سُوْرَۃُ یٰسٓ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2
حقائق الفرقان
۲۷
سُورَةُ يُسَ
تفسیر تُكَلِّمْنَا أَيْدِيهِمْ ۔ طب پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض بیماریاں صرف ہاتھ دیکھنے سے
معلوم ہو جاتی ہیں۔ بعض بیماریاں پیچھے مڑ کر چلانے سے پتہ لگ سکتا ہے۔ یہ تو دنیا کا حال ہے۔ آخرت
میں تو سب کچھ ظاہر ہو جائے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه (۲۱۲)
٦٩ - وَمَنْ تُعَمِّرُهُ نُنَكِسُهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ ۔
و
ترجمہ ۔ اور جس کو ہم زیادہ عمر دیتے ہیں تو اس کو اوندھا کر دیتے ہیں خلقت میں ۔ تو پھر کیا وہ سمجھتے ہی نہیں۔
تفسیر - من نُعَمِّره - خواہ بحیثیت قومی یا بحیثیت سلطنت یا بحیثیت عظمت۔
نُنَكِسُهُ فِي الْخَلْقِ ۔ یہ قانون تمام اشیاء عالم میں ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲)
انسان بہت بڑے بڑے ارادے کرتا ہے۔ بچپنے سے نکل کر جب جوانی کے دن آتے ہیں اور
جوں جوں اس کے اعضاء نشو و نما پا کر پھیلتے ہیں اور قومی مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کے ارادے بھی وسیع
ہوتے جاتے ہیں۔ ایک بچہ رونے اور ضد کرنے کے وقت ماں کی گود میں چلے جانے یا دودھ پی لینے
سے یا تھوڑی سی شیرینی یا کسی تماشے کھیل سے خوش ہو سکتا ہے اور اس کے بہلانے کے واسطے بہت
تھوڑی سی تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے یا یوں کہو کہ ایک بچے کی خوشی اور خواہشات کا منزل مقصود
بہت محدود ہوتا ہے۔ مگر جوں جوں وہ ترقی کرتا اور اس کے قومی مضبوط ہوتے جاتے ہیں توں توں اس
کے ارادوں اور خواہشات کا میدان بھی وسیع ہوتا چلا جاتا ہے۔ ہے۔ حتی کہ قرآن شریف کی اس آیت
أَوَ لَمْ نُعَيْرُكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَاءَكُمُ النَّذِيرُ (فاطر: ۳۸) کا مصداق بن جاتا
ہے۔ اس دور کا پہلا درجہ ۱۸ سال کی عمر ہوتی ہے۔ اسوقت انسان میں عجیب عجیب قسم کی اُمنگیں پیدا
ہوتی ہیں۔ ایسے وقت میں جبکہ انسان کے قوامی بھی مضبوطی اور استویٰ کی حد تک پہنچ جاتے ہیں اور اس
کے ارادے بھی بہت وسیع ہو جاتے ہیں۔ رسول اکرم نے ہر نمازی کو جن میں یہ لڑکا بھی داخل ہے
طول امل اور ہموم و عموم سے پناہ مانگنے کے واسطے حکم دیا ہے۔
اے کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں تم سونچ لیتے جس کو سونچنا ہوتا اور تمہارے پاس آچکا تھا ڈرانے والا۔
حقائق الفرقان
۲۸
سُورَةُ يُسَ
ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ رسول اکرم نے ایک چار کو نہ شکل بنائی اور اس کے وسط میں
ایک نقطہ بنا کر فرمایا کہ یہ نقطہ انسان ہے اور دائرہ سے مراد اجل ہے۔ یعنی انسان کو اجل احاطہ کئے
ہوئے ہے اور پھر انسانی امانی اور آرزوئیں اس سے بھی باہر ہیں۔ یہ سچی بات ہے کہ انسان بڑے
بڑے لمبے ارادے کرتا ہے جو سینکڑوں برسوں میں بھی پورے نہیں ہو سکتے مگر اس کی اجل اسے ان
ارادوں تک پہنچنے سے پہلے ہی دبا لیتی ہے۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ اپریل ۱۹۰۸ صفحه ۶،۵ )
ا - لِيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيَّا وَ يَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ نتیجہ یہ کہ اس کلام سے اس کو ڈرائے جو جان رکھتا ہو ( معلوم ہوا کہ کا فر مردے ہیں کیونکہ )
ثابت ہو چکی ہے بات کافروں پر۔
تفسیر ۔ يَحِقَ الْقَوْلُ ۔ فرد جرم لگے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲)
۔ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُحْضَرُونَ -
ترجمہ ۔ وہ ان کی مدد نہیں کر سکیں گے اور وہ بت اور جھوٹے معبودان کے لشکر بنا کر حاضر کئے
جائیں گے۔
تفسير - لا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ ۔ وہ بت مشرکان مکہ کو کچھ مدد نہ دے سکے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲)
۷۹- وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَ نَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور ہمارے لئے مثالیں دینے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ لگا کہنے کون زندہ کرے گا یہ
خالی کھوکھلی ہڈیئیں ۔
تفسير - مَنْ يُنِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيم ۔ کھو کھل ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۹)
حقائق الفرقان
۲۹
سُورَةُ يُسَ
۸۳ - إِنَّمَا أَمْرَةً إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ترجمہ ۔ اس کے سوا نہیں کہ جب وہ چاہے کسی چیز کو بنانا تو وہ اس چیز کو کہہ دیتا ہے ہو تو وہ ہو جاتی
ہے۔
تفسیر اس کی بات ہے کہ جب ارادہ کرتا ہے کسی نے کا توفرماتا ہے کہ واپس ہو پڑتی ہے۔
ہو
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۹)