سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
۴۱۹
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ احزاب کو اللہ جل شانہ کے اسم شریف سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو بے محنت انعام دینے
والا محنت کا صلہ عطا فرمانے والا ہے۔
يَأَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللهَ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ
عَلِيمًا حَكِيمًا -
ترجمہ ۔ اے نبی ! اللہ ہی کو سپر بنا۔ منکروں کا کہا نہ مان اور نہ منافقوں کا۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا نبی! کوسپر
جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔
تفسير - الْمُنْفِقِينَ ۔ منافق کے نشان حدیث میں آئے ہیں ۔ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ - وَإِذَا وَعَدَ
اخْلَفَ - وَإِذَا أَوْ تُمِنَ خَانَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ
كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ۔ کفر و نفاق سے بچنے اور تقویٰ کے حصول کیلئے علاج بتاتا ہے کہ اللہ کو علیم
یقین کرے۔
66
ایک کہانی ہے کہ زلیخا نے یوسف سے ناجائز درخواست کرتے ہوئے اپنے بت پر کپڑا ڈال ”
دیا اور پوچھنے پر بتایا کہ اس سے شرم آتی ہے۔ جب ایک پتھر سے شرم آنی ممکن ہے تو کیا اس یقین
سے کہ خدا علیم ہے کسی بدی کا ارتکاب کرتے ہوئے خدا سے شرم نہ آوے گی ۔
حکیم کا کام ہے کہ خلاف پر ہیز کام کرنے سے روکتا ہے۔ پس جب اللہ کو حکیم مانے گا تو ایسے
کام نہیں کرے گا جو حصول تقویٰ میں مانع ہوں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۳، ۲۰۴)
ا۔ جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ جب اس کے پاس امانت رکھی
جائے تو خیانت کرے اور جھگڑنے میں فحش گالیاں دے۔
حقائق الفرقان
۴۲۰
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
يايُّهَا النَّبِيُّ - اے نبی ۔ اس میں مخاطب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس خطاب کے ذریعہ سے تمام
جہان کو آگاہی دی گئی ہے۔
اتَّقِ اللهَ دُمْ عَلَى التَّقْوی ۔ تقویٰ پر ہمیشہ قائم رہو۔
لَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ - کافروں اور منافقوں کی فرماں برداری مت کرنا۔ کافر وہ ہے جو
حق بات پر کچھ غور نہ کرے اور اس کا انکار کر دے اور پھر ایسا بن جاوے کہ اس کے واسطے انذار اور
عدم انذار برابر ہو۔ منافق کے جو علامات نبی کریم نے بیان فرمائے ہیں وہ یہ ہیں ۔ (۱)۔ جب بات
کرے جھوٹھ بولے (۲) ۔ وعدہ کرے تو اس کے برخلاف کرے (۳) ۔ امانت میں خیانت کرے
(۴) ۔ جھگڑنے میں فحش گالیاں دے (۵) ۔ خود بخل کرتا ہے (۶)۔ دوسرے صدقہ دینے والے
کو بخل کی ترغیب دیتا ہے (۷) ۔ صبح اور شام کی نماز میں سست ہوتا ہے (۸)۔ اس میں قوت فیصلہ نہیں
ہوتی اور نہ تاب مقابلہ۔
( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳)
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اور وحی کی پیروی کر جو تیرے رب کی طرف سے تجھ پر آتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ
۔
تمہارے اعمالوں سے بے خبر نہیں ۔
تفسير وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ لَا تُطِعْ میں ترک شر کا وعظ تھا۔ اب نیکیوں کے اختیار کرنے کیلئے
فرماتا ہے کہ اتَّبِعْ مَا يُوحی کیونکہ انسان اپنے علم سے نہیں جانتا کہ کون کون سی چیز میرے لئے بلحاظ
انجام کے مصر یا مفید ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴)
مَا يُوحَى إِلَيْكَ - جو خدا کی طرف سے تجھ پر وحی کیا گیا ہے۔ اس میں اول قرآن شریف ہے اور
پھر حدیث صحیح ۔
( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳)
وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا -
ترجمہ ۔ اور اللہ پر بھروسہ رکھ اور اللہ ہی کارساز ہے کافی ۔
تفسیر ۔ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلا - كَفَی بِاللهِ ہی کیوں کہا ؟ ائمہ نے لکھا ہے کہ یہ دو جملے ہیں ۔ اصل
حقائق الفرقان
۴۲۱
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
یوں ہے ۔ کفی بالله - اكتفِ بالله ۔ ایک جملہ کا اللہ اور دوسرے کا ا كتف حذف کیا ہے۔
رود
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴)
- مَا جَعَلَ اللهُ لِرَجُلٍ مِّنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ ۚ وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَكُمُ اللَّي
تُظهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَتِكُمْ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ
بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے نہیں پیدا کئے کسی شخص کے لئے دو دل اس کے اندر اور نہیں بنا یا تمہاری بیبیوں کو
جن سے تم ظہار کر بیٹھتے ہو واقعی تمہاری ماں اور متبناؤں کو تمہارا بیٹا نہیں بنایا۔ یہ تو تمہارے منہ کی
بات ہے اور اللہ تو حق ہی بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ بتا تا ہے۔
تفسیر نہیں بنائے اللہ نے دو دل کسی شخص کے اندر اور نہ بنایا ہے تمہاری ان بیویوں کو جن کو تم
نے مائیں کہا۔ تمہاری مائیں ۔ اور نہ بنایا ہے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارے بیٹے ۔ یہ سب
تمہارے منہ کی باتیں ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ حق فرماتا ہے۔ اور وہی راہ دکھاتا ہے۔
یہ ایک مثال ہے کہ جیسا یہ ناممکن ہے کہ کسی کے اندر دو دل ہوں ۔ ایسا ہی یہ بھی ناممکن ہے کہ اس
ماں کے سوائے جس کے پیٹ سے آدمی نکلتا ہے کوئی اور عورت اس کی حقیقی ماں بن جاوے اور ایسا ہی
یہ بھی ناممکن ہے کہ اس باپ کے سوائے جس کا نطفہ انسان ہو کوئی دوسرا اس کا باپ بن جاوے۔ یہ
سب منہ کے کہنے کی بات ہے کہ کوئی کسی عورت کو ماں کہہ دے یا کسی مرد کو اپنا باپ کہہ دے ورنہ
حقیقت میں ماں صرف وہی ہے جو ایک ماں ہے۔ اور باپ صرف وہی ہے جو ایک باپ ہے۔ نہ کسی
کے اندر دو دل ہو سکتے ہیں اور نہ ایک بچہ دو بیٹوں سے نکلتا ہے۔ اور نہ ایک بیٹا دو مختلف مردوں کے
نطفوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ کسی شاعر نے اس مثال کو شعر میں خوب بیان کیا ہے۔
ه
ہم معتقد دعوی باطل نہیں ہوتے سینہ میں کسی شخص کے دو دل نہیں ہوتے
( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
حقائق الفرقان
۴۲۲
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
النَّبِيُّ أَولَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَ أَزْوَاجُهُ أَمَّهْتُهُمْ وَ أُولُوا الْأَرْحَامِ
بَعْضُهُمْ أَولَى بِبَعْضٍ فِي كِتَبِ اللهِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُهْجِرِينَ إِلَّا أَنْ
تَفْعَلُوا إِلَى أَوْلِيَبِكُمْ مَعْرُوفًا كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتٰبِ مَسْطُورًا -
ترجمہ ۔ نبی تو بہت ہی پیارا ہے ایمانداروں کو اپنی جانوں سے بھی اور نبی کی بیبیاں ان کی مائیں ہیں
اور رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں اللہ کی کتاب میں تمام ایمانداروں اور ہجرت کرنے
والوں
س سے مگر یہ کہ اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ احسان کرنا چاہو۔ یہ کتاب میں لکھا ہوا ہے۔
تفسیر - اُمهتُهُمْ ۔ ابھی فرما چکا ہے کہ حقیقی ماں نہیں بنتی ۔ پس یہ اعزاز واکرام کے رنگ میں
ہے۔
اولى - اقرب
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۴)
( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
- وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّنَ مِيْثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى
وَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا -
ترجمہ ۔ اور جب ہم نے لیا نبیوں سے ان کا اقرار اور خاص کر تجھ سے اور ابراہیم اور موسیٰ و عیسیٰ
ابن مریم سے اور ان سے لیا ہم نے پکا اقرار ۔
تفسیر وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِینَ ۔ سب نبیوں سے محمد رسول اللہ صلعم کی نبوت کی خبر دینے اور ان
کے ظہور کی پیشگوئی کرنے کا عہد لیا حتی خود نبی کریم سے بھی کہ اپنی نبوت کا اندازہ کریں۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴)
- لِيَسْئَلَ الصُّدِقِينَ عَنْ صِدْقِهِمْ وَأَعَدَّ لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا -
ترجمہ۔ نتیجہ یہ کہ اللہ پوچھے سچوں سے ان کا سچ اور تیار کیا ہے منکروں کے لئے ٹیس دینے والا عذاب۔
تفسیر - لیستل ۔ تاکہ اظہار کئے جائیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۳)
لے سب سے زیادہ قریب۔
حقائق الفرقان
۴۲۳
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
ووووده
١٠ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَتْكُمْ جُنُودُ فَأَرْسَلْنَا
عَلَيْهِمْ رِيحًا وَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اللہ کا احسان یاد کرو جو تم پر ہے جب چڑھ آئے تم پر لشکر تو ہم نے بھیجی ان
پر ہوا اور وہ فوجیں جن کو تم نے نہیں دیکھا اور تم جو کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔
تفسیر ۔ نِعْمَةَ اللهِ - جنگ احزاب میں فتح ۔
قصه جنگ احزاب
مدینہ میں جو یہود رہتے تھے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ امن کا اور بیرونی
مخالف کا مقابلہ کرنے کا وعدہ کر چکے ہوئے تھے ۔ ان کی خفیہ سازش کے ساتھ دس ہزار عرب
مسلمانوں کے برخلاف لڑائی کرنے کے واسطے مدینہ منورہ پر چڑھ آئے۔ اندر سے یہود دشمن ہو
گئے ۔ باہر سے اس قدر لشکر آیا۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑے سے مسلمانوں کے
ساتھ جن کی تعداد اس وقت چھ سو تھی ۔ اس لشکر کے مقابلہ کے واسطے نکلے ۔ ایک پہاڑی کے پہلو میں
رات گزارنے کے واسطے ڈیرہ لگایا ۔ ایک طرف پہاڑ تھا۔ اور ایک طرف به نظر اسباب ظاہری ایک
خندق کھودی گئی ۔ اتنے بڑے لشکر کے مقابلہ میں مسلمانوں کی کیا تعداد تھی۔ آپ دعاؤں میں لگے
رہے۔ ایک رات کو آدھی رات کے قریب آپ نے آواز دی کہ کوئی ہے جو جا کر دیکھے کہ کافروں کا
لشکر کہاں ہے۔ تیز ہوا سردی اور دشمنوں کا ڈر جس نے آپ کا آواز سنا وہ بھی مارے خوف کے
خاموش ہو رہا۔ لیکن ایک صحابی اٹھا اور باہر گیا۔ اور واپس آ کر خبر دی کہ کفار کا نام و نشان نہیں ۔ معلوم
نہیں دس کا دس ہزار کہاں چلا گیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سب کے سب وہاں سے اس طرح بھاگ
گئے تھے جس طرح ایک چھوٹا سا لشکر کسی بڑے عظیم الشان لشکر کے ڈر سے ہراساں وتر ساں بھاگ
جاتا ہے۔ اور اس کی وجہ اس طرح سے خداوند تعالیٰ نے قائم کی کہ رات کو جب تیز ہوا چلنی شروع
ہوئی تو ایک کافر سردار کے ڈیرے کی آگ بجھ گئی ۔ آگ سے وہ لوگ جنگ کی تعبیر لیا کرتے تھے۔ بجھ گئی۔ سے وہ لیا کرتے
اور میدانِ جنگ میں آگ کا بجھنا ایک بڑی بدشگونی سمجھی جاتی تھی۔ کافر نے سوچا کہ یہاں خیر نہیں ۔
حقائق الفرقان
۴۲۴
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
آگ بجھ گئی ہے انجام برا معلوم ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ چپکے چپکے نکل جاؤں ۔ چنانچہ اس نے اپنا خیمہ
ڈنڈا اکھیڑا اور وہاں سے چل کھڑا ہوا۔ پاس والوں نے جو دیکھا کہ وہ اس طرح سے نکل گیا ہے تو انہوں
نے سمجھا کوئی بہت ہی خرابی کی بات واقع ہوئی ہے جو وہ راتوں رات بھاگا ہے۔ انہوں نے بھی اپنا بسترا
بور یا لپیٹا اور بھاگ نکلے ۔ ان کو دیکھ کر پھر اور بھاگے غرض اس طرح خدا کے فرشتوں نے ان سب کو
سراسیمہ اور ہراساں کر کے بھگادیا۔ یہاں تک کہ کفار کے لشکر کا کمانڈ ر اپنے اونٹ کی پچھاڑی کاٹنا بھی
بھول گیا اور جلدی سے اونٹ پر سوار ہو کر اس کو ایڑی لگائی کہ چل پر وہ چلے کہاں ۔ اس وقت جو
نعمت الہی مسلمانوں پر ہوئی۔ اس کا ذکر اس جگہ ان آیات میں ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
۱۱ تا ۱۳ - إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ
وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ
وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا - وَإِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ
مَّا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا -
ترجمہ ۔ اور جب وہ تم پر آچڑھے تمہارے اوپر سے اور تمہارے نیچے کی جانب سے اور آنکھیں پھر
گئیں اور دل گلوں تک پہنچ گئے اور اللہ پر تم طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔ جہاں پر انعام دینے
کے لئے ایمانداروں کی آزمائش کی گئی اور خوب زور سے ہلائے گئے ۔ اور جب منافق کہتے تھے
( منافق کون ) جن کے دلوں میں کمزوری ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کا وعدہ تو دھوکا ہی دھوکا تھا۔
تفسیر - مِنْ فَوْقِكُم - شمالی جانب۔
مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ - جنوب ۔
الْحَنَاجِر ۔ تمہارے دل دھڑکتے تھے اور اب معلوم ہوتا تھا کہ گلے تک آ گئے ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴)
جنود لشکر کفار ۔ دس ہزار آدمی باہر سے حملہ آور ہوئے اور اندر سے یہود دشمن ہو گئے ۔
حقائق الفرقان
۴۲۵
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
مِنْ فَوْقِكُمْ ۔ باہر سے آئے ۔
مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ ۔ مدینہ کے دشمن یہود جو بر خلاف معاہدہ بیرونی دشمنوں کے ساتھ مل
گئے تھے۔
بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ ۔ دل دھڑکتے ہوئے حجرے پر معلوم ہوئے ۔
( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
غزوہ خندق جسے غزوہ احزاب بھی کہتے ہیں ( وجہ تسمیہ اسکی یہ ہے کہ آپ نے سلمان کے کہنے
پر اپنی فوج کے گردا گرد خندق کھد والی تھی جیسا اس زمانے میں اہل فارس کا دستور تھا )
اس موقع پر عرب کے بہت سے قبائل اہلِ اسلام کے استیصال کو اکٹھے ہوئے۔ یہود کی ایک
جماعت سلام بن حقیق نفری و حیی ابن اخطب نضری و کنانہ بن ربیع بن ابی حقیق نضری و ہوذہ بن قیس
وائلی وابو عمار وائلی بنی نضیر اور بنی وائل قبیلے بہت سے لوگوں کو ساتھ لے کر خیبر سے چل کر قریش مکہ کے
پاس آئے اور انہیں اپنی کمک و رفاقت کے قومی وعدے دے کر آنحضرت سے لڑنے کو کہا اور سخت
ترغیب دی کہ ایک دفعہ مل کر مسلمانوں کا استیصال کر ہی ڈالیں ۔ قریش نے انہیں کہا۔ اے گروہ یہود تم
لوگ پہلے اہل کتاب ہو اور تم ہمارے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے درمیان اختلاف کی وجہ کو جانتے
ہو یہ تو بتاؤ کہ ہما راد رین اچھا ہے یا دین محمد ۔ انہوں نے ( یہود ، بنی اسرائیل ، اہلِ کتاب ، موحد ،
بت پرستی کے دشمن ) کہا۔ تمہارا دین اس سے کہیں بہتر ہے۔ اور تم اس سے زیادہ حق پر ہو۔ انہیں کے
حق میں یہ آیت اتری ۔
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَ يَقُولُونَ لِلَّذِينَ
كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا - (النساء : ۵۲)
أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا اتْهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتٰبَ وَ
لے تو نے نہ دیکھے وہ لوگ جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا مانتے ہیں بتوں کو اور شیطانوں کو اور کہتے ہیں کافروں کو
یہ زیادہ پاتے ہیں مسلمان سے راہ ۔
حقائق الفرقان
۴۲۶
الْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا (النساء : ۵۵)
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
قریش اس بات سے نہایت خوش ہوئے اور اجتماع عظیم کیا۔ پھر وہ یہود غطفان قیس کے
پاس
آئے اور وہی مضمون پیش کیا اور کہا کہ قریش سب اس امر میں ہم سے متفق ہیں۔ وہ بھی جمع ہوئے
قریش اور غطفان نکل کھڑے ہوئے ۔ قریش کا سپہ سالا را بوسفیان تھا اور غطفان کا عیینہ بن حصین
فزاری ۔ غرض دس ہزار فوج جرار بڑے بڑے منصوبے باندھ کر خدائی لشکر کے مقابلے کو روانہ ہوئی
قریش تو مدینے کے اس طرف اترے جہاں بارشی ندیاں بہتی تھیں ۔ بنی کنانہ ، اہل تہامہ ، بنو قریظہ ،
بنونضر ، غطفان ، اہل نجد وغیرہ احد کی طرف اترے۔ اور مسلمان وہاں اترے جہاں سلع نام پہاڑ ان
کے عقب میں تھا۔ اور تعداد میں فقط تین ہزار تھے۔
حیی بن اخطب خیبر کا ایک یہودی کعب بن اسد قرظی رئیس بنی قریظہ کے پاس آیا اور کعب قبل
اس کے اپنی قوم کی جانب سے آنحضرت کے ساتھ مسالمت کا معاہدہ کر چکا تھا۔ کعب قرظی نے یہ کہہ
کر دروازہ بند کر لیا کہ میں نے آنحضرت سے معاہدہ کر لیا ہے اور میں نے اس شخص کو سوائے
وفا و صدق کے نہیں دیکھا۔ اس لئے میں نقض عہد نہیں کرنے کا ۔ ابن اخطب نے بڑے زور سے اس
سے کہا کہ او کمبخت میں تو لشکرِ کرار اور فوج جزار تیرے پاس لایا ہوں ۔ دیکھ وہ مجتمع الا سیال ( ندیاں
بہنے کی جگہ ) میں اترے پڑے ہیں۔ اور غطفان ان کے مقدمہ انجیش ہیں۔ وہ احد کے پاس
ٹھہرے ہیں اور مجھ سے ان سب جماعتوں نے مضبوط عہد باندھا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے
استیصال کئے بغیر یہاں سے ملیں گے نہیں۔ غرض بڑے الحاح واصرار سے کعب راضی ہو گیا۔ اور
نقض عہد کی شامت سے نہ ڈرا۔
جب یہ خبر آ نحضرت کو ہوئی۔ آپ نے سعد بن معاذ اور سعد بن عبادہ اور ابن رواحہ اورخوات
کو اس لئے بھیجا کہ یہود کی خبر لاویں۔ کہیں کفار مکہ سے مل تو نہیں گئے ۔ جب یہ لوگ وہاں پہنچے۔ دیکھا
لے یا حسد کرتے ہیں لوگوں کا اس پر جو دیا ان کو اللہ نے اپنے فضل سے سو ہم نے تو دی ابراہیم کے گھر میں کتاب
اور علم اور ان کو دی ہم نے بڑی سلطنت ۔
حقائق الفرقان
۴۲۷
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
یہو د سخت بگڑے ہوئے ہیں اور مخالف ہو گئے ۔ یہ لوگ واپس چلے آئے اور اس واقعہ کو نبی عرب
پر ظاہر کیا۔ عضل اور قارہ نے جیسے اصحاب الرجیع کے ساتھ غدر اور مگاری کی ہے ایسی ہی اس تکلیف کے
وقت یہود نے عہد شکنی کی ۔ اسی واسطے اس غزوہ احزاب اور خندق کے واقعہ میں قرآن فرماتا ہے۔
إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ
وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا وَ إِذْ يَقُولُ
الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُ إِلَّا غُرُورًا - (الاحزاب: ۱ تا ۱۳)
اس لڑائی میں نوفل بن عبد اللہ کفار کی طرف سے حملہ آور ہوا۔ اور خندق میں گر کر مر گیا۔ دشمنوں
نے خون بہادے کر اس کی لاش لینی چاہی ۔ مگر نبی اللہ نے مفت دے دی۔
اس شدت کی حالت میں مختلف اقوام عرب اور نواحی مدینہ کے یہود کی حملہ آوری اور اسلام کی
کمزوری کو منافق اور کمزور لوگ دیکھ کر چل نکلے اور کل تین سو آدمی آپ کے پاس رہ گیا۔ اس قلیل جمعیت
میں خدائی لشکر اسلام کی امداد کو آیا۔ ہوا کی تیزی اور سردی نے دشمن کے ڈیرے خیمے اکھیڑ دشمن کو راتوں
رات بھگا دیا اور کفی اللهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ (الاحزاب: ۳۶) کی تصدیق ظاہر ہوئی ۔
اس لڑائی میں غطفان اور بنو قریظہ اور بنو نضیر اور اہل خیبر کا سلوک ہرگز ہرگز ہرگز فراموش کرنے
کے قابل نہیں ۔ ان بد عہد ۔ عہد شکن قوموں کی لڑائی کی جڑھ یہی واقعات ہیں۔ اس لڑائی میں پانچ
نمازیں ایک وقت میں پڑھی گئیں اور اس ملی آیت کی جُنْدٌ مَا هُنَالِكَ مَهْزُومُ مِنَ
الْأَحْزَابِ - (ص: ۱۲) اسی لڑائی میں تصدیق ہوئی۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۰۵ تا ۱۰۸)
لے جب آئے تم پر اوپر کی طرف سے اور نیچے سے اور جب ڈگنے لگیں آنکھیں اور پہنچے دل گلوں تک اور انکل کرنے
لگے تم اللہ پر کئی کئی انکلیں وہاں جانچے گئے ایمان والے اور ہلائے گئے سخت ہلا نا اور جب کہنے لگے منافق اور جن اور
کے دلوں میں روگ ہے جو وعدہ دیا تھا ہم کو اللہ نے اور اس کے رسول نے سب فریب تھا۔ ہے اور کافی ہو گیا اللہ
ایمانداروں کو لڑائی کے بارہ میں ۔ مومنوں کی طرف سے ۔ سے یہ تو ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جو
وہاں شکست دے کر بھگایا جائے گا۔
حقائق الفرقان
۴۲۸
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
غزوہ قریظہ خندق اور احزاب کی لڑائی میں ۔۔ مشرکوں کے مختلف گروہ اور یہودی اور غطفانی
خاص مدینے میں اسلامیوں پر چڑھ آئے ۔ حیی ابن اخطب یہودی بنونضیر کی جلا وطنی کے بعد قریش
کو تحریص دیتا۔ اور کنانہ ابوحقیق کا پوتا غطفانیوں کو اکسالا یا۔ اور ان سے وعدہ کیا۔ خیبر کی آمدنی سے
نصف آمدنی میں دوں گا۔ اگر مسلمانوں پر حملہ آوری کرو۔ سلام بن مشکم اور ابن اور ابن ابوالحقیق اور حی اور
کنانہ یہ سب بنو نضیر سکتے میں پہنچے اور کہا ہم تمہارے ساتھ ہیں اگر تم اسلام پر حملہ آوری کرو۔
ان یہودوں کی کارستانی اور جادو بیانی قریش کے غیظ و غضب سے مل کر تمام عرب کو مدینے پر
چڑھا لائی ۔ جب یہ مختلفہ اقوام بغرض استیصال اسلام مدینے میں پہنچے حیی ابن اخطب یہودی ۔
خیبری ۔ نفری کعب بن اسد قرظی ( شخص بنو قریظہ کا ہم عہد تھا) کے پاس پہنچا۔ پہلے تو کعب نے حی
کو گھر میں گھنے نہ دیا۔ اور کہا۔ ہمارا اور اسلامیوں کا باہم معاہدہ اور اتحاد ہے۔ اور بنوقینقاع اور بنو
نضیر پر جو کچھ بدعہدی کا وبال آیا۔ اسے یاد کیا ۔ مگر حی نے کہا۔ میں تمام قریش اور عرب کے
مختلف قبائل کو مدینے پر چڑھا لایا ہوں ۔ اور ان تمام اقوام عرب نے عہد کر لیا ہے کہ جب تک اسلام کا
استیصال نہ کر لیں گے مدینے سے واپس نہ جائیں گے ۔ کعب نے پہلے پہل بہت ٹائم ٹالا کیا اور کہا۔ محمد
بڑا راستگو ۔ راستی پسند انسان ہے اور عہد کا بڑا پکا ہے۔ ہم کو مناسب نہیں اس کے ساتھ بد عہد بنیں ۔ مگر
آخر دشمنوں کی کثرت اور ان کے استقلال کو دیکھ اور حیسی کے پھسلانے اور عداوت اسلام کی قدیم
بد عہدی میں آ کر باغی بن گیا اور تمام عہدوں کو بالائے طاق رکھ کر اس عبرت بخش عاقبت اندیش
عقل کو کھو بیٹھا ۔ جو معاملات بنو قینقاع اور بنو نضیر میں تجربہ کار ہو چکی تھی ۔ اور عین جنگ کے
وقت آنحضرت کو ان یہودوں کی بد عہدی کی خبر پہنچی ۔ آپؐ نے بہت سے آدمی تحقیق خبر کے لئے
روانہ فرمائے اور کہا۔ ان لوگوں کو فہمائش کرو۔ عہد پر قائم رہیں مگر یہود نے درشت جواب دیا اور کہا۔
رسول اللہ کیا ہیں۔ جو ہم ان کی اطاعت کریں۔ ہمارا ان کا کوئی عہد نہیں ان تمام آدمیوں نے جو یہود
کے مقابلے کی خبر لینے گئے تھے آ کر عرض کیا۔ یہود دشمن کے ساتھ ہو گئے ۔ قرآن بھی اس کی خبر دیتا
حقائق الفرقان
ہے۔ اور احزاب کے قصہ میں کہتا ہے۔
۴۲۹
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ إِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ
وَ تَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا (الاحزاب : ۱، ۱۲)
جہاں یہود کی سزا کا قرآن نے تذکرہ کیا ہے وہاں صاف وجہ سزا کو بیان فرمایا ہے اور اسی
سورۃ میں کہا ہے۔
وَ أَنْزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُم مِّنْ اَهْلِ الْكِتَبِ مِنْ صَيَاصِيْهِمْ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ
فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَ تَأْسِرُونَ فَرِيقًا - ( الاحزاب : ۲۷)
آپ کے ساتھی گھبرا گئے ۔ ادھر تھوڑے سے معدود گروہ پر سارے عرب کی چڑھائی۔ ادھر گھر
میں یہود کی بد عہدی ۔ پھر یہود مدینے کے طرق اور راستوں کی کیفیت سے واقف محاصرین کفار کو
غیر محفوظ مقام بتا سکتے تھے۔ اس لئے بڑا خوف ہوا۔ علاوہ برآں منافقوں کا نکل بھاگنا اور کمزور دلوں
کا عذر بلاؤں پر بلائیں لایا۔ قربان جائیے الہی عاجز نوازی کے اسی کے جنود نے ان سب اعداء کو
بھگوڑا بنایا اور تخمیناً ایک مہینے کے محاصرے پر کفار عرب الہی اسبابوں سے بھاگ گئے ۔ کیونکہ دس ہزار
کی بھیڑ کے ساتھ تین ہزار اسلامیوں میں سے صرف تین سو باقی رہ گئے تھے (وہی جو سچے
مسلمان تھے ) جب دشمن خود بخود بھاگ گئے اور آپ کو ان کی طرف سے امن ہوا۔ اور یہ
اندیشہ مٹ گیا تو اہل اسلام کو ایک نیا کھٹکا ہوا کہ بنو قریظہ عہد شکنی کر چکے ہیں۔ اگر انہوں نے مدینے
پر شب خون مارا تو ہر ایک اسلام والا قتل ہو جائے گا۔
لے جب آئے وہ لوگ او پر تمہارے اور نیچے تمہارے سے اور جب کج ہوئیں آنکھیں اور پہنچ گئے دل گلوں تک اور
تم گمان کرتے تھے اللہ کے ساتھ طرح طرح کے۔ اس جگہ ایمان والے آزمائے گئے اور بلائے گئے بلا نا سخت ۔
اور اتارا اللہ نے ان لوگوں کو جنہوں نے اہل کتاب سے ان کی مدد کی ان کے قلعوں سے اور ڈالا ان کے دلوں
میں خوف کو ۔ ایک گروہ کو تم ہلاک کرتے ہو اور ایک گروہ کو تم قید کرتے ہو۔
حقائق الفرقان
لدله ۔
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
لہذا مقتضی عاقبت اندیشی نے بتایا تو آپ مقام جنگ سے جہاں خود حفاظتی کیلئے آپ نے کھائی
کھود لی تھی۔ مدینے میں تشریف لائے اور قلعہ جات بنو قریظہ کا محاصرہ کیا۔ دس پندرہ روز محاصرے
میں لگ گئے ۔ اب قلعہ بند لوگ گھبرائے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رعب ڈالا (وَقَذَفَ
فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ ) تب یہودان بنو قریظہ کا رئیس کعب بن اسد قوم میں کھڑا ہوا اور وہ اسپیچ دی جس
میں کہا۔ اے قوم تم کو مناسب ہے۔ تین باتوں میں سے ایک بات مان لو۔ یا تو اس شخص ( محمد) پر
ایمان لاؤ۔ تم کو صاف عیاں ہو چکا ہے یہ شخص بے شک نبی ہے۔ اور یہ وہی ہے جس کی بابت
توریت میں پیشین گوئی اور بشارت ہو چکی ہے۔ تم اور تمہارا مال و اسباب اور تمہاری جانیں بچ
رہیں گی قوم نے اس پر انکار کیا تب اس نے کہا۔ آؤ عورتوں اور بچوں کو قتل کر ڈالیں ( اس کی سزا
پائی ) اور تلواریں لے مسلمانوں پر گر پڑیں یہاں تک کہ شہید ہو جاویں ۔ قوم نے کہا اگر ہم جیت
گئے تو بال بچوں اور عورتوں کے بغیر ہماری زندگی کیونکر ہوگی؟ تب کعب نے کہا۔ آج سبت کی
رات ہے۔ محمدی جانتے ہیں آج ہم غافل ہیں لڑ نہیں سکتے اس لئے مسلمان بھی غافل اور سست
ہیں ۔ آؤ غفلت میں مسلمانوں پر حملہ آوری کریں ۔ تب قوم نے کہا۔ تجھ کو خبر نہیں سبت کی بے حرمتی
سے ہمارے بڑوں پر کیسے وبال آئے ۔ وہ سو راور بندر بن گئے ۔
آخر قوم کے اتفاقات سے یہود نے ایک سفیر جناب رسالت مآب کے حضور روانہ کیا۔ اور کہا
ابولبابہ بن منذر کو ہمارے پاس بھیجئے۔ ہم اس سے صلاح لیں گے۔ جب ابولبابہ انکی درخواست سے
وہاں آئے۔ عورتیں اور بچے چلائے ۔ اور یہود نے کہا۔ کیا تیری صلاح ہے۔ ہم لوگ محمد کے فیصلہ پر
دروازہ کھول دیں؟ اس نے کہا۔ بیشک ۔ مگر اشارہ کیا۔ وہ تم کو ذبح کا فتویٰ دیں گے۔ پھر ابولبابہ پچھتایا
اور اپنے آپ کو مسجد میں جا باندھا۔ جب محاصرے پر مدت گزری اور وہ یہود تنگ ہوئے تو ان کم بخت
لوگوں نے کہلا بھیجا ہماری نسبت جو سعد بن معاذ فیصلہ کرے۔ وہ فیصلہ ہم کو منظور ہے۔ بدقسمتوں
نے رحمۃ للعالمین کو حاکم نہ بنایا۔ بلکہ سعد کے فتوے پر راضی ہو گئے۔ اور قلعہ سے نکل آئے۔
لے اور ڈالا ان کے دلوں میں خوف کو ۔