سُوْرَۃُ الْعَنْکَبُوْتِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۳۵۴
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
اور وہ سچا مفہوم جو نماز کا ہے وہ حاصل نہیں ہوا۔ اس لئے میں تم سب کو جو یہاں موجود ہیں مخاطب کر
کے کہنا چاہتا ہوں کہ تم اپنی نمازوں کا اسی معیار پر امتحان کرو اور دیکھو کہ کیا تمہاری بدیاں دن بدن کم
ہو رہی ہیں یا نہیں ۔ اگر نسبتا ان میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا تو پھر یہ خطر ناک بات ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۴)
۴۷۔ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا
مِنْهُمْ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِى أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَالْهُنَا وَ الْهُكُمْ وَاحِدٌ
وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اہل کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر اس طرح کہ وہ بہت ہی عمدہ و پسندیدہ طور پر ہومگر ہاں جو
لوگ ان میں سے بے جا کام کریں کہو ہم نے مانا اس کلام کو جو ہماری طرف اتارا گیا اور اس کلام کو جو
تمہاری طرف اتارا گیا اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم تو اسی کے فرمانبردار فدائی ہیں ۔
تفسیر ۔ احسن ۔ پسندیدہ طور پر۔
وَقُولُوا ۔ لوگوں پر اپنے افعال سے بھی یہ ظاہر کر دو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - مباحثہ میں ابتدا نہ کرو ۔ وقت مقرر ہو نیز یہ کہ حملے کتنے ہوں دشمن کی جو
بات حق ہو۔ اسے مان لو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳)
۴۸- وَكَذَلِكَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ فَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يُؤْمِنُونَ
بِهِ وَمِنْ هَؤُلَاءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الْكَفِرُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے اسی طرح تیری طرف کتاب اتاری تو وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ تو
اس کو مانتے ہیں اور اہل مکہ میں سے بعض اس کو مانتے ہیں اور ہماری آیتوں کا جان بوجھ کر انکار تو
وہی کرتے ہیں جو منکر ہیں۔
تفسیر۔ ایسے ہی ہم نے اتاری تجھ پر کتاب سمجھ والے اہلِ کتاب تو اس پر ایمان لاتے ہیں اور
حقائق الفرقان
۳۵۵
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
مکہ والوں سے بھی کچھ اس پر ایمان لانے والے ہیں اور ہماری نشانیوں ( معجزوں ) کا کافروں کے سوا
کوئی منکر نہیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱)
آتَيْنَهُمُ الْكِتب - بائبل و دیگر کتب الہیہ مختلف مذاہب کو پڑھ کر قرآن مجید پر ایمان لانے
کی تحریک ہوتی ہے اور وہ اس پر ایمان لاتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
۵۰،۴۹ - وَ مَا كُنْتَ تَتْلُوا مِنْ قَبْلِهِ مِنْ كِتٰبِ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ إِذَا
لارْتَابَ الْمُبْطِلُونَ - بَلْ هُوَ ايْتُ بَيِّنَتْ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا
يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الظَّلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور نہ تو تو پڑھتا تھا اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ اپنے سیدھے ہاتھ سے اس کو لکھتا
تھا۔ ایسا ہوتا تو یہ ضرور شبہ کرتے جھوٹے ۔ بلکہ یہ قرآن شریف روشن آیتیں ہیں ان لوگوں کے
نزدیک جن کے صدر مقام ( یا دل ) میں عقل و علم رکھا گیا ہے اور ہماری آیتوں کا تو وہی انکار کرتے
ہیں جو ظالم ہیں۔
تفسیر۔ تو اس وقت سے پہلے لکھا پڑھا نہیں تھا۔ ایسی بات ہوتی تو یہ جھوٹے دھوکا کھاتے ۔ کیا
