سُوْرَۃُ فَاطِرٍ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
۱۳
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
تفسیر ۔ غَيْبِ السَّاتِ وَ الْأَرْضِ - غیب - رضائے الہی کی راہیں (۲)۔ جو موجود ہو کر
معدوم ہوگئی ہیں یا ہنوز عدم میں ہیں اور وجود میں نہیں آئیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
۴۰- هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَليفَ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ وَلَا
يَزِيدُ الْكَفِرِينَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا ۚ وَلَا يَزِيدُ الْكَفِرِينَ كُفُرُهُمْ إِلَّا
خَسَارًا -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے تم کو بنا دیا زمین میں خلیفے پھر جس نے حق کو چھپایا تو اس کی حق پوشی کا
وبال اسی کے سر پر ہے اور کافروں کے حق میں ان کا کفران کے رب کے نزدیک غصہ ہی زیادہ کرتا
ہے اور کافروں کا کفر تو اُن کے حق میں نقصان ہی بڑھاتا ہے۔
تفسیر فَعَلَيْهِ كُفُرُۂ انکار کا برا نتیجہ پاتا ہے۔
مَقْتًا - اللہ تعالیٰ کی ناراضی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
۴۲۔ اِنَّ اللهَ يُمْسِكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا وَ لَئِنْ زَالَتَا إِنْ
أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ کہیں اپنی جگہ سے ٹل نہ جاویں اور
اگر وہ مل جائیں تو اُن کو کوئی بھی تھام نہ سکے اللہ کے سوائے ۔ بے شک اللہ بڑا حلیم و غفور ہے۔
تفسیر آن تَزُولا - بعض دم دار ستارے ایسے ہیں کہ ان کی دم کی ٹکر سے زمین ٹکڑے
ہو جاوے۔
-
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
۴۴- اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَ مَكَرَ السَّيِّئُ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا
بِأَهْلِهِ فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ۚ وَ
لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِيلًا -
ترجمہ ۔ ان کے تکبر کرنے کی وجہ سے ملک میں اور بری تدبیر کرنے سے۔ اور بڑی تدبیر کا وبال ۔

حقائق الفرقان
۱۴
سُوْرَةُ فَاطِرٍ
کسی پر نہیں پڑتا مگر اسی تدبیر کرنے والے پر (یا جو اس کے لائق ہے ) تو کیا یہ اگلوں کے دستور ہی
کے منتظر ہیں تو تو ہرگز نہ پائے گا اللہ کے دستور میں کچھ تبدل ، اور ہرگز نہ پائے گا اللہ کے قاعدے
میں کچھ تغیر ( یعنی ان پر بھی عذاب آئے گا ) ۔
تفسير - الْمَكْرُ السَّي - مکر کے ساتھ سنی لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مکر کے معنے بڑے نہیں
جبھی تو اس کے ساتھ ستی لگایا۔
لِسُنَّةِ اللهِ تَحْوِیلا - سنت اللہ اور سنت اللہ میں فرق ہے۔ غُلَامُ زَيْدٍ۔ زید کا خاص
غلام - غُلَامُ لِزَيْدِ خاص غلام نہیں ۔ کوئی ایک ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹)
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَ
لكن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ
بَصِيرًا
ترجمہ ۔ اور اگر اللہ پکڑے لوگوں کو ان کے کرتوتوں کے سبب سے تو نہ چھوڑے اللہ پشت زمین پر
کسی جاندار کو لیکن اُن کو ڈھیل دے رہا ہے میعاد مقرر تک پھر جب ان کا وقت آ جائے گا تو اللہ دیکھ
ہی رہا ہے اپنے بندوں کو۔
تفسير - مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ ۔ چونکہ یہ چیزیں آدمی کی بہتری کے لئے ہیں۔ اس لئے فرمایا
جب انسان ہلاک ہو تو یہ چیزیں ہلاک۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)

آج 10 میں سے 10 باقی