سُوْرَۃُ سَبَاٍ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2
حقائق الفرقان
۴۸۲
سُورَةُ سَبَا
ہے۔ یہ مذہب نیا نہیں ۔ تفسیر کبیر میں ہے کہ براہمہ انگر للنبوۃ ہیں ۔
الظَّلِمُونَ ۔ سب سے بڑھ کر ظالم دو شخص ہیں ۔ ایک مفتری علی اللہ ۔ دوم جو نبیوں کا انکار
کرے فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى
لِلْكَفِرِينَ (الزمر: ۳۳) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۷)
۳۴- وَ قَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا بَلْ مَكْرُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ
إِذْ تَأْمُرُونَنَا أَنْ تَكْفُرَ بِاللهِ وَنَجْعَلَ لَهُ أَنْدَادًا وَ أَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا
الْعَذَابَ وَجَعَلْنَا الْأَغْلَلَ فِي أَعْنَاقِ الَّذِينَ كَفَرُوا هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا
روروور
يعملون -
ترجمہ ۔ اور کمزور بولیں گے متکبروں سے نہیں بلکہ تمہارے رات دن کے منصوبوں نے ( ہمیں
روکا ) جب کہ تم ہم کو حکم کرتے تھے اس بات کا کہ ہم اللہ کو نہ مانیں اور اس کے ساتھ شریک ٹھہرائیں۔
اور پوشیدہ پوشیدہ دل ہی دل میں ) پچھتائیں گے جب دیکھیں گے عذاب کو اور ہم کافروں کی
گردنوں میں طوق ڈالیں گے ان کو تو اسی کی سزادی جائے گی جو وہ کرتوت کرتے تھے۔
تفسیر - مَكْرُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۔ جو تدبیریں تم نے دن رات ہمارے لئے کیں اور اپنی باتوں سے
ہمیں راہ حق سے روکا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
مَكْرُ الَّيْلِ ۔ وہ تدبیریں جو رات دن تم کرتے تھے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
- قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ
رووور
لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ تم جواب دو بے شک میرا رب ہی کشادہ کرتا ہے روزی جس کی چاہتا ہے اور اندازے
سے دیتا ہے جسے چاہتا ہے لیکن بہت سے آدمی تو جانتے ہی نہیں ۔
لے اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ بولا اور عمدہ بات کو جھٹلایا جب کبھی وہ اس کے پاس
آئی۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے؟
حقائق الفرقان
۴۸۳
سُورَةُ سَبَا
تفسیر - يَبْسُطُ الرِّزْقَ - یہ پیشگوئی فرمائی ہے کہ عنقریب اس کھلے رزق کے وارث مسلمان
ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
- وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلَّا مَنْ أَمَنَ
وَ عَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ لَهُمْ جَزَاءُ الضَّعْفِ بِمَا عَمِلُوا وَهُمْ فِي الْغُرُفْتِ
امِنُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور تمہارے مال اور اولاد تو ایسے نہیں کہ تمہیں ہمارا مقرب بنادیں قرب کے مرتبہ میں مگر
ہاں جس نے سچے دل سے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو ایسے ہی لوگوں کے لئے بڑھ بڑھ کر جزا ان
کے اعمال کے سبب سے ہے اور وہ بلند بالا خانوں میں امن چین سے بیٹھے ہوں گے ۔
تفسیر۔ ہر چیز کے قرب کا کچھ نہ کچھ سامان ہوتا ہے۔ مثلا نہ کچھ سامان ہوتا ہے۔ مثلاً ریل کے جس درجے میں بیٹھنا ہو ۔ اسی
درجہ کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔ اسی طرح خدا کے تقرب کے جو سامان ہیں وہ یہاں بیان فرماتا ہے۔
مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا سچے علوم پر کامل یقین (۲) ۔ پھر انکے مطابق عمل ہو پس یہ تقرب الی اللہ
کے سامان ہیں ۔
لَهُمْ جَزَاء الضعف ۔ جزاء بڑھ بڑھ کر ملے گی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
۴۰ - قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ يَقْدِرُ لَهُ وَمَا
انْفَقْتُم مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ -
ترجمہ ۔ کہہ دو میرا رب ہی کشادہ کرتا ہے روزی جس کے لئے چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے جس
کے لئے چاہتا ہے اور تم کچھ بھی خرچ کرو ( کسی چیز میں سے ) تو وہ اس کا عوض دیتا ہے یا دے گا
اور وہی بہترین رزاق ہے۔
تفسير - فَهُوَ يُخْلِفُه - دیکھو حضرت ابوبکر و عمر نے اگر ایک مکان اللہ کیلئے چھوڑا ۔ تو اسکے عوض
میں ان کو کتنے وسیع علاقہ کی سلطنت ملی۔
حقائق الفرقان
لد ٧ له
سُورَةُ سَبَا
ابو جہل کا بیٹا مسلمان ہوا ۔ حضرت ابوبکر نے اسے ایک سپاہ کا جرنیل بنا کر بھیج دیا اور فرمایا فلاں
قوم پر تا صدور حکم حملہ نہ کرنا۔ اس نے مخفی اسباب سے حملہ کر دیا اور شکست کھائی۔ جو کچھ ہوتا ہے خدا
کے فضل سے ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۲۱/۱۲ ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
٢١ - وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَكَةِ أَهْؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ -
ترجمہ ۔ اور جس وقت وہ سب کو جمع فرمائے گا تو فرشتوں سے کہے گا کیا یہی لوگ پرستش کیا کرتے
تھے تمہاری۔
تفسیر - الملكة ۔ ملائکہ سے یہاں مقدس لوگ مراد ہیں ۔ اِنْ هَذَا إِلَّا مَلَكَ كَرِيم - (یوسف: ر (یوسف : ۳۲)
سے ثابت ہے کہ پاک لوگوں کو بھی عربی زبان میں ملائکہ کہہ لیتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
۴۲- قَالُوا سُبْحَنَكَ أَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ دُونِهِمْ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ
اكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُونَ -
ترجمہ ۔ فرشتے عرض کریں گے آپ کی ذات تو پاک ہے آپ ہی ہمارے والی اور صاحب ہیں یہ تو
کچھ بھی نہیں ۔ ہاں وہ پوجا کرتے تھے جنوں اور بھوتوں کی اور اکثر انہیں کا اعتقاد رکھتے تھے۔
تفسیر - يَعْبُدُونَ الْجِنَّ ۔ یہاں جن کو جن فرمایا ان کو اس سے پہلے رکوع میں الَّذِینَ
اسْتَكْبَرُوا (سبا: ۳۴) فرمایا۔ اس سے پہلے أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا
السبيلا (الاحزاب: ۶۹) فرمایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۷)
يَعْبُدُونَ الْجِنَّ ۔ ان ہی جنوں کو پہلے اسْتَكْبَرُوا کہہ چکا ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۶)
جن اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے اور اس کی پیدائش نار السموم سے ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں
ہے۔ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ
لے یہ تو کوئی بڑا ہی بزرگ فرشتہ ہے۔ ۲ متکبروں سے۔ ۲۔ ہم نے کہا مانا ہمارے سیدوں اور مشائخوں اور
بزرگوں کا اور بڑے بوڑھوں کا تو انہوں نے ہم کو گمراہ کر دیا راہ راست سے۔
حقائق الفرقان
لد ٢٧
سُورَةُ سَبَا
السموم الحجر : ۲۸،۲۷) ۔ پس اللہ تعالیٰ کی کسی ایسی مخلوق کا جسے ہم دیکھ نہ سکتے ہوں محض اس بنا
پر انکار کرنا کہ وہ اگر ہے تو ہمیں نظر کیوں نہیں آتی ۔ دانشمندی سے بعید ہے۔ خود جن کے لفظ میں یہ
اشارہ موجود ہے کہ وہ ایک انسانی نظروں سے پوشیدہ مخلوق ہے اس مادہ سے جس قدر الفاظ نکلے ہیں
ان میں یہی معنے پائے جاتے ہیں ۔ مثلاً جنت ۔ جنة جو انسان کو چھپا کر تلوار کے حملے سے محفوظ رکھتی
ہے۔ جنین وہ بچہ جو ماں کے پیٹ میں پوشیدہ ہو۔ جنون ۔ عقل کو چھپانے والا مرض ۔ جن کا اطلاق
حدیث میں سانپ ، کالے کتے لکھی، چیونٹی ، وبائی جرمز ، بجلی ، کبوتر باز ، زقوم، بائیں ہاتھ سے کھانیوالا
بال پرا گندہ رکھنے والا ، غراب ، ناک یا کان کٹا ، شیر بر سردار وغیرہ پر بولا گیا ہے۔ جن لغت میں
بڑے آدمیوں پر بھی بولا گیا ہے۔ چنانچہ لکھا ہے جنّ الناس معظمهم شاید بڑے پیسے والے
ساہوکاروں کو بھی اسی لئے مہا جن کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں بھی یہ لفظ غریب لوگوں کے مقابل ایک
گروہ پر بولا گیا ہے۔
پہلے فرمایا: وَ قَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا بَلْ مَكْرُ الَّيْلِ وَ النَّهَارِ إِذْ
تَأْمُرُونَنَا أَنْ تَكْفُرَ بِاللَّهِ وَنَجْعَلَ لَهُ أَنْدَادًا - (سبا: ۳۴)
اس سے آگے فرمایا: بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُونَ ۔ (سبا: ۴۲)
سورة احقاف رکوع ۴ میں ایک گروہ کا ذکر ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن سننے آئے ۔
اور پھر اپنی قوم کی طرف واپس پھرے اور کہا ۔ يُقَومَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَبًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقًا
لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ وَ إِلَى طَرِيقِ مُسْتَقِيمٍ ۔ (الاحقاف: ۳۱) اسی طرح
جن میں جس گروہ کا ذکر ہے مفسرین نے لکھا ہے کہ وہ نصیبین کے یہودی تھے۔
سوره
( تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۲۹، ۲۳۰)
اے بے شک ہم نے آدمی کو بنا یا کھنکھناتی ہوئی مٹی سے جس پر کئی برس گزرے ہوں سیاہ کیچڑ بو دار سے۔ اور
جن کو انسان سے پہلے ہم نے پیدا کیا ٹو کی آگ سے ۔ ۲۔ اور کمزور بولیں گے متکبروں سے نہیں بلکہ تمہارے
رات دن کے منصوبوں نے ( ہمیں روکا ) جب کہ تم ہم کو حکم کرتے تھے اس بات کا کہ ہم اللہ کو نہ مانیں اور اس
کے ساتھ شریک ٹھہرائیں ۔ سے ہاں وہ پوجا کرتے تھے جنوں اور بھوتوں کی اور اکثر انہیں کا اعتقاد رکھتے تھے۔
ے اے ہماری قوم ! ہم نے ایک کتاب سنی جو نازل ہوئی ہے موسیٰ کے بعد تصدیق کرتی ہے سب اچھی باتوں کی جو
سامنے پیش ہوئی ہیں اور ایک سچی بات کی رہ نمائی کرتی ہے سیدھی راہ کی طرف۔
حقائق الفرقان
لد ٧
سُورَةُ سَبَا
۴۴۔ وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمُ ايْتُنَا بَيِّنَتٍ قَالُوا مَا هَذَا إِلَّا رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ
يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُكُمْ وَقَالُوا مَا هَذَا إِلَّا إِفْكَ مُفْتَرَى وَقَالَ
الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۔
-
ترجمہ ۔ اور جب ان پر پڑھی جاتی ہیں ہماری کھلی کھلی آیتیں تو پھر وہ آپس میں کیا کہتے ہیں کہ یہ تو ایک
آدمی ہی ہے، چاہتا ہے کہ تم کو اس سے روک دے کہ جس کی پوجا کرتے تھے ہمارے باپ دادا۔ اور
کہتے ہیں کافر یہ قرآن بھی تو ایک بنایا ہوا جھوٹ دکھتا ہے اور حق چھپانے والے کہتے ہیں حق بات کے
مقدمہ میں جب وہ ان کے پاس آئی کہ یہ تو صاف قوم سے قطع تعلق کرانے والی ہی بات ہے۔
تفسیر - سحر مبين - دل بابا تیں کرتا ہے۔ جو ہمیں اپنی قوم سے کٹوانے والی ہیں۔
دو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷)
۴۷۔ قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَ فُرَادَى ثُمَّ
تَتَفَكَّرُوا مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةِ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَى عَذَابٍ
شَدِيدٍ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں تو صرف ایک ہی بات کی نصیحت کرتا ہوں تم کو یہ کہ تم اٹھ کھڑے ہو اللہ کے
لئے دو دو اور ایک ایک پھر تم خوب غور کرو کہ تمہارے صاحب کو کچھ بھی جنون نہیں وہ تو تم کو بس ڈر سنانے
والا ہے ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے ۔
تفسیر - منصف آدمی و محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور عادات پر غور کرنے سے اچھی
طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کا دلی ارادہ کیا تھا۔ مقصود بالذات کیا امر تھا۔ آپ کے افعال اور اقوال
سے بقدر مشترک اتنا تو ثابت ہے کہ آپ دیوانے اور کم عقل نہ تھے۔ بھلا اتنا بڑا کام (عرب جیسے ملک
سے بت پرستی کا استیصال ) کیا ایک کم عقل کا کام ہے۔ خدا کیلئے ذرا یرمیاہ ۲ باب ۱۰ کو پڑھ لو۔ کیا کہتا
ہے۔ قیدار میں جا کر خوب سوچو اور دیکھو۔ ایسی بات کہیں ہوئی جیسی یہ بات ہے۔ کیا کسی قوم نے اپنے
انہوں کو جو حقیقت میں خدا نہیں بدل ڈالا ؟ معلوم ہوتا ہے یرمیاہ کے زمانے تک یہودی تعلیم کا اثر
حقائق الفرقان
۴۸۷
سُورَةُ سَبَا
عرب پر نہیں پڑا اور کچھ نہیں پڑا۔ پادریو! نبی کی ضرورت تھی یا نہ تھی ؟
جانتے ہو قیدار کون ہیں ۔ قیدار اسماعیل بن ابراہیم کا بیٹا ہے۔ یہاں اس کی قوم کی نسبت فرماتا
ہے بتاؤ عرب کی ایسی بت پرست قوم کو کس نے خدا پرست بنایا ؟ کیا کسی مرگی زدہ مجنون نے؟ سبحان
اللہ کس طرح فطرت کا خالق فطرت کی طرف متوجہ کرتا ہے اور کہتا ہے۔
قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَفُرَادَى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوا مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ
جنَّةٍ (سبا: ۴۷)
جنگل اور بیابان سے نکل کر بدوں سامان و اسباب اپنے دیکھتے دیکھتے ایک شخص صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا کو اپنا ہم خیال بنا گیا۔ ہزاروں ہزار مخلوق کو اپنے اوپر جان و مال سے فدا کر گیا۔ نہ کسی نے تیس
روپے پر پکڑوایا۔ نہ کسی نے اسے ملعون کہہ کر انکار کیا۔ سوچومتی ۲۶ باب ۱۶ و ۷۴
پادری صاحبان! اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مرگی کے مبتلا اور دیوانے تھے اور پھر اتنی دنیا پر
ایسا قابو پا گئے تو سچ سمجھو بڑا معجزہ کر دکھایا۔
معجزے کے کیا معنی؟ دوسرے کو عاجز کر دینے والا ۔ اتنی دنیا کے رسوم و عادات کو بدل دینا اور
عرب کی متفرق جماعت کو ایک اسلام کے رشتے میں منسلک کر دینا اور سب کو اس کا مصدق بنادینا ایک
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۸ - ۹)
بہت بڑا معجزہ ہے۔
بَيْنَ يَدَی عَذَابٍ شَدِيدٍ : یہودی مسیح کے وقت اتناز ور رکھتے تھے کہ پلاطوس کو ان کے ماتحت
کام کرنا پڑتا۔ مگر ایک وقت آیا کہ یہودی انہی عیسائیوں کے ہاتھ سے مذموم و مدحور ہو گئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
ا تو کہہ دے میں تو صرف ایک ہی بات کی نصیحت کرتا ہوں تم کو یہ کہ تم اُٹھ کھڑے ہو اللہ کے لئے دو دو اور ایک
ایک پھر تم خوب غور کرو تمہارے صاحب کو کچھ بھی جنون نہیں۔
حقائق الفرقان
لد ۷۷
سُورَةُ سَبَا
۴۸- قُلْ مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۚ وَهُوَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ -
ترجمہ ۔ اور کہہ دے کہ جو کچھ میں نے تم سے مزدوری مانگی ہو وہ تم ہی لے لو ( یعنی مجھے نہ دو )
کیونکہ میری مزدوری تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ ہر ایک شے کے سامنے موجود ہے۔
تفسیر۔ جو میں نے تم سے مانگا کچھ نیگ سو تمہیں کو پہنچے۔ میر انیگ ہے اسی اللہ پر ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵ حاشیه )
۵۰،۴۹ - قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَامُ الْغُيُوبِ - قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا
يُبْدِى الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ -
ترجمہ ۔ کہہ دے میرا رب سچا دین اتارتا جاتا ہے اور پھیلاتا جاتا ہے۔ وہ بڑا غیبوں کا
جاننے والا ہے۔ کہہ دو حق آچکا اور باطل کا نہ تو پہلا وار چلا اور نہ بار بار چلے گا۔
تفسیر - يَقْذِفُ بِالْحَقِّ ۔ حق کے ذریعے اس باطل کا سر توڑ دے گا۔ یہ پیشنگوئی ہے۔ اسی لئے
عَلَّامُ الْغُيُوبِ صفت کا ذکر ساتھ ہی کر دیا۔
مذہبوں میں اختلاف ہے مگر حق کا پانا کوئی ایسا مشکل امر نہیں ۔ مثلاً بت پرست ہیں ۔ صرف اتنا
غور کافی ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر جس کی پرستش کرتے ہیں۔ وہ خود اپنے ہاتھ سے گھڑتے ہیں۔ پھر نبیوں
کے منکر ہیں ۔ وہ دیکھیں کہ نبی پہلے اکیلا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ بھی غریب لوگ شامل ہوتے ہیں۔
مگر ہر نبی ضرور اپنے بڑے بڑے مخالفوں کے مقابل میں کامیاب ہوتا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ
راست بازوں کی جماعت حق پر ہے۔
نبی پر جنون کا شبہ بہت ہی کمزور بات ہے۔ کیا مجنون ایسی اعلیٰ تعلیم لاسکتا ہے اور ایسے قوانین
وضع کر سکتا ہے۔ اور اپنے کاموں کے نتیجے اپنی آنکھوں کے سامنے بار آورد یکھ سکتا ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷-۲۰۸)
حقائق الفرقان
۴۸۹
سُورَةُ سَبَا
نجات کے طالبو ! دین حق کے خواستگارو ! خیالات ایں و آں سے تھوڑی دیر سر کو خالی کر کے
ادھر متوجہ ہو جاؤ ۔ سوچو۔ کیا یہ زبردست پیشینگوئی پوری نہیں ہوئی۔ کیا ایک دنیا پر اس کی صداقت
ظاہر نہیں ہو گئی ۔ تیرہ سو برس ہوئے ۔ دین کامل ، توحید ، صداقت کے آفتاب نے سرزمین عرب
میں طلوع کیا۔ جس کی روشنی نہ صرف عرب میں بلکہ کل اقطار عالم میں پھیلی اور پھیل رہی ہے۔ اور
جب سے کبھی شرک ، کفر ، بدعت ، بت پرستی ، بطلان کی کالی بدلی اس کے پر جلال نورانی چہرے کو
محجوب نہ کر سکی۔
اسی پر کیا بس ہے۔ آپ نے بڑے اطمینان ، النبی الہام سے، پر جلال آواز سے ، بڑے
بڑے جلسوں اور محفلوں میں تاکیدی الفاظ میں زور سے کہہ دیا۔
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - (بنی اسرائیل: ۸۲)
پڑھنے والے دیکھ کیا یہ کلام قادر مطلق علام الغیوب کا نہیں؟ کیا انسان کی کمزور زبان اپنے ناقص
اور محدود علم سے ایسی پوری ہونے والی سیچ اور بالکل سچ خبر دے سکتی ہے؟ نہیں نہیں ہرگز نہیں۔ یقیناً
یقیناً یہ اسی ہمہ قدرت کا کلام ہے جس کا علم کامل غیر محدود ہے جس کے دست قدرت میں قلب انسان
کے انقلاب و تقلیب کی باگ ہے۔ اور زمانوں اور قوموں کی تبدیل و تغییر اسی کے بس میں ہے۔اسی
پاک عالم الغیب خدا نے اپنے برگزیدہ عبد مگر رسول کے منہ میں اپنا کلام دیا۔ جواسی کے بلائے سے
بولا اور اسی کے بتائے سے بتایا ۔ کیا ہی سچ بولا ۔ اور کیا ہی ٹھیک بتایا۔ فداہ امی و ابی صلی الله
عليه وسلم -
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۰٬۲۴۹)
وَمَا يُعِيدُ ۔ یہ ایک پیشگوئی ہے کہ مکہ میں پھر کبھی ایسی بت پرستی نہ ہوگی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
لے تو کہہ دے (اے محمد) اسلام آیا اور شرک بھا گا بیشک شرک بھاگنے والا ہے ۔
حقائق الفرقان
۴۹۰
سُورَةُ سَبَا
۵۱ - قُلْ إِنْ ضَلَلْتُ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَى نَفْسِي وَ إِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوحَى إِلَى
رَبِّي إِنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ -
ترجمہ ۔ کہہ دے اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی میرے ہی نفس کے لئے ہے اور اگر میں ہدایت
پر ہوں تو یہ اس وجہ سے ہے کہ وحی بھیجتا ہے میرا رب میری طرف۔ کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا سننے والا
تمہارے اعتراضوں کو اور بڑا نزدیک ہے سمجھانے کے یا عذاب دینے کے۔
تفسیر وَ إِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوحِی ۔ اور اگر میں سوجھا ہوں تو اس سبب سے کہ وحی بھیجتا ہے
مجھ کو ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۲ حاشیه )
۵۲ - وَ لَوْ تَرَى إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأَخِذُوا مِنْ مَكَانٍ قَرِيبٍ -
ترجمہ ۔ اور اگر تم دیکھتے تو تعجب کرتے جب یہ لوگ گھبرا اٹھیں گے پھر بھاگ کر بچ نہ سکیں گے
( عذاب سے ) اور پکڑے جائیں گے قریب ہی ۔
تفسیر ۔ وَأَخِذُوا مِنْ تَمَكَانِ قَرِيبٍ ۔ پکڑے جاؤ گے ایک مکان میں جو قریب ہے۔ چنانچہ بدر
میں ایسا ہوا۔ پھر مکہ میں ۔ چنانچہ وہاں انہی منکروں نے امنا کہا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
۵۴ - وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِنْ قَبْلُ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِنْ مَّكَانٍ بَعِيدٍ -
ترجمہ ۔ حالانکہ حق چھپاتے رہے یا قرآن کو نہ مانتے رہے پہلے سے اور بے دیکھے بہت دور سے
ہٹ کر غیب کے (تیر) مارتے رہے۔
تفسیر ۔ وَ يَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ ۔ یہ بکواس کرتے ہیں کہ یہ نبی کبھی کامیاب نہ ہوگا۔ اس کی اولا دکوئی
نہیں ۔ تم غیب کی باتوں سے بہت دور کے مکان میں ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
حقائق الفرقان
۴۹۱
سُورَةُ سَبَا
۵۵۔ وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّنْ قَبْلُ
إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُرِيبٍ ۔
ترجمہ ۔ اور آڑ کر دی گئی ان کے اور ان کی خواہشوں کی چیزوں کے بیچ میں جیسا کہ ان کے پہلوں
کے ساتھ کیا گیا جو اُن ہی کے طرح تھے ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی شک و ہلاکت میں
پڑے ہوئے تھے ۔
تفسیر - مدیب ۔ ہلاک کر نیوالا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)