معنے اب دھوکے کے باعث منکر نہیں ۔ صرف ضد اور ہٹ اور عداوت کے سبب سے منکر ہورہے ہیں ۔
بے ریب وہ (قرآن) کھلی نشانیاں ہیں۔ علم والوں کے لئے اور ہماری نشانیوں سے وہی منکر ہیں :
جو
بڑے ظالم ہیں ۔ ( ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲،۲۱)
۵۱- وَقَالُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَيْتُ مِنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللَّهِ وَ
إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ اور وہ کہتے ہیں اس نبی پر نشانات کس لئے ہیں اتارے گئے اس کے رب کی طرف سے۔ جواب
دے دے سوائے اس کے ہیں نشانات تو اللہ ہی کے اختیار کی بات ہے اور میں تو صرف کھلا ہوا ڈرانے والا
ہی ہوں۔
حقائق الفرقان
۳۵۶
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
تفسیر - انما انا نَذِيرٌ مُبِين - نشان مانگتے ہیں۔ پہلا نشان تو یہی ہے کہ میں نذیر ہوں۔ میرے
مخالفوں پر عذاب آنے والا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
إنما الأيتُ - قہری نشانات - معجزات قرآنی کے منکر تین گزرے ہیں ۔ سرسید ، لیکھر ام ، حافظ
سے ڈرانے والا ہوں ۔
نذیر احمد ۔ حالانکہ ایسی آیتوں میں انکار نہیں ۔ وہ تو فرماتا ہے۔ اللہ کے پاس نشانات ہیں اور میں انہی
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۳)
۵۲- أَوَ لَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَرَحْمَةً وَ ذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ کیا ان کے لئے یہ (نشان ) کافی نہیں کہ ہم نے نازل فرمائی تجھ پر کتاب جو ان پر پڑھی
جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں بڑی رحمت ہے اور نصیحت ہے اور یادگار ہے ایماندار لوگوں
کے لئے ۔
تفسیر او لَمْ يكفيهم - یہ رحمت کا نشان فرمایا۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
اگر انسان میں ضد نہ ہو اور غور وفکر کرے تو قرآن کافی کتاب ہے۔ قرآن نور ہے ، ہدایت ہے،
رحمت ہے، شفا ہے۔ اور ہر ایک قسم کے اختلاف مٹانے کے واسطے آیا ہے۔
أَوَ لَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَ ذِكْرَى لِقَوْمٍ
يؤْمِنُونَ ۔ اور یہی راہ ایمان کی ہے۔۔۔۔ (الحکم جلدے نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ رجولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۴ )
یه کتاب ( قرآن مجید ) ہزار ہا شبہات کے مقابلہ کیلئے کافی ہے۔ کیا ہی پاک روح تھی وہ جس
کے منہ سے نکلا حَسْبُنَا كِتَاب اللہ اس فقرے پر ایک قوم رنجیدہ ہے۔ اس کے ایک فرد نے مجھ پر
بھی اعتراض کیا۔ تو میں نے اس سے پوچھا آپ حَسْبُنا کے کیا معنے کرتے ہیں اس نے کہا
کافیك میں نے کہا یہ تو قرآن مجید ہی کا قول ہے۔ وہ فرماتا ہے أَوَ لَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ
الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَ ذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ کیا ان کے لئے یہ کتاب کافی
حقائق الفرقان
۳۵۷
نہیں جو ہم نے ان پر اتاری۔ یہی حضرت عمرؓ نے کہا۔
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
الفضل جلد نمبرے مورخہ ۳۰ جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۵)
میں نے بہت سی کتابیں پڑھی ہیں ۔ اور خوب سمجھ کر پڑھی ہیں۔ مجھے قرآن کے برابر پیاری
کوئی کتاب نہیں ملی۔ اس سے بڑھ کر کوئی کتاب پسند نہیں ہے۔ قرآن کافی کتاب ہے۔ او کم
يَكْفِهِمُ اَنَّا اَنْزَلْنَا ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور آتے ہیں اور آتے رہیں گے۔ میں نے
اپنے زمانہ میں مرزاغلام احمد صاحب کو دیکھا ہے۔ سچا پایا اور بہت ہی راست باز تھا ۔ جو بات اس
کے دل میں نہیں ہوتی تھی وہ نہیں منواتا تھا۔ اس نے ہی ہم کو یہی حکم دیا کہ قرآن پڑھو اور اس پر
عمل کرو۔
الفضل جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۱۲ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
۵۳، ۵۴ - قُلْ كَفَى بِاللهِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمُ شَهِيدًا يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَواتِ وَ
الْأَرْضِ وَ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوا بِاللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَسِرُونَ وَ
يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَوْ لَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَ
لَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ -
ترجمہ ۔ تم کہہ دو اللہ بس ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ ۔ وہ جانتا ہے جو کچھ آسمان و
زمین میں ہے اور جو لوگ الباطل کو مانتے ہیں اور اللہ کے منکر ہیں تو یہی لوگ نقصان پانے والے
ہیں۔ تجھ سے یہ عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور اگر ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ضروران پر آنازل ہوتا
عذاب اور وہ ضرور ضرور دفعہ ان پر آ ہی پڑے گا اور وہ جانتے بھی نہ ہوں گے۔
تفسیر - الْبَاطِل ۔ جس کی کچھ حقیقت نہ ہو۔
اجَلٌ مُّسَمًّى - کتب سابقہ ۔
(یسعیاہ نبی باب ۳۰) میں یہ بات مقرر نہ ہوتی کہ عذاب اس وقت آئے گا جب نبی کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم مکہ سے چلے جائیں گے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۷ )
حقائق الفرقان
۳۵۸
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳)
وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً - لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آیت کا جواب ہے۔
۵۶ - يَوْمَ يَغْشُهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ
ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ جس دن ان کو چھپالے گا عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے نیچے سے اور کہنے والا کہے گا
کہ چکھو جیسا تم کیا کرتے تھے۔
تفسیر - مِنْ فَوْقِهِمْ ۔ باہر سے لوگ آئیں گے یا آسمان سے مراد ہے۔
مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ - (۱) ۔ نوکروں چاکروں کے ذریعے (۲)۔ زلزلہ وغیرہ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
۵۷- يُعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِ وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ -
ترجمہ ۔ اے میرے ایمان والے بندو ! میری زمین کشادہ ہے۔ میری ہی عبادت کرو۔
تفسیر - ارضِی وَاسِعة - مومن اگر ایمان بچانے کیلئے کسی زمین کو چھوڑے تو اللہ اس کو بہتر سے
بہتر بدلہ دے گا۔ صحابہ کرام کی مثال موجود ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
إِنَّ أَرْضِی وَاسِعَة - جس جگہ میں جس مجلس : میں جس حالت میں جس خوراک میں غفلت ہوا سے
چھوڑ دینا چاہیے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳)
۶۰۰۵۹- وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا نِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ الَّذِينَ صَبَرُوا وَ
عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ -
ترجمہ ۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے ہم ان کو ضرور جگہ دیں گے جنت کے بالا
خانوں میں بہہ رہی ہیں ان میں نہریں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ کیا ہی اچھا بدلہ ہے
نیکو کاروں کا جا اروں کا ۔ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب پر بھروسہ کیا۔
تفسیر محرفًا ۔ اونچے مقام ۔
حقائق الفرقان
۳۵۹
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
صَبَرُوا غضب ، شہوت ، طمع ، سستی ، کاہلی ، کمزوری سے رکے رہیں اور نیکیوں پر قائم ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
٦١ - وَكَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَ إِيَّاكُمْ وَهُوَ
السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ بہت سے جانور ہیں کہ وہ لا دے نہیں پھرا کرتے اپنا رزق ۔ اللہ ہی روزی دیتا ہے ان
کو اور تم کو اور وہی بڑا سننے والا ہے اور بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر - كَائِنُ مِنْ دَابَّةٍ ۔ ہجرت کرتے ہوئے یہ فکر کہ خرچ کا کیا حال ہوگا۔ اس کے جواب میں
فرماتا ہے۔ مگر اس سے یہ مراد نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ رہو۔ دیکھو وہی جانور جو گھونسلے میں کچھ
نہیں رکھتے ۔ وہ بھی آخر سفر کی مشقت اٹھاتے ہیں ۔ تلاش کرتے ہیں ۔ محنت سے۔ ابتغاء فضل
کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷ )
اللهُ يَرْزُقُهَا وَ إِيَّاكُمْ - مہاجرین کے رزق کا بھی اللہ کا بھی اللہ متکفل ہے ۔ جانور گھر سے کچھ ساتھ
لے کر نہیں چلتے ۔ مگر محنت ضرور کرتے ہیں پس مہاجر کو ہاتھ پاؤں تو ڑ کر بیٹھ رہنا جائز نہیں۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳)
٦٢ - وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ
لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور اگر تو ان سے پوچھے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور قابو میں کر رکھا ہے سورج
و چاند کو تو وہ ضرور کہیں گے اللہ ہی نے پھر یہ کدھر بھٹکے چلے جاتے ہیں ۔
تفسیر - فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ ۔ یہ مان کر کہ سب کچھ اللہ نے پیدا کیا۔ محبت ، عبادت ، تذلل غیر کیلئے
کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷ )
۶۴ - وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ
مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر تو ان سے پوچھے کس نے اتارا ابر سے پانی پھر زمین کو مرے پیچھے زندہ کر دیا اس سے
حقائق الفرقان
۳۶۰
سُوْرَةُ الْعَنْكَبُوتِ
تو وہ ضرور کہیں گے اللہ ہی نے کیا ۔ کہہ دے الحمد للہ ۔ ان میں کے بہت سے بے عقل ہی ہیں۔
تفسير - مِنَ السَّمَاءِ ۔ بادلوں سے ( ضمیمہ اخبار بدر قادیا اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷ )
۶۵ - وَمَا هُذِهِ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهُوَ وَ لَعِبٌ وَ إِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ
الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ جو چیزیں اللہ سے غافل کر دیں اور بے حقیقت ہوں وہ دنیا کی زندگی ہی ہے اور آخرت کا
گھر تو سدا کی زندگی کا گھر ہے کاش وہ لوگ جانتے ۔
تفسیر - الحيوة الدنيا ۔ یہ ور لی زندگی
کھو ۔ جس چیز میں شغل رکھنے سے انسان اللہ سے راست بازوں سے غافل ہو جاوے۔
لعب ۔ بے حقیقت بات ۔ جس کی تہہ میں کوئی سچائی اور پاک نتیجہ نفع رساں بات نہ ہو۔ صوفیاء
نے لکھا ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ ہر شام کو سونے کے وقت اپنے نفس کا محاسبہ کرے کہ میں نے جو کام
کئے وہ لہو ولعب تو نہ تھے ۔
الْحَيَوان ۔ حقیقی زندگی ۔ حیات طیبہ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷)
۶۶، ۶۷ ۔ فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۚ فَلَمَّا
نَجْهُمُ إِلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَهُمْ وَ لِيَتَمَتَّعُوا
فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ -
وقفة
ترجمہ ۔ پھر جب وہ سوار ہوتے ہیں کشتیوں میں تو اللہ ہی کو پکارنے لگتے ہیں خالص کرتے
ہوئے اسی کی اطاعت کو پھر جب ان کو بچا لاتا ہے اللہ خشکی کی طرف تو پھر وہ شرک کرنے لگتے
ہیں۔ تا کہ ہمارے دیئے ہوئے کی ناشکری کریں ہاں فائدہ اٹھا لیں تھوڑ اسا پھر آگے چل کر معلوم کر
لیں گے۔
تفسیر - دعوا الله ۔ جب انسان اپنے منصوبوں سے عاجز آ جاتا ہے۔ تو پھر ہار کر اللہ سے دعا
حقائق الفرقان
مانگتا ہے۔
۳۶۱
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
عرب میں جل دیوتا کوئی نہیں۔ البتہ ہندوستان میں کچھ کچھ اوتار ہیں۔ اس لئے عرب کشتیوں پر
سوار ہو کر صرف اللہ ہی کو یاد کرتے۔ مسلمان بھی ان ہندوؤں کے اثر سے متاثر ہو گئے ۔ یہ ملاح جب کشتی کہ
چلاتے ہیں تو خضر کا نام لیتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۷)
٧٠ - وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَ إِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھائیں گے
ان کو اپنے رستے اور کچھ شک نہیں کہ اللہ محسنوں کے ساتھ ہے۔
تفسیر - وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا - سچا اضطراب ۔ سچی خواہش ، سچی کوشش ، دعا ، حق سمجھنے کے
لئے پاک راہ ہے۔
میں جب پہلے یہاں آیا۔ یہی نکتہ حضرت صاحب سے سنا کہ صرف محبت کام نہیں آتی۔ بلکہ ہم
میں ہو کر جہاد کریں اور اس کوشش کے مطابق اپنا عمل درآمد بھی رکھیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۷)
قرآن شریف کے حقائق ، قرآن شریف کی صداقتیں اس کی اعلیٰ تعلیم اور معرفت کی باتیں کوئی
گورکھ دھندا نہیں ہیں۔ جو کسی کو معلوم نہ ہوں ۔ نہیں بلکہ ہر شخص اپنے ظرف اپنے عزم و استقلال اور
محنت و مساعی کے موافق اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ خود اللہ تعالیٰ نے اسکا فیصلہ کر دیا ہے۔
وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان پر اپنی
را ہیں یقینا یقیناً کھول دیتے ہیں۔ یہ بالکل سچی بات ہے۔ مولیٰ کریم تو اس وقت ہر متنفس کو یہ حقائق
اور صداقتیں دکھا دیتا ہے۔ جب وہ خدا تعالیٰ میں ہو کر کسی صداقت کے پانے کیلئے اضطراب ظاہر کرتا
اور اس کیلئے سچی تلاش کرتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو مجاہدہ تو کرتے ہیں۔ لیکن وہ مجاہدہ خدا
میں ہو کر نہیں کرتے۔ بلکہ اپنی تجویز اور عقل سے کوئی بات تراش لیتے ہیں اور جب اس میں ناکام
رہتے ہیں تو پھر کہہ دیتے ہیں کہ ہم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ یہ ان کی اپنی غلطی اور کمزوری ہے اور وہ الزام
حقائق الفرقان
۳۶۲
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
خدا تعالیٰ اور اس کی پاک کتاب پر رکھتے ہیں۔
میں نے دیکھا ہے کہ قرآن شریف کا علم صرف و نحو کی کتابوں کے رٹنے پر موقوف نہیں ہے۔
بدیع و معانی قرآنی علوم و حقائق کیلئے لازمی طور پر پڑھنے ضرور نہیں ہیں۔ یا دوسرے علوم کے بغیر
قرآن شریف کا سمجھ میں آنا نا ممکن نہیں ہے۔ یہ خیالی باتیں ہیں۔ اس قدر تو میں بے شک مانتا ہوں کہ
جس قدر علوم حقہ سے انسان واقف ہوگا۔ اور ان علوم میں جو قرآن کریم کے خادم ہیں۔ دسترس رکھتا ہو
گا۔ وہ اس کے فہم قرآن میں ایک ممد و معاون ہوں گے۔ لیکن اسی صورت میں کہ اس کا مجاہدہ مجاہدہ صحیح
ہوگا۔ مجاہدہ صحیحہ کی تشریح بہت بڑی ہو سکتی ہے۔ مگر مختصر طور پر یاد رکھو کہ قرآن شریف پڑھو اس لئے کہ اس
پر عمل ہو۔ ایسی صورت میں اگر تم قرآن شریف کھول کر اس کا عام ترجمہ پڑھتے جاؤ اور شروع سے اخیر
تک دیکھتے جاؤ کہ تم کسی گروہ میں ہو کیا مُنْعَمُ عَلَيْهِمْ ہو یا مغضوب ہو یا ضالین ہو اور کیا بننا
چاہیے۔ مُنْعَم عَلَيْهِم بننے کے لئے سچی خواہش اپنے اندر پیدا کرو۔ پھر اس کیلئے دعائیں کرو۔ جو
طریق اللہ تعالیٰ نے انعام النبی کے حصول کے رکھے ہیں ۔ ان پر چلو اور محض خدا تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے کے واسطے چلو۔ اس طریق پر اگر صرف سورہ فاتحہ ہی کو پڑھ لوتو میں یقینا کہتا ہوں کہ قرآن شریف
کے نزول کی حقیقت کو تم نے سمجھ لیا اور پھر قرآن شریف کے مطالب و معانی پر تمہیں اطلاع دینا اور اس
کے حقائق و معارف سے بہرہ ور کرنا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور یہ ایک صورت ہے مجاہدہ صحیحہ کی ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۲)
وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا - جب اللہ تعالیٰ میں ہو کر انسان مجاہدہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ
اپنی راہیں اس پر کھول دیتا ہے۔ پھر سچے علوم سے معرفت نیکی اور بدی کی پیدا ہوتی ہے اور خدا کی
عظمت و جبروت کا علم ہوتا ہے۔ اور اس سے سچی خشیت پیدا ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
کتاب اللہ پر ایمان بھی اللہ کے فضل اور ملائکہ ہی کی تحریک سے ہوتا ہے۔ اللہ کی کتاب پر عمل
درآمد جو سچے ایمان کا مفہوم اصلی ہے چاہتا ہے محنت اور جہاد۔ چنانچہ فرمایا۔
حقائق الفرقان
۳۶۳
سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ
وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا ۔ یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ اور سعی کرتے ہیں۔
ہم ان پر اپنی راہیں کھول دیتے ہیں ۔ یہ کیسی سچی اور صاف بات ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیوں
اختلاف کے وقت انسان مجاہدات سے کام نہیں لیتا ۔ کیوں ایسے وقت انسان دبدھا اور تردد میں پڑتا
ہے۔ اور جب یہ دیکھتا ہے کہ ایک کچھ فتوای دیتا ہے اور دوسرا کچھ تو وہ گھبرا جاتا اور کوئی فیصلہ نہیں کر
سکتا۔ کاش وہ جَاهَدُوا فِينَا کا پابند ہوتا تو اس پر سچائی کی اصل حقیقت کھل جاتی ۔ مجاہدہ کے ساتھ
ایک اور شرط بھی ہے وہ تقوی کی شرط ہے۔ تقوی کلام اللہ کیلئے معلم کا کام دیتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۵)
وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ۷۰) جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ
کرتے ہیں ہم ان پر اپنی راہیں کھول دیتے ہیں۔
غرض قرآن شریف کے سیکھنے کے لئے تزکیہ، تقوی اللہ اور مجاہدہ ضروری ہے۔ اب یہ بات کہ
قرآن شریف کی آیت لکھ کر مٹھی میں رکھ کر سو ر ہنے سے اس کا مطلب حل ہو جاتا ہے کیا ان امور سے
منافی اور متناقض ہے اور کوئی ایسا آدمی جو متقی نہ ہو محض اسی صورت سے قرآن شریف سیکھ سکتا ہے؟
ایسا سوال کرنے سے پہلے یہ دیکھ لینا ضروری ہے کہ کیا کوئی فاسق ، فاجر قرآن شریف کے
مطالب کے سمجھنے کے لئے کوشش کرے گا؟ قرآن شریف کے سمجھنے کا شوق اور محبت تو اسی کے
دل میں پیدا ہو گی جو متقی ہو اور مجاہدہ کرنے والا ہو۔ سگ را به مسجد چه کار ۔ فاسق کو قرآن شریف
سے کیا تعلق اور محبت ؟
پس جو شخص متقی اور پاکباز ہوگا وہی سعی کرے گا کہ اس پر قرآن شریف کے اہم امور کھل
جائیں اور یہ طریق کہ کاغذ پر آیت لکھ کر مٹھی میں لے کر سو جائیں یہ کوئی شعبدہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک
فطرتی اصل ہے جو انسان کے اندر موجود ہے اس سے صرف توجہ کا اس طرف مبذول کرنا مقصود ہے جو
شخص سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے قرآن شریف کا دھیان رکھے گاوہ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا کے نیچے کام کرتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس پر کشف حقائق کر دیتا ہے۔
اے کتے کا مسجد سے کیا کام؟
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخہ ۱/۲۴ پریل ۱۹۰۳ صفحه ۴، ۵ )