سُوْرَۃُ فَاطِرٍ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
سُوْرَةُ فَاطِرٍ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
ہم سورہ فاطر کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے۔
٢- الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولَى أَجْنِحَةٍ
مثْنَى وَثُلثَ وَرُبَعَ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ سب ہی تعریفیں اللہ ہی کو ہیں وہ اللہ جو آسمان اور زمین کا بنانے والا ہے اور اس نے
فرشتوں کو رسول بنایا اور پر دار جن کے دو دو تین تین چار چار پر ہیں اور وہ زیادہ کر دیتا ہے پیدائش
میں جس کو چاہتا ہے۔ بے شک اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر اللہ تعالیٰ جو فرماتا
جو فرماتا ہے وہ حق ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات ، صفات ، اسماء ، اسماء کی نسبت ہمیں اتنا ہی
علم ہو سکتا ہے۔ جتنا وہ خود اپنے انبیاء ، اولیاء کی معرفت بتائے ۔ پس اللہ کی ذات وصفات ، ملائکہ ،
قبر ، حشر ، دوزخ ، جنت ، پل صراط کے متعلق ہمارا علم و ہی صحیح ہو سکتا ہے۔ جو خود اس نے فرما دیا اور
اسی حد تک ہمیں ان میں گفتگو کرنے کی اجازت ہے۔
أولى اجْنِحَةٍ ۔ یہ اللہ نے فرمایا کہ فرشتوں کے پر ہیں ۔ ان سے کیا مراد ہے۔ یہ اللہ ہی خوب
جانتا ہے۔ پھر وہ جنہوں نے فرشتوں کو بچشم خود دیکھا ۔ جس نے کچھ نہیں دیکھا۔ اس کا اعتراض
بیوقوفی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
أولى أجْنِحَة - صوفیوں نے لکھا ہے۔ میں اسکا ذمہ دار نہیں کہ عروج کے اسباب کا نام
اجنحة ہے۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)

حقائق الفرقان
۲
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
۴ - يَأَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُمْ
مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَإِنِّي تُؤْفَكُونَ
ترجمہ ۔ اے لوگو! یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہے کیا کوئی اور پیدا کرنے والا ہے اللہ کے سوائے
جو تمہیں آسمان اور زمین سے کھانا دے ۔ کوئی بھی سچا معبود نہیں مگر اللہ ہی ۔ تو پھر تم کہاں سے کہاں
بھٹکتے پھرتے ہو۔
تفسیر - لا إِلَهَ إِلا هُوَ - وہی کامل قدرتوں والا غیر محتاج ہے۔ جو کچھ کسی کو دیا ہے۔ وہ اس کی
عطاء ہے اور پھر محدود آئندہ کیلئے پھر محتاج کا محتاج ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۸)
- إِنَّ الشَّيْطَنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا إِنَّمَا يَدْعُوا حِزْبَهُ لِيَكُونُوا
مِنْ أَصْحُبِ السَّعِيرِ -
ترجمہ ۔ بے شک شیطان تو تمہارا دشمن ہی ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو۔ اس کے سوا نہیں کہ وہ تو
بلاتا ہے اپنی جماعت کو تا کہ وہ دہکتی آگ والوں میں داخل ہو جائیں ۔
تفسیر۔ تحقیق شیطان تمہارا دشمن ہے۔ سو تم سمجھ رکھو اس کو دشمن ۔ وہ تو بلاتا ہے اپنے گروہ کو اسی
واسطے کہ ہوویں دوزخ والوں میں ۔ ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۷۔ حاشیہ )
۹ - أَفَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَاهُ حَسَنَا ۖ فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَ
يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ فَلَا تَذْهَبُ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَاتٍ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا
رو پروور
يصنعون -
ترجمہ ۔ بھلا جس کو اپنی بداعمالی پسند آ گئی ہے اس نے ان کو اچھا بھی سمجھ لیا ہے کچھ شک نہیں کہ اللہ
جس کو چاہتا ہے راہ سے ہٹا دیتا ہے اور راہ راست پر چلاتا ہے جسے چاہتا ہے تو تیری جان نہ جاتی
رہے ان پر حسرتیں کھا کر بے شک اللہ جانتا ہے جو کر توت اور صنعت وہ کرتے ہیں۔
تفسیر - زين لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ - جس کو برے اعمال خوبصورت نظر آتے ہیں ۔
عب

حقائق الفرقان
فَرَاهُ حَسَنًا ۔ پھر اس بد عملی کو اچھا جانتا ہے۔
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ - خدا کی طرف سے گمراہی کا فرد جرم اُنہی پر لگتا ہے جو ضلالت کی راہ
عمداً اختیار کریں۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
ا - مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ
الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيَّاتِ لَهُمْ عَذَابٌ
شَدِيدٌ وَمَكَرُ أُولَبِكَ هُوَ يَبُورُ ۔
-
ترجمہ ۔ اور جو شخص عزت کا خواہاں ہے تو سب عزت تو اللہ ہی کی ہے۔ اُسی کی طرف چڑھتے ہیں
پاکیزہ کلمے اور عمل صالح (یعنی تقویٰ ) اللہ اس کو بلند کرتا ہے اور جو لوگ بڑی تدبیریں کرتے ہیں
ان کے لئے سخت عذاب ہے اور ان کی تدبیر ہی نابود ہونے والی ہے۔
تفسیر وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُه - سمجھایا کہ نیک باتوں کے ساتھ نیک اعمال بھی ضروری ہیں۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
۱۲۔ وَاللهُ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا وَمَا
تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۖ وَمَا يُعَمَّرُ مِنْ مُعَبَّرٍ وَلَا يُنْقَصُ مِنْ
عُمْرَةَ الَّا فِي كِتَبِ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرُ -
ترجمہ ۔ اور اللہ وہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے ( یعنی مجموعہ عناصر سے ) پھر تھوڑی سی چیز سے
( یعنی نطفہ سے ) پھر تم کو جوڑی جوڑی بنا دیا اور کوئی مادہ پیٹ سے نہیں رہتی اور نہ وہ جنتی ہے مگر اللہ ہی
کے علم سے اور نہ کوئی عمر دیا جاتا ہے بڑی عمر والا اور نہ کسی کی عمر کم کی جاتی ہے مگر سب اللہ کی حفاظت
میں ہے۔ بے شک یہ کام اللہ پر بہت آسان ہے۔
تفسیر - من عُمرہ ۔ اس کا کا مرجع کیا ہے۔ اس سے ایک مسئلہ حل ہوتا ہے۔ یہ ضمیر اس معمر کے
مثل کی طرف جاتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۰۸)
مسیح سے مراد مثیل مسیح

حقائق الفرقان
لد
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
۱۳ - وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرُنِ هَذَا عَذَبٌ فُرَاتٌ سَابِعٌ شَرَابُهُ وَ هُذَا مِلْحٌ
أجَاجُ وَ مِنْ كُلِّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَ تَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَ
تَرَى الْفُلْكَ فِيْهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اور دو دریا برابر نہیں ہو سکتے ایک تو میٹھا پیاس بجھاتا ہے جس کا پانی خوشگوار ہے اور یہ دوسرا کھارا
کڑوا اور دونوں میں سے تم کھاتے ہو تازہ تازہ گوشت اور زیور نکالتے ہو جس کو تم پہنتے ہو اور تو دیکھتا ہے
کشتیوں کو دریا میں پھاڑتی چلی جارہی ہیں تا کہ تم تلاش کرو اللہ کا فضل و دولت تا کہ تم شکر گزار بن جاؤ۔
تفسیر - وَ مِنْ كُلِّ تَأْكُلُونَ ۔ یعنی جس طرح ملح انجام سے بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ اسی
طرح انہی گندے لوگوں سے نیک بن کر اسلام میں آجائیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۸)
١٦ - يَأَيُّهَا النَّاسُ انْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ -
ترجمہ ۔ اے لوگو! تم سب فقیر ہو اللہ کی طرف اور اللہ ہی غنی اور بے پر وا تعریف کیا گیا ہے۔
تفسير الفقراء - امیر سے امیر انسان اللہ تعالیٰ کا محتاج ہے۔ ایک دم کا ایسا احتیاج ہے کہ یہ
زندگی و موت کا سوال ہے۔ اور پھر احتیاج بھی عجیب طور پر ہے کہ ایک طرف سے ہوا کے داخل
ہونے کا احتیاج ہے تو دوسری طرف ہوا کے خارج ہونے کا۔ ایک طرف پانی پینے کا احتیاج ہے۔ تو
دوسری طرف اس کے اخراج کی حاجت ہے۔
انسان حق کا بھی محتاج ہے۔ اور حق کے علم پر عمل کرنے کیلئے توفیق کے حصول کا بھی ایسا ہی محتاج
ہے۔ اگر خدا کا فضل نہ ہو تو بڑے بڑے عالم فسق و فجور میں مبتلا ہو جاویں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)
يَأَيُّهَا النَّاسُ انْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
بے ریب انسان اپنا خالق آپ نہیں ۔ نہ اس کے ماں باپ اور اس کے خویش اقارب نے جو
اسی کی استعداد کے قریب قریب ہیں اس کو گھڑ کر درست کیا۔ اپنی بدصورتی کو حسن سے بدلا نہیں سکتا۔
اے اے انسانوں تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی غنی حمد کیا گیا ہے۔

حقائق الفرقان
♡
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
اپنی طول و عرض پر متصرفانہ دخل نہیں رکھتا۔ معلوم نہیں کتنی مدت سے چھری لے کر اپنا پوسٹ مارٹم کر رہا
ہے۔ پر اس غریب کو اپنے بدن کے عجائبات کا بھی آج تک پتہ نہ لگا۔ مائیکروسکوپ ایجاد کر کے
کہتے ہیں پچھلوں نے پہلوں سے سبقت لی ۔ مگر عجائبات انسانی پر اور بھی حیرانی حاصل کی ۔
افعال الاعضاء کے محقق اور کیمیا گر اب تک کتاب قدرت کے طفل ابجد خواں ہیں ۔ صوفی ، یوگی ،
الہٰیات ،اخلاق ، طبعی والے قومی انسانیہ کا بیان کرتے کرتے تھک گئے۔ مگر احاطۂ علم النبی سے قطعاً
محروم چل دیئے ۔ اچھے فلاسفروں اور نیکو کار عقلاء کے گھروں میں ایسے جاہل کندہ ناتراش پیدا ہوئے
جنہوں نے اپنے مربیوں کی عمدہ عقل کو چرخ دے دیا ! اور وہ بیچارے کفِ افسوس ملتے رہ گئے۔ اور ان
سے کچھ بھی نہ ہو سکا کہ اپنی اخلاقی ارث سے انہیں تھوڑا ہی سا بہرہ مند کر جاتے۔ بڑے بڑے مدبر
اپنے عندیہ میں تدابیر کے ہر پہلو پر لحاظ کر کے مناسب وقت اور عین موافق لوازم کو مہیا کرتے ہیں۔
پھر نتائج سے محروم ہو کر اپنی کم علمی پر افسوس مگر قانون قدرت کے مستحکم انتظام کو دیکھ کر ہمہ قدرت
ذات پاک کا لابد اقرار کرتے ہیں ۔ سلیم الفطرت دانا جب تمام اپنے اردگرد کی مخلوق کو بے نقص ،
کمال ترتیب ، اعلیٰ درجہ کی عمدگی پر پاتے ہیں۔ ضرور بے تابی سے ایک علیم وخبیر قادر کے وجود پر
گواہی دیتے ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۸، ۱۲۹)
۲۵ - إِنَّا أَرْسَلْتُكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ -
ترجمہ ۔ ہم نے تجھ کو بھیجا ہے دین حق دے کر (دوستوں کو ) خوشی سنانے والا اور (دشمنوں کو )
ڈرانے والا ۔ اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا ہو ۔
تفسیر یہودی اللہ تعالیٰ کو جامع صفات کا ملہ یقین کرتے ہیں۔ پر اس کی روحانی تربیت کیلئے
ایک ہی یونیورسٹی یروشلم جیسے آریہ ورت ہی کو آر یہ لوگ یقین کرتے ہیں اور ایک ہی قوم کیلئے خدا کی
فرزندی کو محدود کرتے ہیں اور کہتے ہیں ۔ انبیاء اور خدا کی طرف سے مندر ایک ہی قوم بنی اسرائیل
سے پیدا ہوئے۔ گویا عموم رحمت الہیہ کے قائل نہیں ۔ قربان جائیے قرآن شریف کے جو فرماتا ہے۔
Microscope

حقائق الفرقان
۶
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) ۔
فائدہ۔ اسلامی عقائد میں یہ امر ضروری التسلیم ہے کہ سب انبیاء ورسل پر ایمان لایا جاوے
جو قوموں کے نذیر گزرے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی اور رسول ہو کر آئے ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۷)
کل دنیا میں منذرین کا آنا تسلیم فرمایا۔ اور انصاف سے مذاہب پر کلی انکار نہیں کیا بلکہ تمام
انبیاء ورسل پر یقین کرنا اور ان پر ایمان لانا سکھایا اور فرمایا۔
چکے ہیں۔
وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ - تمام امتوں میں نافرمانوں کو ڈر سنانے والے گزر
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۷)
یہ ایک ضروری بات ہے جو یاد رکھنے کے قابل ہے کہ قرآن کریم میں جس قدر قصص
مذکور ہوئے ہیں اُن نبیوں کے ہیں جہاں جہاں نبی کریم نے اور آپ کے صحابہ کرام نے پہنچنا
تھا۔ اور یہ بات ایسی خصوصیات کے لئے ہے ورنہ قرآن کریم تو صاف فرماتا ہے وَ اِن من
أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ یعنی کوئی امت ایسی نہیں جس میں خدا کی طرف سے ایک ڈرانے والا نہ
آیا ہو ۔ ایک طرف تو یہ حال ہے کہ کوئی قوم اور کوئی بستی نہیں جس میں اللہ تعالیٰ کا مامور نہ
آیا ہو ۔ دوسری طرف بہت سے ایسے رسول بھی ہو گزرے ہیں جن کا ذکر قرآن مجید میں نہیں
فرما یا تو ایک غور طلب بات ہے کہ کیا وجہ ہے کہ قرآن کریم انبیاء علیہم السلام کے ذکر کو ہیں اور
تیں کے اندر محدود کرتا ہے ۔ مجھے یہ بات بتلائی گئی ہے کہ ان ہی نبیوں کا ذکر قرآن نے فرمایا
ہے جن کے بلاد میں نافرمانوں اور فرماں برداروں کے نشانات صحابہ کرام کیلئے موجود ہیں اور
جہاں پیغمبر خدا نے کامیابی حاصل کرنی تھی ۔ اور صحابہ کرام نے دیکھ لینا تھا۔ لِيَهْلِكَ مَنْ
هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ - (الانفال: ۴۳) صحابہ وہاں پر پہونچے۔ ان کا
لے اور کوئی فرقہ نہیں جس میں نہیں ہو چکا کوئی ڈرانے والا ۔ ۲ وہی مرے جو مرتا ہے دلیل سے اور وہی
زندہ رہے جو زندہ رہتا ہے دلیل سے۔

حقائق الفرقان
نمونہ یہ تھا کہ نبی کی مخالفت اور متابعت کا کیا انجام ہوتا ہے۔
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
الحکم جلد ۵ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۱۴)
۲۸ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَاتٍ مُخْتَلِفًا
وام
ووووو
الْوَانُهَا وَ مِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِيضٌ وَ حُمْرُ مُخْتَلِفُ أَلْوَانُهَا وَ غَرَابِيبُ
و دو
سود
ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے پانی اتارا بادل سے پھر اس کے ذریعہ سے میوے پیدا
کئے ۔ طرح طرح کے ان کے رنگ ہیں ۔ اور پہاڑوں میں سرخ و سفید گھاٹینیں جن کے رنگ
مختلف ہیں اور بعض نہایت ہی کالے۔
تفسیر۔ باپ کے تقریباً ایک برس کے خیالات کا اثر نطفہ میں پڑتا ہے۔ پھر وہ ماں کے پیٹ میں
جاتا ہے تو ماں کے اور اس کے گھر میں آنے جانے والوں کا اثر پڑتا ہے۔ پھر ہم صحبتوں ، ہم نشینوں،
دعائیں کرنے والوں وغیرھم کا اثر ساتھ ساتھ ہوتا ہے۔ ۱۸ برس تک۔
انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاء ۔ یہی حال وحی الہی کا ہے۔
ثمرات - کھجور ۔ انگور ۱۲۰ قسم کے ہوتے ہیں ۔ جس طرح پانی ایک ہی ہے مگر بیجوں اور
زمینوں کے لحاظ سے مختلف ثمرات پیدا ہوتے ہیں ۔ اسی طرح خدا کی پاک وحی ( قرآن ) کا اثر بھی
مختلف طبائع پر مختلف ہوتا ہے۔
وَ مِنَ الْجِبَالِ۔ پہاڑ میں مختلف قسم کی پیداوار ہے۔ کہیں ہیرا ، کہیں کنکر۔ اسی طرح قرآن سننے
والوں کے کئی رنگ ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸-۲۰۹)
۲۹- وَ مِنَ النَّاسِ وَ اللَّهَ وَابِ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذَلِكَ إِنَّمَا
يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ ۔
-
ترجمہ ۔ اور آدمیوں میں اور چارپایوں میں اور بھولے جانوروں میں قسم قسم کے رنگ ہیں اسی

حقائق الفرقان
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
طرح ( اور مخلوقات ہے ) اس کے سوائے نہیں کہ اللہ کے بندوں میں علم والے تو وہی ہیں جو اللہ
سے ڈرتے ہیں ۔ بے شک اللہ بڑاز بردست ہے اور غفور ہے۔
تفسیر ۔ وَ مِنَ النَّاسِ ۔ اب کھول کر بیان فرمایا ہے کہ آدمیوں میں ہی مجدد ، مجدد ، آدمیوں میں ہی
ولی ، آدمیوں ہی سے نبی ، پھر آدمیوں ہی سے فاسق فاجر تک ہوتے ہیں۔
الْعُلَموا ۔ ان لوگوں میں سے عالموں کا نشان بتاتا ہے کہ ان کی گفتار ، کردار میں خشیت اللہ پائی
جاتی ہے۔ کوئی جیا جی جاننے والا ہو یا اسٹرانمر ہو یا منطقی ہو یا نجومی یا طبیب۔ خدا کے نزد یک عالم وہ
ہے جو خشیت اللہ رکھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
پھر اندرونی مشکلات قوم کو سمجھنے کے واسطے اہل دل گر وہ قوم کا دل اور علماء دماغ تھے۔ امراء حکومت
کرنے والے تھے۔ لیکن اگر اہل دل علماء اور امراء کے حالات کو غور سے دیکھیں تو ایک عجیب حیرت ہوتی
ہے۔ عظمت النبی اور خشیت الہی علوم قرآنی کے جاننے کا ذریعہ تھا إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ
العلموا یا یوں کہو کہ اہلِ دل گر وہ علماء سے بنتا ہے۔ یا اہلِ دل ہی عالم ہونے چاہیے تھے مگر یہاں یہ عالم
دوسرا ہے۔ فقر اور علم میں باہم تباعد ضروری سمجھا جاتا ہے اور کہہ دیا جاتا ہے کہ عالم اور فقر کیا؟ وہ علم جو
خشیت اللہ کا موجب ہوتا اور دل میں ایک رقت پیدا کرتا وہ علم جو خشیت اللہ کا موجب ہوتا۔ ہرگز
ہی
نہیں رہا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۳ - ۱۰ / اپریل ۱۹۰۱ء صفحہ ۷)
سچے علوم سے معرفت نیکی اور بدی کی پیدا ہوتی ہے اور خدا کی عظمت و جبروت کا علم ہوتا ہے اور
اس سے سچی خشیت پیدا ہوتی ہے اِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا یہ خشیت بدیوں سے محفوظ
رہنے کا ایک باعث ہوتی ہے اور انسان کو منتقی بناتی ہے اور تقویٰ سے محبت الہی میں ترقی ہوتی
ہے۔ پس خشیت سے گناہ سے بچے اور محبت سے نیکیوں میں ترقی کرے۔ تب بیٹرا پار ہوتا ہے اور
مامور من اللہ کے ساتھ ہو کر اللہ تعالیٰ کے غضبوں سے جو زمین سے یا آسمان سے یا جو سے نکلتے ہیں
محفوظ ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
ادنی محبوبوں کو اعلیٰ محبوبوں پر قربان کرنے کا نظارہ ہر سال دیکھتا ہوں ۔ اس لئے ادنی محبت کو

حقائق الفرقان
۹
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
اعلیٰ محبت پر قربان کرتا ہوں ۔ مثلاً سڑک ہے جہاں درخت بڑھانے کا منشاء ہوتا ہے۔ وہاں نیچے کی
شاخوں کو کاٹ دیتے ہیں۔ پھر درخت پر پھول آتا ہے اور وہ درخت متحمل نہیں ہو سکتا تو عمدہ حصے کے
لئے ادنی کو کاٹ دیتے ہیں۔
میرے پاس ایک شخص سردہ لایا اور ساتھ ہی شکایت کی کہ اس کا پھل خراب نکلا۔ میں نے کہا کہ
قربانی نہیں ہوئی۔ چنانچہ دوسرے سال جب اس نے زیادہ پھولوں اور خراب پودوں کو کاٹ دیا تو
اچھا پھل آیا۔ لوگ جسمانی چیزوں کے لئے تو اس قانون پر چلتے ہیں مگر روحانی عالم میں اس کا لحاظ کے لئے
نہیں کرتے اور اصل غرض کو نہیں دیکھتے علم کی اصل غرض کیا ہے۔ خشیۃ اللہ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ
عِبَادِهِ الْعُلَموا علم پڑھو اس غرض کیلئے کہ لوگوں کو خشیت اللہ سکھاؤ ۔ مگر علم کی اصل غرض خشیتہ ،
تہذیب النفس تو مفقود ہو گئی ۔ ادھر کتابوں کے حواشی پڑھنے میں سارا وقت خرچ کیا جا رہا ہے مگر
ان کتابوں کے مضمون کا نفس پر اثر ہو اسکی ضرورت نہیں ۔ میں رام پور میں پڑھتا تھا۔ وہاں دیکھتا
کہ لوگ مسجد کے ایک کونے میں صبح کی نماز پڑھ لیتے اور مسجد کے ملاں کو نہ جگاتے کہ رات بھر
مطالعہ کرتے رہے ہیں۔ انہیں جگانے سے تکلیف ہوگی ۔ علم تہذیب النفس کیلئے تھا مگر لوگوں نے
اسے تخریب نفس کا ہلی اور سستی میں لگا دیا۔ دوسروں کی اصلاح کے دعویدار ہیں ۔ مگر خود اپنی
( بدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه (۸)
اصلاح سے بے خبر ۔
٣٠ - إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَبَ اللَّهِ وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَ انْفَقُوا مِمَّا رَزَقْتُهُمْ
سِرًّا وَ عَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ -
-
ترجمہ ۔ جو لوگ کلام اللہ کو ( مطلب سمجھ کر تدبر کے ساتھ ) پڑھا کرتے ہیں اور نماز کو ٹھیک درست
رکھتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ دیا کرتے ہیں چھپا چھپا کر ( خلوص سے ) اور دکھا
دکھا کر ( ترغیب کے لئے ) وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی ڈوبے ہی گی نہیں ۔
تفسیر - يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ ۔ مومن وہی ہے جو ایسی تجارت کرے جس میں ٹوٹا نہیں ۔
عارضی و نمائشی چیزوں پر اتنا روپیہ نہیں صرف کرتا۔ ایک بزرگ ایک دعوت میں گئے ۔ معمولی کپڑے

حقائق الفرقان
۱۰
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
تھے۔ کسی نے نہ پوچھا۔ پھر آپ خوب لباس پہن کر گئے تو سب نے تعظیم دی۔ آپ بھی شور بہ وغیرہ
کی رکابی اپنے چوغہ پر ڈالنے لگے ۔ حاضرین نے تعجب کیا تو جواب دیا۔ مجھے تو کسی نے پوچھا نہیں ۔
یہ دعوت تو میرے کپڑوں کی ہے۔ انہی کو کھلاتا ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۚ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ
لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرُتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ
الْفَضْلُ الْكَبِيرُ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے وارث بنا یا کتاب کا ان لوگوں کو جنہیں ہم نے منتخب کیا اپنے بندوں میں سے
( برگزیدہ بندوں کی تین قسم ہیں ) کوئی تو اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے کوئی ان میں سے بیچ کی
چال چل رہا ہے اور ان میں سے کوئی نیکیوں میں آگے بڑھنے والے ہیں اللہ کے حکم سے۔ یہی تو
بہت بڑا فضل ہے۔
تفسیر۔ پھر وارث کیا ہم نے اپنی کتاب کا ان لوگوں کو جو برگزیدہ ہیں۔ پس بعض ان ؟ ان میں سے
ظالموں کا گروہ ہے جو اپنے نفس پر ظلم کرتے ہیں اور جبر واکراہ سے نفس امارہ کو خدا تعالیٰ کی راہ پر
چلاتے ہیں اور نفس سرکش کی مخالفت اختیار کر کے مجاہدات شاقہ میں مشغول ہیں ۔
دوسرا گروہ میانه رو آدمیوں کا ہے جو بعض خدمتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے نفس سرکش سے
بہ جبروا کراہ لیتے ہیں اور بعض النبی کاموں کی بجا آوری میں نفس ان کا بخوشی خاطر تابع ہو جاتا ہے اور
ذوق اور شوق اور محبت اور ارادت سے ان کاموں کو بجالاتا ہے۔ غرض یہ لوگ کچھ تو تکلیف اور مجاہدہ
سے خدا تعالیٰ کی راہ پر چلتے ہیں اور کچھ طبعی جوش اور دلی شوق سے بغیر کسی تکلف کے اپنے رب جلیل کی
فرماں برداری ان سے صادر ہوتی ہے۔
(۳) تیسرے سابق بالخیرات اور اعلیٰ درجہ کے آدمیوں کا گروہ ہے جو نفس امارہ پر بکلی
فتح یاب ہو کر نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں ۔

حقائق الفرقان
11
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
غرض سلوک کی راہ میں مومن کو تین درجے طے کرنے پڑتے ہیں۔ پہلے درجہ میں جب بدی کی
عادت ہو تو اس کے چھوڑنے میں جان پر ظلم کرے اور اس قوت کو دباوے۔ شراب کا عادی اگر شراب
کو چھوڑے گا تو ابتدا میں اس کو بہت تکلیف محسوس ہوگی ۔
شہوت کے وقت عفت سے کام لے اور قوائے شہوانیہ کو دبا وے۔ اسی طرح جھوٹ بولنے
والا ، ست ، منافق ، راست بازوں کے دشمنوں کو بدیاں چھوڑنے کیلئے جان پر ظلم کرنا پڑے گا تا کہ
یہ اس طاقت پر فاتح ہو جاویں۔
بعد اس کے میانہ روی کی حالت آوے گی کبھی کبھی بدی کے چھوڑنے میں گوکسی وقت کچھ
خواہش بد پیدا بھی ہو جاوے۔ ایک لذت اور سرور بھی حاصل ہو جایا کرے گا ۔ مگر تیسرے درجہ میں
پہونچ کر سابق بالخیرات ہونے کی طاقت آجاوے گی اور پھر خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کی بارش ہونے
لگے گی اور مکالمہ البی کا شرف عطا ہوگا۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۸۹۹ ء صفحہ ۲۔۳)
فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ - برگزیدوں کی تین حالتیں بتاتا ہے۔ بعض اوقات نفس پر جبر کر
کے بدی یا ممنوع شے سے رکنا پڑتا ہے بلکہ نیکی کرنے کے لئے بھی نفس پر بہت کچھ ظلم کرنا پڑتا ہے
مثلاً تہجد پڑھنے کے لئے اٹھنے کے واسطے بہت کچھ نفس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے پھر اس حالت
سے نکل کرمیانہ رو ہو جاتا ہے پھر نیکیوں کو لپک لپک کر لیتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ ۔ جو بدی کو چھوڑ کر نیکی اختیار کرنے کے لئے اپنے آپ کو تکلیف
میں ڈالے وہ کتاب کا وارث ہوتا ہے۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
۳۴- جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَ
وه
لُولُوا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ -
ترجمہ ۔ ہمیشہ کے باغ ہیں جن میں وہ رہیں گے۔ وہاں انہیں سونے کے اور موتی کے کڑے
پہنائے جان پہنائے جائیں گے یا دیئے جائیں گے اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا۔
تفسیر۔ انسان عالم کبیر ہے اور کائنات عالم صغیر یا کائنات عالم کبیر اور انسان عالم صغیر ۔ کچھ بھی

حقائق الفرقان
الم
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
ہو انسان کو چاہیے کہ خدا کی دی ہوئی قوتوں کو بر محل خرچ کرے۔ اگر ایسا کرے گا تو بہشتی زندگی کا
نمونہ اسی دنیا میں دیکھے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۹)
يُحَلَّوْنَ فِيهَا ۔ دنیا میں بھی اس جنت کا نمونہ صحابہؓ نے دیکھا۔ ان کو قیصر و کسری کے گھرانوں
کے زیور دیئے گئے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۹)
يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ ۔ یہ ایران کو فتح کرنے کی پیشگوئی ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۶)
۳۸- وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا
نَعْمَلُ أَوَ لَمْ نُعَمِّرُكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَاءَكُمُ النَّذِيرُ فَذُوقُوا
فَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ نَّصِيرٍ -
ترجمہ ۔ اور وہ چیخیں گے اس میں ( یہ دعائیں مانگتے ہوئے ) اے ہمارے رب ! ہم کو نکال کہ ہم
بھلے کام کریں گے ان کاموں کے سوائے جو ہم کرتے تھے (اللہ فرمائے گا یا ان کو جواب ملے گا ) کیا
ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں تم سونچ لیتے جس کو سونچنا ہوتا اور تمہارے پاس آچکا تھا ڈرانے
والا ۔ بس اب تو چکھو ( عذاب کا مزہ ) پھر ظالموں کا تو کوئی بھی مددگار نہیں ۔
تفسیر وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ ۔ بدیوں کا ارتکاب کر کے جب اس کا خمیازہ اٹھانا پڑتا ہے تو
بدکار چیختا ہے کہ مثلاً اس سوزاک و آتشک سے رہائی ہو۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ ۔ میرے نزدیک ادنیٰ حقدار ۱۸ سال ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
٣٩ إِنَّ اللَّهَ عَلِمُ غَيْبِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزوں کا کیونکہ وہ تو سینوں کے
بھیدوں کو بھی بڑا جاننے والا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی