سُوْرَۃُ الزُّمَرِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۶۷
سُورَةُ الزُّمَرِ
سُوْرَةُ الزُّمَرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ زمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
- تَنْزِيلُ الْكِتَبِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ -
ترجمہ ۔ یہ کتاب اُس اللہ کی طرف سے اُتری ہے جو عزیز حکیم ہے۔
تفسیر۔ لوگ معززوں اور حکیموں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ عزیز وحکیم کی
کتاب ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶)
- إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ -
ترجمہ ۔ ہم نے کتاب کو حق کے ساتھ تیری طرف اتارا ہے تو تو اللہ ہی کی عبادت کر اُسی کے لئے
خالص دین بنا کر ۔
تفسیر۔ عبادت ۔ اعلیٰ سے اعلی محبت معبود کی جس سے پرے کوئی درجہ نہ ہو۔ اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ
کی عظمت معبود کی جس سے پرے کوئی درجہ نہ ہو۔ اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ کا تذلل معبود کی خدمت میں جس
سے پرے کوئی درجہ نہ ہو۔
ایک برہمو نے مجھ سے کہا کہ آپ مکہ معظمہ کی پرستش کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ پرستش کے کیا
معنے ہیں بتاؤ۔ اس نے کہا پوجا۔ میں نے کہا۔ پوجا کس کو کہتے ہیں۔ تب اس نے پرستش کے معنے
بتائے کہ اس کو کہتے ہیں جس میں دھیان ہو۔ عظمت ہو۔
میں نے ایک شخص سے کہا کہ ذرا نماز پڑھ کر دکھاؤ۔ اس نے نماز پڑھی۔ میں نے اس برہمو سے
دریافت کیا کہ بتاؤ۔ اس میں مکہ معظمہ کا کوئی دھیان یا عظمت ہے یا دُعا ہے۔

حقائق الفرقان
۶۸
سُورَةُ الزُّمَرِ
اختلاف کے دور کرنے کیلئے سب سے بڑی چیز دعا ہے۔ یہ دعا کا ہتھیار تمہارے ہاتھ میں
ہے۔ اعلیٰ درجہ کے ہتھیار کیلئے زبردست ہاتھ کی بھی ضرورت ہے۔ ورنہ جھوٹے آدمی کی دعا قبول نہیں
ہوتی ۔ ناشکر کی بھی دعا قبول نہیں ہوتی ۔ تم میں سے ہر ایک کو بڑی نعمتوں کے حصے ملے ہیں ۔ شکر گزار
بنو۔ اللہ تعالیٰ کا کوئی بیٹا نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ کے بیٹے کے یہ معنے ہیں کہ وہ کسی کو معز ز بنالے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶)
الا لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ وَ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا
نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللهِ زُلْفَى إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي مَا هُمْ فِيهِ
يَخْتَلِفُونَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَذِبٌ كَفَّارٌ -
ترجمہ ۔ ہشیار ہو جاؤ کہ خالص دین اللہ ہی کا ہے۔ اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور کارساز بنا رکھے
ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم تو ان کی پوجا صرف اس لئے کرتے ہیں تا کہ وہ ہم کو اللہ کے نزدیک کر دیں
قرب اور مرتبہ میں ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ فیصلہ کر دے گا ان کے درمیان اس بات میں جس میں وہ
اختلاف کرتے ہیں ۔ بے شک اللہ کامیابی کی راہ نہیں دکھاتا جھوٹے نا فرمان کو ۔
تفسیر۔ وسائل و وسائط کو تمام دنیا کے مذاہب ضروری تسلیم کرتے ہیں۔ کا فرومومن ، جاہل و عالم،
ووسائط کو
بت پرست و خدا پرست ، سوفسطائی ، د : ، دہریہ، جناب الہی کا کا معتقد غرض سب کے سب وسائل ووسا
عملاً مانتے ہیں ۔ کون ہے جو بھوک کے وقت کھانا ، پیاس کے وقت پینا ، سردی کے وقت کوئی دوائی یا
گرمی حاصل کرنے کا ذریعہ اختیار نہیں کرتا۔ مقام مطلوب پر جلدی پہنچنے کیلئے میل ٹرین یا سٹیمر کو پسند
نہیں کرتا۔ اگر مومن صرف حضرت حق سبحانہ کی مخلصانہ عبادت کرتا اور شرک اور بدعت اور اھوا سے
پر ہیز کرتا ہے۔ تو غرض اس کی اُسے ذریعہ قرب الہی بنانا ہوتا ہے۔ اور بت پرست اگر چہ حماقت سے
بت پرست ہے مگر کہتا وہ بھی یہی ہے کہ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّهِ زُلفى (الزمر : ۴) ہم تو ان
کو خدا کے قرب کا ذریعہ سمجھ کر پوجتے ہیں۔ اگر چہ یہ ان کا کہنا اور اس کا عمل درآمد غلط ہی ہے۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب صحیحہ بھی ہوتے ہیں اور ایسے اسباب بھی ہیں جن کا مہیا کرنا مومن کا

حقائق الفرقان
۶۹
سُورَةُ الزُّمَرِ
کام ہے۔ اور ایسے بھی ہیں جن کا مہیا کر نا عام عقلمندوں اور داناؤں کا حصہ ہے اور ایسے بھی ہیں جن کو
سبب ماننا باعث شرک ہے اور ایسے بھی ہیں جن کو سبب خیال کرنا جہالت اور وہم اور حماقت ہے۔
تعجب انگیز بات ہے کہ بہت سے فلاسفر، سائنس دان اور حکماء علل مادیہ اور اسباب عادیہ پر بحث
کرتے کرتے ہزار ہا نکات عجیبہ اور دنیوی امور میں راحت بخش نتائج پر پہنچ جاتے ہیں ۔ مگر
روحانی ثمرات پر ہنسی ٹھٹھے کر جاتے ہیں ۔ وجنوب شمال کو قطب اور قطب نما کی تحقیق میں اور اس پر
مشرق و مغرب کو چھان مارا ہے اور سورج اور چاند کی کرنوں سے اور روشنیوں سے بے شمار مزے مارا
لوٹے ہیں لیکن اگر کسی کو انہی نظاموں سے ہستی باری پر بحث کرتا دیکھ لیں تو اسکے لئے مذہبی جنون اور
اس کو مجنون قرار دیتے ہیں ۔ کیسا بے نظیر نظارہ ہے جس کو ایک اسلام کا حکیم نظم کرتا ہے۔
اشقیاء در کار عقبی جبری اند
اولیاء در کار دنیا جبری اند
علم ہندسہ جس کی بناء پر آج انجینئر نگ اور اسٹرانومی معراج پر پہنچ گئی ہے۔ سوچ لو کیسے فرضی
امور سطح مستوی اور نقطہ سے جس کو سیاہی سے بناتے ہیں اور قلم کے خط سے شروع ہوتا ہے ۔
خط استوا ، جدی ، سرطان ، افق نصف النہار وغیرہ سب فرضی باتیں ہیں ۔ مگر اس فرض سے کیسے حقائق
مادیہ تک پہنچ گئے ہیں۔ لیکن اگر ان بدنصیبوں کو کہیں کہ مومن بالغیب ہو کر دعاؤں اور نبیوں کی راہوں
پر چل کر دیکھو تو کیا ملتا ہے! تو ہنس کر کہتے ہیں ۔ کیا آپ ہمیں وحشی بنانا چاہتے ہیں؟ میں نے بارہا ان
(مادیوں ) کو کہا ہے ۔ تندرست آنکھ بدوں اس خارجی روشنی اور تندرست کان بدوں خارجی ہوا کے
اور ہمارا نطفہ بدوں ہم سے خارج رحم کے بہت دور کی اشیاء بدوں ٹلس کوپ کے بار یک دربار یک
اشیاء بدوں مائیکروسکوپ کے۔ دور دراز ملکوں کے دوستوں کی آواز میں بدوں فونوگراف کے اور ان کی
شکلیں بدوں فوٹو گرافی کے نہیں دکھائی دیتیں۔
اب جبکہ تم ان وسائط کے قائل ہو اور اضطراراً قائل ہونا پڑتا ہے تو روحانی امور میں کیوں وسائط
کے منکر ہو؟ خدا تعالیٰ کی ہستی کو مان کر بھی تم ملک اور شیاطین کے وجود پر کیوں ہنسی کرتے ہو؟ افسوس
ا آخرت بدبختوں کے لئے نا خوش گوار ہو گی اور دنیا اولیاء کے لئے نا خوش گوار ہے۔

حقائق الفرقان
اس کا معقول جواب آج تک کسی نے نہیں دیا۔
۷۰
سُورَةُ الزُّمَرِ
ناظرین! جس طرح سچے وسائط ہمارے مشاہدات میں ہیں۔ اسی طرح سچے وسائط مکشوفات
میں بھی ہیں ۔ جس طرح مشاہدات میں البی ذات وراء الورا ہے اور ضرور ہے۔ اسی طرح النبی ذات
روحانیت میں بھی وراء الورا ہے۔ اگر روحانیات میں بھی بعض وسائط غلط اور وہم ہیں ۔ تو مشاہدات بھی
اس غلطی اور وہم سے کب خالی ہیں !
فرشتے آسمان اور آسمانی اجرام اور ان کے ارواح کیلئے بطور جان کے ہیں۔ شیاطین بھی ہلاکت ۔
ظلمت اور جناب الہی سے دوری اور دکھوں کے پیدا کرنے کیلئے بمنزلہ اسٹیم کے اسٹیم انجن کیلئے ہے۔
♡
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۵، ۲۶۶)
کفر کے معنے ناشکری کے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶)
- لَوْ أَرَادَ اللهُ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا لاصْطَفَى مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ سُبْحْنَهُ هُوَ
اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ -
ترجمہ ۔ اگر اللہ چاہتا کہ کسی کو بیٹا بنا لے تو انتخاب کر لیتا اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا خود ہی ۔
وہ تو پاک ذات ہے ( یعنی اس کا کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی ) اور وہی ہے اکیلا ز بر دست غالب ۔
تفسير - لاصْطَفَى مِمَّا يَخْلُقُ ۔ بیٹا بنانے کے بھی معنے ہیں کہ منتخب کرلے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۷۸)
- خَلَقَكُم مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ انْزَلَ لَكُمْ مِّنَ
الْأَنْعَامِ ثَنِيَةَ أَزْوَاجٍ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ خَلْقًا مِّنْ بَعْدِ
خَلْقٍ فِي ظُلُمتِ ثَلث ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۚ فَأَنَّى
تُصْرَفُونَ ۔
ترجمہ ۔ اُسی نے پیدا کیا تم کو ایک ہی ذات سے پھر بنایا اسی کی قسم سے اس کا جوڑا اور تمہارے
واسطے بھولے جانوروں کے آٹھ جوڑے اتارے ۔ وہ تم کو بناتا ہے تمہاری ماؤں کے پیٹ میں ایک

حقائق الفرقان
ال
سُورَةُ الزُّمَرِ
طرح کے بعد دوسری طرح تین اندھیروں میں ۔ یہ اللہ تمہارا رب ہے اسی کا ملک ہے۔ کوئی بھی سچا
معبود نہیں اس کے سوائے تو تم پھر کہاں پھرے جاتے ہو۔
تفسیر ۔ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا ۔ اس کی قسم سے خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ (انبیاء : ۳۸) کے یہ
معنے نہیں کہ انسان عجل کا بیٹا ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸)
١٠ - أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَابِمَا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُوا رَحْمَةً
رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ
أولُوا الْأَلْبَابِ
ترجمہ ۔ کیا ( ناشکر مشرک بہتر ہے یا وہ جو عبادت میں لگا ہوا ہے رات کے حصوں میں سجدہ کرتا
ہے، کھڑا ہوتا ہے، انجام کار سے ڈرتا ہے اور رب کی رحمت کا امیدوار ہے۔ کہہ دو کہیں برابر ہو سکتے
ہیں جاننے والے اور نہیں جاننے والے اس کے سوا نہیں کہ نصیحت تو عقل مند ہی حاصل کرتے ہیں ۔
تفسیر قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۔ مخاطب! تو کہ بھلا کہیں علم
والے اور جاہل بھی برا بر ہوتے ہیں ۔ ہر گز نہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۳)
قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۔ تو کہہ علم والے اور بے علم کیا برابر ہو
گے نہیں۔
ہوں
( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۵ حاشیہ )
کہہ کیا وہ جو علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے برابر ہیں ۔ ہر گز نہیں ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۱۶)
11 - قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا
حَسَنَةٌ وَ اَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الصُّبِرُونَ أَجْرَهُمُ بِغَيْرِ
حِسَابِ ۔
ترجمہ ۔ تو کہہ دے اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو سپر بناؤ تمہارے رب کو اور اُسی کا خوف رکھو۔
لے انسان بنایا گیا مٹی سے یا جلدی سے ۔

حقائق الفرقان
۷۲
سُورَةُ الزُّمَرِ
جو نیکی کریں ان کے واسطے اسی قریب جگہ میں ہی ( یعنی دنیا ہی میں ) نیکی ہے اور اللہ کی زمین کشادہ
ہے۔ اس کے سوا نہیں کہ صبر کرنے والوں کو پورا پورا دیا جائے گا ان کا اجر بے حساب ۔ دیا
تفسیر۔ خداوندتعالی کے اوار کا پابند بنا اور نواہی سے اپنے آپ کو بچانا یہ بھی تقوی کے ایک معنے
ہیں ۔ یہ نہایت لغو خیال ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو دنیا میں ذلیل ہی رکھتا ہے۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے لِلهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ (منافقون : ۹) سکھ دنیا میں سات قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک سکھ
انسان کی ذات کے ساتھ وابستہ ہے۔ مثلاً اگر انسان میں حرص نہ ہو تو یہ ایک سکھ ہے۔ ایسے ہی اگر
غضب کا مادہ ہم میں نہ ہو تو سکھ ہے۔ اسی طرح شہوت نہ ہو تو بد نظری اور خیالات سے آزاد۔ میں نے
جریان کے مریضوں میں ۹۵ فیصدی ایسے دیکھے ہیں۔ جو بد نظری اور خیالی جماعوں کے باعث مبتلا
ہوئے۔ جھوٹ نہ بولے تو بے اعتباری کا داغ اس سے اٹھ جاتا ہے۔ کا ہلی اور سستی کو چھوڑے۔
دوسر ا سکھ یہ ہے کہ بیوی نیک ہو غمگسار ہو۔ تیسر اسکھ ماں باپ بہن بھائی وغیرہ رشتہ داروں کی طرف
سے ۔ چوتھا سکھ برادری کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ پانچواں سکھ غیر قوم اور اپنی قوم سے۔ چھٹا
بادشاہ سے تعلق اچھا ہو یعنی گورنمنٹ کی اعلیٰ خدمات انجام دیں۔ ساتواں مرتبہ سکھ کا یہ ہے کہ حضرت
حق سبحانہ تعالیٰ سے تعلقات اچھے ہوں ۔ جہاں انسان کا دین مذہب اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلقات
بگڑتے ہوں تو انسان کو چاہیے کہ اس مکان کو یا اس شہر یا اس ملک کو چھوڑ دے۔
پس اگر تم اپنی ذات ، اپنی بیوی ، ماں باپ ، اپنی قوم ، اپنے خدا کے نزدیک بڑا بننا چاہتے ہو تو
اپنے تعلقات کو سدھارو (ضیم اخبار بدرقادریان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۶
۱۹- الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَا لَهُمُ
اللَّهُ وَ أُولَئِكَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبَابِ ۔
ترجمہ ۔ جو بات سنتے ہیں اور اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے کامیابی
کی راہ دکھا دی اور یہی عقل مند ہیں ۔

حقائق الفرقان
۷۳
سُورَةُ الزُّمَرِ
تفسیر - يَسْتَمِعُونَ الْقَولَ اللہ کی بات لوگوں کی بات ، مگر پیروی احسن کی کرتی ہے۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸-۴۷۹)
۲۴ - اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتٰبًا مُتَشَابِهَا مَّثَانِي تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ
الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ذَلِكَ
هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ
ترجمہ ۔ اللہ نے عمدہ سے عمدہ کلام اتارا ایسی کتاب جس کی باتیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں
دہرائی ہوئی کئی کئی پیرایوں میں ۔ بال کھڑے ہو جاتے ہیں (اُس کے سننے سے ) ان کی کھال پر جو
اپنے رب سے ڈرتے ہیں ( یعنی عذاب کی جلالی آیتیں سن کر ) پھر اُن کی کھالیں اور اُن کے دل
یا دالہی کی طرف نرم پڑ جاتے ہیں۔ یہ ہے اللہ کی ہدایت ( قرآن کے ذریعہ سے ) ہدایت دیتا ہے
جس کو چاہتا ہے اور جسے اللہ راہ سے ہٹا دے تو اس کا تو کوئی بھی ہادی نہیں ۔
تفسیر ۔ تمہید۔ دل تین طرح کے ہوتے ہیں۔ اسچی بات معا قبول کرنے والے۔ ۲۔ مفید و بابرکت
بات کا فوراً انکار کرنے والے ۳۔ اندر سے منکر بظاہر موافقت دکھا کر غیبت میں ہنسی اڑانے والے۔
اس رکوع شریف میں ( تیسرا رکوع ) اول قسم کا ذکر ہے جن کو انشراح صدر حاصل ہوا۔
ساس
نُورٍ مِن رَّبِّه - تین قسم ہے۔ ا - کتاب الہیہ جس میں معروف و منکر کا ذکر ہوتا ہے ۔
۲۔ ارشادات نبوی ۔ جس سے راہ نمائی حاصل ہوتی ہے۔ ۳۔ نور ایمان جس سے قوت ممیز ہ حاصل
ہوتی ہے۔
مُتَشَابِها ۔ ایک جیسی آیت ایک دوسرے کی مصدق ہیں۔ مخالف نہیں ۔
مثانی ۔ ایک ہی امر کو بار بار مختلف رنگوں میں بیان کرنے والی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحہ ۲۱۶)

حقائق الفرقان
۷۴
سُورَةُ الزُّمَرِ
كِتبًا مُتَشَابِهَا يُصَدِّقُ بَعْضُهُ بَعْضًا ۔ ایک جگہ حل نہ ہو تو دوسری جگہ کر دیتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹)
۲۸ - وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے اس قرآن میں ہر ایک قسم کی اعلیٰ درجہ کی باتیں بیان فرمائی ہیں تا کہ وہ
بڑے آدمی ہو جائیں ۔
تفسیر - للناس ۔ لوگوں کی بھلائی کے واسطے۔
مِنْ كُلِّ مَثَلِ ۔ ہر عمدہ بات
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶)
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۹)
۲۹- قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ۔
ترجمہ ۔ قرآن عربی زبان میں ( نازل فرمایا گیا ) اُس میں کجی اور ٹیڑھا پن نہیں تا کہ وہ دکھوں
سے بچیں۔
تفسیر - يَتَّقُونَ ۔ دُکھوں سے بچیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶)
٣٠ - ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا رَجُلًا فِيهِ شُرَكَاءُ مُتَشْكِسُونَ وَ رَجُلًا سَلَمَا لِرَجُلٍ
هَلْ يَسْتَوِينِ مَثَلًا الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ بیان فرمائی اللہ نے ایک مثال ( مثلاً ایک غلام ) آدمی ہے اس میں کئی شریک ہیں بدخو
مخالف اور ایک دوسرا غلام ہے سالم ایک ہی شخص کا ۔ کیا یہ دونوں برابر ہیں مثال میں ۔ مثال میں ۔ ہر ایک تعریف
کے قابل تو اللہ ہی ہے ) تو اسی کا غلام بننا چاہئے ( ہاں بہت سے آدمی تو جانتے ہی نہیں ۔
تفسیر - مثلاً - جو صرف اللہ کو اپنا معبود بناتا ہے۔ وہی سکھی رہتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۶)

حقائق الفرقان
۷۵
سُورَةُ الزُّمَرِ
۱ - إِنَّكَ مَيِّتٌ وَ إِنَّهُم مَّيْتُونَ
ترجمہ۔ کچھ شک نہیں کہ تجھے بھی مرنا ہے اور وہ بھی مرنے والے ہی ہیں ۔
تفسیر - إِنَّكَ مَیّت ۔ موت تو بے شک تجھ پر آنے والی ہے لكن انا لَهُ لَحَافِظُونَ خدا تعالیٰ اس
کتاب اور دین اسلام کا محافظ ہوگا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶)
٣٣- فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ أَلَيْسَ
فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَفِرِينَ
ترجمہ ۔ اُس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ بولا اور عمدہ بات کو جھٹلا یا جب کبھی وہ
اس کے پاس آئی ۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے؟
تفسیر۔ تمہید :۔ قرآن کریم کی تعلیم سے واضح ہے کہ دنیا میں دوقسم کے لوگ سب سے بڑھ کر
بدکار ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کا بیان ذکر کرتا ہے۔
ا۔ وہ جو اللہ پر افتراء کرے۔ الہام ۔ وحی و خواب نہ ہو۔ اور کہے کہ مجھے ہوا ہے یا ؟ یا جھوٹی حدیث
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف منسوب کرے۔ قرآن شریف کی کسی آیت کے معنے سچائی
کیلئے نہیں بلکہ اپنے مطلب کیلئے شرارت سے کچھ اور کر لے۔
۔ وہ جو صادق کی تکذیب کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
كَذَبَ عَلَى اللهِ ۔ خواب ، کشف ، الہام ، وحی ۔ قرآن کی آیت یا حدیث جھوٹی پڑھ دے یا
جان بوجھ کر معنی غلط کر دے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹)
۳۵ - لَهُمْ مَّا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذَلِكَ جَزَوُا الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ۔ اُن کے لئے ہے جو کچھ وہ چاہیں ان کے رب کے پاس ۔ یہ ہے بدلہ محسنوں کا ۔
تفسير - لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ ۔ انکی دعا میں قبول ہوتی ہیں۔
ہوگا۔
الْمُحْسِنِينَ ۔ یہ بات پیچھے نہیں رہ گئی بلکہ آئندہ بھی ہر محسن کے ساتھ ایسا ہی نیک سلوک
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)

حقائق الفرقان
۷۶
سُورَةُ الزُّمَرِ
۴۰،۳۹۔ وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلْ
أَفَرَعَيْتُمْ مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِي اللهُ بِضُرٍ هَلْ هُنَّ كَشِفْتُ
ضُرَّة أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِلْتُ رَحْمَتِهِ قُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ عَلَيْهِ
يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكَّلُونَ - قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ
تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر تو ان سے پوچھے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو تو وہ ضرور جواب
دیں گے کہ اللہ ہی نے ۔ تم کہہ دو بھلا دیکھو تو سہی جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ دفع کر
دیں گے اس تکلیف کو اگر اللہ نے مجھ کو کوئی تکلیف دینی چاہی یا میرے حق میں اللہ کچھ
رحمت کا ارادہ فرمائے تو کیا وہ اس رحمت کو روک دیں گے ۔ تم جواب دو۔ مجھے تو اللہ ہی بس
ہے اور اسی پر بھروسہ کیا کرتے ہیں متوکل ۔ کہہ دواے میری قوم ! تم اپنی حالت اور قوت اور
ارادے کے موافق اپنی جگہ کام کرو میں بھی اپنی جگہ کام کر رہا ہوں تو آگے چل کر تم کو معلوم ہو
جاوے گا ۔
تفسیر - لَيَقُولُنَّ الله ۔ ان کی فطرت بھی جواب دے گی۔
اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ - تم سب کھڑے ہو کر میرا مقابلہ کرو۔منصوبے کرلو۔ مددگار بنالو۔ سارا
زور لگا لو۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
۴۳ - اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتُ فِي مَنَامِهَا ۚ فَيُمْسِكُ
الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَ يُرْسِلُ الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَايَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
ترجمہ ۔ اللہ نفسوں کو اُن کی موت کے وقت وفات دیتا ہے ( قبض کرتا ہے جان کو ) اور جو مرے
نہیں اپنے سوتے وقت ( اس کو وفات دیتا ہے خواب میں ) پھر ان روحوں کو روک رکھتا ہے جن پر
واقعی موت کا حکم جاری کر چکا ہے اور ان دوسروں کو بھیج دیتا ہے ( یعنی سونے والوں کی روحوں کو جو

حقائق الفرقان
سُورَةُ الزُّمَرِ
ابھی مرے نہیں ) ایک مقرر وقت تک ۔ کچھ شک نہیں کہ بڑی بڑی نشانینیں ہیں اس میں ان کے
لئے جو غور کرتے ہیں ۔
تفسیر - قبض روح اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ الله يَتَوَ في الْأَنْفُسَ (الزمر:۴۳) ۔ روح کلام الہی
کو کہتے ہیں مگر لوگوں نے غلطی سے نفس کا نام روح رکھ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جانوں کو قبض کرتا ہے کب؟
جب کہ مر جاتی ہیں اور جب سو جاتی ہیں۔ اس طرح تمہاری جانیں قبضہ قدرت الہیہ میں ہیں ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۸ و ۴۹ مورخه ۱۹ / اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
خدا جانوں کو جب ان کی موت کا وقت آتا ہے ۔ اپنے قبضہ میں کر لیتا ہے۔ یعنی وہ جانیں
بے خود ہو کر الہی تصرف اور قبضہ میں اپنی موت کے وقت آجاتی ہیں ۔ اور زندگی کی خود اختیاری اور
خودشناسی ان سے جاتی رہتی ہے۔ اور موت ان پر وارد ہو جاتی ہے۔ یعنی بکلی وہ روحیں نیست کی
طرح ہو جاتی ہیں اور صفات حیات زائل ہو جاتی ہیں اور ایسی روح جو دراصل مرتی نہیں ۔ مگر مرنے
کے مشابہ ہوتی ہے۔ وہ روح کی وہ حالت ہے کہ جب انسان سوتا ہے۔ تب وہ حالت پیدا ہوتی
ہے۔ اور ایسی حالت میں بھی روح خدا تعالیٰ کے قبضے اور تصرف میں آ جاتی ہے۔ اور ایسا تغیر اس پر
وارد ہو جاتا ہے کہ کچھ بھی اس کی دنیوی شعور اور ادراک کی حالت اس کے اندر باقی نہیں رہتی ۔ غرض
موت اور خواب دونوں حالتوں میں خدا کا قبضہ اور تصرف روح پر ایسا ہو جاتا ہے کہ زندگی کی
علامت جو خود اختیاری اور خود شناسی ہے۔ بکلی جاتی رہتی ہے۔ پھر خدا ایسی روح کو جس پر در حقیقت
موت وارد کر دی ہے واپس جانے سے روک رکھتا ہے۔ اور وہ روح جس پر اس نے در حقیقت موت
وارد نہیں کی اس کو پھر مقرر وقت تک دنیا کی طرف واپس کر دیتا ہے۔ اس ہمارے کا روبار میں ان
لوگوں کیلئے نشان ہیں۔ جو فکر اور سوچ کرنے والے ہیں یہ ہے ترجمہ مع شرح آیت ممدوحہ بالا کا۔ اور
یہ آیت موصوفه بالا دلالت کر رہی ہے کہ جیسی جسم پر موت ہے۔ روحوں پر بھی موت ہے۔ لیکن
قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ ابرار اور اخیار اور برگزیدوں کی روحیں چند روز کے بعد پھر زندہ کی
جاتی ہیں۔ کوئی تین دن کے بعد، کوئی ہفتہ کے بعد، کوئی چالیس دن کے بعد ۔
اے اللہ نفسوں کو ان کی موت کے وقت وفات دیتا ہے ( قبض کرتا ہے جان کو )

حقائق الفرقان
۷۸
سُورَةُ الزُّمَرِ
اور پلید روحوں میں بھی عذاب دینے کیلئے ایک جس پیدا کی جاتی ہے مگر نہ وہ مردوں میں داخل
ہوتے ہیں نہ زندوں میں ۔ جیسا کہ ایک شخص جب سخت درد میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ بدحواسی اس کیلئے موت
کے برابر ہوتی ہے۔ اور زمین و آسمان اس کی نظر میں تاریک دکھائی دیتے ہیں۔ انہی کے بارے میں
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے یعنی جو شخص اپنے رب کے پاس مجرم ہو کر آئے گا اس کیلئے جہنم ہے
وہ اس جہنم میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا (طہ: ۷۷) اور خود انسان جب اپنے نفس میں غور کرے کہ
کیونکر اس کی روح پر بیداری اور خواب میں تغیرات آتے رہتے ہیں تو بالضرور اس کو ماننا پڑتا ہے کہ جسم کی
طرح روح بھی تغیر پذیر ہے۔ اور موت صرف تغیر اور سلب صفات کا نام ہے۔ ورنہ جسم کے تغیر کے بعد
بھی جسم کی مٹی تو بدستور رہتی ہے لیکن اس تغیر کی وجہ سے جسم پر موت کا لفظ اطلاق کیا جاتا ہے۔
♡
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۶ ۔ ماہ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۷۴۔۲۷۵)
يَتَوَفَّى ۔ قبض کرتا ہے جان کو ۔ روح کے معنے عربی میں کلام کے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
۴۵ - قُلْ لِلهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ ثُمَّ إِلَيْهِ
وورودر
ترجعون۔
ترجمہ۔ (خود ہی سمجھا دے) اللہ ہی کے اختیار میں ہے ساری سفارش۔ کیونکہ اسی کی بادشاہی ہے
آسمانوں اور زمین میں ۔ تو اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔
تفسیر - لِلهِ الشَّفَاعَةُ - شفاعت پانچ قسم ہے۔ ا۔ شفاعت بالمحب ۔ مثلاً کسی پیارے نے بات
کہہ دی وہ مانی جاتی ہے۔ ۲۔ شفاعت بالو جاہت ۔ اللہ کے ہاں بھی بہت سے وجیہہ ہیں ۔ مگر ان
کی وجاہت کا دباؤ نہیں ہوتا۔ ۳۔ شفاعت بالعلم خدا کے ہاں بے علمی نہیں ۔ ۴۔ شفاعت بلحاظ
اکرام و اعزاز مثلاً ا حاکم جانتا ہے کہ مجرم کو چھوڑنا ہے۔ مگر اس چھوڑنے کے ساتھ کسی کا اکرام رکھ لیتا ہے۔
۵۔ شفاعت بالحمق کہ یونہی بات کہہ دی۔ سب قسم کی شفاعتیں اللہ کے اختیار میں ہیں۔ جس کی
شفاعت چاہے ان سے لے جسے چاہے اعزاز و علم و وجاہت ومحبو بیت دیدے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹)

آج 10 میں سے 10 باقی