سُوْرَۃُ الصّٰٓفّٰتِ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
لدا
سُورَةُ الصَّفْتِ
حضرت حق سبحانہ نے حضرت ابراہیم کو ایک رؤیا دکھلائی کہ وہ اپنا بیٹا ذبح کرتے ہیں۔ اس
کا اعلان کیا۔ اس پر تیار ہو گئے۔ پھر بیٹے کی جگہ حسب تفہیم الہی بکرا ذبح کیا۔ اور یہ سمجھایا کہ اس کی
اصل یہ ہے کہ خدا کا مکالمہ پہلے ایسے رنگ میں ہوا کہ لوگ سمجھ نہیں سکے کہ بیٹے کی قربانی سے کیا مراد
ہے۔ اور اس طرح پر اس بد رسم کا ایک راستباز کے عمل سے قلع قمع ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)
۱۰۷ تا ۱۱۲ - إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلُوا الْمُبِينُ - وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ - وَ تَرَكْنَا
عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ - سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ - كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - إِنَّهُ مِنْ
عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک یہ تو کھلا کھلا انعام ہے۔ اور ہم نے اس کو ذبح عظیم کے بدلے چھڑا لیا۔ اور ہم
نے باقی رکھا ذکر خیر اس کے لئے پچھلے لوگوں میں ۔ سلام ہو ا براہیم پر۔ اور ہم اسی طرح بدلہ
دیتے ہیں محسنوں کو ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا۔
تفسیر۔ یہ بڑا بھاری امتحان اور انعام ہے اور ہم نے اس کے عوض میں ایک بڑی قربانی کو فدیہ
دیا۔ اور آئندہ آنے والی نسلوں میں اس کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔ ابراہیم پر سلامتی ۔ ہم اسی طرح محسنوں
کو بدلہ دیا کرتے ہیں ۔ وہ ہمارے مومن بندوں سے تھا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱، ۲۲۲)
وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ ۔ اس ملک میں بلید ان آدمی کی قربانی ہوتی تھی۔ اس کے روکنے کے
لئے سمجھایا۔ اس کی بجائے بکرے کی قربانی چاہیے۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷)
۱۱۳ ، ۱۱۴ - وَ بَشَرُنَهُ بِاسْحَقَ نَبِيًّا مِنَ الصَّلِحِينَ وَ بُرَكْنَا عَلَيْهِ وَ عَلَى
اسْحَقَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ ۔
ترجمہ ۔ اور ہم نے اُس کو اسحق کی بشارت دی جو سنوار والوں میں سے نبی ہوگا ۔ اور ہم نے
اُس پر اور اسحق پر برکتیں نازل کیں ۔ اور ان کی اولاد میں سے بعض نیکو کار ہیں اور بعض اپنا نقصان

حقائق الفرقان
۴۳
سُورَةُ الصَّفْتِ
کرنے والے ہیں صریح ۔
تفسير وَبَشِّرُنَهُ بِاسحق ۔ یہ غلام حلیم کے علاوہ دوسرے بیٹے کی بشارت ہے۔
وَ بُرَكْنَا عَلَيْهِ ۔ اس اولا دابراہیم پر جس کا نام اسمعیل تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳)
۱۲۱ - سَلامُ عَلَى مُوسَى وَهُرُونَ -
ترجمہ ۔ کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو ۔
تفسیر۔ کسی نبی کا بیان دوبارہ ہوتا ہے تو دراصل اس میں پیشگوئی ہوتی ہے۔ احکام فقیہ کے متعلق
تو قریباً ڈیڑھ سو آیات ہیں ۔ ان کے علاوہ جو آیات ہیں ان سے مقصود ہے کہ انسان با خدا انسان بن
جاوے اور وہ اخلاق فاضلہ سیکھے ۔ اللہ سے پاک تعلق پیدا کرے۔
سَلامُ عَلَى مُوسَى وَهُرُونَ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّلِحِينَ - التحیات میں ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)
١٢٦ - اَتَدْعُونَ بَعْلًا وَ تَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ -
ترجمہ ۔ کیا تم بعل کو پوجتے ہو اور اَحْسَنُ الْخَالِقِین کو چھوڑتے ہو (یعنی بہت ہی اچھے خالق )۔
تفسیر - بعلا ۔ سورج کو بھی ایک دیوتا مانا گیا ہے۔ سورج کی ہیکل کو بعل کہتے ہیں۔ چاند کو وہ لوگ
مؤنث سمجھتے تھے اور سورج کو مذکر بعل مرد کو کہتے ہیں۔
احْسَنَ الْخَالِقِينَ ۔ تمام اندازہ کرنے والوں سے خوبیوں میں بڑھ کر۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳)
۱۴۰ تا ۱۴۴ - وَ إِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ - إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ - فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ - فَلَوْ لَا أَنَّهُ
كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور بے شک یونس بھی رسولوں میں سے تھا۔ جب وہ اپنے بادشاہ سے ناراض ہو کر) بھری

حقائق الفرقان
ママ
سُورَةُ الصَّفْتِ
ہوئی کشتی کی طرف چلا گیا ۔ تو انہوں نے قرعہ اندازی کی تو وہ دریا میں پھینکا گیا۔ پھر مچھلی نے اس کا
لقمہ کر لیا اور وہ (اپنے آپ پر ) ملامت کرنے لگا ۔ تو وہ اگر تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا۔
تفسیر صوفیوں نے لکھا ہے کہ یہ یونس کا معراج ہے۔ نینوا ایک شہر تھا۔ ایک لاکھ میں ہزار اس کی
آبادی تھی ۔ وہ دارالسلطنت تھا۔ حضرت یونس وہاں بھیجے گئے ۔ آپ نے وعظ کیا۔ لوگوں نے ممانعت
کی تو حضرت یونس نے کہا کہ تم پر عذاب آوے گا ۔ جب وہ دن آئے تو ایسی کچھ بات نکلی کہ ان کے
دل میں خدا کی صفت رحمانیت کا جوش آ گیا تو وہ سمجھے۔ ممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ عذاب ٹال دے۔ اس
لئے وہ علیحدہ ہو گئے ۔ ادھر لوگوں نے عذاب کے نشان دیکھتے ہی تضرع وزاری شروع کر دی اور وہ
عذاب ٹال دیا گیا۔
جب حضرت یونس نے سنا کہ عذاب نہیں آیا تو وہ لوگوں سے بھاگے کہ خواہ مخواہ خدائے کریم کی
مصالح و غریب نوازیوں سے نا واقف لوگ اعتراض کریں گے۔
ابق ۔ جو غلام بغیر رضا مندی اپنے آقا کے نکل جاوے۔اسےابق کہتے ہیں۔
فَسَاهَمَ - قرعہ کس طرح ڈالا ۔ یہ میں نے قرآن وحدیث میں نہیں پڑھا۔
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ - حدیثوں سے تو نہیں مگر تفاسیر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کی ایڑی کو مونھ میں لیا۔
مِنَ الْمُسَبِّحِينَ - لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ - (الانبياء : (۸۸)
کہنے والے۔
تیرنے والوں سے بھی معنے کئے گئے ہیں مگر میں ان معنوں کی جرات نہیں کر سکتا۔ کیونکہ
وو
دوسرے موقع پر اس کی تصریح میں فرمادیا کہ لا إلهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ پڑھتے تھے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)
۱۴۷ - وَ اثْبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّنْ يَقْطِينِ -
ترجمہ ۔ اور اس کے لئے تربوز یا لکڑی وغیرہ کی بیل اُگا دی ۔
ے کوئی سچا معبود نہیں تیرے سوا۔ تیری پاک ذات بے عیب ہے میں ہوں کمزور مصیبتوں میں پھنسا ہوا۔

حقائق الفرقان
لده
سُورَةُ الصَّفْتِ
تفسیر۔ یقطین ۔ ایسے درخت کو کہتے ہیں جس کا پھل بڑا ہو اور بیل سست۔ پیٹھا ، کدو ، تربوز
سب کو یقطین کہتے ہیں۔ دریا کے کناروں پر ایسی بیلیں لوگ لگا دیتے ہیں ۔
اپرا
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه (۲۱۳)
۱۴۸ - وَ أَرْسَلْتُهُ إِلى مِائَةِ أَلْفِ أَوْ يَزِيدُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور اس کو ایک لاکھ اور زیادہ کی طرف رسول بنا کر بھیجا۔
تفسیر - او يزيدون ۔ بلکہ زیادہ بہر حال لاکھ سے کم نہ تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)
۱۵۱ - اَمْ خَلَقْنَا الْمَلَئِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شُهِدُونَ -
ترجمہ ۔ کیا ہم نے فرشتوں کو عورت ذات بنایا ہے اور وہ گواہ ہیں ۔
تفسير وَهُمْ شُهِدُونَ ۔ بہت سے کم عقل لوگ ابتدا خلق پر انکل بازی سے بحث کرتے رہتے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)
ہیں۔ اللہ نے فرمادیا کہ اس قسم کے مباحث ٹھیک نہیں۔
۱۵۵- مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ -
ترجمہ ۔ تمہیں کیا ہوا یہ کیسا فیصلہ کرتے ہو۔
تفسیر - ما لكم ۔ اس پر قف“ ہے۔ کہ آدمی خوب کامل کرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)

آج 10 میں سے 10 باقی