سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۴۳۱
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
رسول خدا نے سعد بن معاذ کو بلایا اور کہا۔ یہ لوگ تیرے فیصلے پر ہمارے پاس آئے ہیں اس سپاہی کو
اس قوم کی بد چلنی اور بد عہدی اور ناعاقبت اندیشی اور بنو قینقاع اور بنو نضیر سے عبرت نہ پکڑنے پر یہی
سوجھی کہ اس بدذات قوم کا قصہ تمام کرو۔ اس نے کہا ان کے قابلِ جنگ لوگ مارے جاویں اور باقی
قید کئے جاویں۔ غرض کئی سو آدمی قریظی مدینہ میں لا کر قتل کیا گیا۔
مانا انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔ چاہے کوئی کیسے جرائم اور معاصی کا مرتکب ہو جب اس سے کوئی
ایسا سلوک کیا جاوے جو ہمارے نزدیک سختی اور بے رحمی ہے تو اس وقت ہمیں خواہ مخواہ ایک نفرت اور
کراہت معلوم ہوتی ہے اور ہمارے دل میں رحم عدل کی جگہ کو چھین لیتا ہے۔ مگر رحم کے باعث عدل
چھوڑنا اور جرائم کی سزا سے درگزر نہ چاہیے۔ یہود نے دغادی ، بد عہدی کی ، عین شہر کا امن کھو دیا۔
مسلمانوں کی توحید اور موسی و توریت کی تعظیم کو بت پرست قوم کے مقابلہ میں بھلا دیا۔ بہر حال
مسلمانوں کا حکم قریظہ کی نسبت گراموں کے حکم سے بہت کم تھا۔ جس کے بموجب آئرلینڈ میں شہر
ورڈ ہیڈا کے سب باشندے بلا فرق تہ تیغ بے دریغ کئے گئے ۔ کارلائل لکھتا ہے۔ سچ ہے شریر کا سو
مرتبہ قتل ہونا بہتر ہے کہ وہ بے گناہوں کو اغوا کرے۔ یہ اسلام کا فعل اس وقت کے مارشل لاء سے
بہت نرم تھا۔ اور حضرت داؤد کی سزا سے جس میں انہوں نے جیتے آدمی جلتے پزاووں میں جلائے اور
پھر ہمیشہ خدا کے مطیع کہلائے۔ نہایت نرم ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۱۶ تا ۱۱۹)
سورہ احزاب میں ۔ تمام عرب کے مختلف فرقے مدینے پر چڑھ آئے اور مدینے کے یہود اور
کل منافق لوگ ان حملہ آوروں کے ساتھ شریک ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اس واقعہ کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی سے مکے میں دے دی تھی کہ عرب کے
احزاب اور ان کی سنگتیں ہم پر چڑھ آئیں گی۔ ( جیسا عنقریب آتا ہے ) الا وہ سب بھاگ کر
نا کامیاب چلے جائیں گے اور ایسا ہوا کہ جب مسلمانوں نے اس فوج کثیر کو دیکھا با ایں ہمہ قلت
تعداد بول اٹھے۔
وَ لَمَّا ذَا الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هُذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَ
حقائق الفرقان
۴۳۲
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
مَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَ تَسْلِيمًا (الا احزاب: (۲۳)
اس آیت سے صاف واضح ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حملے کی بابت پہلے ہی
خبر دے دی تھی اور یہ خبر علی العموم موافق و مخالف میں پھیلی ہوئی تھی۔ چنانچہ
وَإِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا
غُرُورًا (الاحزاب : ۱۳)
اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ منافق وغیرہ مخالفین بھی پہلے ہی سے اس وعدے کو خوب جانتے
تھے گواب بے ایمانی اور بزدلی نے انہیں قائم نہ رہنے دیا۔
نکتہ - لفظ وعدنا جو مسلمانوں کے منہ سے نکلا صاف بتلاتا ہے کہ وہ شروع ہی سے اپنی
کامیابی پر وثوق گلی رکھتے تھے۔ کیونکہ وعد کے معنی ہیں۔ کسی کو اس کے مفید مطلب وعدہ دینا
بخلاف ایعاد کے کہ اس کے معنے دھمکی دینا اور ڈرانا ہے۔
اب ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اس وعدے کا ذکر خود قرآن کی ایسی سورۃ میں موجود ہے جو سکے
میں اتری وہ آیت یہ ہے۔
جُنْدٌ مَا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِنَ الْأَحْزَابِ (ص: ۱۲)
أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيع مُنْتَصِرُ - سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُونَ النُّبُرَ القمر: ۴۵-۴۶)
-
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۵ تا ۷ ۲۵)
اے اور جب مسلمانوں نے ان جماعتوں کو دیکھا بول اٹھے یہ تو وہی ہے جو اللہ اور اس کے رسول نے ہم
سے وعدہ کیا اور سچ کہا اللہ اور اس کے رسول نے اور ان میں ایمان اور تسلیم اور بھی بڑھ گیا۔ ۱۲ - ۲ے اور جس
وقت منافق اور بیمار دل لوگ کہنے لگے کہ اللہ اور اس کے رسول نے تو ہم سے دھوکا کھیلا ۔۱۲۔۳۔ احزاب
( جماعتیں) احزاب کے بڑے بڑے لشکر اس جگہ شکست کھا جائیں گے۔ ۴ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم
بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔ عنقریب یہ سب لوگ شکست دیئے جائیں گے اور بھاگ نکلیں گے۔ ۱۲
حقائق الفرقان
۴۳۳
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
۱۴ - وَ إِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَأَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا وَ
يَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِنْ
يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا -
ترجمہ ۔ اور جب کہنے لگی ان میں سے ایک جماعت اے یثرب کے لوگو! تم کو ٹھہرنے کی کوئی جگہ
نہیں ۔ بس لوٹ چلو اور اجازت مانگنے لگے ان میں سے کچھ لوگ نبی سے کہنے لگے کہ ہمارے گھر خالی
ہیں ۔ ( یعنی غیر محفوظ ) حالانکہ وہ خالی نہیں ( یعنی غیر محفوظ نہیں ) ان کا ارادہ تو صرف بھاگنے ہی کا ہے۔
تفسیر - يَاهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ - اے مسلمان مدینے والو۔ تمہارے ٹھہرنے کی جگہ نہیں۔ ۱۲
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۶)
فَارْجِعُوا ۔ اپنے اپنے مذہبوں میں لوٹ جاؤ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴)
اور ایک فریق ان میں سے نبی سے اجازت مانگتا کہ ہمارے گھر خالی ہیں حالانکہ وہ خالی نہ تھے
منشا ان کا فقط بھاگ جانا تھا۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۶ حاشیه )
مجھے ان لوگوں پر تعجب آتا ہے جو سلسلۂ بیعت میں داخل ہیں۔ مگر یہاں نہیں آتے اور اگر آتے ہیں تو
اس قدر جلدی کرتے ہیں کہ ایک دن رہنا بھی ان کیلئے ہزاروں موتوں کا سامنا ہو جاتا ہے۔ ان کے جتنے کام
بگڑتے ہیں وہ یہاں ہی رہ کر بگڑتے ہیں۔ جتنے مریض ہوتے ہیں وہ یہاں ہی رہ کر ہوتے ہیں ہزاروں
ہزار عذر کرتے ہیں۔ یہ بات مجھے بہت ہی ناپسند ہے۔ مجھے ایسے عذر سن کر ڈر لگتا ہے کہ ایسے لوگ اِن
بيوتنا عوری کے الزام کے نیچے نہ آجائیں۔ پس جب یہاں آؤ تو امام آؤ تو امام کی صحبت میں رہ محبت میں رہ کر ایک اچھے وقت
تک فائدہ اٹھاؤ کسل اور بعد اچھا نہیں ہے۔ خدا کرے۔ ہمارے احباب میں وہ مزہ دار طبیعت پیدا
ہو جو وہ اس ذوق اور لطف کو محسوس کر سکیں جو ہم کر رہے ہیں۔
حقائق الفرقان
۴۳۴
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
اللہ تعالی ستار ہے اور جب تک کسی کی بدیاں انتہا تک نہ پہونچ جاویں اور احاطت به
