سُوْرَۃُ الصّٰٓفّٰتِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
سُورَةُ الصَّفْتِ
سُوْرَةُ الصَّفْتِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ صافات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے باعظمت نام سے جس نے سب ہی کچھ مہیا کر دیا
اور ہر قسم کی محنت کا صلہ دینے کو تیار ہے۔
۲ تا ۵- وَ الصَّفْتِ صَفًّا - فَالرَّجِرْتِ زَجْرًا - فَالتَّلِيتِ ذِكْرًا إِنَّ الهَكُمُ
لوَاحِد -
ترجمہ ۔ قسم ہے صفوں میں صف بستہ ہونے والوں کی ۔ پھر انتظا ما ڈانٹنے والوں کی ۔ پھر وعظ
سنانے والوں کی ۔ کہ تمہارا اللہ تو بس ایک ہی اللہ ہے۔
تفسیر والصفتِ صفا۔ اگر بڑے لائق لوگوں کی صفیں عمدہ صف باندھ کر کسی عظیم الشان مذہب
کی تحقیق میں بیٹھیں ۔
۔
فالزجرت زجرا - وہ مجلس اتنی بڑی ہو کہ پولیس کا انتظام کرنا پڑے۔
فالتليت ذكرا ۔ پھر اس میں بڑے بڑے لیکچر ا ر اپنے اپنے مضمون پڑھیں ۔
إِنَّ الهَكُمُ لَوَاحِدٌ - تو خلاصہ یہی نکلے گا کہ اللہ ایک ہے۔ واقعہ میں مخلوق پرست کے پاس
کوئی دلیل نہیں ہوتی ۔
ایک بت پرست رئیس سے میری گفتگو ہوئی۔ اس نے کہا۔ قدیم مذہب اچھا ہوتا ہے۔ میں
نے کہا فرمائیے ۔ رام چندر کس کی پرستش کرتے تھے ۔ آخر چلتے چلتے وہ اس بات پر پہونچ گیا کہ
ایک خدا کی
عیسائیوں سے بھی یہی سوال کیا ہے کہ کنواری کا بیٹا جب دنیا میں نہیں آیا تھا تو کس کی پرستش

حقائق الفرقان
۳۱
سُورَةُ الصَّفْتِ
لوگ کرتے تھے۔ تو ان کو ماننا پڑا ہے۔ اس واحد معبود حقیقی کی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۲)
والصفتِ صفا - صفیں باندھ لی جائیں ۔ لیکچرار لیکچر دیں۔ پولیس کا انتظام بھی ہو تو یہ ثابت ہوگا
کہ اللہ ایک ہے۔ اس کا نمونہ جلسہ اعظم مذاہب میں ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷)
٦ - رَبُّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِ -
ترجمہ ۔ وہ ربّ ہے آسمان اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے اور وہ مشرقوں کا رب ہے۔
تفسير - رَبُّ الْمَشَارِقِ - شروق نور کے حصول کا نام ہے۔ تمام نوروں کا سر چشمہ وہی رب
ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه (۲۱۲)
تا 11 - إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِزِينَةِ الكَوَاكِبِ وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَن
مَّارِدٍ لَا يَسْمَعُونَ إِلَى الْمَلَا الْأَعْلَى وَ يُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ دُحُورًا وَ
لَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ - الَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبُ -
ترجمہ ۔ ہم نے سامنے والے آسمان کو آراستہ کیا ہے ستاروں کی زینت سے۔ اور محفوظ رکھا ہے
شیاطین اور منجم سے۔ (جو اطاعت سے خارج ہیں ) وہ کان نہیں لگا سکتے بڑی مجلس کی طرف اور پھینکے
جاتے ہیں ہر طرف سے۔ پڑتی ہیں دھتکاریں (ان پر ) اور ان کے لئے عذاب ہے ہمیشہ کا۔ کوئی
جھپٹے کسی امر کے دریافت کرنے کے لئے تو چمکتا ہوا شہاب اس کے پیچھے پڑتا ہے۔
تفسیر۔ ہم نے خوشنما بنا یا اس ورلے آسمان کو کواکب کی زینت سے اور محفوظ کر دیا ہم نے اسے
ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک ہونے والے متکبر ضدی سے ۔ ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے اور ہر جانب
سے دھکیلے جاتے ہیں ۔ دھتکارے جاتے اور ان کیلئے دائمی دکھ دینے والا عذاب ہے۔ ہاں اگر کوئی
چھٹی مارے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہاب ثاقب ، میٹیارز ، الکا پات۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۷)

حقائق الفرقان
۳۲
سُورَةُ الصَّفْتِ
شَيْطَنِ مَّارِدٍ ۔ ایک مخلوق ہے جو نا پاک اور مخلوق سے دور رہتی ہے۔ عرب اسے کا ہن کہتے
ہیں۔ شانہ بین بھی انہی میں داخل ہیں ۔ وہ انبیاء کی اتباع نہیں کرتے اور غیب کی باتوں کی ٹوہ میں
لگے رہتے ہیں ۔
لَا يَسْمَعُونَ إِلَى الْمَلَا الْأعلى - جبرائیل اور اس کے قرب والے ملائکہ تک ان کی رسائی نہیں ۔ مگر
وہ زمین کے ملائکہ یا ادھر اُدھر سے کچھ اڑا لیتے ہیں۔ کچھ جھوٹ ملا دیتے ہیں۔
شِهَابٌ ثَاقِب - چمکتا ہوا شعلہ پڑتا ہے اور وہ جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲)
الْمَلا الأعلى - جناب البہی کا الہام اولا جن کو پہنچتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷)
۲۳ ، ۲۴ - احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَ أَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ مِنْ
دُونِ اللَّهِ فَاهُدُ وَهُمْ إِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِ -
ترجمہ ۔ حکم ہو گا جمع کرو ظالموں کو اور ان کے ساتھ والوں اور مردوں اور عورتوں کو اور ان کو
جن کی یہ پوجا کرتے تھے۔ اللہ کے سوا ۔ پھر اُن کو دوزخ کے راستہ پر چلاؤ۔
تفسیر ازواج جمع ہے زوج کی اور زوج کے معنی ہیں۔ ساتھی (الْأَزْوَاجُ : الْقُرَنَاءُ) یعنی
ازواج بمعنی ساتھی کے ہیں۔
سُبْحَنَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنْفُسِهِمْ لا
(سیپاره ۲۳۔ رکوع ۲- سوره لیس:۳۷) سورہ!
فَنِيَةَ أَزْوَاجٍ مِنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ
سیپارہ ۸۔ رکوع ۴- سورة الانعام : ۱۴۴)
وَآخَرُ مِنْ شَكْلِهِ أَزْوَاجُ - -
(سیپارہ ۲۳۔ رکوع ۱۳- سوره ص : ۵۹)
ے پاک ذات ہے وہ جس نے بنائے جوڑے سب چیز کے اس قسم سے جو اُگتا ہے زمین میں اور ان کے نفسوں
سے۔ ۱۲
پیدا کئے آٹھ نر اور مادہ بھیڑ میں سے دو اور بکریوں میں سے دو۔ ۱۲
شکل کا طرح طرح کی چیزیں۔ ۱۲
اور کچھ اور اسی

حقائق الفرقان
۳۳
سُورَةُ الصَّفْتِ
فَاخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْ نَبَاتِ شَى -
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ (سیپاره ۱۴۔ رکوع ۶ - سورة الحجر:۸۹)
سیپاره ۱۶۔ رکوع ۱۱- سوره طه : ۵۴)
دیکھو ان تمام محاورات میں جو رواں معنی کرنا ہر گز صحیح نہیں۔ یہاں ہر جگہ ازواج کے معنے ساتھ
والے کے ہیں۔ مطلب آیت کا نہایت صاف ہے کہ بڑے بڑے ظالم بدکار اور ان کی جنس کے سنگی
ساتھی سب کو دوزخ میں لے جاؤ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۱-۱۳۲)
بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ ۔
ترجمہ - حالانکہ وہ تو سچا دین لے کر آیا ہے اور وہ تمام پیغمبروں کا مصدق ہے۔
تفسیر - وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ - قرآن شریف نے تمام رسولوں کی تصدیق کی۔ جو صداقتیں
انہوں نے مختلف زمانوں میں پیش کیں ۔ وہ سب قرآن مجید میں موجود ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲)
٦٦ - طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيْطِينِ -
ترجمہ ۔ اس کے خوشے ایسے ہیں جیسے سانپ کے پھن۔
تفسیر ۔ رُءُوسُ الشَّياطين ۔ سانپوں کا سر ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲)
اس کے پھل ایسے ہوتے ہیں جیسے سانپ کی زبان ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷)
۸۴، ۸۵ - وَ إِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَا بُراهِيمَ - إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبِ سَلِيمٍ -
ترجمہ ۔ اور اسی کی راہ چلنے والوں میں سے ابراہیم بھی تھا۔ جب وہ صحیح سلامت دل کے ساتھ
اپنے رب کے پاس آیا۔
تفسیر ۔ انبیاء پہلے تمام اسباب کو اپنی طاقت و وسعت کے مطابق جمع کرتے ہیں پھر خدا کو پکارتے ہیں
کیونکہ اسباب کا جمع کرنا بھی خدا ہی کے قانون کی فرماں برداری ہے۔ تدبیر کے معنے ہیں۔ آخر کو دیکھنا۔
لے مت پسارا اپنی آنکھیں اُن چیزوں پر جو برتنے کو دیں ہم نے اُن کو کئی طرح کے لوگوں پر ۔ ۱۲
پھر نکالا ہم نے اُس سے بھانت بھانت سبزہ ۔ ۱۲

حقائق الفرقان
له له
سُورَةُ الصَّفْتِ
توکل کے معنے ہیں ۔ جو چیز بہم نہیں پہونچ سکی۔ اس کے لئے جناب الہی میں التجاء اور اس کی
ذات پر بھروسہ۔
مِنْ شِيعَتِهِ - نوح کے اتباع میں سے۔
بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ۔ دل ہو جو طمع ، حسد ، شہوت کے خیال اور اس کے لوازمات جہالت ، سستی ،
فضولی ، غضب ۔ اس قسم کی بدیوں سے پاک اور اپنے مولیٰ کا فرماں بردار ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۲)
خدا تعالی مخفی در مخفی ارادوں اور نیتوں کو جانتا ہے۔ اس کے حضور نفاق کام نہیں آ سکتا ۔ بلکہ اذ
جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبِ سَلِيمٍ - کام آتا ہے۔ سلامتی ہو۔ انکار نہ ہو۔ خدا سے سچی محبت ہو ۔ اللہ تعالیٰ کی
مخلوق سے ہمدردی اور خیر خواہی ہو۔ امر بالمعروف کرنے والا اور ناہی عن المنکر ہو۔ بدی کا دشمن ،
راست بازوں کا محب ہو۔ خدا تعالیٰ سے غافل اور بے۔ اسے غافل اور بے پرواہ نہ ہو۔ یہ منشائے اسلام ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳ مارچ ۱۸۹۹ ء صفحہ ۴۔۵)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک نام ابراہیم بھی تھا۔ جس کی تعریف اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی (النجم : ۳۸) اور وہی ابراہیم جو جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبِ سَلِيمٍ کا مصداق تھا۔ اس
نے سچی تعظیم امر الہی کی کر کے دکھائی ۔ اس کا نتیجہ کیا دیکھا۔ دنیا کا امام ٹھیرا۔
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ بس کیا گمان ہے تمہارا رب العالمین پر ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
تفسیر - فما ظنكم - چور چوری بھی کرتا ہے کہ اس کو خدا کی صفت اور راز قیمت پر ایمان نہیں
ہوتا۔ زانی نہیں سمجھتا کہ اللہ پاک بیبیاں دے سکتا ہے۔ اسی لئے فرما یا ذَلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمُ
بِرَبِّكُمْ أَرْداكُمْ ( حم السجده: ۲۴)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲)
ے اور ابراہیم کی کتابوں میں جس نے عہد پورا کیا ۔ ۲ یہ بدگمانی ( یعنی اللہ نادان ہے خبیر نہیں ) جو تم نے
اپنے رب کے حق میں کی ۔ اُس نے تو تم کو تباہ ہی کر دیا۔

حقائق الفرقان
۳۵
۹۰،۸۹ - فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ - فَقَالَ إِنِّي سَقِيمُ ۔
-
سُورَةُ الصَّفْتِ
ترجمہ ۔ پھر اس نے ستاروں میں خاص نظر سے دیکھا۔ پھر کہا میں بہت بیمار ہوں۔
تفسیر - فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ ۔ انہوں نے وقت کی طرف توجہ فرمائی۔ اب بھی مہذب ملک میں
دستور ہے کہ کسی کو رخصت کرنا ہو یا خود جانا ہو تو اپنی گھڑی دیکھ لیتے ہیں۔
اني سَقِيم - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ كَانَ صِديقًا نَبِيًّا وہ بڑا راست باز تھا۔ ادھر حضرت ابراہیم
فرماتے ہیں۔ میں بیمار ہوں میری طبیعت ناساز ہے۔ پس وہ اپنے قول میں سچے تھے۔ اپنی کمزوری
اور کسی اندرونی سقم کو انسان خود ہی سمجھتا ہے۔ اللہ کے بندے باوجود ناسازی طبع بھی تبلیغ کے جوش
میں نکل آتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۳٬۲۱۲)
۹۹ - فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَسْفَلِينَ ۔
ترجمہ ۔ پس انہوں نے اس کے ساتھ ایک داؤ کرنا چاہا تو ہم نے انہیں کو نیچا دکھا دیا۔
تفسیر ۔ فَادَادُوا بِه کیدا ۔ صرف ارادہ کیا ہے ( یہ بات یاد رکھو ) مگر خدا نے یہ ارادہ چلنے نہ دیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳)
١٠٣ - فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعَى قَالَ يُبْنَى إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرُ
مَا ذَا تَرَى قَالَ يَابَتِ افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصُّبِرِينَ -
ترجمہ ۔ پھر جب وہ اس کے ساتھ دوڑنے کے قابل ہوا تو ابراہیم نے کہا اے میرے پیارے بیٹے !
میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ تجھ کو ذبح کر رہا ہوں تو تو سوچ لے کہ تیری کیا رائے ہے۔ اس ا
نے کہا اے میرے باپ تجھے جو حکم دیا گیا ہے وہ تو کر گز ر قریب ہی تو مجھ کو پائے گا انشاء الله ماء اللہ نیکیوں
پر جمے رہنے والے اور بدیوں سے بچنے والوں میں سے۔
تفسير - أرى فِي الْمَنَامِ ۔ کوئی شخص دیکھے کہ میں اپنے بیٹے کو ذبح کرتا ہوں تو اس کے معنے یہی
ہوتے ہیں کہ دُنبہ ذبح کر دے۔ عالم رویا میں بیٹا کیس ہوتا ہے اور کبش بیٹا۔
ا كبش : دُنبہ مرتب
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)

حقائق الفرقان
۳۶
سُورَةُ الصَّفْتِ
ابراہیم علیہ السلام بہت بوڑھے اور ضعیف تھے ۔ ۹۹ برس کی عمر تھی ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ
کے موافق اولاد صالح عنایت کی ۔ اسمعیل جیسی اولا دعطا کی ۔ جب اسمعیل جوان ہوئے تو حکم ہوا کہ
ان کو قربانی میں دے دو ۔ اب ابراہیم علیہ السلام کی قربانی دیکھو۔ زمانہ اور عمر وہ کہ ۹۹ تک پہونچ
گئی ۔ اس بڑھاپے آئندہ اولاد کے ہونے کی کیا توقع اور وہ طاقتیں کہاں؟ مگر اس حکم پر ابراہیم نے
اپنی ساری طاقتیں ، ساری امیدیں اور تمام ارادے قربان کر دیئے ۔ ایک طرف حکم ہوا۔ اور معا بیٹے
کو قربان کرنے کا ارادہ کر لیا۔ پھر بیٹا بھی ایسا سعید بیٹا تھا کہ جب ابراہیم علیہ السلام نے فرما یا بیٹا !
إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ تو وہ بلا چون و چرا یونہی بولا کہ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ
شَاءَ اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ ابا ! جلدی کرو ۔ ورنہ وہ کہہ سکتے تھے کہ یہ خواب کی بات ہے۔ اس کی تعبیر ہو
سکتی ہے۔ مگر نہیں ۔ کہا۔ پھر کر ہی لیجئے ۔ غرض باپ بیٹے نے ایسی فرماں برداری دکھائی کہ کوئی عزت ،
کوئی آرام ، کوئی دولت اور کوئی امید باقی نہ رکھی ۔ یہ آج ہماری قربانیاں اسی پاک قربانی کا نمونہ
ہیں ۔ مگر دیکھو کہ اس میں اور ان میں کیا فرق ہے؟
اللہ تعالیٰ نے ابراہیم اور اس کے بیٹے کو کیا جزا دی۔ اولاد میں ہزاروں بادشاہ اور انبیاء ۔۔۔۔۔۔
۔۔۶
پیدا کئے ۔ وہ زمانہ عطا کیا جس کی انتہا نہیں۔ خلفاء ہوں تو وہ بھی ملت ابرا ہیمی میں سارے نواب اور
خلفاء الہی دین کے قیامت تک اسی گھرانے میں ہونے والے ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۴)
یہ دن ( عید الاضحی ) بھی ایک عظیم الشان منتقی کی یادگار ہیں۔ اس کا نام ابراہیم تھا۔ اس کے پاس
بہت سے مویشی تھے۔ بہت سے غلام تھے اور بڑھاپے کا ایک ہی بیٹا تھا ۔ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ
قَالَ يُبْنَى إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرُ مَا ذَا تَرَى ۔ سو برس کے قریب کا بڑھا ،
ایک ہی بیٹا ، اپنی ساری عزت ، ناموری ، مال ، جاہ و جلال اور امیدیں اسی کے ساتھ وابستہ ۔
دیکھو متقی کا کیا کام ہے۔ اس اچھے چلتے پھرتے جوان لڑکے سے کہا۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ
تجھے ذبح کروں بیٹا بھی کیسا فرماں بردار بیٹا ہے۔ قَالَ يَابَتِ افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ

حقائق الفرقان
۳۷
سُورَةُ الصَّفْتِ
اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ ۔ اباجی ۔ وہ کام ضرور کرو جس کا حکم جناب الہی سے ہوا۔ میں بفضلہ صبر کے ساتھ
اسے برداشت کروں گا۔ یہ ہے تقویٰ کی حقیقت یہ ہے قربانی قربانی بھی کیسی قربانی کہ اس ایک ہی
قربانی میں سب ناموں ، امیدوں ، ناموریوں کی قربانی آگئی۔
جو اللہ کے لئے انشراح صدر سے ایسی قربانیاں کرتے ہیں ۔ اللہ بھی ان کے اجر کو ضائع نہیں
کرتا۔ اس کے بدلے ابراہیم کو اتنی اولا د دی گئی کہ مردم شماریاں ہوتی ہیں مگر پھر بھی ابراہیم کی
اولاد صحیح تعداد کی دریافت سے مستثنیٰ ہے۔ کیا کیا برکتیں اس مسلم پر ہوئیں ۔ کیا کیا انعام الہی اس
پر ہوئے کہ گننے میں نہیں آسکتے ۔ ہماری سرکار خاتم الانبیاء سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی ابراہیمؑ کی اولاد سے ہوئے ۔
پھر اس کے دین کی حفاظت کے لئے خلفاء کا وعدہ کیا کہ انہیں طاقتیں بخشے گا اور ان کو مشکلات
اور خوفوں میں امن عطا کرے گا۔ یہ کہانی کے طور پر نہیں ۔ یہ زمانہ موجود ، یہ مکان موجود ، تم موجود ،
قادیان کی بستی موجود ، ملک کی حالت موجود ہے۔ کس چیز نے ایسی سردی میں تمہیں دورد ہیں دور دور سے یہاں
اس مسجد میں جمع کر دیا ۔ سنو! اسی دست قدرت نے جو متقیوں کو اعزاز دینے والا ہاتھ ہے۔ اس سے پہلے
پچیس برس پر نگاہ کرو۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ کون ایسی سخت سردیوں میں اس گاؤں کی طرف سفر کرنے کے لیے
تیار تھا۔ پس تم میں سے ہر فرد بشر اس کی قدرت نمائی کا ایک نمونہ ہے۔ ایک ثبوت ہے کہ وہ متقی کے لئے وہ
کچھ کرتا ہے جو کسی کے سان وگمان میں بھی نہیں ہوتا یہ باتیں ہر کسی کو حاصل نہیں ہوتیں۔ یہ قربانیوں پر
موقوف ہیں۔ انسان عجیب عجیب خوا ہیں اور کشوف دیکھ لیتا ہے۔ الہام بھی ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ نصرت
حاصل نہیں کر سکتا۔ جس آدمی کی یہ حالت ہو وہ خوب غور کر کے دیکھے کہ اس کی عملی زندگی کس قسم کی تھی ۔ آیا
وہ ان انعامات کے قابل ہے یا نہیں۔ یہ (مبارک وجود ) نمونہ موجود ہے۔ اسے جو کچھ ملا۔ ان
قربانیوں کا نتیجہ ہے جو اس نے خداوند کے حضور گزاریں۔ جو شخص قربانی نہیں کرتا۔ جیسی کہ ابراہیم نے
کی اور جو شخص اپنی خواہشوں کو خدا کی رضا کے لئے نہیں چھوڑتا۔ تو خدا بھی اس کیلئے پسند نہیں کرتا۔ جو
وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ حضرت نبی کریم کے مقابلہ میں کیسے دشمن موجود تھے ۔ مگر وہ خدا جس

حقائق الفرقان
۳۸
سُورَةُ الصَّفْتِ
رض
نے إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا (المؤمن: (۵۲) فرمایا۔ اس نے سب پر فتح
دی۔ صلح حدیبیہ میں ایک شخص نے آ کر کہا تم اپنے بھائیوں کا جتھا نہ چھوڑو۔ ایک ہی حملہ میں یہ سب
تمہارے پاس بیٹھنے والے بھاگ جائیں گے۔ اس پر صحابہؓ سے ایک خطر ناک آواز سنی اور وہ ہکا بکارہ
گیا۔ یہ حضرت نبی کریم کے اللہ کے حضور بار بار جان قربان کرنے کا نتیجہ تھا کہ ایسے جاں نثار مرید
ملے ۔ آخر وہ جو باپ بنتے تھے۔ جو تجربہ کار تھے۔ ہر طرح کی تدبیریں جانتے ان سب کے
منصوبے غلط ہو گئے ۔ اور وہ خدا کے حضور قربانی کرنے والا متقی نہ صرف خود کامیاب ہوا بلکہ اپنے
خلفاء راشدین کیلئے بھی یہی وعدہ لے لیا۔ ( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۸-۹)
بخاری شریف جو قرآن مجید کے بعد دنیا کی تمام کتابوں سے زیادہ صحیح اور زیادہ واجب التعظیم ہے۔
اس میں ایک حدیث آئی ہے۔ اس کو نقل کرتا ہوں ۔
حدیث ۔ قَالَ أَبُو مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي
أَهَاجِرُ مِنْ مَّكَّةَ إِلَى أَرْضِ بِهَا نَخْلُ فَذَهَبَ وَهَلِي إِلَى أَنَّهَا الْيَمَامَةُ أَوْ هَجَرٌ فَإِذَا هِيَ الْمَدِينَةُ يَغْرِبُ -
( ترجمہ ) ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں
نے خواب میں دیکھا کہ میں ہجرت کروں مکہ سے ایک زمین کی طرف جس میں کھجوروں کے باغ
ہوں ۔ پس گیا میرا اجتہاد اس بات کی طرف کہ وہ جگہ یمامہ نام مقام ہے یا ہجر نام گاؤں ہے ۔ مگر آخر
معلوم ہوا کہ وہ مدینہ تھا۔
اب دیکھئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب دیکھی اور جیسا کہ حضرت ابراہیم کا فقرہ
ہے ویسا ہی آپ کا ہے۔ چنانچہ حضرت ابرہیم فرماتے ہیں کہ ان ارى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ اور
ایسا ہی فقرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے ۔ رَتَّيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَهَاجِرُ یعنی مجھے خواب میں
ارشاد ہوا کہ میں ہجرت کروں اور جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خواب وحی الہی اور امر الہی تھی۔
اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب بھی وحی الہی تھی۔ اور اس میں ہجرت کا حکم تھا جیسا کہ
اے بے شک ہم مدد کرتے ہیں اپنے بھیجے ہوؤں کی اور ایمانداروں کی دنیا ہی کی زندگی میں ۔

حقائق الفرقان
۳۹
سُورَةُ الصَّفْتِ
دوسرے مقام پر بخاری شریف ہی میں آتا ہے اُمِرَ بِالهِجْرَةِ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرت کا
حکم ہوا تھا۔ سوصاف ظاہر ہو گیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وحی کی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو بھی ی اس وحی میں ہجرت کا حکم تھا ۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اجتہادی غلطی لگی اور آپ نے
مدینہ طیبہ کی جگہ یمامہ اور ہجر نام مقام سمجھ لیا۔ اب ناظرین ہی انصاف سے دیکھیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ جگہ دکھلائی گئی لیکن آپ نے اجتہاد میں غلطی سے بجائے مدینہ طیبہ کے یمامہ
اور ہجر خیال کیا۔ مگر جب ہجرت ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلا اجتہاد واقعہ کے لحاظ سے
غلط ثابت ہوا ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۶)
ابراہیم کو کہا بیٹا ذبح کر ۔ چھری نے کاٹ نہ کی ۔ ایک دنبہ بدست جبرائیل بہشت سے بھیج دیا
اسمعیل کی گردن تانبہ کی بن گئی ۔ یا کٹ جاتی تو پھر مل جاتی ۔ یہ دنبہ با بیل والا تھا جو دوبارہ زندہ ہوا ۔
الجواب: قرآن کریم میں صرف اس قدر آیا ہے۔ باقی محض جھوٹ اور قرآن کریم پر افتراء ہے۔
قَالَ يُبْنَى إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرُ مَا ذَا تَرَى قَالَ يَابَتِ افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ
سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ - فَلَمَّا أَسْلَمَا وَ تَلَهُ لِلْجَبِينِ وَ نَادَيْنَهُ أَنْ يَا بْرَاهِيمُ -
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلُوا الْمُبِينُ - وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ
عَظِيمٍ وَ تَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ - سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ - كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - إِنَّهُ مِنْ
عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (الصافات : ۱۰۳ تا ۱۱۲)
میرے پیارے بیٹے ! مجھے خواب میں دکھایا گیا ہے کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو سوچ
کر بتا تیری کیا رائے ہے ۔ اس نے کہا میرے پیارے باپ! تو اپنی ماموریت پر عمل کر ۔ مجھے تو
انشاء اللہ صابر پائے گا ۔ جب وہ دونوں خدا تعالیٰ کے حکم پر راضی ہو گئے اور ابراہیم نے اسے منہ کے
بل زمین پر لٹایا ۔ ہم نے آواز دی ۔ اے ابراہیم ! تو نے اپنی رؤیا کو سچا کر دکھا یا ہم محسنوں کو ایسا ہی
بدلہ دیا کرتے ہیں۔ یہ بڑا بھاری امتحان اور انعام ہے اور ہم نے اس کے عوض میں ایک بڑی قربانی کو
فدیہ دیا اور آئندہ آنے والی نسلوں میں اس کا ذکر خیر باقی رکھا ابراہیم پر سلامتی ۔ ہم اسی طرح محسنوں

حقائق الفرقان
لد۔
کو بدلہ دیا کرتے ہیں ۔ وہ ہمارے مومن بندوں سے تھا۔
سُورَةُ الصَّفْتِ
باقی جو کچھ آپ نے لکھا ہے سب کا سب جھوٹ اور افتراء اور محض لغو ہے اور قرآن اور
احادیث صحیحہ میں اس کا ذرہ ذکر نہیں اور جس قدر قرآن میں ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ کیوں کہ اس
سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے خواب دیکھا کہ وہ بیٹے کو ذبح کرتے ہیں نہ یہ کہ
ذبح کر دیا جیسے قرآنی لفظ إِنِّي أَرى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ (الصافات : ۱۰۳) گواہی دیتا ہے اس
قابل قدر عرفان سے بھرے ہوئے واقعہ پر اعتراض بجز سیاہ دل کور باطن حقیقت نا آشنا کے اور کون
کر سکتا ہے؟ سنو ! ابراہیم علیہ السلام کی عمر اس وقت ننانوے برس کی تھی اور اسماعیل اس کے اکلوتے
بیٹے کی تیرہ برس کی ۔ اتنے عمر کے باپ کو آئندہ اور اولاد کی امید کہاں اور بیٹے کی امیدیں اور امنگیں
مرنے کے بعد کہاں ! باپ کا اپنے خواب کے خیال کو اظہار کرنا اور بیٹے کا یہ کہہ دینا افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ
سچی الہی محبت کا نشان ہے جس کی قدر بدوں زندہ دل کے کون کر سکتا ہے؟ اس بات کو ہم قربانی کے
مسئلہ میں کسی قدر تفصیل سے لکھ چکے ہیں ۔
انسا ئیکلو پیڈیا برٹینیکا جلد ا ص ۵۵ میں ہے کنعانیوں میں جو قدیم باشندے فلسطین کے تھے
انسانی قربانی کا رواج تھا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو ان میں مانے ہوئے بزرگ اور ذی رعب
تھے باہمہ جاہ وحشمت بیٹے کی قربانی پر با ایں کہ بیٹا بھی راضی ہو چکا تھا مینڈھا ذبح کر دیا اور اس
طریق سے انسانی قربانی کے بجائے حیوانی قربانی قائم کر دی اور اب تک گویا کروڑوں جانوں کو بچالیا
بَارَكَ اللهُ عَلَيْكَ يَا إِبْرَاهِيمَ - (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱، ۲۲۲)
حضرت ابراہیم علیہ السلام تم جانتے ہو گے ایک بڑے عظیم الشان خدا کے پیارے نبی گزرے
ہیں۔ ان کو خواب میں دکھایا گیا کہ گویا وہ اپنے بیٹے اسمعیل کو ذبح کرتے ہیں اس وقت اس بچے کی
عمر معلوم ہوتا ہے کہ قریبا تیرہ برس کی تھی۔ حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کو کہا کہ بیٹے میں نے دیکھا
ہے کہ تم کو ذبح کرتا ہوں بیٹے کی فرمانبرداری دیکھو کہ کوئی عذر نہیں کیا بلکہ کہہ دیا کہ یابَتِ افْعَلُ مَا
تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ ( الصفت : (۱۰۳) اے باپ جو آپ کو حکم ہوا ہے اسے

حقائق الفرقان
لدا
سُورَةُ الصَّفْتِ
بجالائیے انشاء اللہ تعالی مجھے آپ صابر پاویں گے۔ اس وعدہ پر پکا رہوں گا ۔
اب ذرا دیکھو! اللہ تعالیٰ نے اس فرمانبردار بچے کو جس نے اپنے آپ کو حکم الہی کے موجب گویا
ذبح کرواہی لیا کیا کیا اجر دیئے ۔ وہ لڑکا جس نے رضا الہی کے لئے مرنے سے پہلے مرنا اختیار کیا خدا
نے اسے کیسا زندہ کیا کہ قیامت تک بادشاہ لوگ اپنے آپ کو اس کی اولاد میں سے ہونے کا فخر کرتے
رہیں گے۔ اس کی اولاد کے بچے بھی سید یعنی سردار کہلاتے ہیں۔ خدا نے اس کا نام صادق الوعد رکھ
دیا۔ کیا یہ کوئی چھوٹے بدلے ہیں۔ نہیں نہیں یہ بڑی بات ہے جو ہر ایک کے نصیب نہیں ہوتی ۔ سرور
کا ئنات بھی انہی کی اولاد میں سے ہیں۔ کیا یہ کوئی تھوڑی بات ہے مگر کیا وجہ ۔ وہی کہ اس نے خدا کو
ناراض نہ کرنا چاہا۔ اس کی رضا کے لئے مرنے سے پہلے مرنا اختیار کیا۔ خدا عملوں کو دیکھتا۔ ہے ظاہر
شان و شوکت پر ہی یہ انعامات منحصر نہیں جس کو چاہے چن لیوے۔
الحکم جلد نمبر ۱۹۱۸ مورخہ ۶ و ۱۳ جولائی ۱۸۹۸ء صفحہ ۱۲)
۱۰۴ تا ۱۰۶ - فَلَمَّا اَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَ نَادَيْنَهُ أَنْ يَا بْرَاهِيمُ - قَدْ
صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ پھر جب دونوں تعمیل حکم پر آمادہ ہوئے اور ابراہیم نے بیٹے کو پیشانی کے بل پچھاڑا۔
اور ہم نے اس کو زور سے پکارا اے ابراہیم! تو نے اپنا رو یا سچا کر دکھایا ( اور تو صدیق اور خلیل
ہو گیا ) بے شک ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں محسنوں کو ۔
تفسیر۔ جب وہ دونوں خدا تعالیٰ کے حکم پر راضی ہو گئے اور ابراہیم نے اسے منہ کے بل زمین پر
ا
لٹایا۔ ہم نے آواز دی ۔ اے ابراہیم ! ! تو نے اپنی رؤیا کو سچا کر دکھایا۔ ہم محسنوں کو ایسا ہی بدلہ دیا
کرتے ہیں۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشر ن صفحه (۲۲۱) صفحہ ا
صدقت الرويا - سیریا (شام ، جانب شمالی عرب جس میں بیت المقدس فلسطین ہے) کے ملک میں
انسانی قربانی کا رواج تھا چنانچہ سیحی تعلیم کی جڑ بھی یہی ہے۔ اسی بناء پر وہ خدا کے اکلوتے بیٹے کی قربانی
پر ایمان لاتے ہیں۔ ہند میں بلید ان کا رواج تھا۔ جے پور میں اب بھی اس جگہ روز بکرا ذبح ہوتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی