سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 4

حقائق الفرقان
۴۵۵
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
کیا۔ بلکہ یہود بھی چونک اٹھے باایں کہ ہمیشہ مرتد ہو جاتے اور بت پرستی کرتے تھے جیسے قاضیوں کی
کتاب اور ان کے بچھڑوں کی پرستش کرنے وغیرہ امور سے ظاہر ہے۔ اور آریہ کے معزز باشندے
دعوے کرنے لگے کہ ہمارے مقدس وید بت پرستی کے دشمن اور توحید خالص کے حامی ہیں۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۶۶ تا ۲۶۸)
۴۲، ۴۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَ سَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَ
اصِيلًا -
ترجمہ۔ اے ایماندار و یاد کرو اللہ کو بہت کچھ ۔ اور صبح و شام اس کے نام کی تسبیح کرو۔
تفسیر - اذكروا الله - کھڑے، بیٹھے ، لیٹے ۔ بڑو بحر میں لیل و نہاء ظاہر و باطن دکھ سکھ لڑائی ،
سفر ، حضر ، صحت وسقم میں اللہ ہی یاد ہو۔ ان سب مقامات وحالات واوقات کا ذکر قرآن مجید کی
آیات میں ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
۴۴ - هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَيلَتُهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ
وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو رحمت و درود بھیجتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے ۔ نتیجہ یہ کہ تم کو نکالیں
اندھیروں سے اجالے کی طرف اور وہ ایمانداروں پر بڑا رحیم ہے۔
تفسیر ومليكه - اللہ کے ذکر سے ملائکہ کے تعلقات بڑھتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
۴۶، ۴۷ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا وَدَاعِيَّا إِلَى
اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا -
ترجمہ ۔ اے نبی ہم نے تجھ کو بھیجا ہے بادشاہ گواہ بنا کر مطیعوں کو خوش خبری سنانے والا
نافرمانوں کو ڈرانے والا ۔ اور اللہ کی طرف بلانے والا اسی کے حکم سے اور چمکتا ہوا چراغ بنایا تجھ کو۔
تفسیر - شاهِدًا - گواہی دینے والا کہ یہ احکام اللہ تعالی کے ہیں ۔

حقائق الفرقان
نَذِيرًا ۔ نافرمانوں کیلئے ۔
سِرَاجًا منيرا - روشنی دینے والا سورج ۔
۴۵۶
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
۵۱ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ الَّتِي آتَيْتَ أَجُورَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ
يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَيْكَ وَ بَنْتِ عَيْكَ وَ بَنْتِ عَمْتِكَ وَ بَنْتِ خَالِكَ وَ بَنْتِ
خُلْتِكَ الَّتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ وَ امْرَأَةً مُّؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ
النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا
عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ وَ
كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا -
ترجمہ ۔ اے نبی ہم نے حلال کر دیں ہیں تیرے لئے تیری بیبیاں جن کو تو مہر دے چکا ہے اور جو
تیرے ہاتھ کا مال ہو جو اللہ نے پہنچائی تجھ پر اور تیرے چچا کی بیٹیاں اور تیری پھوپھی کی بیٹیاں اور
تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی اور ایماندار
عورت اپنی ذات کو بخش دے نبی کے لئے جبکہ نبی بھی چاہے کہ اس کو نکاح میں لے آئے ۔ یہ خاص
تیرے ہی لئے ہے سوائے مومنوں کے ۔ ہم کو معلوم ہے جو ہم نے فرض کر دیا ہے ان پر ان کی
بیبیوں کے معاملہ اور لونڈیوں کے بارہ میں تاکہ نہ رہے تجھ پر تنگی۔ اور اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔
تفسیر - احللنا لك ۔ حلال کی ہوئی تھیں۔ تیرے لئے بیبیاں۔ ماضی کا صیغہ ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۴-۴۷۵)
لِكَيْلا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَج - جیسے بیبیوں کو پیچھے اجازت دی ہے کہ چاہوا لگ ہو جاؤ ۔ چاہو
بیبیاں بنی رہو۔ ایسے ہی نبی کو بھی اجازت دی کہ جسے چاہو رکھو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)