خطيت - البقرۃ : ۸۲) نہ ہو جاوے اور حد سے تجاوز نہ کر جاوے ۔ خدا تعالیٰ کی ستاری کام
کرتی ہے۔ بعد اس کے پھر سزا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس سے پہلے کہ تمہاری بدیاں
اور کمزوریاں اپنا اثر کر چکیں اور یہ زہر تمہیں ہلاک کر دے۔ اس کی تریاق تو بہ کا فکر کرو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمتی ۱۹۰۴ء صفحه (۸) تی ۱۹۰۴ صفحه ۸
۱۵- وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِمْ مِّنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُبِلُوا الْفِتْنَةَ لَا تَوْهَا وَ مَا
تَكَبَّثُوا بِهَا إِلَّا يَسِيرًا -
ترجمہ ۔ اور اگر ان پر آ گھسیں مدینہ کے اطراف سے (فوجیں ) پھر ان سے خانہ جنگی طلب کی
جائے تو ضرور اس کو دے دیں گے یہ اور اس میں ٹھہریں گے نہیں مگر تھوڑا سا۔
تفسير - الْفِتْنَةُ ۔ کفر، شرک، خانہ جنگی ، مسلمانوں کا قتل ۔
چلے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴)
٢٠ - أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ فَإِذَا جَاءَ الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ تَدُورُ
اعْيُنُهُمْ كَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوكُمُ
بِالْسِنَةِ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى الْخَيْرِ أُولَئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ وَ
كَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا -
ترجمہ تم پر بخل کرتے ہیں پھر جب ڈر کا موقع آتا ہے تو تو ان کو دیکھتا ہے کہ وہ سکتے ہیں تیری
طرف۔ چکر کھاتی ہیں ان کی آنکھیں جیسے کسی کو موت نے ڈھانپ لیا ہو پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو
تم پر زبان درازیاں کرتے ہیں تیز زبانوں سے بخل کرتے ہوئے مال پر ۔ یہی لوگ ہیں جو ایمان نہیں
لاتے تو اللہ نے اکارت کر دیئے ان کے اعمال ۔ اور یہ بات اللہ پر بڑی آسان ہے۔
ے اس کی بدیوں نے اس کو ہر طرف سے گھیر لیا۔
حقائق الفرقان
۴۳۵
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
تفسير - أَشِعَةً عَلَيْكُم ۔ تم پر جان قربان کرنے میں بخیل ہیں ۔
-
اشِحَةً عَلَى الْخَيْر - مال دینے میں بخیل ہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۶)
۲۲- لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللَّهَ وَ
الْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا -
ترجمہ ۔ تمہارے لئے موجود ہے اللہ کے رسول میں نیک چلنی کا نمونہ اس شخص کے لئے جو امید رکھتا ہے
اللہ (کے ثواب ) اور آخرت کے دن کے حساب سے نجات کی) اور اللہ کو بکثرت وہ یاد کرتا رہتا ہے۔
تفسير - لكمْ فِي رَسُولِ اللهِ ۔ کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ جب انہیں بتایا جائے ۔ یہ کام یوں کرنا
چاہیے۔ تو وہ کہتے ہیں۔ کیا ہم بھی کوئی نبی ہیں۔ یہ بالکل غلط راہ ہے۔ نبی کا نمونہ نہ اختیار کیا جاوے تو کسی
فرعون یا ہامان کی پیروی کرنی چاہیے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۴)
تمہارے لئے اللہ کے رسول کا عمدہ نمونہ ہے۔ اس نمونہ کی بموجب اپنے اعمال بناؤ۔اس لئے
مسلمانوں کو رسول کریم کے افعال ۔ اعمال اور ہر قسم کے نمونہ کے علم کی ضرورت ہے۔ اسی لئے صحابہ
نے حضرت رسول کریم کے پوشیدہ سے پوشیدہ امور کو دریافت کیا اور بعد والوں نے جہاں تک ان کی
طاقت تھی حضرت رسول کریم کے دیکھنے والے یا دیکھنے والوں کے دیکھنے والوں سے اسی طرح سلسلہ
سے حضرت رسول کریم کے قول اور فعل کو اکٹھا کیا تا کہ حضرت رسول کریم کا نمونہ ہاتھ آئے ۔ ہمیشہ
سے قاعدہ ہے کہ کوئی کاریگر جب کوئی چیز نمونہ کے بموجب بناتا ہے۔ تو نمونہ آگے رکھ لیتا ہے۔
اس لئے صحابہ کے لئے حضرت رسول کریم نمونہ تھے۔ اور وہ حضرت رسول کریم کو دیکھ کر ان کے
قدم بقدم چل کر کامیاب ہوئے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰)
۲۳ - وَ لَمَّا ذَا الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَ
اللهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَ تَسْلِيمًا -
صَدَقَ
ترجمہ ۔ اور جب دیکھا ایمانداروں نے لشکروں کو کہنے لگے کہ یہ وہی ہے جس کا ہم سے وعدہ کیا تھا
اللہ اور اس کے رسول نے اور سچ فرمایا تھا اللہ اور اس کے رسول نے اور اس واقعہ نے ان کے ایمان
اور فرمانبرداری ہی کو زیادہ کیا۔
حقائق الفرقان
۴۳۶
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
1
تفسير - هُذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَ رَسُولُهُ - یہ وعدہ پ ۲۳ سورة ص رکوع ۱ میں ہے۔ جُند ما
هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ جو بطور پیشگوئی مکہ میں فرمایا گیا کہ مدینہ میں مختلف قو میں چڑھ کر
آئیں گی اور شکست کھائیں گی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مؤرخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۴)
۲۴- مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۚ فَمِنْهُم مَّنْ
قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا -
ترجمہ ۔ ایماندار آدمی ایسے ہیں جنہوں نے اس عہد کو سچ کر دکھلایا جو اللہ سے انہوں نے عہد کیا تھا کوئی
تو ان میں سے ایسا ہے جو پورا کر چکا اپنا ذمہ اور کوئی منتظر ہے اور ردو بدل نہیں کیا کسی نے ذرا سا بھی ۔
تفسیر ۔ مَنْ قَضَى نَحْبَہ ۔ اپنی بات کو پورا کر چکے ہیں۔ خدا کے راہ میں اپنی جانیں بھی دے چکے۔
مَنْ يَنْتَظِرُ - جو اس انتظار میں ہیں کہ اگر ضرورت ہو تو وہ بھی اپنی جانیں قربان کر دیں۔
( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ )
۲۵- لِيَجْزِيَ اللهُ الصُّدِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ إِنْ شَاءَ أَوْ
يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ۔
ترجمہ ۔ نتیجہ یہ کہ اللہ جزا دے گا سچوں کو ان کے سچ کی اور منافقوں کو سزا دے گا ( ان کے دغا کی ) اور
چاہے تو ان کو توفیق نصیب کر دے۔ بے شک اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسير - المُنفِقِينَ ۔ عہد کی خلاف ورزی کرنے والے ۔ عہد توڑنے کا نتیجہ نفاق ہے۔ دوسرے مقام کا
پر فرمایا۔ فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ (التوبة: ٧) وَرَدَّ اللهُ الَّذِينَ كَفَرُوا (الاحزاب: ۲۶)
ہوا تیز چلی ۔ کفار کے رئیس کے خیمے کی آگ بجھ گئی۔ جسے اس نے منحوس قرار دیا۔ وہ ایسا گھبرایا کہ
اونٹ پر چڑھ کر دوڑا۔ وحشت کا یہ عالم تھا کہ اونٹ کا گھٹنا کھولنا یا د نہ رہا۔ ایک دوسرے کو دیکھ کر کافر
بھاگتے گئے ۔ یہ خدا کی طرف سے نصرت تھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴)
ے یہ تو ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جو وہاں شکست دے کر بھگایا جائے گا۔ ہے تو اس کے نتیجہ میں اللہ
نفاق ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے۔ سے اور اللہ نے پلٹا دیا ہے ان کافروں کو۔
حقائق الفرقان
۴۳۷
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
۲۷ - وَ انْزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُم مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ مِنْ صَيَاصِيْهِمْ وَقَذَفَ فِي
قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَ تَأْسِرُونَ فَرِيقًا -
ترجمہ ۔ اور نیچے اتار لا یا ان لوگوں کو جو ان فوجوں کے مددگار ہوتے تھے اہل کتاب میں سے
اپنی گڑھیوں اور قلعوں میں سے اور ان کے دلوں میں خوف ڈال دیا۔ ایک جماعت کو تو تم قتل
کرنے لگے اور ایک کو قید ۔
تفسیر اور اتارا اللہ نے ان لوگوں کو جنہوں نے اہل کتاب سے ان کی مدد کی ان کے قلعوں سے
اور ڈالا ان کے دلوں میں خوف کو ۔ ایک گروہ کو تم ہلاک کرتے ہو اور ایک گروہ کو تم قید کرتے ہو۔
صَيَاصِيْهِمْ ۔ ان کے قلعے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۱۸ حاشیه )
( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
مِنْ أَهْلِ الْكِتب ۔ اصل بانی فساد قریظہ ۔ انہوں نے نبی کریم کو حکم بنانا منظور نہ کیا۔ بلکہ ایک
اور شخص کو منصف ٹھہرایا۔ اس نے حکم دیا کہ جو لڑائی کے قابل ہیں وہ سب قتل کر دیئے ۔ دیئے جاویں ان
مقتولوں کی تعداد اڑھائی سو سے نو سوتک بیان کی جاتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴)
۲۸ - وَ أَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَ دِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَ أَرْضًا لَّمْ تَظُنُّوهَا وَ كَانَ
اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا -
ترجمہ ۔ اور تم کو وارث بنادیا ان کی زمین اور ان کے گھروں اور مال کا اور ایک ایسی زمین کا بھی کہ
جس میں تم نے قدم تک نہیں رکھا تھا۔ ( یعنی خیبر کا ) اور اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر وَ أَرْضًا لَمْ تَكُوهَا۔ اور ملکوں کا بھی وارث کرے گا ۔ جن پر ابھی تمہارے ق
ے
قدم
نہیں پہونچے۔
پہلے رکوع میں خدا نے ذکر فرمایا ہے کہ بنو قریظہ نے قریش مکہ و دیگر فرقوں کو اکسایا ۔ اور نبی
کریم پر چڑھا لائے ۔ یہ بنو نضیر کی تحریک تھی جو جلا وطن کئے گئے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے مالوں
حقائق الفرقان
لدا ٧
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
اور گھروں کے وارث نبی کریم اور صحابہ کرام قرار پائے اور اس قسم کی کئی اور فتوحات ہوئیں۔
ان تمام اموال کے قبضہ میں آنے کا نتیجہ یہ بھی ہو سکتا تھا کہ ازواج النبی کے دل میں خیال آ
جاوے کہ اب ہماری حیثیت شاہی بیبیوں سی ہونی چاہیے۔ اور اتنی مدت ہم نے فقر وفاقہ سے
گزاری ۔ اب تو فراخی ہونی ضروری ہے۔ اس لئے ان کو اس رکوع میں سمجھایا گیا ہے کہ اسی طرح
فقر وفاقہ میں گزارہ کرنا ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۴)
أَرْضًا لَّمْ تَطَفُوهَا ۔ جس زمین پر تم نہیں چلے ۔ ارضِ شام ۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ شام کا ملک
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۶)
بھی تم فتح کرو گے۔
٢٩ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا
فَتَعَالَيْنَ امَتِّعُكُنَّ وَ اسَرِ حُكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا -
ترجمہ ۔ اے نبی ! تو اپنی بیبیوں سے کہہ دے کہ اگر تم دنیا چاہتی ہو اور اس کی آرائش تو آؤ میں تم
کو کچھ فائدہ پہنچاؤں اور رخصت کر دوں تم کو نیک سلوک کر کے ۔
تفسیر يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ - او پر جنگ اور ان میں فتوحات کا ذکر ہے۔ اس کے ساتھ
ہی دفعتہ یہ ذکر بھی شروع ہو گیا کہ اے نبی اپنی بیویوں کو کہہ دے کہ اگر تم دنیوی زیب وزینت اور
مال اسباب کی خواہشمند ہو تو آؤ۔ میں تمہیں رخصت کر دوں ۔ ان دونوں آیات کا باہم ربط یہ ہے کہ
جب فتوحات کے متعلق پیشگوئیوں کی آیات نازل ہوئیں۔ تو طبعاً آنحضرت کے اہلِ بیت کے دل
میں یہ خیال آ سکتا تھا کہ جب اس قدر فتوحات ہوں گے اور بے شمار مال غنیمت آئے گا اور قیصر کسری
کے خزانے یہاں مدینہ میں آ جاویں گے تو ہم کو بڑا مال و دولت ہاتھ آئے گا اور بڑے عیش و آرام
سے زندگی بسر ہوگی۔ برخلاف اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی اپنے واسطے کچھ جمع کرنا اور
مال و دولت سے دل لگانا گناہ سمجھتے تھے ۔ اس واسطے ازواج کا دل بھی پہلے سے ہی اس قسم کے
خیالات سے پاک کر دیا گیا اور صرف اللہ اور اس کے رسول کی خاطر وہاں رہنا انہوں نے منظور کیا۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ رستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۶)
حقائق الفرقان
۴۳۹
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
قل لأزواجك ۔ اس سے پہلے مال و منال دینے کا ذکر کیا ہے۔ تو ساتھ نبی کی بیویوں کو سنا دیا
کہ یہ دنیا کے ساز و سامان تمہارے لئے نہیں ۔ اس بات کا خیال بھی نہ کرنا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۴)
یہ آیتیں قرآن شریف کے ۲۱ پارہ کے اخیر اور ۲۲ کے ابتدا کی ہیں ۔ ان میں خدا نے ایک گھر
والیوں کو وعظ فرمایا ہے۔ اس گھر اور اس واعظ کا وعظ اور جن بیبیوں سے اس واعظ کا تعلق ہے اس کا
ذکر فرمایا ہے۔ اس سے میری غرض یہ ہے کہ واعظ تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور وہ وہ
گرامی ذات ہے جس کیلئے دنیا کو یہ حکم ہوا کہ
إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) کہ اگر تم کو یہ منظور ہے کہ خدا
کے محبوب بنو تو اس کی اتباع کرو۔
جب انسان کسی کا پیارا بنتا ہے تو پیار کرنے والا اپنے پیارے کی تکلیف کو پسند نہیں کرتا۔
اگر کسی غلطی کی وجہ سے وہ کسی تکلیف میں ہو تو اس کی تکالیف کو دور کرتا ہے مگر کچھ ایسے بھی ہوتے
ہیں کہ محبوب کی تکلیف دیکھتے اور اس کو دور نہیں کر سکتے ۔ اس لئے کہ ان میں طاقت دور کرنے کی
نہیں ہوتی ۔ مگر خدا تو کامل قدرت اور کامل علم والا ہے۔ پس خدا نے فرمایا کہ اگر تم کو مجھ سے تعلق
ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو ۔ پھر تم میرے محبوب بن جاؤ گے۔ جب تم اس کے محبوب
بن جاؤ گے تو ہر ایک قسم کے سامان تمہارے لئے اللہ تعالیٰ مہیا کرے گا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس
پاک بندے سے گھر میں وعظ کروایا ۔ اس لئے کہ ہم اس پر عمل کر کے فضل اور ابدی آرام
حاصل کریں ۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے وعظ کیا اور اپنی بیبیوں کو سنایا ۔ وہ بیبیاں کیسی تھیں۔
الطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ - ( النور : ۲۷)
پس ان بیبیوں کو وعظ سنایا۔
ہم کو اتباع کا حکم ہے اس لئے یہ وعظ مجھ کو دو طرح پر سنانے کیلئے مامور کیا جاتا ہے۔ پہلے
اے پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۴۴۰
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
رسول اللہ کی اتباع کا حکم ۔ دوسرے اس سچے اور حقیقی نائب اور خدا کے پاک بندے نے حکم دیا ہے
کہ میں تم کو وعظ سناؤں۔
اب بتاتا ہوں کہ رسول اللہ صلعم نے کیا وعظ کیا اور کیا وہ وعظ خود کیا یا خدا کے ارادہ سے کیا اس
میں خدا کا ارشاد بھی تھا کہ وعظ سناؤ ۔ اس سے ہم کیا فائدہ اٹھائیں۔ سنیں اور سنائیں اور اس کے
اغراض پر غور کر کے عمل کریں۔
آجکل دنیا میں ایک بیماری ہے نہ صرف عورتوں میں بلکہ مردوں میں بھی کہ جب ہم کسی راست باز
کے اعمال ۔ احکام اور چال چلن بیان کرتے ہیں۔ تو اس وقت بہت لوگ شیطانی اغوا سے کہہ دیتے
ہیں کہ یہ کام ہم سے نہیں ہو سکتا۔ نہ ہم رسول اور نہ رسول کی بی بی۔ میرے نزدیک یہ کہنا کفر ہے اور
خدا پر بھی الزام آتا ہے۔ اس لئے کہ اگر ہم سے ان احکام کا نباہ نہیں ہو سکتا۔ تو کیا خدا نے کوئی لغو حکم دیا
ہے۔ پھر جب خدا نے نبی کی اتباع کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ہم وہ کام کر ہی نہیں سکتے ۔ تو ہمیں ان کی اتباع
کا حکم کیوں ملا؟
میرا ایمان ہے کہ جن احکام کا متبع خدا نے ہم کو بنایا ہے۔ ہم ضرور کر سکتے ہیں اور جن سے روکا ہے
ان سے ہم رک سکتے ہیں۔ پس میں یقین کرتا ہوں کہ خدا نے جو حکم دیتے ہیں ان کو ہم کر سکتے اور اس کے
موانعات سے ہم رک سکتے ہیں ۔
رسول صلعم اور آپ کی بیبیاں جب مدینہ میں تشریف لائے تو مدینہ میں کوئی مکان، باغ ،
زراعت یا تجارت کا سامان نہ تھا اور سب کو ایک گونہ تکلیف تھی اور وہ اس قسم کی تکلیف نہ تھی جیسے آج
کل لوگوں کو لنگر سے کھانا ملتا اور مہمان خانہ میں چار پائی ملتی بلکہ اس وقت ان چیزوں میں سے کچھ بھی
نہ ملتا تھا۔
پھر ایک شریر قوم یہود نے آنحضرت سے سخت چھیڑ کی یعنی دس ہزار آدمی کو باہر سے چڑھا کر
لائے اور اندر سے خود تباہ کرنا چاہا۔ مگر خدا نے ان باہر والوں کو بھگا دیا۔ اور یہود کو اس پاداش میں
ہلاک کیا۔ اور ان کے کل اموال آنحضرت کے سپرد کئے ۔ اس پر کمزور طبائع کی عورتوں کو خیال آیا کہ
حقائق الفرقان
۴۴۱
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
اب ہمیں آسائش ہو جاوے گی۔ اس پر یہ حکم آیا کہ اے نبی ! اپنے گھر والوں سے کہہ دو کہ اگر تمہارا
اصل منشاء دنیا والی زندگی اور اس کی زیب وزینت کا خیال ہے تو آؤ ہم تمہیں کچھ دے کر علیحدہ کر دیتے
ہیں۔ اور اگر یہ منشاء ہے کہ خدا راضی ہو۔ اس کا رسول راضی ہو۔ آئندہ سکھ پاؤ تو یا درکھو کہ خدا کسی کا
اجر ضائع نہیں کرتا ۔ اے نبی کی بیبیو! اگر تم میں سے کوئی بدی کا ارتکاب کرے گی تو اس کو دو ہرا عذاب
ملے گا اور یہ بات خدا ۔ یہ بات خدا پر آسان ہے اور جو کوئی تم میں سے خدا اور رسول کی اطاعت کرے گی اور
عمل صالح کرے گی ۔ دو گنا اجر دیں گے۔ اے نبی کی بیبیو! کیا تم عام عورتوں کی طرح تو ہو نہیں۔
جبکہ تم نے متقی بنے کا ارادہ کیا ہے تو کوئی ایسی بات نہ کرنا کہ جس میں کسی شریر کا لحاظ پایا جاوے۔ اور
ایسی بات کہو جو بھلی اور پسندیدہ ہو ۔ اور اپنے گھروں میں بیٹھی رہو ۔ اور جاہلوں کی طرح باہر نہ نکلا کرو۔
اور درست رکھو نماز کو اور ادائے کروز کوۃ کو اور اطاعت کرو خدا اور رسول کی ۔ تحقیق ارادہ کر لیا ہے۔ خدا
نے یہ کہ دور کر دے تم سے ہر قسم کی ناپاکی ۔اے گھر والو۔ اور تمہیں پاک کرے۔
اب غور کرو یہ نبی کی بیبیوں کا حکم ہے۔ تم میں اگر ہماری ام المومنین ہیں تو حکم پہلے ان کے لئے
ہے کہ تمہارے لئے دنیا اور اس کی زینت کا ارادہ کرنا ۔ خدا کا منشاء نہیں ۔ جب وہ خدا اور رسول اور
یوم آخرت کا ارادہ کریں گی۔ تو خداوند ضائع نہ کرے گا۔ اور اگر تم سے کوئی غلطی ہوگی تو دو ہر اعذاب
ہوگا کیونکہ ان کے چال چلن کا اثر دوسری عورتوں پر پڑے گا ۔ اگر وہ اپنے خاوند کے حالات پر غور نہ
کریں گی اپنا نیک نمونہ دوسری عورتوں کو نہ دکھاویں گی تو بہت بڑا جواب دہ ہونا پڑے گا۔ خدا کا منشاء
ان کے لئے بھی وہی ہے جو رسول اللہ کی بیبیوں کیلئے تھا۔
اب جس قدر بیبیاں ان کے ماتحت ہیں۔ لازمی ہے کہ وہ ان کا نمونہ اختیار کریں گی ۔ ہماری
ایک چھوٹی سی بچی ہے وہ عقل نہیں رکھتی۔ پر ہمیں دیکھ کر کاغذ ، قلم ، دوات سے لکیریں ڈالتی رہتی ہے
پس جبکہ انسان کی جبلت اس طرح پر واقع ہوئی ہے تو عورتیں بھی نمونہ کی محتاج ہیں۔ بہت سی عورتیں
باہر سے آئیں۔ اگر وہ وہی نمونہ یہاں آ کر بھی دیکھیں جو ان کے اپنے دنیاوی گھروں میں ہے تو پھر وہ
سست اور کاہل ہو جاویں گی۔ پھر اگر یہاں چستی اور نیکی اور دینداری کا نمونہ دیکھیں گی تو خود بخود نمونہ
حقائق الفرقان
بنیں گی۔
۴۴۲
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
پھر آپ کا چال چلن ایسا ہو کہ دوسری عورتیں اسے دیکھ کر نیکی کا نمونہ بنیں ۔ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے گھر کا ایک نمونہ صرف ایک نمونہ سناتا ہوں ۔ وہ ایک ایسی بی بی کا ذکر ہے کہ حقیقت
میں ہماری ام المومنین کی ماں تھیں ۔ سچا تقومی انسان حاصل کر ہی نہیں سکتا۔ جب تک نکاح سے
لباس حاصل نہ کرے ۔ کیونکہ بہت سے تعلقات اور نرمیاں اور اغماص اس رشتہ سے کرنے
پڑتے ہیں ۔ میں نے ایک حدیث میں پڑھا ہے کہ یہ بطال لوگ جن کا کوئی رشتہ بی بی ۔ بچہ نہیں
بڑے نا قابل اعتبار ہیں ۔
پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعثت کے وقت پہلے پہل جس پر اپنا دعویٰ اظہار کیا وہ آپ کی
بی بی خدیجہ تھیں ۔ ساتھ ہی اس بی بی کو یہ بھی کہا کہ میں مامور ہوا ہوں ۔اس لئے اپنی جان کا بھی مجھے
ڈر ہے۔ یہ نمونہ تعجب انگیز نہیں ۔ اس وقت ہمارے مرشد و مولی بھی تن تنہا ہیں۔ ہندو ، سکھ ، آریہ،
عیسائی ، شیعہ وغیرہ وغیرہ کل قو میں دشمن ، رشتہ دار دشمن ، سر پر باپ موجود نہیں غرض اندرونی بیرونی
دنیا دشمن ہو رہی ہے۔ پر خدا کے بغیر کون اس کی حفاظت کر سکتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ میں خود ابھی
تک اس حد تک نہیں پہونچا جسے میں چاہتا ہوں۔ میں نے اس کی پاک زبان سے سنا ہے کہ میں
ایک ایسے جنگل میں جانا چاہتا ہوں جس کی راہ میں لوہے کے کانٹے ہیں ۔ پھر ہم بظاہر دیکھتے ہیں کہ
ہمیں کوئی دشواری نظر نہیں آتی۔ مجھ کو جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اعلیٰ محبت ہے۔ وہاں اس
بی بی سے بھی اسی طرح کی محبت ہے۔
اس بی بی نے اس وقت آنحضرت کو کیا جواب دیا اور کیسا پاک اور پیارا جواب دیا جو بخاری
میں درج ہے کہ میری روح اس پر قربان ہوتی ہے۔ فرمایا کلا و الله نہیں حضور ۔ ہرگز نہیں ہو سکتا۔
خدا کی قسم خدا آپ کو کبھی ذلیل نہیں کرے گا۔ آپ تو رحم کا بڑا بھاری لحاظ کرتے ہیں پس رحم کے لحاظ
سے بیوی کے رشتہ داروں سے محبت کی جاتی ہے۔ جو شخص ایسا لحاظ کرتا ہے۔ پیارے خاوند وہ ذلیل
نہیں ہوتا۔