سُوْرَۃُ صٓ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
۵۸
سُورَةُ صَ
مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے بعد کسی کو نہ پہنچے ، کچھ شک نہیں کہ تو بہت ہی دینے والا ہے۔
تفسیر ان کی کرسی پر وہ شخص قائم ہوا جس میں دینداری کی روح بھی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴)
الْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيهِ جَسَدًا الثمَّ أَنَابَ - آیا ہے جس سے مراد یہ ہے کہ آپ کا بیٹا نالائق تھا۔
هَبْ لِي مُلْكًا لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِی سے مراد رضا و قرب الہی کا مقام ہے۔
تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۲ ۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ء صفحہ ۸۷ )
لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِی : اپنے تقرب کا ملک دو ۔ جو دوسرے کی وراثت میں نہیں آتا انسان
اپنے آپ میں ترقی کرے تو بڑی بات ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۸)
۳۷، ۳۸ - فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِى بِأَمْرِهِ رُخَاءَ حَيْثُ أَصَابَ - وَالشَّيْطِينَ
كُلَّ بَناءِ وَ غَوَاصٍ ۔
-
ترجمہ ۔ پھر ہم نے اس کے تابع کر دی قوت اور اقبال کی ہوا کہ وہ اس کے حکم سے جہاں چاہتا نرم
نرم اور آہستہ چلتی ۔ اور شیاطین کو تابع کر دیا عمارتیں بنانے والے غوطہ لگانے والے۔
تفسير وَالشَّيْطِينَ - دُور کا غوطہ لگانے والوں کو کہتے ہیں ۔ شریر آدمی قید بھی ہو سکتے ہیں
اور ہنر ور بھی ۔
-
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۷۸)
پس مفت کام میں لگادی سلیمان کے ہوا۔ نرم چلتی اس کے (اللہ کے حکم سے جہاں پہنچنا چاہتا۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۵ حاشیه )
قرآن کریم میں حضرت سلیمان کے قصہ میں یہ الفاظ کس قدر وضاحت سے بیان کرتے ہیں کہ
آپ کا سفر بادی جہازوں کے ذریعہ ہوتا تھا چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِى بِأَمْرِهِ (ص: ۳۷) ہم نے ہوا کو اس کے کام میں لگایا۔ وہ اس کے
حالات اور مقاصد کے موافق چلتی تھی ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے جہازوں کے سفر میں باد موافق چلا کرتی تھی ۔ اور اس کے سفر

حقائق الفرقان
۵۹
سُورَةُ صَ
کامیابی اور شاد کامی کو ہمراہ لئے ہوتی تھی۔ اور جیسا کہ آجکل یورپ کے سٹیمر با وجود قسم قسم کے بچاؤ
کی تدابیر کے آئے دن سمندر کی خونخوار موجوں کے لقمۂ تر بنتے ہیں ۔ حضرت سلیمان کو اس کے
خلاف کبھی تباہی پیش نہیں آئی۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۸)
۴۲ - وَاذْكُرُ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّةَ أَنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَنُ بِنُصُبٍ وَ عَذَابٍ -
ترجمہ ۔ اور ہمارے بندے ایوب کا بھی بیان کر کہ جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے سخت
شدت کے ساتھ پیاس لگی ہے۔
تفسیر۔ تین علم عبرت کیلئے لوگوں نے تصنیف کئے ہیں ان میں سے ایک علم تاریخ ہے۔ اس
علم تاریخ کے لکھنے میں بھی مسلمانوں نے سب سے زیادہ کوشش کی ہے۔ مسلمانوں اور عیسائیوں کی
علم تاریخ میں یہ فرق ہے کہ عیسائی کسی واقعہ کو دیکھ کر اس کا سبب بھی خود تلاش کرتے ہیں حالانکہ ضرور
نہیں کہ وہ اصل سبب اس واقعہ کا ہو۔ دوسرا نقص یہ ہے کہ وہ اپنے ملک پر سب کا قیاس کر لیتے
ہیں حالانکہ ہر ملک میں کچھ نہ کچھ مبالغہ ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں یہ زیادہ ہے۔ اب وہاں بھی یہ نقص
عام پیدا ہوا ہے کہ ناول کو بھی اصل واقعہ سمجھتے ہیں۔ ہمارے مؤرخین زیادہ تر شیعہ ہیں ۔ شیعوں میں
تقیہ جائز ہے۔ پھر اس تقیہ کی ان کو خوب مشق ہے اور تبرے کے یہ اب تک شروع سے عادی ہیں ۔
تبرے بازی کی انکل سیکھنی ہو تو ان سے سیکھے۔ وقائع نعمت خان کو دیکھو جس کا نمک کھایا ہے اس کے
حق میں کہیں گالیاں ہیں۔
خافی خان تو ہنسا تا بھی جاتا ہے۔ اور تبر ابھی ۔ مؤرخ جب شیعہ ہوتا ہے۔ تو وہ سنیوں کی خوب
خبر لیتا ہے۔ تاریخوں میں بڑے عبرت کے مقام ہوتے ہیں۔ سینکڑوں جلد میں مطالعہ کر جاؤ۔ بعض
اوقات سمجھنے میں بڑی مشکل ہوتی ہے۔ دوسرا حصہ جو بہت نیک حصہ تھا۔ میں نے علم حدیث میں
حَدَّثَنَا مَالِكَ حَدَّثَنَا فُلَانٌ وغیرہ پڑھا۔ ہمارے یہاں بہت سے شخصوں نے اس کو چھوڑ کر عن
رَسُولِ اللہ پڑھانا شروع کر دیا۔ اس سے مدعا یہ تھا کہ ان راویوں کی پرہیز گاری اور تقویٰ اور پاک
نمونوں کی اتباع ہو جو اس سلسلہ اسناد میں بیان کئے جائیں لیکن ہمارے ملک میں اس قدر نہ استادوں

حقائق الفرقان
سُورَةُ صَ
کو فرصت ہے اور نہ شاگردوں کو۔ میں نے بعض اوقات بڑے بڑے استادوں سے دریافت کیا ہے
کہ اسناد کے سلسلہ کی کتابوں میں سے پانچ مستند کتابوں کا صرف نام تو لے دو۔ تو نہ لے سکے۔
تیسری بات قرآن کریم ۔ قرآن کریم میں بہت سے انبیاء کا ذکر موجود ہے۔ لوگ جھگڑے
کرتے ہیں کہ خضر ، آدم ، لقمان بھی تھے یا نہ تھے۔ حالانکہ اس بحث کی ضرورت ہی کیا ہے۔
اس شخص کی باتیں جو قرآن کریم نے خوبی کے طور پر بیان کی ہیں ۔ ہم کو چاہیے کہ ان باتوں پر
عمل کریں۔
ایک شخص نے سورہ یوسف میں بیان کیا ہے کہ عشق و حسن تو خدا تعالیٰ کو بھی پسند ہے ۔ احسن
القَصَصِ میں قصص - قاف کی زیر سے قصہ کی جمع نہیں ہے ۔ جمع در اصل ق کی زیر سے ہے۔
سورہ یوسف میں دراصل بیان ہے کہ ایک نوجوان آدمی گھر کی سردار عورت سے کس طرح برتاؤ
کرے۔ کس طرح صبر کرے ۔ کس طرح سلوک کرے۔
قرآن کریم ہر موقع پر اس قسم کی نصائح بیان فرماتا ہے۔ مسلمانوں نے قرآن کریم کے بیانات
کی تاریخ نہیں رکھی ۔
حضرت داؤد کے قصہ میں خداوند تعالیٰ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک
خطرناک سفر سے اطلاع دی ہے۔
وَاذْكُرُ عَبْدَنَا أَيُّوبَ یاد کرو ہمارے ایک بندے کو جس کا نام ایوب تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۵)
حضرت ایوب کسی سفر میں گئے تھے ۔ مَسَّنِيَ الشَّيْطَن - کسی تکلیف کی شکایت کی۔
تشحذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ (۴۷۸)
۴۳ - ارْكُضُ بِرِجْلِكَ هُذَا مُغْتَسَلُ بَارِدُ وَ شَرَابٌ ۔
ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا تیرا پاؤں زمین پر ماریہ ہے نہانے کے لئے چشمہ ٹھنڈا اور پینے کے لئے ۔
تفسیر ۔ اركض برجلك ۔ اپنے سواری کے جانور کو ایڑی مارو۔ جلدی چلا ؤ اور پانی کے چشمہ پر

حقائق الفرقان
پہنچ جاؤ۔
٦١
سُورَةُ صَ
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸)
حضرت ایوب کے صبر کا بیان کیا ہے۔ انبیاء علیہم السلام خدا کے حضور بڑے ادب سے کام لیتے
ہیں وہ کسی دکھ کو اس کی طرف منسوب نہیں کرتے ۔ جب وہ خدا کے حضور اپنی تکالیف کے متعلق
گڑ گڑائے تو ارشاد ہوا ۔ اُرْكُضُ بِرِجْلِكَ - اپنی سواری کو اس سرزمین کی طرف لے چل جہاں آپ
کیلئے آرام کے سامان مہیا ہیں اور وہاں اہل و عیال اور احباب اس کی مثل دیئے جاویں گے۔ اور
اپنی سواری کو درخت کی ایسی شاخوں سے جس کے ساتھ پتے بھی ہوں چلائے جا۔ مگر اسے ضرر نہ
پہنچا۔ یہ دراصل ایک پیشگوئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ایسا ہی معاملہ پیش آنے والا
تھا۔ چنانچہ آپ نے بھی مکہ سے ہجرت فرمائی اور مدینہ منورہ تشریف لے گئے ۔ جہاں آپ نے
بہت سے اہل اور وفادار احباب پائے ۔ اب بھی جو خدا کی راہ میں ہجرت کرے۔ اس کے لئے
امن و آسائش بموجب وعده البي يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَبًا كَثِيرًا وَسَعَةً (النساء: (۱۰) موجود
ہے اور ہرگز خیال نہ کرے کہ اگر میں اپنا گھر یا اپنے رشتہ دار چھوڑ کر جاؤں گا تو نقصان اٹھاؤں
گا۔ خدا تعالیٰ ایسے شخص کو بہتر سے بہتر احباب اصحاب اور رشتہ دار دے گا۔
-
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۲۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۸۸)
۴۴، ۴۵ - وَ وَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرَى لِأُولِي
الْأَلْبَابِ - وَ خُذْ بِيَدِكَ ضِعْثًا فَاضْرِبُ بِهِ وَلَا تَحْنَثُ إِنَّا وَجَدُلَهُ صَابِرًا
نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے اس کو دیئے اس کے گھر والے اور اتنے ہی اور دیئے اپنی طرف سے مہربانی
فرما کر اور یادگار ہے عقل مندوں کے لئے ۔ اور حکم دیا کہ تو ایک کاڑیوں کا مُٹھا پکڑ پھر اس سے مار
اس کو اور قسم کے خلاف نہ کر ۔ ہم نے اس کو پا یا صابر ۔ بڑا اچھا بندہ تھا اور بے شک وہ بڑا رجوع بحق
کرنے والا تھا۔
لے وہ زمین میں بہت کشائش پائے گا اور بڑی جگہ۔

حقائق الفرقان
۶۲
سُورَةُ صَ
تفسیر ضعنا ۔ دو چار دس پانچ پتلی پتلی تھجیاں ۔ جس میں پتے بھی آخر پر ہوں۔ ان کو ایک جگہ
کرنا۔ مثلاً جھاڑو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۵)
یہ سورۃ مکی ہے۔ اشارہ بہ ہجرت ۔ چنانچہ آپؐ کو مدینہ میں مکہ کی بی بی کے علاوہ مدینہ میں اور
بیبیاں بھی دلا دیں۔
ضعنا ۔ مٹھا ٹہنیوں کا ۔
فَاضْرِبُ به - مارو جانور کو (اور جلدی پہنچو ) ۔
وَلَا تَحنث ۔ مگر اسے زیادہ تکلیف نہ دو۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۸)
دوسری کتابوں کے قصے اور خدا کی کتاب میں جو واقعہ گذشتہ بیان ہو اس میں فرق یہ ہے کہ خدا
کی کتاب میں صرف قصہ نہیں ہوتا بلکہ بتایا جاتا ہے کہ جو ایسا کرے گا وہ بھی انہی انعامات سے سرفراز
ہوگا ۔ چنانچہ و ذكرى لِأُولِي الْأَلْبَابِ اور كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ایسے پاک کلمات سے ان کی
طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۲ ۔ ماہ فروری ۱۹۱۳ ء صفحہ ۸۷-۸۸) مفحہ ۸۷-۸۸)
۴۶ - وَاذْكُرُ عِبْدَنَا ابْراهِيمَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِي وَالْأَبْصَارِ -
ترجمہ ۔ اور یاد کر ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحق اور یعقوب کو جو بڑی طاقت اور عقل والے تھے۔
تفسیر - الابصار ۔ بڑی بصیرت والے۔ فلاسفر اور نبی میں یہ فرق ہوتا ہے کہ فلاسفر تو اپنی
تحقیقات میں غلطیاں پاتا ہے اور دوسرے لوگوں کو منع کرتا ہے کہ تم اس غلطی میں نہ پڑنا ۔ یا ہلاک ہو
جاتا ہے تو دوسرے لوگ اس سے بچتے ہیں لیکن ایک نبی کو کبھی ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۵)
۵۱ - جَنَّتِ عَدْنٍ مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ -
ترجمہ ۔ سدار ہنے کے لئے باغ اُن کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے ۔
تفسیر - جنتِ عَدْنٍ کے متعلق تو ریت میں لکھا ہے۔ جہاں سیحون ، جیحون ، دجلہ، فرات بہتے
ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۵)

حقائق الفرقان
۶۳
سُورَةُ صَ
۵۳ - وَعِنْدَهُمْ قُصِرْتُ الطَّرْفِ أَتْرَابُ -
ترجمہ ۔ اور اُن کے پاس ہوں گی نیچی نظر والی عورتیں محبت اور اطاعت کرنے والیاں ہم عمر ۔
تفسیر - قصرت الطَّرْفِ کسی تاریخ سے ثابت نہیں ہوتا کہ کسی صحابی کی عورت بدکار بنی ہو۔ کسی لڑائی
میں کسی دشمن کے قبضہ میں گئی ہو۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۵)
۵۸ - هذا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقُ ۔
ترجمہ ۔ یہ عذاب ہے تو چکھو کھولتے ہوئے پانی اور پیپ اور سخت سردی ( کا مزہ ) ۔
تفسیر - غساق ۔ بہت سرد پانی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۵)
حیم - آتشک والے کے حلق میں زخم اور پیپ ۔ نا چار ان کو کھانا پڑتا ہے۔ یہ دنیا میں
نظارہ ہے۔
۵۹ - وَآخَرُ مِنْ شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ -
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۸)
ترجمہ ۔ اور کچھ اسی شکل کی طرح طرح کی چیزیں ( چکھو ) ۔
تفسیر ۔ اور کچھ اور اسی شکل کا۔ طرح طرح کی چیزیں۔
۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۱ حاشیه )
۷۰- مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَا الْأَعْلَى إِذْ يَخْتَصِمُونَ -
ترجمہ ۔ مجھ کو کچھ خبر نہ تھی کہ میں آسمان میں منتخب ہو رہا ہوں ) جب اعلیٰ درجہ کے فرشتے آپس
میں جھگڑتے تھے۔
تفسیر۔ کسی نبی ، کسی مامور کے دل میں بھی یہ خواہش پنہاں نہیں ہوتی کہ میں لوگوں کا حاکم بنوں
اور بڑا آدمی کہلاؤں۔ وہ مخلوق سے کنارہ کش اور گوشہ نشین ہوتے ہیں۔ پھر خدا تعالی انہیں اپنے حکم
سے نکالتا ہے تو وہ مجبور ہو کر پبلک میں آتے ہیں ۔ حضرت موسی کو دیکھو کہ آپ کے دل میں ہرگز یہ
بات نہ تھی کہ میں قوم کا امام بن جاؤں ۔ چنانچہ ارشاد ہونے پر عذر و معذرت کرتے اور اپنے بھائی کو
أَفْصَحُ مِنی - (القصص: ۳۵) سے پیش کرتے ہیں ۔
ے وہ مجھ سے زیادہ صاف زبان ہے۔

حقائق الفرقان
۶۴
سُورَةُ صَ
اسی طرح نبی کریم صلعم فرماتے ہیں ۔ مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَا الْأَعْلَى إِذْ يَخْتَصِمُونَ ۔ مجھے
کیا علم تھا کہ ملاء اعلیٰ میں میری نبوت کی نسبت کیا مباحثات ہو رہے ہیں جیسا کہ ہر مامور کی بعثت پر
آسمانوں میں بڑی بحث ہوتی ہے۔ تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۲۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ ء صفحه ۸۸)
مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ - انبیاء کے دل میں ذرا بھر بھی خواہش نہیں ہوتی کہ ہم نبی بنیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۵)
۷۲ - إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِينٍ -
ترجمہ ۔ اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں سے میں بنانے والا ہوں ایک آدمی مٹی سے۔
تفسیر - خالق بشرا - ہر ایک روحانی آدمی کے متعلق یہ ذکر ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۷۸)
طین ۔ کیچڑ ۔ پانی اور مٹی ملی ہوتی ہے۔ طین میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس کو جس سانچہ میں
ڈھالنا چاہیں ڈھل جاتی ہے۔ اور ہر شکل کو قبول کر لیتی ہے۔ جو آدم کا بچہ ہے وہ ہے وہ توطین سے بنا ہوا ہوتا
ہے۔ ایک جگہ فرمایا ہے۔ مِنْ تُرَابِ ۔ (آل عمران : ۶۰ ) یعنی مٹی سے بنایا۔ اور ایک جگہ فرمایا ہے۔
من ماء ( فرقان : (۵۵) تم کو پانی سے بنایا۔ اس لئے مٹی اور پانی مل کر کیچڑ ہی ہوئے۔ حضرت مسیح بھی
فرماتے ہیں کہ میں طین سے تجویز کرتا ہوں ۔ اگر تم میں کوئی طائر کی صفت ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحہ ۲۱۶،۲۱۵)
۷۳- فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ -
ترجمہ ۔ پس جب میں اس کو بنا چکوں اور اس میں اپنی وحی پھونکوں تو تم اس کے فرمانبردار ہو جانا۔
تفسیر۔ فَإِذَا سويته ۔ جب اپنے کمال کو پہونچ جاؤ۔ جس قدر پاک روحیں ہوتی ہیں ۔ سب
فرماں بردار ہوتی ہیں ۔ جس طرح وہ طین سے بنا۔ اسی طرح شیطان آگ سے بنا۔سانپ اور طاعون
کے کیڑے کو شیطان اور جن اسی وجہ سے کہا گیا۔

حقائق الفرقان
۶۵
سُورَةُ صَ
ایک وقت آتا ہے کہ انسان نیکی کرتا کرتا ایسے مقام تک پہونچ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ خود اس کا
کفیل ہو جاتا ہے۔ پھر انسان بدی کرتے کرتے ایسے مقام پر پہونچ جاتا ہے کہ خدا اس کی ہدایت
سے ہاتھ کھینچتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶)
إِلى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ -
ترجمہ ۔ معلوم وقت تک ۔
تفسیر ۔ قیامت تک نہیں۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸)
۸۷ - قُلْ مَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں اس بات پر تجھ سے کچھ نہیں مانگتا اجرت اور نہ میں تکلیف کرنے والوں
میں سے ہوں ۔
تفسیر۔ نبی کے ہر ایک قول و فعل سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بناوٹ اس میں بالکل نہیں ۔ اس
کی کوئی بات بناوٹ سے نہیں ہوتی ۔ اور نہ اس کا کوئی فعل تکلف ۔ سے ہوتا ہے اور نہ وہ خلقت کو اور نہ وہ خلقت کو نصیحت
دنیوی فائدہ اٹھانے کی امید یا نیت پر کرتے ہیں۔ بلکہ وہ بار بار اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا اجر اللہ پر
ہے۔ چنانچہ سیدنا و مولا نا حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ ان
لوگوں کو سنا دے ۔ مَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ ۔ اسی معیار پر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت ملتا ہے۔ آپ اپنے بارے میں لکھتے ہیں۔
ابتداء سے
گوشته خلوت رہا مجھ کو پسند شہرتوں سے مجھ کو نفرت تھی ہر اک عظمت سے عار
پر مجھے تو نے ہی اپنے ہاتھ سے ظاہر کیا میں نے کب مانگا تھا یہ تیرا ہی ہے سب برگ و بار
اور آپ میں تکلف اور بناوٹ نام کو نہ تھی۔ اس کی شہادت ہزاروں آدمی دے سکتے ہیں۔ نہ تقریر میں
کوئی بناوٹ تھی نہ تحریر میں ، نہ لباس میں ۔ اور اِنْ اَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللهِ (هود: ۳۰) پر جو عمل فرما یا وہ تو
اب بھی ظاہر ہے کیونکہ خاص اپنے لئے باوجود اس قدر روپے کے آنے کے کوئی جائیداد نہیں خریدی

حقائق الفرقان
۶۶
سُورَةُ صَ
اور نہ کوئی نفع اپنی ذات کے لئے مخصوص کیا۔ اللهمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى عَبْدِكَ الْمَسِيحِ
الْمَوْعُودِ
( تشخیذ الاذہان جلدے نمبر ۲ ۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ء صفحه ۸۹ )

آج 10 میں سے 10 باقی