حقائق الفرقان
لد 70
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
۵۲ - تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَ تُوِى إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ وَ مَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ
عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ تَقَرَّ أَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَ وَيَرْضَيْنَ
بِمَا آتَيْتَهُنَّ كُلُهُنَّ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَلِيمًا -
ترجمہ ۔ موقوف رکھے، الگ کرے ان میں سے جسے چاہے اور جگہ دے اپنی طرف جسے چاہے اور
جس پر تیرا جی چاہے۔ ان عورتوں میں سے جن سے تو الگ ہو گیا تھا تو کچھ گناہ نہیں (اگر جگہ دے)
یہ انتظام اور اجازت ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا موجب معلوم ہوتی ہے اور رنجیدہ نہ ہوں اور وہ
راضی رہیں اس پر جو تو نے ان کو دیا سب کی سب یعنی کوئی بی بی ناراضی ظاہر نہ کرے اپنے حصہ پر
راضی رہے۔ اور اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ بڑا جاننے والا ہے گزشتہ انتظام کی
خوبی اور بڑا حلیم ہے۔
تفسیر تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَ ۔ یہ اس وقت کا ذکر ہے کہ جب طرفین کو علیحدگی کا اختیار ہو
تو اب رضا مندی سے جو ۔ سے جو چاہے رہے اور جسے چاہو رکھو ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تقر أَعْيُنُهُنَّ
کیونکہ وہ اپنی مرضی سے دین کیلئے رہیں ۔
روووور
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
۵۳ - لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَ لَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَ لَوْ
أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ وَكَانَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ رَقِيبًا ۔
ترجمہ ۔ تجھ کو حلال نہیں اس کے بعد اور عورتیں اور یہ بھی جائز نہیں کہ ان کو بدل کر اور بیبیاں
کر لے اگر چہ ان کا حسن کتنا ہی بھلا لگے مگر اپنے ہاتھ کا مال ( یعنی لونڈیاں جائز ہیں ) اور اللہ ہر
ایک شے کا نگہبان ہے۔
تفسیر - لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ ۔ جو اوپر کا معاملہ ہو چکا۔ تو پھر یہ حکم نازل ہوا۔ عام مومنوں کو تو
آزادی ہے کہ چار چھوڑ کر اور کر لیں مگر نبی کو یہ بھی اجازت نہیں ۔
حُسنهن ۔ ان کی خوبیاں

حقائق الفرقان
لد ٧٥
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
الَّا مَا مَلَكَتْ يَبينُكَ - جو تیرے نکاح میں آچکیں وہ آ چکیں اب اور نہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵)
۵۴- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى
طَعَامِ غَيْرَ نَظِرِينَ إِلهُ وَلَكِنْ إِذَا دُعِيْتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا
وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثِ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِ مِنْكُمْ وَ
اللهُ لَا يَسْتَحْيِ مِنَ الْحَقِّ وَ إِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَسَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ
حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ
اللهِ وَ لَا أَنْ تَنْكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ اَبَدًا إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ
عَظِيمًا ۔
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! نبی کے گھروں میں نہ داخل ہو مگر جب تم کو اجازت دی جائے کھانے کے
لئے نہ انتظار کرنے والے اس کے پکنے کا لیکن جب تم بلائے جاؤ تو اندر چلے جاؤ پھر جب کھا چکو تو
واپس چلے جاؤ اور باتوں میں جی لگائے نہ بیٹھے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ یہ بات نبی کو ایذا پہنچاتی ہے تو
وہ تم سے شرماتا ہے اور اللہ تو حق بات کہنے سے نہیں رکھتا۔ اور جب نبی کی بیبیوں سے کچھ چیز مانگنا
چاہو تو پردے کے پیچھے سے وہ چیز مانگ لو۔ یہ بڑی پاکیزہ بات ہے تمہارے دلوں کے لئے اور
عورتوں کے دلوں کے لئے اور تم کو نہ چاہیے کہ ایذا دو اللہ کے رسول کو اور نہ یہ کہ نکاح کر لو اس کی
بیبیوں سے اس کے بعد کبھی بھی ۔ کچھ شک نہیں کہ یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑا کام ہے۔
تفسیر - غَيْرَ نُظِرِينَ اللهُ ۔ ایسے وقت میں جانا کہ کھانا ابھی پک رہا ہو منع ہے۔ اس میں کئی
خرابیاں ہیں (۱)۔ شدت حرص (۲) ۔ میزبان کھانا پکوائے یا تمہاری خاطر داری میں مشغول ہو۔
يُؤْذِي النَّبِيِّ - جب نبی ایسے وسیع دل با حوصلہ کو تکلیف ہوتی ہے۔ تو دوسرے کا کیا ٹھکانہ۔
امیر خسرو نے اپنے مرشد کے ارشاد پر بہت خوب شعر پڑھا تھا۔
نان که خوردی خانه برو نه که کردم بدست تو خانه گرو
ا کھانا کھا لیا ہے تو اپنے گھر جاؤ۔ میں نے اپنا گھر تمہارے پاس گروی نہیں رکھا۔

حقائق الفرقان
۴۵۹
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
ایک اور بزرگ نے مکان کا قبالا پیش کر دیا تھا کہ یہ تم لے لو۔ ہم کوئی اور مکان ڈھونڈ لیں
گے۔ یہ سب قرآن مجید کی اطاعت تھی کہ یہ بزرگ لطیف طرز میں سمجھاتے جس سے برا بھی نہ لگے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶،۲۰۵)
لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ - جب نبی کی بیبیاں جو مائیں ہیں ۔ ان کے گھر میں بلا اجازت جانا
جائز نہیں تو دوسرے گھروں میں زیادہ احتیاط چاہیے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵)
۵۷- إِنَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ
وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے رہتے ہیں ۔ اے ایماندارو! تم بھی درود اور
سلام بھیجو اس پر بخوبی و بکثرت ۔
تفسير - يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - صلوۃ کے معنے حمد و ثناء۔ (۲) ۔ دعا (۳) ۔ اعلیٰ مرتبہ کی وہ دعا مانگنا
جس سے گناہ کا تصرف انسان پر باقی نہ رہے (۴)۔ رحمت خاصہ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
ایک دوست نے کل پوچھا تھا کہ صلوٰۃ اور برکات تو سمجھے مگر یہ جو قرآن شریف میں آیا ہے کہ
سَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( الاحزاب: ۵۷) سلام اور تسلیم کیا ہوا ؟
اس کے واسطے یا د رکھنا چاہیے کہ آنحضرت ایک دین لائے تھے جس کا نام اسلام ہے اور وہ حقیقی
خوشی ، راحت اور خوشحالی کی جڑ اور سر چشمہ ہے۔ اس کی تعلیم پر چلنے سے انسان ہر دکھ سے نجات پاتا
اور ہر سکھ اسے میسر ہوتا ہے۔ دیکھو میں بہت بڑی عمر پا چکا ہوں اور اب بڑھا بڑھا ہوگا ہو گیا ہوں اس اس ۔ لئے
میری شہادت اس امر میں کافی ہے۔
قاعدہ ہے کہ ہر انسان کو ضرورتیں ہوتی ہیں اور کچھ اس کے ارادے اور خواہشات ہوتی
ہیں ۔ کبھی کبھی انسان کو ان کے پورا کرنے کی کوششوں میں غلط کارروائی کی وجہ سے تکالیف اٹھانی

حقائق الفرقان
۴۶۰
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
پڑتی ہیں اور بجائے نفع کے نقصان بھگتنا پڑتا ہے۔ جتنی جتنی کوئی چیز نازک اور عظیم الشان ہوتی ہے
اتنا ہی اسے نقصان کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے۔ دیکھو اسلام بڑا نازک اور عظیم الشان مذہب ہے اس
لئے اسے نقصان کا اندیشہ بھی زیادہ ہے۔ خود قوم کی حالت اور نمونے کا اس پر اثر ہوتا ہے۔ افراد
کی حالت سے قیاس کر لیا جاتا ہے۔ مسلمان کیسے ذلیل، مفلس اور محتاج ہیں ۔ پھر بائیں کیسے کیسے
منصوبے کرتے ہیں ۔ ان میں حد درجے کی کمزوریاں اور سستیاں اور کاہلی موجود ہے۔ فاسق
فاجر اور بدمعاش اچکے ان میں بھرے پڑے ہیں ۔ جیل ان سے بھرے ہوئے ہیں ۔ پھر بھی
جھوٹا فخر، تکبر، بڑائی اور شیخی ایسی کی جاتی ہے کہ گویا تیس مارخان یہی ہیں ۔ ذراسی بات میں وحشی بن
جاتے ہیں اور جھوٹے فخر کرتے ہیں کہ تمام دنیا نے جو کچھ سیکھا ہے اسلام سے سیکھا ہے۔ اچھا اگر دنیا
نے اسلام سے سیکھا ہے تو تم نے اسلام سے کیا سیکھا اور وں نے سیکھ لیا تو تم نے کیوں نہ سیکھا ؟
غرض ان بداخلاقیوں اور افراد کے رذائل اور رڈی حالت سے خود اسلام پر اعتراض اور دھبہ
آتا ہے اور دشمنوں کے حملے ہوتے ہیں اور اور قوموں کو ایسے برے نمونے سے نفرت پیدا ہوتی
ہے۔اسی واسطے مسلمان کو حکم ہے کہ آپ کے واسطے تسلیم مانگے کہ آپ کا دین آپ کے ارادے
اور آپ کی تمام آرزوئیں ہر طرح سے محفوظ و مصون رہیں اور کبھی کسی میں کوئی نقص یا کمزوری
اور دھبہ نہ آوے۔ آمین ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ ) ارا
۵۹۔ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَبُوا فَقَدِ
احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا -
ترجمہ ۔ اور جو لوگ ایذا دیتے ہیں ایماندار مرد اور عورتوں کو بغیر اس کے کہ انہوں نے کچھ قصور
کیا ہو تو کچھ شک نہیں کہ انہوں نے بوجھ اٹھا یا بہتان اور صریح گناہ کا ۔
تفسیر یعنی مومن مردوں اور عورتوں کو بیجا اور ناحق دکھ دینے والے بہتان اور بھاری گناہ کا
ارتکاب کرتے ہیں۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸۷)

حقائق الفرقان
۴۶۱
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
٦١،٦٠ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَ بَنْتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ
عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا
رَّحِيمًا - لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَ الْمُرْجِفُونَ فِي
الْمَدِينَةِ لَنُخْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا -
ترجمہ ۔ اے نبی ! کہہ دے اپنی بیبیوں اور بیٹیوں کو اور ایمانداروں کی بیبیوں کو کہ وہ نیچے
لڑکا لیں اپنے اوپر اپنی چادریں یہ زیادہ قریب ہے اس کے کہ پہچانی جائیں ، ہمیز ہوں تو ایذا
نہ دی جائیں اور اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔ اور اگر باز نہ آئے منافق وہ جن کے دلوں میں کمزوری
ہے اور بری خبر پھیلانے والے مدینہ میں تو ہم تجھ کو ان کے پیچھے لگا دیں گے تو وہ مدینہ میں تیرے
پڑوسی نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے ہی دن ۔
تفسير - يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ - لنکا دیں اپنے اوپر اپنی چادروں کو یعنی گھونگٹ کو چہرہ
پر بڑھا کر رکھیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا ۔ قریب تیرے نہ پھٹکنے پائیں گے۔
رض
یہ آیت کریمہ شیعوں کیلئے قومی حربہ ہے۔ حضرت ابوبکر و عمر مدینہ سے نہیں نکالے گئے ۔ بلکہ
بعد الموت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے میں دفن کئے گئے ۔ گو یا حیات و ممات میں
آپ کی معیت کا شرف حاصل رہا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۶)
وَالْمُرْجِفُونَ ۔ کسی کے متعلقین کی نسبت کوئی بد خبر اڑا دینے والے۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵)
ایک آریہ کا اعتراض عورتیں پردہ کریں مرد کیوں نہ کریں“ کے جواب میں تحریر فرمایا :)
اول تو مرد و عورت میں مساوات کہاں کہ مساوی حقوق دیئے جاویں۔
دوم ۔ عورت کیلئے جو حمل، بچہ جننے ، دودھ پلانے کی تکلیف ہوتی ہے اس میں مرد کو کس طرح

حقائق الفرقان
عورت کے ساتھ مساوات کا حصہ ہے؟
۴۶۲
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
سوم ۔ عورت کیلئے یہ تکالیف باسباب پنر جنم خیال کی جاویں تو بقیہ عدم مساوات کا عذر وسیع
کیوں نہ کیا جاوے۔
چہارم ۔
یہ آیت جس کا حوالہ سوال میں دیا گیا یہ ہے - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ
وَ بَنْتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ
وَ كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا (الاحزاب : (۶۰) ترجمہ : اے نبی ! اپنی بیویوں اور ۔ اور بیٹیوں اور مومنوں کی
عورتوں سے کہہ کہ بڑی چادریں اوڑھ لیا کریں۔ اور اس کے ماقبل یوں ہے وَ الَّذِينَ يُؤْذُونَ
الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا (الاحزاب : ۵۹)
اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ وہ پہچانی جائیں گی ۔ اور ستائی نہ جائیں گی ۔ اور اللہ غفور و رحیم ہے ۔ اور
جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو خواہ مخواہ بغیر ان کے اکتساب کے ایذا دیتے ہیں وہ بہتان اور
بڑی بدکاری کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ اور اس کے بعد یہ آیت ہے ۔ لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ الْمُنْفِقُونَ
وَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَ الْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا
قلِيلًا (الاحزاب : ۶۱ ) یعنی اگر یہ منافق اور دل کے بیمار اور مدینہ میں بری خبریں اڑانے والے باز
نہیں آئیں گے تو ہم تجھے ان کی سزا دہی پر آمادہ کریں گے۔ پھر یہ مدینہ میں تیرے قرب و جوار میں
رہنے نہیں پائیں گے ۔
ان آیات کا مطلب اور قصہ یہ ہے کہ مدینہ کے بعض بد معاش مسلمان عورتوں کو چھیڑتے تھے
اور عورتوں کو دکھ دے کر ان کے متعلق لوگوں کو تکلیف پہنچاتے تھے۔ چونکہ بظاہر مومن ہونے کے مدعی
تھے اس لئے جب پکڑے جاتے تو عذر کر دیتے کہ اس کو ہم نے پہچانا نہیں ۔ اس واسطے یہ نشان لگایا
گیا۔ غور کرو۔ یہ کلمہ قرآن کریم کا أَنْ تُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْن اور ماقبل کی آیت کس قدر صفائی سے بتاتی
ہے کہ بڑی چادر ایک نشان تھا اور ان سے واضح ہوتا ہے کہ ایک شرارت کی بندش اسلام نے کی ہے۔
اس لئے اس نشان کے بعد فرمایا کہ اب بھی اگر شر پر شرارت سے باز نہ آئے تو ہم ان کو خوفناک سزا دیں

حقائق الفرقان
۴۶۳
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
گے۔ افسوس ایسے نشانوں اور سچی باتوں پر اعتراض کیا جاتا ہے۔
سنو! اس قسم کے نشان کیسے ہر جگہ موجود ہیں۔ غور کرو۔ منو ۔ ادھیا ۲ کے شلوک ۲۱۵۔ ماں بہن لڑکی
ان سب کے ساتھ اکیلے مکان میں نہ رہے۔ کیونکہ اندری بہت بلوان ہیں۔ پنڈتوں کو بھی بری راہ پر کھینچ
لاتی ہیں اور ۲۱۴ میں ہے کام کر ودھ سہت پنڈت ہو یا مورکھ ہو۔ اس کو بری راہ میں لے جانے کے
واسطے استری لوگ سامر تھ رکھتی ہیں۔ ستیارتھ کے تیسرے سملاس فقرہ ۴ صفحہ ۴۲: لڑکوں اور لڑکیوں کی
پاٹھ شالا ایک دوسرے سے دوکوس دور ہونی چاہیے۔ جو معلمہ یا معلم یا نوکر چاکر ہوں۔ لڑکیوں کے مدرسہ
میں سب عورتیں اور مردانہ مدرسہ میں مرد ہوں ۔ زنانہ مدرسہ میں پانچ برس کا لڑکا اور مردانہ پاٹھ شالا میں پانچ
برس کی لڑکی بھی نہ جانے پاوے۔
مطلب یہ کہ جب تک وہ برہم چاری یا برہم چارنی رہیں ۔ تب تک عورت و مرد کے باہمی
دیدار ، مس ، اکیلا رہنے ، بات چیت کرنے ، شہوتی کھانے ، باہم کھیلنے ، شہوت کا خیال اور شہوتی
صحبت ۔ ان آٹھ قسم کی زنا کاری سے الگ رہیں۔
سوچو اگر پردہ کی رسم جو اسلام نے قائم کی ہے۔ نہ رہے۔ تو ان آٹھ قسم کے زنا میں دیدار اور
شہوت کے خیال کا کیا حال ہو گا؟ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۹۸ تا ۳۰۰)
لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ الْمُنْفِقُونَ إِلَى أَخِذُوا وَقُتِلُوا تَقتيلا ۔ یعنی اگر یہ منافق اور دل کے
بیمار اور مدینہ میں بری خبریں اڑانے والے اب بھی باز نہ آئیں تو ہم تجھے اے پیغمبر انکی سزا دہی پر
متوجہ کریں گے۔ پھر یہ لوگ تیرے پڑوس میں نہیں رہنے پائیں گے۔ ہر طرف سے دھکے دیئے
جائیں گے جہاں کہیں پائے جائیں گے۔ پکڑے جائیں گے اور قتل کئے جائیں گے۔
قتل کے احکام ان بد معاشوں کے متعلق ہیں ۔ جنہوں نے مومن ایماندار مردوں کو اور
مومنہ ایماندار عورتوں کو بے وجہ دکھ دینا اپنا پیشہ بنا رکھا تھا اور پھر با اینکہ ان کو سمجھایا گیا۔ جب بھی
فساد اور بغاوت پر تلے رہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸۷، ۲۸۸)
۔

حقائق الفرقان
۴۶۴
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
٦٢ - مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلًا -
ترجمہ ۔ ( قتل کئے گئے لعنتی جہاں پائے جائیں پکڑے جائیں اور خوب قتل کئے جائیں ۔
تفسیر۔ جب مامور من اللہ آتا ہے تو لوگوں کو اس کی مخالفت کا ایک جوش ہوتا ہے اور یہ اس لئے
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی کے اعزاز کیلئے تل جائے اس کو کوئی ذلیل نہیں کر سکتا ۔ مدینہ طیبہ میں ایک
رأس المنافقین کا ارادہ ہوا لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ (المنافقون:۹) ہم اگر لوٹ کر مدینہ پہونچیں گے
تو ایک ذلیل گروہ کو معز ر گروہ نکال دے گا۔ جناب النبی نے فرمایا وَ لِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ (المنافقون : ٩)
معزز تو اللہ ہے اور اس کا رسول اور اس کی جماعت ۔ منافقوں کو یہ کبھی سمجھ نہیں آتی ۔ آخر ایام
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک بھی منافق نہ رہا بلکہ یہ فرما یا مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَ قُتِلُوا
تقتيلا اللہ تعالیٰ نے ارادہ کر لیا تھا کہ وہ تیری مجاورت میں بھی نہ رہیں گے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۶ )
۶۴ - يَسْلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَ مَا
يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا -
ترجمہ ۔ تجھ سے لوگ پوچھتے ہیں قیامت کی بات تو کہہ دے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے۔ اور تو کیا
جانے شاید قیامت قریب ہی ہو۔
تفسير - عن السَّاعَةِ ۔ وہ گھڑی جس میں منافق نکال دیئے جائیں گے۔
لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا ۔ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اس
وقت وحی ہوئی اور آپ نے نام بہ نام منافقین کو نکال دیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
۶۸ - وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلا -
ترجمہ ۔ اور بولیں گے اے ہمارے رب! ہم نے کہا مانا ہمارے سیدوں اور مشائخوں اور

حقائق الفرقان
۴۶۵
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
بزرگوں کا اور بڑے بوڑھوں کا تو انہوں نے ہم کو گمراہ کر دیا راہ راست سے۔
ہو گئے۔
تفسیر - أَطَعْنَا سَادَتَنَا۔ کسی جگہ ان سرداروں کو جن کہا ہے۔ اس محکم آیت سے جن کے معنی حل
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵)
٢٠ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ أَذَوْا مُوسَى فَبَرَّاهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا
وَ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهَا ۔
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! ان کے جیسے نہ بنو جنہوں نے موسیٰ کو ایذا دی پھر اللہ نے اسے بے عیب
ثابت کیا ، اس عیب سے جو وہ بکتے تھے اور موسیٰ تو اللہ کے نزدیک بڑا عزت و آبرو والا تھا۔
تفسیر - ادوا موسی ۔ فرعون نے دکھ دیا۔ وہ ہلاک ہوا۔ قارون نے دکھ دیا۔ وہ ہلاک ہوا۔
تو رات میں لکھا ہے کہ آپ کو عورتوں کے متعلق تہمت دی گئی۔ حقیقی بہن بھی اس الزام دینے میں
شامل تھی ۔ اس کو جذام ہو گیا ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۶)
۷۱ ۷۲ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ
أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا
عَظِيمًا -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اللہ کو سپر بناؤ اور سیدھی سادہی تحقیقی بات کہو۔ اللہ تمہارے اعمال اچھے
کر دے گا اور تمہارے قصوروں کو ڈھانپ دے گا کمزوریوں کو معاف کر دے گا۔ اور ج جس نے اللہ
اور اس کے رسول کا کہنا مانا تو بے شک اس نے بڑی مراد حاصل کر لی۔
تفسیر ۔ ( یہ آیت ) حضرت نبی کریم صلعم اکثر اوقات نکاحوں کے وقت پڑھا کرتے تھے۔
نکاحوں کے معاملات میں ب ن میں بعض لوگ پہلے بڑے لمبے چوڑے وعدے دیا کرتے ؟ یا کرتے ہیں کہ ہم ایسا
کریں گے اور تم کو اس طور پر خوش کرنے کی کوشش کریں گے اور یہ کریں گے وہ کریں گے مگر جب یہ
نیا معاملہ پیش آ جاتا ہے تو پھر بہت مشکلات پیش آ جاتی ہیں۔ اور بدعہدی کرنی پڑتی ہے۔ اسی

حقائق الفرقان
۴۶۶
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
واسطے اللہ کریم نے فرمایا ہے کہ پہلے ہر ایک بات کو اچھی طرح سے سوچ لو اور بڑا سوچ سمجھ کر نکاح کا
معاملہ کیا کرو۔ اور اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال میں تبدیلی اور اصلاح کرے گا۔ اور جو
شخص اللہ کی اطاعت کر کے رسول اللہ صلعم کا کہا مانتا ہے اصل میں وہی اچھی طرح سے بامراد اور
کامیاب ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵ مورخہ ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶)
اللہ تعالیٰ تقویٰ کی ہدایت فرماتا ہے اور ساتھ ہی حکم دیتا ہے کہ پکی باتیں کہو۔ انسان کی زبان
بھی ایک عجیب چیز ہے جو گا ہے مومن اور گا ہے کافر بنا دیتی ہے۔ معتبر بھی بنا دیتی ہے اور بے اعتبار
بھی کر دیتی ہے اس لئے حکم ہوتا ہے کہ اپنے قول کو مضبوطی سے نکالو۔ خصوصا نکاحوں کے معاملہ میں ۔
اس معاملہ میں پوری سوچ بچار اور استخاروں سے کام لو اور پھر مضبوطی سے اسے عمل میں لاؤ۔ جب تم
پوری کوشش کرو گے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا ۔ يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ تمہارے سارے کام اصلاح
پذیر ہو جائیں گے۔ تمہاری غلطی کو جناب الہی معاف کر دیں گے کیونکہ جب تقوی ہو تو اعمال کی
اصلاح کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ ہو جاتا ہے اور اگر نافرمانی ہو تو وہ معاف کر دیتا ہے۔ ان معاملات نکاح
میں عجیب در عجیب کہانیاں سنائی جاتی ہیں اور دھو کہ دیا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ ہی کا فضل ہو تو کچھ آرام ملتا
ہے۔ ورنہ چالاکی سے کام کیا ہو اور دنیا میں بہشت نہ ہو۔ پھر فرمایا ہے۔ بہت لوگ پاس ہونے کیلئے
تڑپتے ہیں۔ وہ یاد رکھیں کہ اصل بات تو یہ ہے کہ جو اللہ اور رسول کا مطیع ہوتا ہے وہ ہی حقیقی با مراد ہوتا
اور یہی حقیقی پاس ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۶ نیز الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
یہ ایک دوسری آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ ایسے تعلقات اور عقد کے وقت یہ نصیحت فرماتا ہے۔
تقوی اللہ اختیار کرو اور پکی باتیں کہو۔ پکی باتیں حاصل ہوتی ہیں کتاب اللہ کو غور کے ساتھ پڑھنے
سے سنن اور تعامل کے مطالعہ سے۔ احادیث صحیحہ کے یاد رکھنے سے۔ یہ باتیں ہیں علوم حقہ کے
حاصل کرنے کی۔ مجھے اس موقع پر یہ بھی کہنا ہے کہ بعض لوگ تم میں سے اپنی غلط فہمی سے احادیث کو
طالمود کہتے ہیں یہ ان کی سخت غلطی ہے۔ انہوں نے ہرگز ہرگز امام کے مطلب کو نہیں سمجھا ۔ کیا ان کو

·

آج 10 میں سے 10 باقی