سُوْرَۃُ سَبَاٍ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
٤٧٠
سُورَةُ سَبَا
سُوْرَةُ سَبَا مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ سبا کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو جلال و جمال کا مالک اور رحمن و رحیم
کی صفت سے موصوف ہے۔
سورہ احزاب میں جس حالت کا ذکر ہوا وہ مسلمانوں کی مشکلات کے متعلق ہے۔
(1) - تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا (الاحزاب : ۱۱) (۲) - بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ (الاحزاب:11)
(۳) - هُنَالِكَ ابْتَلِيَ الْمُؤْمِنُونَ (الاحزاب : ۱۲)
مگر ساتھ ہی پیشگوئی ہے کہ احزاب شکست یاب ہوں گے۔ غزوہ احزاب کے بعد مسلمانوں پر
فتح مندی کا زمانہ آتا ہے۔ لیکن چونکہ راحت و آسائش میں خدا بھول جاتا ہے۔ اس لئے ایسے لوگوں
کے واقعات مسلمانوں کی عبرت کے واسطے بیان کئے جن کو ہر طرح آسائش دی گئی ۔ اور وہ خدا کی
عبادت سے غافل ہو گئے تو سزا یاب ہوئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا
يَعْرُجُ فِيهَا وَهُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ -
ترجمہ ۔ وہ جانتا ہے جو کچھ گھستا ہے زمین میں اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا
ہے۔ اور اس میں چڑھتا ہے اور وہی سچی کوشش کا بدلہ دینے والا قصوروں کا ڈھانپنے والا ہے۔
تفسیر ۔ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ ۔ یہ آیات سمجھاتی ہیں کہ جیسے کرو گے ویسا پاؤ گے۔ جو بیجو گے وہی نکلے
۔
ے اور اللہ پر تم طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔ ۲ے اور دل گلوں تک پہنچ گئے ۔
سے جہاں پر انعام دینے کے لئے ایمانداروں کی آزمائش کی گئی ۔

حقائق الفرقان
۴۷۱
سُورَةُ سَبَا
گا۔ نیک اعمال کا نتیجہ نیک اور بد کا بدانجام ۔
مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ ۔ اس میں احکام بھی شامل ہیں۔
مَا يَعْرُجُ فِيهَا - نیک اعمال خدا کے حضور چڑھتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَأْتِينَا السَّاعَةُ قُلْ بَلَى وَ رَبِّي لَتَأْتِيَنَّكُمْ عَلِمِ
الْغَيْبِ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ
مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرُ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ اور کہہ دیا کافروں نے ہمیں ساعت پیش نہ آئے گی ۔ تم کہہ دوہاں ہاں ( کیوں نہیں )
قسم ہے میرے رب کی جو عالم الغیب ہے ۔ وہ گھڑی ضرور ضرورتم پر آکر رہے گی ۔ عالم الغیب
سے تو پوشیدہ نہیں ہو سکتا ذرہ برابر نہ آسمان میں نہ زمین میں نہ اس سے چھوٹا نہ اس سے بڑا مگر صریح
کتاب میں موجود ہے۔
تفسير - إلا في كتب مبین - کتاب کے معنے حفاظت ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَ
يَهْدِي إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ -
ترجمہ ۔ اور دیکھتے ہیں جن کو علم دیا گیا ہے کہ جو تیری طرف نازل ہوا ہے تیرے رب کی جانب
سے وہ حق و حکمت سے بھرا ہوا ہے اور عزیز وحمید کی سیدھی راہ بتا تا ہے۔
تفسير إِلى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ - پس وہ را
ں وہ راستہ موجب ذلت و مذمت نہیں کیونکہ وہ
عزیز و حمید کا رستہ ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)

حقائق الفرقان
۴۷۲
سُورَةُ سَبَا
١٠ - أَفَلَمْ يَرَوْا إِلى مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
إِن نَّشَأْ نَخْسِفُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطَ عَلَيْهِمْ كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَايَةً لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ -
ترجمہ تم نہیں دیکھتے اپنے سامنے اور اپنے پیچھے آسمان و زمین میں ۔ تو ہم چاہیں گے تو ان کو زمین
میں ذلیل کر دیں گے یا ان پر ڈال دیں گے تہہ بہ تہہ مصیبت آسمان سے ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں
نشان ہے ہر ایک رجوع بحق رکھنے والے بندہ کے لئے ۔
تفسیر - إِن نَّشَأْ نَخْسِفُ بِهِمُ الْأَرْضَ ۔ اگر ہم چاہیں گے تو اسی زمین میں ذلیل کر دیں
گے۔
كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ ۔ ایک وقت آسمان کے بادلوں کے ذریعے نشان ظاہر ہوگا۔ چنانچہ ایک
جنگ میں مینہ کے ذریعہ مومنوں کے قدم ثابت ہوئے اور کفار بھاگے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
ا - وَ لَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا يُجِبَالُ اَوْبِي مَعَهُ وَ الطَّيْرَ وَ أَلَنَّا لَهُ
الْحَدِيدَ -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے داؤد کو عطا فرمائی ہماری طرف سے بزرگی ۔اے پہاڑ والے بڑے آدمیو!
اے سوارو! اے پرندو! تم بھی داؤد کے ساتھ تسبیح کرو اور ہم نے نرم تر کر دیا اس کے لئے لوہے کو۔
تفسیر ۔ اس رکوع میں دو گواہیاں پیش کی ہیں ۔ آل داود ، آل سبا ، داؤد سلیمان کو سب مسلمان
جانتے ہیں ۔ مگر سلیمان کے پوتے کا نام کوئی نہیں جانتا۔
يُجِبَالُ ۔ اے پہاڑی لوگو اور پہاڑو۔
وَالطَّير ۔ اور پرندے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
وَالطَّير ۔ پرندے ساتھ فوجوں کے جائیں تاکہ دشمن کی لاشیں کھائیں۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۵)

حقائق الفرقان
۴۷۳
سُورَةُ سَبَا
۱۲ - أَنِ اعْمَلُ سُبِغْتٍ وَ قَدِرُ فِي السَّرْدِ وَ اعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا
در دور دو
تعملُونَ بَصِيرٌ -
ترجمہ ۔ کہ بنا کشادہ زرہیں اور اندازے کا لحاظ رکھ کڑیوں کے جوڑنے میں اور اے لوگو! نیک کام
کرو۔ جو کچھ تم کر رہے ہو میں بخوبی دیکھ رہا ہوں ۔
تفسیر قَدِرُ فِي السَّرْد - زرہ جو بناؤ ۔ ایک اندازہ رکھو۔ حلقے چھوٹے چھوٹے ہوں (ب)
میخیں اندازہ کی ہوں ۔ (۲)۔ دنیا کے کاموں کو ایک اندازہ سے کرو۔ یعنی ایک وقت مقرر کرو پھر دین
کیلئے بھی کچھ کرو۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
۱۳ - وَ لِسُلَيْنَ الرِّيحَ غُدُوهَا شَهْرٌ وَ رَوَاحُهَا شَهْرٌ وَ أَسَلْنَا لَهُ عَيْنَ
الْقِطْرِ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ يَعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِإِذْنِ رَبِّهِ وَمَنْ يَزِغْ مِنْهُمْ
عَنْ أَمْرِنَا نُذِ قُهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيرِ -
ترجمہ ۔ اور سلیمان کے لئے اقبال یا ہوا کو تابع کر دیا اس کی صبح کی منزل ایک مہینہ کی اور رات کی
منزل ایک مہینہ کی اور پگھلے ہوئے تانبے اور ڈانبر اور گندھک و گیاس کا چشمہ ہم نے اس کو دیا تھا۔
اور جن اس کے نوکر تھے ( قوم عمالقہ ) جو کام کرتے تھے سلیمان کے سامنے سلیمان کے ربّ کے حکم
سے ۔ اور ان میں سے جو پھرے ہمارے حکم سے تو ہم ان کو چکھائیں گے بھڑکتی ہوئی آگ کا
عذاب (خلاف ورزی کرنے والے کو آگ میں جلا دیں گے ) ۔
تفسیر الریح۔ طاقت، نفاذ امر، حکومت۔
عُدُوھا ۔ مشرق و مغرب کی حدود میں آپکی سلطنت کی مسافت ایک مہینہ کی راہ تھی۔
دوم ۔ یہ کہ آپ کے جہاز چلتے جو ایک مہینہ کی مسافت صبح سے دو پہر تک طے کر لیتے ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶)
بنی اسرائیل میں پہلے پہل حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہوا سے ایک خاص کام لیا جس کا ذکر
انعام کے طور پر باری تعالی اس آیت میں کرتا ہے۔ وہ بات یہ ہے کہ حضرت سلیمان نے جہازوں

حقائق الفرقان
۴۷۴
سُورَةُ سَبَا
کے دو بیڑے بنائے تھے۔ ایک خلیج فارس اور بحر ہند میں ۔ دوسرا بحر روم میں چلتا تھا۔ اس امر کا ثبوت
معتبر یہودی تاریخ سے سن لیجئے سلاطین اول ۹ باب ۲۶ پھر سلیمان بادشاہ نے عصیوں جبر میں جو
ایلوت کے نزدیک ہے دریائے قلزم کے کنارے پر جو ادوم کی سرزمین میں ہے۔ جہازوں کے بحر
بنائے اور حیرام نے اس بحر میں اپنے چاکر ملاح جو سمندر کے حال سے آگاہ تھے سلیمان کے
چاکروں کے ساتھ کر کے بھجوائے اور وے او غیر کو گئے۔ (اور دیکھو اخبار الایام ۲ باب ۲-۱۶)
اخبار الایام دوم ۲ باب ۱۶ ۔ بادشاہ کے جہاز حیرام کے نوکروں کے ساتھ ترسیس کو جاتے
اور وہاں سے ان پر تین برس میں ایک بارسونا اور روپا اور ہاتھی دانت اور بندر اور مورا سکے لئے
بھیجتے تھے۔
چونکہ زمانہ سابق میں جہاز کا چلنا صرف ہوا کی موافقت اور سازگاری ہی پر موقوف تھا اور
حضرت سلیمان کے جہاز بتوفیق الہی ہوا کی سازگاری سے حسب المرام چلتے اور کام دیتے تھے۔
بنابراں باری تعالیٰ اس جگہ امتنانا ریح یعنی ہوا کا ذکر کرتا ہے کہ ہم نے ہوا اس کے کام میں لگا دی اور
اس لئے کہ ہوا ہی محرک اور منشائے جہاز رانی کی متمم اعظم تھی۔ ہوا ہی کے ذکر پر اکتفا کیا اور
کنایہ جہاز رانی مراد رکھی۔ اس آیت کے آگے فرمایا ہے۔
غُدُوهَا شَهْرُ وَ رَوَاحُهَا شَهْرُ (سبا: ۱۳)
اس میں ان جہازوں کے سفر اور طے مسافت کا بیان ہے کہ صبح و شام میں اتنی مسافت طے کر
جاتے تھے جو اس زمانے میں بلحاظ سفر بڑی کے ایک مہینے کی راہ ہوتی تھی بیشک اس کے ابتدائی
زمانے میں سفر بڑی کی دشواریوں اور صعوبتوں اور راہوں کے محفوظ و مامون نہ ہونے پر اگر نظر کی
جاوے تو جہاز رانی کے ذریعے سے خشکی کی کوسوں کی راہ چند گھنٹوں میں طے ہو جاتی تھی خدا کے فضل
اور قدرت کی ایک عظیم الشان آیت ( نشانی ) تھی اور بنی اسرائیل کے لئے خصوصاً جنہیں اوّل اوّل
خدا نے یہ فن عطا کیا۔ خدا کے احسانات کے تذکر کی بڑی بھاری نشانی تھی ۔
قرآن مجید کا یہ عجیب اور مخصوص طرز ہے کہ اس میں باری تعالیٰ انسان کو وہ منافع اور فوائد جو

حقائق الفرقان
۴۷۵
سُورَةُ سَبَا
انسان قومی قدرت کے استعمال سے یا اللہ تعالیٰ کے محض فیض سے ان اشیاء سے حاصل کرتا ہے یاد دلا
کر اور اپنا علت العلل ہونا ان کے ذہن نشین کرا کر اُس کو اپنی طرف بلاتا ہے۔ اور یہ عجیب در طریقہ
انسانی قومی پر تاثیر کرنے کا ہے۔ جو حقیقہ قرآن کریم ہی سے مخصوص ہے اور اس بیان قوانین قدرت
سے تمام قرآن لبریز ہے۔ ایسا ہی اس آیت میں بھی اس عادت جاریہ کے موافق حضرت سلیمان پر
انعام و فضل کا ذکر کیا ہے اس سے آگے والی آیت یہ ہے۔ تَجْرِي بِأَمْرِةِ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي
بركنا فيها (الانبياء: ۸۲) ۔ چلتے تھے وہ جہاز اس کے (سلیمان ) حکم سے اس زمین کی طرف جس
میں ہم نے برکت دی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جہاز حضرت سلیمان کے حکم سے بلاد افریقہ یا ہند
سے ہو کر ارض شام کو آتے تھے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۷ ۱۵ تا ۱۵۹ )
۱۵ - فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ
مِنْسَأَتَهُ ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ أَنْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي
الْعَذَابِ الْمُهِينِ -
ترجمہ ۔ پھر جب ہم نے سلیمان پر موت جاری کی (یعنی سلیمان علیہ السلام مر گئے ) تو ان کی موت
سے واقف نہ کیا قوم نار کو مگر زمین کے ایک کیڑے نے جو سلیمان کے عصائے (سلطنت ) کو کھاتا
رہا تو جب وہ گر پڑا تو جنات اور شریروں نے جان لیا۔ اُمرا نے معلوم کر لیا۔ اگر وہ غیب جانتے تو
ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے۔
تفسیر دَابَّةُ الْأَرْضِ - عَلَى كُرْسِيهِ جَسَدًا (ص:۳۵) سے اسکے معنے حل ہوتے ہیں یعنی
سلیمان کے تخت پر جو بیٹھا وہ جسد ہی جسد تھا۔ روحانیت سے بے بہرہ تھا۔ پس سلیمان کی موت پر آپ
کے بیٹے نے دلالت کی ۔ نالائق ہوا۔ سب برکات ( حکومت و نبوت ) جاتی رہیں۔
الجن ۔ اس ملک کے شریر لوگ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶-۲۰۷)
إلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ ۔ سلطنت کا قائم مقام ہوشیار ہو تو شاہ کی موت معلوم نہیں ہوتی ۔ مگر ایک بیٹا

حقائق الفرقان
٤٧٦
سُورَةُ سَبَا
ایسا تخت پر بیٹھا جس کا آسمان سے تعلق نہ تھا۔ زمینی آدمی تھا ۔ عصا سلطنت کھا یا گیا۔
( تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ )
لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ ۔ ہمیں معلوم ہوتا کہ سلطنت کا انجام یہ ہونے والا ہے۔ تو کیوں خواہ
مخواہ ان کا کام کرتے رہتے ۔ پہاڑی لوگوں نے یہ کہا۔ حضرت سلیمان کے بیٹے کے صحبتی لوگ بہت
خراب تھے۔ امراء بیرون جات نے ایڈریس پیش کیا ۔ اس کو جواب سکھلایا کہ میں تم پر لوہے کی لاٹھ
سے حکومت کروں گا۔ وہ بگڑ گئے اور بادشاہ اور بنالیا۔ میں نے دیکھا ہے ریاستوں کی باگ کسی ادنیٰ
آدمی کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ جو چاہے رئیس سے کرا لیتے ہیں ۔ اگر نہ مانے تو رئیس کی جان پر بن
جائے ۔ کیونکہ اس کے رشتہ دار تمام خاندان رئیس میں مختلف طور سے پھیلے ہوتے ہیں ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶،۴۷۵)
۱۷،۱۶ - لَقَدْ كَانَ لِسَبَا فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتُنِ عَنْ يَمِينِ وَ شِمَالِ
كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ بَلْدَةً طَيِّبَةً وَ رَبُّ غَفُورٌ فَأَعْرَضُوا
فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَ بَدَّلْنَهُمْ بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَى أَكُلِ خَمْطٍ وَ
اثْلٍ وَ شَيْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِيلٍ -
ترجمہ ۔ قوم سبا کے لئے ان کے مکانات میں ایک نشانی تھی ۔ دو باغ تھے سیدھے اور بائیں ۔ حکم ہو
گیا کہ کھاؤ اپنے رب کا رزق اور اس کا شکر کرو۔ یہ پاکیزہ شہر ہے اور رب غفور ہے۔ تو انہوں نے
ہمارے حکم سے روگردانی کی تو ہم نے ان پر بھیج دیا بڑے زور کا سیلاب اور ان کو دو باغوں کے بدلے
ایسے دو باغ دیئے جن کے پھل بدمزہ پیلو اور جھاؤ کے اور کچھ بیری کے تھے۔
تفسیر ۔ كَانَ لِسَبا - سبا ایک شخص کا نام تھا۔ اسکے دس بیٹے تھے۔ اس کے نام پر ایک شہر تھا۔ یمن میں ۔
سَيْلَ الْعَرِمِ ۔ طغیانی جو بڑی تیز ہو۔
اتل ۔ پنجابی ( پھرواں ) ۔ عرب میں ایک مثل ہے تَفَرَّقَتْ بِأَيْدِی سَبَا یعنی فلاں ایسا تباہ
ہوا۔ جیسے سبا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)

حقائق الفرقان
۴۷۷
سُورَةُ سَبَا
الْعَرِمِ ۔ جو پانی بند کو توڑ دے۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
۱۸ - ذَلِكَ جَزَيْنَهُم بِمَا كَفَرُوا وَ هَلْ تُجْزِئَ إِلَّا الْكَفُور ۔
ترجمہ ۔ یہ ہم نے جزادی ان کو ان کی ناشکری اور انکار کی اور ہم تو اسی کو سزا دیتے ہیں جو نا شکر امنکر ہو۔
تفسیر یہ بدلہ دیا ہم نے ان کو اس پر کہ ناشکری کی اور ہم بدلہ اسی کو دیتے ہیں جو نا شکر ہو ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۳ حاشیہ )
الَّا الْكَفُور - کافر سے مراد کافر باللہ نہیں بلکہ کا فرنعمت ۔
رورو و
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
١٩ - وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ الْقُرَى الَّتِى بَرَكْنَا فِيهَا قُرَى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا
فِيهَا السَّيْرَ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِي وَأَيَّامًا آمِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور ہم نے کر رکھی تھی سبا والوں اور ان کے پاس بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے
برکتیں رکھی تھیں بہت سی آمنے سامنے بستیاں اور اس میں ٹھہرا دی تھیں منزلیں ۔ چلو پھرو راتوں
دنوں امن وامان سے ۔
تفسیر قُدَّى ظَاهِرَةً ۔ ایک گاؤں سے دوسرا گاؤں نظر آتا اور دوسرے سے تیسرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
قرى ظَاهِرَةً ۔ ایک بستی سے نکلتے تو دوسری نظر آنے لگتی ۔ آجکل تو ہر شہر سبا بنا ہوا ہے۔ سفر کیا
آرام کا سفر ہے۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
۲۰ - فَقَالُوا رَبَّنَا بَعِدُ بَيْنَ اَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنَهُمْ أَحَادِيثَ وَ
مَزَقْنَهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ -
ترجمہ ۔ تو انہوں نے اپنے کرتوتوں سے بتلا دیا کہ وہ دور دراز سفر کے طالب ہیں اور اپنے پر
انہوں نے آپ ظلم کیا تو ہم نے ان کو کر ڈالا کہا نینیں اور ان کو ہم نے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا چیر کر ۔
بے شک اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں ہر ایک بڑے صابر و شاکر کے لئے ۔

حقائق الفرقان
۴۷۸
سُورَةُ سَبَا
تفسیر بُعِدُ بَيْنَ اَسْفَارِنَا ۔ اپنے اعمال اور زبانِ حال سے یہ آرزو کی ۔
صبار ۔ جو اپنے آپ کو بدیوں سے روکتے ہیں۔
شکور ۔ اور پھر خدا کی نعمتوں کی قدر کرتے اور اس کی دی ہوئی طاقتوں کو اس کے حکم کے
مطابق خرچ کرتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
۲۳- قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي
السَّمواتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِيرٍ -
ترجمہ ۔ کہہ دو کہ تم پکارو ان کو جنہیں تم خیال کرتے ہو اللہ کے سوا ( کسی کام کا ) وہ تو اختیار نہیں
رکھتے ذرہ برابر نہ آسمانوں میں نہ زمین میں اور نہ ان کا آسمانوں اور زمین میں کچھ حصہ ہے اور
نیہ اللہ کا ان میں سے کوئی مددگار ہے۔
تفسیر قُلِ ادْعُوا ۔ یہ مشرکان مکہ کو خطاب ہے کہ بت تمہارے کام نہیں آئیں گے اور نہ ان کی
سفارش مفید ہوگی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
۲۷ - قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ کہہ دو ہمارا رب جمع فرمائے گا ہم سب کو پھر ہم میں حق حق فیصلہ کرے گا اور وہ بڑی
فتوحات دینے والا اور بڑا ہی جاننے والا ہے۔
تفسیر - يَجْمَعُ بَینَنَا ۔ ایک مٹھ بھیڑ کرے گا ( بدر کی پیشگوئی )
ثم يفتح ۔ وہ مٹھ بھیڑ کھلا کھلا فیصلہ کرنے والی ہوگی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
٣٠ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور منکر کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔
تفسیر ۔ اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ اگر تم سچے ہو۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۳ حاشیه )
مَتَّى هُذَا الْوَعْدُ ۔ اس سے ثابت ہوا کہ مکہ والے يَجْمَعُ بيننا کی پیشگوئی کو سمجھ گئے جبھی پوچھا

حقائق الفرقان
کہ ایسا کب ہو گا ؟
۴۷۹
سُورَةُ سَبَا
ایک اور مقام پر بھی اس کا ذکر ہے ۔ وَ يَقُولُونَ مَتى هذا ا هذَا الْوَعْدُ (يس: :۴۹) کے جواب میں فرمایا۔
قُلْ عَسَى أَنْ يَكُونَ رَدِفَ لَكُمْ (النمل: (۷۳) یعنی میں جب یہاں سے چلا جاؤں گا تو وہ واقعہ میرا ردیف
ہو گا یعنی میرے بعد آئے گا ۔ وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ (السجدة : ٢٩)
یہاں وعدے کی بجائے فتح کا لفظ صریح ہے۔ اس کے جواب میں فرمایا ۔ قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِيْمَانُهُمْ (السجدة: ٣٠)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
۳۱۔ قُلْ لَكُمْ مِيعَادُ يَوْمٍ لَا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ -
ترجمہ ۔ کہہ دو تمہارے لئے ایک سال کا وعدہ ہے تو تم اس سے ایک گھڑی پیچھے رہ سکو گے نہ
آگے بڑھ سکو گے۔
تفسیر - مِنْعَادُ يَوْمٍ - میرے بعد ہوگا اور ایک سال بعد ۔ یوم سے مراد الہامی زبان میں سال
بھی ہوتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
لَكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ - ایک سال پھر ۔ يَجْمَعُ بَيْنَنَا کی بات پوری ہوئی ۔ جنگ بدر ۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحہ ۴۷۶)
تو کہہ تمہارے واسطے ایک سال کی میعاد ہے اس سے ایک ساعت ادھر ادھر نہ کر سکو گے۔
یوم کا لفظ اگر بدوں صبح اور مساکے ہو تو نبوت میں ایک برس کا بھی ہوتا ہے ۔ اندرونہ بائیبل
صفحه ۵۹، ۱۳۳
کتب سابقہ میں اس کا ذکر یسعیا نبی ۔ رسالت مآب کی ہجرت اور دشمنوں کے تعاقب کا ذکر کر
کے عرب کی بابت الہامی کلام میں کہتا ہے۔
ا اور ان کا کہنا کہ یہ فتح کب ہو گی جب تم سچے ہو۔
ے تو کہہ دے کہ فتح کے دن نہ کام آئے گا کافروں کو ایمان لانا۔

حقائق الفرقان
لد ٠٧
سُورَةُ سَبَا
خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا۔ ہنوز ایک برس ہاں مزدور کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار
کی ساری حشمت جاتی رہے گی ۔ اور تیراندازوں کے جو باقی رہے۔ قیدار کے بہادر لوگ گھٹ
جائیں گے (یسعیا ۲۱ باب (۱۶، ۱۷) میں نے زیادہ تفصیل پیشین گوئیوں میں کی ہے۔ غور کرو۔
جنگ بدر کیسی آیت اور کیسا معجزہ ہے ۔ قیدار عرب میں کون ہیں؟ کیا قریش ہی نہیں؟ کیا بدر میں
ان کے بہادر لوگ گھٹ نہ گئے؟ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۶۹٬۶۸ )
تو کہ تم کو وعدہ ہے ایک دن کا۔ نہ دیر کرو گے اس سے ایک گھڑی ۔ نہ شتابی ۔
نبوت کا دن ایک برس کا ہوتا ہے۔ جیسے دن جو ساتھ صبح اور شام کے نبوت میں لکھا ہو یا شام یا
صبح سے شروع کرے تو چوبیس گھنٹے کا شمار ہوتا ہے ورنہ ایک سال کا۔ (دیکھو اندرونہ بائیبل صفحہ ۳۱۳)
پادری صاحبان غور کرو۔ قرآن نے کیسا معجزہ دکھلایا کہ ان کے زوال کا وقت بھی بتا دیا اور یہ
وعدہ جنگ بدر میں پورا ہوا۔ کیونکہ بدر کی لڑائی ٹھیک ایک برس بعد ہجرت کے واقع ہوئی یعنی
۱۵ جولائی ۶۲۲ ء کو آنحضرت مکے سے ہجرت کر کے مدینے تشریف لے گئے اور ۶۲۳ء میں قریش
سے جنگ بدر ہوئی اور اس بدر کی لڑائی کو قرآن نے آیت یعنی بڑا نشان ٹھہرایا جو کامیابی اسلام کا
گو یا آغاز ہے۔ چنانچہ فرمایا۔
قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ أُخْرَى كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُمْ
مِثْلَيْهِمْ رَأَى الْعَيْنِ وَ اللهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشَاءُ ۖ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي
الْأَبْصَارِ - (آل عمران : ۱۴)
وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ أَذِلَّةٌ فَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔ (آل عمران : ۱۲۴)
ا۔ ابھی ہو چکا ہے تم کو ایک نمونہ دوفوجوں میں جو بھڑی تھیں ایک فوج ہے کہ لڑتی ہے اللہ کی راہ میں اور دوسری منکر
ہے یہ ان کو دیکھتی ہے اپنے دو برابر صریح آنکھوں سے اور اللہ زور دیتا ہے اپنی مدد کا جس کو چاہے اسی میں خبر دار ہو
جاویں جن کو آنکھ ہے۔ ۲۔ اور تمہاری مدد کر چکا ہے اللہ بدر کی لڑائی میں اور تم بے مقدور تھے سو ڈرتے رہو اللہ
سے شاید تم احسان مانو۔

حقائق الفرقان
لد ۱۷
سُورَةُ سَبَا
وو
یہاں وہ پیشین گوئی جو یسعیا باب ۲۱ آیت ۱۳ سے شروع ہوتی ہے۔ پوری ہوئی ۔ ” عرب کی
بابت الہامی کلام ۔ عرب کے صحرا میں تم رات کو کاٹو گے ۔ اے دوانیوں کے قافلو! پانی لے کے
پیاسے کا استقبال کرتے آؤ۔ اے تیما کی سرزمین کے باشندو! روٹی لے کے بھاگنے والے کے ملنے کو
نکلو۔ کیونکہ وے تلواروں کے سامنے سے ننگی تلوار سے اور کھنچی ہوئی کمان سے اور جنگ کی شدت سے
بھاگے ہیں۔ کیونکہ خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا۔ ہنوز ایک برس ہاں مزدور کے سے ٹھیک ایک برس
قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی۔ اور تیراندازوں کی جو باقی رہی ۔ قیدار کے بہادر لوگ گھٹ
جائیں گے کہ خدا وند اسرائیل کے خدا نے یوں فرمایا۔
اس لڑائی میں قیدار کے اکثر سردار مارے گئے اور وہ کامیابی جو سچائی کا معیار ہوتی ہے ظاہر ہوگئی
اور یہ بدر کی فتح اسلام کے حق میں ایسی ہی اکسیر اعظم ہوئی جیسی جنگ ملوین برج کی فتح دین عیسوی
کے حق میں ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۳، ۲۰۴)
۳۲- وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ نُؤْمِنَ بِهَذَا الْقُرْآنِ وَلَا بِالَّذِي بَيْنَ
يَدَيْهِ وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّلِمُونَ مَوْقُوفُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ يَرْجِعُ بَعْضُهُمْ إِلَى
بَعْضِ الْقَولَ ، يَقُولُ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لَوْ لَا أَنْتُمْ
لَكُنَّا مُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ کافر کہنے لگے کہ ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے اس قرآن پر اور نہ اس کتاب پر جو اس کے
آگے ہے ( یعنی تو ریت شریف پر ) اور تو دیکھے تو عجب کرے ظالموں کو جب کھڑے کئے جائیں
گے اپنے رب کے حضور تو وہ ایک دوسرے کی طرف بات کو لوٹائیں گے ۔ اور کمزور لوگ کہیں
گے زور آور متکبروں سے تم نہ ہوتے تو ہم ضرور ایماندار ہوتے ۔
تفسیر - کن تو من کا فرشوخی کی راہ سے یہ کہتے ہیں ۔ برہموا نہی میں سے ہیں کیونکہ تمام کتب الہیہ کا
اجماعی مسئلہ یہ ہے کہ خدا کی طرف سے وحی ہوتی ہے۔ مگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ دروغ مصلحت آمیز
لے یہ لڑائی ۳۱۲ میں قسطنطین اعظم اور میگزیشن قیصر میں ہوئی تھی اور قیصر مذکور کو جو اس میں شکست ہوئی اس کو
عیسائی فتح مبین اپنے دین کی سمجھتے ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی