سُوْرَۃُ لُقْمٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۳۹۵
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
تفسیر۔ اے بیٹے نماز کی پابندی کر ۔ نیک باتوں کا امر کر اور بری سے روک اور مصیبتوں پر صبر کر
یقیناً یہ بڑے حوصلہ کی بات ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ )
يبْنَى أَقِمِ الصَّلوةَ ۔ پہلے عقائد کے بارے میں فرمایا ۔ اب عملی حصہ کے متعلق وعظ سناتا ہے۔
(۱) ۔ جب عقائد صحیحہ ہو گئے (۲)۔ اعمالِ صالح ہو گئے۔ پھر تم نے امر بالمعروف شروع کیا تو لوگوں کی
مخالفت پر صبر و استقلال سے کام لو۔ اس کے بعد جب تمہیں کامیابی حاصل ہو تو دیکھنا متکبر نہ ہو جانا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱)
وَ اصْبِرُ عَلَى مَا أَصَابَكَ - جو مصائب تجھ پر آئیں ۔ ان میں صبر کر۔ حضرت لقمان نے جب
اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ لوگوں کو نیکی کا حکم کر اور بدی سے منع کر تو چونکہ اس حکم کی تعمیل کا لازمی نتیجہ یہ
ہے کہ نیک نصیحت کرنے والوں اور بدی سے منع کرنے والوں کے لوگ مخالف ہو جایا کرتے ہیں۔
اور ان کو دکھ دیا کرتے ہیں اس واسطے ساتھ ہی ایسے مصائب پر صبر کرنے کی وصیت کی ۔ آجکل کے
صوفیوں میں ایک ملامتی فرقہ کہلاتا ہے جو جان بوجھ کر ایسے کام کرتے ہیں ۔ جن سے وہ مخلوق کے
درمیان قابل ملامت ہو جائیں ۔ مثلاً رمضان شریف میں بغیر عذر لوگوں کے سامنے روزہ توڑ
دیا۔ اور کچھ کھانے پینے لگ گئے اور بعد میں خفیہ طور پر اس کا کفارہ ساٹھ روزہ رکھ لیا۔ یہ اس
واسطے کرتے ہیں کہ خلقت کے درمیان قابل تعریف نہ بنیں بلکہ ملامت کئے جائیں ۔ لیکن یہ
ملامتی بننے کا طریق انبیاء ورسل کے خلاف ہے۔ جو لوگ احکام الہی پر عمل کر کے خلقت کے درمیان
آمر بالمعروف و نا ہی عن المنکر بنتے ہیں ۔ وہ تو خود بخود ملامتی ہو جاتے ہیں ۔
( بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)
۱۹ - وَلَا تُصَجِّرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا
يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ -
ترجمہ ۔ اور منہ نہ پھیر لیا کر لوگوں سے اور نہ چل زمین پر اکڑ کر بے شک اللہ پسند نہیں کرتا کسی
اترانے والے شیخی باز کو۔
حقائق الفرقان
۳۹۶
سُوْرَةُ الْقُمْنَ
تفسیر اور لوگوں پر اپنی گالیں مت چھر کا گھمنڈ مت کر ) اور زمین پر اتر اکرمت چل ۔ یقینا اللہ
مغرور بڑائی جتانے والے کو پیار نہیں کرتا۔ پیار نہیں کرتا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ )
وَلَا تُصَعِرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ ۔ اپنی گالیں مت پھلا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱)
۲۰ - وَ اقْصِدُ فِي مَشْيِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ إِنَّ أَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ
لَصَوْتُ الْحَمِيرِ -
ترجمہ ۔ اپنی تمام چال چلن میں میانہ روی اختیار کرو اور نرم کر اپنی آواز کو ۔ کچھ شک نہیں کہ
بہت ہی بری آواز گدھوں کی ہے۔
تفسیر اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی رکھ ( کڑک کرمت بول ) کیونکہ
بری سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ )
وَاقْصِدُ فِي مَشْيِكَ - اپنے تمام اقوال، افعال، خیالات میں میانہ روی اختیار کرلو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱)
- ۲۱ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ اللهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ وَ اسْبَغَ
عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ
عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ ۔
ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے کام میں لگا دیں ہیں سب آسمان و زمین کی
چیزیں اور پوری کر دیں تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں ۔ اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا
بھی ہوتا ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کے مقدمہ میں بے علمی اور جہالت سے اور بلا ہدایت اور بغیر روشن
کتاب کے۔
تفسیر۔ کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے مفت تمہاری خدمت میں لگا دیا جو کچھ آسمانوں اور
زمین میں ہے ۔
تصدیق براہین احمدیہ کمی براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۸ حاشیہ )
حقائق الفرقان
۳۹۷
سُوْرَةُ الْقُمْنَ
سَخَّرَ لَكُم ۔ مفت میں تمہارے کام میں لگا دیا ہے۔ سورج روشنی دیتا ہے۔ پھل پکاتا ہے بادل
پانی لاتا ہے۔ زمین کھانے کی چیزیں اگاتی ہے۔ سب چیزیں انسان کے فائدہ کے کاموں میں
مصروف ہیں ۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
انسان اس شخص کی فرماں برداری کرتا ہے جو محسن ہو۔ حاکم مسلط ہو ۔ اللہ جل شانہ اس فطرت
کے لحاظ سے انسان کو سمجھاتا ہے۔
ظاهرة - حسن و تناسب وصحت اعضاء اس میں شامل ہے۔
بَاطِنَةً ۔ اس میں عقل و تمیز ، قابلیت، لیاقت، علم، ولایت ۔ نبوت شامل ہے۔
بِغَيْرِ علم ۔ وہ علم جو خدا تعالیٰ اپنی جناب سے بخشا ہے۔ اور نور فراست اور پاک کتاب کو
نہیں سمجھتے۔ مگر جھگڑنے اور ہر دین کی بات میں رائے دینے کو تیار۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ -
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا ہے کہ بحث کرنے کے واسطے تین چیزوں کا ہونا ضروری
ہے۔ بحث صرف وہ شخص کر سکتا ہے جس کو تین باتیں حاصل ہوں ۔ علم، ہدایت اور روشن کتاب۔ ہر
ایک شخص کا کام نہیں کہ بحث کے کام میں مصروف ہو جاوے۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
حضور علیہ السلام نے ایسے وقت جب تمام دنیا پر روحانی، تمدنی اور اخلاقی حالت کی نسبت ظلمت
اور تاریکی چھائی ہوئی تھی اور دنیا کے لوگ گم کردہ راہ بھول بھلیاں میں مبتلا تھے آفتاب کی مانند طلوع
فرما کر راہ نمائی کا بیڑا اٹھایا اور لگے نکالنے لوگوں کو ظلمات سے نور کی طرف۔
خدا کے واسطے ذرا غور تو کرو۔ اس سراج منیر کی نور افشانی کے وقت تمام آباد دنیا کا کیسا حال تھا ؟
دنیا کے اشیاء جنہیں انسان کے خادم کہنا چاہیے اور حسب الحکم ۔
أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (لقمان: ۲۱)
ا کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے مفت تمہاری خدمت میں لگا دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔
حقائق الفرقان
۳۹۸
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
انسان کے ماتحت ہیں۔ بالعکس انسان کے معبود بنائے گئے۔ غور کرو۔ ہندوستان کا ملک ایسا تھا
کہ اس میں پتھر اور درخت پوجے جاتے تھے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ آریہ ورت بقول آریوں کے بھی
ہندوستان ہو چکا تھا۔
حیرانی ہوتی ہے کہ لنگ کی مہما اور اس کی پوجا کا دور دورہ یہاں تھا۔ بھگ اور شکتی کی پرستش
یہاں تھی ۔ وام مارگ، اگھور، کپال مت کے بانی اور گروہ یہاں ہی تھے۔ جین اور ناستکوں کا مبداء اور
مولد یہی آریہ ورت تھا۔
آریوں کے یا ہندوؤں کے ہمسایہ یا پہلے استاد بلکہ بھائی بند قدیم ایرانی اگنی ہوتری تھے۔ جنہوں
نے آسمانی بروج ، سیاروں، ستاروں اور خاص کر سورج کو معبود بنا رکھا تھا۔ بلکہ ان کے نہایت نا پاک اثر
سے فارسی لٹریچر میں تمام سکھوں اور دکھوں کو آسمانی گردش کی طرف منسوب کیا گیا تھا۔ اسلام کے مدعی
لائق منشیوں نے سورج کو حضرت نیر اعظم وغیرہ مقدس الفاظ سے یاد کیا۔
یہ لوگ یزدان اور اہرمن دو خداؤں خالق خیر اور خالق شر کے معتقد تھے۔ مغرب اور شمال بلکہ
اندرونی حصہ عرب میں یہود اور عیسائی تھے۔
عیسائیوں کا یہ حال کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا از لی بیٹا بلکہ خدا یقین کرتے اور اس کو
اصل ایمان جانتے تھے۔ اور ان کا اعتقاد تھا اور ہے کہ اللہ تعالٰى وَحْدَةً لَا شَرِيكَ لَهُ مِنْ كُلِّ
الوجوہ ایک ہے اور تین ہے۔ پنا ہم بخدا !!! عیسائی کہتے ہیں۔ خدا باپ از لی ، خدا بیٹا از لی، خدا
४
روح القدس از لی تینوں خدا ہیں ۔ پھر خدا ایک ہے۔
اس وقت کیتھولک فرقہ کا عروج تھا اور عیسائیوں میں بعض ایسے بھی تھے جو صدیقہ مریم علیھا السلام
کو قتم تثلیث جان کر ان کی تصویر پر گوٹے کناری کے کپڑے ڈالتے تھے۔ ہند میں بھی بعض لوگ بتوں
کو گرمی اور سردی کالباس علیحدہ علیحدہ چڑھاتے ہیں۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحه ۸ تا ۱۰)
۲۳- وَمَنْ يُسْلِمُ وَجْهَهُ إِلَى اللهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرُوَةِ
الوُثْقَى وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ -
ترجمہ ۔ اور جو اپنے کو فدا کر دے اللہ کے لئے اور وہ حسن ہو تو اس نے بے شک مضبوط رسی کو پکڑ لیا
حقائق الفرقان
۳۹۹
سُوْرَةُ لُقُمْنَ
اور اللہ کی طرف سب کاموں کا انجام ہے۔
تفسیر وَمَنْ يُسْلِمُ وَجْهَة - اپنی ساری توجہ اللہ کی طرف سونپ دیتے ہیں ۔ دنیا بے شک
کماؤ مگر اللہ کیلئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱)
۲۸- وَلَوْ أَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامُ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ
سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
وار
-
ترجمہ ۔ اور اگر جو کچھ زمین میں ہے درختوں سے قلم بنے ا سے فلم بنے اور دریا سیاہی ہو اور اس کے پیچھے سات
سمندر مدد کریں جب بھی تمام نہ ہوں گی اللہ کی باتیں ۔ بے شک اللہ بڑاز بردست حکمت والا ہے۔
تفسیر۔ مَا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ - اللہ کی باتیں ختم نہیں ہوتیں صرف اسی بات کو لو۔ ایک
قطرے میں کتنے کیڑے ہوتے ہیں ۔ اب ان کے اعضاء کی تشریح اور خدا وند عالم کی قدرتوں کا
ذکر شروع ہو تو کب ختم ہو سکتا ہے ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱)
مَا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ - کیونکہ ہر ہر قطرے میں کئی حکمتیں ہیں ۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳)
۲۹ - مَا خَلْقَكُمْ وَلَا بَعْثُكُمُ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ -
ترجمہ ۔ تمہارا پیدا کرنا اور مرے بعد آخرت میں تمہارا جلانا کیا ہے جیسے ایک تن واحد کا حال ۔
بے شک اللہ بڑا سننے والا ہے بڑا دیکھنے والا ہے ۔
تفسیر - إِنَّ اللهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ - اللہ تعالیٰ دعاؤں کا سننے والا اور تمہارے حالات کو دیکھنے
والا ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
٣٢- أَلَمْ تَرَ أَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِى فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنْ أَيْتِهِ
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ -
ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ کشتیاں چلتی ہیں دریا میں اللہ کے فضل سے تا کہ تم کو دکھائے اپنی
حقائق الفرقان
لد ۔۔
سُورَةُ لُقُمْنَ
کچھ نشانیاں ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک بڑے صابر و شاکر کے لئے ۔
تفسیر اللہ تعالیٰ نے مختلف ممالک میں مختلف نعمتیں دی ہیں مثلاً عرب میں کھجور، ہندوستان میں
آم ، کابل میں انگور۔
ایسا ہی کسی کو کوئی علم بخشا ہے کسی کو کوئی ہنر۔ ان تمام ممالک میں تبادلۂ انعام و خیالات کے لئے
جہاز ہیں ۔
بِنِعْمَتِ اللهِ ۔ اللہ کے فضل سے مختلف قسم کی نعمتیں لے کر ۔
صَبَّارٍ شَكُورٍ ۔ دور کی نعمتیں دیکھ کر انسان شکر بجالائے ۔ اور اپنے تئیں اعتداء عصیان سے بچائے۔ یہ
آیت بائیکاٹ کرنے کی تردید کرتی ہے۔ تبادلہ اشیاء غیر ممالک سے منع نہیں ۔ بلکہ خدا کی دی ہوئی
نعمتوں کا ادائے شکر ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱)
الَمْ تَرَ أَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنْ أَيْتِهِ
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ کشتی سمندر میں چلتی ہے۔ یہ اللہ کی نعمت ہے۔ تا کہ تم کو اس کے نشانات
دکھائے۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ مسلمانوں کے فتوحات وہاں تک پہنچیں گے کہ تم کشتیوں اور جہازوں
پر سوار ہو کر دوسرے ممالک اور جزائر میں جاو گے اور ان کو فتح کرو گے۔ چنانچہ حضرت عثمان کے
زمانے میں جزائر قبرص وروڈس فتح ہوئے ۔ اور مسلمان جہازوں پر چڑھ کر ان جزائر کو گئے ۔ جن میں
ایک بیوی ام ایمن نام بھی شامل تھیں۔ جن کے گھر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے ہنس
کر جاگے۔ تو اس بی بی نے سبب اس خوشی کا دریافت کیا تو اس پر فرمایا۔ میں نے دیکھا ہے کہ مسلمان
جہازوں پر اس طرح سوار ہیں جس طرح بادشاہ تختوں پر ۔ تب اس نے عرض کیا کہ دعا کرو۔ میں ان
لوگوں میں ہو جاوں ۔ فرمایا۔ تو ان میں سے ہے پھر آپ سور ہے اور ہنس کر اٹھے تو اس بی بی کے سبب
دریافت کرنے پر وہی بات فرمائی اور اس عورت نے وہی پہلی دعا چاہی ۔ تو آپ نے فرمایا کہ تو پہلے
لوگوں سے ہے۔ آنحضرت نے اسی وقت فرمایا تھا کہ تو ان میں سے ہوگی ۔ جو پہلے جہاز پر سوار ہو کر
جائیں گے۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ )
حقائق الفرقان
لد ۱۰
سُوْرَةُ الْقُمْنَ
وَإِذَا غَشِيَهُمْ مَوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا
نَجْهُمُ إِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا كُلُّ خَتَارٍ كَفُورٍ -
ترجمہ ۔ اور جب ان کو چھپا لیتی ہے موج چھتریوں کی طرح وہ پکارتے ہیں اللہ ہی کا دین سمجھ کر
مخلص بن کر ، پھر جب وہ ان کو بچا لاتا ہے خشکی کی طرف تو بعض تو ان میں سے اپنی چال و چلن میں
میانہ روی اختیار کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کا تو وہی انکار کرتے ہیں جو قول کے بڑے جھوٹے اور
بڑے ناشکرے ہوتے ہیں ۔
تفسیر - ختار - بدعبد ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱)
كَفُورٍ منکر
( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
۳۴- يايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوا يَوْمًا لَا يَجْزِى وَالِدٌ عَنْ وَلَدِهِ
وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازِ عَنْ وَالِدِهِ شَيْئًا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغْرَّنَّكُمُ الْحَيُوةُ
الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمُ بِاللَّهِ الْغَرُورُ -
ترجمہ ۔ اے لوگو ! سپر بناؤ تمہارے رب کو اور اس دن سے ڈرو جس دن باپ اپنے بیٹے کے
کام نہ آوے گا اور کوئی ایسا بیٹا بھی نہیں کچھ جو کام آوے اپنے باپ کے۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ کا
وعدہ بالکل سچا ہے تو تم کو دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی اور اللہ کے مقدمہ میں تم کو فریب نہ دے
شیطان ۔
تفسیر اتقوا ربكم سمجھاتا ہے کہ یہ تمام نعمتیں تقوی سے مل سکتی ہیں۔
الْغَرُورُ ۔ ایک غرور مصدر ہے۔ اس کے معنے ہیں ۔ تکبر ۔ یہ غرور ہے اس کے معنے دھوکہ دینے
والا ۔ یہ شیطان کا نام ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ را گست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱)
۳۵ - إِنَّ اللهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي
الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَا ذَا تَكْسِبُ غَدًا وَ مَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ
أَرْضِ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ -
ترجمہ
جمہ ۔ بے شک اللہ ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی برساتا ہے بارش ۔ وہ جانتا ہے جو مار
کے
حقائق الفرقان
لد ١٠
سُورَةُ لُقُمْنَ
پیٹ میں ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا کام کرے گا اور کوئی نہیں جانتا کہ کس زمین میں مرے گا۔
بے شک اللہ ہی بڑا جاننے والا بڑا خبر دار ہے۔
تفسیر وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ واقعی یہ نہیں معلوم ہو سکتا کہ بارش اس کیلئے مفید ہو گی یا مضر اس سے
جو پھل نکلے گا وہ خدا جانے اس کے نصیب ہوگا یا نہیں ۔
مَا فِي الْأَرْحَامِ ۔ شقی ہوگا یا سعید ۔
مَا ذَا تَكْسِبُ غَدًا - سعیدوں والے کام کرے گا یا شقیوں والے۔ بعض لوگ ایسے ہیں کہ
يميني مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا ہمیشہ ایمان پر ثابت رہنے کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔
ایک بزرگ اپنے حالات میں لکھتے ہیں کہ مجھے مباحثات میں یہ زبردست دلیل سوجھی کہ محسوسات
سے غیر محسوس ! اشیاء پر دلیل پکڑنی چاہیے۔ اور اس طرح کئی مباحثے جیتے ۔ ایک دن چھت پر لیٹے تھے
ستاروں پر نظر جا پڑی۔ خیال میں آیا یہ ستارے جس قدر مجھے چھوٹے محسوس ہوتے ہیں کیا واقعہ میں بھی
اتنے ہی ہیں۔ عقل نے جواب دیا نہیں ۔ جب یہ امر حسّی خلاف واقعہ نکلا تو میں بہت گھبرایا یہاں تک
کہ بارہ سال اسی مخمصے میں رہا۔ آخر اللہ کی طرف رجوع کیا تو اس نے انشراح صدر بخشا۔
میں تم سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ حق پہچاننے کا یہی ایک معیار ہے کہ خدا تعالیٰ سے تڑپ تڑپ کر
دعا مانگے اور متشابہات ( جن کے معنے اس پر نہیں کھلے ) محکمات ( جو اس کیلئے صاف ہیں ) کی تابع
کرے۔ اگر پھر بھی سمجھ میں نہ آئے تو حوالہ بخدا کرے اور دعا کرے رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ
هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران: 9) اللہ تعالی ضرور تسلی کی
راہ نکال دے گا۔
باتِي اَرْضِ تَمُوتُ ۔ یہ کسی کو معلوم نہیں کہ یہ زمین اس کیلئے رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ ہوگی یا
حُفْرَةٌ مِنَ النَّارِي
اے شام کو مومن ہوگا اور صبح کافر ۔ ۲۔ اے ہمارے رب تو ہمارے دلوں کو بھی اور بد سمجھی سے بچا اس کے بعد کہ تو
ہم کو سمجھ دے چکا اور عطا فرما ہم کو خاص اپنے پاس کی رحمت تو ہی بڑا دینے والا ہے۔ سے جنت کے باغوں میں
سے ایک باغ ۔ ۴ آگ کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا۔
حقائق الفرقان
لد له
سُورَةُ لُقُمْنَ
یوں تو ایک بادشاہ کہہ سکتا ہے۔ میں یہیں مروں گا۔ اور بعض لوگوں نے اپنی قبریں زندگی میں
کھدوائیں اور وہیں مرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۲،۲۰۱)
إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ ۔ اس گھڑی کا علم اللہ ہی کو ہے اور وہی بادل
اتارتا ہے۔ آجکل کے علم آب و ہوا والے اس کے متعلق تو کچھ نہ کچھ خبریں اڑا ہی لیتے ہیں ( گو وہ
بھی اکثر بے اعتبار ثابت ہوتی ہیں ) کہ مینہ کب برسے گا۔ مگر کون دعوی کر سکتا ہے کہ یہ بارش مفید ہو
گی یا الٹی ضرر رساں ۔ جیسا کہ آجکل اکثر مقامات پر ہو رہا ہے۔ اور بابرکت ہو گی یا خائب و خاسر
کرے گی۔
وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ ۔ وہی جانتا ہے کہ رحموں میں کیا ہے۔ ممکن ہے کہ کوئی دعوی کرے کہ
بعض علامات سے رحم کے اندر لڑکا یا لڑکی کی شناخت ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ دعویٰ کون کر سکتا ہے کہ وہ بچہ
نیک ہو گا یا بد ہو گا زندہ رہے گا یا مر جائے گا۔
وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَا ذَا تَكْسِبُ غَدًا ۔ اور کیا جانتا ہے کوئی شخص کہ کل کیا کمائے گا۔ انسان کے
انتا کہ وہ آئندہ
دل کی مخفی حالت کو اور اس کے گزشتہ گناہوں یا نیکیوں کی طیاری کو خود انسان بھی نہیں جانتا
اس کے واسطے کیا نتائج پیدا کرنے والے ہیں ۔
وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِاتِي أَرْضِ تَمُوتُ ۔ اور کیا جانتا ہے کوئی شخص کہ کس زمین میں مرے گا۔
اس میں ایک پیشگوئی ہے کہ عرب کے مسلمان دور دور کے ملکوں کے فاتح ہو کر وہاں حکومت
کریں گے اور آخر انہیں ممالک میں فوت ہو کر دفن ہوں گے۔ چنانچہ حضرت عباس کا ایک بیٹا
تا تار میں دفن ہوا۔ ایک یورپ میں ۔ ایک افریقہ میں اور ایک عرب میں ۔
( بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)