غرض تمام ایسی چیزیں جو ظلمات سے نور کی طرف جانے یا آئندہ ترقیات میں مانع ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶)
۲۸ - وَوَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ وَ
آتَيْنَهُ أَجْرَةً فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور ہم ہی نے عطا فرمایا ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب اور اس کی اولاد میں نبوت رکھی اور
کتاب، اور دنیا ہی میں اس کا اجر ہم نے اس کو دیا اور کچھ شک نہیں کہ وہ آخرت میں بڑے سنوار
والوں میں سے ہے۔
تفسیر - آجرة في الدنيا - مجوس ، یہودی ، عیسائی ، مسلمان سب ابراہ ابراہیم کو مقدس و راست باز
سمجھتے ہیں۔ ابراہیم کے معنے ایمانداروں ، مقدسوں کا باپ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶)
وَ لَمَّا أَنْ جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرُعًا وَ قَالُوالَا
تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ إِنَّا مُنَجُوكَ وَ أَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَبِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس ان کے سبب سے ناخوش ہوا اور بہت
تنگ دل ہوا اور فرشتوں نے کہا تم نہ ڈرو۔ نہ غم کرو ہم تمہیں اور تمہارے لوگوں کو بچالیں گے مگر

حقائق الفرقان
۳۴۹
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
تمہاری بی بی رہ جائے گی عذاب میں کیونکہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہے۔
تفسیر۔ انسان کو جب اپنے کسی پیارے کا پیام آتا ہے یا اس کی طرف سے کوئی آدمی ۔ تو بہت
خوش ہوتا ہے۔
بوعلی سینا کا ذکر ہے کہ ایک مریض کے مرض کا حال معلوم نہ ہو سکا۔ اس لئے اس نے کہا کہ
مختلف شہروں کا نام لو ۔ جب ایک شہر کا نام لیا تو اس کے چہرہ کی حالت تبدیل ہوئی۔ پھر اس شہر کے
محلوں کا نام لینے کے لئے کہا۔ جب ایک محلہ کا نام آیا تو اس کے چہرہ پر غیر معمولی اثر نظر آیا۔ پھر
ایک گھر کے آدمیوں کا نام لینا شروع کیا تو اس کی نبض کی حالت متغیر ہو گئی ۔ اور وہ سمجھ گیا کہ فلاں
عورت اس کی محبوبہ ہے۔ اس کے ساتھ شادی کیلئے ہدایت کی تو وہ اچھا ہو گیا۔
انبیاء کا معاملہ ہی جدا ہے۔ ان کا جناب احدیت سے خاص تعلق ہوتا ہے۔
سی بھم ۔ بعض معنے کرتے ہیں کہ ان کو برا کہا۔ یہ غلط ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ حضرت لوط
نے ان کو مہمان جان کر گھر آنے کیلئے اصرار کیا۔ انہوں نے انکار کیا تو ان کو برا لگا کہ کیوں مہمانی قبول
نہیں کرتے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶)
۳۶،۳۵ - إِنَّا مُنْزِلُونَ عَلَى اَهْلِ هُذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا
يَفْسُقُونَ - وَلَقَدْ تَرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيْنَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک ہم اس بستی والوں پر نازل کرنے والے ہیں ایک آفت آسمان سے کیونکہ وہ بدکاری
کرتے تھے۔ بے شک ہم نے چھوڑ رکھا اس کا ظاہر نشان ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔
تفسير - من السَّمَاءِ - قرآن میں جہاں مِنَ السَّمَاء آئے اس کے معنے اٹل کے ہوتے ہیں۔
تركنَا مِنْهَا آيَةً ۔ کئی قوموں پر عذاب آئے اور انکا نشان ہی نہیں رہا۔ مگر خدا نے اس بدذات
قوم کے عذاب کا نشان اب تک موجود رکھا ہے۔ جہاں یہ قوم ہلاک ہوئی اسے ڈیڈی ( بحیرہ مردار )
کہتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶)
DEAD SEA

حقائق الفرقان
۳۵۰
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
- فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جِثِمِينَ ۔
ترجمہ ۔ پس انہوں نے شعیب کو جھٹلایا تو ان کو زلزلہ نے آلیا تو وہ اپنے گھروں میں
اوندھے ہی پڑے رہ گئے ۔
-
تفسير - الرَّجْفَةُ ۔ اب بھی ایسے زلزلے آئے مگر لوگ باز نہ آئے ۔ سینٹ پیری ،
سان فرانسسکو، کانگڑہ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶ )
ا فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْبِهِ فَمِنْهُمْ مَنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا ۚ وَ مِنْهُمْ
مَّنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَ مِنْهُمْ مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَ مِنْهُم مَّنْ
اغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ اللهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ تو ہر ایک کو ہم نے پکڑ لیا اس کے گناہ پر تو بعض تو ان میں سے وہ تھے جن کو ہم نے خاک میں
ملادیا اور بعض کو ہم نے دبادیا اور اللہ تو ایسا نہیں جو ان پر ظلم کرے لیکن وہ اپنی جانوں پر آپ ہی ظلم
کرتے تھے۔
تفسير مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ ۔ جیسے قارون کو ذلیل کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶)
۴۲۔ مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوتِ
اتَّخَذَتُ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا کسی اور کو دلی دوست بنا رکھا ہے مکڑی کی سی
مثال ہے کہ اس نے ایک گھر بنا لیا اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں میں مکڑی کا گھر بڑا بودہ ہوتا
ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے ۔
تفسیر - اولیاء - حمایتی ۔ مددگار
بیتا ۔ گھر اس لئے ہوتا ہے کہ پردہ ہو گرمی ، سردی ، بارش ، جھگڑ سے بچاؤ ہو۔ آرام کیلئے ۔
مکڑی کا جالا ان ضرورتوں میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کرتا۔ بد مذہب لوگوں کا بھی یہی حال ہے۔

حقائق الفرقان
ایک بات پر ٹھہرتے نہیں۔
۳۵۱
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
ایک دہریہ نے مجھے کہا کہ انسان گن ، کرم ، سبھاؤ دریافت کرلے تو پھر وہ کھلا دہر یہ ہو سکتا ہے
میں نے اسے پوچھا کہ فلاں چیز کا گن کرم سبھاؤ کیا ہے۔ اس نے جھٹ گن دیئے۔ میں نے تھوڑی
دیر بعد پوچھا۔ ہاں جی ۔ آپ نے کیا فرمایا تھا۔ پھر جو بتایا تو کچھ اور ہی بک دیا۔ تھوڑی دیر بعد پھر
ایک رنگ میں پوچھا تو کچھ اور ہی کہہ دیا۔ میں ساتھ ساتھ لکھتا گیا۔ جب اس نے معلوم کیا کہ یہ میری
کمزوری کو تاڑ گیا۔ تو بہت ہی نادم ہوا ۔
ایک اور شخص آیا۔ اس نے بڑے دعوے سے کہا۔ میں بحث کرنا چاہتا ہوں۔ تین گھنٹے وقت
لوں گا۔ میں نے کہا کہ بہت اچھا۔ اس نے کہا کہ مسئلہ تناسخ پر بحث ہوگی ۔ میں نے جیب سے دو
روپے ملکہ کے بت کے نکالے اور کہا۔ ایک کو اٹھا لو۔ تو وہ خاموش رہ گیا۔ اور پھر نہ بولا ۔ اسکی وجہ یہ
تھی۔ کہ اگر وہ کہتا کہ میں نہیں اٹھا سکتا تو یہ جھوٹ تھا۔ اور اگر ایک اٹھا تا تو پھر اس پرسوال ہوتا کہ
دوسرے کو کیوں نہ اٹھایا ۔ جواب دینا پڑتا۔ میرا اختیار !
پس کسی کو امیر - کسی کو غریب یا کسی کو بینا کسی کو نابینا بنانے کا بھی یہی جواب تھا کہ خدا کا اختیار
تناسخ والے تو اس کو تناسخ کا ثبوت قرار دیتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶ )
كَمَثَلِ الْعَنْكَبوتِ - مباحثہ میں ایک رنگ پر نہ رہنے والا آدمی جھوٹے مذہب کا پیرو ہوتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲)
وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہ مثالیں ہم بیان فرماتے ہیں عام لوگوں کے لئے اور ان کو سمجھتے تو وہی ہیں جن
کو علم ہے۔
تفسیر اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں اور انہیں عالم عالم ہی سمجھتے ہیں۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۶)

حقائق الفرقان
۳۵۲
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
٤٦- اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ أَقِمِ الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَ لَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ -
ترجمہ ۔ اے پیارے محمد ؟! تو پڑھ کر سنا دے جو وحی کی جاتی ہے تیری طرف کتاب میں سے اور
قائم رکھ نماز کو ۔ کچھ شک نہیں کہ نماز روکتی ہے کھلی بے حیائی اور کار بد سے ( یہود اور نصاری بننے
سے ) اور اللہ کی یاد تو سب سے بڑی چیز ہے اور اللہ جانتا ہے جو تم کیا کرتے ہو۔
تفسیر - اتل ۔ پڑھا کر۔
وَ أَقِمِ الصَّلوةَ ۔ سمجھاتا ہے کہ صرف پڑھنا ہی نہیں بلکہ عملی رنگ بھی ہو۔
وَ لَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ ۔ میرے ذوق میں اس کے یہ معنے ہیں کہ اس نماز کے اجر میں اللہ جو تمہیں
یاد کرے گا۔ وہ اس ( صلوۃ ) سے بہت بڑا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتب - آجکل کے مسلمان زندوں کو تو سناتے نہیں البتہ قبروں پر
مردوں کو سناتے ہیں۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳)
تو پڑھ جو اتری تیری طرف کتاب اور کھڑی رکھ نماز بے شک نماز روکتی ہے بے حیائی سے
اور بری بات سے اور اللہ کی یاد ہے سب سے بڑی اور اللہ کو خبر ہے جو کرتے ہو۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۱ حاشیه )
( اس آیت) سے نماز کی علت غائی خوب ظاہر ہوتی ہے کہ نماز منکرات اور فواحش سے محفوظ
رہنے کیلئے فرض کی گئی ہے اگر نماز کی اقامت اور مداومت سے نمازی کے اقوال وافعال میں کچھ
روحانی ترقی نہیں ہوئی ۔ تو شریعت اسلامی ایسی نماز کو مستحق درجات ہر گز نہیں ٹھہراتی ۔ اب مجاز و ظاہر
کہاں رہا۔
نبی عرب علیہ الصلواۃ کیلئے کچھ کم فخر کی بات نہیں اور اس کے خدا کی طرف سے ہونے کی قوی
دلیل ہے کہ اس نے خدا کی عبادت کو طبلوں ، مزماروں ، سارنگیوں اور بربطوں سے پاک کر دیا۔ اللہ

حقائق الفرقان
۳۵۳
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
کے ذکر کی مسجدوں کو رقص و سرود کی محفلیں نہیں بنایا اور یہاں تک احتیاط کی کہ تصاویر اور مجسمہ بنانے کی
اور مسجدوں میں موہم بالشرک نقش و نگار کرنے کی قطعی ممانعت کر دی کہ ایسا نہ ہو یہی مجاز رفتہ رفتہ
مبدل حقیقت ہو کر اور یہی مجسمی معبودی تماثیل بن کر توحید کے پاک چشم کو مکدر کر ڈالیں ۔
جب ہم ایک خوش قطع گرجا میں عیسائی جھنڈ کو بزعم عبادت جمع ہوئے دیکھتے ہیں۔ سجے سجائے
بنے ٹھنے۔ نیٹوانیاں اور گوری گوری اور پانیاں قرینے سے کرسیوں پر ڈٹی ہوئیں ۔ اس وقت ہمیں
عیسائیوں کا یہ فقرہ کہ مسلمانوں میں صرف رسمی اور مجازی عبادت ہے بڑا حیرت انگیز معلوم ہوتا
ہے۔ یقینا اہل اسلام کی غیور طبیعت نصاری کی اس حقیقت سے آشنا ہونے کی کبھی کوشش نہ کرے گی۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۱)
نماز ظاہری پاکیزگی ، ہاتھ منہ دھونے اور ناک صاف کرنے اور شرمگاہوں کو پاک کرنے کے
ساتھ یہ تعلیم دیتی ہے کہ جیسے میں ان ظاہری پاکیزگی کو ملحوظ رکھتا ہوں ۔ اندرونی صفائی اور
پاکیزگی
اور سچی طہارت عطا کر اور پھرا اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور سبحانیت ، قدوسیت ، مجددیت پھر
ربوبیت - رحمانیت - رحیمیت اور اس کے ملک و ملک میں تصرفات اور اپنی ذمہ داریوں کو یاد کر کے کہ
اس قلب کے ساتھ ماننے کو طیار ہوں سینہ پر ہاتھ رکھ کر تیرے حضور کھڑا ہوتا ہوں ۔ اس قسم کی نماز
جب پڑھتا ہے تو پھر اس کی وہ خاصیت اور اثر پیدا ہوتا ہے جو اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ
الْمُنْكَرِ میں بیان ہوا ہے پھر پاک کتاب کا کچھ حصہ پڑھے اور رکوع کرے اور غور کرے کہ میری
عبودیت اور نیاز مندی کی انتہا بجز سجدہ کے اور کوئی نہیں ۔ جب اس قسم کی نماز پڑھے تو وہ نیاز مندی
اور سچائی جب اعضاء اور جوارح پر اپنا اثر کر چکی تو اور جوش مارکر ترقی کرے گی اور اس کا اثر مال پر
پڑے گا۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵)
صلوۃ کیا ہے؟ اس کا جواب خود اللہ تعالیٰ نے اپنی پاک کتاب میں دیا ہے إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنكبوت : ۴۶) نماز تمام بے حیائیوں اور بدکاریوں سے روکتی ہے پس اگر نماز
پڑھ کر بھی بے حیائیاں اور بدیاں نہیں رکتی ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ ابھی تک نماز اپنے اصل مرکز پر نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی