سُوْرَۃُ یٰسٓ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۱۵
سُورَةُ يُسَ
سُورَةُ يُسَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سوره نیس کو اللہ کے بابرکت نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے۔
اس سورہ میں حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت ، قیامت کا ثبوت ، احباء کی
کامیابی ، اعداء کی ناکامی کا بیان ہے۔
۲ تا ۵- ليس - وَ الْقُرْآنِ الْحَكِيمِ - إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ عَلَى صِرَاطٍ
مُسْتَقِيمٍ -
ترجمہ ۔ اے انسان کامل اور سردار قابل ۔ اس حکمت والے قرآن کیف قرآن کی قسم ہے۔ کچھ شک
نہیں بے شک بے شک تو رسول ہے ۔ ( تجھ میں یہ کمال ہے کہ تو ) سیدھی راہ پر ہے ۔
تفسیر لیں ۔ اے انسان کامل! اے سردار! کامل انسان جو بات کہتا ہے وہ سچی ہوتی ہے۔
بڑے بڑے سردار بھی جھوٹ نہیں بولتے ۔
وَ الْقُرْآنِ الْحَكِيمِ - انسان کامل ہونا اور پھر حق و حکمت سے بھری ہوئی کتاب تیرے مرسل
ہونے کا ثبوت ہے پھر لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ خود اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کوئی صداقت و حکمت
کی بات نہیں جو تو نہیں لایا۔ اور تو اگلے نبیوں کے طرز پر ہے۔
عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ۔ وہ راہ جس پر چلنے سے انسان خدا کے حضور پہنچ جاتا اور ادھر اُدھر ہونے
سے مشکلات میں پڑتا ہے۔ تو اس پر ہے۔ یہ بھی صداقت کا ثبوت ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۰)
لیں ۔ وہ کامل انسان اور کامل سید ، سردار ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
حقائق الفرقان
۱۶
سُورَةُ يُسَ
، - تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ - لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا انْذِرَا بَاؤُهُمْ فَهُمْ غَفِلُونَ -
ترجمہ ۔ اتارا ہوا غالب کا ( یعنی تو بھی غالب ہوگا ) سچی کوشش پر بدلہ دینے والے کا ۔ نتیجہ یہ
ہے کہ تو ڈرا اُن کو جن کے قریب والے نہیں ڈرائے گئے اور وہ غافل ہیں ۔ تو
تفسیر - تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِیمِ ۔ یہ اور ثبوت ہے۔ قرآن اور اس کے لانے والے کی صداقت
کا۔ کیونکہ مومنوں کے شاملِ حال رحمتِ باری تعالیٰ ہوگی اور کفار پر عذاب آئے گا۔
مَا انْذِرَا بَاؤُهُمْ - قریب زمانہ یعنی ان کے باپ دادا میں نبی نہیں آیا۔ چونکہ یہ لوگ
غافل ہو گئے ۔ اور خدا تعالیٰ کو بھول کر بت پرستی میں محو ہو گئے ۔ اس لئے ضروری تھا کہ ان میں کوئی
نبی آوے اس زمانہ میں بھی امراء ، علماء ، فقراء ، تینوں مصلحان قوم کی حالت ایسی تھی تو خدا کا
فرستادہ آیا۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰)
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ بے شک پیشگوئی ان پر ثابت ہو چکی ہے تو وہ اکثر تو مانیں گے ہی نہیں ۔
تفسیر ثابت ہو چکی ہے بات ان بہتوں پر سودے نہ مانیں گے۔
۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۹ حاشیه )
- إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَلًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُونَ -
ترجمہ ۔ ہم ڈال دیں گے ان کی گردنوں میں طوق تو وہ ان کی ٹھوڑیوں تک ہوں گے تو وہ سر نہ
جھکا سکیں گے ۔
تفسير فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلاً - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قید میں جب کفار آئے تو یہی
حالت تھی اور اس طرح ظاہری طور پر بھی یہ بات پوری ہوئی ۔
۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰)
١٠ - وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاغْشَيْنَهُمْ فَهُمْ
لَا يُبْصِرُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور ہم نے بنادی ہے اُن کے آگے ایک دیوار اور ان کے پیچھے ایک دیوار پھر ہم نے ان کو
حقائق الفرقان
ڈھانپ دیا تو انہیں کچھ سوجھتا ہی نہیں ۔
۱۷
سُورَةُ يُسَ
تفسیر ۔ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا - آگے بڑھ نہیں سکتے کہ اسلام لائیں ۔ پیچھے ہٹ نہیں سکتے کہ
عذاب سے بچ جاویں اور یہ اس لئے کہ ان کے نزدیک ڈرانا نہ ڈرانا برابر یکساں ہے اور وہ ایمان
نہیں لاتے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۰)
۱۴- وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا اَصْحَبَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور ان کے لئے بیان کر اعلیٰ درجہ کی بات گاؤں کے رہنے والوں کی جب وہاں آئے
بھیجے ہوئے ۔
تفسیر ہزار ہا لوگوں نے چائنا ، جاپان ، انگلینڈ کو نہیں دیکھا مگر وہ ان کی ہستی پر محض شنید سے
یقین رکھتے ہیں بلکہ ان کے وجود پر قسم کھا سکتے ہیں۔ پھر بعض واقعات کو صرف ایک گواہی پر تسلیم کیا
جاتا ہے مثلاً کسی کا اپنے باپ کا بیٹا کا بیٹا ہونا جس کیلئے صرف اسکی ماں کی گواہی ہے۔ پھر فلاسفروں کے
اقوال میں اتنا اختلاف ہے کہ کسی صورت میں نہیں ملتا۔ مگر انبیاء کی جماعت ایسی جماعت ہے کہ
باوجود یکہ وہ آپس میں نہیں ملے اور مختلف زمانوں میں ہوئے ہیں۔ پھر بھی وہ اللہ ایک ہے پر اجماع
رکھتے ہیں۔
اس شہادت کو نہ ماننا کیسی بے ایمانی ہے۔ ایک عورت کی گواہی مان لینے والے اتنی بڑی
راست باز جماعت کی مجموعی گواہی کو نہ مانیں تو بہت بے انصافی ہے۔ پھر وہ لوگ بھی موجود ہیں
جنہوں نے خدا سے خود باتیں کی ہیں۔ ان کی باتیں نہ مانیں مگر فلاسفروں کی باتیں باوجود اس قدر
اختلاف کے مان لیں۔ تعجب ہے۔
مثلاً ۔ عجیب بات ۔
أَصْحَبَ الْقَرْيَةِ - مصر جس میں حضرت موسیٰ و ہارون گئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۰)
حقائق الفرقان
۱۸
سُورَةُ يُسَ
وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا - قرآن مجید و صیح حدیث میں اس قریہ یا ان مرسلوں کا نام ہے میرے
ضمیر میں حضرت موسی و حضرت محمد رسول اللہ و حضرت مسیح تین انبیاء ہیں جن کا ذکر ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
۱۵ - إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمُ
مرسلون -
ترجمہ ۔ جب ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے تو قوم نے دونوں کو جھٹلا یا پھر ہم نے عزت دی
تیسرے سے تو ان تینوں نے کہا ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ۔
تفسیر - بثالث - تیسر اعظیم الشان رسول بھجوایا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰)
فَعَزَّزْنَا بِثَالث - تیسرا (محمد مصطفی ) ایساز بر دست آیا کہ اس کی قوم سے کوئی لات وعڑی
کا پرستار نہ رہا۔ بلکہ تمام عرب مسلمان ہو گیا ۔ بلکہ تمام دنیا کے مذاہب کے معاہد اسی کے نام پر
فتح ہوئے ا۔ یوروشلم ۲- آتش کده آذر ۳۔ خانہ کعبہ ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶)
١٦ - قَالُوا مَا أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَمَا اَنْزَلَ الرَّحْمَنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ
الَّا تَكْذِبُونَ ۔
ترجمہ ۔ لوگوں نے کہا اجی تم تو ہمیں جیسے انسان ہو اور رحمن نے تو کچھ بھی نہیں اتارا پس تم تو
جھوٹ ہی کہتے ہو۔
تفسیر - مَا أَنْزَلَ الرَّحْمنُ مِنْ شَيْءٍ ۔ برہموؤں کا بھی یہی عقیدہ ہے۔ یہ لوگ تمام راستبازوں کو
جھوٹا سمجھتے ہیں۔ ان کی گندھ تعلیم سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ جن لوگوں نے سچائیوں کے پہچاننے
کیلئے اپنے آرام ، اپنی اولاد ، اپنا جاہ وجلال ، اپنے وطن کو چھوڑ دیا اور اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان
کو جھوٹ اور دروغ مصلحت آمیز سمجھنا حد درجے کی بے باکی ہے۔
حقائق الفرقان
۱۹
سُورَةُ يُسَ
كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت میں چند گھنٹے
دنیا کی
ٹھہرنے والے کی نسبت بھی یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ اس نے روایت میں جھوٹ بولا ۔ اور نہ د
مجموعی طاقت ایسے اتہام کو ثابت کر سکتی ہے۔ پس جس نبی میں یہ نور و ہدایت ہو کہ اس کی صحبت آدمی
کو اعلیٰ درجہ کا راست باز بنا دے۔ کیا وہ جھوٹا ہو سکتا ہے یا جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ بھی خدا پر ۔ خدا
نے کچھ وحی نہیں کی۔ اور وہ کہے مجھ پر وحی ہوئی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰)
۱۸ ۱۹ - وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلغُ الْمُبِينُ - قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرُنَا بِكُمْ لَئِنْ لَّمْ
الْبَلغُ الْمُبِينُ قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ
تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَسَنَكُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور ہم پر تو صرف کھول کر پہنچا دینا ہی ہے۔ قوم نے کہا ہم نے تم کو نا مبارک پایا اگر تم باز
نہ آؤ گے تو ہم تمہیں ضرور پتھروں سے مار دیں گے اور ہماری طرف سے تم کو ٹیس دینے والا عذاب
پہنچے گا۔
تفسیر الْبَلغُ الْمُبین - کھول کر بات پہونچا دینا ۔
تطيرنا ۔ بڑے بڑے دکھ دیکھے ہیں۔ تمہارے سبب سے۔ واقعی جب نبی آتا ہے۔ طاعون ،
قحط ، ہیضہ اور ہر قسم کی بلائیں آتی ہیں۔ اس میں ایک منشاء ایزدی ہوتا ہے۔ وہ یہ کہ لَعَلَّهُمُ
يَتَضَرَّعُونَ (الانعام: ۴۳) یعنی شوخی ، بے باکی سے باز آ کر خدا کے حضور گریہ وزاری کریں۔
اخَذْنَا أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَضْرَّعُونَ - (الاعراف: ۹۵)
اس سے طائر کا مسئلہ بھی حل ہوتا ہے۔ جہاں انسان جاوے اس کے ساتھ چیل کوے جاتے نظر آویں
تو یہ فتح مندی کا نشان ہے۔ (۲)۔ اسی طرح ہوا کا رُخ ادھر ہو جدھر سے یہ جاوے تو یہ بھی کامیابی کا
تفاؤل ہے ۔ (۳) ۔ جانور بیٹھ جاوے جس پر سوار ہوں (جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
لے بہت بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے۔
وہاں کے رہنے والوں کو سختی اور تکلیف میں لیا تا کہ وہ لوگ گڑ گڑا ئیں اور عاجزی کریں۔
حقائق الفرقان
۲۰
سُورَةُ يُسَ
کی اونٹنی حدیبیہ میں بیٹھ گئی ) تو یہ بھی اچھا نشان ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰)
وو
۲۰ - قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ اَبِنْ ذُكِّرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ
ترجمہ۔ نبیوں نے کہا تمہاری نحوست و بدشگونی تو تمہارے ہی ساتھ ہے۔ کیا اس وجہ سے کہ تم کو سمجھا یا
گیا۔ کچھ نہیں تم لوگ حد سے باہر نکلنے والے ہو۔
تفسیر - مُسْرِفُونَ ۔ خطا کار ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۲٬۵۱ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۰)
۲۷، ۲۸ - قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي
وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ -
ترجمہ ۔ کہا گیا جا جنت میں ( یعنی جنت کی بشارت دی گئی ) اس نے کہا کاش میری قوم جانتی۔
۲۸۔ کہ میرے رب نے کیسی عیب پوشی فرمائی اور مجھے کیسے عزت داروں میں رکھا۔
تفسیر - قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ - حضرت حق سبحانہ نے بذریعہ الہام جنت کی بشارت دی ۔ لوگ
کہتے ہیں اسے قتل کر دیا۔ قرآن مجید سے تو یہ بات ثابت نہیں ہوتی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
مومن اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والا بعد الموت معاً جنت میں داخل ہو جاتا ہے ۔ اور
شریر نار میں ۔ جیسے فرمایا ۔ قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَ
جَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ - ( يس : ۲۸،۲۷) (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۴)
۱- يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ -
ترجمہ ۔ افسوس ہے بندوں پر ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر وہ اس کی ہنسی اڑایا کرتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۲۱
سُورَةُ يُسَ
تفسیر - يَسْتَهْزِءُونَ - تحقیر کرتے ہیں ۔ یہی معنے ٹھیک ہیں۔
لد
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱)
٣٤- وَايَةٌ لَهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ -
ترجمہ ۔ اور ایک آیت ان کے لئے مردہ زمین ہے اس کو ہمیں نے زندہ کیا اور اس میں سے اناج
اگا یا جس میں سے وہ کھاتے ہیں ۔
تفسیر ۔ بندوں کو اللہ تعالیٰ سمجھانے کیلئے بہت سی مثال مثالیں بیان فرماتا ہے۔ تمثیلوں سے بات خوب
واضح ہو جاتی ہے۔
دنیا کی تمام مہذب قوموں کے لڑیچر میں یہ طرز پایا جاتا ہے۔ مسلمانوں میں مثنوی مولانا روم
اس کی بہترین مثال ہے۔
الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ ۔ یہ سمجھایا ہے کہ اس ملک میں اخلاقی حالت ، یک جہتی ، امن عامہ سب کچھ مر
چکا تھا۔
امن عامہ کا یہ حال تھا کہ ایک کتی کے بچے کے مرنے پر ہزاروں ہی کٹ کے مر گئے ۔ بت پرستی
جس کا لازمہ جھوٹے قصے ہیں کیونکہ پجاری اپنے اپنے بتوں کی فوقیت ثابت کرنے کیلئے عجیب عجیب
فسانے تراش لیتے ہیں ۔ جن ملکوں میں شرک ہوتا ہے۔ وہاں الہیات کا علم بالکل نہیں ہوتا۔ پہاڑوں
پر ایسی حالت بہت پائی جاتی ہے۔ یورپ میں قطعا بت پرستی ہی رہ گئی ہے۔
حضرت صاحب نے ایک موقع پر نہایت عمدہ نکتہ لکھا ہے کہ ان لوگوں نے نئی نئی ایجادیں کی ہیں
یہاں تک کہ خدا بھی نیا ہی گھڑ لیا ہے۔
لوتھر نے لکھا ہے کہ بدکاری کر اور پیٹ بھر کر ، کر۔ کیا مسیح تیرے لئے کفارہ نہیں ہوا۔ ایک
پڑھے لکھے شخص سے میں نے پوچھا۔ ایک شخص ننگے سر دو لکڑیاں ہاتھ میں لئے بھاگتا ہوا تمہاری کوٹھی باری کوهی
کی طرف آئے اور کہے۔ آئی ایم گاڑ ، آئی ایم گاڑ ۔ تو تم اسے کیا کہو گے۔ اس نے کہا کہ آپ گستاخی
حقائق الفرقان
کرتے ہیں۔ میں نے کہا۔ پاگل ہی کہتے ہیں۔
۲۲
سُورَةُ يُسَ
غرض خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب زمین مردہ ہوتی ہے تو آسمان سے جو پانی برستا ہے اس سے
وه بقاعده و وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ (طارق : ۱۲، ۱۳) زندہ ہو ہی جاتی ہے۔
اور جو جو بیچ بڑھنے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ وہ اس سے اُگ پڑتے ہیں۔ اسی طرح آسمانی وحی کا پانی
مردہ دلوں پر پڑ کر ( جن میں استعداد ہو ) ان کو زندہ کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
۳۷۔ سُبْحَنَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَ
روپوور
مِمَّا لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ وہ پاک ذات ہے جس نے پیدا فرمائے ہر چیز کے جوڑے جوڑے اس قسم میں سے جو
زمین اگاتی ہے اور خود ان کی ذات میں سے اور ان چیزوں میں سے جن کو وہ جانتے ہی نہیں ۔
تفسیر ۔ خَلَقَ الْأَزْوَاج - روئیدگی کے ساتھ اس کا ذکر کیا ہے کہ اس کو کھا کر نسل بڑھتی ہے۔ اس
تمثیل میں سمجھا دیا ہے۔ جیسے بارش ہو تو کوئی روئیدگی کو روک نہیں سکتا۔ اسی طرح یہ الہامی بارش جو ہوئی۔ تو
اب اس کے نتیجہ سے ایک قوم پیدا ہونے والی ہے۔ تم اسے روک نہیں سکتے ۔
دور کیوں جاؤ۔ اس گاؤں میں بھی ایک شخص پر خدا کے فضل کی بارش ہوئی۔ اور پھر با وجود سخت
مخالفت کے ایک قوم خدا کے دین پر چلنے والی پیدا ہو گئی ۔ اور تم جو یہاں دو تین سو بیٹھے ہو۔ یہ اسی کا
ثبوت ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
مِمَّا لَا يَعْلَمُونَ ۔ تمام نر و مادہ کا علم دنیا کو نہیں ۔ پتھروں کے ، درختوں کے۔ دونوں کے
جوڑے ہوتے ہیں۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶-۴۷۷)
ا اور قسم ہے برسات والے آسمان کی ( کیونکہ زمین سے پانی جا کر واپس آتا ہے ) ۔ اور زمین کی قسم جو بہت
پھٹ جاتی ہے ( بسبب جھاڑ اور روئید گیوں اور دوسرے صدمات کے )۔
حقائق الفرقان
۲۳
سُورَةُ يُسَ
۳۹- وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٌّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ -
ترجمہ ۔ اور آفتاب بہہ رہا، چل رہا ہے اپنی قرار گاہ پر ۔ یہ زبردست علیم کے اندازے باندھے
ہوئے ہیں۔
تفسیر - لِمُسْتَقَر تھا ۔ گردش کی مقرر کردہ جگہ ۔ ایک طرف خط جدی ۔ ایک طرف خط سرطان ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱)
۴۰- وَالْقَمَرَ قَدَّرُ لَهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ -
ہوجاتا ہے۔
ترجمہ ۔ اور چاند کی ہم نے مقرر کر دی ہیں منزلیں یہاں تک کہ پلٹ آیا جیسی پرانی ڈالی ۔
تفسیر۔ اور چاند کیلئے ہم نے منزلیں مقرر کر دیں۔ یہاں تک کہ آخر کا روہ چاند پرانی ٹہنی کی طرح
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۸)
۴۱- لا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَ
كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ -
ترجمہ ۔ نہ تو سورج ہی سے یہ ہو سکتا ہے کہ وہ چاند کو آ پکڑے اور نہ رات ہی دن سے آگے بڑھ
سکتی ہے اور وہ سب آسمانوں میں تیر رہے ہیں ۔
تفسیر ۔ سورج کو طاقت نہیں کہ چاند کو دبوچ لے یا اس سے جاملے ۔ اور نہ رات دن سے آگے نکل
سکتی ہے۔ بلکہ یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک میں تیرتے ہیں۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۸)
۴۲ - وَآيَةٌ لَهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ -
ترجمہ ۔ اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے اٹھا لیا ان کی ذریت کو بھری ہوئی کشتی میں ۔
وس سود
تفسیر- حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ ۔ اب بھی جس کی اولا د بحری سفر کے ذریعے ولایت پہنچتی ہے وہ بڑا فخر
-
کرتا ہے۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷)
حقائق الفرقان
۲۴
سُورَةُ يُسَ
۴۵،۴۴- وَ اِنْ نَّشَأْ نُغْرِقُهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنْقَذُونَ إِلَّا
رَحْمَةً مِنَّا وَ مَتَاعًا إِلَى حِينٍ -
ترجمہ ۔ اور ہم چاہیں تو ان کو ڈبا دیں تو ان کا کوئی رونے والا نہیں اور نہ وہ خارج کئے جائیں ۔ مگر
ہماری ہی رحمت ہے اور ان کو فائدہ پہنچتا ہے جے تک ۔
ود
تفسیر ۔ وَإِن تَشَا نُخْرِقُهُمْ - پیشگوئی فرماتا ہے کہ تم بھی اسی زمین پر بصورت گستاخی و
نبی غرق کر دیئے جاؤ گے اور تمہارا کوئی فریا درس نہ ہوگا ۔ فریادرس
گستاخی و مقابله
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱)
٢٦ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ کو سپر بناؤ اور اللہ یا ان پیشگوئیوں سے ڈر کر ) جو تمہارے
آگے ہیں اور جو تمہارے پیچھے ہیں تا کہ تم پر رحم کیا جائے ۔
تفسیر - مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ ۔ جو عذاب تمہارے سامنے ہے۔
وَمَا خَلْفَكُم - جو عذاب پیچھے آنے والا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
۴۸ - وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ
امَنُوا أَنْطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو تم کو دیا ہے اس میں سے کچھ خرچ کرو تو حق
چھپانے والے منکر ایمانداروں سے کہتے ہیں کیا ہم ایسے کو کھلائیں جس کو اللہ چاہتا تو خود کھلا
دیتا کچھ شک نہیں کہ تم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔
تفسیر قرآن کریم میں لباس اور مکان دینے کی تاکید نہیں آئی۔ جس قدر کھانا کھلانے کی آئی
ہے۔ ان لوگوں کو خدا نے کافر کہا ہے جو بھوکے کو کہہ دیتے ہیں کہ میاں تم کو خدا ہی نہ دے دیتا اگر دینا
منظور ہوتا ۔ قرآن کریم کے دل سورہ یس میں ایسا لکھا ہے قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا
انْطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ الله اطعمة آجکل چونکہ قحط ہو رہا ہے۔ انسان اس نصیحت کو یاد رکھے اور
حقائق الفرقان
۲۵
سُورَةُ يُسَ
دوسرے بھوکوں کی خبر لینے کو بقد روسعت تیار رہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی محبت کیلئے یتیموں ، مسکینوں اور
پابندِ بلا کو کھانا دیتا رہے مگر صرف اللہ کیلئے دے۔ یہ تو جسمانی کھانا ہے۔ روحانی کھانا ایمان کی باتیں ،
رضاء الہی اور قرب کی باتیں ، یہاں تک کہ مکالمہ الہیہ تک پہونچادینا۔ اسی رنگ میں رنگین ہوتا ہے یہ
بھی طعام ہے۔ وہ جسم کی غذا ہے یہ روح کی غذا (الحکم جلد ۳ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۸۹۹ صفحه ۴)
۵۱ - فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ -
ترجمہ ۔ پھر نہ کچھ وصیت ہی کر سکیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف واپس ہی جاسکیں گے۔
تفسیر - فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً - نہ خود کچھ کر سکو گے ۔ نہ کہ و گے ۔ نہ کسی کو کہہ سکو گے کہ ہمارے
-
ہمارے بعد
یوں انتظام کرنا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
بدر میں مارے گئے ۔ نہ وصیت کر سکے۔ نہ لوٹ کر گھر جا سکے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷)
۵۲ - وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُمْ مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب پھونکا جائے گا صور میں تو وہ اپنے مقاموں میں سے اپنے رب کی طرف
دوڑ پڑیں گے ۔
تفسیر نُفِخَ فِي الصُّورِ ۔ جب ہمارا بگل بجے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
۵۳ - قَالُوا يُوَيْلَنَا مَنْ بَعَثْنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا هُذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَ صَدَقَ
الْمُرْسَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور کہیں گے ہائے ہماری کم بختی! ہم کو کس نے اٹھادیا ہماری خواب گاہ سے یہ تو رحمن کا وعدہ
ہے سچ کہا تھا نبیوں نے ۔
-
تفسیر مِنْ تَرْقَدِنَا ۔ ہماری آرام کی جگہ ۔ اعتراض کیا جاتا ہے۔ کیا کفار کیلئے قبر آرام گاہ
ہے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ نسبتی امر ہے۔ آنے والے عذاب کے مقابل میں یہ عذاب قبر
حقائق الفرقان
موجب آرام ہی تھا ۔
ه
۲۶
بموتش بگیر تا بمرض راضی شود !
سُورَةُ يُسَ
سے بھی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
٢٠ - وَامْتَارُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ -
ترجمہ ۔ (اور ہم فرمائیں گے ) آج الگ ہو جاؤ اے قطع تعلق کرنے والے لوگو!۔
تفسير - الْمُجْرِمُونَ ۔ قطع تعلق کرنے والے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱)
٦١ - اَلَمْ اَعْهَدُ إِلَيْكُمْ يُبَنِي آدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَنَ إِنَّهُ لَكُمْ
عَدُوٌّ مُّبِينٌ ۔
ترجمہ ۔ کیا میں نے تم کو حکم نہیں بھیجا تھا اے آدم کی اولاد ! کہ تم شیطان کی پوجا نہ کرنا بے شک وہ
تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔
تفسير - الشيطن ۔ خدا سے دور ۔ ہلاک شدہ روحیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱)
٦٣ - وَ لَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِيلًا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور شریر ہلاک کرنے والے نے گمراہ کر دیا تم سے بہتوں کو۔ تو کیا تم کچھ بھی عقل نہیں رکھتے۔
تفسیر - آضل ۔ ہلاک کر دیا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیا - اضل - ہلاک کر دیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱)
٦٦ - اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ
بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ آج ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر اور ہم سے بات کریں گے ان کے ہاتھ اور گواہی
دیں گے ان کے پاؤں کہ وہ کیا کمائی کیا کرتے تھے۔
ے اس کو مرنے سے روکو یہاں تک کہ وہ اپنے مرض پر راضی ہو جائے۔