سُوْرَۃُ الرُّوْمِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۳۷۶
سُورَةُ الرُّومِ
ایدی النَّاسِ ۔ یہ ایک محاورہ عرب ہے، اس لئے یہ دھو کہ نہ ہو کہ بعض بدیاں عقا ئد دل سے
تعلق رکھتی ہیں ۔ ہاتھ کا خصوصیت سے کیوں ذکر ہے۔
ید طاقت کو کہتے ہیں ۔ ہاتھ کو بھی ید اس لئے کہتے ہیں کہ اکثر طاقتوں کا اظہار اسی سے ہوتا ہے۔
پس بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِی النَّاسِ کے معنے ہوئے ۔ لوگوں نے اپنی قوتوں کو برا استعمال کیا۔
لِيُذِيقَهُم - یہ ظہور فساد کا نتیجہ بتایا ہے۔ فساد کے معنے بگاڑ خواہ صرف اپنے لئے ہو یا اس کا اثر
دوسرے پر بھی پڑے۔
لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ۔ اس میں یہ بھی سمجھایا ہے کہ دارالجزاء تو اور ہے اور یہاں اعمال کا کچھ کچھ
پھل دکھایا جاتا ہے۔ اس لئے کہ وہ بدیوں سے باز آئیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸)
۴۳ - قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلُ
كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُشْرِكِينَ -
ترجمہ۔ کہہ دو ملک میں سیر کرو ( تاکہ ترقی کر جاؤ) پھر دیکھو کیا انجام ہوا ان کا جو پہلے ہو گزرے
اور ان میں اکثر مشرک ہی تھے ۔
تفسیر - قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ۔ یہ سمجھایا کہ اپنے نفسوں پر غور نہیں کرتے تو دوسروں کے حالات
سے ہی عبرت پکڑو اور سوچو کہ بعض اگلی قو میں کیوں تنزل میں آئیں۔ ہمارے لئے عبرت پکڑنے کے
واسطے بہت صاف راہ ہے۔ کیونکہ تمام ہلاکت و تباہی کی راہوں کے نمونے موجود ہیں ۔اسی واسطے اس
آفت کا نام امت مرحومہ رکھا گیا۔
كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُشْرِكِينَ - یہ ان تباہ شدہ قوموں کے مختلف اسباب میں سے ایک جہت جامع
66
بتائی ہے اور شرک ہے۔
دنیاں میں جس قدر بدیاں ہیں ان سب کی جڑ شرک ہے۔ مثال کے طور پر سنو ایک شخص چوری
کرتا ہے۔ اب اگر یہ شخص خدا کو صفت رازقیت میں واحد باور کرتا تو کبھی چوری نہ کرتا پھر یہی شخص خدا
حقائق الفرقان
۳۷۷
سُورَةُ الرُّومِ
مشرک فی الحکم بھی بنا کیونکہ اس نے اس ذریعے سے رزق تلاش نہیں کیا جو خدا نے مقرر کیا تھا بلکہ وہ
أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ الهَا هَوَاهُ (الجاثية : ۲۴) کا مورد بنا اور اپنی ناجائز تد بیر پر بھروسہ کیا۔
اس آیت میں یہ نکتہ بھی قابل یادداشت ہے کہ نہ تو تمام قوم نیک ہو جاتی ہے نہ تمام ہی بری۔ بلکہ
اکثر پر حکم ہوتا ہے۔ ایک خاص شخص کے معاملہ میں بھی یہی بات ہے کہ جب بدیاں نیکیوں سے بڑھ
جائیں تو عذاب نازل ہوتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۹)
-٢- فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيْمِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ
ママ
اللَّهِ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ
ترجمہ ۔ تو گوا اپنی توجہ کو فطرت اللہ ہی پر لگا رکھ اس سے پہلے کہ آ موجود ہو وہ دن جو ٹلتا نہیں اللہ کی طرف
سے۔ اس دن لوگ الگ الگ ہو جائیں گے۔
تف
تفسیر - فَاقِمُ وَجْهَكَ ۔ قرآن شریف میں جب واحد مخاطب ہو تو مفسر عام طور پر اس سے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مراد لیتے ہیں۔ مگر یہ صیح نہیں بلکہ تمام لوگ فرداً فرداً تاکید کے لئے مخاطب
ہیں ۔ اس کے معنے ہوئے اپنی توجہ کو ٹھیک ٹھیک قائم کرلے۔
يوم يوم مطلق وقت کے معنے میں بھی آتا ہے۔
يَصَّدَّعُونَ ملاپ والی چیز جب پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے تو اسے صدع کہتے ہیں ۔
اس کے معنے ہیں جدا جدا ہو جائیں گے ۔ یعنی دودھ کا دودھ پانی کا پانی۔ نیک الگ بدا لگ۔ فرماتا ہے
اس کامل امتیاز کا دن آنے سے پہلے کچھ کر لو۔
لده
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)
مَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلا نُفُسِهِمْ يَشْهَدُونَ -
ترجمہ۔ جو کافر ہوا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر اور جس نے بھلے کام کئے تو وہ اپنی ہی جانوں کے لئے
آرام گاہ تیار کرتے ہیں۔
تفسیر - کفرہ کفر جیسے انکار اور حق پوشی کو کہتے ہیں۔ ایسا ہی ناشکری کو یہ بھی تمام بدیوں کا جامع
ا بھلا تو نے دیکھا اس کو جس نے اپنا معبود بنا لیا اپنی خواہش کو ۔
حقائق الفرقان
لفظ ہے۔
۳۷۸
يَنْهَدُونَ ۔ تمہید کرتے ہیں یعنی اپنی عاقبت سنوارتے ہیں۔
سُورَةُ الرُّومِ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)
٤٦ - لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الْكَفِرِينَ -
ترجمہ۔ تا کہ جزا دے اللہ ان کو ان کے ایمان لانے کی اور بھلے کام کی اپنے فضل سے ۔ کچھ شک
نہیں کہ وہ پسند نہیں کرتا کافروں کو۔
تفسیر - مِنْ فَضْلِهِ ۔ اس سے ظاہر ہے کہ ابدی نجات، فضل سے ہے اور اس فضل کو
کھینچنے والے ہیں ایمان و عمل صالح عمل تو محدود ہے اور نجات غیر محدود۔ اسی وجہ سے نجات ابدی کا
مدار فضل پر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)
۴۷۔ وَ مِنْ أَيْتِهَ أَنْ يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَ لِيُذِيقَكُم مِّنْ رَّحْمَتِهِ وَ
لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔
ترجمہ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو جو خوشخبری لانے والی
ہیں اور نتیجہ یہ کہ تم کو چکھائے مزا اپنی رحمت کا اور کشتیاں چلیں اس کے حکم سے تا کہ تم مال تلاش کرو اللہ کے
مال سے اور شکر گزاری اختیار کرو۔
تفسیر ۔ وَمِنْ آيتة - خدا تعالیٰ اشیاء کے دنیوی فوائد بتاتا ہے تو ساتھ ہی روحانیات کا کی تعلیم دیتا
ہے۔ چنانچہ ان ہواؤں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ روحانی عالم میں بھی مبشرات ہوتے ہیں اور پھر خدا کی
رحمت کا نزول ہوتا ہے۔ جب کسی نبی یا مجدد نے آنا ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ ایک ہوا چلاتا ہے اور بہت
سے قلوب اس تعلیم کے ماننے کے لئے طیار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ کسی نبی کی تعلیم سن کر
بول اٹھتے ہیں ۔ یہ تو ہم پہلے ہی سے مانتے تھے۔ یا ہمارا بھی یہی خیال تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)
حقائق الفرقان
۳۷۹
سُورَةُ الرُّومِ
۴۸- وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إلى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَتِ
فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم بھیج چکے ہیں تجھ سے پہلے بہت سے رسول ان کی قوموں کی طرف تو وہ ان
کے پاس کھلے نشان لے کر آئے پھر ہم نے بدلہ لیا ان لوگوں سے جنہوں نے قطع تعلق کیا اور ہم پر
ایمانداروں کی مدد کر نالازم تھا۔
تفسیر - الَّذِينَ أَجْرَمُوا - وہ لوگ جو يَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ کے مصداق تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)
۴۹ - اللهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ
يَشَاءُ وَ يَجْعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلْلِهِ ۚ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَنْ
يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ وہ پاک ذات ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو اور پھر وہ اگاتی و جماتی ہیں بادلوں کو پھر ان کو
پھیلاتا ہے خلا میں جس طرح چاہتا ہے اور اس کو تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے پس تو دیکھتا ہے برسات نکلتی ہے
ان کے اندر سے پھر جب اس کو پہنچا دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تب ہی وہ لوگ
خوشیاں منانے لگتے ہیں۔
تفسير - في السَّمَاءِ - بلندی میں ۔ سماء کے اصل معنے یہی ہیں۔ مگر جب عام طور پر یہ لفظ آسمان پر
بولا جانے لگا تو اس کے حقیقی معنے یہی سمجھ لئے گئے حالانکہ یہ تساہل ہے۔ سماء البیت کہتے ہیں چھت
کو اور سماء النعل جوتے کے پنجہ کو۔
الْوَدُق بوندوں کو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)
۵۰ - وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ مِّنْ قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ -
ترجمہ ۔ یقینا لوگ اس سے پہلے کہ ان پر مبینہ اتارا جائے نا امید ہورہے تھے۔
تفسیر - لَمُبْلِسِینَ ۔ یہ سمجھاتا ہے کہ نبی کے آنے سے پہلے بعض لوگ مایوسی کی حد تک پہونچ جاتے
حقائق الفرقان
۳۸۰
سُورَةُ الرُّومِ
اور وہ یقین کرتے ہیں کہ اب یہ روحانی مردے زندہ نہ ہو سکیں گے اور اب اس بنجر میں کوئی پودہ سرسبز
نہ ہوگا۔ مگر خدا تعالیٰ اپنی رحمت کی بارش سے اس زمین کو زندہ کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹)
۵۱- انْظُرُ إِلَى اثْرِ رَحْمَتِ اللهِ كَيْفَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۖ إِنَّ ذَلِكَ
لمُحْيِ الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ پس دیکھو رحمت الہی کے آثار کی طرف کہ زمین کو کس طرح زندہ کیا اس کے مرے پیچھے۔
کچھ شک نہیں کہ وہ مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے اور وہ تو ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر - كُلّ شَیءٍ ۔ ہر چاہی ہوئی بات پر خدا تعالیٰ نے جہاں اپنی قدرت کی وسعت کا ذکر کیا ہے
وہاں ساتھ ہی اس کو ارادہ و مشیت سے مقید کیا ہے ۔ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ (هود: ۱۰۸) يَفْعَلُ
مَا يَشَاءُ (ال عمران : ۴۱) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۹)
۵۶ - وَ يَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ
كَذلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ
ترجمہ اور جس دن الساعة قائم ہو گی تو قطع تعلق کرنے والے قسمیں کھائیں گے کہ وہ دنیا
میں نہیں رہے بغیر ساعت کے۔ اسی طرح وہ بھٹکتے پھرتے تھے۔
تفسیر ۔ اس سے پہلے رکوع میں روحانی مردوں کے زندہ کرنے کا ذکر تھا۔ اب حشر اجساد کے متعلق
مشرکوں کو دنیوی زندگی کے مختلف مراتب یاد کرا کے ثبوت دیتا ہے۔ دلائل دو قسم ہیں۔ ایک امکانی
( جس سے یہ ثابت ہو کہ ایسا ہونا ممکن ہے ) دوسری قسم جس سے کسی چیز کا بالضرور ہونا ثابت ہو۔
زمین مردہ کے زندہ ہونے کا بیان قیامت کی امکانی دلیل ہے ۔ اب اور دلیل دیتا ہے کہ تم پہلے کیسے
ضعیف ناتواں ہوتے ہو۔ پھر کیسے طاقتور پھر ضعیف واضعف ۔ اس سے ثابت ہوا کہ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ
وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ (الروم : (۵۵) یعنی خدا ہر چیز کے بنانے اور بگاڑنے کا علم اور اس پر قدرت
ا کر سکتا ہے جو چاہتا ہے۔ ۲ دیتا ہے ۔۔۔ جو چاہتا ہے۔ سے وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور وہی بڑا
جاننے والا صاحب قدرت ہے۔
حقائق الفرقان
۳۸۱
سُورَةُ الرُّومِ
رکھتا ہے۔ پس وہ مخلوق کو دوبارہ پیدا کرنے کا پورا علم رکھتا ہے اور اس پر قادر ہے ۔ یہ بھی سمجھایا کہ قوت
کے بعد ضعف کم علمی یا عدم قدرت کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ حکمت سے ایسا کام کرتا ہے۔
مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ - مفسرین لکھتے ہیں کہ عذاب و ثواب کے تین مراتب ہیں۔ ایک مرتبہ قبر ۔
عالم برزخ و دوم جنت و دوزخ میں پہونچنا ۔ سوم تمام انعامات و عذاب الہی کا کامل ظہور ۔
چونکہ دوسرا مرتبہ پہلے سے اعلیٰ ہے اس لئے شرک بوجہ جہالت پہلی حالت میں رہائش کو دوسری
کے مقابل میں گھڑی کے برابر سمجھیں گے۔ یعنی جب آخری حالت میں تکلیف زیادہ ہوگی ۔ تو وہ پہلی
اس کے مقابل میں پہنچ سمجھیں گے مگر مومن کا یہ حال نہیں ۔
غرض مشرک تو کہیں گے کہ بس یہ دن سخت ہے اس سے پہلے کا زمانہ تو قلیل ہی تھا مگر مومن کہیں
گے یہ یوم البعث ہے جس کے تم منکر تھے اور اسی انکار کی وجہ سے تم پر سخت ہے۔ مگر کتاب اللہ میں
یوم البعث تک ٹھہرنے کے معنے نہیں بنتے ۔ اس لئے مفسرین کو گھبراہٹ ہوئی ہے۔ میں کہتا ہوں ۔
قرآن شریف نے اس کی خود ہی تفسیر کر دی ہے۔ ایک مقام پر فرماتا ہے۔ لَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ
حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ آجَلَة (البقرة:۲۳۶) یہاں کتاب سے مراد مقرر شدہ زمانہ ہے۔
پس اس آیت کے یہ معنے ہوئے کہ تم ٹھہرے رہے اللہ کے مقرر کردہ زمانہ میں جس کی آخری حد
یوم البعث تھی ۔ یعنی وہ زمانہ جو تمہارے سزا کے لئے مقرر کیا گیا تھا اس کے گذرنے تک ٹھہرے
رہے ہو۔
(۲) ساعت ۔ مصیبت و تباہی کے وقت کو بھی کہتے ہیں ۔ پس معنے یہ ہوئے جس دن کہ وہ تباہی کا
وقت آئے گا۔ مجرم قسمیں کھائیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں کس قیامت کے قیام کی خبر دیتے ہو۔ مَا لَبِثُوا
غَيْرَ سَاعَةِ (الروم : ۵۶) قیامت تو ہمارے سر پر پہلے ہی آئی ہوئی ہے اور اب تک ہم قیامت کے
بغیر نہیں رہے اس پر مومن کہیں گے کہ تم اللہ کی مقرر شدہ میعاد تک ٹھہرے رہے ہو اور یوم البعث تو
اب شروع ہوتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹ ۲۰۰۰)
لے نکاح کی گرہ مضبوط نہ کر بیٹھنا جب تک قرآنی میعاد پوری نہ ہو جائے۔ ہے وہ دنیا میں نہیں رہے بغیر ساعت کے۔
حقائق الفرقان
۳۸۲
سُورَةُ الرُّومِ
۵۸- فَيَوْمَئِذٍ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتْهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ -
ترجمہ تو اس دن فائدہ نہ دیں گی ان ظالموں کو ان کی عذر خواہیاں اور نہ اُن کو ہماری دہلیز نصیب
ہوگی۔
تفسیر - لا يَنْفَعُ ۔ دنیا میں تو انسان بہت سے عذر حیلے تراش کر بیچ بھی سکتا ہے۔ مگر خدا کے
حضور اس قسم کے عذر و حیلے نفع نہ دیں گے ۔
يُسْتَعتَبون ۔ یہ عقبہ سے ہے پس معنے ہوئے کہ وہ عتبہ دروازہ پر آنے نہ دیئے جاویں گے یعنی
وہ چوکھٹ پر پھٹکنے نہ دیئے جائیں گے۔ یہ عمدہ معنے ہیں مگر یہ معنے یہی ہیں کہ ان پر جو عتاب کیا جاتا ہے
اس کا وہ شکوہ کریں گے تو وہ شکوہ رفع نہ کیا جاوے گا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰)
۵۹ - وَلَقَدْ ضَرَبُنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ وَلَئِنْ جِئْتَهُمْ
بِآيَةٍ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ -
ترجمہ اور ہم نے بیان کر دی ہیں اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر قسم کی اعلیٰ درجہ کی باتیں
اور اگر تو اُن کے پاس لائے کوئی نشان تو کا فرضرور کہیں گے کہ تم تو جھوٹے ہی ہو۔
تفسیر - مِنْ كُلِّ مَثَل - مثل مثال کو نہیں کہتے بلکہ اس کے دو معنے ہیں (1) حالت جیسے فرمایا۔
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا - یعنی ان کی حالت (ب) مثل کسی چیز کی ایسی حالت بیان کرنا
کہ اس سے دوسری چیز کی حالت کھل جائے چنانچہ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا کی حالت بیان کر کے
منافقوں کی اندرونی حالت کھولی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ / اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰)