سُوْرَۃُ صٓ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۴۶
سُورَةُ صَ
سُورَةُ صَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ ص کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔
۲، ص وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ - بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَ شِقَاقٍ -
ترجمہ ۔ ہم ایک صادق کا ذکر کرتے ہیں اور قسم ہے نصیحت کرنے والے قرآن کی ۔ ہاں جن لوگوں
نے انکار کیا، حق کو چھپایا وہ ہیکٹڑی اور سخت اختلاف میں پڑے ہیں ۔
تفسیر۔ ص ۔ اللہ تعالیٰ کا نام ہے۔
ذی الذکر ۔ یہ فطرت ہے کہ انسان بلند پروازی چاہتا ہے۔ شرافت والے تاریخی آدمی تم بن
جاؤ گے۔
شقاق ۔ رسول سے ہٹ جانے کی راہ ۔
ص - صادق
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳)
ذی الذکر ۔ فطرت کو جگانے ، بھولی ہوئی باتیں یاد دلانے کیلئے قرآن آیا۔ مسئلہ تثلیث و کفارہ ،
بت پرستی انسان کی فطرت میں ہر گز نہیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷)
كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوا وَ لَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ -
ترجمہ ۔ (اور انہیں معلوم نہیں ) کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی بستیاں اور سنگتیں ہلاک کر ڈالیں تو
وہ پکار پکار کے چلائے جب کہ بھاگنے کا موقع ہر گز نہیں ہے ( خلاصی کا وقت جاتا رہا ) ۔
تفسیر - فنادوا - پس چلا اٹھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر۱، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴)

حقائق الفرقان
۴۷
سُورَةُ صَ
♡
- وَ عَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرُ مِنْهُمْ وَقَالَ الْكَفِرُونَ هُذَا اسْحِرُ كَذَّابٌ -
ترجمہ ۔ اور انہوں نے اس بات سے تعجب کیا کہ ان کے پاس ایک ڈرانے والا بھی انہیں میں سے
آیا اور کافروں نے کہا یہ تو دھوکا باز بڑا جھوٹا لپائی ہے۔
تفسیر - مُنْذِرُ مِنْهُم - حالانکہ ان کے حکماء وعلماء ومقتن و پولیس مین و مین و بادشاہ انہی سے ہوتے
ہیں ۔ پس رسول کا انہی میں سے آنا فطرت کے خلاف نہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷)
اور وہ حیران ہوئے کہ انہی میں سے ان کے پاس ایک ڈرانے والا آیا اور ان منکروں نے
کہا یہ جھوٹا جادوگر ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ )
٦ - أَجَعَلَ الْأَلِهَةَ الهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ -
ترجمہ ۔ کیا اس نے سب معبودوں کو ایک ہی معبود بنادیا۔ یہ بات تو بہت ہی تعجب کی ہے۔
تفسیر۔ دیکھو اس نے متعدد معبودوں کو ایک ہی معبود بناڈالا ۔ یہ تو اچنبھے کی بات ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ )
بعض لوگوں نے قرآن مجید کی زبان پر اعتراض کیا کہ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَاب اور كُبَّارًا اور
هُزُوًا یہ خلاف محاورہ و غیر فصیح الفاظ ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اپنے کسی زبان دان بوڑھے کو بلالا و چنانچہ
ایک کو مجلسِ نبوی میں لائے۔ آپؐ نے اسے فرمایا۔ بیٹھ جاؤ۔ جب بیٹھا تو فرمایا۔ ذرا اٹھنا۔ پھر بیٹھا تو
پھر فرمایا۔ ذرا آپ اٹھ کر اس طرف تشریف رکھ لیں ۔ جب وہ اس طرف بیٹھا تو پھر آپ نے فرمایا ۔
آپ ذرا یہاں سے اٹھئے اور ادھر آجائے تو وہ جھنجھلا کر بول اٹھا ۔ يا محمد أَتَتَّخِذُنِي هُزُوًا وَ أَنَا شَيْخُ
كُبَّارُ إِنَّ هَذَا الشَيْنُ عُجَابٌ ۔ اے محمدؐ کیا تو مجھے خفیف بنانا چاہتا ہے حالانکہ میں ایک بڑھا ،
بڑی عمر کا آدمی ہوں ۔ یہ بڑی عجیب بات ہے ۔ اس طرح پر وہ تینوں الفاظ اس زبان دان
تجربہ کار ، فصیح و بلیغ بڑھے کے منہ سے نکلوائے ۔ اور معترضین نادم ہو کر دم بخودرہ گئے ۔
تشحید الاذہان جلدے نمبر ۲۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۸۵ )

حقائق الفرقان
لد ٧
سُورَةُ صَ
- وَ انْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَى الهَتِكُمْ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ يُرَادُ ۔
ترجمہ ۔ اور ان کے رعب دار سردار چلائے اور ان میں کے بڑے بڑے امراء بول اٹھے تو چلے جاؤ اور
اپنے معبودوں پر قائم رہو۔ بے شک اس بات میں تو کچھ غرض ہے (یعنی یہ دین مطلبی ہے ) ۔
تفسیر - انطلق۔ بول اٹھے۔
شی یراد - کچھ اعتراض ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴)
اور ان کے سردار یہ کہتے ہوئے (انہیں) چلے کہ چلو اپنے معبودوں پر پکے رہو کیونکہ یہ ایک بات
ہے جس کا منشاء کچھ اور ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ )
وَ انْطَلَقَ الْمَلا - بول اٹھے سردار ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷)
- مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقُ -
ترجمہ ۔ یہ بات ہم نے دوسرے مذہبوں میں نہیں سنی ( یا نصاری وغیرہ کے مذہب میں نہیں
سنتے ) بے شک یہ تو ایک بناوٹی بات ہے۔
تفسير فِي الْمِلَّةِ الْآخِرق کسی دوسرے کے مذہب میں مجوس عیسائی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷)
ہم نے پچھلے دین میں یہ بات نہیں سنی ۔ یہ تو کچھ گھڑت سی معلوم ہوتی ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ )
- وَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِى بَلْ لَمَّا
يَذُوقُوا عَذَابٍ -
ترجمہ ۔ کیا اسی پر نازل کیا گیا ہے قرآن ہم سب میں سے (یعنی یہ شخص خود مستثنیٰ کیوں ہو رہا
ہے ) نہیں وہ تو میرے قرآن ہی سے شک میں ہیں ۔ ہاں انہوں نے چکھا نہیں میرا عذاب ۔

حقائق الفرقان
۴۹
سُورَةُ صَ
تفسیر - الذكر ۔ یہ قابل ذکر ہو جائے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴)
11 - أَمْ لَهُمْ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَلْيَرْ تَقُوا فِي الْأَسْبَابِ -
ترجمہ ۔ (یعنی کیا یہ بڑے متقی ہیں ) یا ان کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں اور ان چیزوں میں
جو ان کے درمیان ہیں تو انہیں چاہئے کہ (آسمان میں رسی لڑکا کر ) اس پر چڑھ کر ( تمہاری ) ترقی کے
اسباب کاٹ دیں۔
تفسیر فلیو تو کوئی شئے بنا کر آسمان پر چڑھیں اور نصرت کو روکیں ۔ اپنے آپ کو پھانسی
دے دیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴)
-۱۲- جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ -
ترجمہ ۔ یہ تو ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جو وہاں شکست دے کر بھگایا جائے گا۔
تفسیر - جند جھنڈ ۔ دشمن ایک بڑا گر وہ ہوں گے۔ یہ ایک پیشگوئی ہے۔
هنالك - مدینہ منورہ کی طرف اشارہ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴)
جند مَا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَاب - احزاب ( جماعتیں ) احزار ) احزاب کے بڑے بڑے لشکر
اس جگہ شکست کھا جائیں گے۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں ۔ عنقرب یہ سب
لوگ شکست دیئے جائیں گے اور بھاگ نکلیں گے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۷ حاشیه )
جُندٌ مَا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ - سوره احزاب میں وَ لَمَّا ذَا الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ
قَالُوا هُذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ (الاحزاب : ۲۳) یہ مگی آیت ہے هُنالك سے اشارہ فرمایا۔
مکہ میں یہ پیشگوئی پوری ہوگی ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷)
لے اور جب دیکھا ایمانداروں نے لشکروں کو کہنے لگے کہ یہ وہی ہے جس کا ہم سے وعدہ کیا تھا اللہ اور اس کے رسول نے۔

حقائق الفرقان
۵۰
سُورَةُ صَ
١٦ - وَمَا يَنْظُرُ هَؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ -
ترجمہ ۔ اور یہ لوگ نہیں راہ دیکھ رہے ہیں مگر ایک سخت صدمہ کی جس سے مہلت آرام کی نہیں ملے گی۔
تفسیر - مَا يَنظُرُ ۔ میں نے لوگوں کو بہت سمجھایا ہے کہ جب قوم محدود دائرہ میں ہوتی ہے اور اس
کے سامان محدود ہوتے ہیں تو ان کی زبان بھی محدود ہوتی ہے۔ جب ان کے تعلقات بڑھ جاتے ہیں
اور دوسری قوموں سے تعلقات بڑھتے ہیں تو وہ لفظ بھی وسیع ہو جاتے ہیں ۔
فواق ۔ ایک اونٹنی کو ڈوھ کر جب دوسری کو دوہتے ہیں اور تیسری کو ۔ اور پھر اسی طرح کئی کو ڈوھ
کر جب پھر پہلی کو دوہنے لگے تو اس فاصلہ کو فواق کہتے ہیں۔ اسی طرح جب لڑائی میں ایک شخص مہلت
مانگتا ہے تو اس کو فواق کہتے ہیں۔ یہاں بھی عذاب کی مہلت کا ذکر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴)
۱۸ - اِصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَاذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْدِ ۚ إِنَّهُ أَوَّابٌ -
ترجمہ ۔ یہ جو کچھ کہتے ہیں تو اس پر صبر کرتا رہ اور ہمارے بندے داؤد کا حال یاد کر لے جو بڑا قوت
والا تھا اور وہ بڑا رجوع کرنے والا تھا۔
-
تفسیر - اِصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن کبھی ننگ و ناموس پر کبھی
جان و مال پر، کبھی مال و اسباب پر، کبھی دین پر حملہ کرتے ہیں۔ اور ان حملات کیلئے بعض اوقات
مامور کڑھتے ہیں کہ یہ کیوں ایسی شرارتیں کرتے ہیں۔ اللہ تعالی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو
تسکین فرماتا ہے کہ تیرے پاس کلیں نہیں اور داؤد کے پاس تھیں۔ تیرے پاس فوج نہیں اور داؤد
کے پاس تھی ۔ داؤد کی قوم اس سے ملی ہوئی تھی۔ تیری قوم تیرے ساتھ نہیں۔ داؤد کے پاس مال واسباب
اور بادشاہت تھی اور تیرے پاس نہیں ۔ شریر لوگ جبکہ داؤد کا مقابلہ کر لیتے تھے تو تیرے جیسے انسان
پر اگر حملہ کرلیں تو کیا بات ہے۔ جس طرح داؤد عفو سے کام لیتے تھے۔ اسی طرح تم بھی عفو سے کام لو۔
داؤد کے زمانہ میں جس قدر ہولی لینڈ اور شام کے پہاڑ تھے سب ان کے ماتحت تھے۔ یہاں تک کہ
)ارض مقدسہ (فلسطین THE HOLY LAND I

حقائق الفرقان
۵۱
سُورَةُ صَ
جو لوگ متنفر تھے وہ بھی ان کے حضور میں حاضر تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴)
قرآن کریم میں ہے حضرت داؤد علیہ السلام کی نسبت ارشاد ہے وَ اذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ
ذَا الْأَيْدِ ۚ إِنَّهُ أَوَّابٌ ( ص : ۱۸) یعنی یاد کرو ہمارے بندے داؤد کو بہت ہاتھوں والا ( بڑا طاقت ور )
وہ جناب النبی کی طرف توجہ کرنے والا ہے۔ اور ید کے معنے نصرت وغیرہ کے بھی ہیں۔ راغب میں
ہے ۔ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ - الفتح: (1) أَي نُصْرَتُهُ وَ نِعْمَتُهُ وَقُوتُهُ ۔ ید کے معنے ملک و تصرف
ان
کے بھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ - النكاح - (البقرة: ۲۳۸)
معنوں میں سے ہر ایک یہاں چسپاں ہو سکتا ہے اور عام انسانی بول چال میں بھی ہاتھ کا لفظ ان سب
معنوں پر بولا جاتا ہے۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۲، ۲۷۳)
٢٠ - وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَهُ أَوَّابٌ -
ترجمہ ۔ اور سخت متنفروں کو بھی جمع کیا تھا ۔ سب کے سب اس کی وجہ سے اللہ کی طرف جھکنے
والے تھے۔
تفسير - الطير - متنفر لوگ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴)
۲۱- وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا تھا اور اس کو عقل و دانائی عطا فرمائی تھی اور وہ
فیصلے خوب کرتا تھا ۔
تفسير - فصل الخطاب ۔ فیصلہ کر دینے والی بات۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۴)
اے اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔
ے یا وہ معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گروہو۔

حقائق الفرقان
۵۲
سُورَةُ صَ
۲۲ - وَهَلْ أَتْكَ نَبَوُا الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ -
ترجمہ ۔ اور کیا تیرے پاس اس کے دشمن کی خبر پہنچی جو قلعہ کی دیوار پھاند کر آئے ۔
تفسیر - وَهَلْ الكَ۔ ان کے دشمن کی خبر بھی ہے کہ دشمن اس قلعہ اور فصیل پر بھی کود پڑے۔
تمہارے پاس تو کوئی قلعہ اور فصیل بھی نہیں ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴)
پر دشمن نے حملہ کر دیا تھا۔
إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ - فرماتا ہے بایں : ہمہ ساز و سامان حضرت داؤد پردم داؤد
اور آپ کے پاس (اے نبی ) کوئی قلعہ وغیرہ نہیں ۔ اللہ حافظ ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷-۴۷۸)
حضرت داؤ د خلیفۃ اللہ کا مقابلہ بعض ناعاقبت اندیشوں نے کرنا چاہا۔ یہاں تک کہ وہ دیواریں
پھاند کر ان کے قلعہ میں گھس آئے۔ مگر چونکہ اللہ تعالیٰ جن کو خلعتِ خلافت سے سرفراز فرماتا ہے۔ اُن
کو ایک خاص رعب و داب بھی دیتا ہے۔ اس لئے وہ داخل ہوتے ہی ایسے گھبرائے کہ سوائے ایک
جھوٹا قصہ تراشنے کے کچھ بن نہ آیا۔
چنانچہ قرآن مجید میں ذکر آیا ۔ وَهَلْ أَتَنكَ نَبَوُا الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ - إِذْ دَخَلُوا
عَلَى دَاوُدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوا لَا تَخَفْ خَصْمَن بَغَى بَعْضًا عَلى بَعْضٍ (ص : ۲۲، ۲۳) (اور کیا ان
دشمنوں کی خبر پہنچی۔ جب وہ محراب میں دیوار کود کر آئے ۔ جب داؤد " پر داخل ہوئے تو وہ ان سے ڈرا۔
انہوں نے کہا۔ نہ ڈر۔ دو دشمن ہیں۔ زیادتی کی ہے ایک نے دوسرے پر ) آخر یہ دشمن بھی لعنتی ہی بنے
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَ عِيسَى ابْنِ
۷۹)
مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ (المائده : ۷۹ ) ۔
( تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۱۔ ماہ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۴۳۲-۴۳۳)
اے لعنتی ہوئے وہ جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل سے داؤد اور عیسی بن مریم کی زبان پر۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے
سرکشی کی اور حد سے بڑھتے تھے۔

حقائق الفرقان
۵۳
سُورَةُ صَ
۲۳ - إِذْ دَخَلُوا عَلَى دَاوُدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوا لَا تَخَفْ خَصْمَن بَغَى بَعْضًا
عَلَى بَعْضٍ فَاحْكُمُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَلَا تُشْطِطُ وَاهْدِنَا إِلَى سَوَاءِ الصِّرَاطِ -
ترجمہ ۔ اور وہ داؤد کے پاس اندر پہنچے تو وہ چوکس ہو گیا ان سے ۔ انہوں نے کہا آپ کیوں
گھبراتے ہیں کیوں چوکنا ہوتے ہیں ہم تو دو دشمن ہیں زیادتی کرتے ہیں ہم ایک دوسرے پر تو
آپ حق حق فیصلہ کر دیجیئے اور تاخیر نہ ڈالئے اور ہمیں سیدھا راستہ بتا دیجیئے۔
تفسیر - إِذْ دَخَلُوا ۔ ایک دفعہ دشمن حضرت داؤد پر اچانک کود پڑے۔ یہ بھی مستعد بیٹھے تھے۔
جب ان دشمنوں نے دیکھا کہ یہ مستعد بیٹھے ہیں۔ تو کہنے لگے کہ حضور ہم ایک مقدمہ فیصل کرانے آئے
ہیں۔ گھبرا کے کہتے ہیں کہ آج ہی فیصل کر دیجئے۔ تاریخ کو بڑھائیے نہیں ۔ جھگڑا یہ ہے کہ اسکی سود نبیاں
۔ دیکھو کیسا جھوٹا مقدمہ بنالیا۔ لیکن انبیاء کیسے رحیم و کریم ہوتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ اس نے ظلم کیا
ہیں
ہے کہ تمہاری ایک دنبی کو مانگتا ہے۔ باوجود یکہ اس کے پاس ہیں ۔
اب حضرت داؤد د کو فکر ہوا کہ ہمارے ملک میں بڑا فتنہ ہے۔ یہاں تک کہ لوگ ہم پر بھی حملہ
آور ہونے لگے۔ تب انہوں نے جناب النبی میں دعا کی ۔ ہم نے حکم دیا کہ داؤد تو کوئی اپنی کوششوں
سے خلیفہ ہوا ؟ ہم نے تجھ کو خلیفہ بنایا۔ اس سے بڑی نصیحت یہ نکلتی ہے کہ حوصلہ کرو اور دشمن کو حوالہ بخدا
کرو۔ دعائیں مانگو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۴)
قَالُوا لَا تَخَفْ جب جاگتا پایا تو ان دشمنوں نے جو بارادہ قتل آئے تھے ایک بات
گھڑ لی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸)
۲۵ - قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَى نِعَاجِهِ وَ إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْخُلَطَاءِ
لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ
وَ ظَنَّ دَاوُدُ أَنَّهَا فَتَتْهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَرَّ رَاكِعًا وَ أَنَابَ -
ترجمہ ۔ داؤد نے فرمایا کہ بے شک اس نے تجھ پر ظلم کیا ہے وہ جو دنبی مانگتا ہے اپنی دنبیوں میں

حقائق الفرقان
ولد
سُورَةُ صَ
ملانے کو۔ اور بہت سے ساتھی ایسے ہی ہوتے ہیں کہ بعض پر بعض زیادتی کرتے رہتے ہیں مگر ہاں
جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے (وہ ایسا نہیں کرتے ) اور ایسے تو تھوڑے ہی ہیں اور داؤد نے
خیال کیا کہ ہم نے اُس کو آزمایا ہے تو اُس نے حفاظت مانگی اپنے رب سے اور وہ تو بہ کرتا ہوا سجدہ
میں گر پڑا ۔
تفسیر سورۃ ص میں چند آیات کے معانی نہ سمجھنے کی وجہ سے حضرت داؤد پر تہمت لگا دی ہے کہ
انہوں نے ایک بی بی کے خاوند کو جنگ میں بھجوا کر مروادیا اور اسکی بی بی سے خود نکاح کر لیا۔ اور فرشتے
انہیں سمجھانے آئے حالانکہ یہ بات ہے کہ وہ ملائکہ نہ تھے بلکہ دشمن تھے کہ دیواریں پھاند کر آپ کے
مکان میں گھس آئے آپ بہت گھبرائے کہ ملک میں انارکسٹوں کا غلبہ ہے اور وہ یہاں تک دلیر ہو گئے
ہیں کہ شاہی خیموں میں کو دکر آنے میں تامل نہیں کرتے۔
مگر معاً شاہی رعب ان پر غالب آیا اور انہوں نے ایک جھوٹی بات بنائی ۔ آپ نے نہایت
متانت سے ا انہیں جواب دیا اور ظَنَّ دَاوُدُ أَنَّهَا فَتَتْهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّہ کے یہ معنی ہیں کہ جب داؤد نے
یقین کیا کہ رعایا میں بغاوت اور بدامنی کا زور ہے تو سمجھا کہ آخر کوئی کمزوری اور نقص ہے جس
کی وجہ سے حکومت کے رعب و جلال میں فرق آ رہا ہے۔ اس لئے خدا سے حفاظت طلب کی ۔
اور خدا کے حضور گر پڑے تو خدا نے آپ کی حفاظت کی اور اپنے تسلی بخش کلام سے ممتا ز فرمایا۔
چنانچہ ارشاد ہوتا ہے کہ خلیفہ تو ہم نے تجھے بنایا۔ ان لوگوں کی شرارتوں کا کیا خوف اور کیوں پریشان
ہوتے ہو؟ تم حق حق فیصلہ کرتے جاؤ اور عدل و انصاف پر قائم رہو۔ تمہاری ہی فتح ہوگی ۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۲ ۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۸۶، ۸۷ )
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا - افسوس مفسرین پر جنہوں نے حضرت داؤد کے بارے میں قصے لکھے ۔
حالانکہ اللہ فرماتا ہے۔ انبیاء تو کجا مومن بھی دوسرے کے حق پر حملہ نہیں کرتے ۔
انا فتته - یعنی ضرور مملکت میں کچھ نقص ہے جو دشمن کو جرات ہوئی۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸)

حقائق الفرقان
۵۵
سُورَةُ صَ
۲۷- يُدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ
لا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ
لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ -
ترجمہ ۔ اے داؤد! ہم نے تجھ کو بنا یا نائب ملک میں پس تو حکم کر لوگوں میں حق کا اور گری ہوئی
خواہشوں کی پیروی نہ کر تو وہ تجھے گمراہ کر دے گی اللہ کی راہ سے بے شک جو لوگ بہکاتے ہیں اللہ کی
راہ سے ان کے لئے سخت عذاب ہے کیونکہ انہوں نے بھلا دیا ہے حساب کے دن کو ۔
تفسیر - إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً - جو خلیفہ بناتا ہے۔ اللہ ہی بناتا ہے۔ حتی کہ باپ دادا کا خلیفہ جواس
کی اولاد ہے وہ بھی اللہ چاہے تو بنائے ورنہ موت وغیرہ سے نہ بن سکے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۸)
-
۲۹،۲۸ - وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ذَلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ
كَفَرُوا فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ أَمْ نَجْعَلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصُّلِحَتِ كَالْمُفْسِدِينَ فِي الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفُجَارِ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے نہیں پیدا کیا آسمان اور زمین اور جو ان کے اندر ہے بے کار یہ ان کا خیال
ہے جو حق کو چھپاتے ہیں۔ بہت افسوس ہے کافروں کے لئے آگ کے عذاب سے۔ کیا ہم کر
دیں گے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے بدکاروں کے جیسا جو فساد پھیلاتے پھرتے ہیں
ملک میں یا ہم بنا دیں گے متقیوں کو ظاہر بدکاروں کے جیسا ( یعنی ایسا نہیں کریں گے )۔
تفسیر۔ حضرت داؤد کے دشمن ان کے قلعہ پر کود پڑے تھے۔ اور ان کے سامنے جھوٹا عذر یہ
کر دیا تھا کہ ہمارا مقدمہ فیصل کر دیجئے ۔ اس موقع پر لوگوں نے بڑی دور از کار باتیں بیان کی ہیں۔
حضرت داؤد کی زبانی خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ کسی کی دُنبی نا جائز طور پر لے لینا جائز نہیں۔ پھر بھلا وہ
قصے جو ان کی نسبت مشہور ہیں۔ تو حضرت داؤد نبی کہاں ہو سکتے تھے۔ حضرت سلیمان کے بعد ان
کے جانشین کے پاس امراء آئے۔ بعضوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے باپ اور دادا کے زمانہ میں

حقائق الفرقان
۵۶
سُورَةُ صَ
خدمات کی ہیں ۔ آپ ہماری رعایات رکھیں ۔ اس جانشین کے مصاحب بڑے کمینے تھے ۔ انہوں
نے کہا کہ اتفاق سے یہ اس وقت جمع ہو گئے ہیں ۔ ان سب کو یہیں ختم کر دو ۔ اس جانشین کا نام
یر بعام تھا ۔ اس نے کہا کہ نہیں ۔ انہوں سبھوں نے مل کر یعنی بنی اسرائیلی قوموں نے مل کر اسی
وقت بغاوت کی ۔۔۔۔۔۔۔ پاک دوست سچی دعاؤں سے میسر آتے ہیں۔ میں سچ کہتا ہوں کہ پاک
دوست سچی دعاؤں سے میسر آتے ہیں۔
وَمَا خَلَقْنَا ۔ یہ خیال کہ بہت سی چیزیں بیکار ہیں ۔ یہ کافروں کا گمان ہے نہ مومن کا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴)
٣٠ - كِتَبُ اَنْزَلْتُهُ إِلَيْكَ مُبْرَكَ لِيَدَ بَرُوا أَيْتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُوا الْأَلْبَابِ -
ترجمہ ۔ قرآن شریف ایک بابرکت کتاب ہے ہم نے اس کو تیری طرف اتارا تا کہ لوگ اس ا کی
آیتوں میں بہت غور کریں اور عقلمند لوگ اس سے نصیحت پکڑیں (اور عمل کریں )۔
تفسیر - ليا بوا ۔ لوگ اپنے دماغ سے بڑے بڑے کام لیتے ہیں لیکن قرآن کریم میں تدبر
نہیں کر سکتے ۔ حضرت داؤ د برے نہ تھے۔ اگر بُرے ہوتے تو ان کو سلیمان جیسا بیٹا عطا نہ ہوتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴)
۳۳، ۳۴۔ فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّي حَتَّى تَوَارَتْ
بِالْحِجَابِ - رُدُّوهَا عَلَى فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ -
ترجمہ ۔ ( گھوڑوں کو دیکھ کر شکریہ کے طور پر ) سلیمان نے کہا میں نے ذکر الہی کے لئے ( یعنی جہاد
میں کام آنے کے واسطے) ان سے محبت کی ہے یہاں تک کہ وہ آڑ میں ہو گئے۔ حکم دیا کہ ان کو
میری طرف لوٹالا ؤ پھر وہ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیر نے لگا۔
تفسیر۔ حضرت سلیمان کی نسبت بعض لوگوں نے یہ مشہور کر رکھا ہے کہ آپکی عصر کی نماز قضاء ہوگئی
تو گھوڑوں کی پنڈلیوں اور گردنوں کو تلوار سے اڑا دیا۔ یہ مجنونانہ فعل ایک نبی کی شان سے بعید ہے۔
بات یہ ہے کہ آپ گھوڑوں کا معائنہ فرمارہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ جب بھی دو قسم ہے۔ بعض حسبیں

حقائق الفرقان
۵۷
سُورَةُ صَ
دکھ کا موجب ہوتی ہیں۔ جیسے عشق ۔ مگر میری یہ حب جو ان گھوڑوں سے ہے یہ پسندیدہ حب ہے کیوں کہ
ان سے میں اپنے مولی کو یاد کرتا ہوں حدیث شریف میں آیا ہے الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى
يَوْمِ الْقِيَامَةِ آپ خدا تعالیٰ کے فضل و احسان بیان کرنے میں مشغول رہے اتنے میں گھوڑے سامنے
سے گزر گئے ( تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ ) آپ نے فرمایا انہیں پھر واپس لاؤ۔ جب پھر گزرنے لگے تو آپ ان کی
یوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔ گھوڑوں کو پیار کرنے کا یہی طریق ہے۔ اگر مسح کے معنے تلوار
مارنے ہی کے ہوں ۔ تو پھر سب سے پہلے وضو کرنے والے ہی اپنی گردن کاٹ لیا کریں۔
( تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۲۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۸۷ )
جب ان کے سامنے پچھلے پہر گھوڑے پیش کے گئے تو انہوں نے وعظ فرمایا کہ مجھ کوگھوڑوں کی
محبت خدا کیلئے ہے۔ یہاں تک کہ سواران کو جو پھیر رہے تھے وہ اتنی دور لے گئے کہ نظروں سے
غائب ہو گئے ۔ آپ نے حکم دیا کہ لوٹاؤ۔ ان گھوڑوں کو تھپکی دیتے تھے فَطَفِقَ مسحا کے یہ معنے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) برا، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴)
ہیں۔
عَنْ ذِكْرِ ربی ۔ اللہ کیلئے جہاد کا سامان ہونے کی وجہ سے گھوڑوں سے پیار کرتے ہیں۔
تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ ۔ معائنہ ہو رہا تھا سوار آگے نکل گئے ۔ فرمایا۔ واپس لاؤ۔
فَطَفِقَ مَسحا ۔ جو لوگ اس کے معنے تلوار کرتے ہیں وہ وضو میں وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ کی آیت
کی تعمیل بھی اسی طرح کریں کہ اپنے سر پر تلوار چلا لیا کریں۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۸)
۳۵ ، ۳۶ - وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَنَ وَ الْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيهِ جَسَدًا ثُمَّ
آنَابَ - قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِّنْ بَعْدِي إِنَّكَ
انْتَ الْوَهَّابُ -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے سلیمان کو آزمایا اور اس کی کرسی پر ایک جسم ڈال دیا۔ اس واسطے
سلیمان ہماری طرف رجوع ہوا۔ اور دعا کی اے میرے رب ! مجھے پناہ دے، میری حفاظت کر اور
ے گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لئے خیر باندھ دی گئی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی