سُوْرَۃُ لُقْمٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
۳۸۳
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
سُورَةُ لُقُمْنَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ لقمان کو ( اس ) اللہ جامع جمیع کمال کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے تمام
اسباب مہیا کر دیئے اور محنت کرنے والوں کو صلہ دینے کو تیار ہے۔
یہ سورہ قرآن شریف کی پہلی سورہ بقر کے ساتھ مضامین میں بہت ملتی ہے۔ ترتیب عبارت اور
الفاظ اکثر ان دونوں سورتوں کے ایک ہی ہیں۔ ناظرین مقابلہ کر کے دیکھیں اور لطف اٹھائیں۔
( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
-
۲ تا ۴- الم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيمِ - هُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُحْسِنِينَ
ترجمہ ۔ میں اللہ ہوں جو بذریعہ جبرئیل کے محمد پر وحی بھیجتا ہوں۔ کہ یہ آیتیں ہیں حکمت والی
کی۔
کتاب کی ۔ ہدایت و رحمت ہے محسنوں کے لئے۔
کتاب کو
تفسیر - الله - انا اللهُ أَعْلَمُ -
الْحَكِيم - حق و حکمت سے بھری ہوئی۔ بڑی مضبوط باتوں والی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۰)
لِلْمُحْسِنِينَ ۔ جن میں احسان کا مادہ ہے۔ ان کیلئے ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احسان
کے معنے کئے ہیں۔ آنْ تَعْبُدَ رَبَّكَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ وَ إِن لَّمْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ (الحديث)
۲۔ دوسرے سے سلوک ونیکی۔ ایک یہودی کسی مسلمان کے پڑوس رہتا اور کوٹھے پر جانوروں کو دانے
ڈالتا ۔ اس مسلمان نے کہا کہ تیرا عمل بے فائدہ ہے ۔ مگر آخر اسی نے مکہ کا حج کرتے دیکھا اور یہودی
نے جتایا کہ یہ اس خیرات کا اجر ہے۔
(۳)۔ ایک صحابی نے اپنی اونٹوں کی قربانی کا ذکر کر کے حضور نبوی میں عرض کیا کہ وہ شاید قبول
ے اپنے رب کی اس طرح عبادت کر گویا تو اسے دیکھ رہا ہے اور اگر تو اسے نہیں دیکھ رہا تو پھر یہ گمان ہو ) کہ وہ
تجھے دیکھ رہا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۸۴
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
نہ ہوئی فرمایا۔ اسْلَمْتَ عَلَى مَا اسْلَفتَ
(۴) ۔ ایک بدکار نے کتے کو دیکھا۔ کیچڑ چاٹ رہا ہے۔ اس نے رحم کر کے موزہ اتارا اور کنویں
سے بھر کر اسے پانی پلایا۔ خدا نے نیکی کی راہ پر ایسا ڈالا کہ وہ جنتی ہو گیا (الحدیث ) پس احسان کرنے
والوں کو قرآن مجید خوب موجب ہدایت و رحمت ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰) ۹
۶۰۵ - الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ
يُوقِنُونَ - أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ -
رجمہ:
ترجمہ ۔ جو نماز کو ٹھیک درست رکھتے ہیں اور زکوۃ دیا کرتے ہیں اور وہ آخرت پر بھی یقین
رکھتے ہیں ۔ یہی لوگ اپنے رب کے بتائے ہوئے راستہ پر ہیں اور یہی مظفر و منصور ہوں گے۔ ہیں۔
تفسیر سورۂ بقر کے ابتدا میں بھی قریباً یہی آیات ہیں۔ میں نے دیکھا ہے۔ (۱) ۔ جولوگ دعاؤں
کے قائل نہیں۔ (۲)۔ غیب الغیب رنگ میں کسی مالک خالق کے قائل نہیں ۔ (۳)۔ داد و دہش کی
عادت نہیں رکھتے وہ کبھی کتب الہیہ سے متمتع نہیں ہوتے ۔ اسی واسطے فرمایا ۔ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - الَّذِينَ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ - (البقرة: ٢، ٣)
سورہ یوسف میں ہے ۔ وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّةَ اتَيْنُهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا ۖ وَ كَذلِكَ نَجْزِى
الْمُحْسِنِينَ - (یوسف : ۲۳) جس سے ظاہر ہے کہ ہر حسن کو حکم و علم بخشا جائے گا۔
بِالْآخِرَةِ - جزا وسزا غیب میں ہے۔
عَلَى هُدًى ۔ ہدایت پر سوار ہو جاتے ہیں۔ اور منزل مقصود پر مظفر و منصور پہو؟ پر مظفر و منصور پہونچیں گے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰)
ا تو نے ان نیکیوں کی وجہ سے اسلام قبول کیا ہے جو تو پہلے کر چکا ہے ۔ ۲ سیدھی راہ چلانے والی ہے اللہ سے
ڈرنے والوں کو ۔ جو لوگ اللہ کو مانتے ہیں بے دیکھے یا تنہائی میں اور ٹھیک نماز پڑھا کرتے ہیں اور ہمارے
دیئے ہوئے میں سے کچھ دیا کرتے ہیں۔ سے اور جب یوسف اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اس کو جو کچھ سکھا یا وہ
مضبوط علمی باتیں تھیں اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہمارے دیکھنے والوں نیکو کاروں کو۔
حقائق الفرقان
۳۸۵
سُورَةُ لُقُمْنَ
مُفْلِحُونَ - مظفر - منصور اور کامیاب ۔ جس کام میں توجہ کرتے ہیں اسی میں خدا ان کی مدد
کرتا ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِى لَهُوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ
عِلْمٍ وَ يَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ -
ترجمہ ۔ اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا بھی ہوتا ہے جو خریدتا ہے کھیل کی باتوں کو تا کہ
ہٹاویں اللہ کی راہ سے بے علمی سے اور اس کی ہنسی بناتا ہے ( یعنی راہ الہی کی ہنسی کرتا ہے ) یہی
لوگ ہیں جن کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔
تفسیر - لَهُوَ الْحَدِيثِ ۔ ایسی باتیں جن سے جناب الہی سے غفلت ہو جائے۔ راگ۔ سرود
بالخصوص اس کے معنے لینے اپنے اپنے ملک کے حالات کے مطابق ہیں ۔
بِغَيْرِ عِلْمٍ ۔ نا سمجھی ہے۔
هزُوا - ہلکا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰ )
لَهُوَ الْحَدِيثِ ۔ ایسی بات جو انسان کو خدا سے غافل کر دے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ایک کا فرنضر بن حارث نام تھا۔ جو لوگوں کو کہتا کہ تم قرآن سننے کیا جاتے ہو آؤ میں تم کو
رستم و اسفند یار کے قصے سناؤں۔ جو بڑے لمبے اور بہت عجائب ہیں ۔ اس زمانہ کے اکثر ناول نویس
اور قصہ خواں اسی نضر بن حارث کے روحانی شاگرد ہیں جو بیہودہ قصوں میں لوگوں کو مصروف کر کے
حکمت کی سنجیدہ باتوں سے دور ڈال دیتے ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
- وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ أَيْتُنَا وَلَى مُسْتَكْبِرًا كَانْ لَّمْ يَسْمَعُهَا كَانَ فِي اذْنَيْهِ
وَقُرًا ۚ فَبَشِّرُهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ -
ترجمہ ۔ اور جب ایسے شخص پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو منہ پھیر لیتا ہے غرور کرتا ہوا ۔ گویا
کہ ان آیتوں کو اس نے سنا ہی نہیں جیسا کہ اس کے دونوں کانوں میں بہرا پن ہے تو اس کو خوشخبری
سنادے ٹیس دینے والے عذاب کی۔
تفسیر - فَبَشره - کھول کر خبر دو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۰)
حقائق الفرقان
۳۸۶
سُوْرَةُ الْقُمْنَ
ا خَلَقَ السَّمُوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ الْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ
بِكُمْ وَ بَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ
زَوْجٍ كَرِيمٍ -
ترجمہ۔ اس نے آسمان کو پیدا کیا بے ستونوں کے تم ان کو دیکھتے ہی ہو اور رکھ دیئے زمین میں بھاری
بوجھ کہ وہ تم کو لے کر نہ جھک پڑے اور پھیلا دیئے زمین میں سب طرح کے جاندار اور ابر سے پانی
برسا یا پھر ہم نے اگائیں زمین میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں۔
تفسیر - بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا۔ کوئی شخص نہیں جو کہے کہ اس کے ستون میں نے بھی دیکھے ہیں۔
أن تَمِيدَ بِكُم - خوراک دیتے ہیں تم کو کیونکہ بڑی بڑی ندیاں اور دریا پہاڑوں سے نکلتے
ہیں ۔ (۲) جو چکر کھاتے ہیں تمہارے ساتھ ۔ (۳) بِأَن لا تَمِيدَ بِكُمْ ۔ تا کہ تم ہلاک نہ ہو جاؤ۔
زمین سیال تھی تو متواتر زلزلے آتے تھے۔ اب زلزلے کم ہو گئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱)
أَنْ تَمِيدَ بِكُم - مید چکر کو کہتے ہیں۔ پس اس کے معنے ہوئے کہ زمین پر پہاڑ بھی گردشِ
روزانہ اور سالیانہ میں تمہارے ساتھ چکر کھاتے ہیں ۔
(۲) ۔ مید ۔ غذا کو کہتے ہیں ۔ جس صورت میں یہ معنے ہوئے ہیں کہ زمین پر پہاڑی علاقے اس
واسطے بنائے کہ تم کو غذا پہنچائیں۔ چنانچہ دریا بھی پہاڑوں سے ہی نکلتے ہیں اور پہاڑوں پر اکثر
درخت اور میوے ہوتے ہیں۔ اور کنوؤں کا پانی بھی انہیں کی فروعات ہیں۔
(۳) ۔ میڈ میں ڈالنے کو کہتے ہیں جس سے ہندی لفظ میدہ نکلا ہے اس صورت میں یہ معنے ہوئے
کہ زمین پر پہاڑ اس واسطے رکھے گئے ہیں کہ جب زمین نافرمانوں سے بھر جائے اور مرسلین الہی کا
انکار کیا جائے تو پہاڑا اپنی آتش فشانی اور زلازل کے ساتھ بعض باغیوں کو پیس ڈالیں ۔ جیسا کہ
ہمیشہ ہوتا رہا ہے۔ تاکہ دوسروں کو عبرت ہو۔ اسی واسطے یہود کی مغضو بیت کو فرمایا۔
حقائق الفرقان
۳۸۷
نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ - (البقرة: ۶۷)
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ۔ ایسا ستون نہیں جو تم دیکھ سکو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۳)
۱۳ - وَ لَقَدْ آتَيْنَا لُقُمْنَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرُ لِلَّهِ وَمَنْ يَشْكُرُ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ
لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے عطا فرمائی لقمان کو حکمت ( یعنی پکی سمجھ ) اور حکم دیا کہ اللہ کا شکر کیا کرو اور جو شکر یعنی کی اور یا کہ اللہ کا کرکیا اور
کرتا ہے اس کے سوائے نہیں کہ وہ اپنے ہی لئے کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے ( تو وہ اللہ کا کیا
بگاڑے گا کیونکہ اللہ بے پر واسراہا گیا ہے۔ گا)
تفسیر - الحكمة - نہایت مضبوط بات جس کا انجام بخیر ہو۔ جموں میں ایک شخص تھا جس نے علموں کی
تعریفیں یاد کر رکھی تھیں ۔ اکثر اہل علم کا اس ذریعہ سے امتحان کر کے ان کو بر سر محفل نادم کیا کرتا ایک دن
مجھ سے بھی سوال کیا کہ حکمت کی جامع مانع تعریف کیا ہے؟ میں نے سورۃ بنی اسرائیل کا رکوع ۴ کا ترجمہ
سنا دیا۔ اس کے اخیر میں ہے ۔ ذَلِكَ مِمَّا أَوْلَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ (بنی اسرائیل : ۴۰)
شن کردم بخود رہ گیا۔
آنِ اشْكُرُ لِلهِ ۔ شکر کرنے سے نعمت بڑھتی ہے۔ فرمایا لينُ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمُ (ابراهيم:۸)
تم شکر کرو گے تو قسم ہے ہمیں اپنی ذات کی کہ ہم ضرور بڑھ چڑھ کر دیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱)
الحكمة - يہ لفظ ان الفاظ میں سے ہے جن کے معانی عام استعمال میں ٹھیک نہیں لئے گئے۔
آجکل کے محاورہ میں حکمت طبابت کو کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے لقمان کو حکمت دی اور
ا پھر ہم نے اس نافرمان جماعت کو موجودہ اور آگے آنے والے لوگوں کے لئے عبرت کا مقام بنادیا اور اللہ سے
ڈرنے والوں کے واسطے بڑی نصیحت کا موجب ہوا ۔ ۲ یہ ان باتوں میں سے ہیں جو وحی کی تیرے رب نے
تیری طرف حکمت اور مصلحت سے۔ سے اگر تم شکر کرو گے تو میں ( خود ) تم کو اور زیاہ کر دوں گا ۔
حقائق الفرقان
۳۸۸
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
اس حکمت کی ابتدا یہ ہے کہ ان اشكر لله۔ اللہ کا شکر گزار ہو۔
( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ صفحه (۳)
ان آیات کریمہ پر غور فرمائیے اور داد دیجیئے۔ نہ صرف داد بلکہ قبول فرمائیے۔ میں آپ کو حق کی
طرف بلاتا ہوں اور بے انصافی کے سخت و بال سے آگاہ کرتا ہوں۔ دیکھو! مرنا ہے اور بھلائی اور
برائی کا نتیجہ پانا ہے۔ کیا یہ دور از قیاس ہے؟ انصاف سے کہیئے ۔ بلکہ یہ قصہ تمام بھلائیوں کا مجموعی
عطر ہے ۔ ہاں بت پرست ناشائستہ کج خلق آدمی اس کو دور از قیاس کہے تو ممکن ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۷،۵۶)
۱۴ - وَإِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۚ إِنَّ الشَّرُكَ
لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ۔
ترجمہ ۔ اور جب لقمان نے کہا اپنے بیٹے سے جب وہ اس کو نصیحت کرتا تھا، اے میرے
پیارے بیٹے ! شریک نہ ٹھہرانا کسی کو اللہ کا ۔ کچھ شک نہیں کہ شرک بڑا ہی ظلم ہے۔
تفسیر - الشرک ۔ شرک کے معنے سانجھی بنانا۔ اللہ کی ذات، صفات، افعال ، عبادت میں کسی کو
شریک ٹھہرانا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱)
ہم نے لقمان کو حکمت ( اپنی پہچان ) دی کہ تو اللہ کا شکر گزار ہو اس لئے کہ جو شکر گزار ہوا اس میں اسکا
اپنا فائدہ ہے۔ اور جس نے کفرانِ نعمت کیا وہ جان لے کہ اللہ غنی ہے تعریف کیا گیا۔ اور جب لقمان
نے وعظ کرتے اپنے بیٹے سے کہا۔ اے پیارے بیٹے اللہ سے شرک مت کر کیونکہ شرک بڑا بھاری
ظلم ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ )
حضرت لقمان کی نصیحت بیٹے کیلئے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں درج فرمایا ہے تا کہ لوگ
اس پر عمل کریں۔ اس میں دس احکام ہیں۔
(۱) شرک سے مجتنب رہو۔ (۲)۔ والدین سے حسن سلوک کرو ۔ سوائے حکم شرک کے ان
کے سب حکم مانو ۔ (۳) علم النبی پر ایمان رکھو کہ وہ تمہاری ہر ایک حرکت سے واقف ہے۔
حقائق الفرقان
۳۸۹
سُوْرَةُ الْقُمْنَ
(۴) ۔ نماز قائم رکھو۔ (۵)۔ بھلی بات کا حکم دو۔ (۶)۔ بری باتوں سے منع کرتے رہو ۔
(۷)۔ لوگوں کے ساتھ تکبر سے پیش نہ آؤ ۔ (۸) ۔ زمین پر اکڑ کر نہ چلو۔ (۹)۔ ہر ایک معاملہ میں
میانہ روی اختیار کرو۔ (۱۰)۔ اپنی آواز کو دھیما رکھو۔
اس میں دوسرا حکم والدین کے ساتھ سلوک کرنے کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت ہی تاکیدی ہے
اور شرک سے اجتناب کے بعد سب سے زیادہ ضروری حکم یہی ہے۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ نے اس وصیت
نامہ میں اس حکم کو خاص اپنی طرف منسوب کیا ہے اور اس کے دلائل بیان کئے اور دوسرے احکام کی
نسبت اس کی زیادہ تفصیل کی ہے۔
چونکہ یہ وصیت نامه حضرت لقمان کا صرف اپنے بیٹے کیلئے تھا اور بیٹا ہی اس وقت مخاطب تھا اس
واسطے ممکن ہے کہ حضرت لقمان نے ان حقوق کا ذکر چھوڑ دیا ہو جو خود انہیں کے متعلق تھے۔ اور پسند نہ
کیا ہو کہ اپنے بیٹے کو یہ کہیں کہ تو میری ایسی اطاعت کر اور ایسی خدمت کر لیکن اللہ تعالیٰ نے جب یہ
وصیت تمام دنیا کی ہدایت کے واسطے اپنی پاک کتاب میں درج فرمائی تو یہ ضروری حکم بھی اس کے
اندر درج فرمایا۔
إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ۔ تحقیق شرک بڑا ظلم ہے کسی ادنی کو اعلیٰ خطاب دینا یا اعلیٰ کو ادنی
خطاب دینا۔ پیادے کو بادشاہ کہنا اور بادشاہ کو پیادہ کہنا ایک ظلم ہے باوجود یکہ پیادہ اور بادشاہ ہر دو
انسان ہیں اور ایک جیسا جسم رکھتے ہیں اور ممکن ہے کہ کبھی بادشاہ پیادہ بن جائے یا پیادہ بادشاہ بن
جائے۔ پھر کس قدر ظلم ہوگا کہ پتھر ، مورت ، عناصر ، اشجار ، حیوان یا انسان کو معبود بنا یا جاوے۔
حالانکہ ان میں اتنا بڑا فرق ہے کہ کوئی مناسبت ان کے درمیان ممکن نہیں ہے۔
ایک ہندو نے ایک دفعہ شرک کی تردید میں ایک حکمت کا کلمہ بولا ۔ اس نے کہا کہ چوہڑا اور میرا
باپ دونوں انسان ہیں اور ہر دو یکساں آنکھیں ، ناک ، منہ وغیرہ اعضاء رکھتے ہیں ۔ اور بہت سی
باتوں میں ایک دوسرے کی مانند ہیں۔ لیکن پھر بھی اگر کوئی مجھے کہے کہ تیرا باپ چوہڑا ہے تو مجھے اس
قدر رنج اور دکھ ہوتا ہے جس کا بیان نہیں ہو سکتا۔ جب ہمارا یہ حال ہے تو کسی پتھر کی مورت یا عاجز
حقائق الفرقان
۳۹۰
انسان کو معبود کہنا یا معبود بنانا کیسا سخت جرم اور بھاری ظلم ہے۔
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۳، ۴)
تین بار مجھ سے یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ شرک کیا چیز ہے۔ اس سوال سے مجھے رنج بھی ہوا۔
تعجب بھی افسوس بھی ۔
قرآن کریم سارا اسی کے رو سے بھرا ہوا ہے۔ پھر شرک کے سب سے بڑے دشمن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے شرک کا پتہ لگ سکتا ہے ۔
شرک وہ بری چیز ہے کہ اس کی نسبت خدا نے فرمادیا ہے۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَ
يَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ - (النساء : ۴۹) پھر بھی مسلمان اس کے معنے نہ سمجھیں تو افسوس ہے۔
سب سے پہلا کلام جو انسان کے کان میں بوقت پیدائش و بلوغ ڈالا جاتا ہے وہ شرک کی تردید
میں لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله ہے۔ یہ ایک بحث ہے کہ کان بہتر ہیں یا آنکھیں ۔مولود کے کان
میں اذان کہنے کی سنت سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اگر یہ لغو عل ہوتا تو کبھی رسول کی سنت مؤکدہ نہ
جو بیماری ہے ، اس کے عجائبات سے بھی اس کی حکمتیں معلوم ہو سکتی ہیں۔
بنتا۔ یقظه نومی جو بیما
غرض پہلا حکم کانوں کیلئے نازل ہوا اور انبیاء بھی اسی لا إِلهَ إِلَّا اللہ کی اشاعت کیلئے آئے اور
خدا کی آخری کتاب نے بھی اسی کلمہ کی اشاعت کی اور جس کتاب سے میں نے دینی امور کی طرف
خصوصیت سے توجہ کی۔ اس میں بھی اسی پر زیادہ تر بحث ہے۔
چونکہ بعض لوگ حکیموں کی بات کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اور ان کے کلمہ کا ان کی طبیعت پر خاص
اثر ہوتا ہے۔ اس لئے یہاں ایک حکیم کی نصیحت کو بیان کیا ہے۔ اور یہ بھی مسلّم ہے کہ آدمی اپنی اولاد کو
وہی بات بتاتا ہے جو بہت مفید ہو اور مضر نہ ہو۔
شرک عربی زبان میں کہتے ہیں۔ سانجھ کرنے کو۔ کسی سے کسی کے ساتھ ملانے کو۔ تو مطلب یہ
اے بے شک اللہ یہ قصور نہیں معاف کرتا کہ کسی کو اس کے برابر سمجھا جائے ، اس کا شریک کیا جائے اور معاف کر دیتا
ہے اس کے سوائے نیچے کے گناہ (سب قصور )
حقائق الفرقان
۳۹۱
سُوْرَةُ الْقُمْنَ
ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو جوڑی نہ بناؤ۔ ایک مقام پر فرمایا ہے۔ ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ
يَعْدِلُونَ (الانعام:(۲) کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے برابر اس کی ذات میں کسی دوسرے کو بھی مانتا ہو۔ یہ
شرک میں نے کسی سے نہیں سنا۔ ثر نوی ایک فرقہ ہے جو کہتے ہیں ۔ دنیا کے دو خالق ہیں۔ ایک ظلمت
کا، ایک نور کا مگر برابر وہ بھی نہیں کہتے۔
خدا نے فرمایا کہ آمَنْ خَلَقَ السَّبُواتِ وَالْأَرْضَ (النمل: ۶۱) تو کفار مکہ جو بڑے مشرک
تھے۔ انہوں نے بھی کہا ۔ اللہ ۔ اسی طرح ان کے جاہلیت کے شعروں میں اللہ کا لفظ کسی اور پر نہیں
بولا گیا۔
پھر شرک کیا ہے۔ جس کے واسطے قرآن شریف نازل ہوا سنو ! دوسرا مرتبہ صفات کا ہے اللہ تعالیٰ
ازلی ابدی ہے۔ سب چیزوں کا خالق ہے۔ وہ غیر مخلوق ہے۔ پس یہ صفات کسی غیر کے لئے بنانا شرک ہے۔
آریہ قوم نے پانچ از لی مانے ہیں (۱) اللہ قدیم از لی ہے (۲) روح از لی ہے (۳) مادہ از لی ہے۔
(۴) زمانہ ازلی ہے (۵) قضاء از لی ہے۔ جس میں یہ سب چیزیں رکھی ہیں۔ اس واسطے یہ قوم مشرک ہے۔
عیسائی قوم نے کہا ہے کہ بیٹا از لی ہے باپ از لی ہے۔ روح القدس از لی ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ ثَالِثُ ثَلَثَةٍ (1) (المائدة: ۷۴)
سے ۔
سے
ایک قوم ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں اور تصرف میں کسی مخلوق کو بھی شریک بناتی ہے۔ بدبختی
سے مسلمانوں میں بھی ایسا فرقہ ہے جو کہ پیر پرست ہے حالانکہ رسول کریم سے بڑھ کر کوئی نہیں
اور وہ فرماتا ہے۔ لا أَعْلَمُ الْغَيْبَ - (الانعام : ۵۱) اور لَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَا سَتَكْثَرْتُ مِنَ
الْخَيْرِ وَ مَا مَسَّنِيَ السُّوءُ (الاعراف: ۱۸۹) پس کسی اور ولی کو کبھی یہ قدرت حاصل ہو سکتی
ہے کہ اسے جانی جان کہا جاوے اور یہ سمجھا جاوے کہ وہ حاضر و غائب ہماری پکار سنتے ہیں ۔
اے بھلا کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو ۔ ۲۔ البتہ البتہ کافر ہو گئے جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا تیسرا
ہے۔ سے میں بڑا غیب کا جاننے والا ہوں ۔ ہے اگر میں بڑا غیب دان ہوتا تو میں اپنے لئے بہت سی نیکیاں
جمع کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچتی ۔
حقائق الفرقان
۳۹۲
سُورَةُ لُقُمْنَ
یہ جواب جو دیا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو علم غیب ۔ ان کو علم غیب یا تصرف دے دیا ہے۔ دے دیا ہے۔ صحیح نہیں کیونکہ
شرک کے معنے ہیں ۔ سانجھی ہیں ۔ سانبھی بنانا ۔ خود بن جاوے یا دینے سے بنے ۔ یاد رکھو ۔ ال یا د رکھو ۔ اللہ کا علم ایسا وسیع
ہے کہ بشر اس کے مساوی ہو ہی نہیں سکتا۔ جو نشان اللہ تعالیٰ نے اپنی الوہیت کیلئے بطور نشان
رکھے ہیں ۔ وہ کسی اور میں نہیں بنانے چاہئیں ۔ بڑا نشان تذلل کا ہے۔ سجدہ اس سے بڑھ کر اور
کوئی عاجزی نہیں ۔ زمین پر گر پڑے ۔ اب آگے اور کہاں کدھر جاویں۔ فرماتا ہے لا تَسْجُدُوا
لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ - (حم السجدہ: ۳۸) پس جو غیر کو سجدہ کرے وہ
مشرک ہے۔
قرآن شریف نے ایک اور شرک کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔ وہ یہ ہے کہ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ
يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِ اللهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ( البقرة : ١٦٦)
یعنی جیسا پیار اللہ سے کرتے ہو۔ یہ کسی اور سے کرنا خدا کا شریک بنانا ہے۔ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ
مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا - ند بنانا یوں ہے کہ مثلاً ایک طرف آواز آ رہی ہے حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ ہے اور
دوسری طرف کوئی اپنا مشغلہ۔ جس کو نہ چھوڑا تو یہ بھی شرک ہے۔
اسی سلسلہ میں آخری شرک کا نام لیتا ہوں اور وہ ریا ہے۔ اس سے بچنا چاہیے۔
حضرت صاحب سے مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم نے پوچھا تو آپ نے فرمایا۔ جیسا تم
لوگوں کو کسی گھوڑی وغیرہ کے سامنے ریا نہیں آ سکتا ۔ اسی طرح مامورانِ الہی کو لوگوں کے سامنے ریا
نہیں آتا ۔ ان تمام مشرکوں کا رڈ اسی کلمہ طیبہ میں ہے۔ جو بہت چھوٹا ہے۔ مگر بہت عظیم ۔ اور میرا ایمان
ہے کہ أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلَهَ إِلَّا الله اور اس لا إِلَهَ إِلَّا الله کے ساتھ توحید کامل نہ ہوتی اگر اس کے
ساتھ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ نہ ہوتا کیونکہ دنیا نے بادیوں کو خدا کہنا بھی شروع کر دیا۔ چنانچہ حضرت
عیسی جیسے عاجز اور خاکسار انسان کو خدا بنایا گیا ۔ کرشن جیسے خدا کے محب کو بھی ایسا ہی سمجھا گیا۔ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہاں ہم پر اور احسان کئے وہاں یہ بھی کہا کہ لا الہ الا اللہ کے ساتھ
ا تم سجدہ کرو سورج کو نہ چاند کو اور سجدہ کرو اللہ ہی کو جس نے ان کو پیدا فرمایا۔ ۲ اور آدمیوں میں سے
بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ کے جیسا اوروں کو بھی ٹھہراتے ہیں ( ان غیروں کو ) ایسا چاہتے ہیں جس طرح اللہ سے
محبت رکھنی چاہیے اور ایمانداروں کو تو ( سب سے بڑھ کر ) اللہ ہی کی محبت ہوتی ہے۔
حقائق الفرقان
۳۹۳
سُورَةُ لُقُمْنَ
عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رکھ دیا۔ تا کہ آپ کی امت کبھی اس ابتلاء میں نہ پڑے اور جب آپ بندے تھے تو
آپ کے خلفاء ونواب پر کب خدائی کا گمان ہو سکتا ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه (۲)
۱۵ - وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهُنَّا عَلَى وَهُن وَ فِصْلُهُ فِي
عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَى الْبَصِيرُ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے کہہ رکھا ہے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ ( نیک سلوک کرنے کا ) اس کی
ماں نے اس کو پیٹ میں رکھا ضعف پر ضعف سہہ کر اور اس کی دودھ چھڑائی دو سال کی ہے یہ کہ میرا
شکر گزار رہنا اور اپنے ماں باپ کا۔ میری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے۔
تفسیر۔ ہم نے انسان کو والدین سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ اس کی ماں نے دکھ پر دکھ سہہ کر
اسے پیٹ میں رکھا اور دو سال میں اس کا الگ ہونا ہوا۔ تو اب میرا اور اپنے والدین کا شکر گزار ہو اور
پھر آنا میری طرف ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ )
حَمَلَتْهُ أمه - پہلے ماں باپ ہر دو کی طرف توجہ دلا کر پھر ساتھ ہی ماں کا خصوصیت کے
ساتھ ذکر شروع کر دیا ہے کیونکہ عموماً لوگ باپ کی عزت تو کرتے ہیں مگر ماں کی خدمت کا حق ادا
( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
نہیں کرتے ۔
١٦ - وَإِنْ جَاهَدُكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَ
صَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَتَابَ إِلَى ثُمَّ إِلَى
مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر تجھ کو محنت میں ڈالیں تیرے ماں باپ اس بات میں کہ میرا شریک ٹھہرائے ایسی چیز کو جس
کا تجھے علم نہیں تو تو ان کا کہا نہ ماننا۔اور دنیا میں ان کا ساتھ دے (شرعی ) دستور کے موافق اور تو اس کی
چال چل جس نے میری طرف ( پورا پورا ) رجوع کر لیا ہے (یعنی محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کی ) تم سب کو میری طرف پلٹ کر آنا ہے تو میں تم کو بتا دوں گا جو تم کرتوت کرتے تھے۔
حقائق الفرقان
۳۹۴
سُوْرَةُ الْقُمْنَ
تفسیر ۔ اور اگر تیرے ماں باپ مجھ سے شرک کرنے پر تجھے مجبور کریں جس سے تو بالکل نادان ہے تو
ان کا کہا مت مان اور دنیا میں ان کے ساتھ نیک سلوک سے سنگت رکھ اور میری جانب رجوع کرنے
والوں کی راہ کے پیچھے چل ۔ پھر تم سب کا لوٹنا میری طرف ہے۔ میں تم کو تمہارے عملوں کی خبر دوں گا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ ) احمدیہ
ا بُنَيَّ إِنَّهَا إِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي
، أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ -
ترجمہ ۔اے میرے پیارے بیٹے ! اگر کوئی چیز رائی کے دانہ برابر ہو اور وہ کسی پتھر کے اندر یا
آسمانوں میں یا زمین میں ہو تو اسے اللہ لے آئے گا بے شک اللہ بڑا با خبر باریک بین ہے۔
تفسیر ۔ اے پیارے بیٹے اگر رائی کے ایک دانے کے برابر کوئی چیز کسی چٹان کے تلے ہو یا
آسمانوں میں یا زمین میں ۔ اللہ اسے لے آوے گا۔ یقینا اللہ لطیف و خبیر ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ )
إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ - اللہ تعالیٰ ادنیٰ و اعلیٰ سب باتوں سے باخبر ہے۔ علم الہی پر ایمان لانے
سے نیکی پیدا ہوتی ہے۔ جب انسان کو یہ یقین ہو کہ کوئی بڑا شخص مجھے دیکھ رہا ہے۔ تو پھر وہ بدی کرنے
سے رکتا ہے۔ پھر اپنے بزرگوں ، افسروں، حاکموں کے سامنے بدی کرنے سے اور بھی رکتا ہے ایسا ہی
جس کو یہ ایمان ہو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام افعال ۔ حرکات ۔ سکنات کو دیکھتا ہے۔ اور ہمارے دل
کے خیالات اور ارادات سے بھی باخبر ہے۔ وہ شخص کبھی بدی کے نزدیک نہیں جا سکتا۔
( بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
۱۸ - يبنى أَقِمِ الصَّلوةَ وَامْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرُ عَلَى مَا
أَصَابَكَ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ -
ترجمہ ۔ اے میرے پیارے بیٹے ! نماز کو ٹھیک درست رکھ اور بھلے کام کا حکم کر اور برے کام سے
منع کر اور نیکی پر جمارہ اور بدی سے بیچ جو کچھ تجھ پر بیتے۔ کیوں کہ یہ ہیں بڑی ہمت کے کام ۔