سُوْرَۃُ الرُّوْمِ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
۳۶۴
سُورَةُ الرُّومِ
سُورَةُ الرُّومِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ روم کو اللہ کے با عظمت و جلال نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے محض فضل سے سب
کچھ کر دیا اور مالک ورحیم ہونے کے سبب سے سب کچھ کر دے گا۔
-
۲ تا ۶ - الم - غُلِبَتِ الرُّومُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ
سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ بَعْدُ وَ يَوْمَينِ
يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ بِنَصْرِ اللهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ میں ہوں اللہ بڑا جاننے والا ۔ مغلوب ہو گئے ہیں روم ۔ اپنی زمین کے قریب اور وہ اپنے
مغلوب ہونے کے بعد قریب ہی غالب ہو جائیں گے۔ چند سال میں ۔ اللہ ہی کے ہاتھ میں اختیار ہے
پہلے اور پیچھے اور اس دن ایماندار خوش ہو جائیں گے ۔ اللہ کی مدد سے وہ مدد فرماتا رہتا ہے جس کی چاہتا
ہے اور وہی زبردست رحیم ہے۔
تفسير في بضع سنين - بضع نو سال تک بولا جاتا ہے ۔
ہوئی۔
فِي أَدْنَى الْأَرْضِ - ملک شام ۔
يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۔ یعنی اس دن مومنوں کو بھی کفار کے مقابلہ میں فتح ہو گی ۔ وہ فتح بدر میں
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸)
وَعْدَ اللهِ لَا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے وعدہ فرمایا ہے۔ اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا لیکن بہت آدمی جانتے ہی نہیں۔
تفسير - لا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَہ ۔ یعنی اس وعدہ کا خلاف نہیں ہوگا۔ اس لئے معلوم ہوا کہ بعض مواعید کسی
اور رنگ میں پورے ہوتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸ )
۱ ۳ سے 9 برس کے اندر۔ دیکھیں تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۳۔ مرتب
حقائق الفرقان
۳۶۵
سُورَةُ الرُّومِ
١٠ - أَوَ لَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَ آثَارُوا الْأَرْضَ وَ عَمَرُوهَا أَكْثَرَ مِمَّا
عَمَرُوهَا وَ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَ لكِنْ
كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ -
-
ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ سیر نہیں کرتے ملک میں کہ دیکھتے کہ ان کے پہلوں کا کیا انجام ہوا وہ ان سے
زیادہ طاقتور تھے اور انہوں نے زمین کو درست کیا اور اس کو آباد کیا اس سے بھی زیادہ یعنی جس قدر
اے منکر و ! تم نے آباد کیا اور ان کے پاس آئے ہمارے رسول کھلے کھلے نشان لے کر پس اللہ ایسا تو
نہیں جو اُن پر ظلم کر پر ظلم کرے لیکن وہ اپنی جانوں پر آپ ہی ظلم کرتے تھے۔
تفسیر ۔ وَ آثَارُوا الْأَرْضَ ۔ ان لوگوں نے بڑے بڑے کام کئے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر عالی
شان مکان بنائے۔ اور پھر وہاں کنوئیں لگوائے ۔
محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں کہ ایک عمارت کے کتبہ سے معلوم ہوا کہ تیس لاکھ
سال سے بنائی گئی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸)
۱۲ - اللهُ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ -
ترجمہ - اللہ اللہ ہی نابود سے بود کرتا ۔ بود کرتا ہے۔ پہلی بار پیدا فرماتا ہے پھر اسے بار بار بناتا ہے پھر اسی کی
طرف لوٹ جاؤ گے۔
تفسیر - يَبْدُوا الخَلْقَ - نابود کو بود کرتا ہے۔ لَمْ يَكُ شَيْئًا (مریم:۶۸) مریم: ۶۸) سے ثابت ہوتا
ہے کہ مادہ بھی خدا نے پیدا کیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸)
ثم يعيده - ہر وقت آدمی خلق ہوتا رہتا ہے ۔ ہر روز ہما را گوشت پوست خون نیا ہوتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳)
١٦- فَأَمَّا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ تُحْبَرُونَ -
ترجمہ ۔ تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے تو وہ باغ میں ہوں گے اور ان کی بڑی خاطر داری
لے جب وہ کچھ بھی نہ تھا۔
حقائق الفرقان
۳۶۶
سُورَةُ الرُّومِ
کی جائے گی اور بڑی عزت سے رکھے جائیں گے۔
تفسیر - يُحْبَرُونَ ۔ (۱) خوشی دیئے جاتے ہیں (۲) عزت دیئے جاتے ہیں (۳) نئی نئی نعمت
دیئے جاتے ہیں۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۳)
۱۷ تا ۲۳- فَسُبْحَنَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَ عَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ - يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ
الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ وَ مِنْ
ايْتِه أَنْ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ وَمِنْ أَيْتِهَ أَنْ
خَلَقَ لَكُم مِّنْ اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ
رَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ - وَ مِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَ
الْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَ الْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتِ لِلْعَلِمِينَ - وَمِنْ
ايْتِهِ مَنَامُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ
لاوروور
لقَوْمٍ يسمعون
ترجمہ ۔ تو اللہ ہی کی تسبیح کرو شام کو اور صبح کو۔ اور اسی کے لئے حمد ہے آسمانوں اور زمین میں اور
تیسرے پہر اور دو پہر جب ہو۔ وہ اللہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا
ہے اور زمین کو زندہ کرتا ہے اس کے مرے پیچھے ۔ اسی طرح قبروں سے نکالے جاؤ گے۔ اور
اس کے نشانات میں سے (ایک) یہ نشان بھی ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا۔ پھر اس
پیدائش کے نتیجہ میں تم بشر بن جاتے اور تمام زمین میں پھیل جاتے ہو۔ اور اس کی نشانیوں
میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے پیدا کر دیا تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے بیبیوں کو تاکہ تم
آرام پاؤ ان کے ساتھ اور تمہارے میں پیار رکھ دیا اور مہربانی۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں
نشانیاں نشانیاں ہیں ہیں ان ان کے کے ۔ لئے جو غور و فکر کرتے ہیں۔ اور اس کی نشانیوں میں سے آسمان آسمان وزمین وزمین کا کا
پیدا کرنا ہے اور تمہاری بولیوں اور رنگتوں کا مختلف ہونا بھی۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانیاں
حقائق الفرقان
۳۶۷
سُورَةُ الرُّومِ
ہیں سمجھنے والوں کے لئے ۔ اور اسی کے نشانیوں میں سے ہے تمہارا سونا رات کے وقت اور دن کو
اور طلب کرنا تمہارا اس کے مال سے ۔ بے شک اس میں نشانیاں ہیں ان کے لئے جو سنتے ہیں ۔
