سُوْرَۃُ السَّجْدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
کر لوگوں کے ہادی و امام بنیں ۔
۴۱۶
سُورَةُ السَّجْدَةِ
ایسے لوگوں کی شناخت کیلئے ہمارے واسطے کوئی اتنی مشکل نہیں کیونکہ پہلے اولیاء و انبیاء کے نمونے
موجود ہیں۔ ان کے حالات ہم تک پہونچے ہیں۔ اسی منہاج پر ان کو پرکھ لیا جائے کہ کس طرح غریب
آدمی ان کے سلسلے میں شامل ہوتے ہیں۔ اور اخیر وہ ائمۃ الکفر پر غالب آتے ہیں۔ اور ان کی تعلیم
اصولی طور پر تمام اولیاء سابقین سے ملتی ہے۔ جس طریق پر ایک راست باز کو مانا۔ اسی طریق پر
دوسرے کو مان لیں۔ آخر انسان اپنی ماں کو بھی ولادت کے معاملہ میں صرف اسی کی شہادت پر
راست
علی
ست بازیقین کرتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۳)
وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتب - توریت کے دیکھنے ۔ قرآن کریم کے پڑھنے اور خدا تعالیٰ کے بار
باراحسانات کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ انبیاء علیہم السلام کی تعلیم کیا پاک تعلیم تھی۔ یرمیاہ نبی اپنی
قوم کو ملامت کرتا ہے۔ عرب کے لوگ ایسے ہیں کہ وہ اپنے جھوٹے خداؤں کو نہیں چھوڑتے تم سچے خدا کو
چھوڑ بیٹھے ہو۔ اس سے سبق ملتا ہے کہ عربوں کی یہ حالت تھی ۔ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے
کس طرح سچے خدا کو ماننا آپ کی ختم نبوت کی صداقت پر دلیل ہے۔ آپ کی کیا پاک زبان تھی۔ عرب
فتح کیا۔ ایران بھی فتح کیا۔ عرب بھی ایسا جو کبھی نہ فاتح نہ مفتوح تھا۔
من لقائه ۔ اس کتاب کلام مجید کے ملنے سے شک میں نہ ہو۔
امام کس طرح بن سکتا ہے ۔ وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا ۔۔۔۔ الخ
امام ۔ بادشاہ کو ہادی کو ۔ قوم کے بڑے آدمی کو ۔ مسجد کے ملانوں کو بھی امام کہتے ہی۔ امام بننے
کے لئے تین طریق فرمائے ۔
(اول) يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا ۔ ہمارے حکم سناتے ہیں ۔
۔
( دوم ) لَمَّا صَبَرُوا ۔ لوگوں کے ایذاء پر صبر کرتے ہیں۔
( سوم ) بِايْتِنَا يُوقِنُونَ ۔ یعنی اپنی کامیابی پر اور مخالف کے ہلاکت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔
دنیا کے لوگ تین اقسام ہیں۔ ۱۔ بڑے عظیم الشان لوگ جن کو تبلیغ کرنا ہر ایک کا کام نہیں ۔
حقائق الفرقان
۴۱۷
سُورَةُ السَّجْدَةِ
۲۔ ادنی درجہ کے لوگ۔ ان کو وعظ کی ضرورت نہیں ۔ وہ تو تابع حکم ملاں ہوتے ہیں ۔
۳۔ اوسط درجہ کے لوگ جن کو گا ہے گا ہے وعظ سننے کا موقع مل جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہر ایک آدمی کے اندر اور اس کے ساتھ ایک واعظ رکھا ہوا ہے۔ عظیم الشان لوگوں
کے واسطے اللہ تعالیٰ نے خاص قسم کا واعظ رکھا ہے جو خطرناک واعظ ہوتا ہے۔ کیونکہ ان کے واسطے
ہمسایہ کی تباہی کا نظارہ عبرتناک واعظ ہے۔
مجلس وعظ رفتنت هوس است
مرگ ہمسایہ واعظ تو بس است
وَسَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ - (ابراهيم: ۴۶)
( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
۲۷ - أَوَ لَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي
مَسْكِنِهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ أَفَلَا يَسْمَعُونَ -
ترجمہ ۔ کیوں نہیں ہدایت کرتی ان کو یہ بات کس قدر ہم نے ہلاک کر دیں ان سے پہلی امتیں جن
کے گھروں میں یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں ۔ البتہ اس میں بہت سی نشانیاں ہیں پھر وہ کیوں نہیں سنتے ۔
تفسیر۔ گھر اھلکنا ۔ ہدایت کا ذریعہ ایک یہ بھی ہے کہ پچھلی قوموں کی حالت پر غور کیا جاوے۔
راست باز اپنے مخالفوں کے مقابل میں کامیاب ہوتا ہے اور شریر و مفسد تباہ و ہلاک ہوتے ہیں ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۳)
۲۸- أَوَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ
مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ أَفَلَا يُبْصِرُونَ -
ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو لے جاتے ہیں صاف زمین کی طرف پھر اس سے
لے تیرا وعظ کی مجلس میں جانا صرف ایک ہوس کی وجہ سے ہے ورنہ تیرا ہمسایہ جب مرجاتا ہے تو تیرے لئے سب
سے بڑی نصیحت یہی ہے۔ ہے۔ ۲۔ اور تم رہتے تھے انہیں کے مکانوں میں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم جانوں پر ظلم کیا تھا۔
حقائق الفرقان
۴۱۸
سُورَةُ السَّجْدَةِ
پیدا کرتے ہیں کھیتی کو جس میں سے کھاتے ہیں ان کے چوپائے اور وہ خود ۔ تو کیا وہ دیکھتے ہی نہیں ۔
تفسیر - الجوز - چٹیل میدان جس میں بوٹے لگائے جاتے ہیں۔ ویران میدان ۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعاً ۔ جس طرح پانی برسنے کے بعد کوئی روئیدگی کو اگنے سے روک نہیں سکتا۔ اسی
طرح اب جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فضل الہی کی بارش ہوئی ہے۔ اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔
یعنی ان کی جماعت بڑھے گی اور پھولے پھلے گی ۔ یہاں تک کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ
اٹھائیں گے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۰۳)
-
۲۹ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور ان کا کہنا کہ یہ فتح کب ہو گی جب تم سچے ہو۔
تفسیر وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ - کفار اپنی زبان خوب سمجھتے تھے وہ فنخْرِ مج بہ زرعا کی
پیشگوئی کو خوب سمجھ گئے ۔ اسی لئے سوال کیا کہ یہ فتح جس کی پیشگوئی کرتے ہو۔ کب ہوگی ۔
( ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۰۳)