سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 5
حقائق الفرقان
٤٦٧
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
معلوم نہیں کہ حضرت امام اپنی عظیم الشان پیشگوئیاں احادیث سے لیتے ہیں اور اپنے دعاوی پر
احادیث سے تمسک کرتے ہیں؟ آپ کا مطلب یہ ہے کہ جو حدیث قرآن شریف کے معارض ہو وہ
قابلِ اعتبار نہیں ۔ کیونکہ یہ قاعدہ مسلم ہے کہ راجح کا مقابلہ مرجوح نہیں لے سکتے ۔ اس کو آگے بڑھانا
اور یہاں تک پہنچانا جہالت ہے اگر میری بات پر توجہ نہ ہو تو تم خود دریافت کر سکتے ہو۔ احادیث سے
انکار کرنا بڑی بد قسمتی ہے۔
حضرت امام علیہ السلام نے بار ہا فرمایا ہے کہ ہمارے لئے تین چیزیں ہیں۔ قرآن، سنت اور
حدیث ۔ قرآن اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھ کر سنا یا تو سنت کے ذریعہ اس پر عمل کر کے دکھا
دیا اور پھر حدیث نے اس تعامل کو محفوظ رکھا ہے۔ غرض حدیث کو کبھی نہیں چھوڑ نا چاہیے جب تک وہ
صریح قرآن شریف کے معارض اور مخالف واقع نہ ہوئی ہو بھلا دیکھو تو اسی نکاح کے متعلق غور کرو کہ
ایک حدیث میں آیا ہے کہ جب آدمی نکاح کرتا ہے تو کیا کیا امور مد نظر رکھتا ہے۔ اور گا ہے عورت
بیاہی جاتی ہے تو یہ سمجھتا ہے کہ وہ مالدار ہے اور گا ہے یہ کہ حسین ہے یا کسی عالی خاندان کی ہے۔ اور
بعض اوقات مقابلہ مد نظر ہوتا ہے۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ
تربت يداك تا کہ تقویٰ بڑھے۔ ایک سے زیادہ نکاح بھی اگر کرو تو اس لئے کہ تقویٰ بڑھے۔ جب
تقوی مد نظر نہ ہو تو وہ نکاح مفید اور مبارک نہیں ہوتا۔
غرض خدا تعالیٰ فرماتا ہے اور مومنوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ
قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ۔ انسان کی زبان بھی ایک عجیب چیز ہے جو گا ہے مومن اور گا ہے کافر بنا دیتی ہے
معتبر بھی بنا دیتی ہے۔ اور بے اعتبار بھی کر دیتی ہے۔ اس لئے مولیٰ کریم فرماتا ہے کہ اپنے قول کو
مضبوطی سے نکالو۔ خصوصا نکاحوں کے معاملہ میں اس کا فائدہ ہوتا ہے۔ تصلح لكم تا کہ تمہارے
سارے کام اصلاح پذیر ہو جاویں۔
صدہا لوگ ان معاملات نکاح میں تقویٰ اور خدا ترسی سے کام نہیں لیتے اور البی حکم کی
قدر اور عظمت ان کو مد نظر نہیں ہوتی ۔ بلکہ وہ اس تراش خراش میں رہتے ہیں کہ یہ مقابلہ ہو یا شہوات کو
حقائق الفرقان
۴۶۸
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
مقدم کرتے ہیں۔ لیکن جب تقوی ہو تو اعمال کی اصلاح کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ ہو جاتا ہے اور اگر نافرمانی
ہو تو وہ معاف کر دیتا ہے۔
بات یہ ہے جو اللہ رسول کا مطیع ہوتا ہے وہ بڑا کامیاب ہو جاتا ہے اس لئے یہ بات ہر ایک
کو مد نظر رکھنی چاہیے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۳ )
ایک بار وزیر آباد کے ریلوے سٹیشن پر ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ قرآن کیونکر پڑھیں ۔
صرف و نحو تو آتی نہیں۔ میں نے کہا صرف ونحو کی ضرورت نہیں ہے۔ قرآن شریف میں قال پہلے سے
موجود ہے بنانا نہیں پڑتا پھر صرف کی کیا ضرورت ہے رہی نحو۔ قرآن شریف میں زیر یں زبریں پڑتا پھر کیا ہے ہی
پہلے سے موجود ہیں ۔ پھر اس نے گھبرا کر کہا کہ اچھا معانی بدیع کی ضرورت ہے۔ میں نے کہا کہ وہ
امر زائد ہے۔ جب وہ اس سے بھی رکا تو کہنے لگا کہ کم از کم لغت کی تو ضرورت ہے۔ میں نے کہا کہ
اگر تم اپنی ہی بولی پر ذرا غور کر کے قرآن شریف پڑھو تو لغت کی بھی بڑی ضرورت نہیں ہے تم کوئی
آیت قرآن شریف کی پڑھو۔ میں تمہیں ترجمہ کر کے دکھا دیتا ہوں ۔ خدا کی قدرت ہے اس نے یہ
آیت پڑھی قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ۔ میں نے کہا۔ کیسی صاف بات ہے گلا اوگل سدھی ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ ۷ )
۷۳ إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ
يَحْمِلْنَهَا وَ اَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا -
ترجمہ ۔ ہم نے پیش کیا امانت کو آسمانوں اور زمینوں اور پہاڑوں پر تو انہوں نے انکار کیا خیانت
کرنے سے اور ڈر گئے اس سے ( یعنی خیانت سے ) اور خیانت کی اس کی انسان نے اس لئے کہ وہ
بڑا بے جا کام کرنے والا بڑا نادان تھا۔
تفسير - الأمانة - احكام
فَابَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا - انکار کیا اس سے کہ خیانت کریں۔
حمل الأمانة - عربی زبان میں خیانت کو کہتے ہیں۔
حقائق الفرقان
٤٦٩
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
حملها - انسان نے ان میں بہت خیانت کی کیونکہ وہ اپنی جان پر ظلم کرنے والا ہے۔ اور
-
بہت جاہل۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)