تفسیر - مِنْ ايْته أَنْ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ - بڑ ۔ بڑے بڑے مدبر اپنے عندیہ میں تدابیر کے ہر پہلو
پر لحاظ کر کے مناسب وقت اور عین موافق لوازم کو مہیا کرتے ہیں۔ پھر نتائج سے محروم ہو کر اپنی کم علمی
پر افسوس ۔ مگر قانون قدرت کے مستحکم انتظام کو دیکھ کر ہمہ قدرت ذات پاک کالا بداقرار کرتے ہیں۔
سلیم الفطرت دانا جب تمام اپنے ارد گرد کی مخلوق کو بے نقص ، کمال ترتیب ، اعلیٰ درجہ کی عمدگی پر پاتے
ہیں۔ ضرور بے تابی سے ایک علیم و خبیر قادر کے وجود پر گواہی دیتے ہیں۔ فطرت کی اس زبردست
دلیل کو غور کرو ۔ قرآن مجید کیسے الفاظ میں بیان فرماتا ہے۔
وَ مِنْ أَيْتِهَ أَنْ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ (الروم: ۲۱) ۔
ان کلمات میں قرآن ان آیات صانع عالم کی طرف توجہ دلاتا ہے جو انسان کی ذات میں موجود ہیں۔
ان کلمات طیبات سے پہلے اور اس دلیل سے اول اللہ تعالیٰ نے اپنی قدوسیت ہر ایک نقص سے
پاک ہر ایک صفت کا ملہ کے ساتھ متصف ہونے کا اظہار اور عبادت کی تاکید کی ہے اور کہا ہے۔
فَسُبْحْنَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ - وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ
وَعَشِيًّا وَ حِينَ تُظْهِرُونَ ( الروم : ۱۸ ۱۹ ) ۔
اس دعویٰ کا مدار وجود صانع پر تھا۔ اس لئے وجود صانع کی دلیل بیان فرمائی اور دلیل بھی ایسی دی
جس سے یہ مطلب بھی ثابت ہو گیا۔
بیان دلیل یہ ہے کہ آدمی کو دو باتیں حاصل ہو رہی ہیں۔ اول شخص انسانی کا وجود اور اسکی بقا۔ دوم
بقائے نوع جو مرد عورت کے ملنے سے حاصل ہوتا ہے۔ پہلے انعام کی نسبت فرمایا کہ انسان اپنی اصل
ے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ تم کو مٹی سے پیدا کیا۔ پھر تم اچانک چلتے پھرتے آدمی ہو گئے۔
ے اللہ کی قدوسیت بیان کرو۔ جب تم شام کرتے اور جب تم صبح کرتے ہوا اور اسی کیلئے حمد ہے آسمانوں میں اور
زمین میں اور تیسرے پہر اور جب تم ظہر کرتے ہو۔
حقائق الفرقان
۳۶۸
سُورَةُ الرُّومِ
بناوٹ پر نظر کر کے دیکھے کہ وہ مٹی سرد اور خشک ہے۔ اسی سرد و خشک سے تیری گرم اور تر جسمانی روح
کو پیدا کیا اور عیاں ہے کہ مٹی میں تو کوئی ادراک نہیں ۔ حرکت اراد یہ نہیں ، کوئی حیات نہیں ، رنگت
میں دیکھے تو میلی گدری ، وزن میں ثقیل - کثافت میں یکتا ۔ سُبْحَنَ اللَّهِ وَ لَهُ الْحَمْدُ ۔ اسی مٹی کے
ذرات سے ایک مدرک متحرک بالا رادہ۔ زندہ ، نئی زندگی کے قابل انسان کی ایسی جسمانی روح بنا
دی ۔ جو کدورتوں سے پاک، ہلکا پھلکا ، اعلیٰ درجہ کا شفاف صاف نیز جو ہر ہے کس تحتانی حالت سے کس
بلند درجے پر پہنچایا ! پھر بے ریب وہ زبردست طاقت موجود اور بے تر ڈد وہ قدوسیت اور حمد کے لائق
ہے۔ یہ اسی ید قدرت کا نقش ہے جسےا ہے جسے اللہ ، یہوواہ ، یزدان ، اوم، کنجک کہتے ہیں۔ بناء على هذا اس
مبارک آیت کو پڑھو اور مانو فَسُبْحْنَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ
وَ الْأَرْضِ وَ عَشِيًّا وَحِينَ تُظهِرُونَ (الروم: ۱۸ ، ۱۹) پھر اسی مٹی غیر مدرک ۔ غیر متحرک سے انسان کی
بقائے نوع اور اس کے آرام کے لئے اسی کے جنس کی بی بی بنائی ۔ اور اپنے اس ارادہ کو جو دونوں کے
با ہمی تعلق کی نسبت تھا۔ غور کرو۔ کن پیارے پیارے الفاظ میں بیان فرمایا۔
وَ مِنْ أَيْتِهَ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ
رَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (الروم : ۲۲)
پھر انسانی صفات کی طرف انسانی فطرت کو توجہ دلاتا اور فرماتا ہے۔
وَ مِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَ الْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ
لِلْعَالِمِينَ (الروم: ۲۳) ۔
مگر یاد رہے۔ انسانی صفات ایک تقسیم میں دو قسم ہوا کرتے ہیں ۔ ایک قسم انسان کے
لے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ تم ہی میں سے تمہارے واسطے جوڑا بنایا تو کہ تم اس سے آرام پکڑو اور تمہارے
درمیان دوستی اور رحمت ڈال دی ۔ یقیناً اس میں سوچنے والوں کے واسطے نشانیاں ہیں۔
اور اس کے نشانوں سے ہے پیدا کرنا آسمانوں اور زمین کا اور اختلاف تمہاری بولیوں اور تمہارے رنگوں کا۔
یقیناً اس میں عالموں کیلئے نشانیاں ہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۶۹
سُورَةُ الرُّومِ
اعراض لازمہ اور دوسری قسم انسان کے اعراض مفارقہ ۔ انسان کے اعراض لازمہ میں اسکی رنگت ،
بول چال ، اشکال و خطوط ہیں۔ ان ترابی ذرات سے مختلف انسان اگر ایک ہی رنگت ایک ہی
آواز ۔ ایک ہی بول چال ۔ ایک قسم کی اشکال اور خطوط رکھتے ۔ تو کیا ہم دوست کو دشمن سے ممتاز کر
لیتے ؟ کیا رات میں بلکہ دن میں کچھ اپنے اور پرائے کا تفرقہ کر سکتے ؟ ہرگز ہرگز نہیں ۔ پس جس
غالب طاقت نے یہ تفرقہ کر دیا وہ معدوم نہیں ۔ بلکہ وہ موجود اور اس قابل ہے کہ اس کی نسبت کہیں
سُبْحَنَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ - وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ (الروم : ١٨، ١٩) ۔
اور انسانی شخص کے اعراض مفارقہ میں سونا اور جاگنا ، حرکت ، سکون ، کمانا وغیرہ وغیرہ ہیں جن
6
کی طرف اشارہ فرماتا ہے۔
وَ مِنْ أَيْتِهِ مَنَامُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايْتٍ لِقَوْمٍ
يَسْمَعُونَ (الروم: ۲۴) ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۲۸ تا ۱۳۱)
وَ لَهُ الْحَمْدُ ۔ جیسے فَسُبْحَنَ اللهِ سے سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ پڑھنے کا ارشاد معلوم ہوتا
ہے۔ ایسا ہی نماز میں الْحَمدُ پڑھنے کا حکم ہے۔
يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْبَيْتِ ۔ اچھوں سے برے اور بروں سے اچھے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔
مِنْ تُرَابِ ۔ مٹی میں بیج ہوتے ہیں ۔ کھیتیاں پکتی ہیں ۔ وہ کھاتے ہیں۔ خون پیدا ہوتا ہے پھر
نطفہ ۔ پھر انسان ۔
مِنْ انْفُسِكُمْ ۔ تمہاری جنس میں سے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸)
لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا - یاد رکھو بیبیاں اس لئے ہیں کہ ان سے آرام پاؤ۔ بہت بد بخت ہیں وہ جو
بی بی کو دکھ سمجھیں ۔
ے اور اس کے نشانوں سے ہے تمہارا رات کو سونا اور دن کو اس کے فضل کی تلاش کرنا۔ یقینا اس میں نشانیاں ہیں
سننے والوں کے لئے۔
حقائق الفرقان
٣٧٠
سُورَةُ الرُّومِ
مَوَدَّةً ۔ ان کے ذریعے دو مختلف خاندانوں میں باہمی محبت بڑھتی ہے۔
رحمة ـ بی بی پر رحم کرو ۔ وہ تمہارے مقابل میں بہت کمزور ہے۔ لطیف پیرائے میں ادب
سکھاؤ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸)
لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا - بیاہ کے بعد اگر خدا چاہے تو انسان کو آرام ملتا ہے۔ انسان کی آنکھ، کان ،
ناک وغیرہ بدی کی طرف راغب نہیں ہوتے ۔ سکونِ قلب حاصل ہو جاتا ہے۔ نکاح آرام کے لئے
ہوتا ہے بے آرامی کے لئے نہیں ہوتا۔
نے خود کئی بیاہ کئے ۔ ہر بیاہ میں مجھے بڑا آرام ملا وَ جَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً -
میں نے
بدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۸۹)
ہندوستان میں لوگ عورتوں کو فرائض شادی و نکاح کے علم نہیں سکھاتے۔ یہاں تک کہ حیض و نفاس
تک کے امراض کی عورتوں کو خبر نہیں ہوتی کہ یہ کیا بلا ہے۔ اور کس بلا کا نام ہے۔ تعلیم و تربیت عورتوں
کی بہت کم رہ گئی ہے۔ مرد چاہتا ہے کہ جیسے میں نے ہومر و شکسپیر اور اور لوگوں کے ناول پڑھے ہوئے
ہیں۔ میری بیوی بھی ایسی ہی ہو۔ اور ایسے ہی ناز و نخرے میری عورت کو بھی آتے ہوں جیسے کہ اکثر
ناولوں میں میں پڑھ چکا ہوں۔ ہمارے مولی کو چونکہ یہ سب باتیں معلوم تھیں ۔ اس لئے اس نے
لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا فرمایا ہے یعنی شادی سے تم کو بڑا آرام ہوگا اور چونکہ عورتیں بہت نازک ہوتی ہیں اس
لئے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان سے ہمیشہ رحم و ترس سے کام لیا جاوے اور ان سے خوش خلقی و حلیمی برتی
جاوے مجھے پنجاب و ہند کی عورتوں پر خاص کر ترس آتا ہے کہ یہ بیچاری ہر ایک کام سے ناواقفیت رکھتی
ہیں عرب کی عورتیں بڑی آزاد ہوتی ہیں وہ اپنے حقوق کے طلب کرنے میں بڑی ہی ہوشیار ہوتی ہیں۔
( کلام امیر بحواله البدر جلد ۱۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مئی ۱۹۱۳ صفحه ۱)
وَ الْوَانِكُمْ کسی نے ایک بزرگ سے کہا کہ شطرنج بھی ایک عجیب کھیل ہے کہ ہر آدمی نئی کھیل
کھیلتا ہے۔ آپ نے فرمایا۔ اس سے بڑھ کر عجیب انسان کا چہرہ ہے۔ اتنی سی جگہ ہے اور آدم سے لے
کرایندم تک مختلف ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸ )
حقائق الفرقان
۳۷۱
سُورَةُ الرُّومِ
۲۵،۲۴۔ وَ مِنْ أَيْتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَ طَمَعًا وَ يُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
فَيُحْيِ بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ وَمِنْ
ايته أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الْأَرْضِ
إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تم کو دکھاتا ہے بجلی ڈرانے اور امید رکھنے کو
اور اتارتا ہے بدلی سے پانی پھر اس سے زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مرے پیچھے ۔ کچھ شک نہیں
کہ اس میں بھی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے یہ
بھی ہے کہ قائم ہیں آسمان و زمین اس کے حکم سے تو جب تم کو بلائے گا ایک بار آواز دے کر
زمین سے اسی وقت تم نکل پڑو گے۔
تفسیر و طبعا ۔ ہزاروں قسم کے موذی جرم اس بجلی کی چمک سے مرتے ہیں اور کئی قسم کے
فاسد مواد تباہ ہوتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸)
اور اس کے نشانوں سے ہے کہ بیم و امید کی خاطر تمہیں بجلی دکھاتا ہے اور بادل سے پانی اتارتا
ہے۔ پھر اس سے زمین کو مر جانے کے پیچھے زندہ کرتا ہے۔ یقیناً اس میں عقلمندوں کیلئے نشانیاں ہیں۔
اور اس کے نشانوں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے امر سے قائم ہیں۔ پھر جب تم کو ایک ہی پکار
سے پکارے گا۔ اچانک تم زمین سے نکل پڑو گے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۳۱ حاشیہ )
وَ لَهُ الْمَثَلُ
۲۸ - وَهُوَ الَّذِي يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ هُوَنُ عَلَيْهِ وَلَا
الْأَعْلَى فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ ۔ وہی ہے جو خلق کو پیدا کرتا ہے پھر اسے بار بار بناتا ہے اور یہ اس پر بہت آسان ہے اور
اعلیٰ درجہ کی مثال اسی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہ بڑاز بردست حکمت والا ہے۔
تفسیر - اهْوَنُ عَلَيْهِ - جب کچھ نہ نہ تھے تو بنایا ۔ تو اب بنایا۔ تو اب جب کچھ ہو ۔ ہو چکے ہو۔ پھر بنانا تو اس
-
حقائق الفرقان
۳۷۲
سُورَةُ الرُّومِ
66
ذات پر آسان ہے۔جس نے ” جب کچھ نہ تھے تو تمہیں بنالیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸)
۲۹ - ضَرَبَ لَكُم مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ هَلْ لَكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ
مِنْ شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَكُمْ فَانْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمُ
انْفُسَكُمْ كَذلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ ایک مثال بیان فرمائی ہے تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے جن چیزوں کے تمہارے
ہاتھ مالک ہیں کیا ان میں سے کوئی شریک ہے اس چیز میں جو ہم نے تم کو دی تو تم سب اس میں برابر ہو
جاؤ بلکہ تم ان سے ڈرو جیسا اپنوں سے ڈرتے ہو۔ ہم اسی طرح تفصیل وار بیان کرتے ہیں ان کے
لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔
تفسیر ۔ هَلْ لَكُمْ ۔ تم اپنے غلاموں کو اپنے ساتھ برابر کا شریک نہیں قرار دیتے اور نہ تم ان سے
ایسا ڈرتے ہو جیسے اپنے غیروں سے۔ تو اللہ کے کاموں میں مخلوق برابر کیونکر ہوسکتی ہے۔
لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ - اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کئی طرح پر تو حید سکھاتا ہے۔ بعض وقت اسکی تدابیر
کو مفید و با برکت نہیں ہونے دیتا ۔ اور جس راستہ سے اس کو رزق ملتا ہے۔ اسے بند کر دیتا ہے تا وہ
سمجھ لے کہ یہ تمام آمد خدا کے فضل سے ہے۔ کسی کی لیاقت قابلیت یا کسی کی امداد کا نتیجہ نہیں یہ نکتہ
حضرت صاحب نے مجھے بتایا تھا مومن کو چاہیے کہ ایسے موقعوں میں اللہ کی حکمتوں پر ایمان لائے اور
گھبرائے نہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸)
۳۱- فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا
لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا
يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ تو تو اپنی توجہ دین ہی پر مضبوط کر سب سے الگ ہو کر اللہ ہی کا طرفدار بن کر لوگوں کو اللہ
نے جس پر پیدا کیا وہی اصلی فطرت ہے ۔ اللہ کی بنائی ہوئی خلق کو تبدیل نہیں ۔ یہی مضبوط اور پائیدار
دین ہے لیکن بہت سے آدمی جانتے ہی نہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۷۳
سُورَةُ الرُّومِ
تفسیر پس درست رکھ مخاطب اپنے آپ کو سچے د دین پر اور وہ یہ ہے کہ انسان سب سے قطع تعلق
کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف جھک جاوے اور تمام اقوال و افعال ، حرکات وسکنات اسی کی محبت سے
صادر ہوں۔ یہی الہی فطرت کے مطابق بات ہے۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا کیا۔ البی اندازہ
کو بدلا نا نہ چاہیے۔ یہی پکا اور ٹھیک دین ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۴ - ۲۱۵)
فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۔ اسلام کے تمام احکام فطرت کے مطابق ہیں ۔ مصنوع سے صانع کی
طرف اعمال کی جزا کا اعتقاد ۔ ہر چیز کا ایک اندازہ میں ماننا۔ اندرونی تحریکوں کا متبع ہونا سب
مانتے ہیں ۔ اور یہی اصولِ اسلام ہیں ۔ چوروڈا کو زانی اپنے لئے وہ فعل پسند نہیں کرتا جو دوسروں
سے کرتا ہے۔ یہ فطرت کی گواہی ہے اسلام کے احکام پر ۔
فَرِحُونَ
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۳)
مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَ كَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ
ترجمہ ۔ جنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کیا اپنے دین کو اور ٹکڑیاں ٹکڑیاں ہو گئیں ۔ سب فرقے اپنے
پاس والی چیز پر خوش ہیں۔
تفسیر وَكَانُوا شِيَعًا ۔ خوب یا درکھو کہ اسلام ایک ہی راہ ہے۔ دو ہر گز نہیں ۔ یہ راہ حق کی تڑپ
دلی دعاؤں ، صدقہ و خیرات ، تقوی سے ملتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸)
۴۲ - ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمُ
بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ -
ترجمہ ۔ ظاہر ہو گیا فساد خشکی اور تری میں ۔ لوگوں ہی کے کرتوتوں سے تا کہ ان کو کچھ مزہ چکھائے جو یہ
کرتوت کر رہے ہیں اس لئے کہ وہ لوٹ آئیں ۔
تفسیر - ظهر ۔ غالب ہو گیا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۷۴
سُورَةُ الرُّومِ
فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ - پہاڑوں، ملکوں، پانی کے کناروں، جزیروں میں لوگوں کی بدعملیاں بڑھ
گئی ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸)
ایک وہ وقت ہوتا ہے کہ جب دنیا میں اندھیر ہوتا ہے اور ہر قسم کی غلطیاں اور غلط کاریاں
پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ خدا کی ذات پر شکوک ، اسماء الہیہ میں شبہات ، افعال اللہ سے بے اعتنائی اور
مسابقت فی الخیرات میں غفلت پھیل جاتی ہے۔ اور ساری دنیا پر غفلت کی تاریکی چھا جاتی ہے۔ اس
وقت اللہ تعالیٰ کی طرف ا رف سے اس کا کوئی برگزیدہ بندہ اہل دنیا کو خواب غفلت سے ، اب غفلت سے بیدار کرنے اور اپنے
مولیٰ کی عظمت و جبروت دکھانے ۔ اسماء الہیہ وافعال اللہ سے آگاہی سے آگاہی بخشنے کے واسطے آتا ہے۔ تو ایک
کمزور انسان تو ساری دنیا کو دیکھتا ہے کہ کس رنگ میں رنگین اور کسی دھن میں لگی ہوئی ہے۔ اور اس
مامور کی طرف دیکھتا ہے کہ وہ سب سے الگ اور سب کے خلاف کہتا ہے۔ کل دنیا کے چال چلن پر
اعتراض کرتا ہے۔ نہ کسی کے عقائد کی پروا کرتا ہے نہ اعمال کا لحاظ ۔ صاف کہتا ہے کہ تم بے ایمان ہو
اور نہ صرف تم بلکہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ سارے دریاؤں جنگلوں ، بیابانوں ، پہاڑوں اور
سمندروں اور جزائر ۔ غرض ہر حصہ دنیا پر فساد مچا ہوا ہے۔ تمہارے عقائد صحیح نہیں ۔ اعمال درست
نہیں ۔ علم بودے ہیں ۔ اعمال ناپسند ہیں ۔ قومی اللہ تعالیٰ سے دور ہو کر کمزور ہو چکے ہیں۔ کیوں؟ بما
كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ تمہاری اپنی ہی کرتوتوں سے۔ پھر کہتا ہے۔ دیکھو میں ایک ہی شخص ہوں۔ اور
اس لئے آیا ہوں کہ لِيَذُوقُ النَّاسَ وَبَالَ أَمْرِهِمْ ۔ لوگوں کو ان کی بدکرتوتوں کا مزہ چکھا دیا
جاوے۔ بہت سی مخلوق اس وقت ایسی ہوتی ہے کہ ان کے عدم اور وجود کو برابر سمجھتی ہے اور بہت سے
ایسے ہوتے ہیں کہ بالکل غفلت ہی میں ہوتے ہیں۔ انہیں کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے؟ اور کچھ
مقابلہ وانکار پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ اپنی عظمت و جبروت
دکھانا چاہتا ہے۔ وہ ان لوگوں کے مقابلہ میں جو مال و دولت کنبہ اور دوستوں کے لحاظ سے بہت ہی
کمزور اور ضعیف ہوتے ہیں۔ بڑے بڑے رؤسا اور اہل تد بیر لوگوں کے مقابلہ میں ان کی کچھ ہستی
ہی نہیں ہوتی ۔ یہ اس مامور کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یعنی ضعفاء سب سے پہلے
ماننے والے کیوں ہوتے ہیں؟ اس لئے کہ اگر وہ اہل دول مان لیں تو ممکن ہے خود ہی کہہ دیں
حقائق الفرقان
۳۷۵
سُورَةُ الرُّومِ
کہ ہمارے ایمان لانے کا نتیجہ کیا ہوا ؟ دولت کو دیکھتے ہیں۔ املاک پر نگاہ کرتے ہیں ۔ اپنے
اعوان و انصار کو دیکھتے ہیں ۔ تو ہر بات میں اپنے آپ کو کمال تک پہونچا ہوا دیکھتے ہیں اس لئے خدا
کی عظمت و جبروت اور ربوبیت کا ان کو علم نہیں آ سکتا ۔ لیکن جب ان ضعفاء کو جو دنیوی اور مادی
اسباب کے لحاظ سے تباہ ہونے کے قابل ہوں ۔ عظیم الشان انسان بنا دے اور ان رؤسا اور
اہل دول کو ان کے سامنے تباہ اور ہلاک کر دے تو اس کی عظمت و جلال کی چمکار صاف نظر آتی
ہے۔ غرض یہ سر ہوتا ہے کہ اوّل ضعفاء ہی ایمان لاتے ہیں۔
اس دبدھا کے وقت جبکہ ہر طرف سے شور مخالفت بلند ہوتا ہے۔ خصوصا بڑے لوگ سخت
مخالفت پر اٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ کچھ آدمی ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے چن لیتا ہے
اور وہ اس راستباز کی اطاعت کو نجات کیلئے غنیمت اور مرنے کے بعد قرب الہی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اور
بہت سے مخالفت کیلئے اٹھتے ہیں جو اپنی مخالفت کو انتہا تک پہونچاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی
نصرت اور مدد آ جاتی ہے۔ اور زمین سے آسمان سے دائیں سے بائیں سے غرض ہر طرف سے نصرت
آتی ہے اور ایک جماعت طیار ہونے لگتی ہے۔ اس وقت وہ لوگ جو بالکل غفلت میں ہوتے ہیں اور وہ
بھی جو پہلے عدم وجود مساوی سمجھتے ہیں آ آ کر شامل ہونے لگتے ہیں ۔ وہ لوگ جو سب سے پہلے
ضعف و ناتوانی اور مخالفت شدیدہ کی حالت میں آ کر شریک ہوتے ہیں ان کا نام سابقین اولین ،
مہاجرین اور انصار رکھا گیا۔ مگر ایسے فتوحات اور نصرتوں کے وقت جو آ کر شریک ہوئے ان کا نام
ناس رکھا ہے۔
یاد رکھو جو پودا اللہ تعالیٰ لگاتا ہے اس کی حفاظت بھی فرماتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ دنیا کو اپنا پھل
دینے لگتا ہے لیکن جو پودا احکم الحاکمین کے خلاف اس کے منشاء کے موافق نہ ہو اس کی خواہ کتنی ہی
حفاظت کی جاوے وہ آخر خشک ہو کر تباہ ہو جاتا ہے۔ اور ایندھن کی جگہ جلایا جاتا ہے۔ پس وہ لوگ
بہت ہی خوش قسمت ہیں جن کو عاقبت اندیشی کا فضل عطا کیا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۲ ء صفحه ۶)
قرآن مجید عالم جسمانی سے عالم روحانی کی طرف توجہ دلاتا ہے۔