سُوْرَۃُ السَّجْدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
سُورَةُ السَّجْدَةِ
سُوْرَةُ السَّجْدَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ سجدہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں یہ سورہ شریف ہمیشہ
نہیں تو اکثر ضرور پڑھا کرتے تھے۔ اس سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، نبوت کی صداقت اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک عادات اور دنیا کے تغیرات کا بیان ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۳ مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳)
٢، ٣ - الم - تَنْزِيلُ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ - الله - یہ ایک کتاب ہے جس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا اتا ر نا رب العالمین کی
طرف سے ہے۔
تفسیر - الله - انا الله اعلم میں اللہ جانے اللہ جاننے والا ہوں ۔ جن سورتوں کے شروع میں یہا روع میں یہ الفاظ آئے
ہیں۔ وہاں ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی کتاب کا خصوصیت کے ساتھ ذکر آیا ہے۔ مثلاً الم - ذلِكَ الْكِتَبُ
لَا رَيْبَ - (البقره: ٢، ٣) الم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيمِ - (لقمان: ۲، ۳) الم - تَنْزِيلُ
الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ (السجدة : ٣٢ ٢، ٣)
حروف مقطعات۔ قرآن شریف میں کئی سورتوں کے شروع میں اس قسم کے حروف ہیں لے
جیسے کہ اس سورہ کے ابتدا میں حروف اللہ ہیں۔ ان کو حروف مقطعات کہتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال
لے یہ ایک کتاب ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں ۔ ۲ میں اللہ ہوں جو بذریعہ جبرئیل کے محمد پر وحی بھیجتا
ہوں کہ یہ آیتیں ہیں حکمت والی کتاب کی ۔ سے یہ ایک کتاب ہے جس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا اتارنا
رب العالمین کی طرف سے ہے )۔
حقائق الفرقان
لد ٢٠
سُورَةُ السَّجْدَةِ
ہے کہ حروف مقطعات کے معانی تلاش کرنا گناہ ہے اور یہ کسی کو معلوم نہیں ۔ مگر ایسا کہنا قرآن شریف کی
بے ادبی کرنا ہے۔ قرآن شریف میں تدبر کرنا فرض ہے۔ صحابہ کرام میں سے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان حروف کو اجزاء اسمائے الہی مانا ہے۔ میں نے بہت محنت
کے مقدس گروہ کا اجماع
کے ساتھ ایسی کتابوں کا مطالعہ کیا ہے جس میں ان کا ذکر ۔ ان کا ذکر ہے۔ اور صحابہ کرام کے مقدس گر
مجھے اسی پر دکھائی دیا ہے کہ حروف اجزائے اسماء الہی ہیں اور اسی واسطے سورتوں کے نام ہیں۔
آجکل کے جنٹلمین تو اس طریق پر اعتراض کر ہی نہیں سکتے ۔ کیونکہ ان میں عموما قابل عزت
وہی ہے جس کے نام کے ساتھ کوئی بی۔ اے یا ایم ۔ اے یا ایم بی یا ایل ایل بی غرض دو یا تین حروف
لگے ہوئے ہیں اور بعض بڑے معززین کے ناموں کے ساتھ اس قدر حروف ہوتے ہیں کہ ساری
حروف تہجی وہاں ختم ہوتی نظر آتی ہے۔
ویدوں میں بھی سب سے پہلے اوم ہی آتا ہے۔ مگر افسوس ہے کہ باوجود اس کو حروف مقطعات ماننے
کے وہ لوگ اس کے معنے کے واسطے کوئی سند نہیں رکھتے ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳)
الله - مقطعات قرآنی کے معنے اس زمانہ میں خوب کھلے ہیں ۔ انگریزی میں تو آجکل ایسے
حروف بہت آتے ہیں۔ بعض لوگوں کے ساتھ تو تقریباً تمام حروف تہجی ہوتے ہیں۔
لا رَيْبَ فِيهِ - ریب کے معنے ہلاکت کے بھی ہیں جیسے نَتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ (طور : ۳۱)
میں اور شک کے بھی ۔
قرآن شریف میں جو راہیں بتائی گئی ہیں۔ وہ نہ تو ہلاکت کی ہیں۔ نہ ان میں کسی قسم کا شک
ہے۔ پس شک مت کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ را گست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۲)
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَهُ ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أَتْهُم مِّنْ
نَذِيرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ محمدؐ اس کو بنا لایا ہے۔ نہیں وہ سچ تیرے رب کی طرف سے ہے تا کہ تو
ا ہم اس کے حق میں انتظار کرتے ہیں زمانہ کی گردشات اور ہلاکت کا ۔
حقائق الفرقان
۴۰۶
سُورَةُ السَّجْدَةِ
ڈراوے ان لوگوں کو جن کے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تجھ سے پہلے تا کہ وہ راہِ راست پر
آجائیں۔
تفسير مَا أَتَهُم مِّنْ نَذِيرٍ ۔ نہیں آیا ان کے پاس کوئی ڈرانے والا۔ عرب کے لوگ مامور
من اللہ اور مکالمہ النبی سے بالکل ناواقف تھے۔ جیسا کہ ہمارے زمانہ کے لوگ ناواقف ہیں جو قوم
اس وقت عرب میں موجود تھی ان میں یا ان سے پہلے قریب دنوں میں ان کے درمیان کوئی ایسا نبی نہ
گزرا تھا۔ جس سے ان کو معلوم ہوتا کہ نذیر کس طرح ہوا کرتے ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ان کو ایک
نذیر نظر آیا۔
( بدر جلد نمبر ۲۳ مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
بَلْ هُوَ الْحَقُّ - تمام دواوین کتب ادبیه، حدیث فقہاء کے کلام سے قرآن کی شان
الگ ہے جس سے ظاہر ہے کہ وہ انسان کا کلام نہیں ہو سکتا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴)
ه اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ
اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ مَا لَكُم مِّنْ دُونِهِ مِنْ وَلِي وَ لَا شَفِيعٍ أَفَلَا
تَتَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے اندر ہے چھ وقتوں
میں پھر وہ حاکم ہوا سب پر ۔ اس کے سوا کوئی ولی وحمایتی اور دلی دوست تمہارا نہیں ۔ تو کیا تم نصیحت
نہیں پکڑتے۔
تفسير في سِتَّةِ أَيَّامٍ - چھ وقتوں میں ہر چیز کا کمال چھ مرتبے طے کر کے ہوتا ہے۔ ایک شخص
نے مجھے کہا خدا آنا فانا نہیں بنا سکتا۔ پاس ایک مکی کا کھیت تھا میں نے کہا اس کا ایک بھتہ لاؤ۔ اس
نے کہا وہ تو کئی ماہ بعد ہو گا ۔ تب میں نے کہا۔ ایک بھتے کیلئے اتنے مہینے بھی خدا ہی لگاتا ہے۔
۔ پھر ہم تم کو اور بات سنائیں ۔ تم سے یہی مراد ہے نہ یہ کہ آسمان زمین بنا کے پھر عرش
پر جا چڑھا۔ اس کی مثالیں قرآن شریف میں کئی ہیں ۔ چنانچہ الانعام ع ۶ پ ۸ میں ہے کہ
-
حقائق الفرقان
۴۰۷
سُورَةُ السَّجْدَةِ
وَ أَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ - (الانعام: (الانعام: ۱۵۴) پھر آگے چل کر فرماتا ہے ۔ ثُمَّ اتينا
66
مُوسَى الْكِتَبَ - (الانعام: ۱۵۵) قرآن شریف کے بعد موسی کو کتاب دینے کا ذکر ” “
سے فرمایا۔ حالانکہ تو رات کا نزول قرآن شریف سے پہلے ہوا۔
اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ ۔ وہ اپنے تخت حکومت پر بے عیب ہے۔ ٹھیک ٹھاک۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۲)
في سِتَّةِ أَيَّامٍ - چھ دوروں میں ۔ یوم ایک وقت اور ایک دورہ کو کہتے ہیں۔ یوم کا لفظ ایک دن
پر ایک برس پر ایک ہزار برس پر پچاس ہزار برس پر یا کسی کام کے پورا ہونے کی ایک منزل کی
میعاد کو کہتے ہیں ۔ آجکل کے جیالوجسٹ یعنی علم الارض کے ماہروں نے یہ ثابت کیا ہے کہ زمین
کو اس موجودہ صورت تک پہنچنے تک چھ خاص حالتوں میں سے گزرنا پڑا ہے۔ جن پر چھ زمانے
گزرے تھے۔
انسان کا بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس پر بھی چھ ایام آتے ہیں ۔ا۔ سُلَالَةٌ مِّنْ
طين ٢- نُطْفَه -۳- عَلَقَه ۴ - مُضْغَه ۵ - عِظَام ۶ - كَسَوْنَا العِظَامَ لَحْمًا -
اس کے بعد پھر انسانی بچہ پر چھ ایام آتے ہیں۔ ۱۔ جنین ۲۔ رضیع ۳۔ غلام
۴۔ شاب ۵ گھل -۶ - شیخ ایساہی زمیندار ا ہل چلا کر ۲۔ ڈھیلے توڑتا
۔ پانی دیتا ۴۔ بیج ڈالتا ۵۔ لونکلتی ۶ فصل پکتا۔
ایسا ہی آجکل تعلیم چھ درجوں پر کامل ہوتی ہے۔ ۱۔ پرائمری ۲۔ مڈل ۳۔ انٹرنس
۴۔ ایف اے ۵۔ بی اے ۶۔ ایم اے۔
ایک دفعہ ایک شخص نے اعتراض کیا کہ کیا خدا تعالیٰ زمین و آسمان کو ایک دن میں نہیں بنا سکتا تھا چھ یوم
کیوں لگا دیئے۔ مگی کا ایک کھیت سامنے تھا۔ میں نے اس کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کہ یہ کتنے عرصہ میں
پکے گا۔ وہ شرمندہ ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مقتضا ہے کہ ہر ایک شئے بتدریج نشو ونما اور ترقی پائے۔
ہے اور یہ کہ یہی میری سیدھی راہ ہے تو اس پر چلو۔ ۲ پھر دی ہم نے موسیٰ کو کتاب پوری۔
حقائق الفرقان
لد ٧٠
سُورَةُ السَّجْدَةِ
ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ - اللہ تعالیٰ اپنے تخت پر ٹھیک ٹھاک حکمران ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۳ مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
- يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ
مِقْدَارةً أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ -
ترجمہ ۔ وہ انتظام کرتا ہے کام کا آسمان سے زمین تک پھر وہ کام اسی کی طرف چڑھ جاتا ہے ایک
دن میں جس کی مقدار ایک ہزار برس ہے اس گنتی سے جو تم شمار کرتے ہو۔
تفسير يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ ۔ کل احکام اوپر سے آتے ہیں ۔ ہم آنکھیں رکھتے ہیں۔ مگر
آسمانی روشنی کے سوائے کچھ دیکھ نہیں سکتے اگر اوپر سے بارش نہ آئے تو کنویں بھی خشک ہو جاتے ہیں۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۳ مورخه ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
-۷- ذَلِكَ عُلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو چھپے اور کھلے کا جاننے والا عزیز الرحیم ہے۔
تفسیر - علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۔ گزشتہ اور آئندہ لوگ ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴)
١٠ - ثُمَّ سَونَهُ وَ نَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُوحِهِ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَ
الْأَفْدَةَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ۔
ترجمہ ۔ پھر اس کو ٹھیک ٹھاک بنایا پھر اس میں اپنا کلام داخل کیا اور پیدا کر دیئے تمہارے لئے کان اور
آنکھیں اور مرکز قوی ۔ بہت ہی کم ہیں جو شکر کرتے ہیں۔
تفسیر وَ نَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ - اپنا پاک کلام اس میں پہونچاتا ہے۔ ہزار برس کے بعد ایسا
انسان ضرور ہوتا ہے جسے اللہ اپنے کلام سے ممتاز فرماتا ہے۔
جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ - سَمْعَ کو اس لئے مقدم فرمایا کہ خدائی معاملات میں سب سے پہلے کان ہی
کام کرتے ہیں ۔ کیونکہ ۱۸ برس تک تو عموما غفلت میں گزرتے ہیں ۔ پھر کانوں میں خدائی آواز
پڑتی ہے اور وہ متنبہ ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۲) وہ
حقائق الفرقان
۴۰۹
سُورَةُ السَّجْدَةِ
روح قرآن شریف میں روح کا لفظ جان کے واسطے کہیں استعمال نہیں ہوا بلکہ روح
کے معنے کلام النبی میں ہر جگہ وحی النبی لئے گئے ہیں ۔ مثال وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ
امْرِنَا (الشوری: ۵۳)
( بدر جلد ا نمبر ۲۳ مورخه ۷ استمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
11 - وَقَالُوا ءَ إِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ وَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ بَلْ هُمْ بِلِقَاءِ
رَبِّهِمْ كَفِرُونَ -
ترجمہ۔ اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم مل جائیں گے زمین میں تو کیا پھر ہم نئی پیدائش میں آئیں گے۔ ہاں
وہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہی ہیں۔
تفسیر ۔ اضلال کے معنے ابطال اور اہلاک کے ہیں۔ جیسے قرآن مجید کی اس آیت کریمہ سے ظاہر
ہے۔ وَقَالُوا ءَ إِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ ( السجدة: 1) اور وہ کہتے ہیں کیا جب
ہم زمین میں نابود ہو جاویں گے۔ کیا ہمیں نئی پیدائش ملے گی ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰)
۱۲- قُلْ يَتَوَفَّكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وَكِلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ -
ترجمہ ۔ کہہ دو تمہاری روح قبض کرے گا ملک الموت جو تم پر تعینات ہے پھر تم اپنے رب کی طرف
لوٹائے جاؤ گے۔
تفسير يتوفكم ۔ تمہاری روح کو قبض کرتا ہے۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ صفحه (۲۰۲)
رَبَّنَا أَبْصَرْنَا
۱۳ - وَ لَوْ تَرَى إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا رُءُوسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا
وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلُ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر جب دیکھے تو قطع تعلق کرنے والے سر جھکائے کھڑے ہوں گے ان کے رب کے
سامنے (اور عرض کرتے ہوں گے ) اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا جو تیرے رسولوں نے
لے بھیجا ہم نے تیری طرف ہمارے حکم سے ہمارا کلام قرآن مجید ۔
حقائق الفرقان
۴۱۰
سُورَةُ السَّجْدَةِ
کہا تھا تو اب ہم کو پھر بھیج دے کہ ہم نیک کام کریں گے۔ کچھ شک نہیں کہ ہم کو یقین آ چکا ہے۔
تفسیر ۔ نَاكِسُوا رُءُوسهم - سر نیچے کئے ہوں گے۔ اس لئے کہ اپنی بداعمالیاں یاد آ آ کر شرمسار
ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ را گست ۱۹۱۰ صفحه (۲۰۲)
وَ لَوْ تَرَى إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا رُءُوسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۔ اور اگر تو دیکھے وہ لوگ جنہوں
نے قطع تعلق کیا ہے۔ جناب الہی سے اس وقت وہ سر جھکائے ہوئے ہوں گے۔ عذاب الہی سے ڈر
کے مارے اور کہیں گے اے رب ہمارے ۔ اب تو ہم نے دیکھ لیا اور خوب سمجھ لیا۔ ہمیں دنیا میں لوٹا
دے۔ اب ہم دنیا میں چل کے اچھے عمل کریں گے۔ یہ ان کا جھوٹا عذر ہو گا۔ یاد رکھنا چاہیے کہ
اللہ تعالیٰ نے ہر ایک چیز کے بالمقابل ایک دوسری چیز بنائی ہے اگر انسان میں بدی کرنے کی طاقت
ہے تو اس کے بالمقابل اس بدی کے روکنے کی طاقت بھی موجود ہے۔ اس واسطے بدی کرنے والی کسی
طاقت کا جو کسی انسان میں ہے عذر کرنا قابلِ قبول نہیں۔ کیونکہ اس کے بالمقابل فطر بنا دوسری طاقت
اس بدی کے روکنے والی بھی تو انسان میں موجود ہے۔ ایک دفعہ کسی افسر نے ایک اپنے ملازم کو گالی
دی۔ اس نے بھی جوش میں آ کر اپنے افسر کو گالی دے دی۔ تب اس افسر نے اپنے افسر بالاکور پورٹ
کر دی۔ اس نے اس ملازم کو بلوا بھیجا۔ سامنے آتے ہی اس نے ایک سخت گالی دے کر اس سے پوچھا
کہ تو نے کیوں اپنے افسر کو گالی دی ۔ اس نے عرض کی کہ جب مجھے میرے افسر نے گالی دی تو میں
غصہ اور جوش اور بیہوشی کیوں نہیں آئی ؟
بے ہوش سا ہو گیا۔ بالا افسر نے کہا کہ تو جھوٹ بولتا ہے۔ اسی لئے تو میں نے تجھے پہلے گالی دی اب
( بدر جلد نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳)
۱۴ - وَلَوْ شِئْنَا لَا تَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدُ بِهَا وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْكَنَ
جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ -
ترجمہ ۔ اور اگر ہم چاہتے تو عطا کر دیتے ہر شخص کو اس کی کامیابی کی راہ ٹھیک مگر میرا قول پکا ہے یہ
کہ میں ضرور بھر دوں گا جہنم کو جن اور آدمی سب سے ایک جا اکٹھا کر کے۔
تفسیر - لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ ۔ اس آیت پر احمق لوگوں نے اعتراض
حقائق الفرقان
۴۱۱
سُورَةُ السَّجْدَةِ
کیا ہے کہ جب خدا نے خود ہی آدمیوں اور جنوں سے دوزخ بھرنا ہے تو کسی کا کیا قصور۔ قرآن کریم
نے اس آیت کا حل ایک دوسری آیت سے کر دیا ہے۔
وَ لَقَدْ ذَرَانَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ
أَعْيُنٌ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَ لَهُمْ أَذَانٌ لَا يَسْمَهُ لا يَسْمَعُونَ بِهَا أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ
أولَئِكَ هُمُ الْغَفِلُونَ - (الاعراف: ۱۸۰)
أوليكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ۔ وہ انسان انسان نہ رہے۔ بلکہ حیوان بن گئے اس سے
ثابت ہوتا ہے کہ بدکرداریوں کا نتیجہ جہنم ہے۔ لوگوں کی شرارت کے سبب فردِ جرم لگنے کے بعد یہ سزا
جہنم ملی ہے۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
۱۵ - فَذُوقُوا بِمَا نَسِيْتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا ۚ إِنَّا نَسِينَكُمْ وَ ذُوقُوا عَذَابَ
الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور حکم ہو گا کہ اب چکھو مزہ اس کا راب چکھو مزہ اس کا جو آج کے دن کے دیکھنے کو تم نے فراموش کر دیا تھا
بے شک ہم نے تم کو محروم کر دیا اور چھوڑ دیا (اب) اور ہمیشہ کا عذاب چکھو اس کا بدلہ جو تم کرتے تھے۔
تفسیر ۔ انا نسيتكم ۔ ہم ترک کرتے ہیں تم کو ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۲)
فَذُوقُوا ۔ پس چکھو مزہ اس بات کا جو بھلا دیا تم نے احکام الہی کو ۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
١٦ - إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِايْتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَ سَبَّحُوا بِحَمْدِ
رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ -
ترجمہ ۔ اس کے سوا نہیں کہ ہماری آیتوں پر وہی ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے اور
ے اور ہم نے پیدا کیا جہنم کے لئے بہت سے بڑے آدمی اور جن اور غریب عام آدمی ، ان کے دل تو ہیں پر ان سے
سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان تو ہیں ان سے سنتے نہیں۔ یہی لوگ چوپایوں کے
جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ۔ اور یہی لوگ غاف غافل ہیں ۔
حقائق الفرقان
۴۱۲
سُورَةُ السَّجْدَةِ
یاد دلایا جاتا ہے اس کے ذریعہ سے تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور وہ اپنے رب کی پاک ذات کو یاد
کرتے ہیں تعریف کے ساتھ اور وہ تکبر نہیں کرتے ۔
تفسیر - إِنَّمَا يُؤْمِن - ایمان لاتے ہیں وہ لوگ جو ہماری آیتیں سنتے ہیں اور فرماں بردار بن
جاتے ہیں اور سُبْحَانَ اللهِ بِحَمدِہ کہہ اٹھتے ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ صفحه ۳)
۱۷- تتجافى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَ طَمَعًا وَمِمَّا
رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ -
ترجمہ ۔ الگ رہتے ہیں ان کے پہلو بچھونوں سے وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈر ڈر کر اور
امیدیں رکھ رکھ کر اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے وہ کچھ خرچ کرتے ہیں ۔
تفسیر - تتجافى جنو
جُنُوبُهُمْ - الگ ہو جاتی ہیں ان کی پسلیاں اپنے بسترے ۔
-
ے سے رب رب
کہتے ہیں ۔ خوف بھی لگا ہوا ہے اور امیدوار بھی رہتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے سے خرچ
کرتے ہیں ۔
نکته کنجوس ، متکبر ، بد عہد ، حاسد ، تنہائی میں خدا سے نہ مانگنے والے کبھی ہدایت
نہیں پاتے ۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
۱۸- فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا اخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا
روروور
يعملون -
ترجمہ ۔ تو کوئی بھی نہیں جانتا جو ان کے لئے چھپارکھی گئی ہے آنکھوں کی ٹھنڈک ۔ ان کے کاموں کا
بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے۔
تفسیر۔ انسان کو کیا معلوم ہے کہ ظاہری تکالیف میں اس کے واسطے کیا کچھ آرام و راحت مقدر
ہے۔ خدا تعالیٰ کے علم پر قیاس نہیں چل سکتا ۔ اللہ تعالیٰ کے کسی فعل پر ناراض ہونے کے کیا معنی؟ ایک
ڈاکٹر کے چیر کاٹ پر کوئی ناراض نہیں ہوتا تو اللہ تعالیٰ جو علیم و حکیم ہے اس کے فعل پر ناراضگی کیوں؟
ممکن ہے کہ اس کے بدلہ میں اس کیلئے بھلائی ہو ۔ اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ ۔۔۔ الخ (البقرة : ۱۵۹)
حقائق الفرقان
۴۱۳
سُورَةُ السَّجْدَةِ
حضرت ہاجرہ ایک شاہزادی تھی۔ شاہانہ طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مال بھی دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ
نے ان کو ایک بچہ بھی دیا ۔ وہ وَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ میں رکھی گئی ۔ اس جگہ اس نے کہا کہ کیا تو مجھے
اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہاں چھوڑتا ہے؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا۔ ہاں ۔ تب ہاجرہ
رض
نے کہا کہ جا۔ اب ہم ضائع نہیں کئے جاویں گے۔ اب جا کر صفا مروہ کا نظارہ دیکھوریت کے دانوں
کی مانند ان کی اولا د بھی گنی نہیں جا سکتی ۔ ہاجرہ کو کیا خبر تھی کہ ایسا ہو گا۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
۱۹ - اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوْنَ -
ترجمہ ۔ تو کیا مومن اس کے برابر ہو سکتا ہے جو فاسق بدکار ہے۔ نہیں کبھی نہیں ۔
تفسیر فاسقا ۔ نافرمان (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۲)
ہمیشہ حق کے مخالف اور متکبر ، انبیاء اور ان کے غریب جان شاروں کو ستاتے اور ان کے مقابلہ میں
ظالمانہ صف آراء ہوتے ہیں۔ پر مال کا روہی کمزور اور مومن غالب ہوتے ہیں۔ سچ ہے۔
افَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوْنَ (السجدة : ١٩)
یا درکھو یہی ایک راحت بخش قانون ہے۔ جو سچائی کا معیار رہا اور رہے گا۔ اور یہی تسلی وہ معجزہ
ہے جس سے بھلائی اور برائی کو عام نظر کا آدمی بھی امتیاز کر سکتا ہے۔ ہاں فتح مندی اور کامیابی کا تاج
لینے کے واسطے ، استقامت ، حسن ظن ، وفاداری ، راستی اور کوشش شرط ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵)
۲۰ - أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ جَنَّتُ الْمَاوَى نُزُلًا بِمَا
كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ تو جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے تو ان کے لئے امن سے رہنے کے باغ ہیں مہمانی
کے طور پر بسبب اس کے جو وہ کرتے تھے۔
تفسیر نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔ یہ جنت الماوی تو ان کے واسطے مہمانی ہے۔ ورنہ انعامات تو
اس کے علاوہ ہوں گے۔ جیسے رضوان اللہ تعالیٰ ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
ے کیا جو مومن ہے وہ فاسق کا سا ہو سکتا ہے۔ نہیں وہ برابر نہیں۔
حقائق الفرقان
۴۴
سُورَةُ السَّجْدَةِ
۲۲- وَ لَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ
يَرْجِعُونَ -
ترجمہ ۔ اور ضرور ہم ان کو چکھائیں گے بڑے عذاب کے سوا دنیا کے عذاب سے (ہی ) تا کہ
وہ رجوع کریں ۔
تفسیر - لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ۔ دنیا میں اس لئے عذاب آتے ہیں تا لوگ ان بداعمالیوں سے باز
آویں جن میں وہ گرفتار ہیں د ار ہیں دوسرے مقام پر لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ (الانعام: ۴۳) فرمایا۔
دوو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۰۲)
وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِرَ بِأَيْتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۖ إِنَّا مِنَ
الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جس کو نصیحت کی گئی اس کے رب کی آیتوں سے پھر اس
نے منہ پھیر لیا اس سے ۔ بے شک ہم قطع تعلق کرنے والوں سے بدلہ ، بدلہ لینے والے ہیں ۔
تفسير - وَمَنْ أَظْلَمُ ۔ انبیاء اور ان کے نشانوں کے منکر اور ان سے اعراض کرنے والے سب
سے بڑے ظالم ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے قطع تعلق کرنے والوں کو ضرور سزا دے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۲)
۲۵،۲۴۔ وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِّنْ لِقَابِهِ وَ
جَعَلْنَهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ - وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا
صَبَرُوا وَكَانُوا بِايْتِنَا يُوقِنُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے موسیٰ کو عنایت فرمائی کتاب تو تو شک میں نہ رہ اس کتاب کے دیدار سے
اور ہم نے اس کو بنا یا ہدایت بنی اسرائیل کے لئے۔ اور بنی اسرائیل میں سے بنائے ہم نے پیشوا کہ وہ
راہنمائی کرتے تھے ہمارے حکم کی جب کہ انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیتوں کا یقین رکھتے تھے۔
ے تا کہ وہ عاجزی کریں اور گڑ گڑا ئیں ۔
حقائق الفرقان
۴۱۵
سُورَةُ السَّجْدَةِ
تفسیر - وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ - حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یقیناً موسیٰ
علیہ السلام کا مثیل بنایا گیا ہے۔ چنانچہ ان آیات سے بھی تصدیق ہوتی ہے۔
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - (المزمل : ١٢)
(۲) - وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَأَمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ - (الاحقاف (1)
شاہد انبیاء کی ذات ہوتی ہے۔
(۳) - إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللَّهِ أَنْ يُؤْتَى أَحَدٌ مِثْلَ مَا أُوتِيتُمْ - (آل عمران : ۷۴)
تو رات کے استثناء باب ۵-۱- آیت ۔ اعمال کے تین باب میں اسی مثلیت کا ذکر ہے۔
فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ ۔ اس کے معنے کئے گئے ہیں کہ موسیٰ تجھے ملیں گے چنانچہ معراج میں ملاقات
ہوئی ۔ مگر میرے نزدیک یہ معنے نہیں نکلتے ۔ مطلب یہی ہے کہ تم موسی کے مثیل ہو۔ تمام پیشگوئی کے
واقعات اپنے اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔
جَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً ۔ امام بننے کیلئے تین شرائط فرمائی ہیں ۔
(1) - يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا ۔ ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کریں (۲)۔ لَمَّا صَبَرُوا اپنے
آپ کو بدیوں سے بچانے کیلئے باہمت طعن و تشنیع سننے پر دلیر اور خدا کی بتائی ہوئی بات پر مستقل
رہتے ہیں ۔
(۳) ۔ وَكَانُوا بِأَيْتِنَا يُوقِنُونَ ۔ اللہ تعالیٰ کی آیات پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔
(۴) ۔ چوتھی بات اس سے نکلتی ہے وہ یہ کہ وہ امام بننے کی خواہش نہیں رکھتے ۔ نہ اس کے
منصوبوں میں رہتے ہیں۔
جَعَلْنَا مِنْهُمْ ۔ سے ظاہر ہے کہ امت محمدی میں بھی ایسے لوگ ہوں گے جو خدا سے الہام پا
اے ہم نے تمہاری طرف ویسا ہی رسول بھیجا ہے۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔
بنی اسرائیل کا ایک حکمران شہادت دے چکا اپنے مثیل کی تو وہ ایمان لا چکا اور تم نے اپنے کو بڑا سمجھا اور
دوسرے کو حقیر سے ہدایت اللہ کی ہدایت یوں ہے کہ کسی کو وہ ملے جو تمہیں ملا ۔